Baaghi TV

Category: قصور

  • بجلی چوری،ٹرانسفارمرز اتار لئے گئے،وزیر اعظم سے نوٹس کی اپیل

    بجلی چوری،ٹرانسفارمرز اتار لئے گئے،وزیر اعظم سے نوٹس کی اپیل

    قصور
    گزشتہ ماہ واپڈا کی طرف سے بجلی چوری والے علاقوں سے اتارے گئے ٹرانسفارمرز نہیں لگائے گئ،بل ادا کرنے والے صارفین سخت پریشان،وزیراعظم،وزیراعلی پنجاب و چیئرمین واپڈا سے از خود نوٹس کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق لیسکو واپڈا قصور نے گزشتہ ماہ بجلی چوری کے خلاف آپریشن میں بیشتر علاقوں بلخصوص موضع میر محمد،موضع ستوکی و ذیلی حویلیوں سے ٹرانسفارمرز اتار لئے تھے
    بقول واپڈا اہلکاران ان علاقوں میں عرصہ دراز سے 90 فیصد سے زائد بجلی چوری ہوتی تھی اور زیادہ تر لوگوں نے ڈائریکٹ کنڈیاں لگا رکھی تھیں جس سے واپڈا کو سخت خسارا تھا
    واپڈا کی طرف سے آپریشن میں ٹرانسفارمرز اتارے تقریباً ایک ماہ ہونے کو ہے تاہم ابھی ٹرانسفارمرز واپس نہیں لگائے گئے جس پہ بل ادا کرنے والے صارفین کا کہنا ہے کہ ہمارا کیا قصور ہے ہم تو بل ادا کرتے تھے ہماری بجلی کیوں بند ہے؟
    متاثرہ صارفین نے وزیراعظم پاکستان،وزیراعلی پنجاب و چیئرمین واپڈا سے از خود نوٹس لے کر انصاف مہیا کرنے کی اپیل کی ہے

  • سیکیورٹی گارڈ سے گولی چل گئی،5 افراد زخمی

    سیکیورٹی گارڈ سے گولی چل گئی،5 افراد زخمی

    قصور

    سیکیورٹی گارڈ سے اچانک پمپ ایکشن شاٹ گن چل گئی،5 افراد زخمی

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن دربار حضرت بابا بلھے شاہ کے قریب نجی ایکسچینج کے سیکیورٹی گارڈ سے 12 بور پمپ ایکشن شاٹ گن اچانک چل جانے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں خاتون سمیت 5 افراد شدید زخمی ہو گئے زخمیوں میں ایک بچے کی حالت تشویشناک ہے
    زخمیوں کو علاج کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور لیجایا گیا جہاں کم زخمیوں کو طبی امداد کے بعد گھر روانہ کر دیا گیا تھا
    شہری حلقوں نے ڈی سی قصور و ڈی پی او قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع بھر کے تمام سیکیورٹی گارڈز کے ویپنز کو چیک کیا جائے کیونکہ بیشتر ہتھیار کئی دہائیاں پرانے ہیں اور بیشتر سیکیورٹی گارڈ بھی غیر تربیت یافتہ ہیں
    ان غریب مجبور سیکیورٹی گارڈز کو سیکیورٹی کمپنیاں بہت کم پیسوں میں ماہانہ تنخواہ پہ رکھ لیتی ہیں اور انتہائی خستہ حال ہتھیار تھما دیتی ہیں نیز سیکیورٹی گارڈوں سے ڈیوٹی 12’گھنٹے لی جاتی ہے اور اکثر و بیشتر چھٹی کرنے والے گارڈ کی جگہ اسی سیکیورٹی گارڈ کو مذید بارا گھنٹے کے لئے ڈیوٹی پہ روک لیا جاتا ہے جس کے باعث نیند کے مارے سیکیورٹی گارڈز نیم مدہوشی میں ڈیوٹیوں پہ دیکھ جاتے ہیں

  • سرکاری سکول پرائیویٹ کرنے کے خلاف سراپا احتجاج

    سرکاری سکول پرائیویٹ کرنے کے خلاف سراپا احتجاج

    قصور
    سرکاری سکولوں کی نجکاری کے خلاف اساتذہ کی طرف سے ہڑتال،سکولوں کے اساتذہ و بچے و والدین سخت پریشان

    تفصیلات کے مطابق پنجاب گورنمنٹ کی طرف سے سرکاری سکولوں کی نجکاری کئے جانے کے اعلان کے بعد سرکاری سکولوں
    میں پڑھنے والے بچے،اساتذہ اور بچوں کے والدین سخت پریشان ہیں
    اطلاعات کے مطابق نگران گورنمنٹ پنجاب کی طرف سے سرکاری سکولوں کو پرائیویٹ سیکٹر کو دینے کا منصوبہ بنانے کا انکشاف ہوا ہے جس کے تحت بچوں کو مفت کتابیں نہیں ملیں گیں اور غریبوں کے بچے تعلیم حاصل نہیں کر سکیں گے
    نیز سرکاری سکولوں کو پرائیویٹ کرنے سے لاکھوں ملازمین اور اساتذہ بھی متاثر ہوں گے
    پنجاب حکومت کے اس ظالمانہ فیصلے کے خلاف پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن اور سرکاری ملازمین کی نمائندہ تنظیموں نے پورے پنجاب میں ہڑتال اور احتجاج کا اعلان کر دیا ہے جس میں ہر ضلع کے ڈی سی آفس کے سامنے پر امن احتجاج ہو گا
    گزشتہ دن سکولوں میں دس بجے کے بعد چھٹی کا اعلان کیا گیا اور احتجاج کیا گیا
    زیر تعلیم بچوں،اساتذہ اور بچوں کے غریب والدین نے پنجاب گورنمنٹ سے استدعا کی ہے کہ ہم تعلیمی میدان پہلے ہی بہت پیچھے ہیں اب اگر سکولوں کو پرائیویٹ کر دیا گیا تو غرباء کے بچے تعلیم سے محروم ہو جائیں گے اور ہم مذید پیچھے رہ جائیں گے اور ترقی بلکل نا کر پائیں گے لہذا گورنمنٹ اپنے فیصلے پہ نظر ثانی کرے اور تعلیم حاصل کرنے والے غریب بچوں،ان کے والدین،اساتذہ و ملازمین پہ شب خون نا مارے

  • جعلی صحافی گرفتار،جعلی پریس کارڈ برآمد ،مقدمہ درج

    جعلی صحافی گرفتار،جعلی پریس کارڈ برآمد ،مقدمہ درج

    قصور
    اینٹی کرپشن قصور نے لوگوں کو بلیک میل کرنے والا جعلی صحافی گرفتار کر لیا،مقدمہ درج

    تفصیلات کے مطابق قصور میں اینٹی کرپشن پولیس نے جعلی صحافی گرفتار کر لیا
    قصور کے سینئیر صحافی محمد افضل ناصر بھٹی کے اخبار روز نامہ برسر پیکار کا جعلی پریس کارڈ بنا کر لوگوں کو بلیک میل کرنے والا صحافی اینٹی کرپشن پولیس قصور نے گرفتار کرکے تھانہ صدر قصور میں مقدمہ نمبر 1050/20 قائم کر دیا
    اینٹی کرپشن قصور کو اطلاع ملی کہ فخر زمان نامی صحافی لوگوں کو بلیک میل کرتا ہے اور خود کو روزنامہ برسر پیکار قصور کا سرکولیشن مینیجر ظاہر کرتا ہے اس بابت جب اینٹی کرپشن قصور نے تحقیق کی تو پتہ چلا کہ سینئر صحافی قصور افضل ناصر بھٹی کے اخبار کا جعلی پریس کارڈ بنا کر ملزم سادا لوح لوگوں کو بلیک میل کرتا ہے اور صحافی نے اینٹی کرپشن نے ملزم کو حراست میں لے کر جعلی پریس کارڈ برامد کر لیا اور تھانہ صدر قصور کے حوالے کر دیا جہاں ملزم سے تفیش جاری ہے

  • نیٹ ورک پرابلم،جاز صارفین سخت پریشان

    قصور
    کل سے بیشتر علاقوں میں جاز نیٹ ورک پرابلم،صارفین سخت پریشان

    تفصیلات کے مطابق کل صبح سے قصور کے بیشتر علاقوں میں جاز نیٹ ورک میں سنگین مسئلہ درپیش ہے جس کے باعث کال کرنے اور کالے سننے میں شدید پریشانی کیساتھ انٹرنیٹ سروس بھی بہت سلو ہے
    کل کچھ علاقوں میں شام سے پہلے سروس کچھ بہتر کر دی گئی تھی تاہم ابھی بھی بیشتر علاقوں میں نیٹ ورک کا مسئلہ درپیش ہے جس کے باعث صارفین سخت پریشان ہیں
    صارفین کا کہنا ہے کہ جاز کمپنی کے سگنلز ڈراپ ہونا ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے جو کہ کافی عرصے سے چلا آ رہا ہے اور آئے روز کا معمول بن چکا ہے
    صارفین نے کمپنی سے بہتر کوریج کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے

  • دو سالہ بچہ لاپتہ ہو گیا،پولیس نے ڈھونڈ کر والدین حوالے کیا

    قصور
    لاپتہ ہونے والا دو سالہ بچہ پولیس نے ڈھونڈ کر بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا

    تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پھولنگر کو اطلاع ملی کہ ایک بچہ بعمر دو سال لاپتہ ہو گیا ہے اور باوجود کوشش کے نہیں مل رہا جس پہ پولیس نے ایس ایچ او ڈاکٹر محمد ذوالفقار کی سربراہی میں 15 پہ ملنے والی اطلاع پر فوری کاروائی کرتے ہوئے چند گھنٹوں کی مسلسل محنت سے موضع جمبر کے رہائشی دو سالہ جوریز کو باحفاظت تلاش کر کے والدین کے حوالے کر دیا
    والدین اور اہل علاقہ نے پولیس کی بروقت کاروائی پر تھانہ صدر پھولنگر و پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا

  • قصور:   زمین کا تنازعہ،فائرنگ سے سب انسپکٹر سمیت 4 افراد جاں بحق

    قصور: زمین کا تنازعہ،فائرنگ سے سب انسپکٹر سمیت 4 افراد جاں بحق

    قصور: تھانہ منڈی عثمان والا کے سرحدی علاقہ میں زمین کے تنازعہ پر فریقین کی دوطرفہ فائرنگ سے پولیس انسپکٹر سمیت 4 افرد جاں بحق ہو گئے-

    باغی ٹی وی: پنجاب کے ضلع قصور کے تھانہ منڈی عثمان والا کے سرحدی علاقہ میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ سے پولیس انسپکٹر جاں بحق جب کہ جوابی فائرنگ میں مخالفین کے 3 افراد مارے گئے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مخالف فریق کی فائرنگ میں انسپکٹر طارق بشیر چیمہ زخمی ہوگئے، انہیں پیٹ میں گولیاں لگی تھیں اور انہیں فوری طور پر جنرل اسپتال میں انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے انسپکٹر طارق بشیر چیمہ لاہور کے تھانہ نصیر آباد میں انچارج انویسٹیگیشن تعینات تھا، قصور کے متعدد تھانوں میں ایس ایچ او تعینات رہا طارق بشیر چیمہ اور پولیس گارڈز کی فائرنگ سے مخالفین کے 3 افراد موقع پر جاں بحق ہوئے تھے۔

    50 ہزار ماہانہ تنخواہ لینے والے افراد پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز واپس

    دوسری جانب شہر قائد میں سپرہائی وے چاکرہوٹل کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوارسب انسپکٹر جاں بحق ہو گیا سب انسپکٹروادی حسین قبرستان میں اپنے پوتے کی قبرپرحاضری و فاتحہ خوانی کرنے کے بعد واپس جا رہا تھا کہ اسے نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا،سب انسپکٹر کو سینے پرایک گولی لگی جوجان لیوا ثابت ہوئی ، اس کے پاس موجود نائن ایم ایم پستول بھی غائب ہےایس ایس پی ایسٹ نے سب انسپکٹر کے قتل کو ڈکیتی مزاحمت یا ذاتی دشمنی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئےواقعے کی مختلف پہلوؤں پرتفتیش شروع کردی ہے۔

    نوازشریف کے استقبال کی تیاریاں،ن لیگ نے ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب پنڈال سجا ..

    سب انسپکٹرعامرعلی فیاض پلازہ فیڈرل بی ایریا بلاک 13 کا رہائشی تھا اور ایس پی گلبرگ کمپلین سیل میں تعینات تھا ایس ایس پی ایسٹ عرفان علی بہادر بھی جائے وقوع پر پہنچے اورشواہد کا جائزہ لیا ،ایس ایس پی ایسٹ عرفان علی بہادرنے بتایا کہ امیر عباس کے بیٹے کا 2 سال قبل انتقال ہوا تھا اور انسپکٹرہراتوار کو وادی حسین قبرستان جایا کرتا تھا آج بھی وہ وادی حسین قبرستان میں اپنے پوتے کی قبرپرحاضری و فاتحہ خوانی کرنے کے بعد واپس جا رہا تھا کہ اسے مین سپرہائیوے چاکرہوٹل کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ، ایک گولی سینے پر لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی ،پولیس کو جائے وقوع سے گولی کا کوئی خول نہیں ملا البتہ ایک سکہ ضرور ملا ہے جسے پولیس نے اپنی تحویل میں لےلیا ہے،پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد شہید سب انسپکٹر عامرعلی کی میت ورثا کے حوالے کردی۔ سب انسپکٹر عامر 2بچوں کا باپ اور تین بہنوں کا بھائی تھا-

    کاروباری ہفتے کے دوران ڈالر کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی

  • منشیات فروش دیڑھ کلو چرس سمیت گرفتار،مقدمہ درج

    منشیات فروش دیڑھ کلو چرس سمیت گرفتار،مقدمہ درج

    قصور
    جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں تیز،منشات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس قصور نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں جس کے
    منشیات فروشوں کو پکڑنے کی خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں
    تھانہ صدر پتوکی نے کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش عاشق عرف بولا گڑھی گر فتار کو رنگے ہاتھوں منشیات فروخت کرتے کر لیا جس کے قبضہ سے ڈیڑھ کلوگرام کے قریب چرس برآمد ہوئی ہے
    پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے

  • درجنوں وارداتیں،شہری  مال سے محروم،خوف و ہراس

    درجنوں وارداتیں،شہری مال سے محروم،خوف و ہراس

    قصور
    گردونواح میں نامعلوم ڈاکو شہریوں کو بزور اسلحہ بندی بنا کر زبردستی لاکھوں روپے نقدی،موٹر سائیکل،موبائل فونز،ڈش رسیورز،میموری کارڈ و دیگر قیمتی سامان لوٹ کر موقع سے فرار۔ قاری شرافت نے پولیس تھانہ صدر قصور میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ اٹھیل پور گاؤں میں میرے گھر میں دیوار پھلانگ کر نامعلوم آئے اور اسلحہ کے زور پر نقدی،4 عدد بیٹریاں ودیگر سامان لوٹ کر لے گئے ہیں۔رضا اشرف نے پولیس تھانہ صدر قصور میں اطلاع دی ہے کہ بائی پاس کے قریب تین کس افراد نے گن پوائینٹ پر مجھ سے ایک عدد ٹیب،20 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ لیے ہیں
    چک نمبر 1 روسہ ٹبہ کے رہائشی کرامت علی نے پولیس تھانہ صدر چونیاں میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ روسہ ٹبہ میں میری موبائل شاپ کی چھت پھاڑ کر نامعلوم چور 20 موبائلز،میموری کارڈ،اسیسری،سامان،،30ڈش رسیور اور نقدی رقم چوری کرکے لے گئے ہیں
    ۔زیشان نے پولیس تھانہ صدر چونیاں میں اطلاع دی ہے کہ کھائی روڈ پر نامعلوم نے میری موٹر سائیکل چھین لی ہے۔اشفاق احمد نے پولیس تھانہ الہ آباد میں اطلاع دی ہے کہ تلونڈی کے قریب تین کس نے گن پوائینٹ پر مجھ سے 73 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیے ہیں۔چک 30 کے رہائشی محمد جاوید انور نے پولیس تھانہ صدر پتوکی میں درخواست دی ہے کہ مسجد قدس کا صدر ہوں گزشتہ روز مسجد کے امام صاحب نے بتایا ہے کہ نامعلوم چور مسجد سے تقریباً 430 قرآن مجید اور دیگر مذہبی کتابیں چوری کرکے لے گئے ہیں۔مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے۔

  • 5 دن تک زندہ شحض برہنہ حالت میں گندگی میں پڑا رہا،کسی نے نا مدد کی

    5 دن تک زندہ شحض برہنہ حالت میں گندگی میں پڑا رہا،کسی نے نا مدد کی

    قصور
    بےحسی کی حد،5 دن سے گندگی کے ڈھیر میں ایک شحض بھوکا پیاسا پڑا رہا،کسی بھی علاقہ مکین نے نا تو نکالا نا ہی ہسپتال منتقل کیا

    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل پتوکی کے علاقے
    ملانوالا بس سٹاپ جی ٹی روڈ پتوکی میں گزشتہ دن گندگی کے ڈھیر پر
    5 دن سے ایک جیتا جاگتا شخص بھوکا پیاسا پڑا مر رہا تھا لیکن افسوس صد افسوس کہ کسی نے نا تو اسے گندگی سے اٹھایا اور نا ہی کسی نے اس کی مدد کی حتی کہ ریکسیو 1122 وہ کسی بھی فلاحی تنظیم کو مطلع نا کیا
    مطلوبہ شحض برہنہ حالت میں پڑا تھا جسے ایک رحمدل راہگیر نے دیکھا اور فوری ریسکیو 1122 کو کال کی
    ریسکیو 1122 نے مطلوبہ شحض کر بڑے پیار اور محبت سے گندگی کے ڈھیر سے نکالا اور ہسپتال منتقل کیا