قصور
اردل روم میں
ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو کا سخت ایکشن
اردل روم میں 22 اہلکاروں کو مختلف سزائیں دی گئیں
ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو نے گزشتہ دن اپنے آفس میں اردل روم کا انعقاد کیا
جس میں ضلع بھر سے پولیس اہلکاروں نے فزیکل اور آن لائن ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی
ڈیوٹی سے غیر حاضری پر 2 کانسٹیبلز اور 3 لیڈی کانسٹیبلز کو ایک سال سروس ضبطگی، ایک ٹریفک وارڈن کو جرمانہ جبکہ 9 اہلکاروں کو سنشور کی سزائیں
دی گئیں ناقص کارکردگی پر تین ASI کی ایک سال سروس ضبطگی اور سنشور کی سزائیں دیں گئیں
ناقص تفتیش پر چار سب انسپکٹر کو ایک سال سروس ضبطگی اور ایک سال انکریمنٹ سٹاپ کی سزائیں دی گئی
ڈی پی او نے کہا کہ نااہل، کام چور اور بددیانت اہلکاروں کی محکمہ میں کوئی گنجائش نہیں
Category: قصور
-

ڈی پی او آفس میں اردل روم،اہلکاروں کو سزائیں
-

ملک گیر پہیہ جام و شٹر ڈاؤن ہڑتال،لوگوں کا خیر مقدم
قصور
جماعت اسلامی کی کال پہ شٹر ڈاؤن پہیہ جام ہڑتال،تمام مکتبہ فکر کے لوگوں کا ساتھ دینے کا فیصلہتفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کی طرف سے بڑھتی ہوئی مہنگائی ، بجلی کے بلوں اور پیٹرول پر ناجائز ٹیکسوں کے خلاف آج بروز ہفتہ بتاریخ 2 ستمبر کو ملک گیر پہیہ جام اور شٹر ڈاون ہڑتال ہے
اس ہڑتال کی قصور میں تاجر برادری نے مکمل حمایت کی ہے اور ٹرانسپورٹ بند رکھنے کا عزم کیا ہے
اور گورنمنٹ سے مہنگائی کو کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے
جماعت اسلامی کے زیر سایہ دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر آج
دن 11 بجے مسجد نور چوک قصور شہر
سے پر امن ریلی نکالی جائے گی جس میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین خطاب فرمائیں گے
شہر بھر کی تاجر برادری ،وکلا،صحافی، علماء کرام و ہر مکتبہ فکر کے لوگوں سمیت عام شہریوں نے ریلی میں شرکت کا اعلان کیا ہے اور گورنمنٹ سے ہوش کے ناخن لینے کی اپیل کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ اشرافیہ کی عیاشیاں ختم کرکے مہنگائی کو کم کیا جائے بصورت دیگر حکمران برے انجام کے لئے تیار رہیں -

پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ،عوامی غم و غصہ،حکمران زیر عتاب آنے کا خدشہ
قصور
پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ ہوتے ہی چینی،سبزیاں،پھل گوشت و دیگر ضروریات زندگی کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ،لوگ چوری ڈکیتی و دیگر جرائم کرنے پہ مجبور،حکمران عیاشیوں میں مگن،عوامی غم و غصہ کسی بھی وقت خانہ جنگی میں بدل سکتا ہے،حکمرانی کرنے والے ہوشیار رہیںتفصیلات کے مطابق 2018 سے بے قابو ہونے والے مہنگائی کے جن نے غریبوں کا جینا نا صرف مشکل بلکل ناممکن بنا دیا ہے
آئے روز کی طرح گزشتہ شب بھی رات کی تاریکی میں گورنمنٹ کی طرف سے عوام پہ پیٹرول بم چلایا گیا ہے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی چینی،گھی،دالیں،آٹا،سبزیاں ،پھل و دیگر ضروریات زندگی کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہو گیا ہے جس کے باعث اب یہ چیزیں غریب لوگوں کی پہنچ سے بہت دور چلی گئی ہیں اور لوگ مجبور ہو کر جرائم کی طرف جا رہے ہیں جس کا سارا وبال 2018 سے مہنگائی کو ٹاپ گئیر لگانے والی عمران گورنمنٹ ،شہباز گورنمنٹ اور اب نگران کاکڑ گورنمنٹ کو جاتا ہے کہ جنہوں نے نا تو اپنی کابینہ کم کی نا ہی مراعات بلکہ ان میں مذید اضافہ کیا اور مہنگائی کے بوجھ تلے عوام کو مارا
اس وقت عوامی غم و غصہ اس انتہاء کو پہنچ چکا ہے کہ خدانخواستہ کسی بھی وقت ملک میں خانہ جنگی چھڑ سکتی ہے کیونکہ اب لوگوں میں برداشت ختم ہو چکی ہے
لوگ زندہ رہنے کے لئے غیر قانونی کاموں کا سہارا لینے پہ مجبور ہو چکے ہیں
جب سے مہنگائی نے زور پکڑا ہے لوگ چوریوں ڈکیتیوں پہ مجبور ہو کر جرم کر رہے ہیں
عوامی رائے کے مطابق
حکمرانوں کی عیاشیوں نے جینا دو بھر کر دیا ہے جس کے خطرناک نتائج نکل سکتے ہیں اور عوام پہ حکمرانی کرنے والے زیر عتاب آ سکتے ہیں لہٰذہ اشرافیہ اپنی عیاشیاں ختم کرکے عوام کو ریلیف دے ورنہ تیار رہے -

پولیس مال مسروقہ واپس کرنے میں ٹال مٹول کرنے لگی
قصور
مقامی صحافی کے کزن کیساتھ ہوئی ڈکیتی کی واردات کے ملزمان پکڑے گئے، موٹر سائیکل و نقدی بھی برآمد ہوئی تاہم متاثرہ شہری کو کچھ واپس نا ملا،پولیس ٹال مٹول سے کام لینے لگی،ڈی پی او قصور سے انصاف کی اپیلتفصیلات کے مطابق مقامی صحافی میاں خلیل صدیق کے کزن کیساتھ چند ماہ قبل واردات ہوئی جس کی ایف آئی آر درج ہے اور ملزمان پکڑے بھی جا چکے ہیں اور مال مسروقہ بھی برآمد ہو گیا تاہم پولیس مال مسروقہ دینے سے انکاری ہے
ابتسام ولد احمد علی قوم آرائیں سکنہ کوٹ غلام محمد قصور 6/2/23 کو کاروبار کے سلسلے میں موضع نول گاؤں سے قصور کی جانب جا رہا تھا کہ کھارا موڑ کے نزدیک ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پہ 50000 سے زائد نقدی اور موٹر سائیکل چھین لی اور فرار ہو گئے جس کی اطلاع تھانہ صدر کو دی گئی اور ایف آئی آر درج کروائی گئی
ایف آئی آر درج ہونے کے بعد ملزمان پکڑے گئے جنہوں نے واردات کا اقرار بھی کیا اور موٹر سائیکل و نقدی برآمد کروائی تاہم ابھی تک پولیس کی جانب سے متاثرہ شہری کو نا تو موٹر سائیکل ملی ہے نا ہی رقم ملی ہے جبکہ متاثرہ شخص کی طرف سے بار بار مطالبے پہ ٹال مٹول سے کام لیا جا رہا ہے
تھانہ صدر قصور رابطہ کرنے پہ تفتیشی افسر تنویر کہتا ہے کہ ایس ایچ او میاں جسیم نے رقم و موٹر سائیکل برآمد کرلی ہے اور وہ دے گا جبکہ ایس ایچ او کہتا ہے کہ موٹر سائیکل و نقدی تفتیشی دے گا
اس ساری صورتحال پہ متاثرہ شہری سخت پریشان ہے
متاثرہ شہری نے ڈی پی او قصور سے انصاف کی اپیل کی ہے -

ریکارڈ یافتہ منشیات فروش منشیات سمیت گرفتار
قصور
تھانہ صدر کی کاروائی،ریکارڈ یافتہ ملزم منشیات سمیت رنگے ہاتھوں گرفتارتفصیلات کے مطابق تھانہ صدر قصور کے سب انسپیکٹر مشتاق حیدر نے کاروائی کرتے ہوئے ریکارڈ یافتہ منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا
ملزم آصف ولد محمد اشرف عرصہ دراز سے منشیات فروشی کا دھندہ کر رہا تھا اور ریکارڈ یافتہ تھا تاہم ہر بار پولیس سے بچ نکلتا تھا
سب انسپیکٹر مشتاق حیدر نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو 1250 گرام چرس سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا
ملزم کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کر دیا گیا ہے اور مذید تفتیش کی جا رہی ہے تاکہ ملزم کے سہولت کار منشیات فروشوں کو پکڑا جا سکے -
بلہے شاہ ادبی سنگت مشاعرے میں ملک بھر کے شعراء کی شرکت
قصور
بلھے شاہ ادبی سنگت رجسٹرڈ قصور کے صدر ڈاکٹر محمد ریاض انجم نے کہا ہے کہ بر صغیر میں اشاعت اسلام میں صوفیا کرام کا اہم کردار ہے اور بلھے شاہ ادبی سنگت ادب کے فروغ کے لئے اپنا کرداد ادا کر رہی ہے
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بابا بلھے شاہ کے عرس کے حوالہ سے منعقدہ محفل مشاعرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا
انہوں نے کہا کہ بلھے شاہ کا کلام دنیا میں امن کا پیغام پھیلانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم ان کے پیغام کو دنیا میں پھیلائیں تقریب کے میزبان ذوالفقار ناظر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ادبی پروگراموں کی اشد ضرورت ہے
انھوں نے کہا کہ بلھے شاہ ادبی سنگت رجسٹرڈ قصور ایسے پروگرام منعقد کرواتی ریے گی تاکہ نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی ہوتی رہے
انھوں نے مذید کہا کہ پنجاب بھر سے آنے والے شعراء کرام اور سامعین کا شکریہ کہ جنہوں نے وقت نکال کر محفل کو چار چاند لگائے
اعلان کیا کہ آئندہ پروگرام کے لئے بائی پاس پر وسیع و عریض عمارت تعمیر کر رہے ہیں جسے بابا بلھے شاہ کے نام سے منسوب کر دیا جائے گا
محفل مشاعرہ میں مقامی شعراء ڈاکٹر عظمت اللہ خان عظمت، غلام غوث لکھی، محمد امین رامے، سلیم آفتاب سلیم،حافظ علی احمد،عبدالرزاق محسن ،چوہدری خالد اکبر،اشرف خان شاذی، شریف ساجد،افجان حسین بزمی،توفیق شاد،خادم حسین خادم، ملک شریف ارشد کے علاوہ دیگر شہروں سے نامور شعراء کرام فقیر ویر سپاہی،محمد طاہر نعیم،فقیر کامل،ملک محمد ارشاد آصف سندھو،ایم وائی شاہد،مشتاق قمر، یٰسین یاس اور دیگر نے بابا جی کے حضور کلام پیش کیا
تقریب کے آخر میں محمد اشرف خان شاذی نے مہمانان گرامی میں بلھے شاہ ایوارڈ تقسیم کئے اور پروگرام میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا -

سیلاب زدگان کی مدد کے لئے مذہبی جماعتیں میدان میں،سیاسی غائب
قصور
مک بھر کی طرح ضلع قصور میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے امدادی کیمپ،لوگوں نے دل کھول کر عطیات جمع کروائے،مرکزی مسلم لیگ پاکستان،تحریک لبیک،دعوت اسلامی،الخدمت فاؤنڈیشن سمیت تمام دینی جماعتیں میدان میں،سیاسی جماعتوں تاحال نظروں سے اوجھلتفصیلات کے مطابق ملک پاکستان میں آئی سیلابی آفت پر ملک بھر کی طرح ضلع قصور میں بھی سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے فنڈ اکھٹا کیا جا رہا ہے جہاں لوگوں نے دل کھول کر مدد کی اور سخاوت کی اعلی مثال قائم کرتے ہوئے عطیات دیئے ہیں
مختلف مذہبی جماعتوں نے قصور گنڈہ سنگھ سے لے کر کنگن پور تک فلڈ ریلیف کیمپ لگائے ہیں جس میں لوگوں کو پکا پکایا کھانا،صاف پانی کی بوتلیں،ادویات اور جانوروں کے لئے چارہ مفت مہیا کیا جا رہا ہے
تاہم ابھی تک کسی بھی سیاسی جماعت کی طرف سے سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے کوئی فلڈ ریلیف کیمپ و عملی طور پہ کام نہیں دیکھا گیا
مذہبی جماعتوں میں سے مرکزی مسلم لیگ پاکستان،تحریک لبیک پاکستان،الخدمت فاؤنڈیشن جماعت اسلامی و دیگر مذہبی جماعتوں نے سامان اکھٹا کرکے سیلاب زدہ علاقوں میں بجھوایا ہے نیز قصور کے ڈاکٹرز،پیرا میڈیکل سٹاف،و دیگر شعبہ زندگی کے لوگ سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے متاثرہ علاقوں میں خود جا کر متاثرین کی مدد کر رہے ہیں نیز پنجاب پولیس کے جوان بھی ریسکیو 1122 کے شانہ بشانہ لوگوں کو محفوظ مقامات پہ پہنچا رہے ہیں -

بھارت سےچھوڑے گئےسیلابی ریلوں نے تبا ہی مچا دی،480 دیہات اور موضع جات کی رپورٹ جاری
بھارت سے چھوڑے گئے سیلابی ریلوں نے تبا ہی مچا دی، دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب سے ہیڈ اسلام اور گنڈا سنگھ والاکے مقامات پر دریا سے ملحقہ دیہات اور بستیاں زیر آب آگئیں اور مکانات گر گئے جبکہ فصلیں تباہ ہوگئیں۔
باغی ٹی وی:پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی( پی ڈی ایم اے) نے دریائے ستلج میں سیلاب سے پنجاب کے مختلف اضلاع میں زیرآب آنے والے 480 دیہات اور موضع جات کی رپورٹ جاری کردی،سب سے زیادہ 155 دیہات اورموضع جات ضلع بہاولنگر میں زیر آب آئے ہیں،سیلاب سے مختلف اضلاع کے 480 دیہات و موضع جات متاثر ہیں،بہاولنگرکے 155،قصورکے93،وہاڑی کے 77 ،اوکاڑہ کے76، بہاولپورکے47 اور لودھراں کے14 دیہات وموضع جات زیرآب ہیں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
آصف زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات
پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے ستلج کی طغیانی اب کم ہونے لگی ہے،بہاولنگر، قصور، اوکاڑہ،پاکپتن، لودھراں، وہاڑی اور بہاولپور سے 970 افراد کو ریسکیو کیا گیااس کے علاوہ 32 ہزار لوگوں کا علاج کیا گیا جب کہ 300 متاثرہ خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔
دوسری جانب پنجاب کے مختلف شہروں میں تیز بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ساتھ ہی مکنہ حادثے سے نمٹنے کیلئے واسا سمیت دیگر اداروں کو الرٹ کردیا گیا لاہور میں صبح سویرے آسمان پر کالے سیاہ بادل چھا گئےاورٹھنڈی ہواؤں کے بعد تیز بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیا۔
ڈیرہ غازیخان:تحصیل ٹرائیبل ایریا کے تمام ہسپتالوں میں ملیریا ٹیسٹ فری ہوں گے
اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہےبارش سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی جبکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے نمٹنے کے لئے واسا سمیت دیگر ادارے الرٹ ہیں محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب میں بارش کا امکان ظاہر کیا تھاخطہ پوٹھوہار،اسلام آباد، بالائی پنجاب میں بارش کی ہوسکتی ہےمری، گلیات، راولپنڈی،اٹک،چکوال، جہلم، سیالکوٹ،نارووال، میانوالی، لاہور اور گوجرانوالہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جب کہ چترال، دیر،سوات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، کوہاٹ، پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں اوروزیرستان میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
بجلی اور بھی مہنگی کرنے کی تیاری کر لی گئی
-

دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال مزید سنگین ہونے کا خدشہ
قصور: بھارت نے دریائے ستلج میں چوتھا سیلابی ریلا چھوڑ دیا جس سے دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال مزید سنگین ہونے کا خدشہ ہے۔
باغی ٹی وی :سیلابی ریلوں کے باعث پاکپتن، قصور، بہاولنگر، بہاولپور، لودھراں اور وہاڑی کی دریائی پٹی پر سیکڑوں دیہات پہلے ہی زیر آب ہیں اور فصلیں ڈوبی ہوئی ہیں متاثرہ علاقوں کے مکین گھر بار چھوڑ کر کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہیں بہاولپور میں پانی کے دباؤ سے ایمپریس برج کا بند ٹوٹ گیا جس سے 6 بستیوں میں پانی داخل ہوگیا اور فصلیں متاثر ہوگئیں ریلا احمد پور شرقیہ کی دریائی بیلٹ کی طرف بڑھ رہا ہے۔
بورے والا میں دریائے ستلج میں درمیانے درجے کے سیلاب کی صورتحال برقرار ہے، جلالپور پیروالہ میں حفاظتی بند ٹوٹٹنے سے پانی آبادی میں داخل ہوگیا زمین کے کٹاؤ کے باعث زمینی رابطہ منقطع ہوگیا، سڑکیں پانی میں بہہ گئیں ہیں سیلاب کی صورتحال کی وجہ سے متعدد آبادیوں کا دوسرے علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا سیلاب کے باعث مکان گرگئے جبکہ سامان، جانور پانی میں بہہ گئے، ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں زیر آب آگئیں ہیں۔
61 سال ماں کے پیٹ میں رہنے والا بچہ پتھرکا بن گیا
جلالپور پیروالہ میں دریائے ستلج پر پانی میں مسلسل اضافہ بستی نون والہ کا عوامی حفاظتی بند ٹوٹٹنے سے سیلابی پانی آبادی میں داخل ہوگیا سیلابی پانی کی وجہ سے سینکڑوں ایکڑ فصلیں زیرآب آ گئیں اورعلاقہ مکین امداد کے منتظرہیں۔
کراچی:نوجوانوں کے ساتھ بدفعلی کی ویڈیوزبناکربلیک میل کرنیوالے5 ملزمان گرفتا
-

بجلی بلوں سے لوگوں کی چیخیں،حکمرانوں پہ لعن طعن
قصور
بجلی بلوں نے لوگوں کی چیخیں نکلوا دیں،لوگوں کی طرف سے بجلی بلوں کو ادا نا کرنے کیساتھ حکمرانوں پہ لعنت طعن کا سلسہ جاریتفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح ضلع قصور میں بھی بجلی کے بلوں نے غریب عوام کی چیخیں نکلوا کر رکھ دی ہیں
دو وقت کی روٹی سے محروم عوام بجلی کے بلوں کو دیکھ کر حکمرانوں کی جان کو رو رہی ہے
بجلی کے بلوں میں بے انتہاء ٹیکسوں اور بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے لوگوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے
مہنگائی کے مارے لوگوں کی طرف سے بجلی کے بل ادا نہ کرنے کیساتھ حکمرانوں پہ لعن طعن کا سلسلہ جاری ہے اور لوگوں کا مطالبہ ہے کہ اشرافیہ کے اخراجات کم کرنے کے دعوے داروں نے ان کی عیاشیاں مذید بڑھا دی ہیں اگر حکمران مخلص ہیں تو لاکھوں روپیہ ماہانہ لینے والوں سے پیٹرول کے اخراجات اور بجلی کا بل لیا جائے اور باقی مراعات بھی ختم کی جائیں تاکہ غربت اور مہنگائی پہ قابو پایا جا سکے بصورت دیگر اگر حالات یہی رہے تو ملک خانہ جنگی کی طرف چلا جائے گا اور پھر کوئی غریب امیر کی تفریق نا ہو گی اور اصل نقصان امراء کو ہی ہو گا