Baaghi TV

Category: خانیوال

  • ماہانہ کارگردگی رپورٹ منظر عام پر آگئی

    ماہانہ کارگردگی رپورٹ منظر عام پر آگئی

    ڈسٹرکٹ خانیوال پولیس کی ماہ مارچ 2021 کی کارکردگی رپورٹ

    خانیوال ضلعی پولیس نے ماہ مارچ میں 06 خطرناک گینگ کے 16 ملزمان گرفتار کیے۔گرفتار ملزمان سے 24 مقدمات ٹریس کر کے 22 لاکھ 51 ہزار 5 سو روپے کا مال مسروقہ بھی برآمد کیا گیا ضلعی پولیس نے 179 خطرناک مجرمان اشتہاری گرفتار کیئے۔

    "A” کیٹگری کے 15 جبکہ 164 "B” کیٹگری کے گرفتار ہوئےضلعی پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف 88 مقدمات درج کیے۔ملزمان کے قبضہ سے 03 کلاشنکوف ، 69 پسٹلز، 05 رائفلز،11 بندوق/رپیٹرز 12 بور، 01 ریوالورز ، اور 500 سے زائد گولیاں برآمد کیں۔ضلعی پولیس نے منشیات کے خلاف کاروائیوں میں 108 مقدمات درج کیے

    ملزمان کے قبضہ سے 150 کلوچرس، 2.200 کلوگرام ہیروئن، 120گرام افیون , 1700 لیٹر شراب اور 09 چالوبھٹیاں برآمد کیں قمار بازی ایکٹ کے تحت 30 جواریوں کو بھی پابندسلاسل کیا گیا۔ساونڈسسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر 14 مقدمات درج کیئے۔ضلعی پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف مثالی کردار کو یقینی بنانے میں دن رات مصروف عمل ہے

    سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کو ہر صورت کیفرکردار تک پہنچایا جائیگا
    ڈی پی او محمد علی وسیم

  • انسانی حقوق کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد

    انسانی حقوق کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد

    ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ انسانی حقوق کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا

    جس میں انہیں ضلع کے اندر انسانی حقوق کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات بارے آگاہ کیا گیا-اجلاس میں محکمہ سوشل ویلفئیر،،صحت سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران،مسیحی سماجی شخصیت شہزاد فرانسس نے بھی شرکت کی-ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں سرکاری دفاتر میں انسانی حقوق کے حوالے سے ہدایات پر عمل یقیبی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ضلع میں کسی جگہ سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شکایت نہیں ملنی چاہئے –

    انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی پاسداری نہ کرنے والے معاشرے اخلاقی اور سماجی لحاظ سے تباہ ہوجاتے ہیں-ملازمتوں میں اقلیتی برادری کیلئے مختص 5 فیصد کوٹہ پر بھی عمل یقینی بنایا جائے اس کے ساتھ ہائیر ایجوکیشن تعلیمی اداروں میں بھی 2 فیصد کوٹہ کے تحت کو داخلے دیئے جائیں-

  • صوابی پولیس کی آفتاب آفریدی جج قتل کیس میں 3 دن کے اندر اہم پیش رفت، 2 ملزمان گرفتار

    صوابی تفصیلات کے مطابق مورخہ 4 اپریل 2021 کو موٹر وے انبار انٹرچینج سے کچھ فاصلے پر ناخوشگوار واقعہ رونما ہوا، جس میں جج آفتاب آفریدی کی گاڑی پر فائرنگ ہوکر جس کے نتیجے میں جج آفتاب آفریدی سمیت خاندان کے3 افراد موقع پر جاں بحق ہوئے جب کہ 02 افراد شدید زخمی ہوئے تھے۔

    مقتول جج صاحب کے بیٹے عبد الماجد نے وقوعہ کی نسبت 06 معلوم اور 4 دیگرنامعلوم افراد کے خلاف تھانہ لاہور میں مقدمہ درج کیا ۔جس کے مطابق وجہ عناد سابقہ دشمنی بتلائی گئی۔اس کیس کی تفتیش کے سلسلے میں انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ ثناء اللہ عباسی نے ریجنل پولیس آفیسر مردان کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی ۔ ریجنل پولیس آفیسر مردان کی سربراھی میں ڈی پی او صوابی محمد شعیب خان اور اس کی ٹیم نے سائنٹیفک طریقے سے شروع کی

    جس میں ایک ملزم عزیز خان عرف عزیزو ولد اسماعیل سکنہ ڈاگ کلے ورسک اور ملزم داؤد ولد مغل شاہ سکنہ ماشو بڈھ بیر کو گرفتار کرکے جس سے وقوعہ میں استعمال شدہ ایک گاڑی بھی قبضہ پولیس کی گئی ہے۔

    ملزمان نے دوران انٹاروگیشن وقوعہ کے متعلق تمام حقائق اگل دیے ہیں۔ سردست بقایا ملزمان کے نام صیغہ راز میں رکھے جا رہے ہیں اور ان کی گرفتاری کے لئے سرتوڑکوششیں کی جا رہی ہیں۔

  • ریوینو کے مسائل اب آپکی دہلیزِ پر حل ہوگۓ

    ریوینو کے مسائل اب آپکی دہلیزِ پر حل ہوگۓ

    وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے وژن کیمطابق دیہی علاقوں کے عوام کو ریونیو سروسز کی انکی دہلیز پر فراہمی یقینی بناتے ہوئے محکمہ مال نے ضلع خانیوال میں 4 قانوگوئی اراضی ریکارڈ سنٹرز مکمل…

    وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے وژن کیمطابق دیہی علاقوں کے عوام کو ریونیو سروسز کی انکی دہلیز پر فراہمی یقینی بناتے ہوئے محکمہ مال نے ضلع خانیوال میں 4 قانوگوئی اراضی ریکارڈ سنٹرز مکمل فعال کردیئے- ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے اسسٹنٹ کمشنر کبیر والا خرم حمید کے ہمراہ قانوگوئی اراضی ریکارڈ سنٹر ککڑ ہٹہ کا اچانک دورہ کرکےوہاں عملہ کی حاضریوں اور سائلین کیلئے سہولیات کا جائزہ لیا اور سٹاف کو حکومتی پالیسی کے مطابق علاقہ کے عوام کو سروس ڈیلیوری فراہم کرنے کی ہدایت کی-ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب دیہی عوام کو انکی دہلیز پر سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے قانوگوئی اراضی ریکارڈ سنٹرز کچاکھوہ،باگڑ،ککڑ ہٹہ،محسن والا،ٹھٹہ صادق آباد میں قائم کئے گئے ہیں-

    انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے چک شہانہ،عبدالحکیم،تلمبہ،106 دس آر میں دیہی مراکز مال کے قیام کی منظوری بھی دیدی ہے تمام دیہی مراکز مال 10 اپریل تک فنگشنل کردیئے جائیں گے ضلع میں مزید مراکز مال بھی قائم کئے جائینگے-انہوں نے بتایا کہ مراکز مال پر فرد ملکیت،بائیو میٹرک،ریونیو انتقالات سمیت تمام سہولیات میسر ہونگی اور دیہی عوام اپنے شہر آنے کے بجائے اپنی قانوگوئی میں ریونیو سہولیات سے مستفید ہونگے-

  • خانیوال:ایسٹر پر چرچز کی سکیورٹی سخت

    خانیوال:ایسٹر پر چرچز کی سکیورٹی سخت

    پنجاب بھر کی طرح ضلع خانیوال میں ایسٹرکورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے نہایت سادگی کیساتھ منایا گیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم کے احکامات کی روشنی میں خانیوال پولیس کی جانب سے ضلع خانیوال میں چرچز پرسکیورٹی کے سخت انتظامات…

    پنجاب بھر کی طرح ضلع خانیوال میں ایسٹرکورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے نہایت سادگی کیساتھ منایا گیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم کے احکامات کی روشنی میں خانیوال پولیس کی جانب سے ضلع خانیوال میں چرچز پرسکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تاکہ کرسچن کمیونٹی کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے اوروہ بلا خوف وخطر اپنے ایسٹر کی خوشیاں مناسکیں۔

    تفصیل کے مطابق ڈی پی او محمدعلی وسیم کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں چرچز کی سکیورٹی کے لیے 04 ڈی ایس پی‘ 14 انسپکٹر‘ 34 سب انسپکٹر‘ 37 اسسٹنٹ سب انسپکٹر ‘34 ہیڈ کنسٹیبل‘ 339 کنسٹیبل‘ 14 لیڈیز اہلکار‘ 88 پی کیو آر اور 178 ویلنٹیئیرز تعینات کیے گئے۔ایسٹر کے موقع پر سکیورٹی انتظامات سمیت کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کو بھی یقینی بنایا گیا اورویلنٹینئرکے ذریعہ تلاشی کے عمل سے گزرکرشرکاء کو تقریبات میں جانے کی اجاز ت دی گئی اسی طرح ٹریفک پولیس کی جانب ٹریفک نظام کو بھی موثر بنایا گیا جبکہ شہرکے داخلی اورخارجی راستوں کی ناکہ بندی کے دوران افراد اورگاڑیوں کی سخت چیکنگ کی گئی اسکے ساتھ ساتھ ایلیٹ فورس کے جوان چرچز اورمسیحی آبادی کے گرد گشت کناں رہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچاجاسکے۔

  • وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی نے ماہ رمضان کے حوالے سے کیا بیان دے دیا

    وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی نے ماہ رمضان کے حوالے سے کیا بیان دے دیا

    وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی سید فخر امام شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر قیادت ملک ترقی کے ٹریک پر چل پڑا ہے وہ وقت دور نہیں کہ جب پاکستان دیگر ترقیاتی ممالک کی صف میں کھڑا ہوگا۔

    وزیر اعظم نچلی سطح تک عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات کی خود نگرانی کررہے ہیں ملکی تاریخ میں پہلی بار سرکاری رقبوں پر ناجائز قابضین کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں-انہوں نے یہ بات دورہ خانیوال پر ڈی سی دفتر میں ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہی-

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ کاشتکار ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کو ریلیف کی فراہمی اور زرعی مداخل کے نرخ کنٹرول میں رکھنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں-انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ماہ رمضان میں عوام کو اشیاء خوردونوش کی فراہمی پر اربوں روپے کا ریلیف دے گی گندم خریداری مہم کو شفاف بنانے کے لئے ہدایات دیدی گئی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کی صورتحال خطرناک،عوام ایس او پیز پر عمل کریں-ڈپٹی کمشنر نے وفاقی وزیر کو ترقیاتی منصوبوں ،کورونا کی صورتحال ،پرائس کنٹرول،سرکاری رقبوں پر ناجائز قابضین کیخلاف کارروائی،گندم خریداری مہم، جبکہ ڈی پی او محمد علی وسیم نے امن و امان کی صورتحال بارے بریفنگ دی گئی ۔

  • غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن

    غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن

    میاں چنوں:ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈوں کیخلاف میاں چنوں میں بڑا کریک ڈائون کرکے بلا اجازت کام پر ڈائیوو ایکسپریس سمیت 5 کمپنیوں کے سٹینڈز سیل کردیئے گئے سیل کئے گئے۔
    اڈوں میں مدینہ،عبدالستار،ٹریولز،گجروڑائچ،بہاولپور ایکسپریس کے اڈے بھی شامل ہیں- جبکہ مطلوبہ قانونی تقاضے پورے نہ ہونے پر راجپوت ٹریولز اور فیصل موورز کے خلاف بھی کارروائی کی گئی -اس آپریشن کی قیادت سیکرٹری آر ٹی اے حنا رحمن نے کی-میونسپل کمیٹی اور ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا عملہ بھی ان کے ہمراہ تھا-سیل کئے اڈوں پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی جارہی تھی-

    مزید برآں
    کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 16 بسیں و ویگنیں بھی بند کرنے کے ساتھ مالکان کو 30 ہزار روپے کے جرمانے کردیئے گئے-سیکرٹری آرٹی اے نے کہا ہے ک کریک ڈائون کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا-

  • شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا کردی گئ

    شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا کردی گئ

    پولیس مقابلہ میں شہیدہونیوالے کسٹیبل وقاص عظیم کی نماز جنازہ پولیس لائن میں اداکردی..

    پولیس مقابلہ میں شہیدہونیوالے کسٹیبل وقاص عظیم کی نماز جنازہ پولیس لائن میں اداکردی گئی‘پولیس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔تفصیل کیمطابق تھانہ سٹی کبیروالا کو اطلاع ملی کہ چارمسلح اشخاص واردات کی نیت سے کچہری موڑ موجود ہیں جس پر پولیس ٹیم نے سی آئی اے ٹیم کے ہمراہ مخبر کی اطلا ع پر ریڈکیا اس دوران ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر سیدھی فائرنگ شروع کردی جس پر پولیس ٹیم نے بھی حفاظت خوداختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی‘فائرنگ کے تبادلہ میں کنسٹیبل محمدوقاص کو فائر لگا جنہیں نشترہسپتال ملتان ریفرکردیا گیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے جبکہ ملزمان محمداجمل ولد نسیم قوم لودھی سکنہ ظہورآباد ‘محمد رمضان ولد نثاراحمد قوم راجپوت سکنہ 16/9Rکو زخمی حالت میں اوراسحاق ولد اللہ بخش قوم بھٹی سکنہ19/9R‘توقیر ولد عبدالغفارقوم راجپوت سکنہ16/9Rکو گرفتارکرکے 125اوریونائٹیڈ موٹرسائیکلیں قبضہ پولیس لی گئیں۔

    شہیدکنسٹیبل وقاص عظیم کی نمازجنازہ پولیس لائن میں قاری کریم بخش نے پڑھائی نماز جنازہ میں ریجنل پولیس آفیسرملتان سیدخرم علی شاہ‘ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدعلی وسیم‘ڈپٹی کمشنر آغاظہیرعباس شیرازی‘ایم پی اے فیصل اکرم نیازی‘ ضلعی صدرپی ٹی آئی عمران دھول‘ایس پی انوسٹی گیشن حافظ عطاء الرحمن‘ممبران امن کمیٹی شیخ ذالفقارعلی رضوی‘مفتی عمرفاروق‘شہیدکا والدریٹائرڈ سب انسپکٹر محمدارشاد سمیت مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام‘وکلاء برادری‘صحافی برادری ‘پولیس افسران وجوانوں‘حساس اداروں کے افسران اورشہید کے لواحقین نے شرکت کی۔ آر پی او ملتان‘ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر نے پھولوں کی چادریں چڑھائیں جبکہ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔آر پی او ملتان اور ڈی پی او نے شہید کنسٹیبل وقاص عظیم کے لواحقین کو دلاسہ دیا۔آر پی او ملتان سیدخرم علی شاہ نے کہاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ڈٹ جانیوالے شہیدکنسٹیبل وقاص عظیم نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر اپنے ملک اوراپنے محکمے کاسرفخر سے بلند کردیا ان کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کاجاسکتا ہم شہید کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اورمشکل کی ہرگھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    ڈی پی او محمدعلی وسیم نے کہاکہ شہیدکنسٹیبل وقاص عظیم نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر اپنے آپ کو امر کرلیا ہے ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائیگی یقینا” پولیس کا ہرافسر اورجوان جذبہ شہادت کی امند لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف برسرپیکار ہے انشاء اللہ ضلع خانیوال کو امن کا گہوارہ بنانے اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کی خاطر اپنی جان کی قربانی دینے سے بھی دریغ نہیں کرینگے۔ڈپٹی کمشنر آغاظہیر عباس شیرازی نے کہا کہ خانیوال پولیس کے جوان سماج دشمن عناصر کے خلاف جوانمردی سے مقابلہ کررہے ہیں اسی سلسلہ میں وقاض عظیم کی قربانی پوری قوم کے لیے قابل تقلید ہے جسے کبھی بھلایا نہیں جاسکتا۔

  • میاں چنوں:قوم کا ایک اور بیٹا شہید

    میاں چنوں:قوم کا ایک اور بیٹا شہید

    میاں چنوں:پولیس مقابلہ میں زخمی ہونے والا پولیس اہلکار وقاص جاں بحق ہو گیا

    پولیس اہلکار وقاص کو تشویش ناک حالت کے باعث نشتر ہسپتال ملتان منتقل کیا جا رہا تھا۔زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے پولیس کانسٹبل جام شہادت نوش کر گیا ​مبینہ طور پر سی آئی اے سٹاف اور پولیس کو کبیروالا میں ڈاکوں کی موجودگی کی اطلاع تھی

    سی آئی اے سٹاف نے اٹک پٹرول پمپ کے قریب چھاپہ مارا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی
    ​مبینہ ڈاکو اجمل اور رمضان اور انکے دیگر ساتھی پولیس پر فائرنگ کرنے میں ملوث ہے۔شہید ہونے والے پولیس اہلکار کا تعلق میاں چنوں سے تھا۔پولیس ذرائع

  • میاں چنوں:عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا

    میاں چنوں:عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا

    میاں چنوں:عثمان بزدار کے احکامات پر دور دراز علاقوں کے رہائشی عوام کیلئے فردات اور انتقالات کی نقول کا اجراء مزید آسان بنا دیا گیا-

    اس سلسلہ میں دیگر اضلاع کی طرف خانیوال کے دور دراز علاقوں میں بھی دیہی مراکز مال کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے-حکومت پنجاب کی اسی عوام دوست پالیسی کے تحت ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی اور ایم پی اے علی عباس شاہ نے تلمبہ میں بھی دیہی مرکز مال کا افتتاح کردیا-اس موقع پر اے ڈی سی آر محمد اکرام ملک،اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں ذیشان ندیم سمیت دیگر سرکاری افسران اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد بھی موجود تھی-ڈپٹی کمشنر اور ایم پی اے نے افتتاح کے بعد مرکز مال کا معائنہ بھی کیا اور وہاں تعینات عملہ کو حکومتی ہدایات کے مطابق سائلین کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی-

    ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ
    دیہی علاقوں میں دیہی مراکز مال کا قیام بڑا اقدام ہے دور دراز علاقوں کے عوام کو اب فردات،انتقالات کی نقول کے لئے شہر نہیں آنا پڑے گا- ایم پی اے سید علی عباس شاہ نے کہا کہ وزیر اعلی سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت عوام کی خدمت جاری رکھے گی
    تلبمہ کی ترقی کے لئے منصوبوں پر کام جاری ہے ڈپٹی کمشنر اور ایم پی اے نے تلمبہ میں جاری سڑک کے کام کا بھی معائنہ کیا-