Baaghi TV

Category: خانیوال

  • ٹیکنیکل کمیٹی کے اجلاس میں کیا فیصلہ کیا گیا

    ٹیکنیکل کمیٹی کے اجلاس میں کیا فیصلہ کیا گیا

    ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر IRMNCH ہال خانیوال میں ڈسٹرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی کی میٹنگ ہوئی.

    اجلاس کی صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خانیوال ڈاکٹر فضل الرحمن بلال نے کی. جبکہ ممبران کمیٹی پروگرام ڈائریکٹر DHDC خانیوال ڈاکٹر ابرار اقبال ، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر خانیوال چوہدری مجیب ربانی ، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شہزاد سرور، ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر خانیوال بختاور محفوظ اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر سمیرا نور ملک نے شرکت.

    ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر IRMNCH ہال خانیوال میں ڈسٹرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی کی میٹنگ ہوئی. اجلاس کی صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خانیوال ڈاکٹر فضل الرحمن بلال نے کی. جبکہ ممبران کمیٹی پروگرام ڈائریکٹر DHDC خانیوال ڈاکٹر ابرار اقبال ، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر خانیوال چوہدری مجیب ربانی ، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شہزاد سرور، ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر خانیوال بختاور محفوظ اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر سمیرا نور ملک نے شرکت کی.

    ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ نے ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر خانیوال چوہدری مجیب ربانی سے محکمہ کی کارکردگی کے بارے دریافت کیا تو ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر خانیوال چوہدری مجیب ربانی نے گزشتہ ماہ کی کارکردگی کے بارے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کورونا کے حوالے سے ضلع کے تمام فلاحی مراکز میں اور فیلڈ سٹاف نے کورونا ایس او پیز کے بارے میں شہریوں کو آگاہ کیا، کورونا ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے شہریوں کے ساتھ میٹنگز کیں، ماسک مفت تقسیم کیے اور محکمہ کے پیغام کو بھی شہری اور دیہی علاقوں میں عام کیا. جس کی وجہ سے ہمارے تمام سنٹرز میں کلائنٹس کی شرح میں خاطرخواہ اضافہ ہوا، مزید انھوں نے کہا کہ کورونا رپورٹ کلئیر ہونے کے بعد کلائنٹ کا باقاعدگی سے مانع حمل سرجری کا عملی آغاز ضلع کے تمام فیملی ہیلتھ سنٹر میں کر دیا گیا . کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرانے کی ہدایت کی گئی ہے. جس پر ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ خانیوال ڈاکٹر فضل الرحمن بلال نے محکمہ کی کارکردگی کو سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا اور فیلڈ سٹاف کی کورونا ایس او پیز پر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نذیر احمد گوندل، راؤف نواز سیال، سعید اختر گل، محمد ندیم اور شازیہ غنی کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تحائف تقسیم کیے گئے.

  • بازار کتنے دن کھولیں رہیں گے نیا فیصلہ سامنے آگیا

    بازار کتنے دن کھولیں رہیں گے نیا فیصلہ سامنے آگیا

    خانیوال:حکومت پنجاب کی طرف سے خانیوال کے تاجروں کو اتوار کو دکانیں کھولنے کی اجازت مل گئی

    پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جمعہ اور ہفتہ کو لاک ڈائون کی پروپوزل منظور کرلی گئ کمشنر ملتان جاوید اختر محمود کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنرز نے تاجر تنظیموں سے ملاقات کرکے تجاوزیز ڈپٹی کمشنر کو بھجوائی تھیں۔ ڈپٹی کمشنر ظہیر عباس شیرازی کی سفارش پر پنجاب حکومت نے جمعہ اور ہفتہ کو لاک ڈائون تجویز منظور کرلی۔

    ڈپٹی کمشنر کی جانب سے تاجروں کو لاک ڈائون پر سختی سے عمل یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی حکومت پنجاب کسی کا کاروبار متاثر نہیں کرنا چاہتی تاجر حضرات اب نئے احکامات پر عمل یقینی بنائیں کورونا وباء پر قابو پانے کے لئے تاجر تعاون کریں گیں تمام مارکیٹس،،بازاروں
    دکانوں میں ایس او پیز پر عمل یقینی بنایا جائے
    ڈپٹی کمشنر خانیوال ظہیر عباس شیرازی

  • ڈسٹرکٹ بہبود فنڈ کمیٹی کے اجلاس میں کیا ہوا

    ڈسٹرکٹ بہبود فنڈ کمیٹی کے اجلاس میں کیا ہوا

    ڈسٹرکٹ بہبود فنڈ کمیٹی خانیوال نے سرکاری ملازمین اور ان کے پسماندگان کی مالی امداد کے 627 کیسز کی منظوری دیدی-

    فنڈ کے تحت سرکاری ملازمین، انکے لواحقین کو ماہانہ ، میرج گرانٹ،تجہیز و تکفین کی مد میں 2 کروڑ 45 لاکھ 31 ہزار روپے سے زائد کی ادائیگیاں کی جائینگی-اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ تعلیم،صحت،ڈی سی دفتر کے افسران و متعلقہ اہلکاروں نے شرکت کی-

    ماہانہ گرانٹ کی 69، شادی گرانٹ کی 316 اور 242 تجہیز و تکفین کی درخواستوں پر ادائیگیاں کی جائینگی- ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا منظور ہونے والے کیسز کی ادائیگیاں جلد از کی جائیں تاکہ حقداروں کا حق ان تک پہنچ سکے

  • اس بار رمضان بازار کیسے لگے گیں

    اس بار رمضان بازار کیسے لگے گیں

    وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت ہر ضلعی انتظامیہ خانیوال نے رمضان بازاروں کے قیام کے لئے تیاریاں شروع کردیں-

    ضلع میں 5 رمضان بازار 25 شعبان سے فنگشنل کردیئے جائینگے-ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت رمضان بازاروں کے لئے انتظامات بارے اجلاس ڈی سی دفتر میں منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر نے حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق رمضان بازاروں میں سستی اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم دیا-اس موقع پر اے ڈی سی آر اکرام ملک،ڈپٹی سیکرٹری ایگریکلچر آصف رضا،ڈی او انڈسٹریز،ڈی ایف سی،سمیت مارکیٹ کمیٹی و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی-

    ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان بازاروں میں آٹا،چینی،سبزیوں،پھلوں،گوشت،اانڈوں سمیت دیگر اشیاء مارکیٹ سے کم نرخوں ہر دستیاب ہونگی-انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں کو ہر صورت مقررہ ڈیڈ لائن کے اندر فنگشنل کیا جائے سبسڈی کے ثمرات ہر صورت عام صارف تک پہنچائے جائینگے-انہوں نے مزید کہا کہ اوپن مارکیٹ میں بھی مقررہ نرخ پر ہر صورت عمل یقینی بنایا جائے گا-ضلعی انتظامیہ مقدس مہینے کے دوران کسی کو عوام کی جیبوں پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیگی-

  • ڈی سی کا اچانک کہاں پہنچ گئے

    ڈی سی کا اچانک کہاں پہنچ گئے

    میاں چنوں:ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے دورہ میاں چنوں پر اچانک اراضی ریکارڈ سنٹر اور کورونا ویکسینیشن سنٹر سروس ڈیلیوری اور بزرگ افراد کی ویکسینیشن کا جائزہ..

    ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے دورہ میاں چنوں پر اچانک اراضی ریکارڈ سنٹر اور کورونا ویکسینیشن سنٹر سروس ڈیلیوری اور بزرگ افراد کی ویکسینیشن کا جائزہ لیا-انہوں نےا راضی ریکارڈ سنٹر پر فردات،انتقالات کے اجراء سائلین کی آمد کا ریکارڈ، سٹاف کی حاضریوں کا تفصیلی جائزہ لیا انہوں نے اے ڈی ایل آر و لینڈ ریکارڈ سنٹر سٹاف سائلین سے خوش اخلاقی کیساتھ پیش آنے اور کورونا ایس او پیز پر عمل کرانے کی ہدایت کی-

    ڈپٹی کمشنر نے کورونا ویکسینیشن سنٹر پر بزرگ افراد کو ویکسئین لگانے کے کام کا بھی جائزہ لیا-اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ضلع میں ابتک 3060فرنٹ لائن فائٹرز اور 257 بزرگ افراد کو ویکسئن لگا دی گئی ہے ںسنٹرز پر صرف وہ بزرگ افراد تشریف لائیں جن کو میسج موصول ہو-

  • ضلعی انتظامیہ کس چیز کی کڑی نگرانی کرنے لگی

    ضلعی انتظامیہ کس چیز کی کڑی نگرانی کرنے لگی

    ضلعی انتظامیہ نے رمضان المبارک سے قبل سبزی و فروٹ منڈیوں کی کڑی نگرانی شروع..

    ضلعی انتظامیہ نے رمضان المبارک سے قبل سبزی و فروٹ منڈیوں کی کڑی نگرانی شروع کردی-ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نےڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کی منڈی کا دورہ کرکےسبزیوں اور پھلوں کی نیلامی ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کا خود جائزہ لیا-انہوں نے منڈی میں صفائی کی صورتحال بھی چیک کی اور پھڑیوں کو علیحدہ نرخناموں کا اجراء جاری رکھنے کے احکامات دیئے-

    اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اشیاء کے نرخ استحکام میں ہیں کسی چیز کی شارٹیج بھی نہیں ہے کم ریٹس کا فائدہ ضلعی انتظامیہ ہر صورت عام شہری تک پہنچائے گی انہوں نے کہا کہ ناجائز منافع خوری اور مصنوعی قلت پیدا کرنے والے آڑھتیوں کیخلاف سخت ایکشن ہوگا- ڈی ڈی ڈویلپمنٹ شاہد رحمن، ای اے ڈی اے محمد خالد بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے-

  • لاک ڈاون دوبارہ سے شروع

    لاک ڈاون دوبارہ سے شروع

    میاں چنوں:کرونا وائرس کے بڑھتے ہوۓ کیسز کے پیش نظر ۔ پنجاب بھر کی طرح میاں چنوں میں بھی 6 بجے تمام کاروباری مارکیٹ بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

    اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں ذیشان ندیم نے حکومتی احکامات پر عمل کرواتے ہؤۓ 6 نجے تمام شہر کا دورا کیا اور دوکان دوکان دارواں کو دکانیں بند کرنے کا کہا۔ اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں زیشان ندیم نے سمارٹ لاک ڈاؤن پر حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر میاں چنوں میں 17 دوکانوں کو سیل کردیا

    حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے دوکانداروں کے خلاف کاروائیاں وقت کی پابندی نا کرنے پر حمزہ کلاتھ ہاؤس زمزم خوشبو محل نعیم ٹروزار شرٹ المدینہ چھاپہ حسین حسین چھاپہ مدنی چھاپہ مرکز کو سیل کردیا گیا۔

  • پنجاب کلچر ڈے

    پنجاب کلچر ڈے

    حکومت پنجاب کی ہدایت پر سوہنا پنجاب کلچر ڈے کے حوالہ سے ثقافتی سرگرمیاں
    ڈپٹی کمشنر ظہیر عباس شیرازی کی روایتی پنجابی پگڑی پہن کر سرکاری امور کی انجام دہی

    وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر صدیوں پرانا پنجابی کلچر اجاگر کیا جارہا ہے پنجاب کی ثقافت میں وطن عزیز کی تمام قوموں کے رنگ شامل ہیں
    کورونا وائرس کے پھیلائو کے خدشہ کے پیش نظر ثقافتی سرگرمیاں محدود کی گئیں.

  • عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا

    عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا

    میاں چنوں:زرعی اراضی سنٹر تلمبہ نے کام شروع کر دیا۔یہ پنجاب حکومت کی اچھی پیش رفت ہے۔

    کئی ماہ پہلے چیف وہیپ پنجاب و پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون ایم پی اے پیر عباس علی شاہ نے ریسٹ ہاؤس کی سرکاری بلڈنگ کو تلمبہ کے لیے زرعی اراضی سنٹر بنانے کا آغاز کیا۔یہ دیکھتے ہوئے کہ تلمبہ کے لوگوں کو ملکیتی اراضی کے انتقال و فرد ملکیت اور جائیداد کی خریدوفروخت کے لئے میاں چنوں جانا پڑتا تھااس کی verbally منظوری حاصل کرنے اور فنڈز کی ایلوکیشن کے بعد اس کی تعمیر و تزئین وآرائش شروع کرادیدیکھتے ہی دیکھتے اراضی سنٹر تلمبہ کے لیے بلڈنگ تیار ہو گئی۔

    سرکاری بلڈنگ کی مستقل منظوری اور حوالگی کے ایم پی اے پیر عباس علی شاہ نے کوششیں جاری رکھیں۔بعدازاں اس کے لئے دفتری سامان و عملہ کی تعیناتی کروا دی اور افتتاح کے بغیر عوام کو فوری ریلیف دینے اور عوام کی میاں چنوں کے دھکوں سے جان چھڑانے کے لیے اسے فنگشنل کردیا۔۔۔کل اچانک اس دفتر کا چکر لگایا تو دفتر کا اندرونی ماحول اور عملے کو کام کرتے دیکھ کر خوشی ہوئی کہ بالآخر ایک عوامی نوعیت کے دفتر نے تلمبہ کی عوام کے کام شروع کر دیا۔میں نے لینڈ ریکارڈ آفس کے اہم کمپیوٹر پٹواری سے تفصیلاً بات چیت کی تو اس نے بتایا کہ عوام کو آگاہی دی جائے اب وہ ملکیتی سکنی اراضی کے لیے اراضی سنٹر تلمبہ تشریف لائیں ہم ان کی خدمت کے لئے موجود ہیں۔اسے میگا پروجیکٹ تو نہیں کہہ سکتے لیکن یہ عوام کی سہولت کے لیے بہترین پروجیکٹ ہے جو ایم پی اے پیر عباس علی شاہ کی مسلسل دلچسپی اور کوششوں سے قابل عمل ہوا۔

  • ناجائز اسحلہ رکھنے والے ہوجائیں ہوشیار

    ناجائز اسحلہ رکھنے والے ہوجائیں ہوشیار

    میاں چنوں: تھانہ تلمبہ پولیس کا ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن۔متعدد ملزمان گرفتار ناجائز اسلحہ برآمد مقدمات درج

    پولیس پارٹی نے دوران گشت شراب فروش دھر لیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ تلمبہ چوہدری عنصر علی جٹ نے پولیس پارٹی کے ہمراہ تھانہ تلمبہ کی حدود میں ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا متعدد ملزمان گرفتار کئے اور ان کے قبضے سے ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا اور ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔پولیس کو اپنے ذرائع سے اطلاع ملی کہ ملزم شاہد منیر ولد منیر احمد قوم ماچھی سکنہ چک 21/8 آر سے ناجائز پسٹل 30 بور برآمد کیا آور ایف آئی آر درج کر لی اور ملزم محمد افتخار ولد رمضان قوم نون سکنہ روثلہ حدود تھانہ تلمبہ سے ناجائز اسلحہ بندوق بارہ بور بمع تین کارتوس برآمد لیے اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

    پولیس پارٹی نے دوران گشت شراب فروش شوکتِ علی ولد محمد رمضان مصلی سکنہ چک 56 کو دس لٹر شراب برائے فروختگی سمیت دھر لیا اور مقدمہ درج کر لیا۔ ایس ایچ او تھانہ تلمبہ نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔چاہے وہ منشیات فروش ہوں اور ڈاکو ہوں یا ناجائز اسلحہ رکھنے والے ہوں یا شراب فروشی کا مکروہ دھندہ کرنے والے ہوں پولیس اپنے فرائض دیانتداری سے ادا کرتی رہے گی۔۔اور کرائم کرنے والوں کو نہیں چھوڑے گی۔