Baaghi TV

Category: خانیوال

  • بورڈ آف ریونیو نے کس عمل کی ہدایت کی؟

    بورڈ آف ریونیو نے کس عمل کی ہدایت کی؟

    میاں چنوں:اسسٹنٹ کمشنر ذیشان ندیم کی سربراہی میں بورڈ آف ریونیو کی ہدایت کے مطابق عارضی کاشتوں کی سرکاری لاٹوں کی بولی لگائی گئی۔

    کاشتوں کی عارضی سرکاری لاٹوں کی بولی کا عمل چکنمبر 44 اور 127 میں کیا گیا۔ بولی میں حصہ لینے والوں کو ستمبر 2019 کی بورڈ آف ریونیو کی پالیسی پر پورا اترنا لازمی ہے۔ بولی کے اس عمل میں اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ ریونیو سٹاف بھی موجود تھا۔جنہوں نے سارا عمل اپنے زیرنگرانی کروایا۔

  • سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن نے کیا کہا دیا

    سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن نے کیا کہا دیا

    میاں چنوں:سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن پنجاب سید جاوید حیدر بخاری نے سپیشل ایجوکیشن سکول عبدالحکیم کا دورہ کرکے وہاں جسمانی،بصارت،سماعت سے محروم بچوں کے تدریسی عمل کا جائزہ لیا-

    انہوں نے ڈویژنل سپیشل ایجوکیشن آفیسر کو ہدایت کی کہ سکول کی اپنی عمارت کے حصول کے لِئیے ضلعی انتظامیہ کی مشاورت سے جگہ کی نشاندہی کرکے کیس پنجاب حکومت کو جلد بھیجا جائے تاکہ سکول کی اپنی عمارت تعمیر کی جاسکے-انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی معذوری کا شکار بچے تھوڑی سی توجہ کے بعد معاشرے کا کارآمد فرد سکتے ہیں اس لئے ان کو بوجھ سمجھنے کے بجائے تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے-

    انہوں نے بتایا کہ خصوصی افراد کے تعلیمی اداروں میں داخل بچوں کا ماہانہ وظیفہ 800 روپے سے بڑھا کر اب ایک ہزار روپے کردیا گیا ہے جبکہ سال میں تین یونیفارم،کتابیں،کھانے کی مفت اشیاء اور ہوسٹل کی سہولت بھی مفت فراہم کی جاتی ہے-اس موقع پر ڈویژنل سپیشل ایجوکیشن آفیسر میاں محمد جاوید،سی ای او تعلیم خانیوال الطاف ثاقب،فوکل پرسن شہزاد گلفام،ہیڈ مسٹریس میڈم مریم کنول اور سکول کے اساتذہ و سٹاف ممبران بھی موجود تھے-بعد ازاں سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن نے سکول میں پودا بھی لگایا-_

  • کرونا ویکسینیشن سنٹرز کو فنگشنل کردیا گیا

    کرونا ویکسینیشن سنٹرز کو فنگشنل کردیا گیا

    میاں چنوں:پنجاب بھر کی طرح میاں چنوں گورنمنٹ ڈگری کالج میں بھی ویکسینیشن سنٹرز فنگشنل کردیا گیا

    اسسٹنٹ کمشنر ذیشان ندیم نے بزرگ شہری کو ویکسئین لگاکر مہم کا افتتاح کر دیا، مہم کے دوران 60 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کو ویکسئین لگائی جائیگی، صرف رجسٹریشن کرانے والے بزرگ افراد ویکسینیشن کیلئے سنٹرز پر آئیں

    افتتاحی تقریب اسسٹنٹ کمشنر کے ساتھ ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر نزیر ہراج، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر عثمان رضا چوہدری و دیگر افسران صحت نے بھی شرکت کی اور ویکسین کے لگانے کے عمل کا جائزہ لیا

  • بورڈ آف ریونیو نے کس چیز کی ہدایت دی

    بورڈ آف ریونیو نے کس چیز کی ہدایت دی

    میاں چنوں:اسسٹنٹ کمشنر ذیشان ندیم کی سربراہی میں بورڈ آف ریونیو کی ہدایت کے مطابق عارضی کاشتوں کی سرکاری لاٹوں کی بولی لگائی گئی

    عارضی سرکاری لاٹوں کی بولی کا عمل چکنمبر 131,132,41A اور 42 میں کیا گیا۔ بولی کے عمل میں سب سے زیادہ بولی دینے والے کی فائل اپروول کیلئے ڈپٹی کمشنر کو بھیجی جائے گی۔ شفاف طریقے سے بولیوں کا عمل مختلف چکوک میں جاری ھے۔ اسسٹنٹ کمشنر

  • زمین کے معاملے پر ایک شخص قتل

    میاں چنوں : تھانہ عبدالحکیم کی حدود میں قبضہ کا معاملہ موضع جلیل پور کا رہائشی محمد حیات عمر 50 سال قوم ہراج مخالفین کی طرف سے تشدد کے بعد جانبحق ۔

    ورثاء نے نعش عبدالحکیم چوک میں رکھ کر ٹائر جلا کر پولیس اور رورل ہیلتھ سنٹر عبدالحکیم کے نارواں سلوک کے خلاف احتجاج جاری ،ڈی پی او خانیوال ،ڈی ایس پی کبیروالہ کے آنے اور ملزمان کی گرفتاری تک روڈ بند رکھیں گے ورثاء سراپا احتجاج، ورثا نے چوک ٹریفک کےلیے مکمل بند کردی ۔ ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہو چکی ،جبکہ تھانہ عبدالحکیم کی پولیس نے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آتے ہی ملزمان کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی

    تھانہ عبدالحکیم کی حدود میں ایک شخص
    قتل زمین کے قبضے کے معاملے میں ہوا۔ قتل ہونے والے شخص کا نام محمد حیات ہے ۔محمد حیات کی عمر 50 سالاور قوم ہراج فیملی سے ہے۔پولیس اور رورل ہیلتھ سنٹر عبدالحکیم نے بھی ہمارے ساتھ ناروا سلوک کیا ورثا کا نعش غوثیہ چوک میں رکھ کر بلاک کر دیا

    بارہا بار مظاہرین کو پورٹم کے کیلئے کہہ رہے ہیں :
    ملزمان کو سخت سے سخت قانون سزا دی جائے گی ؛ پولیس عبدالحکیم

  • مین شاہراہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

    مین شاہراہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

    خانیوال کی عوام کے منہ پر خاک گزشتہ کچھ عرصہ قبل خانیوال کے لیئے بھاری فنڈ جاری ہونے کے باوجود خانیوال کے شہری خاک چاٹنے پر مجبور۔

    بھاری فنڈ ملنے کے باوجود شہر کا حال پہلے سے بدتر۔تفصیلات کے مطابق اربوں روپے کا فنڈ ملنے کے باوجود بھی خانیوال شہر کے حالات میں کوئی بہتری دکھائی نہیں دیتی۔وہی ٹوٹی پھوٹی سڑکیں اور جگہ جگہ سیوریج کا پانی موجود ہے۔گزشتہ شب ایک ٹریکٹر ٹرالی کے ذریعے چن شاہ بستی موڑ تا ڈاکٹر الطاف ہسپتال روڈ و شہر کی دیگر شاہراہوں پر موجود گڑھوں کو بھرنے کے لیئے مٹی ڈال دی گئی جو کہ اڑ کر سڑک پر سفر کرنےوالے شہریوں کے منہ اور آنکھوں میں ڈلتی ہے اور شہریوں کے لیئے باعث اذیت بنی ہوئی ہے۔

    شہریوں نے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ شہر کی اہم شاہراہوں کی تعمیر و مرمت اور سیوریج کے مسائل پر خصوصی توجہ دے۔اور ڈپٹی کمشنر صاحب انتظامیہ کی جانب سے سڑکوں کی مرمت کے اس انوکھے طریقہ کا فوری نوٹس لیں جس سے شہری اذیت کا شکار ہیں۔

  • ثقافتی میلے کا آغاز ہوگیا

    ثقافتی میلے کا آغاز ہوگیا

    وزیر اعلی پنجاب سراد عثمان بزدار کی ہدایت پر خانیوال میں دو روزہ جشن بہاراں ثقافتی میلے کا آغاز ہوگیا ۔صوبائی وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی، ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے فضاء میں غبارے چھوڑ کر رنگارنگ پروگرامز کا افتتاح کیا-

    ایم پی اے فیصل اکرم خان نیازی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اختر منڈھیرا ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اکرام ملک ،ضلعی صدر پی ٹی آئی مہر عمران پرویز دھول ،صدر ڈسٹرکٹ بار، بار راؤ خالد محمود ، جنرل سیکرٹری سید حامد علی شاہ ،ممبران امن کمیٹی ،پی ٹی آئی عہدیداران ،سول سوسائٹی اور شہریوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی ۔افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر اور ڈپٹی کمشنر و دیگر مہمانوں کو بگھی میں بٹھا کر پنڈال میں لایا گیا جنہوں نے سرائیکی کلچر ڈے کے حوالہ سے سرائیکی اجرک اور پگڑی پہن رکھی تھی ۔

    صوبائی وزیر اور ڈپٹی کمشنر نے سرکاری و نجی اداروں کی طرف سے لگائے گئے پھولوں ،کھانے پینے کی اشیاء ،دستکاری ،پالتو جانوروں کے نمائشی سٹالز اور جھولوں کا بھی معائنہ کیا اس موقع پر سکولوں کے طلباء کی طرف سے پی ٹی شو جبکہ ریسکیو 22 11 اور سول ڈیفنس کی طرف سے ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے موک ایکسرسائز کی گئی محکمہ لائیو سٹاک نے نایاب نسل کی گائے ،بھینسوں ،بکریوں ،بھیڑوں، اونٹوں کی پریڈ کرائی گئی جس کو شرکاء نے خوب سراہا اس موقع پر میجک شو ،گھوڑا ڈانس اور جھومر پارٹی کی جانب سے رقص بھی پیش کیا گیا ۔صوبائی وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبہ بھر میں ثقافتی تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں جن کا مقصد دنیا بھر میں پاکستان کی مصنوعات ،جانوروں ،ملبوسات ،پھولوں اور رنگوں کو دنیا بھر میں متعارف کرانا ہے انہوں نے کہا کہ شہری جشن بہاراں کی تقریبات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور کورونا وائرس سے بچاؤ کی ایس او پیز پر عمل کریں ۔

    ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جشن بہاراں پر اہلیان ضلع کے ذوق کو مدنظر رکھتے ہوئے پروگرامز ترتیب دیے گئے ہیں جس کے لیے تمام محکمہ جات کی کاوشیں قابل ستائش ہیں افتتاحی تقریب کے اختتام پر صوبائی وزیر اور ڈپٹی کمشنر نے کلین اینڈ گرین پنجاب کے سلسلہ میں پودے بھی لگائے ۔دریں اثناء جشن بہاراں کے سلسلہ میں گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ گرلز کالج میں بھی طالبات کے درمیان رسہ کشی اور میوزیکل چئیر کے مقابلے ہوئے- ایم پی اے شاہدہ احمد حیات مہمان خصوصی تھیں۔

  • عام تعطیل کا نوٹیفیکیشن جاری

    عام تعطیل کا نوٹیفیکیشن جاری

    خانیوال:جشن بہاراں کے سلسلے میں ضلع بر میں عام تعطیل کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا

    ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے جشن بہاراں کے موقع پر 6 مارچ بروز ہفتہ کو ضلع بھر میں مقامی تعطیل کا اعلان کردیا جشن بہاراں کی افتتاحی تقریب خانیوال اسٹیڈیم میں منعقد ہوگئی جس میں نامور سیاسی و سماجی شخصیت سمیت شہریوں کی بڑی تعداد بھی شرکت کرے گئی جس کے حوالے سے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں ۔

    تعطیل کے حوالہ سے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے تحریری حکمنامہ بھی جاری کردیا گیا ہے مقامی تعطیل کا یہ حکم بورڈ اور یونیورسٹیز کے امتحانات پر لاگو نہیں ہوگا-

  • کروڑوں روپے مالیت کی اراضی واگزار کرلی گئی

    کروڑوں روپے مالیت کی اراضی واگزار کرلی گئی

    خانیوال:ضلعی انتظامیہ نے سرکاری زمینوں پر ناجائز قابضین کے خلاف کریک ڈائون کے سلسلہ کو جاری

    پپلز کالونی میں موجود 7 کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کا 12 کینال سرکاری رقبہ ناجائز قابضین سے واگزار کرالیا-جبکہ جہانیاں کے نواحی علاقہ 96 دس آر میں اسسٹنٹ کمشنر بابر سلیمان نے 56 کینال سرکاری رقبہ کا ناجائز قبصہ واگزار کرالیا- واگزار کرائے رقبہ کی مالیت 8 کروڑ 40 لاکھ روپے ہے – ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بختیار اسماعیل نے پپلز کالونی زیڈ بلاک میں کی گئ اس کارروائی کی نگرانی کی رقبہ پر قائم تعمیرات کو بھاری مشنیری کی مدد سے مسمار کردیا گیا-

    آپریشن میں محکمہ مال کے عملہ،پولیس اور رضاکار فورس نے بھی حصہ لیا – واگزار کرایا گیا رقبہ بحق سرکار ضبط کرلیا گیا ہے-ڈپٹی کمشنر کا اس حوالہ سے کہنا ہے ناجائز قابضین کیخلاف آپریشن بلا تفریق جاری رہے گا ضلعی انتظامیہ کسی کے دبائو میں نہیں آئے گی- انہوں مزید کہا ہے کہ واگزار کرائے رقبہ پر کسی کو دوبارہ قبضہ کی اجازت بھی نہیں دی جائے گی-

  • کرونا وائرس نے تعلیمی اداروں پر ایک بار پھر حملہ کردیا

    میاں چنوں: کرونا کے وار جاری کرونا وائرس نے تعلیمی اداروں پر ایک بار پھر حملہ کردیا

    کرونا وائرس کے کیس کم ہوتے ہی وفاقی وزیر تعلیم کی ہدایت سکول کالج اور یونیورسٹی کو کھولنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ جس کے بعد وقفے وقفے سے تعلیمی اداروں کو کھولا گیا۔

    تعلیمی اداروں کو کھولنے کے ساتھ ہی کرونا وائرس نے کافی تعداد میں تعلیمی اداروں میں کروانا وائرس کے کیس نکلنا شروع ہوگے

    میاں چنوں میں واقع ایک گورنمنٹ,ماڈل گرلز ہائی سکول میں بھی کرونا وائرس کے پاۓ جانے کی اطلات ملی ہیں ذرائع کا کہنا ھے کہ سکوم میں موجود ,ٹیچر اور ساتویں کلاس کی طالبہ میں کرونا پوزیٹیو آیا ھے مکمل کلاس کے ٹیسٹ کرلئے گئے ہیں ذرائع.