ٹھٹھہ صادق آباد (نمایندہ باغی ٹی وی)8 سالہ بچی زیادتی کیس میں تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد پولیس کی بڑی کامیابی مل چکی ھے . بچی زیادتی کیس کا مرکزی ملزم مجاہد حسین گرفتار، زیادتی کیس ملزم جلد گرفتار کرنے پر عوام کا پولیس کو خراج تحسین،متاثرہ بچی کی حالت بہتر ہسپتال سے ڈسچارج، گھر منتقل، گرفتار ملزم کو آج عدالت پیش کیا جائے گا، تفصیل کے مطابق گزشتہ دنوں ٹھٹھہ صادق آباد کے چک نمبر 127 دس آر کی رہائشی چوتھی کلاس کی طالبہ 8 سالہ معصوم بچی عنیدہ کو اس کے رشتہ دار ملزم جلالپور پیر والا کے رہائشی مجاہد حسین نے جنسی درندگی کا نشانہ بنایا، میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہونے پر تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد میں ملزم مجاہد حسین کے خلاف مقدمہ درج ہوا، ڈی پی او خانیوال محمد علی وسیم کے حکم پر ایس ایچ او تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد انسپکٹر ذاکر علی گجر کی سربراہی میں تشکیل کردہ پولیس ٹیم نے دن رات ایک کرتے ہوئے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے بچی زیادتی کیس کے مرکزی ملزم مجاہد حسین کو گرفتار کرلیا ہے، جبکہ ملزم مجاہد کو جسمانی ریمانڈ کے لیے کل عدالت پیش کیا جائے گا، بچی کی حالت بہتر ہونے پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جہانیاں سے ڈسچارج کرکے گے گھر منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ زیادتی کیس کا ملزم جلد گرفتار کرنے پر سیاسی وسماجی عوامی حلقوں نے ایس ایچ او تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد انسپکٹر ذاکر گجر اور پولیس ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے.
Category: خانیوال

9 سالہ معصوم حوا کی بیٹی جنسی درندگی کا شکار
جہانیاں (نمائندہ باغی ٹی وی ) تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد کے چک نمبر 127دس آر میں 8 سالہ معصوم حوا کی بیٹی ابن آدم کی درندگی کا شکار بن گئ ،آٹھ سالہ معصوم بچی آنیدہ کو 25 سالہ ملزم مجاہد نے گھر میں اکیلا پر متعدد بار زیادتی کی اور زیادتی کے بچی کو خون میں لت پت چھوڑ کر فرار ہوگیا ۔بچی کی چیخیں سن کر اہل محلہ جمع ہوئے اور بچی کو ہسپتال منتقل کیا۔
اطلاعات کے مطابق ملزم مجاہد جلال پور پیر والا کا رہائشی اور متاثرہ بچی کا رشتہ دار ہے۔بچی کے ایم ایل سی کے بعد معصوم بچی سے زیادتی بھی ثابت ہوچکی ہے ۔جبکہ بچی کی والدہ مقصود بی بی کی طرف سے اندراج مقدمہ کی درخواست دینے کے بعد ملزم کے خلاف زیادتی کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔
سابق رکن صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 210 جہانیاں چوہدری کرم داد واہلہ 2 مرتبہ تحصیل ناظم، 2 مرتبہ رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے
جہانیاں (نمائندہ باغی ٹی وی ) ٹھٹھہ صادق آباد کے صوبائی حلقہ پی پی 210 کے سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری کرم داد واہلہ کا تعلق جہانیاں کے سیاسی واہلہ خاندان سے ہے،وہ سابق رکن قومی اسمبلی جہانیاں چوہدری عبدالرحمن واہلہ مرحوم کے بیٹے، سابق رکنِ قومی اسمبلی جہانیاں چوہدری فضل داد واہلہ مرحوم کے چھوٹے بھائی ہیں، چوہدری کرم داد واہلہ نے پہلی مرتبہ 1996 کے جنرل الیکشن میں ایم پی اے کے نشست پر سیاست میں حصہ لیا،مگر انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ بلدیاتی الیکشن2001 میں پہلی مرتبہ تحصیل ناظم جہانیاں منتخب ہوئے، پھر دوسری مرتبہ بلدیاتی الیکشن 2007 میں تحصیل ناظم جہانیاں رہے، چوہدری کرم داد واہلہ ضمنی الیکشن 2008 میں آزاد حیثیت سے اس وقت کے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی چھوڑی گئی نشست پر ان کے بھائی پیپلز پارٹی کے امیدوار مخدوم مرید حسین قریشی کو واضع اکثریت سے شکست دیتے ہوئے جہانیاں کے حلقہ پی پی 210 سے پہلی مرتبہ رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے، جبکہ 2013 کے جنرل الیکشن میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر چوہدری کرم داد واہلہ ایم این اے چوہدری افتخار نذیر گروپ کے ہمراہ دوسری مرتبہ رکن پنجاب اسمبلی جہانیاں منتخب ہوئے، جس کے بعد چوہدری کرم داد واہلہ نے صوبہ جنوبی پنجاب محاذ میں شمولیت اختیار کی، صوبہ جنوبی پنجاب محاذ کی جنرل الیکشن 2018 سے قبل پاکستان تحریک انصاف سے الحاق کے بعد تحریک انصاف کی ٹکٹ نہ ملنے پر چوہدری کرم داد واہلہ جنرل الیکشن 2018 میں آزاد کھگہ گروپ سے ایم پی اے کی نشست پر الیکشن لڑے، جنرل الیکشن 2018 میں چوہدری کرم داد واہلہ کو مدمقابل مسلم لیگ ن کے حریف منتخب رکن صوبائی اسمبلی جہانیاں حاجی عطاء الرحمن سے بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا

کیا سابق ایم پی اے کرم داد واہلہ نے مسلم لیگ میں شمولیت اختیارکرلی یا نہیں؟تصدیق ہوگئی
خانیوال (نمائندہ باغی ٹی وی ) کے حلقہ پی پی 210کے سابق ایم پی اور سیاستدان چوہدری عبدالرحمان واہلہ کے بیٹے چوہدری کرم داد واہلہ نے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کرلی ہے ۔ذرائع کے مطابق چوہدری کرم داد واہلہ نے لاہور میں چوہدری پرویز الہی سے ملاقات کی اور ملاقات میں بہاولپور سے پاکستان مسلم لیگ کے رکن اسمبلی اور رہنما طارق بشیر چیمہ بھی موجود تھے،لاہور میں ہونے والی ملاقات ڈیڑھ گھنٹہ تک جاری رہی جس میں آنے والے وقتوں کے لئے عہدو پیمان کئے گئے۔چوہدری کرم داد واہلہ کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی لیکن مصدقہ اطلاعات اور ذرائع کے مطابق سابق ایم پی اے چوہدری کرم داد واہلہ نے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کر لی ہے ۔یاد رہے کہ چوہدری کرم داد واہلہ پہلے دو بار اپنے آبائی حلقہ سے ایم پی اے منتخب ہوتے رہے ہیں اور 2013کے الیکشن میں موصوف پاکستان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور 2018 کے الیکشن میں انہوں نے آزاد امید وار کی حیثیت سے انتخابات میں حصہ لیا تھا لیکن قسمت نے ان کا ساتھ نہ دیا اور یہ ممبر صوبائی اسمبلی نے بن سکے۔

خانیوال شہر کو چمکانے کے لئے ڈپٹی کمشنر سرگرم
خانیوال (نمائندہ باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر سرپرستی میونسپل کمیٹی کا انسداد تجاوزات اسکواڈ متحرک شہر کی سڑکوں اور بازاروں کو تجاوزات سے صاف کرنے کے لئے مسلسل متحرک ہے اس سلسلہ میں جمعرات کے روز فٹبال چوک تا اسٹیڈیم چوک کارروائی کے دوران تاجروں کی طرف سے دکانوں کے باہر رکھا گیا سامان سرکاری تحویل میں لے لیا گیا- ضبط کیا گیا یہ سامان تجاوزات کا باعث بن رہا تھا- میونسپل کمیٹی کی جانب سے آپریشن میں افرادی قوت کے ساتھ بھاری مشینری کا بھی استعمال کیا گیا- ڈپٹی کمشنر نے میونسپل کمیٹی کو آپریشن جاری رکھنے کا حکم دیا ہے –

آٹھ سال سے ڈینٹل سرجن تعینات، مگر ڈینٹل یونٹ سے محروم ہسپتال
ٹھٹھہ صادق آباد(نمائندہ باغی ٹی وی) رورل ہیلتھ سنٹر ٹھٹھہ صادق آباد ایک لاکھ آبادی کے لئے اکلوتا ہسپتال ہے جہاں پرعرصہ آٹھ سال سے مختلف ڈینٹل سرجنز تعینات رہ چکے ہیں مگر ہسپتال میں دانتوں کی سرجری کے لئے ڈینٹل یونٹ ہی موجود نہیں ہے۔ اس ہسپتال کے لئے ڈینٹل یونٹ سرے سے منظور ہی نہیں ہوا اور کچھ عرصہ قبل تحصیل ہیڈ کوارٹر جہانیاں کی طرف سے ایک ڈینٹل یونٹ مذکورہ بالا اسپتال کو دیا گیا جس کو جہانیاں کے سرجنز بھی کنڈم قرار دے چکے ہیں اور وہ استعمال کے قابل ہی نہیں ہے ،جبکہ ڈینٹل سرجن کے معاون ڈینٹل ٹیکنیشن بھی اس اسپتال میں تعینات نہیں ہیں جس کی وجہ سے یہاں کے رہائشیوں کو دانتوں کے علاج کے لئے پچیس کلو میٹر دور ملتان یا جہانیاں جانا ایک مزید تکلیف ہے۔ٹھٹھہ صادق آباد کے رہائشیوں نے محکمہ صحت سے ڈینٹل یونٹ کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

ناجائز منافع خور ہوجائیں ہوشیار، شکنجہ ہورہا ہے تیار
خانیوال (نمائندہ باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنرآغا ظہیر عباس شیرازی عوام کو ناجائز منافع خوری سے بچانے کیلئے سرگرم ہوگئے انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو زائد نرخ وصول کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اشیاء خوردونوش کے زائد نرخ وصول کرنے والے دکاندار کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں- ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت 41 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس منعقد ہوا- اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اکرام ملک ، خانیوال، میانچنوں ، جہانیاں کے اسسٹنٹ کمشنرز ذیشان ندیم ، بابر سلیمان ، بختیار اسماعیل نے بھی شرکت کی – ڈپٹی کمشنر نے ناجائز منافع خوروں کے گرد شکنجہ مزید کسنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ریٹ لسٹوں سے زائد نرخ وصول کرنے والوں کو بھاری جرمانوں کیساتھ جیل بھجوایا جائے انہوں نے کہا کہ عوام سے لوٹ مار کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس دوران وزٹ آٹے اور چینی کی قیمتوں کا بھی جائزہ لیں- اس موقع پر ایس این اے شاہد رضوان نے پرائس مجسٹریٹس کو ایپ کے حوالہ ٹریننگ دی –

محرم الحرام میں فرقہ واریت پھیلانے والوں کے خلاف ایکشن
جہانیاں( نمائندہ باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال محمد علی وسیم ، اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان اور ایس ڈی پی او سرکل جہانیاں غلام مصطفی کے ہمراہ امام بارگاہ حسنیہ کا دورہ کیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر محمد بابر سلیمان نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تحصیل جہانیاں میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ تحصیل جہانیاں میں دو ماتمی جلوس ایک میاں پور اور دوسرا مرکزی جلوس جہانیاں شہر میں جبکہ پانچ لائسنسداران ہیں مگر مرکزی ماتمی جلوس اور مجالس جہانیاں شہر میں برآمد ہوتے ہیں۔ تمام مسالک میں مذہبی رواداری کی روایات مثالی ہیں۔ سابقہ روایات کے مطابق ماتمی جلوس اور مجالس عقیدت و احترام سے تقریبات ہوتی ہیں اور نا ہی کوئی آج تک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔ کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔
ایس ڈی پی او غلام مصطفی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی کے تمام انتظام مکمل ہیں۔ پولیس اسٹیشن میں ایک کنٹرول روم بھی قائم کیاگیا ہے جو 24 گھنٹے محرم الحرام کی سیکورٹی کی مانیٹرنگ کرے گا۔ تحصیل جہانیاں میں مجالس اور جلوسوں کی آڈیو ، ویڈیو ریکارڈنگ بذریعہ سٹیٹک کیمرہ جات ، بینڈی کیم اور ویڈیو سرویلینس گاڑیوں کے ذریعے کی جائے گی۔ علاوہ ازیں ڈرون فلائنگ کیمرہ سے اہم مجالس و جلوس کے ارد گرد کے ماحول اور مشکوک عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔ ڈی پی او خانیوال نے اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ضلع خانیوال میں جامع سیکورٹی پلان پر عملدآمد کو یقینی بنایا جائے گا اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کے انتظامات گزشتہ برس سے بھی بڑھ کر کیے گے ہیں۔ ضلع بھر میں ہدایات جاری کردی گئی ہیں تاکہ ضلع خانیوال میں محرم الحرام کے دوران امن و امان اور بھائی چارے کی فضاء قائم رہے۔ مشتبہ افراد ہر کڑی نظر رکھیں اور ممکنہ دہشت گردی اور فرقہ واریت پھیلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا کہ محرم الحرام میں سخت ترین حفاظتی انتظامات کیے جائیں عزاداروں کو بہتر سہولیات دی جائیں اور ماتمی جلوس کی کڑی نگرانی کی جائے اور شہریوں سے بھی اپیل ہے کہ وہ محرم الحرام کو پر امن بنانے میں سیکورٹی اداروں کا ساتھ دیں۔
اس سے قبل اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان نے ایس ڈی پی او کے ہمراہ میاں پور ماتمی جلوس کے روٹ کا جائزہ لیا اور خصوصی ہدایات دیں.
محرم الحرام میں سیکیورٹی انتظامات، ڈپٹی کمشنر نے جائزہ لیا
خانیوال (نمائندہ باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی اور ڈی پی او محمد علی وسیم نےمحرم الحرام کے سلسلہ میں ڈی سی آفس خانیوال میں قائم مرکزی کنٹرول روم کا معائنہ کیا ۔اس موقع پر اے ڈی سی آر محمد اکرام ملک ،ایس این اے محمد رضوان بھٹہ سمیت دیگر سرکاری افسران بھی موجود تھے ڈی سی اور ڈی پی او نے جدید کنٹرول روم میں تنصیبی آلات سمیت دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے بتایا کہ ضلعی ہیڈ کوارٹر پر قائم مرکزی کنٹرول روم میں ضلع بھر کی مجالس اور جلوسوں کی آن لائن مانیٹرنگ کی جائے گی-
انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے حوالے سے جلوسوں اور مجالس کےروٹس پر
ضلع بھر میں لگائے گئے سی سی ٹی وی کیمرہ جات مرکزی کنٹرول روم سے منسلک ہوں گےقائم کردہ کنٹرول روم میں سرکاری محکمہ جات کے فوکل پرسن فرائض سرانجام دیں گے جن کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔ڈی پی او محمد علی وسیم نے بتایا کہ کنٹرول روم میں محرم ہسٹری،ٹربل سپاٹس ،کیٹگریز وائز مجالس و جلوس اور امام بارگاہوں ومساجد کی معلومات میسر ہونگی انہوں نے کہا کہ کنٹرول روم میں کنٹیجینسی پلان فیچر ،کور مینجمنٹ ٹیم اور فلیش پوائنٹس بارے معلومات فراہم کی گئی ہیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کنٹرول روم میں مجالس اور جلوسوں میں کورونا ایس او پیز بارے بھی مانیٹرنگ کی جا سکے گی۔
ڈی سی آفس میں قائم کردہ کنٹرول روم کا ٹیلی فون نمبر 065/9200147 ہے ۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کی زیر صدارت تحصیل کونسل میں بھی اجلاس منعقد ہوا جس میں محرم الحرام کے حوالہ سے سیکورٹی سمیت دیگر دیگر امور کا جائزہ لیا گیا- ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او مرکزی امام بارگاہ جہانیاں بھی گئے اور سیکورٹی و دیگر انتظامات چیک کئے –
ضلعی انتظامیہ کا اتائیوں کے خلاف ایکشن
خانیوال (نمائندہ باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ماریہ ممتاز کی زیر نگرانی محکمہ صحت نے ضلع بھر میں عطائیوں اور ممنوعہ ادویات فروخت کرنے والے میڈیکل سٹورز مالکان کیخلاف کریک ڈائون کے دوران عطائی کے ایک ہسپتال سمیت 4 میڈیکل سٹورز کو سیل کردیا ایک میڈیسن کمپنی کیخلاف ریکارڈ مرتب نہ کرنے پر کیس بنادیا گیا- جبکہ متعدد میڈیکل سٹورز سے ادویات کے نمونہ بھی لے لئے گئے- ڈرگ انسپکٹر کبیروالا نے نیازی میڈیکل اینڈ وٹرنری سٹور اڈا بلوچاں ، سمر میڈیکل سٹور، ذوالفقار میڈیکل سٹور، اور مرید عباس کلینک اڈا مان کوٹ کو سیل کردیا- جبکہ ڈرگ انسپکٹر جہانیاں نے بھی کارروائی کے دوران السعید میڈیکل سٹور کو سیل کردیا- اور میاں میڈیسن کمپنی کیخلاف ریکارڈ مرتب نہ کرنے پر کیس بنادیا- ڈرگ انسپکٹر جہانیاں نے متعدد میڈیکل سٹورز سے ادویات کے نمونہ بھی لے کر برائے تجزیہ بھجوادیئے – ڈپٹی کمشنر نے کارروائی کے حوالہ سے کہنا ہے کہ ان میڈیکل سٹور مالکان اور عطائیوں سے سختی کے ساتھ نمٹا جائے گا- کسی کو انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائیگی –









