Baaghi TV

Category: خانیوال

  • مین ہولز کے ڈھکن غائب ہوگئے ادارے بے خبر ،شہری خوار

    مین ہولز کے ڈھکن غائب ہوگئے ادارے بے خبر ،شہری خوار

    ٹھٹھہ صادق آباد (نمائندہ باغی ٹی وی ) مین ہولز کے ڈھکن غائب ہوگئے ادارے بے خبر ،شہری خوار،

    تفصیلات کے مطابق ضلع خانیوال کی سب تحصیل ٹھٹھہ صادق آباد کے مین بخاری بازار، موبائل مارکیٹ اور پیٹیاں والا بازار کے مین ہولز کے ڈھکن غائب ہیں جن کی وجہ سے راہ گیروں اور اہلیان محلہ کے لئے مشکلقت بڑھ گئی ہیں حادثات کا خطرہ بھی موجود ہے جبکہ آبادی کے لئے سب سے زیادہ مسائل ہیں۔مین ہولز کے ڈھکن نہ ہونے کی وجہ سے مین ہولز کے اندر بچوں کے گرنے کے خدشات زیادہ ہیں۔اہلیان محلہ اور شہریوں نے متعلقہ اداروں اور حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، اشیائے ضروریہ مہنگی ،انتظامیہ نے کمر کس لی

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، اشیائے ضروریہ مہنگی ،انتظامیہ نے کمر کس لی

    خانیوال( نمائندہ باغی ٹی وی )پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد سبزیوں اور پھلوں کے نچلی سطح تک آنے والے نرخ کنٹرول میں رکھنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سبزی اور فروٹ منڈیوں میں بولی کی مانیٹرنگ سخت کردی گئی ہے -اور ڈپٹی کمشنر روزانہ منڈی جاکر نرخوں کا جائزہ لے رہے ہیں – اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی اور ڈی پی او محمد علی وسیم نے چھٹی کے باوجود دوپہر کے وقت منڈی کا دورہ کیا اور سبزیوں پھلوں کی بولی کا جائزہ لیا انہوں نے مارکیٹ کمیٹی حکام کو نرخ مستحکم رکھنے کے لئے مسلسل مانیٹرنگ کی ہدایت بھی کی- ڈپٹی کمشنر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ عام مارکیٹ میں کم نرخ کا فائدہ ہر صورت صارفین تک پہنچایا جائے ڈی پی او نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عام آدمی تک ہر صورت پہنچنے چاہئیں-

  • سمگلنگ کی کوشش ناکام، بڑی کاروائیاں جاری، اسمگلرز کے خلاف گھیرا تنگ

    ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی اور ڈی پی او محمد علی وسیم گندم کی دوسرے اضلاع سمگلنگ روکنے کیلئے مسلسل متحرک ہیں- انہوں نے اتوار کی چھٹی کے باوجود جہانیاں روڈ اور پرویز والا پر ناکہ لگاکر گندم سے لوڈ ٹرکوں ، ٹریکٹر ٹرالیوں، لوڈر رکشوں کی چیکنگ کی اور
    محکمہ خوراک کے افسران کو غیر قانونی نقل و حمل روکنے کیلئے مانیٹرنگ مزید سخت کرنے کے احکامات دئیے – ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ
    ہدف کا حصول پہلی ترجیج ضلع کی گندم کسی صورت باہر نہ جانے دی جائے ابتک کل ہدف کا 67 فیصد حاصل کرلیا ہےکاشتکار سے آخری دانہ خریدنے تک گندم خریداری مراکز کھلے رہیں گے – انہوں نے بتایا کہ اب تک ہزاروں من گندم دوسرے اضلاع لے جانے کی ناکام بنائی گئی ہے تحصیل کبیروالا میں گزشتہ رات کارروائی کے دوران تین مقامات سے ذخیرہ کی گئی 24000 من برآمد کرلی کرلی گئی ہے – ڈی پی او محمد علی وسیم نے کہا کہ ضلع کے خارجی راستوں پر چیک پوسٹیں قائم کرکے چیکنگ کی جارہی ہے اب تک غیر قانونی طور پر گندم کی نقل و حمل پر 20 ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں

  • گاڑی نہر میں گر گئی، مسافر لاپتہ

    خانیوال (نمائندہ باغی ٹی وی ) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس اور ڈی پی او محمد علی وسیم کیری وین میں سوار 12 افراد کے لاپتہ ہونے کے معاملہ کی اطلاع ملتے ہی سدھنائی میلسی لنک کینال پہنچ گئے مبینہ طور نہر میں گاڑی گرنے کے امکان پر ڈپٹی کمشنر نے محکمہ انہار کو فوری نہر کا پانی بند کرنے کی ہدایت کردی تاکہ لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش کا کام شروع کیا جاسکے- ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ چکی ہیں لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش کے کام کی خود نگرانی کررہا ہوں،تفصیلات کے مطابق عبدالحکیم میں گزشتہ رات 2 بجے مسافر گاڑی موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ھوے نہر میں گر گئی
    مسافر گاڑی میں 5 خواتین 2 بچے اور 3 مرد سوار تھے موٹر سائیکل سوار بھی تاحال لاپتہ گمشدہ لوگوں کی کل تعداد گیارہ ہےمیاں چنوں کی ایک فیملی جو کہ فضل کالونی میاں چنوں کی رہائشی تھی جو شیخو پورہ سے براستہ موٹر وے عبدالحکیم بذریعہ گاڑی نمبری LEE-5690 میاں چنوں شہر آ رہے تھے بچوں میں علی عمران عمر چار سال دعا فاطمہ عمر دو سال صبا عمران ثنا اعجاز شبنم اعجاز عائشہ اعجاز گلزار ولد نظام دین بعمر اسی سال صفدر عمر 40 سال اعجاز عمر پچاس سال شامل تھے آخری بار رات دو بجے انہوں نے میاں چنوں رہنے والی فیملی سے فون پر رابطہ کیا اور انہوں نے کہا کہ ہم میاں چنوں کے نزدیک ہیں اور کچھ دیر بعد دوبارہ رابطہ کرنے پر پتہ چلا کہ گاڑی میں سوار تمام کے موبائل نمبرز بند ہوچکے ہیں جن کے بارے میں اج بعد از نماز عشاء کنفرم ھوا ھے کہ یہ فیملی عبدالحکیم کے نواحی علاقے پل مصطفی اباد المعروف پل باہمن والا پر ایک موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ھوے نہر میں گر گئی آج صبح دن میں پولیس اور ریسکیو اہکاروں نے سرچ اپریشن کیا تھا مگر کوئی ریکوری نہیں کر سکے لواحقین نے جاے وقوعہ پر ملنے والی ونڈو سکرین اور بچے کے فیڈر کو شناخت کر کے گاڑی نہر میں گرنے کی تصدیق کر دی موٹر سائیکل سوار کے لواحقین کا ابھی تک کوئی پتہ نہیں چلا ریسکیو اور پولیس کے مطابق آج بھی آٹھ بجے سے دوبارہ سرچ آپریشن شروع کر دیا گیاہے ۔

  • ڈپٹی کمشنر کے مساجد کے دورے

    ڈپٹی کمشنر کے مساجد کے دورے

    ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم نے نماز جمعہ کے دوران شہر کی مختلف مساجد کا وزٹ کیا دوران وزٹ انہوں نے مساجد میں کورونا کے حوالہ سے کئے جانے والے حفاظتی اور سیکیورٹی انتظامات کی چیکنگ کی – انہوں نے مساجد میں ڈیوٹی پر تعینات والینٹیئرز کو بھی ڈیوٹی کے متعلق بریف کرنے کے ساتھ کورونا وائرس سے بچاؤ کے متعلق حفاظتی اقدامات کی مکمل چیکنگ کی-ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ تمام لوگ نماز کے دوران آپس میں درمیانی فاصلہ 6 فٹ رکھیں وضو گھر سے کرکے آئیں
    ہر شخص اپنی جائے نماز گھر سے لیکر آئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم نے کہا کہ پچاس سال سے زائد عمر کے افراد اور بچے گھروں میں رہیں اور گھر ہی نماز کی ادائیگی کریں- مساجد میں آنے والوں کو ہینڈ سینٹائزرز ماسک کا استعمال بھی کیا جائے-

  • شہر کی سیوریج ناکارہ،وبائی امراض کا خطرہ

    شہر کی سیوریج ناکارہ،وبائی امراض کا خطرہ

    ٹھٹھہ صادق آباد (نمائندہ باغی ٹی وی ) شہری سیوریج کے پانی میں ڈوب گئے اور ادارے خواب عفلت میں، تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ صادق آباد کے عین وسط میں سوریج کا پانی جمع ہونے سے شہر تالاب کا منظر پیش کرنے لگا ہے،باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شہریوں نے بتایا کہ اس شہر کا سیوریج سسٹم مکمل ناکارہ ہوچکا ہے جبکہ پندرہ سال سے بتدریج یہ سلسلہ چل رہا ہے سارے شہر کا پانی ایک ہی جگہ اکٹھا ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے اہلیان محلہ کو زہنی اور جسمانی کوفت کا سامنا ہے ،شہر کے پانی کی وجہ سے مختلف وبائی امراض پھوٹنے کا شدید خطرہ ہے ۔شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں ،ایم پی اے حاجی عطاالرحمان اور ضلعی انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ جلد از جلد ہمیں اس سیوریج کے پانی سے نجات دلانے کے لئے موثر اقدامات کیے جائی

  • یوٹیلیٹی سٹورز سے چینی غائب، شہری پریشان

    یوٹیلیٹی سٹورز سے چینی غائب، شہری پریشان

    ٹھٹھہ صادق آباد( نمائندہ باغی ٹی وی ) یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی نایاب ہوگئی شہریوں کو مشکلات کا سامنا، تفصیلات کے مطابق پل چودہ ،ٹھٹھہ صادق آباد اور گردونواح کے یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی ختم ہوگئی اور شہری عام مارکیٹ سے مہنگے داموں چینی خریدنے پر مجبور ہیں رمضان المبارک کے مہینے میں چینی کی کھپت زیادہ ہونے کے باوجود ریلیف پیکج میں چینی کی عدم دستیابی انتظامیہ کی کارکردگی پر ایک سوال ہے۔ شہریوں نے متعلقہ حکام سےیوٹیلٹی سٹوز پر چینی کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے

  • لیموں اور کھجور مہنگے، عام آدمی کی افطاری مشکل

    رحمتوں کے مہینے میں زحمتتیں
    خانیوال(نمائندہ باغی ٹی وی ) میں رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں سبزی فروش لوگوں کے لئے زحمت بننے لگے، تفصیلات کے مطابق خانیوال کے تمام علاقوں میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گراں فروشوں کے خلاف اقدامات بھی ان کا کچھ نہ بگاڑ سکے اور سبزیوں اور پھلوں کی قمیتیں آسمان کو چھونے لگی ہیں۔ ذرائع کے مطابق کبیروالہ، جہانیاں ،میانچنوں اور ٹھٹھہ صادق آباد میں گراں فروشوں نے سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں بڑھا دی ہیں ۔رمضان المبارک میں استعمال ہونے والے لیموں اور کھجور کی قیمت بالترتیب پانچ سو پچاس روپے اور چار سو روپے فی کلو ہوگئی ہے جبکہ دوسری طرف مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے جاری کی گئی ریٹ لسٹ میں لیموں کی قیمت تین سو اسی روپے اور کھجور کی قیمت تین سو سے تین سو پچاس روپے ہے۔ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مہنگی سبزی بیچنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • 60 سالہ اللہ دتہ کو حاملہ قرار دینے والی لیبارٹری کے خلاف محکمہ صحت کا ایکشن

    60 سالہ اللہ دتہ کو حاملہ قرار دینے والی لیبارٹری کے خلاف محکمہ صحت کا ایکشن

    60 سالہ اللہ دتہ کو حاملہ قرار دینے والی لیبارٹری کے خلاف محکمہ صحت کا ایکشن

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 60 سالہ اللہ دتہ کو حاملہ ہونے کی خوشخبری سنانے والی لیبارٹری کو سیل کر دیا گیا

    پنجاب کے شہر خانیوال کی ایک لیبارٹری نے 60 سالہ مرد کے ٹیسٹ میں اسے حاملہ قرار دیا تھا جس کے خلاف ڈپٹی کمشنر نے سخت نوٹس لیا، ڈپٹی کمشنر کے احکامات پر ڈی ڈی ایچ او خانیوال نے کارروائی کرکے ٹیسٹ زون لیب سیل کردی –

    ڈپٹی کمشنر کو لیب پر ٹیسٹس کے نتائج میں تضاد کی شکایات موصول ہوئی تھیں. لیبارٹری کے خلاف کاروائی کی گئی ہے اور اسے محکمہ صحت کی جانب سے سیل کر دیا گیا ہے

    واضح رہے کہ پاکستان کی ایک لیبارٹری کا کمال سامنے آیا ہے ، ساٹھ سالہ شخص کے ٹیسٹ کی رپورٹ میں "حمل ” قرار دے دیا

    پنجاب کے شہر خانیوال میں ایک لیبارٹری جو ڈی ایچ کیو خانیوال کے سامنے ہے اسکی ٹیسٹ رپورٹ سامنے آئی ہے جس کے مطابق ساٹھ سالہ اللہ دتہ کی رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ اسے حمل ٹھیر چکا ہے ،لیبارٹری نے پیشاب کے ٹیسٹ کی رپورٹ میں یہ چیز لکھی.

    لیبارٹری کی رپورٹ سامنے آنے پر سب حیران رہ گئے، کہ ساٹھ سالہ وہ بھی مرد میں حمل کیسے ٹھہر گیا؟ شہریوں نے لیبارٹری ٹیسٹ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری لیبارٹریز ہیں ان پر کیسے اعتماد کریں جو ایک مرد کو بھی حمل ٹھہرنے کی رپورٹ دے رہی ہیں

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    ایک ایسے وقت میں جب ملک بھر میں‌کرونا کی وبا عروج پر ہے ایسی رپورٹ کے آنے سے عوام کا لیبارٹیز پر سے اعتماد اٹھ جانے کا امکان ہے

  • احساس کفالت پروگرام میں بھی کرپشن کا انکشاف

    خانیوال(نمائندہ باغی ٹی وی)ٹھٹھہ صادق آباد میں احساس کفالت سنٹر پر نامور اور صاحب حیثیت لوگ پیسے وصول کرنے لگے، تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ صادق آباد احساس کفالت سنٹر پر مبینہ طور پر ایک نمبردار کو بھی احساس کفالت پروگرام کے تحت پیسے وصول کرتے دیکھا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ شخص ٹھٹھہ صادق آباد کے نواحی گاوں کا رہائشی اور نمبردار ہے اور مبینہ طور پر اس شخص نے احساس کفالت سنٹر سے کسی خاتون کے زریعے پیسے بھی وصول کئے ہیں۔