ٹھٹھہ صادق آباد (نمائندہ باغی ٹی وی)میں ڈی پی او خانیوال اسد سرفراز خان کی ہدایت پہ سرچ آپریشن کیا گیا۔سرچ آپریشن ایچ او ٹھٹھہ صادق آباد ظفر اقبال کی قیادت میں ، ایلیٹ فورس، سپیشل برانچ پولیس، سی ٹی ڈی نے کیا۔
دوران سرچ آپریشن مختلف گھروں کی تلاشی لی گئی اور مشکوک افراد کی بائیومیٹرک تصدیق کی گئی. ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال اسد سرفراز خان کا کہنا تھا کہ علاقہ میں جراٸم پیشہ عناصر کے ناپاک عزاٸم کو خاک میں ملانے کے لۓ حکومت پنجاب کی ہدایت پر بھر پور سرچ آپریشن جاری ہیں جس کا مقصد امن و امان بحال رکھنے کے ساتھ ساتھ عوام الناس کے جان و مال کا تحفظ کرنا ہے۔
Category: خانیوال

ٹھٹھہ صادق آباد سرچ آپریشن ،گھروں اور دکانوں کی تلاشی

لیگی ایم پی اے گیارہ ماہ تک زیادتی کرتا رہا
جہانیاں(نمائندہ باغی ٹی وی)ن لیگی ایم پی اے حاجی عطاالرحمان اپنی ہی یونی ورسٹی کی طالبہ سے گیارہ ماہ تک زیادتی کرتا رہا۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لیگی ایم پی اے کی زیادتی کی شکار لڑکی نے میڈیکل رپورٹس اور عدالت کو دی جانے والی درخواست سوشل میڈیا پہ وائرل کردیں۔درخواست میں لڑکی نے موقف اختیار کیا کہ میں ملتان میں لیگی ایم پی اے کی نجی یونی ورسٹی میں زیر تعلیم ہوں ۔حاجی عطالرحمان مجھے ایک دو بار اپنے ساتھ لے گیا اور میری قابل اعتراض ویڈیوز بناکر مجھے گیارہ ماہ تک بلیک میل کرکے میرے ساتھ زیادتی کرتا رہا۔میرے اداروں پہ پاس جانے پہ مبینہ ملزم نے مجھے سات کروڑ روپے کی پیشکش بھی کی۔

زہریلا کھانا کھانے سے دو افراد کی حالت غیر
خانیوال(اے پی پی) خانیوال کے نواحی گاؤں 79دس آر میں زہریلا کھانا کھانے سے دو افراد کی حالت غیر ہوگئی، حالت خراب ہونے پر ریسکیو کو اطلاع دی گئی۔متاثرہ افراد کی شناخت مطلوب احمد اور شعیب احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ ریسکیو1122 نے متاثرین کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس وردیوں میں ملبوس ڈاکو نے لاکھوں روپے لوٹ لئے
جہانیاں(نمائندہ باغی ٹی وی) خان پور کے رہائشی ہارون الرشید نے بتایا کہ وہ اپنے گاؤں سے 20 لاکھ مالیت کے 19 جانور فروخت کرنے جارہا تھا کہ جہانیاں کے علاقہ کوٹ سنگین خان کے قریب نیلی بتی والی کار نے زبردستی روک لیا, کار میں سے 4 مسلح افراد نکلے جن میں سے 2 نے پولیس یونیفارم پہن رکھے تھے, انھوں نے ہمیں گن پوائنٹ پر ٹرک سے نیچے اتارا اور تشدد کرنا شروع کردیا, جس کے بعد جانوروں سے بھرا ٹرک اور تقریبا ایک لاکھ روپے لیکر فرار ہوگئے, پولیس ذرائع کے مطابق وقوعہ کے وقت سرکل جہانیاں میں پیٹرولنگ پولیس سمیت 10 پولیس کی سرکاری گاڑیاں اور 4 موٹر سائیکل سوار گشت ڈیوٹی پر معمور تھے, یاد رہے چند روز قبل ایسے ہی4 کار سوار ڈاکوؤں نے پولیس اہلکاروں پر تشدد کرکے سرکاری اسلحہ چھین لیا تھا جس کے بعد سیکورٹی سخت کرتے ہوئے علاقہ میں پولیس کی 4 اضافی گاڑیاں گشت پر معمور کی گئیں تھیں جس کے بعد گشت کرنے والی گاڑیوں کی تعداد 10 جبکہ موٹر سائیکل کی تعداد 4 ہوگئی تھی, ہائی سیکورٹی کے باوجود ڈاکو 20 لاکھ مالیت کے جانور لے اڑے۔

کالے بادل آئیں گے ،آکر مینہ برسائیں گے
جہانیاں (نمائندہ باغی ٹی وی)شدید گرمی اور حبس کے بعد قدرت جہانیاں پہ بھی مہربان ہوگئی ۔
جہانیاں و گردونواح میں بھی شدید بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔آج صبح سے شدید گرمی اور حبس کے بعد جہانیاں ،ٹھٹھہ صادق آباد و نواحی علاقوں میں اچانک گرد آلود آندھی اور بارش نے موسم خوشگوار کردیا۔بارش ہونے سے کسانوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔پانی کے کھال میں ڈوب کر ایک سالہ بچی جاں بحق
ٹھٹھہ صادق آباد (نمائندہ باغی ٹی وی )پانی کے کھال میں ڈوب کر ایک سالہ بچی جاں بحق،بچی نمازجنازہ کے بعد سپرد خاک،تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ صادق آباد کے نواحی چک نمبر135دس آر کھوہ آم والا کے رہائشی غریب مزدور محمد فیاض ولد محمد رمضان کی بیوی شہناز بی بی اپنی ایک سالہ بیٹی آمنہ فیاض کولیکر چک نمبر123دس آر جدید کے رہائشی محمد امیر ولد نیک محمد کے کھیتوں میں دھان کی مونجی لگانے کے لئے گئی،مزدور خاتون شہناز بی بی اپنی ایک سالہ بیٹی آمنہ کو قریبی کھال کے ساتھ پڑی چارپائی کیساتھ کپڑے کے جھولے میں سلاکر دھان لگانے لگ گئی،بچی جھولا کھلنے سے قریبی پانی کے بہتے کھال میں ڈوب گئی،جس کو فوری طور پر قریبی بنیادی مرکزصحت چک 136دس آر لایا گیا مگر بچی جانبرنہ ہوسکی اور جاں بحق ہوگئی،والد ہ پر غشی طاری ہوگئی،متوفیہ بچی کی میت گھر پہنچا دی گئی،بچی کو نمازجنازہ کے بعد کھوہ آم والا چک نمبر135دس آر جدید میں سپرد خاک کردیا گیا ہے،نمازجنازہ میں علاقے بھر سے عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی.

خانیوال ضلع بھرمیں وال چاکنگ کیخلاف کاروائی کے احکامات جاری
خانیوال (اے پی پی) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر اشفاق احمدچوہدری نے ضلع بھرمیں وال چاکنگ، دیواروں پر لگائے گئے پوسٹرز، بینرز ہٹانے اور پوسٹر و بینر ز لگانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات دے دیئے اور چیف آفیسرز میونسپل کمیٹیز اور ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو ہدایت کی ہے کہ اس بارے ایک جامع پلان ترتیب دیکر ایکشن لیا جائے۔

خانیوال میں ہونیوالی مون سون شجرکاری مہم کیلئے پلان کو حتمی شکل دے دی گئی
خانیوال (اے پی پی) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ضلع خانیوال میں یکم اگست سے شروع ہونیوالی مون سون شجرکاری مہم کیلئے پلان کو حتمی شکل دے دی گئی۔ کلین اینڈ گرین پنجاب پروگرام کے تحت شجرکاری مہم بارے اجلاس ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو چوہدری عارف ضیاء، اے ڈی سی جی محمد اختر منڈھیرا، اسسٹنٹ کمشنر ز سمیت سرکاری محکموں کے سربراہان اور یونی لیور، نیسلے، روش پاور پلانٹ، جدید فیڈز کے نمائندگان اور پٹرولیم ایسو سی ایشن کے صدر ہمایوں خان نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے شجرکاری کے مطلوبہ اہداف کا حصول یقینی بنا یا جائے اور ایسے پودے لگائے جائیں جو سایہ دار ہوں اور ماحول کی خوبصورتی کا سبب بنیں انہوں نے کہا کہ خانیوال ہم سب کا ضلع ہے اس کو خوبصورت اور صاف بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نجی شعبہ کا خانیوال کی خوبصورتی کیلئے کردار قابل تقلید اور قابل تحسین ہے اور آئند ہ بھی یہ کاوشیں جاری رکھی جائیں۔

خانیوال میں انڈسٹریل یونٹس مالکان کو اہم نوٹس جاری
خانیوال (اے پی پی) ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات انجینئر سرفراز انجم نے انڈسٹریل یونٹس کے مالکان اور منیجرز کو مون سون شجر کاری اور ما حولیاتی این او سی کی شرائط پر مکمل عمل درآمد کے احکامات دے دیئے ہیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات سرفراز انجم نے اپنے دفتر میں انڈسٹریل یونٹس کے منیجر زکے ساتھ ایک میٹنگ کی انہوں نے کہا ڈائریکٹر جنرل ماحولیات تنویر جبار نے صوبہ بھر میں ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے انڈسٹریل یونٹس کا خلاف کارروائی کے سخت احکامات دے رکھے ہیں تمام انڈسٹریل یونٹس جنہوں نے این او سی حاصل کیا ہوا ہے وہ ماحول کو آلودگی سے بچانے کیلئے پنجاب انوائر منٹل کوالٹی سٹینڈرکی مقررہ ھد سے زیادہ گندہ پانی اور دھواں فضاء میں نہ چھوڑیں اور ماحولیاتی تجزیاتی لیبارٹریوں سے اپنی رپورٹس کروا کے سات یوم کے اندر انکے دفتر جمع کروائیں اور ماحولیاتی این او سی کے تحت مقررہ تعداد کے مطابق شجر کاری بھی کریں۔

بلیک میں مہنگے داموں کھاد بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاون جاری
خانیوال (اے پی پی) حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق کاشتکاروں کو مہنگی کھاد فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔ اس سلسلہ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زرا عت (توسیع)خانیوا ل ڈاکٹر منظور احمد گل نے خانیوا ل کے گردونواح اڈامہر شاہ، جنگل مڑیالہ اور سلیم چوک میں کھاد ڈیلروں کو چیک کیا اور مہنگے داموں زائد نرخوں پر کھادفروخت کرنے والوں کو موقع پر جرمانے کئے اور کھاد ڈیلروں کو تنبیہ کی کہ کھاد سر کاری نرخنامے کے مطابق فروخت کریں اور سرکاری نرخ نامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں اور مقررہ نرخوں سے زائد ریٹ پر کھاد کی فروخت ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔اس موقع پر کاشتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر منظور احمد گل نے کہا کہ کپاس کے فصل نازک مرحلہ میں داخل ہو چکی ہے۔ لہذا س کی کھاد، پانی کاخاص خیال رکھیں اور اگر کوئی ڈیلر کھاد زائد نرخوں پر فروخت کرے تو اس کی اطلاع فور ا محکمہ زراعت توسیع کے دفتر میں دیں یا 0300-2955539 پر Whatsappیا SMSکے ذریعے دیں۔









