جہانیاں (نمائندہ باغی ٹی وی)حلقہ پی پی 210 کے ن لیگی ایم پی اے حاجی عطاالرحمان کے بارے میں سوشل میڈیا ایکٹوسٹس اور باخبر ذرائع نے اطلسع دی تھی کہ ن لیگی ایم پی اے بہت جلد ن لیگ کے فارورڈ بلاک کا حصہ بننے جارہے ہیں اور دو دن سے یہ خبریں سوشل میڈیا پہ گردش کرنے لگی تو ن لیگ کے ایم پی اے نے اس خبر کی تردید کی اور ایم این نے حلقہ این اے 156 کے ذریعے ویڈیو پیغام بھی جاری کروایا کہ نہ ہی ہم نے کسی بھی حکومتی شخصیت سے ملاقات کی ہے اور نہ ہی ہم حکومتی جماعت میں شمولیت اختیارکریں گے۔مگر آج شام کو ہی ایک ویڈیولیک ہوئی جس میں حاجی عطاالرھمان اور ان کے قریبی ساتھی حاجی امین گجر وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے بڑے خوشگوار موڈ میں مل رہے ہیں مگر ابھی تک حاجی عطاالرھمان اور عطاالرھمان کی طرف سے ملاقات تک کی بھی تردیدکی جارہی ہے اور کہا جارہا ہے کہ ہم ابھی تک کسی سے نہیں ملے۔
Category: خانیوال

کون کون بنے گا فارورڈ بلاک کا حصہ،عوام میں چہ میگوئیاں ہونے لگیں
جہانیاں(نمائندہ باغی ٹی وی)کے حلقہ پی پی 210 کے ایم پی اے حاجی عبدالرحمان اور دوسرے ایم پی اے فیصل اکرم نیازی بھی ن لیگ کے بلاک فارورڈ کا حصہ بنیں گے۔عوامی حلقوں میں چہ میگوئیاں ہونے لگیں۔ایم پی اے یونس اکرم انصاری نے دعوی کیا تھا کہ ن لیگ کے بیس ارکان اسمبلی میری قیادت میں وزیراعظم عمران خان سے ملے ہیں ۔تاحال بیس افراد مکمل ہوئے ہیں جبکہ فارورڈ بلاک کے لئے پینتس ممبران کی ضرورت ہے۔دوسری طرف یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ناسکو گروپ کے مالک اور ایم اینچوہدری افتخار نذیر جہانگیر خان ترین کے بزنس پارٹنر ہیں۔اسی لئے زیادہ امکان ہیں کہ ناسکو گروپ کے این این اے اور ایم پی ایز جلد یا بدیر تحریک انصاف میں شمیولت اختیار کرلیں گے۔جبکہ چوہدری افتخار نذیر نے پریس ریلیز جاری کیا کہ ہمارا جینا مرنا میاں محمد نواز شریف کے ساتھ ہے ہم کسی صورت تحریک انصاف میں نہیں جائیں گے

نامعلوم شخص کی نعش برآمد
جہانیاں(نمائندہ باغی ٹی وی)کے نواحی اڈہ پل 14 میں زیر تعمیر عمارت سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ۔نعش کی ابھی تک شناخت نہ ہوسکی۔لیکن معلوم ہوا کہ مرنے والا شخص نشئی تھا اور انتہائی خطرناخ نشہ کرتا تھا ۔یہی نشہ اس کے لئے مہلک ثابت ہوا اور اس کی جان لے گیا۔ہومی سائیڈ سیل پولیس جہانیاں نے نعش قبضے میں لے کر قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔

شہری کو گن پوائنٹ پہ لوٹ لیا گیا
ٹھٹھہ صادق آباد (نمائندہ باغی ٹی وی)کا رہائشی محمد کاشف اپنے چچا زاد بھائی کو ملتان ائیر پورٹ پہ بیرون ملک کے لئے الوداع کرکے واپس اپنے گھر آ رہا تھا کہ پرانا دنیا پور روڈ پل مانگا کے قریب علی الصبح اس کو ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر روک کر قمیتی موبائل،نقدی اور موٹر سائیل سے محروم کردیا ۔وقوعہ کے بعد پولیس تھانہ مخدوم رشید جائے واردات پہ پہنچی اور قانونی کارروائی شروع کردی۔یادرہے کہ گزشتہ چند دنوں سے اسی شاہراہ پر ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔جس کو کنٹرول کرنے میں پولیس ناکام نظر آرہی ہے۔

پاکستان اندرونی و بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کے تیار ،وزیر خارجہ کا بیان
جہانیاں(نمائندہ باغی ٹی وی) میں پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنما چوہدری ارشد آرائیں کے بھائی کی وفات پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دعائیہ تقریب میں شرکت کی ۔دعائیہ تقریب میں شرکت کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت اندرونی و بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تیار ہے ۔افغانستان سے مذاکرات کے لئے پیشرفت ہورہی ہے ۔وزیر خارجہ نے مزید کہاکہ گزستہ حکومتوں نے ملک کی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا جس کی وجہ سے آجکل پاکستان کی عوام کو بحران کا سامنا ہے ۔ہماری حکومت بہت جلد اس بحران پہ قابو پالے گی ۔وزیر خارجہ کے ساتھ وفاقی وزیر حسین جہانیاں گردیزی،پی ٹی آئی کے مقامی رہنما خالد جاوید اور دیگر بھی موجود تھے

زمین نگل گئی یا آسمان کھاگیا،پانچ افراد اغوا ہوگئے
ٹھٹھہ صادق آباد (نمائندہ باغی ٹی وی)کے موضع علی شیرواہن کا رہائشی طالب علم حافظ عرفان جو کہ اپنے گھر کے قریبی مدرسے میں قرآن مجید حفظ کررہا ہے ۔22 جون کو فجر کی نماز پڑھنے نکلا اور واپا نہ پلٹا ۔ورثا ڈھونڈھ ڈھونڈ کر پریشان ہوگئے ۔
یاد رہے کہ ٹھٹھہ صادق آباد مختلف علاقوں سے چند دنوں میں پانچ افراد لاپتہ ہوئے جن میں سے دو افراد حساس اداروں کے ملازم تھے جن میں سے ایک نوجوان عادل خان کو پولیس اور حساس اداروں نے نوشہرہ سے برآمد کیا جبکہ دوسرا نوجوان تاحال لاپتہ ہے ۔دوسری جانب ایک اور شخص جو لاپتہ ہوا تھا وہ واپس اپنے گھر پہنچ گیا ۔نوجوان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی مرضی سے گھر چھوڑ کر کام کی تلاش میں گیا تھا ۔ایک اور نوجوان جو ٹھٹھہ کے نواحی علاقے 138 دس آر قدیم کا رہائشی تھا وہ بھی تاحال لاپتہ ہے

پانچ افراد غائب ،زمین نگل گئی یا آسمان کھاگیا
ٹھٹھہ صادق آباد (نمائندہ باغی ٹی وی)کا ایک اور نوجوان لاپتہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ صادق آباد کے نواحی موضع علی شیر واہن کا رہائشی 20 سالہ حافظ محمد سلمان جوکہ علی شیر واہن میں ایک مدرسے میں قرآن پاک حفظ کررہا ہے 22 جون 2019 کو نماز فجر کے وقت گھر سے گیا مگر واپس نہ پلٹا، ورثاء کی طرف سے تلاش کے باوجود تاحال کچھ پتہ نہ چل سکا ہے جس کی وجہ سے لواحقین شدید پریشان ہیں۔یادرہے کہ عیدالفطر کے بعد ٹھٹھہ صادق آباد کے مختلف علاقوں سے پانچ افراد لاپتہ ہوئے جن میں سے دو افراد حساس اداروں کے ملازم تھے جن میں سے ایک نوجوان عادل خان کو پولیس اور حساس اداروں نے نوشہرہ سے برآمد کیا جبکہ دوسرا نوجوان تاحال لاپتہ ہے ۔دوسری جانب ایک اور شخص جو لاپتہ ہوا تھا وہ واپس اپنے گھر پہنچ گیا ۔نوجوان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی مرضی سے گھر چھوڑ کر کام کی تلاش میں گیا تھا ۔ایک اور نوجوان جو ٹھٹھہ کے نواحی علاقے 138 دس آر قدیم کا رہائشی تھا وہ بھی تاحال لاپتہ ہے
بوڑھے شوہر نے بیوی زندہ دفن کر دی.
بوڑھے شوہر نے جواں سالہ بیوی کو زندہ دفن کر دیا ، ڈیڑھ سالہ بچے کو قبرستان چھوڑ آیا
تفصیلات کے مطابق خانیوال کے علاقے چھب کلاں کے نواحی گاؤں 59 پندرہ ایل میں20سالہ لڑکی اپنے 48 سالہ خاوند کی وحشت کا شکار ہوگئی ۔ شوہر نے بیوی کو تشدد کرکے گھر کے صحن میں زندہ دفن کردیا اور اپنے ڈیڑھ سالہ بچے کو لاوارث قبرستان میں چھوڑدیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حبیب قمر نے اپنے سے آدھی عمر کی دوسری بیوی کو گھر کے صحن میں زندہ دفن کردیا ، 20 سالہ مقتولہ خورشید بانو کے اہل خانہ کے مطابق کئی روز سے ہماری بیٹی کے ساتھ فون پر رابطہ نہیں ہورہا تھا، اچانک اس کے خاوند کی کال آئی کہ خورشید بانو کو قتل کرکے لاش گھر کے صحن میں ہی دفنادی ہے۔
اہل خانہ کی اطلاع پر پولیس نے گھر کو قبضہ میں لے کر صحن کی کھدائی کرکے لاش نکال کر تحصیل اسپتال میاں چنوں منتقل کردی۔ ادھر ظالم خاوند نے گزشتہ روز اپنے ڈیڑھ سالہ بچے کو تیار کرکے اس کے کپڑے وغیرہ بیگ میں ڈال کر گاوں کے قبرستان میں لاوارث چھوڑ دیا ۔
مقتولہ خورشید بانو کا تعلق تحصیل عارف والا سے تھا اور وہ حبیب قمر کی دوسری بیوی تھی مقتولہ کے خاندانی ذرائع کے مطابق اس کا خاوند چھوٹی چھوٹی باتوں پر تشدد کرتا تھا جبکہ پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپہ مار ٹیمیں کوشش کررہی ہیں۔ پوسٹ مارٹم کے بعد مقدمہ درج کرلیا جائے گا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر ،چور کا چہرہ نظر آنے لگا
ٹھٹھہ صادق آباد (نمائندہ باغی ٹی وی)گزشتہ رات ہونے ہارڈوئیر کی بڑی دکان پہ ہونے والی چوری کی فوٹیج باغی ٹی ونے حاصل کرلی ۔چونکہ یہ ایک بڑا سٹور تھا اس لئے مالکان نے سیکیورٹی کے لئے کلوز سرکٹ کیمرے بھی نصب کررکھے تھے۔
فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چور بڑے پرسکون انداز میں ہے ۔فوٹیج میں چور کا چہرہ واضح نظر آرہا ہے۔فوٹیج مقامی پولیس کو بھی مہیا کردی گئی ہے۔تاکہ چور کی شناخت میں آسانی ہو۔پولیس نے عوام سے گزارش کی ہے کہ اگر کس نے اس شخص کو دیکھا ہو یا اس مزکورہ چور کو جانتا ہو تو ہمیں اطلاع دے۔
نقب زنی کی واردات،لاکھوں کا نقصان
ٹھٹھہ صادق آباد (نمائندہ باغی ٹی وی)میں معروف تاجر کامران کھرل کے ہارڈوئیر سٹور پہ چور رات کو نقب لگا کر لاکھوں روپے کا قیمتی سامان چر کر لے گئے ۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کی شام کامران کھرل دکان بندکرکے گھر گیا اور جب آج صبح دکان کھولی تو چھت پر سے نقب لگا ہوا تھا اور قیمتی سامان غائب تھا۔واردات کی ایف آئی ار مقامی تھانہ ٹھٹھہ صادق میں درج کروادی گئی ہے جبکہ پولیس اس معاملے میں تفشیش کررہی ہے۔







