Baaghi TV

Category: لاہور

  • عمران خان صاحب کیا آپکو معلوم ہے کہ آپ خود ہی مسئلے کی وجہ ہیں؟

    عمران خان صاحب کیا آپکو معلوم ہے کہ آپ خود ہی مسئلے کی وجہ ہیں؟

    عمران خان صاحب کیا آپکو معلوم ہے کہ آپ خود ہی مسئلے کی وجہ ہیں؟

    آج کل تقریبا ہر تقریر میں عمران خان کا یہ کہنا ہے کی کہ ملک کا معاشی استحکام تبھی ممکن ہے جب ملک میں سیاسی استحکام ہو گا۔ اور اس کے لیئے وہ فوری انتخابات کا حل تجویز کرتے ہیں۔ مگر پھر اگلی سانس میں وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ وہ کسی بھی چور ڈاکو کی حکومت ماننے سے بہتر مرنا پسند کریں گے۔ اور یہ بات تو سب اچھی طرح جانتے ہیں کہ عمران خان اور انکی پارٹی کے علاوہ سب چور اور ڈاکو ہیں ۔ اس کا یہ مطلب بھی ہے کہ عمران خان صاحب کو صرف وہی جمہوریت اور الیکشن پسند ہیں جس میں وہ جیتیں اور حکومت بھی کرتے رہیں اگلے کئی سالوں تک۔ اب میں عمران صاحب کی پہلی بات کی طرف آتا ہوں کہ ملک کے معاشی استحکام کے لئے ضروری ہے کہ سیاسی استحکام بھی ہو۔

    تو میرا سوال یہ ہے کہ عمران خان صاحب کبھی آپ نے سوچا کہ اس کا ایک سادہ حل بھی ہے اور وہ یہ آپ پارلیمنٹ میں واپس جائیں اور ایک ذمہ دار اپوزیشن کا رول ادا کریں اگلے الیکشن تک۔ اس عمل سے یقینی طور پر ملک میں سیاسی استحکام آئے گا اور معیشت بھی بہتر ہو گی بقول آپکے ۔ تو کیا آپ اپنے ملک کے لیے یہ بھی نہیں کر سکتے؟آج قوم آپ سے یہ سوال کرتی ہے کہ کیا آپکی اتنی سی قربانی اس ملک کے لیے نہیں دے سکتی جس سے آپ اتنے عشق کا اظہار کرتے ہیں ۔ مسئلے کا حل آپکے پاس ہے آئین اور قانون کی روشنی اور جمہوری روایات کے مطابق، اگر آپ کسی کو مانتے ہیں۔

    قوم آپکے جواب کی منتظر رہے گی

  • ن لیگی اراکین اسمبلی کے گھروں، دفتروں پر پولیس کے چھاپے

    ن لیگی اراکین اسمبلی کے گھروں، دفتروں پر پولیس کے چھاپے

    ن لیگی اراکین اسمبلی کے گھروں، دفتروں پر پولیس کے چھاپے

    ن لیگی رہنما سیف الملوک کھوکھر کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا ہے

    پولیس نے کھوکھر پیلس جوہرٹاون میں چھاپہ مارا، ن لیگی رہنماسیف الملوک کھوکھر گھر پر موجود نہیں تھے، سیف الملوک کھوکھر کا کہنا تھا کہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پراترآئی ہے،

    پولیس نے لیگی ایم پی اے مرزاجاوید کے دفتر رائیونڈ میں بھی چھاپہ مارا،ایم پی اے مرزاجاوید بھی دفتر میں موجود نہیں تھے

    وارنٹ گرفتاری اور چھاپے؛حمزہ شہباز کا ردعمل آ گیا
    مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری اور چھاپے؛ سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے اظہار مذمت کی ہے، حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں اور اراکین اسمبلی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنا قابل مذمت ہے۔ سینئر رہنماؤں کے گھروں پر پولیس کے چھاپے آمرانہ سوچ کی عکاسی کرتی ہے۔ فسطائی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے مسلم لیگ ن کے حوصلے نہیں توڑ سکتی۔رانا مشہود جیسے سینئر پارلیمنٹیرین کے گھر پولیس کا چھاپہ چادر اور چار دیواری کی پامالی ہے۔پنجاب حکومت پولیس کو ذاتی سیاسی انتقام کے لئے استعمال کر رہی ہے عمران نیازی کی ایما پر پنجاب حکومت مسلم لیگ ن کی صوبائی قیادت کو ہراساں کر رہی ہے۔ پونے چار سال ظلم اور زیادتی کا سامنا کرنے والے کارکنان اور رہنماؤں کی ہمت کی داد دیتا ہوں۔

    وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر، ن لیگی رہنما عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ سیاسی انتقام کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے،پورے خاندان کا نام بھی ڈال دو، جھکنے والے نہیں ،ہمارے خلاف مقدمہ مضحکہ خیز ہے،وارنٹ گرفتاری میں میرے چھوٹے بھائی کا نام بھی شامل کیا گیا ہے،

    لاہور پولیس نے مسلم لیگ ن کی رہنماؤں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیا پولیس نے عدالت سے عطا تارڑ ، رانا مشہود، اویس لغاری ، سیف الملوک کھوکھر سمیت دیگر کی گرفتاری کی اجازت مانگ لی پولیس نے ن لیگ کے رہنماوں کے وارنٹ گرفتاری کے لیے عدالت میں درخواست دائر کر دی .پولیس نے عدالت میں دائر درخواست میں موقف اپنایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ملزمان دانستہ طور پر پیش نہیں ہو رہے ۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش مکمل کرنی ہے مسلم لیگ ن کے 12 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ہیں

    واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں پولیس نے ن لیگی رہنماؤں کے خلاف مقدمے درج کر رکھے ہیں، عطا تارڑ کے گھر پولیس کی جانب سے چھاپہ مارا گیا تھا، رانا مشہود کے گھر بھی چھاپہ مارا گیا تھا مگر وہ اسلام آباد تھے، اب پولیس نے عدالت سے گرفتاری کی اجازت طلب کی ہے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن بنی گالہ پہنچ گئے

    شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

    نعرے ریاست مدینہ کےاورغلامی امریکہ کی واہ شہبازگل باجوہ

  • وزیراعلیٰ پنجاب نے ہسپتالوں میں ایمرجنسی مینجمنٹ ماڈل اپنانے کی منظوری دے دی

    وزیراعلیٰ پنجاب نے ہسپتالوں میں ایمرجنسی مینجمنٹ ماڈل اپنانے کی منظوری دے دی

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے ہسپتالوں میں ایمرجنسی مینجمنٹ ماڈل اپنانے کی منظوری دے دی

    پنجاب کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی کو مکمل طورپرالگ شعبہ قراردینے کی تجویز دے دی گئی، ہسپتالوں کے ایمرجنسی وارڈز میں ڈسپوزیبل بیڈ شیٹ کے استعمال کی اصولی منظوری دی گئی، وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے ایمرجنسی ڈیوٹی ڈاکٹرز کوخصوصی الاؤنس دینے کے فیصلے کی توثیق کردی ،پنجاب میں انتھیسیالوجسٹ کی خالی آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی، وزیرآباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے نئے بورڈ آف گو رنر کی اصولی منظوری دی گئی،

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی ڈیوٹی سرانجام دینے والے ڈاکٹرز اورسٹاف کو خصوصی مراعات دیں گے وزیرآباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹرز کو آمدورفت اوررہائش کی سہولتیں دیں گے وزیر آباد کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کیلئے پی آئی سی کے ڈاکٹرزکی خدمات مستعارلی جائیں گی وزیرآباد میں 400بیڈ کا نیا ہسپتال بھی بنائیں گے

    وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیر آباد کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کو 125سے 200 بیڈ توسیع دینے کیلئے کام کا آغاز کردیاہے انسٹی ٹیوٹ میں 16پی جی آر کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد،سابق چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سلمان غنی،سابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ جی ایم سکندر،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمدخان بھٹی ،چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ،سیکرٹری ہیلتھ،سیکرٹری خزانہ،ڈی جی ریسکیو1122 ڈاکٹر رضوان نصیر،وزیر آباد کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کے ہیڈ نے اجلاس میں شرکت کی

    فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

    فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی آج گجرات کا دورہ کریں گے وزارت اعلی کا منصب سنبھالنے کے بعد چودھری پرویزالٰہی کا یہ اپنے آبائی شہر کا پہلا دورہ ہوگا وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی گجرات میں مختلف وفود سے ملاقاتیں کریں گے وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی ظہور الٰہی پیلس میں لوگوں سے خطاب بھی کریں گے

  • ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

    ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بھاری اسپلیز کا سبب بننے والے مون سون سسٹم کے زیر اثر شہر میں موسلادھار بارشوں کے امکانات معدوم ہوگئے ہیں-

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق دیر،چترال،سوات،کوہستان، شانگلہ ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور میں بارش کا امکان ہے،مالا کنڈ، بو نیر ، مردان، پشاور ، نو شہرہ، چار سدہ ، مہمند ، با جوڑ، خیبر، کرم بارش کا امکان ہے،کوہاٹ، بنوں، لکی مروت، اور کز ئی، ڈی آ ئی خان اوروزیرستان میں بارش کا امکان ہے،بنوں، ٹانک، وزیرستان اورڈی آ ئی خان میں چند مقا مات پر موسلا دھار بار ش بارش متوقع ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق ٹھٹھہ، گھوٹکی، جیکب آباد، جامشورو، سکھر، لاڑکانہ، کشمور، شکارپور، سانگھڑ اورخیرپور میں بارش متوقع ہے ،نوشہروفیروزمیں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے،سکھر، لاڑکانہ، کشمور، شکار پور، جیکب آباد اور دادو میں موسلادھار بارش کا امکان ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور،منڈی بہاؤ الدین ،حافظ آباد، ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ میں بارش متوقع ہے،بہاولپور، راجن پور اور رحیم یار خان میں گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے،تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، بینظیرآباد، بدین، دادو، حیدرآباد اور کراچی میں بارش متوقع ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق بارکھان،سبی، ژوب ، زیارت، موسٰی خیل، قلعہ سیف اللہ اورڈیرہ بگٹی میں بارش کا امکان ہے،نصیر آباد، جعفر آباد،کوہلو،لورالائی اورقلات میں موسلادھار بارش کا امکان ہے،خطہ ٔپو ٹھوہار، میانوالی ، گوجرانوالہ ،گجرات، نارووال، سیالکوٹ میں بارش کا امکان ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، بلوچستان اور بالائی پنجاب میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، خیبرپختونخوا ،کشمیراور گلگت بلتستان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،اسلام آباد میں مطلع ابر آلود رہے گا،تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے-

    پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں صوبے بھر میں 21 ہزار 542 مکانات منہدم اور جزوی نقصان پہنچا،670 کلو میٹر پر مشتمل مختلف 6 شاہرائیں شدید متاثر ہوئیں،بارشوں کےباعث مختلف مقامات پر 18 پل ٹوٹ چکےہیں،بارشوں سےایک لاکھ 7 ہزار 377 مال مویشی مارے گئے ہیں،یک لاکھ 98 ہزار 461 ایکڑ زمین پر کھڑی فصلیں،سولر پلیٹس، ٹیوب ویلز اور بورنگ کو نقصان پہنچا-

    ڈائریکٹر میٹ کے مطابق آج کہیں ہلکی اور کہیں درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے 20اگست کی صبح تک وسطی، اپر سندھ میں بارش ہوسکتی ہے،مختلف علاقوں میں ہلکی اور درمیانے درجے کی بارش متوقع

    نوشہروفیروز میں مسلسل 36 گھنٹے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے شہر کے ڈپٹی کمشنر کے مطابق آج تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے،فیصلہ شدید بارشوں کے خدشے کے پیش نظر کیا گیا-

    گھوٹکی میں دریائے سندھ کا حفاظتی شینک بند ٹوٹ گیا،علاقے میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ضلعی انتظامیہ کے مطابق شینک بند گاؤں نور محمد چاچڑ کے مقام سے ٹوٹا ہے،بند ٹوٹنے سے علاقے کے پچاس دیہات زیر آب آئیں گے،گھوٹکی روینیو اور اریگیشن انتظامیہ بند کی متاثرہ جگہ پہنچ گئی ڈہرکی اوباڑو اور میرپور ماتھیلو میں وقفے وقفے سے بارش ہو رہی ہے-

    انتظامیہ کے مطابق ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ایمبولینسز بھی روانہ کر دی گئی ہے ،ذرائع ایریگیشن کے مطابق دریائے سندھ کے پانی میں شدید دباؤ نہیں مگر بہاؤ تیز ہے،کئی دیہات زیر آب آ چکے ہیں،پانی لوپ بند کی طرف بڑھ رہا ہے-

    سکھر شہر اور مضافاتی علاقوں میں 12 گھنٹےسے تیز بارش جاری ہے جس کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، تجارتی مراکز کی دکانیں پانی سے بھر گئیں اور بجلی معطل ہوگئی۔

    بلوچستان میں سیلاب اور بارشوں نے تباہی مچا دی ،پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں بارش اور سیلاب سے مزید 5 افراد جاں بحق ہوئے ،بلوچستان میں بارش اور سیلاب سےجاں بحق افراد کی تعداد 207 ہوگئی بلوچستان بھرمیں بارشوں کے باعث مختلف مقامات پر 18 پل ٹوٹ چکے ہیں-

    بلوچستان میں سیلاب سے جاں بحق افراد میں 98مرد، 48 خواتین اور 61 بچے شامل ہیں بارشوں کے دوران حادثات کا شکار ہوکر 81 افراد زخمی ہوئے،بلوچستان بھر میں 21 ہزار 542 مکانات منہدم اور جزوی نقصان پہنچا،بلوچستان بھر 670 کلو میٹر پر مشتمل مختلف 6 شاہرائیں متاثر ہوئیں بلوچستان میں بارشوں سے ایک لاکھ 7 ہزار 377 مویشی ہلاک ہو گئے-

    تیز بارشوں کے باعث شمال مشرقی بلوچستان کے علاقے دھاناسر میں لینڈسلائیڈنگ ہوئی، مغل کوٹ میں ژوب ڈیرہ پل بہہ گیا جب کہ ژوب ڈی آئی خان شاہراہ پرآمدورفت معطل ہوگئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

    دوسری جانب شمال مشرقی بلوچستان میں شدید بارشیں جاری ہیں جہاں کوہ سلیمان رینج میں پنجاب اور کے پی کے کے ساتھ پہاڑوں پر 2 روز سے بارش جاری ہے جس کے باعث بلوچستان کا ملک بھر سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ۔

    ادھر مظفرآبادمیں سیلاب سے 5سیاح بہنےکی تصدیق کی گئی جب کہ ایک نوجوان کی لاش برآمد کرلی گئی ہے اور دیگر کی تلاش جاری ہے مزید برآں ڈی جی خان کےعلاقے راکھی گاج کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس سے ٹریفک بلاک ہوگئی ملتان کے قریب 132کے وی کا بجلی کا ٹاور سیلاب سے گرگیا جس سے شاؤ صدر دین گرڈ اسٹیشن کو بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی۔

  • ملک بھرمیں پی ٹی سی ایل کی انٹرنیٹ سروس بحال

    ملک بھرمیں پی ٹی سی ایل کی انٹرنیٹ سروس بحال

    پاکستان میں انٹرنیٹ سروس جلد گھنٹوں کے خلل کے بعد مکمل طور پر بحال ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیٹ کی بندش کا باعث بننےوالےڈیٹا نیٹ ورکس میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی کو دور کر دیا گیا ہے پاکستان میں تمام انٹرنیٹ سروسز کو معمول کے مطابق بحال کر دیا گیا ہے۔


    واضح رہے کہ پاکستان بھر میں پی ٹی سی ایل اور دیگر تین کمپنیوں کی انٹرنیٹ سروس ڈاؤن ہونے کی شکایات سامنے آئیں تھیں اسلام آباد راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس بند ، صارفین کو مشکلات کا سامنا تھا نجی اداروں، گھروں اوردفاتر میں پی ٹی سی ایل اورزونگ کی انٹرنیٹ سروس متاثرہوئی تھی-


    ترجمان پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پی ٹی سی ایل ڈیٹا نیٹ ورکس میں مسائل کی اطلاع دی گئی ہے ڈیٹا نیٹ ورکس میں مسئلے کی وجہ سے انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔


    ترجمان پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ شمال اور جنوب کے ڈیٹا نیٹ ورک میں خرابی پیدا ہوئی ہے، اس معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور ساری صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

    فائبر کیبل متاثر ہونے کے باعث بلوچستان کے کئی شہروں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس متاثر تھا ترجمان پی ٹی اے نے کہا تھا کہ کیچ ،پنجگور،گوادر میں پی ٹی سی ایل اور 3موبائل فون کمپنیوں کی سروس متاثر ہوئی ہے-

  • کوہ سلیمان میں بارشوں کا نیا سلسلہ،پرویز الٰہی نے ہنگامی اقدامات اٹھانے کا حکم دے دیا

    کوہ سلیمان میں بارشوں کا نیا سلسلہ،پرویز الٰہی نے ہنگامی اقدامات اٹھانے کا حکم دے دیا

    کوہ سلیمان میں بارشوں کا نیا سلسلہ، وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھانے کا حکم دے دیا.

    وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ ہنگامی حالات میں ضلعی انتظامیہ، ریسکیو1122 اور پی ڈی ایم اے کوآرڈینیشن کے ساتھ تمام ضروری اقدامات کریں۔ راجن پور اور ڈی جی خان میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے
    ۔

    چودھری پرویزالٰہی کا مذید کہنا تھا کہ متعلقہ ادارے الرٹ رہیں اور متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کو تیز کیا جائے۔ وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے امدادی کیمپس کی تعداد بڑھانے کی بھی ہدایت کی.

    چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ متاثرہ علاقوں میں ادویات۔ کھانے اور مویشیوں کے لئے چارے کی فراہمی تسلسل کے ساتھ یقینی بنائی جائے۔ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے۔

  • نجی کمپنی کی بہاءالدین زکریاایکسپریس چلانےسےمعذرت:ٹھیکہ منسوخ

    نجی کمپنی کی بہاءالدین زکریاایکسپریس چلانےسےمعذرت:ٹھیکہ منسوخ

    لاہور:نجی کمپنی نے بہاء الدین زکریا ایکسپریس چلانے سے معذرت کرلی، پاکستان ریلویز نے ٹھیکہ منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، ٹرین 22 اگست سے سرکاری سطح پر چلائی جائے گی۔

    پاکستان ریلویز اپنی کئی ٹرینیں نجی کمپنیوں کے تعاون سے چلارہی ہے، جن میں سرسید ایکسیرپس اور شالیمار ایکسپریس سمیت دیگر ٹرینیں شامل ہیں۔

     

     

     

    بہاء الدین زکریا ایکسپریس(25 اپ/26ڈاؤن)ملتان اور کراچی کے درمیان چلتی ہے جس کا ٹھیکہ 4 ماہ سے نجی کمپنی کے پاس تھا،جس کیلئےاس نےپاکستان ریلویز کےپاس 5فیصد سیکیورٹی ڈپازٹ کرایا تھا۔

    پاکستان ریلویز نےنجی کمپنی کی درخواست پر ٹھیکہ منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق نجی کمپنی کی درخواست پربہاء الدین زکریا ایکسپریس کا ٹھیکہ ختم کرنےکی منظوری دیدی گئی ہے۔

    نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان ریلویز بہاء الدین زکریا ایکسپریس کا انتظام نجی کمپنی سے واپس لے رہی ہے، جس کا اطلاق 22 اگست 2022ء سے ہوگا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان ریلوے کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ جلد سے جلد بہاء الدین زکریا ایکسپریس کیلئے پیشگی بکنگ شروع کرے، جو 22 اگست سے چلائی جائے گی۔

    واضح رہے کہ نجی ٹرینوں میں نازیبا ڈانس کے واقعات رپورٹ ہونے پر ریلوے انتظامیہ نے تیز گام کے بعد سرسید ایکسپریس کے ٹھیکے دار کو بھی نوٹس جاری کیا ہے۔

  • ریٹائرمنٹ کےوقت گھرکی چھت سرکاری ملازمین کاحق ہے:کوششیں کریں گےیہ حق دے دیں:وزیراعلیٰ پنجاب

    ریٹائرمنٹ کےوقت گھرکی چھت سرکاری ملازمین کاحق ہے:کوششیں کریں گےیہ حق دے دیں:وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کی ویلفیئر ترجیحات میں شامل ہے، ریٹائرمنٹ کے وقت اپنے گھر کی چھت سرکاری ملازمین کا حق ہے، پلاٹ اور گھر ملازم کی ضرورت بھی ہے اور حق بھی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے کہ یہ حق دے دیں ،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت اس حوالےسے بھرپورکوششیں جاری رکھے گی

     

    چودھری پرویزالٰہی کے زیر صدارت پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کا اجلاس منعقد ہوا، پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کی مینجنگ ڈائریکٹر ناہید گل بلوچ نے تفصیلی بریفنگ دی۔

     

     

    وزیراعلیٰ نے پی جی ایس ایچ ایف ممبرز کو زیر التواء الاٹمنٹ کیلئے فوری اقدامات کا حکم دیا اور کہا کہ گورٹمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ سکیم میں تعلیم اور صحت جیسی سہولتوں کی فراہمی کو بھی مدنظر رکھا جائے، ہاؤسنگ سکیم میں ملازمین پر ادائیگی کا بوجھ کم از کم رکھا جائے، ہاؤسنگ سوسائیٹز کو پوری طرح ڈویلپ کر کے ملازمین کو سہولت دی جائے۔

     

     

    پرویز الٰہی نے کہا کہ زیر التواء پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے بعد نئی ممبر شپ کی تجویز کا بھی جائزہ لیا جائے گا، جی ایم سکندر، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری فنانس، سیکرٹری ہاؤسنگ اور دیگر بھی موجود تھے۔

  • بھارت نے پاکستانی چینل سمیت 8 یوٹیوب چینلز بلاک کروادیئے

    بھارت نے پاکستانی چینل سمیت 8 یوٹیوب چینلز بلاک کروادیئے

    لاہور:بھارت نے پاکستانی چینل سمیت 8 یوٹیوب چینلز بلاک کروادیئے،اطلاعات کے مطابق بھارت نے ‘انڈیا مخالف مواد’ نشر کرنے پر ملک میں ایک پاکستانی یوٹیوب چینل سمیت 8 چینلز تک رسائی بلاک کروا دی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال دسمبر سے اب تک بھارتی حکومت 102 یوٹیوب چینلز کی رسائی بھارت میں بلاک کرواچکی ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بلاک ہونے والے یوٹیوب چینلز کے سبسکرائبرز کی تعداد 86 لاکھ سے زائد تھی اور ان پر موجود مواد پر 114 کروڑ ویوز بھی موجود تھے۔بھارت کی وزارت اطلاعات کے مطابق یہ یوٹیوب چینلز ملک میں ‘جھوٹے دعوؤں کے ذریعے مذہبی برادریوں کے درمیان نفرت پھیلارہے تھے’۔

    وزارت اطلاعات کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ یہ چینلز ‘فیک نیوز’ پھیلارہے تھے کہ بھارتی حکومت ملک میں مذہبی مقامات گرارہی ہے اور مذہبی تہوارات پر پابندیاں لگارہی ہے۔بھارت میں بلاک ہونیوالے پاکستانی یوٹیوب چینل کا نام ‘نیوز کی دنیا’ ہے جس کے سبسکرائبرز کی تعداد تقریباً ایک لاکھ ہے۔

    خیال رہے بھارتی حکومت نے رواں سال اپریل میں بھی 22 یوٹیوب چینلز بلاک کروائے تھے، جن میں سے 4 پاکستانی چینلز شامل تھے۔

    واضح رہے کہ انٹرنیشنل میڈیا بھی بھارت میں مذہبی آزادی کیخلاف اقدامات کی بھرپور کوریج کرتا ہے، ہندو انتہاء پسندی سے سب سے زیادہ مسلمان اور عیسائی متاثر ہورہے ہیں۔

  • دوسرا ون ڈے: پاکستان نے نیدرلینڈز کو 7وکٹوں سے ہرادیا، سیریز میں فیصلہ کن برتری

    دوسرا ون ڈے: پاکستان نے نیدرلینڈز کو 7وکٹوں سے ہرادیا، سیریز میں فیصلہ کن برتری

    روٹریم :پاکستان نے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں نیدرلینڈز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی، بابر اعظم، محمد رضوان اور آغا سلمان نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ گرین شرٹس کو سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی۔

    روٹرڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پوری میزبان ٹیم 44.1 اوورز میں 186 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، باس ڈی لیڈ 89 اور ٹام کوپر 66 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، نیدرلینڈز کے 8 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہیں ہوسکے۔

    پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اور محمد نواز نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پاکستان کو 187 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ابتداء میں ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، فخر زمان 3 اور امام الحق 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، اس موقع پر بابر اعظم اور محمد رضوان نے ٹیم کو سنبھالا، دونوں کے درمیان 88 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔

    کپتان بابر اعظم 57 رنز بنا کر آریان دت کی گیند پر ڈی لیڈ کے ہاتھوں کیچ ہوگئے، محمد رضوان 69 اور آغا سلمان 50 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

    میزبان ٹیم کی جانب سے ویویان کنگما نے 2 اور آریان دت نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    پاکستان نے ہدف 33.4 گیندوں پر 3 وکٹوں کے نقصان پر مکمل کرلیا، گرین شرٹس کو 3 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہوگئی، سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 21 اگست کو اسی گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔