Baaghi TV

Category: لاہور

  • پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی ،پرویزالہیٰ

    پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی ،پرویزالہیٰ

    وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت رات گئے وزیراعلیٰ آفس میں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا.اجلاس میں سیلاب کی صورتحال خصوصاً ڈیرہ غازی خان و راجن پور میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کاتفصیلی جائزہ لیاگیا.وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی نے متاثرین سیلاب کے نقصانات کے ازالے کیلئے فوری سروے کاحکم دیا.

    شہباز گل پر تشدد،وزیر داخلہ پنجاب نے عمران خان کو جھوٹا ثابت کر دیا

    چودھری پرویزالٰہی نے ہدایت کی کہ نقصانات کا تخمینہ لگاکرمتاثرین کو جلد ازجلد مالی امداددی جائے، وزیراعلیٰ کی کوہ سلیمان میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کے باعث متعلقہ ادار وں کو الرٹ رہنے کی بھی ہدایت.

     

    ریسکیو 1122 کیلئے 17 جدید ترین گاڑیاں، آلات اور مشینری

     

    چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کو مزید تیز کیا جائے، متاثرین کو امدادی کیمپس میں ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے،متعلقہ ادارے ڈیرہ غازی خان اورراجن پور کے نشیبی علاقوں میں تمام انتظامات مکمل رکھیں،وزیراعلیٰ نے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اورسیکرٹری آبپاشی کو آج ہی ڈیرہ غازی خان کے متاثرہ علاقوں میں جاکرامدادی سرگرمیوں کی نگرانی کی ہدایت کی.

    وزیراعلی کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے سیکرٹریز بھی آج ڈی جی خان وراجن پور جاکرمتاثرہ بہن بھائیوں کی مدد کریں، پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی ، وزیراعلیٰ نے بھارت کی جانب سے چھوڑے جانے والے پانی کی بروقت اطلاع کے حوالے سے جدیدریڈار نظام کی تنصیب جلد کرنے کی ہدایت بھی کی.وزیراعلیٰ نے جدید موسمیاتی ریڈار کی تنصیب کیلئے فیزیبلٹی رپورٹ طلب کر لی.

     

    پنجاب کے اساتذہ کیلئے خوشخبری آگئی

     

    پرویزالٰہی نے کہا کہ مستقبل میں کوہ سلیمان کے ندی نالوں میں آنے والی طغیانی سے بچاؤ کی لانگ ٹرم منصوبہ بندی کی جائے،متاثرہ علاقوں میں ادویات۔ کھانے اور مویشیوں کے لئے چارے کی فراہمی میں تعطل نہیں آنا چاہیے، وزیراعلی پنجاب کو بتایا گیا کہ متاثرہ علاقوں میں ریلیف کیمپس قائم، روزانہ ہزار فوڈ ہیمپر اور امدادی سامان پہنچایا جارہا ہے۔

    اجلاس میں صوبائی وزیرمحسن لغاری،چیف سیکرٹری کامران افضل، انسپکٹر جنرل پولیس فیصل شاہکار، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، سیکرٹریز آبپاشی، صحت، ہاؤسنگ، لائیوسٹاک، کمشنر لاہور ڈویژن، ڈی جی ریسکیو 1122اورمتعلقہ حکام نے شرکت کی جبکہ جوائنٹ سیکرٹری، واٹر ڈویژن اسلام آباد، کمشنر ڈی جی خان، ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان و راجن پور کی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے.

  • شہباز گل پر تشدد،وزیر داخلہ پنجاب نے عمران خان کو جھوٹا ثابت کر دیا

    شہباز گل پر تشدد،وزیر داخلہ پنجاب نے عمران خان کو جھوٹا ثابت کر دیا

    پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو اب اپنے بھی جھوٹا ثابت کرنے لگے،وزیر داخلہ پنجاب نے عمران خان کے جھوٹ کا پول کھول دیا.

    باغی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر داخلہ کرنل( ر) ہاشم نے اپنے ہی پارٹی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو جھوٹا ثابت کر دیا.سابق وزیراعطم عمران خان نے اپنے چیف آف سٹاف پر گرفتاری کے بعد تشدد کرنے کا دعویٰ کیا اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ شہبازگِل پرکئےجانےوالےجسمانی تشدد کی شدیدمذمت کرتاہوں۔


    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کس قانون کےتحت اور کس کےاحکامات پراسےنشانۂ ستم بنایاجارہاہے؟اگر اس نےکوئی قانون توڑاہےتو اسےصفائی پیش کرنےکاموقع دیاجاناچاہئے۔ مگرمحض مجرموں کی امپورٹڈ حکومت بچانےکیلئےپوری ڈھٹائی سےآئین اورتمام قوانین پامال کئےجارہےہیں.

    شہباز گل بالکل ٹھیک ہیں ،مارنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،وزیرداخلہ پنجاب

    سابق وزیراعظم کے جھوٹ کا پول اس وقت کھلا جب وزیر داخلہ پنجاب و جیل خانہ جات محمد ہاشم ڈوگر نےاڈیالہ جیل راولپنڈی کا دورہ کیا،صوبائی وزیر داخلہ محمد ہاشم ڈوگر نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی اڈیالہ جیل کا دورہ کرکے انتظامات سے مطمئن ہوں۔ انہوں نے کہا کہ قیدیوں کی ایک مہینے کی قید کی معافی کا اعلان کرینگے، قیدیوں کے مسائل دیکھے اور انشاء اللہ ان مسائل کو حل بھی کریں گے ۔

    شہبازگل کے ڈرائیور کے بھائی کی عبوری ضمانت منظور

     

    صوبائی وزیر داخلہ و جیل خانہ جات پنجاب نے بتایا کہ شہباز گل سے ان کی ملاقات ہوئی ہے وہ بالکل ٹھیک ہیں۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ شہباز گل کو برہنہ کرکے مارنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ملوں گا ان کو شہباز گل کی صحت بارے بتاؤں گا۔ شہباز گل بالکل خیریت سے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہباز گل سے کافی سارے لوگوں نے ملاقات کی ہے۔ شہباز گل فیڈرل کا کیس ہے اڈیالہ جیل صرف اسکی کسٹودین ہے۔ صوبائی وزیر داخلہ کرنل ہاشم ڈوگر نے کہا کہ پنجاب میں 40 سے زائد جیلیں موجود ہیں. سابق وزیر اعلیٰ نے جیل میں بہت سا کام کیا.جیل میں سیکیورٹی اور کھانے کا اچھا انتظام ہے.قیدیوں کی ایک ماہ معافی کا اعلان کرو گا.

  • این اے 118 کے بعد این اے 108 میں عمران خان کے لیے مشکلات کھڑی ہوگئیں

    این اے 118 کے بعد این اے 108 میں عمران خان کے لیے مشکلات کھڑی ہوگئیں

    ننکانہ صاحب:این اے 118 کے بعد این اے 108 میں عمران خان کے لیے مشکلات کھڑی ہوگئیں،اطلاعات کے مطابق پہلے این اے 118 میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج کرکے ان کے لیے الیکشن لڑنے میں رکاوٹ کھڑی کردی گئی اور اب اطلاعات ہیں کہ این اے 108 میں بھی عمران خان کےلیے ایک اور مشکل آپہنچی ہے،

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 108 کے ضمنی انتخابات میں کاغذات نامزدگی کی تصدیق کیلئے پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا، ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے عمران خان کو مراسلہ بھجوادیا گیا۔

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ہدایت کی ہے کہ این اے 108 پر ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کیلئے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان ذاتی حیثیت میں پیش ہوکر کاغذات نامزادگی کی تصدیق کروائیں۔

    الیکشن کمیشن نے کل شام چار بجے سابق وزیر اعظم کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق عمران خان کی غیر موجودگی میں میرٹ کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔

    این اے 108 کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے مسلم لیگ ن کے امیدوار عابد شیر علی نے عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات بھی جمع کروادئیے۔

    اعتراضات میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ عمراں خان القادر ٹرسٹ کے ٹرسٹی ہیں لیکن انہوں نے اسکو ڈیکلئیر نہیں کیا جبکہ توشہ خانہ سے لئے گئے تحائف بھی عمران خان نے ظاہر نہیں کئے، اس لئے عمران خان کے کاغذات نامزادگی مسترد کئے جائیں۔

    دوسری طرف قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 118 میں ضمنی انتخاب کے لیے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے کاغذات نامزدگی کو چیلنج کر دیا گیا۔

    مسلم لیگ ن کی ڈاکٹر شذرہ منصب نے عمران خان کےکاغذات کے خلاف اعتراضات جمع کروائے ہیں۔ ریٹرننگ آفیسر (آر او) نے عمران خان کو اعتراضات کے جواب کے لیےکل طلب کرلیا ہے۔این اے 118 سے مسلم لیگ ن کی امیدوار ڈاکٹر شذرہ منصب نے میڈیاسےگفتگو میں کہا کہ عمران خان کا استعفیٰ ابھی تک قبول نہیں ہوا، موجودہ رکن قومی اسمبلی کسی اور حلقے سے کیسے الیکشن لڑ سکتا ہے؟

    خیال رہےکہ پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا ہے جس کے مطابق پولنگ 25ستمبر کو ہوگی۔

    عمران خان نے بیک وقت مردان، چارسدہ، پشاور، کرم، فیصل آباد، ننکانہ، ملیر، کورنگی اور کراچی ساؤتھ میں ضمنی انتخابات میں میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان کی جانب سے کاغذات نامزدگی بھی جمع کروادیےگئے ہیں۔

  • فیصل آباد:شادی سےانکار پر لڑکی سے زیادتی :تشدد کی خبرکےبعدپولیس نے مجرموں کوگرفتارکرلیا

    فیصل آباد:شادی سےانکار پر لڑکی سے زیادتی :تشدد کی خبرکےبعدپولیس نے مجرموں کوگرفتارکرلیا

    فیصل آباد:فیصل آباد میں شادی سے انکار پر لڑکی سے انسانیت سوز سلوک کی رپورٹ منظرعام پرآنے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا

    ملزمان نے انسانیت سوز سلوک کیا، ویڈیو بھی بناتے رہے۔ پولیس نے واقعے میں ملوث 6 افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ملزمان نے انسانیت سوز سلوک کیا، ویڈیو بھی بناتے رہے۔ پولیس نے واقعے میں ملوث 6 افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

    فیصل آباد سے ذرائع کے مطابق سٹی پولیس آفیسر عمرسعید ملک کی ہدایت پرمیڈیکل کی طالبہ سے زیادتی کرنے والے شیخ دانش ،ماہم ،فیضان،خان محمد ، شعیب اور اصغر کوگرفتار کرلیا ہے اوراس بات کا عزم ظاہرکیا ہے کہ مجرموں کوقانون کے مطابق سزادی جائے گی

     

     

     

    یاد رہے کہ اس سے پہلے باغی ٹی وی کو متاثرہ لڑکی کی طرف سے جودرخواست موصول ہوئی تھی اس میں کہا گیا تھا کہ فیصل آباد کی ایک کاروباری شخصیت پر الزام ہے کہ اس نے ایک لڑکی سے شادی کی خواہش کی اورپھرانکار پراس لڑکی سے زیادتی بھی کی اور تشدد بھی کیا ، پھر اس پر ہی بس نہیں بلکہ ویڈیوز بھی بنا لیں‌،

    ذرائع کے مطابق بیسٹ ایکسپورٹ فیصل آباد کے مالک شیخ دانش پر الزام ہے کہ اس نے خدیجہ نامی لڑکی کو شادی کے لیے مجبور کیا اور شادی سے انکار پر لڑکی سے زیادتی کی اس پر تشدد کیا اور ویڈیوز بنائی۔

     

    اس حوالے سے سائلہ کی طرف سے پولیس اسٹیشن برائے خواتین فیصل آباد کے نام مقدمے کے اندراج کےلیے درخواست دائر کی گئی ہےجس میں کہا گیا ہے کہ سائلہ بی ڈی ایس کی فائنل ایئر کی طالبہ اور یونیورسٹی ٹاون سرگودھا روڈ فیصل آباد میں اپنی بوڑھی والدہ کے ساتھ رہائش پذیر ہے ،سائلہ کا کہنا ہےکہ ملزم شیخ دانش کی بیٹی بھی اس کی جونیئر کلاس فیلو تھی جس کی بنا پر میرا الزام علیہ کے گھرآنا جانا ہوگیا اور اس دوران شیخ دانش نے میری ذات میں دلچسپہی لینی شروع کردی

    خدیجہ کا کہنا ہے کہ اس دوران شیخ دانش نے میرے ساتھ شادی کی خواہش کا اظہار کیا تومیں نے انکار کردیا اورپھرایک دن زبردستی شیخ دانش اور اس کی بیٹی جو کہ میری جونیئر کلاس فیلوتھی وہ ااور ان کے ملازم میرے گھر میں‌اچانک آگئے اور مجھے زدوکوب کیا اورمیرے گھر سے میرے دوموبائل پانچ لاکھ روپے نقدی ، اور دوسونے کے کڑے جن کی مالیت بھی ساڑھے چار لاکھ بنتی ہے وہ اٹھا لیے اورپھرزبردستی مجھے اور میرے بھائی کو زبردستی گاڑی میں بٹھا کراپنے گھرلیے گئے جہاں پہلے میرے اورتشدد کیا اورپھرزیادتی کی کوشش کی اورپھرمیری بھونویں کاٹ دیں‌اورساتھ ہی میری ویڈیوز بنا کراس شرط پر چھوڑ دیا کہ وہ اس سے شادی ضرورکرے گی ،

    خدیجہ نے پولیس افیسر ویمن تھانہ فیصل آباد سےدرخواست کی ہے کہ اس کے جان سےمارنےکی دھمکی بھی دی گئی .لٰہذا اس ظالم شخص کے خلاف کارروائی کرکے سائلہ اوراس کے خاندان کو تحفظ فراہم کیا جائے اوران کےمقدمہ درج کرکے ان کوگرفتارکرکے قرارواقعی سزا دی جائے

  • ریلوے  کومنافع بخش بنانے کیلئے نجی سیکٹر کو شامل کرنیکا فیصلہ

    ریلوے کومنافع بخش بنانے کیلئے نجی سیکٹر کو شامل کرنیکا فیصلہ

    وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مسافروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور ریلوے منافع میں اضافے کے لیے پرائیویٹ سیکٹر کو شامل کیا جائے گا۔

    متحدہ عرب امارات نے ہمیشہ پاکستان کی مشکل وقت میں مدد کی،وزیراعظم

    نجی شعبہ 20 بڑے اسٹیشنوں پر جدید طرز کے واش رومز کی تعمیر اور انتظام میں معاونت کرے گا اور منافع میں اضافے کے لیے ریلوے اسٹیشنوں پر مسافروں کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے زمین کے بہتر استعمال کے لیے اعانت کرے گا۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سروس کوالٹی بہتر بنانے کے لیے اسٹیشنوں پر مسافروں کی آمد و رفت کو آسان بنایا جائے گا اور اس ضمن میں ملک بھر سے بڑے ریلوے اسٹیشنوں کا انتخاب کیا جائے گا۔

     

    پنجاب اسمبلی میں نجی قرض پر سود کی پابندی کا بل متفقہ طورپر منظور

     

    مزید برآں ڈائریکٹوریٹ آف لیگل افئیرز کی بہتر کارکردگی کے لیے وزارتِ قانون سے بہترین افرادی قوت لی جائے گی۔ اسی طرح ریڈیمکو کی بحالی کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ ریڈیمکو میں سی ای او اور کمپنی سیکرٹری کے عہدوں کے لیے قابل افسران کا انتخاب کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے انتظامیہ کو گوادر آفس میں عملہ تعینات کرنے کی ہدایت بھی کی۔

  • شہباز گل بالکل ٹھیک ہیں ،مارنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،وزیرداخلہ پنجاب

    شہباز گل بالکل ٹھیک ہیں ،مارنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،وزیرداخلہ پنجاب

    صو بائی وزیر داخلہ و جیل خانہ جات محمد ہاشم ڈوگر نےاڈیالہ جیل راولپنڈی کا دورہ کیا ،جیل آمد پر صو بائی وزیر داخلہ و جیل خانہ جات محمد ہاشم ڈوگر کو گارڑ آف آنر پیش کیاگیا۔ڈی آئی جی پنجاب جیل خانہ جات رانا عبدالرؤف بھی وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر کے ہمراہ تھے۔ سپرینڈینٹ اڈیالہ جیل چودھری اصغر نے وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر کا استقبال کیا۔
    پنجاب اسمبلی میں نجی قرض پر سود کی پابندی کا بل متفقہ طورپر منظور

    صوبائی وزیر داخلہ محمد ہاشم ڈوگر نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی اڈیالہ جیل کا دورہ کرکے انتظامات سے مطمئن ہوں۔ انہوں نے کہا کہ قیدیوں کی
    ایک مہینے کی قید کی معافی کا اعلان کرینگے۔ قیدیوں کے مسائل دیکھے اور انشاء اللہ ان مسائل کو حل بھی کریں گے ۔

     

    عمران خان کےلیےعارف نقوی کا جہازاستعمال ہوتا تھا:فوزیہ قصوری

     

    انہوں نے بتایا کہ شہباز گل سے ملاقات ہوئی ہے وہ بالکل ٹھیک ہیں۔ شہباز گل کو ننگا کرکے مارنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔عمران خان سے ملوں گا انکو شہباز گل کی صحت بارے بتاؤن گا۔ شہباز گل بالکل خیریت سے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہباز گل سے کافی سارے لوگوں نے ملاقات کی ہے۔ شہباز گل فیڈرل کا کیس ہے اڈیالہ جیل صرف اسکی کسٹودین ہے۔ صوبائی وزیر داخلہ کرنل ہاشم ڈوگر نے کہا کہ پنجاب میں 40 سے زائد جیلیں موجود ہیں. سابق وزیر اعلیٰ نے جیل میں بہت سا کام کیا.جیل میں سیکیورٹی اور کھانے کا اچھا انتظام ہے.قیدیوں کی ایک ماہ معافی کا اعلان کرو گا.

    انہوں نے کہا کہ خواتین قیدیوں کے لیے فیملی رومز تعمیر ہونگے جبکہ جو قیدی کام کریں گے اس کی اجرت دی جائے گی.پورے پنجاب میں 50 ہزار سے زائد قیدی ہیں،وہ ہمارے مہمان ہیں. انہوں نے کہا کہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ قیدیوں کو اپنے اہل خانہ کی طرح ڈیل کریں. انہوں نے مزید کہا کہ جیل خانہ جات فورس کو ایگزیکٹو الاونس دونگا.

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سوال ہی نہیں پیدا ہوتا، شہباز گل سمیت کسی قیدی کو کوئی انگلی لگا دے. انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کر کے بتاو گا کہ اصل حالات کیا ہیں.شہباز گل جب رہا ہونگے تو ان سے پوچھ لیجیے گا کہ کیا میں نے غلط بیانی کی.میں ایک ذمہ دار بندا ہوں،عمران خان کو تسلی دلانا میرا کام ہے. عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کو رپورٹ پیش کرونگا.شہباز گل وفاق کے ملزم ہے، جیل ان کی قید نہیں بڑھا سکتی نہ کم کرسکتی ہے.
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ 25 مئ کو میرے گھر کے دروازے توڑے گئے.فیصل آباد میں ایک نہتی خاتون پر اسلحہ تاننے والے پولیس افسر کو نوکری سے نکال دیا ہے

    مذید برآں صوبائی وزیر داخلہ و جیل خانہ جات محمد ہاشم ڈوگر کا اڈیالہ جیل راولپنڈی کے دورہ کے بعد ٹویٹ کی جس مین ان کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل میں میڈیا ٹاک کے بعد میرے علم میں آیا ہے کہ جیل داخلے کی پہلی رات شہباز گل کو غیر قانونی طور پر چکی میں رکھا گیا جو کسی بھی قیدی کے ساتھ نہیں ہونا چاہیے۔

    محمد ہاشم ڈوگرنے کہا کہ میں نے ڈی آئی جی اور سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل راولپنڈی کو عہدے سے ہٹانے کے لیے سفارش کر دی ہے ۔ وزیر داخلہ پنجاب کی سفارش پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کے معاملے پر مجرمانہ خاموشی برتنے پر اڈیالہ جیل کے 2 افسران عہدوں سے فارغ کردیے گئے۔


    ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) اڈیالہ جیل اور سپرنٹنڈنٹ چوہدری اصغر گجر کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔وزیر قانون پنجاب راجا بشارت نے ایک بیان میں ڈی آئی جی اڈیالہ جیل اور سپرنٹنڈنٹ کو عہدوں سے ہٹانے کی تصدیق کی۔انہوں نے مزید کہا کہ دونوں افسران کو شہباز گل کے معاملے پر مجرمانہ خاموشی اور غیر قانونی کارروائی پر ہٹایا گیا ہے۔

  • پنجاب اسمبلی میں نجی قرض پر سود کی پابندی کا بل متفقہ طورپر منظور

    پنجاب اسمبلی میں نجی قرض پر سود کی پابندی کا بل متفقہ طورپر منظور

    پنجاب اسمبلی میں نجی قرض پر سود کی پابندی کا بل متفقہ طورپر منظور کرلیا
    ایم پی اے خدیجہ عمر نے دی پنجابProhibation آف انٹرسٹ آن پرائیویٹ لون بل 2022 پیش کیا.

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کابل کی منظوری کے بعد صوبائی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ اوراللہ کے رسولؐ کے احکامات کی تعمیل میں پرائیویٹ طورپر سود کے کاروبار پر پابندی لگارہے ہیں۔سود کا کاروبار ایک لعنت ہے جسے اللہ کے رسولؐ نے بھی منع فرمایاہے۔سود کا کاروبار کرنے والوں کو روزقیامت کالے منہ کے ساتھ اٹھائے جائیں گے۔سودکے کاروبارپرپابندی کا کریڈٹ پورے ایوان اورخاص طورپرقائد عمران خان کو جاتا ہے۔

    چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ آج تمام ایوان،حکومت اور خاص طورپرعمران خان کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتاہوں۔جو دین کا کام اس اسمبلی میں کیاگیا اس کی مثال نہیں ملتی۔دین کا کام جس شخص کے ہاتھوں ہورہا ہے اس کا نام عمران خان ہے۔دینی تعلیم کی مانیٹرنگ کا سلسلہ شروع کرنے پر ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کا شکریہ ادا کرتا ہوں ،سول ججز متعلقہ سکولوں میں جاکردینی تعلیم کی تحصیل کا جائزہ لے رہے ہیں۔

    چودھری پرویز الٰہی کا کہناتھا کہ سکولوں میں طلباء کو سپارے بغیر کسی ہدیے کے فراہم کیے جائیں گے۔سب سے پہلے میٹرک اوراب بی اے تک تعلیم مفت کررہے ہیں،کتابیں بھی دیں گے۔گرائمر سکولوں میں بھی دین کے حوالے سے کام شروع کردیا ہے۔دینی تعلیم کے فیصلے کا کریڈٹ اوردعائیں ہر وقت ملتی رہیں گی۔دینی تعلیم دے کر نئی نسل کو بے راہروی سے بچانا چاہتے ہیں۔

    چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ دینی تعلیم حاصل کرنے والے بچے ناقابل تسخیر نسل ہوں گے۔ملک کو ”پاکستان کا مطلب کیا،لا الہ الااللہ“ کی عملی تفسیرکاکام شروع ہوچکا ہے۔ ہسپتالوں میں ایمرجنسی اپ گریڈ اورادویات فری دیں گے۔ سابقہ دور میں ڈاکٹروں کی بھرتی اوردوائیوں کی فراہمی بجائے کمیشن طے ہوتے رہے۔ ایمرجنسی ڈاکٹرز کی تنخواہ تین گنا کررہے ہیں،آئندہ ہفتے تک نوکریوں سے پابندیاں اٹھارہے ہیں۔

    چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ والے سانپ بن کر نوکریوں پر بیٹھے رہے۔ سابق دور میں نابینا افراد کو لاٹھیاں ماری گئیں،ہم نے گھر بلا کر چائے پلائی اورمعافی مانگی۔ نابینا افراد کا بند الاؤنس بحال کرکے 10ہزار تک کردیاہے۔ ٹیچرز کی تنخواہیں بھی بڑھائیں گے۔نابینا افراد کیلئے نہ صرف ٹیچر ٹریننگ پروگرام شروع کرینگے بلکہ ٹیچرز کی تعدابھی بڑھائیں گے۔ ارکان اسمبلی کو اتنے فنڈز دیں گے کہ ان کے حلقوں میں ڈویلپمنٹ نظر آئیگی اورنوکریاں پیدا ہونگی۔ رجسٹری کی فیس کو ایک فیصد کررہے ہیں۔ ہم نیک نیتی سے دین کا کام کررہے ہیں،پیسے کبھی کم نہیں ہوں گے۔

    چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ میں سابق دور میں 100ارب کیش چھوڑ کرگیا،شہبازشریف نے پنجاب کو ایک ہزار ارب کا مقروض چھوڑا۔ ہم قانون کے مطابق گردن سے پکڑیں گے،یہ گرفت سے باہر نہیں آسکیں گے۔یہ معاشرے،صوبے اورقوم کو تقسیم کررہے ہیں۔ یہ لوگ خود کو مغل اعظم سمجھتے ہیں،مگر جان لیں اب مغل اعظم کے گوائیے باقی ہیں.

  • ریسکیو 1122 کیلئے   17 جدید ترین گاڑیاں، آلات اور مشینری

    ریسکیو 1122 کیلئے 17 جدید ترین گاڑیاں، آلات اور مشینری

    وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے 17 جدید ترین گاڑیاں، آلات اور مشینری ڈی جی ریسکیو 1122 کے حوالے کر دیں، اس موقع پر وزیراعلی آفس میں تقریب منعقد کی گئی ،وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی مہمان خصوصی تھے.

    پی ڈی ایم اے کی طرف سے جدید گاڑیاں، آلات اور مشینری ریسکیو 1122 کے حوالے کیں ،وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے گاڑیوں کے کاغذات اور چابیاں ڈی جی ریسکیو1122 ڈاکٹر رضوان نصیر کے حوالے کیں. وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی کو جدید ترین گاڑیوں، آلات اور مشینری کے بارے میں بریفنگ دی گئی.

    وزیراعلی پنجاب پرویز الہیٰ نے کہا کہ پنجاب میں کسی جگہ ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریسکیو 1122 کو جدید گاڑیوں، آلات اور مشینری سے لیس کیا ہے،آج ریسکیو1122 نے ایک اور سنگ میل عبور کیا ہے، پنجاب میں ریسکیو 1122 نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ،میرے سابقہ دور میں لگایا گیا پودا آج تنآور درخت بن چکا ہے۔

    چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ سیلاب، زلزلے یا کسی اور ناگہانی صورتحال میں ریسکیو 1122کا عملہ سب سے پہلے پہنچتا ہے۔چودھری پرویزالٰہی

    ریسکیو 1122 کو دیئے گئے آلات میں 9واٹر ریسکیو یونٹ، 2سکائی لفٹ وہیکلز، 6ارتھ کوئیک اینڈ ڈیزاسٹر سرچ ریسکیو وین، 36ہائیڈرالک کومبی ٹول، 36سیلیف کنٹینڈ بریتھنگ اپراٹس،36 ہائیڈرالک کنکریٹ چین سا، 6لائف لوکیٹر، 6پنمیٹنک لفٹنگ بیگ، 6چپنگ ہیمر، 6اکاسٹک لسننگ ڈیوائس،6 فائر آپٹیک کیمرہ ود کمیونیکیشن ڈیوائس شامل تھیں.

    تقریب کے موقع پر چیف سیکرٹری کامران افضل، انسپکٹر جنرل پولیس فیصل شاہکار، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی پنجاب محمد خان بھٹی، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،، ڈی جی ریسکیو 1122ڈاکٹر رضوان نصیر، سیکرٹری اطلاعات، ڈی جی پی ڈی ایم اے اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے.

  • انگلینڈکی ٹیم کےدورہ پاکستان سےملک کا نام روشن ہوگا:وسیم خان

    انگلینڈکی ٹیم کےدورہ پاکستان سےملک کا نام روشن ہوگا:وسیم خان

    لاہور:انگلینڈکی ٹیم کےدورہ پاکستان سےملک کا نام روشن ہوگا، ان توقعات کا اظہار کرتےہوئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے جنرل منیجر وسیم خان نے کہا ہے کہ اگلے ماہ انگلینڈ کی ٹیم کے دورہ پاکستان سے ملک کا نام روشن ہوگا۔

    وسیم خان کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی ٹیم نے پاکستان میں 2 ماہ گزارے اور انھیں اچھا لگا۔ پوری دنیا آسٹریلیا کے دورہ پاکستان پر نظریں رکھ کر بیٹھی ہوئی تھی۔وسیم خان نے کہا کہ دنیا کو پتا لگ گیا ہے کہ پاکستان غیر ملکی ٹیموں کیلئے محفوظ ملک ہے۔

     

    پی سی بی کے سابق سی ای او کا کہنا تھا کہ باہر سے بیٹھ کر جب پاکستان کرکٹ کو دیکھتا ہوں توخوشی ہوتی ہے کہ اس میں بہتری آتی جا رہی ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں انڈر19 جونئیر لیگ اور ویمن پی ایس ایل کے پروجیکٹ کا سن کرخوشی ہوئی،پاکستان کےساتھ دل دھڑکتا ہےاوردعائیں پاکستان کےساتھ ہی رہتی ہیں۔

    دوسری طرف آج پاکستان نے نیدرلینڈ کے خلاف اپنے پہلے ایک روزہ میچ میں بیٹنگ کرتےہوئے جیت کے لئے 315 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔روٹر ڈیم میں کھیلے جارہے ون ڈے میچ میں پاکستان نے نیدر لینڈز کے خلاف مقررہ 50 اوورز میں 314 رنز بنائے۔

    پاکستان کی بیٹنگ
    پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپننگ کے لیے فخر زمان کے ساتھ امام الحق میدان میں اترے۔10 رنز کے مجموعی اسکور پر امام الحق کی صورت میں پاکستان کا پہلا نقصان اٹھانا پڑا۔ انہوں نے صرف 2 رنز بنائے۔

     

    فخر زمان اور ون ڈاؤن پوزیشن پر آنے والے بابر اعظم نے 168 رنز کی شراکت قائم کی۔ 74 رنز بنانے کے بعد بابر اعظم آؤٹ ہوئے تو محمد رضوان میدان میں اترے۔196 رنز پر فخر زمان بھی پویلین لوٹ گئے وہ اپنی 7ویں سنچری اسکور کرنے کے بعد 109 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    پاکستان کئ چوتھی وکٹ 212رنز پر گری ، محمد رضوان 14 رنز بناسکے، 243 رنز پر خوشدل شاہ بھی اپنی وکٹ گنوا بیٹھے،انہوں نے 21 رنز بنائے۔

    پاکستان کی چھٹی وکٹ 266 رنز پر گری، محمد نواز صرف 4 رنز ہی بناسکے۔ جس کے بعد شاداب خان اور آغا سلمان نے تیز رتفتاری سے اننگز کو آگے بڑھایا اور مقررہ 50 اوورز میں 314 رنز بنائے۔شاداب خان 28 گیندوں پر 48 جب کہ سلمان آغا نے 16 گیندوں پر 27 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

  • پنجاب کے اساتذہ کیلئے خوشخبری آگئی

    پنجاب کے اساتذہ کیلئے خوشخبری آگئی

    پنجاب کے اسانذہ کیلئے خوشخبری آگئی،حکومت نے ریگولر کرنے کا فیصلہ کر لیا

    باغی ٹی وی کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے پنجاب کے اساتذہ کو پہلی اور بڑی خوشخبری سنا دی ، کُل 14 ہزار اساتذہ کی ریگولرائیزیشن کے لئے کام شروع کر دیا گیا.

    صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے بتایا کہ 14 ہزار اساتذہ کو ریگولر کرنے کے لئے فائل دستخط کر کے آگے بھجوا دی ، اپنے اساتذہ سے کئے گئے تمام وعدے پورے کرنے کیلئے زور و شور سے کام کر رہے ہیں، گزشتہ حکومت کی لاپرواہی اور عدم توجہ کی بدولت چند ماہ میں اساتذہ اور طلبا کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا : مراد راس

    مراد راس کا کہنا تھا کہ محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کو گزشتہ حکومت کی جانب سے مکمل طور پر لاوارث رکھا گیا، محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی ترقی و خوشحالی کے لئے کام اسی طرح جاری رکھیں گے.

    پنجاب کے ہزاروں کنٹریکٹ اساتذہ کا عرصہ سے دیرینہ مطالبہ تھا کہ ان کو ریگولر کیا جائے،اسانذہ کا کہنا تھا کہ وہ کئی سال سے محکمہ تعلیم کے زیر انتظام تدریسی خدمات سرانجام دے رہے ہیں مگر انہیں ریگولر نہیں کیا جارہا،اساتذہ سے گزشتہ دو حکومتوں نے وعدہ کیا مگر انہیں ریگولر نہیں کیا گیا،اب وزیر تعلیم پنجاب نے اسانذہ کو ریگولر کرنے کی نوید سنا دی ہے.جس پر پنجاب کے کنٹریکٹ استاتذہ خوش اور مطمئن ہیں.