Baaghi TV

Category: لاہور

  • پی ٹی آئی ایم پی اےاحسن بریار کے والد سلیم بریارقبضہ گروپ نکلے

    پی ٹی آئی ایم پی اےاحسن بریار کے والد سلیم بریارقبضہ گروپ نکلے

    تحریک انصاف کے سیالکوٹ سے ممبر پنجاب اسمبلی احسن بریار کے والد سلیم بریار پر والٹن روڈ لاہور کینٹ میں قربان اینڈ ثریا ایجوکیشنل ٹرسٹ سکول پر قبضے کے الزامات. ٹرست سکول کی ہزاروں طالبات اور اساتذہ سکول پر قبضہ کی کوشش کے خلاف سڑک پر نکل آئے، طالبات اور اساتذہ کے مظاہرے میں والدین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی .

    با غی ٹی وی کے مطابق والٹن روڈ لاہور کینٹ میں قربان اینڈ ثریا ایجوکیشنل ٹرسٹ سکول امیں 6 ہزار طالبات زیر تعلیم ہیں اور300 اساتذہ پڑھاتےہیں ،والدین کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے ایم پی اے احسن بریار کے والد سلیم بریارجعلی کاغذات بنوا کر زبردستی قبضہ کرنا چاہتاہے .13 اگست کوسلیم بریارنے قربان اینڈ ثریا ایجوکیشنل ٹرسٹ سکول پر قبضہ کی کوشش کی ہے.

    قربان اینڈ ثریا ایجوکیشنل ٹرسٹ سکول کی چیئرمین نے بتایا کہ 42 سال سے ہم اس ادارے کو چلا رہے ہین اور میرے والد نے بیرون ملک سے آکر اس ادارے کو شروع کیا تھا.ان کا کہنا تھا کہ بریار گروپ آف کمپینز کے غنڈہ عناصر یہاں آئے ہیں اور انہوں نے قربان اینڈ ثریا ایجوکیشنل ٹرسٹ سکول پر قبضہ کرنے کی ناکام کوشش کی ہے ،جس کے بعد 13 اگست کو رات کے وقت دوبارہ قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے.

    قربان اینڈ ثریا ایجوکیشنل ٹرسٹ سکول کی چیئرمین نے کہا کہ میرا اور میری 6 ہزار طالبات بچیون کا یہ مطالبہ ہے کہ سکول پر قبضہ کرنے والوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے اور بچوں کو پڑھنے کا حق دیا جائے انہوں نے کہا کہ ان غنڈہ عناصر کی وجہ سے بچے آج باہر سڑک پر ائے ہیں.قربان اینڈ ثریا ایجوکیشنل ٹرسٹ سکول کی چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اور میری پراپرٹی کو تحفظ دیا جائے.انہوں نے بتایا کہ میں نے تمام فورمز پر تحفظ کے لئے درخواست دی ہے.ابھی تک میری درخواست پر شنوائی نہیں ہوئی.ایس پی اور آئی جی کے پاس ہماری غنڈہ عناصر سے تحفظ فراہم کرنے کیلئے درخواستیں موجود ہیں.

    قربان اینڈ ثریا ایجوکیشنل ٹرسٹ سکول کی چیئرمین ،طالبات ،اساتذہ اور طالبات کے والدین نے وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ سے اپیل کی ہے کہ ان کو پی ٹی آئی ایم پی اے احسن بریار کے والد کے غنڈہ عناصر سے تحفظ فراہم کیا جائے اور ان کی پراپرٹی کو محفوظ بنایا جائے.

  • لکشمی چوک میں مقابلہ،ڈولفن اہلکاروں نے پیٹی بھائی مار دیا،وزیراعلیٰ کا نوٹس

    لکشمی چوک میں مقابلہ،ڈولفن اہلکاروں نے پیٹی بھائی مار دیا،وزیراعلیٰ کا نوٹس

    لاہور کے علاقے لکشمی چوک میں پولیس مقابلے کا ڈراپ سین ہوگیا، مرنے والا شہری کامران خود پولیس کا اہلکار نکلا۔ پولیس کے مطابق لکشمی چوک میں ڈولفن اہلکاروں کی فائرنگ میں مارا گیا کامران خود پولیس اہلکار نکلا ہے۔

    عینی شاہد کے مطابق پولیس کے ہاتھوں مارے گئے کانسٹیبل کامران کا منشیات فروش پطرس سے جھگڑا ہوا، جس کی فائرنگ سے پطرس زخمی ہوگیا۔ اہل علاقہ کے مطابق فائرنگ کے بعد کامران اپنے بہنوئی غضنفر کے ہمراہ موٹر سائیکل پر فرار ہوگیا، جس پر ڈولفن اہلکاروں نے اُس کا تعاقب کیا اور انہیں روکنے کی کوشش کی۔

    اہل خانہ کے مطابق کامران کے نہ رکنے پر ڈولفن اہلکاروں نے فائرنگ کی، جس میں وہ مارا گیا جبکہ اُس کا بہنوئی غضنفر زخمی ہوا۔اہل خانہ کے مطابق ڈولفن اہلکاروں کی فائرنگ میں مارا گیا اہلکار کامران فی الحال نوکری سے معطل تھا۔ پولیس کے مطابق واقعے کے بعد مارے گئے کانسٹیبل کامران کی لاش اور 2 زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے لکشمی چوک میں ڈولفن فو رس کے اہلکاروں کی فائرنگ سے شہری کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا سخت نوٹس لے لیا،وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے انسپکٹر جنرل پولیس کو فوری فون کیا اور فائرنگ میں ملوث اہلکارو ں کے خلاف سخت قانونی کارووائی کا حکم دیا.

    چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ فائرنگ کرنے والے اہلکاروں کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے،جاں بحق شہری کے لواحقین کو ہر صورت انصاف فراہم کریں گے ،ایسا واقعہ ناقابل برداشت ہے ، ڈولفن فورس کے اہلکار عوام کی جان و مال کے محافظ ہیں ،فائرنگ کرنے والے اہلکاروں نے قانون ہاتھ میں لیا اور اب قانون اپنا راستہ لے گا، وزیر اعلی چودھری پرویز الٰہی نے جاں بحق شہری کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا.

  • بھارت نے دریائے راوی میں پانی چھوڑ دیا، سیلاب کا خطرہ

    بھارت نے دریائے راوی میں پانی چھوڑ دیا، سیلاب کا خطرہ

    بھارت اپنی جابرانہ حرکتوں سے باز نا آیا.بھارت نے آبی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دریائے راوی میں ایک لاکھ ستر ہزار کیوسک سے ذائد پانی چھوڑ دیا.جس کے نتیجے میں لاہور ،گوجرانوالہ اور ملتان کی ندی نالوں مین سیلاب کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے،خطرے کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا ہے.

    انڈس حکام کا کہنا ہے کہ بھارت نے دریائے راوی میں پانی چھوڑنے کے حوالے سے پیشگی آگاہ کردیا۔انڈس حکام کے مطابق بھارت کے انڈس واٹر کمیشن کے حکام نے پاکستان کو اطلاع کردی ہے۔ بھارت نے اوجھ بیراج کے اسپل وے کھول دیے جس کے بعد ایک لاکھ 70 ہزارکیوسک کا ریلا بھارت سے پاکستان داخل ہوگا۔ حکام کے مطابق پی ڈی ایم اے نے متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کر دیا۔

    کوہ سلیمان تمن قیصرانی چتر وٹہ بستی سیلابی ریلے کی وجہ سے صفحہ ہستی سے مٹ گئی

    پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ محکمہ موسمیات نے دریائے راوی میں سیلاب کی وارننگ جاری کر دی۔پی ڈی ایم اے کے مطابق بھارت نے اُجھ بیراج سے 1530 PST پر 1,71,797 کیوسک پانی چھوڑا ہے۔ دریائے راوی میں درمیانے سے اونچی سطح کے سیلاب کا امکان ہے۔بھارت کی جانب سے چھوڑے گئے پانی کی وجہ سے دریا میں پانی کا بہاؤ اونچا ہے.

     

    حالیہ بارشوں کے بعد تربیلا ڈیم پانی سے بھرگیا،مزید بارشوں کی پیشن گوئی

     

    ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق راوی میں اونچے بہاؤ سے گوجرانوالہ، لاہوراور ملتان ڈویژن کے ندی نالوں میں طغیانی آسکتی ہے۔دریائے راوی سےمنسلک ندی نالوں میں پانی کی سطح بلند ہو سکتی ہے جس سے علاقے میں سیلاب آ سکتا ہے۔تمام اضلاع پیشگی انتظامات مکمل کریں،مشینری اور عملے کو الرٹ رکھا جائے۔تمام ادارے ہنگامی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کے لیے تیار رہیں۔

    پی ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ جن علاقوں میں سیلاب کا امکان ہے وہاں کے مکینوں کوجب نھی ضرورت ہو ریلیف کیمپوں یا محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے.سیلاب میں پھنسے ہوئے خاندانوں کئلئے خوراک کے بیکز کی فراہمی یقینی بنائی جائے.پی ڈی ایم اے نے مویشیوں کے انخلاء اور ان کے چارے سمیت ویکسینیشن کو بھی پقینی بنانے کی ہدایت کی.

    انڈس حکام کا کہنا ہے کہ بھارت نے دریائے راوی میں پانی چھوڑنے کے حوالے سے پیشگی آگاہ کردیا۔انڈس حکام کے مطابق بھارت کے انڈس واٹر کمیشن کے حکام نے پاکستان کو اطلاع کردی ہے۔ بھارت نے اوجھ بیراج کے اسپل وے کھول دیے جس کے بعد ایک لاکھ 70 ہزارکیوسک کا ریلا بھارت سے پاکستان داخل ہوگا۔ حکام کے مطابق پی ڈی ایم اے نے متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کر دیا۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہیٰ معذورافراد کی آواز بن گئے

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہیٰ معذورافراد کی آواز بن گئے

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی تمام معذورافراد کی آواز بن گئے۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے پنجاب کے تمام سرکاری اداروں میں نابینا،گونگے وبہرے اوردیگرمعذوری میں مبتلا ملازمین کے لئے کنوینس الاؤنس بڑھانے،پوسٹوں کی اپ گریڈیشن اور664خالی آسامیوں پر بھرتی کا اعلان کیا ہے۔

    سیلاب متاثرین کو 50 ہزار روپے فی خاندان فوری طور پر فراہم کئے جائیں،وزیراعظم

    وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی سے معذور افراد کے وفد نے وزیراعلیٰ آفس میں ملاقات کی۔معذورافراد نے وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے تمام مسائل سنے اوران کے حل کیلئے فوری احکامات دئیے۔

    وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہی نے اس موقع پر بتایا کہ پنجاب حکومت معذور افرادکو10ہزار روپے ماہانہ کنوینس الاؤنس دے گی۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے معذورافراد کی پوسٹوں کو اپ گریڈ کرنے کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے تمام سرکاری اداروں میں معذور افراد جس میں نہ سن سکیں نہ چل سکیں سب شامل ہیں کیلئے پوسٹوں کو اپ گریڈکریں گے۔

     

    عطا تارڑ کی 14 دن کیلئے حفاظتی ضمانت منظور

     

    وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے معذورافرادکیلئے 664 خالی آسامیوں پرفی الفوربھرتی کااعلان کیا کیا اورکہا کہ664خالی آسامیوں پر معذورافراد کی بھرتی کا عمل فی الفور شروع کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے محکمہ سپیشل ایجوکیشن کو آج ہی سمری وزیراعلیٰ آفس بھجوانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ یہ ثواب کا کام ہے، اس میں ایک سکینڈ کی بھی تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔افسوس کامقام ہے کہ (ن) لیگ کی حکومت نے اپنے دور میں معذور افرادکے مسائل سے پہلوتہی کی۔آپ قوم کے بچے ہیں،پنجاب حکومت آپ کے مسائل حل کریگی اورآپ کو پورا احترام دیں گے۔

    معذورافرادنے مسائل حل کرنے پر وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی سے اظہار تشکرکیا۔معذور افراد نے وزیراعلیٰ سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارے محسن ہیں۔آپ نے ہمارے لئے اپنے سابق دور میں ادارے بنائے اورآج ہمارے دیرینہ مسائل حل کیے جس پر ہم آپ کے تہہ دل سے مشکو رہیں۔پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی،سیکرٹری خزانہ اوردیگر حکام بھی اس موقع پرموجود تھے۔

  • پنجاب اسمبلی کا اجلاس،حکومت کورم پورا کرنے میں ناکام

    پنجاب اسمبلی کا اجلاس،حکومت کورم پورا کرنے میں ناکام

    پنجاب اسمبلی کا اجلاس تین گھنٹے اٹھارہ منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا،اجلاس کی صدارت اسپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان نے کی.

    شہباز گل کیس: عدالت نے ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 2 بجے تک ملتوی کردی

    ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کا ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار وزارت داخلہ نے براہ راست کسی چینل کو بند کیا ہے ،اسی حکومت نے پنجاب کے ایوان میں پولیس کو بلا کر اراکین اسمبلی کو مارا پیٹا،میں زبانی قرار داد پیش کرتا ہوں کے نجی ٹی وی چینل اے آر وائی پر پابندی ختم کی جائے.سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے باوجود این او سی پر پابندی ختم نہیں کی جا رہی.اس پر اسپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان نے کہا کہ کل ایوان میں تحریری طور پر قرارداد پیش کی جائے.

     

    کیسے چیف آف اسٹاف نے آپ سے پوچھے بغیر بات کردی،عطا تارڑ کا عمران خان سے سوال

     

    پنجاب اسمبلی کےاجلاس میں محکمہ داخلہ کے حوالے سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دئیے گئے.جوابات صوبائی وزیر داکلہ کی بجائے محمد بشارت راجہ کی جانب سے دئیے گئے.راجہ بشارت نے کہا کہ جوابات کی تاخیر کے لیے کمیٹی کی تشکیل ہونی چاہیے،جوابات آ جاتے ہیں لیکن اسمبلی سیکرٹریٹ میں پڑے رہتے ہیں.

     

    عمران خان کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

     

    رکن پنجاب اسمبلی راحیلہ خادم حسین نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بتایا جائے باغبان پورہ تھانے سے جو تفصیلات لی گئی کیا وہ ٹھیک ہیں؟ انہوں نے کہا کہ میں بتا سکتی ہوں کہ کہاں کہاں باغبان پورہ میں منشیات فروشی ہو رہی ہے.اس پر راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ محکمہ کی جانب سے جو بھی جواب آتا ہے منسٹر اس کو اون کرتا ہے ،پولیس جب کارروائی کرتی ہے کچھ دیر کے لیے منشیات فروشی رک جاتی ہے ،جب وہ منشیات فروش گرفتاری کے بعد رہا ہو کر آتے ہیں وہ پھر یہ کام شروع کر دیتے ہیں،معزز ممبر رہنمائی کریں ہم کارروائی کریں گے.

    رکن پنجاب اسمبلی راحیلہ خادم حسین نے ایوان کو بتایا کہ باغبان پورہ حق نواز چوک پر منشیات فروشی ابھی بھی جاری ہے ،ساری ساری رات وہاں پر نوجوان نسل منشیات استعمال کر رہی ہے اس پر راجہ بشارت نت یقین دہانی کرائی کہ یہاں پر آپریشن کراتے ہیں جو بھی رپورٹ ہو گی راحیلہ خادم حسین کو آگاہ کریں گے.

    سپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں کوئٹہ کے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی.اجلاس میں وفقہ سوالات میں محکمہ داخلہ سے متعلق سوالات کے جوابات وزیر داخلہ کے رخصت پر ہونے کی بنا پر وزیر کوآپریٹوز محمد بشارت راجہ نے دیئے.

    سپیکر محمد سبطین خان نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وقفہ سوالات اسمبلی کارروائی کی روح ہے ،تاخیر سے جواب آنے پر سوال کی افادیت ختم ہو جاتی ہے۔ محکمہ جات سے سوالات کے بروقت جوابات دریافت کرنے کے لئے کمیٹی بنا دیتے ہیں۔

    اجلاس کے دوران بجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کی بندش کے خلاف پریس گیلری سے صحافیوں نے واک آؤٹ کیا.سپیکر نے اراکین اسمبلی، فیاض الحسن چوہان اور چودھری عدنان کو صحافیوں کو منانے کے لیے بھیجا ۔ فیاض الحسن چوہان اور چودھری عدنان کے صحافیوں سے کامیاب مذاکرات کے بعد صحافیوں نے بائیکاٹ ختم کردیا.

    مسل لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی سردار اویس لغاری نےپوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایجنڈے میں آئینی بحران ،مہنگائی اور امن امان پر بحث بھی رکھی گئی ہے ، امید ہے آنے والے دنوں میں اس پر بحث ہو گی تو دونوں طرف کا موقف سامنے آئے گا
    ،اس سے پنجاب کی عوام کے سامنے ہمارا موقف سامنے آئے گا،اس ہاؤس کی کارروائی بغیر کسی سینسر کے عوام تک پہنچنی چاہیے ،آج ہماری پارلیمانی پارٹی کی جانب سے کچھ لوگ اسپیکر چیمبر میں پیش ہوئے تھے،بیس جولائی کو جو الیکشن ہوا جس کے نتیجے میں آپ اس نشت پر موجود ہیں ،ایک انتظامی غلطی کی وجہ سے ہمارے پانچ ممبران کو اس وقت کے پریزائیڈنگ افسر نے پندرہ نشستوں کے لیے ایوان میں آنے سے روکا گیا ہے ،آپ سے گزارش ہے رولنگ دیں کے ان پانچ ممبران کو جب تک آپ کی موجودگی میں سنا نہیں جاتا اجلاس میں شرکت کی اجازت دی جائے،ایک دن کا پریزائیڈنگ افسر پانچ ممبران کو پندرہ نشستوں کے لیے کیسے روک سکتا ہے.

    سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے کہا کہ سردار صاحب آپ نے الیکشن کو چیلنج کیا ہوا ہے، میں اس درخواست کو نکلواتا ہوں اور سیشن کے بعد فیصلہ کرتے ہیں ، تھوڑا سا صبر اور حوصلہ کریں ،اچھی روایت ڈالی جائے گی، اس کرسی سے کوئی غلط بات جائے وہ مناسب نہیں ہے، اس معاملے کو ابھی لیتے ہیں،میں جلد بازی میں کوئی رولنگ نہیں دینا چاہتا، جیسے ڈپٹی اسپیکر نے دس ووٹ اڑا دئیے تھے، جلد بازی والے آرڈرز غلط ہو جاتے ہیں تھوڑا انتظار کریں، پریزائیڈنگ افسر کو متنازع نہ بنائیں ،میں جلد بازی میں جیب سے خط نکال کر نہیں دیکھا سکتا، پانچ بندوں نے اگر کوئی خلاف ورزی نہیں کی تو وہ آ جائیں گے.

    پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن نے کورم کی نشاندھی کر دی .حکومت پنجاب اسمبلی کے ایوان میں کورم پورا کرنے میں ناکام ہو گئی جس پر سپیکر پنجاب اسمبلی نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 16 اگست بروز منگل دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک ملتوی کر دیا.

  • کیسے چیف آف اسٹاف نے آپ سے پوچھے بغیر بات کردی،عطا تارڑ کا عمران خان سے سوال

    کیسے چیف آف اسٹاف نے آپ سے پوچھے بغیر بات کردی،عطا تارڑ کا عمران خان سے سوال

    کیسے چیف آف اسٹاف نے آپ سے پوچھے بغیر بات کردی،عطا تارڑ کا عمران خان سے سوال

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے مشیر ،سابق وزیر داخلہ پنجاب عطا تارڑ نے کہا ہے کہ رانا ثنااللہ کیخلاف منشیات کا جھوٹا مقدمہ بنایا گیا،

    عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پرویز الہٰی عدالتی حکم پر وزیراعلیٰ پنجاب بنے،وزیراعلیٰ پنجاب لوگوں کو پھانسی دینے کی باتیں کررہے ہیں،پرویز الہٰی نے رانا ثناءاللہ کو پھانسی دینے کا بیان دے دیا ،ہماری قیادت نے سختیاں برداشت کی ہیں،ہم نے جیلیں کاٹی ہیں لیکن کبھی اس طرح نہیں کیا ہے، یہ ایک آڈیو ہے جو پورے ملک کے سامنے ہے،شہباز گل کی گرفتاری سے کوئی قیامت نہیں آئی، جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہیں دی جاتی تو یہ زیادتی ہوگی، عمران خان اپنے محسنوں کے جنازے پر نہیں جاتے ،اگر آپ لاتعلقی کا اعلان کرتے ہیں تو شہباز گل کو فارغ کریں، چیف آف اسٹاف کا مطلب ہوتا ہے کہ ہر معاملات کو طے کرنا ہے آپ بتائیں کیسے چیف آف اسٹاف نے آپ سے پوچھے بغیر بات کردی،

    عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ کیا ملک میں انتشار پھیلانے والوں یا پولیس پر ظلم کرنے والوں کو روکنے پر مقدمات درج ہوں گے،پرویز الہی اراکین کے ووٹ پر نہیں بلکہ عدالت کے حکم پر وزیراعلی پنجاب بنے ہیں۔ڈٹ کے مقابلہ کروں گا،پی ٹی آئی شوق سے جھوٹے مقدمے کرے، فرانزک لیب سے پولیس کوبہت مدد ملی،ریفارمز کی جگہ رہے گی،ضرور ہونی چاہییں، وزیر داخلہ پنجاب کہتے ہیں ہم عطا تارڑ کو گرفتار کریں گے میرا نام عطا تارڑ ہے میں جھکنے والا نہیں آہیں مجھے ہاتھ بھی لگا کر دکھائیں،وزیر داخلہ پنجاب دھمکیاں لگا رہے ہیں،ہمت ہے تو مجھے انگلی بھی لگا کر دکھائیں

    الیکشن مہم میں سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کیا گیا،علی زیدی

    سپریم کورٹ نے ایم کیو ایم کی سندھ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی استدعا مسترد کردی

    ہ سازش کے تحت بلدیاتی انتخابات میں تاخیرکی جارہی ہے،

    ایف بی آر نوٹس کی مہلت ختم،عمران ریاض خان پیش نہ ہوئے

    آپ اتنا مت گھبرائیں،فارن فنڈنگ کیس میں عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

  • خون کے آخری قطرے تک آئین کی بالادستی پرسودے بازی نہیں کرینگے،ملک احمد خان

    خون کے آخری قطرے تک آئین کی بالادستی پرسودے بازی نہیں کرینگے،ملک احمد خان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر ملک احمد خان نے کہا ہے کہ کیا 25 مئی کو لاہور میں سانحہ جالیانوالہ باغ ہوا تھا جو پرویز الہٰی نے شور مچا رکھا ہے

    ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ 25 مئی کے واقعات پر ن لیگ معذرت خواہ نہیں 25 مئی کو ریاست نے اپنی رٹ قائم کی تھی ،25 مئی کو ریاست نے قومی املاک کو تحفظ دیا تھا ،یہ آئینی جمہوریت اور فاشست آمریت کے درمیان جنگ ہے،خون کا آخری قطرہ بہا دیں گے لیکن آئین کی بالادستی پر سودے بازی نہیں کریں گے،

    قبل ازیں ن لیگی رہنما طلال چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب چودھری پرویزالہیٰ آپ کو وہاں پہنچائے گا جہاں اس نے پرویز مشرف کو پہنچایا ہے جو چودھری شجاعت حسین کا نہ ہوسکا وہ آپکا ہو گا؟، بس وزارت اعلی کیلئے اس نے آپ کو سر بٹھایا ہوا ہے ،طلال چودھری کا مزید کہنا تھا کہ جو ٹرینڈز چلائے گئے سب دانستہ تھے شہباز گل کے معاملے کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا ،شہباز گل نے انکشافات کیے کسی وقت وہ بھی سنائے جا سکتے ہیں، شہبازگل کی باتیں جب سامنے آئیں گی تو سب کھل جائے گا ،شہبازگل 2 دن 48 گھنٹے پولیس کے پاس رہے ہیں،شہباز گل کےلیے کھانے کی ڈیلیوریز ہورہی ہیں، سہولتیں میسر ہیں،شہباز گل کو اے پلس اسٹیٹس دیا گیا،

    فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

    آپ اتنا مت گھبرائیں،فارن فنڈنگ کیس میں عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

    طلال چودھری کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان شعبدے بازی کرکے لوگوں کو پیچھے لگاتے ہیں،عمران خان چاہتے ہیں اسٹیبلیشمنٹ ان کے گناہوں میں شریک ہوجائے عمران خان کا دامن صاف ہے تو اسٹے کیوں لیتے ہیں،عمران خان نے جلسے میں ویڈیوز دکھا کر صفائی دینے کی کوشش کی ،

  • مینار پاکستان: خواتین کے ساتھ چھیڑ کھانی،واقعات میں ملوث 65 اوباش لڑکے گرفتار

    مینار پاکستان: خواتین کے ساتھ چھیڑ کھانی،واقعات میں ملوث 65 اوباش لڑکے گرفتار

    لاہور: جشن آزادی کے موقع پر مینار پاکستان پارک میں اوباش لڑکوں کی خواتین سے چھیڑ خانی کے متعدد واقعات پیش آئے جبکہ پولیس نے واقعات میں ملوث 65 اوباش لڑکوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق مینار پاکستان پارک میں عوام کے غیرمعمولی رش کے باعث 800 سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے تھے اس دوران شدید رش میں اوباش لڑکوں نے خواتین سے چھیڑ خانی بھی کی جس پرخواتین کے ساتھ آئے مردوں اور اوباش لڑکوں کے مابین تلخ کلامی بھی ہوئی اورایک موقعے پر ڈنڈے بھی چل پڑے-

    اسلام آباد:ٹک ٹاک ویڈیوکا شوق جان لےگیا،ایک لڑکی جانبحق دوسری زخمی

    پولیس کے پہنچنے سے پہلے اوباش نوجوان کامیاب ہوگئے علاوہ ازیں پولیس نے آزادی پل پر کھڑے اوباش لڑکوں کے خلاف لاٹھی چارج بھی کی۔

    سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے بتایا کہ گریٹر اقبال پارک میں شہریوں کے بڑھتی تعدادکے پیش نظر میں مزید اضافی کے باعث اضافی نفری بھی تعینات کی گئی تھی جبکہ پولیس نے شہریوں سے چھیڑ خانی میں ملوث 65 اوباش لڑکوں کو حراست میں لے لیا ہے-

    اوکاڑہ :ضعیف بیوہ منیراں بی بی کےگھرمیں داخل ہوکر بااثرافراد کا تشدد

  • ‏عمران خان کو فارن فنڈنگ  کیس میں گرفتارکرنے  جارہے ہیں،جاوید لطیف

    ‏عمران خان کو فارن فنڈنگ کیس میں گرفتارکرنے جارہے ہیں،جاوید لطیف

    لاہور:‏عمران خان کو فارن فنڈنگ کیس میں گرفتارکرنے جارہے ہیں،اطلاعات کےمطابق ن لیگ کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ ان کی حکومت عمران خان کو فارن فنڈنگ کیس میں ہرصورت گرفتار کرنےکا منصوبہ رکھتی ہے ، ان کا کہنا تھا کہ بہت جلد عمران خان کو گرفتارکیا جاسکتا ہے

    مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آج الیکشن کمیشن نے عمران خان کو جھوٹا قرار دیا ہے۔جاوید لطیف نے کہا کہ عمران خان نے اقتدار کی خاطر پاکستان کے عوام سے دھوکا کیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ان کا حق ادا کیا ،جنہوں نے اس کی فنڈنگ کی ۔

    جاوید لطیف کا یہ بھی کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے پر کسی کو اعتراض ہو نا ہو ، فیصلہ ماننا سب پر لازم ہے۔

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈز لیے ہیں۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ 8 سال بعد چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سنایا۔

    الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آج 8 سال بعد چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سنایا۔

  • پنجاب میں سیلاب کا خدشہ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ کر دیا

    پنجاب میں سیلاب کا خدشہ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ کر دیا

    لاہور: پنجاب میں سیلاب کے خدشے کے پیش نظر وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چودھری پرویزالٰہی نے اداروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ راجن پور اور ڈی جی خان کے ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ کو 24 گھنٹے مانیٹر کیا جائے اور متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا دائرہ کار وسیع کیا جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ رود کوہیوں کو کنٹرول کرنے کے لانگ ٹرم منصوبے پر جنگی بنیادوں پر کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ریلیف کیمپوں میں ضروری سہولتیں ترجیحی بنیادوں پر فراہم کی جائیں اور دریائے راوی، چناب، جہلم کے کیچمنٹ علاقوں میں ہونے والی بارشوں کو تسلسل سے مانیٹر کیا جائے۔

    وزیر اعلیٰ نے پی ڈی ایم اے، ریسکیو1122، انتظامیہ اور پولیس کو ایمرجنسی فلڈ پلان کو اپ ڈیٹ کرنے کا حکم بھی دیا۔ پرویز الہی نے کہا کہ ممکنہ سیلاب کے خدشے کے پیش نظر تمام تیاریاں اور انتظامات مکمل رکھے جائیں، ان تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے میں جلد ہی خود ان علاقوں کا دورہ کروں گا۔

    دوسرئ طرف وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے پاکستان کے 75ویں یوم آزادی پر بڑا تحفہ دیتے ہوئے صوبے میں گریجوایشن تک تعلیم مفت کرنے کا اعلان کردیا۔

    چودھری پرویز الٰہی نے ملی نغمے گانے والی خصوصی بچیوں کیلئے تین لاکھ روپے، لیڈ سنگر کیلئے 50 ہزار اور پولیس بینڈ کیلئے 1لاکھ روپے اور سکاؤٹس کے لئے 2 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پہلے میٹرک تک تعلیم فری کی، اب گریجوایشن تک تعلیم کو فری کرینگے، خصوصی بچوں کے اداروں اور سپورٹس سہولتوں میں اضافہ کرینگے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وطن کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا، پاکستان کی طرف کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، سپہ سالار کی قیادت میں پاک فوج کی ملک سے دہشتگردی کے خاتمے اور قیام امن کیلئے خدمات قابل تحسین ہیں، ہمیشہ عزت و احترام کا قائل رہا ہوں، افسروں کی عزت میں اضافہ کیا ہے، پہلے احترام پھر کام، پنجاب کو مثالی صوبہ بنائینگے۔