Baaghi TV

Category: لاہور

  • قوم باطل نظام کے خلاف متحد ہوکرجدوجہد کرے ،مولانا فضل الرحمان

    قوم باطل نظام کے خلاف متحد ہوکرجدوجہد کرے ،مولانا فضل الرحمان

    جے یو آئی کے مر کزی امیر مو لا نا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حضرت حسین رضی اللہ تعالیٰ اور شہدائے اسلام کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ آج ہم یہ عہد کریں ہم اپنی زندگیوں کو ان کی تعلیمات کی روشنی میں حقیقی طور پر ڈھالنے کی کو شش کرتے رہیں گے اور دین اسلام دین اسلام کے نفاذ کے لیئے جدوجہد جاری رکھیں گے اوروطن عزیز کوناکام اور لادین ریاست بنانے کی ہر سازش کا ہر محاذ پر مقابلہ کریں گے،آج کے دن قوم باطل نظام کے خلاف متحد اور متفق ہوکر مسلسل جدوجہد کرنے کا عزم کرے .

    مرکزی میڈ یا سیل کے مطابق وہ پارٹی وفود اور راہنمائوں مولانا عبد الغفور حیدری، مو لا نا محمد امجد خان،مولانا فضل حقانی۔محمد اسلم غوری،مفتی ابرار احمد ،عبد الرزاق عابد لاکھو سے گفتگو کرہے تھے مو لا نا فضل الرحمن نے کہا کہ اسلام کے حقیقی تصور اور روح کو مسخ کر نے والی باطل قوتوں کے مذموم عزائم کو نا کام بنا نے کے لیئے ہم ایک ہیں انہوں نے کہا کہ حضرت حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور شہدائے اسلام کی زندگیاں امت مسلمہ کے لیئے مشعل راہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کا معاشی نظام سابقہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے جام ھوچکا ۔

    انہوں نے کہا کہ حضرت عمر فاروق اور دیگر خلفاء کانظام نافذ کر نے اور پیغام حسین پر عمل کر نے سے ہی ملک بحرانوں سے آزاد ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ آج ہم کو وطن عزیز کے حالات کو دیکھتے ہوئے ہ میں اپس کے اختلافات کو ختم کر کے متحد ومنظم ہونے کی ضرورت ہے.

    مو لانا فضل الرحمن نے کہا کہ ملکی اور اسلام دشمن قوتیں پا کستان میں امن اور ترقی نہیں دیکھنا چاہتیں انہوں نے کہا کہ پا کستان کا استحکام خطرے میں ڈالنے کے لیئے ملک دشمن قوتیں سر گرم عمل ہیں جن کاڈٹ کر مقابلہ کر نے کی ضرورت ہے انہوں نے کار کنوں پر زور دیا ہے کہ اتحاد امت اور دین حق کو معاشرے میں پھیلانے کے لیئے ہر قر بانی دینے کے لیئے آگئے بڑھیں انہوں نے کہا کہ اتحاد امت کے لیئے سب کو کردار ادا کر نا ہو گا انہوں نے کہا کہ جے یو آئی اتحاد امت کے لیئے کوشاں ہے.

    مو لا نا نے کہا کہ امت کو لڑانے اور تفر قہ بازی دشمن کی خواہشات ہیں ان خواہشات کو کچلنے کے لیئے قوم میں اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے مولانا فضل الرحمن نے بلوچستان ،خیبراور ملک کے مختلف شہروں میں بارشوں سے ہونے والے جانی ومالی نقصان دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کارکنوں پرزور دیا کہ وہ اس مصیبت کی گھڑی میں متاثرین کے ساتھ کھڑے ہوں اور ہر ممکن مدد کریں اوراھل ثروت دل کھول کر تعاون کریں اور یہ مشکل گھڑی صبر واستقامت اور اعلی انتظامی صلاحیتوں کے ساتھ ہی گذرے گی اور ہم سب اللہ کریم کی طرف رجوع کریں اور اس مہربان سے رحم مانگیں ۔

  • داتا گنج بخش کے مزار کو سالانہ غسل مبارک دے دیا گیا

    داتا گنج بخش کے مزار کو سالانہ غسل مبارک دے دیا گیا

    حضرت سید علی بن عثمان الہجویری المعروف داتا گنج بخش ؒ کے مزار کو سالانہ غسل مبارک دے دیا گیا.وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی نے حضرت سید علی بن عثمان الہجویری المعروف داتا گنج بخش ؒ کے مزار کو عرق گلاب سے غسل دیا.میاں اسلم اقبال،حافظ عمار یاسر، راسخ الہٰی، سردار طالب نکئی، سردار آصف نکئی، سید صمصام علی بخاری، مشیر عمر سرفراز چیمہ،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی،انسپکٹر جنرل پولیس فیصل شاہکار، ایڈیشنل چیف سیکرٹری کیپٹن (ر) اسداللہ خان، سی سی پی او لاہور اور ممتاز شخصیات نے بھی حضرت سید علی بن عثمان الہجویری المعروف داتا گنج بخش ؒ کے مزار کو غسل دیا.

    وزیراعلیٰ چودھری پرویزالہٰی نے مزار پر چادر چڑھائی اور دعا کی ،وزیر اعلی چودھری پرویزالہٰی نے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی، سلامتی، استحکام اور سربلندی کیلئے خصوصی دعا کی.
    چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒسمیت بزرگان دین نے برصغیر میں امن و آشتی کا درس دیا۔

    علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں رنگ روڈ راولپنڈی اور نالہ لئی کے منصوبوں کا جائزہ لیاگیااور اہم فیصلے کیے گئے۔

    وزیراعلیٰ پرویز الٰہی نے راولپنڈی رنگ روڈ اور ایکسپریس وے پراجیکٹ جلد شروع کرنے کی ہدایت کی۔ ایکسپریس وے نالہ لئی پراجیکٹ میں تقریباً 64 ارب روپے کی بچت کی گئی ہے۔سابق دور میں ایکسپریس وے پراجیکٹ کا تخمینہ 110 ارب لگایا گیاجبکہ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی ہدایت پر نالہ لئی ایکسپریس وے پراجیکٹ 46 ارب روپے میں مکمل کیا جائے گا۔

    وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے ہدایت کی کہ راولپنڈی رنگ روڈ کی تعمیر میں سرکاری فنڈز کی بچت اور شفافیت کو مد نظر رکھا جائے۔ راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ میں عوام کی سہولت پیش نظر رہنی چاہیئے۔رنگ روڈ سے ملحقہ اراضی مالکان کی بجائے صرف اور صرف عوامی مفادات کو ترجیح دی جائے۔انہوں نے کہا کہ رنگ روڈ اور نالہ لئی کی تعمیر میں قواعد و ضوابط کو مدنظر رکھ کر آغاز کیا جائے۔راولپنڈی کے عوام کی سہولت کیلئے نالہ لئی ایکسپریس وے اور رنگ روڈ کی جلد از جلد تعمیر یقینی بنائی جائے گی۔راولپنڈی کے عوام کو درپیش ٹریفک کے مسائل حل کرنے کیلئے دیگر سڑکوں کی تعمیر و توسیع بھی کی جائے گی۔پراجیکٹس کی زد میں آنے والے غریب لوگوں کو گھر بنا کر دینے کی تجویز کا بھی جائزہ لیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ مری کیلئے پینے کے پانی کی فراہمی کا پراجیکٹ روکنا مجرمانہ غفلت کے مترادف ہے۔مری اور راولپنڈی کے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کا پراجیکٹ بھی لا رہے ہیں۔وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایاگیا کہ نالہ لئی ایکسپریس وے کو 110 ارب کی بجائے صرف 46 ارب میں بنایا جائے گا۔

    صوبائی وزیر محمد راجہ بشارت،سابق چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سلمان غنی، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹریز تعمیرات و مواصلات، ہاؤسنگ، خزانہ، کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر اٹک اور ڈی جی راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

  • پاکستان تحریک انصاف کا رانا ثنااللہ اورعطا تارڑکو نوٹس بھیجنےکا فیصلہ

    پاکستان تحریک انصاف کا رانا ثنااللہ اورعطا تارڑکو نوٹس بھیجنےکا فیصلہ

    لاہور:رانا ثنااللہ اورعطا تارڑ کو نوٹس بھیجنےکا فیصلہ،اطلاعات کےمطابق پی ٹی آئی قیادت نےاہم فیصلوں کی منظوری دے دی ہے،اور رانا ثنااللہ اور عطا تارڑ کو نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 24 ارب روپے کا ملزم حمزہ شہباز لندن فرار کرا دیا گیا ہے، جب کہ دو کروڑ روپے کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے (FIA) کی پانچ ٹیمیں ترتیب دے دی گئیں۔

    سابق وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ شہباز شریف اینڈ کمپنی قوم کو بیوقوف سمجھتے ہیں، محرم کے بعد 25 مئی کے ملزمان کا احتساب شروع ہو گا قوم حقیقی آزادی جدوجہد کے آکر مرحلے کی تیاری کرے۔

    پی ٹی آئی قیادت کے اہم فیصلے

    قبل ازیں تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی زیر صدارت لاہور میں مشاورتی اجلاس ہوا، اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان ، وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر ، اعجاز چوہدری ، مسرت جمشید چیمہ ، مشیر اطلاعات عمر سرفراز چیمہ، معظم جتوئی ، حسان خاور ، فیصل چوہدری ایڈووکیٹ بھی شریک ہوئے۔

    اجلاس میں 25 مئی کو تحریک انصاف کے احتجاج کے موقع پر پیش آنے والے تشدد کے واقعات کا جائزہ لیا گیا، اور پی ٹی آئی قیادت نے اہم فیصلوں کی منظوری دے دی۔

    اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ 25 مئی کو تشدد کے واقعات کی تحقیقات کے لیے اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم بنائی جائے گی، اور آئندہ ہفتے اس ٹیم کے حوالے سے حکومت پنجاب نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ٹیم 25 مئی کو تشدد میں ملوث پولیس افسران کی نشاندہی کرے گی، ٹیم ایک ہفتے میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔

    اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڈ اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو بھی نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اور فواد چوہدری کے مطابق تحقیقاتی ٹیم ان رہنماؤں کو بھی طلب کرسکتی ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما کے مطابق سابق ڈپٹی اسپیکرسرداردوست مزاری کے اقدامات کی بھی تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کریں گے، کمیٹی عدالتی فیصلے کی آڑ میں سردار دوست مزاری کے قانون سے تجاوز اقدامات کا جائزہ لے گی۔فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلے میں پولیس کو ایوان میں اتارنے کا کوئی حکم نہیں دیا گیا تھا۔

  • کوہ پیما شہروز کاشف نے ایک اور چوٹی سر کر لی

    کوہ پیما شہروز کاشف نے ایک اور چوٹی سر کر لی

    پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے 8 ہزار میٹر سے بلند دنیا کی ایک اور چوٹی سر کر لی۔

    باغی ٹی وی : لاہور سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ شہروز کاشف نے 8035 میٹر بلند گیشر برم ٹو آج سر کی، شہروز کاشف کی یہ 8 ہزار میٹر سے بلند نویں چوٹی ہے شہروز کاشف اس سے قبل ماؤنٹ ایورسٹ اور کے ٹو سمیت 8 چوٹیاں سر کر چکے ہیں۔

    شہروز کاشف نے دنیا کی چوتھی بلند ترین چوٹی نانگا پربت سر کر لی

    شہروز کاشف چند روز میں جی ون سر کرنے کی مہم کا آغاز کریں گے، شہروز کاشف کی جی ون دسویں 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹی ہو گی شہروز کاشف مہم میں کامیاب ہوئے تو وہ 8 ہزار میٹر سے بلند دنیا کی 10 چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما ہوں گے۔

    واضح رہے کہ شہروز کاشف پہلے ہی 5 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے پاکستان کے کم عمر ترین کوہ پیما ہیں شہروز کاشف 2 گینز ورلڈ ریکارڈ کے سرٹیفکیٹ بھی حاصل کر چکے ہیں جبکہ انہیں 2 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے پر سرٹیفکیٹ دیئے گئے تھے۔

    قبل ازیں ایک انٹرویو میں کوہ پیما شہروز کاشف نے حکومتی رویے پر مایوسی کا اظہار کیا تھا شہروز کاشف کا کہنا تھا کہ ماؤنٹ ایورسٹ سرکرنےکے موقع پر صدر نے آنر شپ لینے کا کہا لیکن ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کے بعد کسی نے میری کال نہیں اٹھائی جب کہ صدر پاکستان سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے کمائی کا ذریعہ پوچھا۔

    پاکستانی کوہ پیما نے شمالی امریکا کی بلند ترین چوٹی سرکرلی

    انہوں نے کہا تھا کہ ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے پر 50 لاکھ روپے ملتے تھے لیکن 10 لاکھ بھی نہیں ملے، میں ادھارکے پیسوں سے ملک کے لیے کوہ پیمائی میں ورلڈ ریکارڈ بنا رہا ہوں، میرے والد نے گھر اور پلاٹ بیچ دیے ہیں، اب والد نے بھی مالی تعاون کرنے سے انکار کردیا ہے۔

    شہروز کاشف کا کہنا تھا کہ حکومت کے ہر دروازےپر دستک دے چکا ہوں، جواب نہ ملنے پر مایوس ہوں اور اب اپنے لیے لوگوں سے فنڈز مانگنے پر مجبور ہوں جبکہ وزارت بین الصوبائی رابطہ میں میرے لیے اعلان کردہ رقم کاکیس پھنساہواہے جب کہ مجھے زبانی کہاگیا میں ایتھلیٹس کے ایلیٹ پول میں شامل ہوں۔

    خیرسگالی کا سفیر بننا میرے لیے اعزاز ہے،کوہ پیما شہروز کاشف

  • پاکستانی شیربرائےفروخت:اگلے ہفتے نیلامی کا اعلان ہوگیا

    پاکستانی شیربرائےفروخت:اگلے ہفتے نیلامی کا اعلان ہوگیا

    لاہور:چڑیا گھر کے حکام نے 12 شیر فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے لیے اگلے ہفتے نیلامی ہو گی اور عام لوگ ان کو خرید سکیں گے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق فروخت کا فیصلہ شیروں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور جگہ کی گنجائش کم ہونے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ لاہور چڑیا گھر کے ڈپٹی ڈائریکٹر تنویر احمد جنجوعہ نے بتایا کہ چڑیا گھر میں شیروں کی تعداد اتنی زیادہ ہو چکی ہے کہ ان کے گھومنے پھرنے کے لیے بنائے گئے مخصوص احاطے میں جانے کے لیے باری کا انتظار کرنا پڑتا ہے۔ ان کے مطابق ’فروخت سے نہ صرف جگہ کی گنجائش پیدا ہو گی بلکہ ان جانوروں کی خوراک پر اٹھنے والے اخراجات بھی کم ہوں گے۔‘

    شیروں کے دن بُرے آگئے:لاہورکے شیربرائے فروخت

    اس وقت چڑیا گھر میں 29 شیر موجود ہیں اور حکام 11 اگست کو ان میں سے 12 کو فروخت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جن کی عمریں دو سے پانچ سال کے درمیان ہیں۔ اسی طرح چڑیا گھر میں چھ ٹائیگرز اور دو چیتے بھی موجود ہیں۔

    قدرتی ماحول قائم رکھنے پر زور دینے والے اداروں کی جانب سے شیروں کی فروخت کی مخالفت کی گئی ہے جبکہ ورلڈ وائلڈ لائف (ڈبلیو ڈبلیو ایف) کا کہنا ہے کہ جانوروں کو دوسرے چڑیا گھروں میں منتقل کیا جائے، مادہ جانوروں کو جراثیم سے پاک کیا جائے اور مانع حمل ادویات کا استعمال کیا جائے

    گروپ کی رکن عظمٰی خان کا کہنا ہے کہ ’چڑیا گھروں کے درمیان جانوروں کا تبادلہ یا پھر جانور عطیہ کرنا ایک عام سی بات ہے۔‘ ان کے مطابق ’جب ایک جانور پر قیمت کی تختی لگ جاتی ہے تو اس سے تجارت کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے جو کہ قدرتی طور پر چلنے والے تحفظ کے سلسلے کے لیے نقصان دہ ہے۔‘ شیروں، چیتوں جیسے دوسرے خطرناک جانوروں کو پالنا پاکستان میں عام بات نہیں ہے اور اگر کوئی ایسا کرتا ہے تو اس کو ’سٹیٹس سمبل‘ کے طور پر دیکھا جاتا ہے

    ‏اپوزیشن کا کام مخالفت برائے مخالفت عمران خان ، ورنہ کل شام تک پیٹرول دبئی سے بھی…

    اکثر امیر افراد ایسے جانوروں کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں اور فلموں وغیرہ کے لیے کرائے پر بھی دیتے ہیں۔ چڑیا گھر کے حکام کی جانب سے ایک شیر کی بولی قیمت ڈیڑھ لاکھ روپے کے قریب مقرر کی گئی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ایک شیر تقریباً 20 لاکھ روپے تک میں فروخت ہو گا

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تعمیرات کا اجلاس، 50 لاکھ گھروں‌ کی تعمیر

    اسی طرح خریداروں کے لیے بھی ایک خاص معیار مقرر کیا گیا ہے۔ چڑیا گھر کے ڈپٹی ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ جانور خریدنے کا ارادہ رکھنے والوں کو پہلے خود کو صوبائی حکام کے ساتھ رجسٹرڈ کرنا پڑے گا اور یہ ثابت کرنا پڑے گا کہ ان کے پاس اتنے وسائل ہیں کہ ایسے جانوروں کو مناسب طور پر رکھ سکیں۔

     

     

    چڑیا گھر کے ویٹرنری آفیسر نے اے ایف پی کو بتایا کہ پچھلے سال نیلامی کے وقت مکمل دستاویزی کارروائی اور لائسنس کے مسائل سامنے آئے تھے۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے نعمان حسن نیلامی میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان کے مطابق ’میری کوشش ہوگی کہ دو یا تین شیر خرید لوں، ان کے مطابق یہ اچھا موقع ہے ان لوگوں کے لیے جو پہلے سے ایسے جانور رکھتے بھی ہیں۔

  • پاکستان میں23فیصدریلوےانجن اور24فیصدریل ویگن ناقابلِ استعمال ہوچکے:ایشین ترقیاتی بینک کا دعویٰ

    پاکستان میں23فیصدریلوےانجن اور24فیصدریل ویگن ناقابلِ استعمال ہوچکے:ایشین ترقیاتی بینک کا دعویٰ

    لاہور:پاکستان میں23فیصد ریلوے انجن اور24فیصد ریل ویگن ناقابلِ استعمال ہوچکے ہیں:ایشین ترقیاتی بینک کا دعویٰ ،اطلاعات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان سمیت وسط ایشیائی ممالک کے ریلوے نظام پر اسٹڈی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔رپورٹ کےمطابق پاکستان میں 23 فیصد ریلوے انجن اور 24 فیصد ریل ویگن ناقابل استعمال قرار دئیے گئے ہیں۔

    ایم ایل ون اپنے طور پر شروع کر رہے ہیں۔ پاکستان ریلوے کا اعلان

    ایشین ترقیاتی بینک کی طرف سے اس حوالے سے جاری تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان سمیت خطے کے ممالک میں ریلوے کو مالی نقصانات کا سامنا ہے اور اے ڈی بی نے سینٹرل ایشیا میں ریلوے نظام کی بہتری کیلئے 6 پالیسی اصلاحات پیش کی ہیں۔

     

     

    ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق سینٹرل ایشیا ریجنل کا آپریشنل پروگرام ریلوے کو مالی طور پر مستحکم بنا سکتا ہے اور اس سےعلاقائی ترقی میں اضافہ، عوام کا معیار زندگی بہتر ہوگا۔

    پاکستان ریلوے اور پی آئی اے کے کرایوں میں کمی کا اعلان

    رپورٹ کے مطابق کاریک ریلوے اسٹریٹجی 2017 تا 2030 علاقائی پروگرام کا مقصد علاقائی ممالک میں روابط بہتر بنانا ہے۔ کاریک ممالک میں پاکستان، چین، قازقستان، ازبکستان، آزربائیجان شامل ہیں۔عالمی ادارے کی طرف سےجاری رپورٹ کے مطابق جارجیا، منگولیا، ترکمانستان، کرغزستان، تاجکستان اورافغانستان بھی گروپ کا حصہ ہیں۔ریلوے کو کمرشل بنیادوں پر چلانے، سرمایہ کاری اور اصلاحات کے وسیع مواقع ہیں اور کراس بارڈر فریٹ ریلویز اور کمرشلائزیشن کے وسیع مواقع ہیں۔

    خطے میں ریلوے کی بہتری کیلئے لیز یا نجی شعبے کی شراکت داری کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔

    پاکستان ریلوے کا نوحہ اور اس کا سدباب — نعمان سلطان

    پاکستان سمیت دیگر ممالک کو ریلوے کے سسٹم میں اسٹاف کی کارکردگی بہتری بنانے کی ضرورت ہے، خطے میں ریلوے کیلئے ماڈرن کمرشل اکاؤنٹنگ سسٹم متعارف کرانا نا گزیر ہے،پاکستان سمیت خطے کے ممالک کو ریلوے کیلئے ٹیرف ریگولیشنز ضروری ہیں۔عالمی ادارے کی رپورٹ کےمطابق ریلوے کیلئے ٹیرف ریگولیشنز متعارف کرانے سے ریونیو اقدام میں بہتری آئے گی اور سینٹرل ایشیائی ممالک کو ریلوے کے شعبے میں اصلاحات لانے کی ضرورت ہے۔

  • نذیر چوہان کی ضمانت کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    نذیر چوہان کی ضمانت کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے منحرف رکن اور ن لیگ کے ٹکٹ ہولڈر برائے صوبائی اسمبلی نذیر چوہان کی ضمانت کی درخواست عدالت نے منظور کر لی ہے

    دوران سماعت مدعی مقدمہ عدالت پہنچ گیا اور کہا کہ ہماری صلح ہو گئی ہے، ماڈل ٹاؤن کچہری میں پیشی کے دوران شبیر گجر نے کہا کہ اللہ کی رضا کیلئے نذیرچوہان کومعاف کردیا ہے نذیرچوہان کی ضمانت پرکوئی اعتراض نہیں جس کے بعد احاطہ عدالت میں نذیرچوہان اور شبیر گجر آپس میں گلے بھی ملے

    مجسٹڑیٹ نے نذیر چوہان کی ضمانت منظور کرلی اور 50 ہزار کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کر دی ،نذیر چوہان کی عدالت پیشی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، نذیر چوہان کو ہتھکڑی لگا کر عدالت میں پیش کیا گیا تھا

    شبیر گجر نے عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اللہ کی رضا کے لیے نزیر چوہان کو معاف کر دیا عمران خان نے بھی ہمیں کہا کہ اس معاملے پر رواداری کا مظاہرہ کرنا چاہیے ہم چاہتے ہیں پاکستان کیلیے سیاسی دشمنیاں ختم ہوں

    نذیر چوہان کوپنجاب میں پی ٹی آئی کی دوبارہ حکومت بننے پر گرفتار کیا گیا تھا، نزیر چوہان حالیہ ضمنی الیکشن مین مسلم لیگ ن کی ٹکت پرپی پی 167 سے امیدوار تھے تاہم اس حلقہ سے پی ٹی آئی کے امیدوار شنیر گجر نے کامیابی حاصل کی تھی ، متزکرہ حلقہ میں مسلم لیگ ن کے امیدوار نزیر چوہان اور پی ٹی آئی کے امیدوار شبیرگجر کے درمیان ضمنی انتخانات کی الیکشن کمپین کے دوران ایک دوسرے پر حملے کرنے کے الزامات عائد کئے گئے تھے.

    عثمان بزدار کے گرد بھی گھیرا تنگ،ایک گرفتاری بھی ہو گئی

    عثمان بزدار کے آبائی علاقے کے لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

    عثمان بزدار کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آ گیا

    بزدار کی رہائشگاہ پر اینٹی کرپشن کے چھاپے

    عثمان بزدار کاجنوبی پنجاب سے مبینہ فرنٹ مین اینٹی کرپشن کے ہتھے چڑھ گیا

  • ہر دور کا اپنا یزید ہوتا ہے، اس عہد کے یزید عمران نیازی آپ خود ہیں،لیگی رہنما کا عمران خان کے ٹوئٹ جواب

    ہر دور کا اپنا یزید ہوتا ہے، اس عہد کے یزید عمران نیازی آپ خود ہیں،لیگی رہنما کا عمران خان کے ٹوئٹ جواب

    وفاقی وزیر برائے ریلوے اور ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے سوشل میڈیا پر جاری کئے گئے بیان پرجواب دیتے ہوئے انہیں موجودہ دور کا یزید قرار دیدیا۔

    باغی ٹی وی : پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں لکھا تھا کہ یہ جانتے ہوئے بھی کہ ہمارے پیغمبرِ پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے نواسے راہِ حق پر تھے،کوفہ کے لوگ یزید کے خوف سے ان کی مدد کو نہ نکلے اور اسلام کے عظیم ترین المیےکو وقوع پذیر ہونے دیا گیا۔


    عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا ہر دور کا اپنا یزید ہوتا ہے، مجرموں کے برسرِاقتدار گروہ جسے امریکی سازش کے ذریعے حکومت میں لایا گیا اور ان کےسرپرستوں کےاقتدارکی شکل میں پاکستان آج یزیدیت (فسطائیت)کےنرغےمیں ہے کیا ہمارے لوگ بھی خوف میں مبتلا ہوکر اس سازش کےسامنے سرجھکائیں گےیابحثیت ایک قوم اس کڑےامتحان کا سامنا کریں گے؟ 13اگست کو میں اپنےحقیقی آزادی جلسےمیں اس فسطائیت سے نمٹنے کےمنصوبےکااعلان کروں گا۔

    قومی لائحہ عمل کے تحت سیلاب زدگان کی مدد کیلئےوفاقی حکومت نے وزرائےاعلیٰ کو خط لکھ دیئے


    دوسری جانب خواجہ سعد رفیق نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہا کہ بے شک ہر دور کا اپنا یزید ہوتا ہے، اس عہد کے یزید عمران نیازی آپ خود ہیں۔


    سعد رفیق نے لکھا کہ ایک مطلق العنان ظالم حکمران کلمۂ حق سے متنفر،کسی بھی قانون اور اخلاقیات سے ماورا، آپ کے دور کا جبر و جھوٹ ہم نے بھگتا اور قوم نے برداشت کیا ہے، حسینیت سے آپ کا کوئی واسطہ نہیں ہے۔

    پی ٹی آئی کا نیا چیئرمین منتخب کیا جائے،عمران سے صلح ملک سےغداری ہوگی،راجہ ریاض

  • پی ٹی آئی کا نیا چیئرمین منتخب کیا جائے،عمران سے صلح ملک سےغداری ہوگی،راجہ ریاض

    پی ٹی آئی کا نیا چیئرمین منتخب کیا جائے،عمران سے صلح ملک سےغداری ہوگی،راجہ ریاض

    پی ٹی آئی کا نیا چیئرمین منتخب کیا جائے،عمران سے صلح ملک سےغداری ہوگی،راجہ ریاض

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنے دور میں تمام اداروں کو برباد کیا ،

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ میں تحریک انصاف کے ٹکٹ سے منتخب ہوا ، میں عرصہ دراز سے اعلان بغاوت کرتا ہوں،عمران خان نے اپنے دور میں تمام اداروں کو برباد کیا، پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کی مہم کی مزمت کرتا ہوں، عمران خان کو کہا تھا عثمان بزدار تقرر وتبادلوں میں پیسے لیتے ہیں، عمران خان نے کہا عثمان بزدار کیخلاف ثبوت دیں،متعدد بار کہنے کے باوجود عمران خان نے کوئی ایکشن نہیں لیا، آج میں مطالبہ کرتا ہوں عمران خان سے بطور چیئرمین استعفیٰ لیا جائے، پی ٹی آئی کا نیا چیئرمین منتخب کیا جائے،عمران خان سے صلح کرنا ملک سے غداری ہوگی، یہ الیکشن کمشنر بلکل صحیح کام کررہا ہے،مجھے اس الیکشن کمشنر پر کوئی اعتراض نہیں،

    راجہ ریاض کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان ملک کیلئے فتنہ اور فساد ہیں، عمران خان نے ساڑھے 3 سال میں 25 ہزار ارب قرض لیا،عمران خان دو نمبر آدمی ہے، ایک طرف امریکہ مردہ باد کہتا ہے ،دوسری طرف کے پی میں اس کے وزیر امریکی سفیر کو ریڈ کارپٹ دیتے ہیں اور اس سے گاڑیاں لیتے ہیں۔راناثنااللہ کیخلاف مقدمہ عمران خان کی ایما پر درج کیا گیا،بھارت اور اسرائیل سے پیسے لینے والا محب وطن کیسے ہوسکتا ہے؟ الیکشن کمیشن فیصلے کے بعد عمران خان چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیں،

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

  • ایف آئی اے نے ریلوے کے اعلیٰ افسر کو کروڑوں کا فراڈ کرنے پر گرفتار کر لیا

    ایف آئی اے نے ریلوے کے اعلیٰ افسر کو کروڑوں کا فراڈ کرنے پر گرفتار کر لیا

    لاہور: ریلوے کے اعلی افسر کو ایف آئی اے نے کروڑوں روپے کا فراڈ کرنے پر گرفتار کر لیا-

    باغی ٹی وی :نجی خبررساں ادارے کے مطابق ریلوے افسر پر الزام ہے کہ ملزم نے بطور پی ڈی ریلوے لوکل پرچیز(Local Purchase) اور سادہ لوح افراد سے کروڑوں روپے بٹورے تھے تفصیلات کے مطابق ملزم عدنان شافع جس نے گریڈ 20 میں ترقی پا کر بطور پروجیکٹ ڈائریکٹر ریلوے اپنے دیگر افسران کے ساتھ مل کر تقریباً چار کروڑ کا فراڈ کیا اور کنٹریکٹر سے ٹینڈرز کے عوض ٹھیکہ جات کہ مد میں دو دو کڑور روپے وصول کئے۔

    بعد ازاں اپنے فرنٹ مین ریلوے ملازم عثمان جاوید و دیگر کی مدد سے ڈکیٹی کا ڈرامہ رچایا اور کنٹریکٹر کی رقم ہضم کرنا چاہی مگر کنٹریکٹر خرم اقبال نے گذشتہ سال کارروائی کیلئے ایف آئی اے کو درخواست دی –

    کنٹریکٹر خرم اقبال کی درخواست پر مفصل انکوائری کے بعد ملزم عدنان شافع پر دسمبر 2021 میں مقدمہ نمبر 103/21 درج ہوا، محمکہ کی اندرونی انکوائری کے نتیجہ میں یہ بات سامنے آئی کے انہی ٹھیکہ جات کی رقم ملزم عدنان شافع ہضم کر چکا ہے۔

    ڈیرہ غازیخان۔ محرم الحرام یوم عاشورہ ،پولیس کا فلیگ مارچ، پاک فوج اور رینجرز کی خدمات طلب