Baaghi TV

Category: لاہور

  • وزیر اعظم جلد پٹرول کی قیمت کےحوالےسےعوام کو بڑی خوشخبری دیں گے،وزیر اعلیٰ پنجاب

    وزیر اعظم جلد پٹرول کی قیمت کےحوالےسےعوام کو بڑی خوشخبری دیں گے،وزیر اعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ وزیر اعظم جلد پٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری دیں گے۔

    باغی ٹی وی : وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن نے 2018 میں ملک کو درست سمت میں ڈال دیا تھا لیکن سابق حکومت کے 4 برس کے دوران جو تباہی ہوئی وہ ناقابل بیان ہےسابق حکومت نے معیشت کو برباد کر کے رکھ دیا عالمی منڈی میں پٹرول سستا ہواہے اور وزیر اعظم شہبازشریف آنے والے دنوں میں پٹرول کی قیمت کے حوالے سے عوام کو بڑی خوشخبری دیں گے۔

    آئی ایم ایف ہماری ناک سے لکیریں نکلوا چکا ہے،وزیرداخلہ رانا ثنااللہ

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہم نے پنجاب میں آئینی بحرانوں کے باوجود سستے آٹے کی فراہمی پر200 ارب روپے کی سبسڈی دی مجھے کہا گیا کہ کابینہ نہیں ہے اور آپ غریب آدمی کو یہ سبسڈی نہ دیں کل مقدمہ بن جائے گا لیکن میں نے کہا کہ مقدمہ تو کسی عدالت میں بنے گا مگر غریب آدمی کو 10 کلو آٹےکا تھیلہ 160 روپے سستا ملنے سے میں اللہ کی عدالت میں جیت جاؤں گا۔

    حمزہ شہباز نے کہا کہ 100 یونٹ تک مفت بجلی کرنے کی توفیق اللہ تعالیٰ نے مجھے دی اور اس پروگرام سے پنجاب کے ساڑھے 5 کروڑ افراد مستفید ہوں گے۔

    وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ فتنہ خان آئین کو مانتا ہے نہ قانون کو اور اس نے اپنے دور میں لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم کیے رکھا فتنہ خان اور اس کے حواریوں نے پنجاب میں تماشہ لگائے رکھا۔

    احمد ندیم قاسمی کی آج 14 ویں برسی منائی جا رہی ہے

  • وزیر اعلی ٰپنجاب حمزہ شہباز کا ایس او ایس ویلج کا دورہ، بچوں اورسٹاف کو عیدی بھی دی

    وزیر اعلی ٰپنجاب حمزہ شہباز کا ایس او ایس ویلج کا دورہ، بچوں اورسٹاف کو عیدی بھی دی

    لاہور،وزیر اعلی ٰپنجاب حمزہ شہباز شریف کا ایس او ایس ویلج کا دورہ کیا –

    باغی ٹی وی : وزیر اعلی ٰپنجاب حمزہ شہباز بچوں و بچیوں میں گھل مل گئے،وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے بچوں کو عیدی دی،وزیر اعلی ٰپنجاب حمزہ شہباز نے ایس او ایس ویلج کےا سٹاف کو بھی عیدی دی-

    احمد ندیم قاسمی کی آج 14 ویں برسی منائی جا رہی ہے

    حمزہ شہباز نے کہا کہ ایس او ایس ویلج میں مقیم بچوں کی سہولت کیلئے سولر پینل دیں گے،عید پر بے آسرا بچوں و بچیوں کو خوشیوں میں شریک کرنے آیا ہوں ،اللہ سے دعا ہے کہ آپ کو عملی زندگی میں کامیاب کریں-

    قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ سیاست سے زیادہ معیشت کو سنبھالنے کی ضرورت ہے،لوڈ شیڈنگ اور مہنگائی عروج پر ہے،معیشت ٹھیک ہوتو سیاست بھی ہو جائے گی اور باقی کام بھی-

    ضمنی الیکشن میں دھاندلی ہوئی تو حالات سری لنکا کی طرح ہوں گے،شاہ محمود قریشی

    انہوں نے کہا کہ سب نےملکرکوشش کرنی ہےکہ ملک اس عذاب سےنکلے،ہم نے مل کر قوم کی محرومیوں کا احساس کرنا ہے،ساڑھے8سال بعد الٹی گنگا بہہ رہی ہے،سابق حکومت نے عوام سےء جھوٹے وعدے کیے-

    عید کے بعد فاروق ستار کی ایم کیو ایم میں واپسی یقینی ہے،خالد مقبول صدیقی

  • احمد ندیم قاسمی کی آج 14 ویں برسی منائی جا رہی ہے

    احمد ندیم قاسمی کی آج 14 ویں برسی منائی جا رہی ہے

    معروف شاعر، افسانہ اور کالم نگار احمد ندیم قاسمی کی آج14ویں برسی منائی جا رہی ہے-

    باغی ٹی وی : احمد ندیم قاسمی 20 نومبر 1916 کو وادی سون سکیسر کے گاؤں انگہ ضلع خوشاب کے ایک اعوان گھرانے میں پیدا ہوئے ان کے والد کا نام پیر غلام نبی تھا۔

    نامورادیب کی ابتدائی تعلیم گاؤں میں ہوئی 1920ء میں انگہ کی مسجد میں قرآن مجید کا درس لیا۔ اس کے بعد اپنے چچا حیدر شاہ کے پاس کیمبل پور چلے گئے جہاں مذہبی، عملی اور شاعرانہ ماحول میسر آیا احمد ندیم قاسمی نے 1921 – 1925میں گورنمنٹ مڈل اینڈ نارمل اسکول کیمبل پور (اٹک) میں تعلیم پائی۔ 1930ء-1931ء میں گورنمنٹ ہائی اسکول شیخو پورہ سے میٹرک کیا اور 1931ء صادق ایجرٹن کالج بہاولپور میں داخل ہوگئے جہاں سے 1935ء میں بی اے کیا۔

    اپنی طرز کے منفرد شاعر احمد ندیم قاسمی بہاولپور سے لاہور پہنچے تو اختر شیرانی سے ملاقات ہوئی۔ وہ انہیں بے حد عزیز رکھنے لگےاو ان کی کافی حوصلہ افزائی کی لاہور میں احمد ندیم قاسمی کی ملاقات امتیاز علی تاج سے ہوئی جنہوں نے انہیں اپنے بچوں کےرسالے پھول کی ادارت سونپ دی ایک سال ادارت کی اوراس دوران بچوں کے لیے بہت سی نظمیں بھی لکھیں ۔ ادب کی دنیا میں قدم رکھا تو جس صنف میں طبع آزمائی کی اسے امر کر دیا۔

    احمد ندیم قاسمی نےافسانہ اور شاعری میں شہرت پائی ترقی پسند تحریک سے وابستہ نمایاں مصنفین میں شمار ہوتا تھا اور اسی وجہ سے دو مرتبہ گرفتار کیے گئے۔ قاسمی صاحب نے طویل عمر پائی اور لگ بھگ نوّے سال کی عمر میں انھوں نے پچاس سے زائد کتابیں تصنیف کیں۔

    احمد ندیم قاسمی کی شاعری کی ابتداء 1931ء میں ہوئی تھی جب مولانا محمد علی جوہر کے انتقال پر ان کی پہلی نظم روزنامہ سیاست لاہور کے سرورق پر شائع ہوئی 1934ء اور 1937ء کے دوران ان کی متعدد نظمیں روزنامہ انقلاب لاہور اور زمیندار لاہور کے سرورق پر شائع ہوتی رہیں 1964ء سےامروز لاہور میں ادبی، علمی اورتہذیبی موضوعات پر ہر ہفتے مضامین لکھتے رہے۔

    احمد ندیم قاسمی نے 1936 میں انجمن ترقی پسند سے وابستگی اختیار کر لی تھی۔ وہ انجمن کے سکریٹری بھی رہے اور انہیں دو بار جیل بھی گئے احمد ندیم قاسمی نے بے شمار ادبی رسائل میں ادارتی فرائض بھی سرانجام دیئے ان کی 17 سے زائد افسانوی اور 6 شعری مجموعوں سمیت متعدد کتابیں شائع ہوئیں۔

    1936ء میں ریفارمز کمشنر لاہور کے دفتر میں بیس روپے ماہوار پر محرر کی حیثیت سے ملازم ہوئے اور 1937ء تک یہیں کام کرتے رہے۔ 1939ء – 41ء کے دوران ایکسائز سب انسپکٹر کے طور پر ملازمت کی۔

    1939ء میں محکمہ آبکاری میں ملازم ہو گئے۔ 1942ء میں مستعفی ہو کر لاہور چلے آئے۔ تہذیب نسواں اور پھول کی ادارت سنبھالی 1943ء میں (ادب لطیف) کے ایڈیٹر مقرر ہوئے 1945ء – 48ء میں ریڈیو پشاور سے بحیثیت اسکرپٹ رائٹر وابستہ رہے تقسیم کے بعد ڈیڑھ سال ریڈیو پشاور میں ملازم رہے۔

    1948ء میں ریڈیو پاکستان کی ملازمت چھوڑ دی اور واپس لاہور چلے آئے یہاں انہوں نے ہاجرہ مسرور کے ساتھ مل کر ایک نئے ادبی رسالے ’’نقوش‘‘ کی بنیاد رکھی۔ یہ ایک کامیاب رسالہ ثابت ہوا۔

    فنی خدمات کے صل میں احمد ندیم قاسمی کو پرائیڈ آف پرفارمنس اور ستارہ امتیاز سمیت متعدد ایوارڈز اور اعزازات سےنوازا گیا احمد ندیم قاسمی 10 جولائی 2006ء کو مختصر علالت کے بعد حرکت قلب بند ہونے سے قریبا 90 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ہفتہ 8 جولائی 2006ء کو انہیں سانس کی تکلیف کے بعد لاہور کے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں داخل کروایا گیا جہاں انہیں عارضی تنفس فراہم کیا گیا تھا، لاہور ہی میں ملتان روڈ پر ملت پارک کے نزدیک شیخ المشائخ قبرستان میں آسودہ خاک ہوئے۔

    10جولائی 2009ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے احمد ندیم قاسمی کی تیسری برسی کے موقع پر ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس پراحمد ندیم قاسمی کا ایک خوب صورت پورٹریٹ شائع کیا گیا تھا۔ پانچ روپیہ مالیت کا یہ ڈاک ٹکٹ فیضی امیر صدیقی نے ڈیزائن کیا تھااوراس پر انگریزی میں3RD DEATH ANNIVERSARY OF AHMAD NADEEM QASMI 1916-2006 کے الفاظ تحریر تھے.

  • 24 گھنٹوں میں کورونا کے 502  نئے کیسز رپورٹ

    24 گھنٹوں میں کورونا کے 502 نئے کیسز رپورٹ

    قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 1 مریض انتقال کر گئے-

    باغی ٹی وی : ملک میں ایک بار پھر کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا کورونا کے یومیہ کیسز کی تعداد500 سے تجاوز کر گئی قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 502 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 18 ہزار 385 کورونا ٹیسٹ کیے گئے-

    کورونا کیسز میں اضافہ: ڈومیسٹک پروازوں، ریلوے اور پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کےدوران…


    این ایچ آئی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.73 فیصد رہی، جبکہ ملک بھر میں کورونا کے 145 مریضو ں کی حالت تشویش ناک ہے-

    این آئی ایچ کے مطابق 24گھنٹے میں اسلام آباد میں کورونا کے 34 کیسز رپورٹ ہوئے،کراچی میں کورونا کے 348 ،لاہور 75 اور راولپنڈی میں 10 کیسز رپورٹ ہوئے،پشاور4،صوابی ایک اور راولپنڈی میں میں کورونا کے10کیسز رپورٹ ہوئے-

    کورونا وائرس چین سے نہیں بلکہ امریکی لیبارٹری سے لیک ہوا،امریکی پروفیسر کا انکشاف

    قومی ادارہ صحت کے مطابق مردان میں 24 گھنٹے میں 10،اسلام آباد 620 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ،کراچی 7 ہزار 422 ،لاہور 2 ہزار 103،پشاور 222 اور صوابی میں 62 ٹیسٹ کیے،راولپنڈی میں کورونا کے 972 افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا-

    110 سے زائد ممالک مین کورونا پھرتیزی سے پھیلنے لگا ہے:سخت احتیاط کی ضرورت ہے:عالمی…

  • سیاست میں گالم گلوچ اور تشدد کے کلچر کو ختم کرنا ہوگا:سراج الحق

    سیاست میں گالم گلوچ اور تشدد کے کلچر کو ختم کرنا ہوگا:سراج الحق

    سراج الحق نے کہا ہے کہ سیاست میں گالم گلوچ اور تشدد کے کلچر کو ختم کرنا ہوگا۔،اطلاعات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے قوم کو عید قربان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مسلمان سنت ابراہیمؑ ادا کرتے ہوئے عہد کریں کہ رضائے الہٰی کے لیے وہ ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر صاحب حیثیت غربا و مساکین، بے سہارا لوگوں کا خیال رکھیں اور یتیموں، بیواؤں کو قربانی کا گوشت دیں تاکہ ان کے گھروں میں بھی خوشی کا اہتمام ہوسکے۔

    امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ سیاسی لیڈرز کو سیاسی ماحول کی تنزلی پر حقیقی معنوں میں فکر مند اور پریشان ہونا چاہیے۔سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ دن بدن ملک شدید پولرائزیشن کی جانب بڑھ رہا ہے، آئیے نفرت، عدم برداشت، بد تہذیبی اور الزامات کی سیاست سے ایک قدم پیچھے ہٹیں۔

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ سیاست میں گالم گلوچ اور تشدد کے کلچر کو ختم کرنا ہوگا، پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیاد پر وجود میں آیا، اسلامی نظام کا نفاذ ہی اس کی حقیقی منزل ہے۔

    واضح رہے کہ ملک بھر میں حضرت ابراہیمؑ کی عظیم قربانی کی یاد میں عیدا الاضحیٰ کل مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائے گی۔

    کراچی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہات کی مساجد، عیدگاہوں اورکھلے مقامات پر نماز عید کے اجتماعات ہونگے جس میں علمائے کرام فلسفہ قربانی کی اہمیت کو اجاگر کریں گے۔

    نماز عید کی ادائیگی کے بعد امت مسلمہ کی یکجہتی، وطن کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور کورونا وباء کے خاتمے کے لئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔نماز عیدالاضحیٰ کی ادائیگی کے بعد سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے الله کی راہ میں جانوروں کی قربانی کی جائے گی۔

  • سلمان رفیق اور ایاز صادق نے وزارتوں سے استعفے دے دیئے

    سلمان رفیق اور ایاز صادق نے وزارتوں سے استعفے دے دیئے

    لاہور:سلمان رفیق اور ایاز صادق نے وزارتوں سے استعفے دے دیئے،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کوپنجاب اور وفاق میں اس وقت پریشانی اٹھانی پڑی جب دواہم لیگی شخصیات نے استعفے دے کرسب کوحیران کردیا ،یہ دونوں شخصیتیں لاہور سے تعلق رکھتی ہیں‌،

    اس حوالے سے کچھ خبریں گردش کررہی ہیں کہ پی پی ایک سواٹھاون رانااحسن شرافت کا ضمنی الیکشن اس وقت زوروں پر ہے اور دوسری طرف رہنما پاکستان مسلم لیگ ن سردارایاز صادق کا ذاتی وجوہات کی بنا پر وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور کے عہدے سے مستعفی ہوچکے ہیں اوریہ بھی سُننے میں آیا ہے انہوں نے وزیراعظم کواپنا استعفیٰ ارسال کردیا ہے

     

    لاہور سے دوسری بڑی شخصیت جنہوںنے استعفیٰ‌ دیا ہے وہ خواجہ سعد رفیق کے بھائی خواجہ سلمان رفیق ہیں جنہوں نے اپنی وزارت سے استعفی وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کو بجھوا دیا ، یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے خواجہ سلمان رفیق کا استعفی منظور کر لیا

    ادھر ذرائع کے مطابق عطا تارڈ کا کہنا ہے کہ ان دونوں رہنماوں نے الیکشن مہم چلانے کے لیے استعفے دیےہیں‌، خواجہ سلمان رفیق اورسردار ایاز صادق بہت جلد اتنخابی مہم میں شامل ہوجائیں گے

  • جامن توڑنے پر 4 سالہ بچی کو قتل کرنیوالے 2 ملزمان گرفتار

    جامن توڑنے پر 4 سالہ بچی کو قتل کرنیوالے 2 ملزمان گرفتار

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے فیروز والا میں قتل کی لرزہ خیز واردات، پولیس نے جامن توڑنے پر معصوم بچی کو قتل کرنے والے دو ملزمان گرفتار کر لئے-

    باغی ٹی وی : لاہور پولیس کے مطابق ملزمان نے جامن توڑنے پر 4 سال کی بچی کو قتل کر کے لاش کھیتوں میں پھینک دی تھی، بچی کے والد یوسف نے اغواء کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

    جائیداد کا تنازعہ: بیٹے نے باپ کو بھرے بازار میں خنجر سے ذبح کر دیا

    پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمان نے 18جون کو بچی کو قتل کیا تھا، بچی کی لاش کی باقیات گزشتہ روز ملی تھیں۔

    قبل وزیر آباد میں ایک واقعے میں جائیداد کی خاطر بیٹے نے باپ کو دن دیہاڑے بھرے بازار میں خنجر سے ذبح کر دیا تھا جی ٹی روڈ نزد گرلز کالج کا رہائشی اسکوارڈن لیڈر (ر) وارث اقبال بیگ پرانی غلہ منڈی میں دوست کی دکان پر آرہا تھا کہ اس کے 20 سالہ بیٹے مصطفی وارث نے خنجر سے اچانک حملہ کر کے اس کی شہ رگ کاٹ دی۔

    گھر سے ناراض ہو کر جانیوالی طالبہ داتا دربار سے اغوا،پولیس نے کروایا بازیاب

    ملزم موقع سے فرارہو گیا تھا جسے پولیس نے پیچھا کر کے اسلام آباد موڑ سیالکوٹ روڈ سے گرفتار کیا تھا ملزم نے چند سال قبل بھی بڑی عید پر باپ پر قاتلانہ حملہ کیا تھا جس میں شدید زخمی ہوگیا تھا،مقتول کا اپنی سابقہ اہلیہ نورین کے ساتھ کروڑوں کی اراضی کی ملکیت کا تنازع چلا آ رہا تھا، مقدمہ مقامی عدالت میں آخری مراحل میں تھا۔

    رضامندی سے قائم جنسی تعلقات کو بعد میں”زیادتی” نہیں کہا جا سکتا، بھارتی عدالت کا فیصلہ

  • گوشت کوکم وقت میں کیسے گلایا جائے؟ چند آسان ٹپس

    گوشت کوکم وقت میں کیسے گلایا جائے؟ چند آسان ٹپس

    عید الاضحیٰ کے سب ہی مزیدار کھانوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں قربانی کے گوشت سے مزے مزے کے پکوان تیار کیے جاتے ہیں، لوگوں کے گھروں میں دعوتیں بھی ہوتی ہیں، اور ہر ایک کی کوشش ہوتی ہے کہ کم از کم وقت میں پکوان تیار کیے جائیں، جس کے لیے ضروری ہے کہ گوشت تیزی سے گلایا جائے۔

    مگر اکثر اس میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے خاص طور پر اگر گوشت کو فریز کیا گیا ہو اور پھر پکانے کے لیے استعمال کیا جائےاس کے لئے آج ہم آپ کو کچھ ٹوٹکے بتائیں گے جس سے گوشت منٹوں میں گل جائے گا۔

    گوشت جلدی گلانے کے ٹوٹکے:

    نمک
    سمندری نمک کو گوشت پر اسے پکانے سے ایک گھنٹہ پہلے چھڑکیں، یہ نمک گوشت کو گلانے میں مدد دیتا ہے جبکہ اس کی ساخت بھی بہتر ہوتی ہے۔

    چائے یا کافی
    چائے میں ٹینن نامی نامیاتی مرکبات موجود ہوتے ہیں جو قدرتی طور پر گلانے میں مدد دیتے ہیں۔ اسٹرونگ سیاہ چائے کے ایک یا 2 کپ لیں، انہیں ٹھنڈا کرکے گوشت کو میری نیٹ کرنے کے لیے استعمال کریں یا کافی کی کچھ مقدار کو تیار کریں، اسے ٹھنڈا کرکے گوشت گرل کرنے سے 24 گھنٹے پہلے اس میں میری نیٹ کریں۔

    ترش عرق یا سرکہ
    ترش عرق یا سرکے میں ایسا تیزابی اثر ہوتا ہے جو گوشت کو نرم کرنے کے ساتھ اس کا ذائقہ بھی بڑھاتا ہے۔ ترش عرق کے لیے لیموں یا انناس کو استعمال کریں، جبکہ سرکے میں سیب کا سرکہ بہترین ہے مگر عام سفید سرکہ بھی مدد دے سکتا ہے۔

    بیف نہاری بنانے کی ترکیب

    ٹماٹر کی چٹنی یا مصالحہ
    ٹماٹر میں بھی تیزابیت ہوتی ہے اور اس کی چٹنی اس حوالے سے مددگار ثابت ہوسکتی ہے ٹماٹروں کو پیس کر اس میں لیموں کا رس شامل کریں اور اس مکسچر کو گوشت پر لگادیں اور 10 منٹ کے لیے رکھ دیں، اب گوشت پکائیں اور دیکھیں کہ یہ کتنا جلدی گلتا ہے۔

    بکرے کی مزیدار کلیجی بنانے کی ترکیب

    کچی انجیر یا پپیتا
    گوشت کو گلانے میں کچا پپیتا مددگار ہوتا ہے جبکہ کچی انجیر بھی بالکل اسی طرح کام کرتی ہے۔

    ادرک اور لہسن کا عرق
    ادرک میں موجود انزائمے قدرتی طور پر پروٹین بریک ڈاﺅن کرتے ہیں ادرک کے عرق کو 30 منٹ کے لیے گوشت پر لگا کر رکھیں، اس طریقہ سے بھی گوشت جلد گلتا ہے ابلتےگوشت میں لہسن کے درمیان میں موجود ڈنڈی ڈالنے سے بھی گوشت جلدی گل جاتا ہے۔

    کولا
    گوشت کو کولا (ڈائیٹ نہ ہو) سے بھی میری نیٹ کیا جاسکتا ہے، اس کے لیے کم از کم آدھے گھنٹے تک گوشت کو کولا میں میری نیٹ کریں، اس میں موجود تیزابیت اس حوالے سے مدد دیتی ہے۔

  • کلیجی کی بد بو کیسے ختم کریں؟ چند آسان ٹپس

    کلیجی کی بد بو کیسے ختم کریں؟ چند آسان ٹپس

    بکرا عید ہو گھر میں کلیجی نہ پکے یہ کیسے ممکن ہے، بڑی عید پر جیسے قربانی کا گوشت تیار ہوتا ہے تو سب سے پہلے کلیجی چولہے پر چڑھا دی جاتی ہے لیکن کچھ خواتین یہ شکایت کرتی ہیں کہ کلیجی تیار ہونے کے بعد اس کی بُو ختم نہیں ہوئی اور ٹھیک طرح سے گلی بھی نہیں۔

    آج ہم آپ کو کلیجی کی بو ختم کرنے کا آسان طریقہ بتائیں گے، اس کے علاوہ ایک ترکیب بھی بتائیں گے جس سے کلیجی بے حد ذائقے دار اور نرم بنے گی۔

    کلیجی دھونے کا طریقہ:

    سب سے پہلے کلیجی کو باؤل میں موجود صاف پانی میں بھگوئیں اور اسے دھو لیں ، دوسرے باؤل میں تقریباً آدھا کپ دودھ اور ایک گلاس پانی شامل کرلیں (کلیجی زیادہ ہو تو دودھ اور پانی کی مقدار اس حساب سے لیں) اور پھر اسے 10 منٹ کے لیے چھوڑ دیں ، اس کے بعد دوبارہ اسے صاف پانی سے دھو لیں۔

    بو ختم کرنے کا طریقہ:

    لہسن کے کچھ جوے لیں اور انہیں چھلکے سمیت پیس لیں، ساتھ ہی اس میں حسبِ مقدار لیمو کا رس یا سرکا ملا لیں، اس آمیزے کو اچھی طرح سے کلیجی پر ڈال دیں اور مکس کردیں اب اس کلیجی کو 20 سے 25 منٹ تک رکھ دیں، پھر اسے ایسے ہی پانی سے دھو لیں اور چھان لیں تاکہ اس کا سارا پانی مکمل طور پر نکل جائے-

    کلیجی کو پکانے سے پہلے اگر تیل میں چار سے پانچ دانے میتھی کے ڈال دیے جائیں تو اس سے بھی کلیجی سے بدبو نہیں آئے گی، کلیجی کو بنا دھوئے اس میں ایک عدد لیموں نچوڑ کر ڈالیں اور پندرہ منٹ تک ایسے ہی چھوڑ دیں پھر پانی اچھی طرح دھولیں اب اس کو پکائیں تو بدبو ختم ہو چکی ہوگی –

    علازہ ازیں کلیجی کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹنے کے بعد پانی میں ڈال کر اس میں پانچ چمچ سرکہ ڈالیں اور 20منٹ کے لیے چھوڑ دیں ایسا کرنے سے بھی کلیجی بلکل صاف ہوجاتی ہے اور بدبو بھی ختم ہو جاتی ہے-

    مزیدار کلیجی بنانے کی ترکیب:

    کلیجی کا سالن:

    ایک کپ دہی میں آدھا چمچ لال پسی مرچیں، ایک چوتھائی کٹی مرچیں، تھوڑی سی ہلدی، ایک چمچ ثابت دھنیا، ایک چمچ کٹا ہوا زیرا ملا کر بوٹیوں کو آدھے گھنٹے کے لیے میرینیٹ کرکے رکھ دیں۔

    کڑھائی میں آئل ڈال کر 4 ثابت کالی مرچیں، 2 لونگ اور 2 بڑی الائچی ڈال دیں، پھر کدوکش کی ہوئی ایک پیاز اس میں شامل کریں پیاز ہلکی سی براؤن ہو جائے تو اس میں ایک سرخ ٹماٹر کاٹ کر ڈالیں، ٹماٹر گل جائے تو اس میں دہی میں میرینیٹ کی گئی کلیجی شامل کریں اور اس کو اچھی طرح بھون لیں، دہی کے پانی میں ہی کلیجی گل جائے گی۔

    کلیجی آئل چھوڑ دے تو اس میں نمک شامل کریں، 2 سے 3 منٹ پکانے کے بعد چولہا بند کردیں اور اوپر سے ہرا دھنیا، ہری مرچ اور ادرک کاٹ کر ڈال دیں۔

    ہمیشہ کلیجی میں نمک ہمیشہ پکنے کے بعد شامل کریں کیونکہ شروع میں ڈالنے سے کلیجی سخت ہو جائے گی۔

  • نمکین گوشت وچکنائی سے پرہیز کریں، بے احتیاطی سےعید کی خوشیاں ماند پڑسکتی ہیں

    نمکین گوشت وچکنائی سے پرہیز کریں، بے احتیاطی سےعید کی خوشیاں ماند پڑسکتی ہیں

    شہری نمکین گوشت و چکنائی سے پرہیز کریں، بے احتیاطی سے عید کی خوشیاں ماند پڑ سکتی ہیں

    ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر اسرار الحق طور نے لاہور جنرل ہسپتال میڈیکل یونٹ ون میں میڈیکل طلبا کو لیکچر دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے موقع پر دینی فرض کی ادائیگی کے سا تھ ساتھ اپنی اور دوسروں کی صحت کا خاص خیال رکھیں اور اپنے ساتھ ساتھ دیگر شہریوں میں زیادہ گوشت کھانے کے انسانی صحت پر مضر صحت اثرات مرتب ہونے کے بارے میں شعور اجاگر کریں۔ڈاکٹر طو ر نے کہا کہ گردوں کی بیماری میں مبتلا وہ مریض جن کے ٹیسٹ آر ایف ٹی نارمل ہوں لیکن یورین میں پروٹین یا لحمیات کا اخراج زیادہ ہو تو انہیں نمکین اور چربی والے گوشت سے دور رہنا چاہیے جبکہ ڈائلسز کے مریض عید قربان پر مناسب مقدار میں گوشت کھا سکتے ہیں لیکن ان کے لئے بھی ضروری ہے کہ وہ نمک اور دیگر پینے والی اشیاء کم مقدار میں لیں۔

    ڈاکٹر اسرار الحق طور نے واضح کیا کہ جگر کے سکڑنے کے مرض میں مبتلا نمک اور چکنائی استعمال نہ کریں اور گوشت کو صرف ذائقہ سمجھ کر چکھیں۔انہوں نے کہا کہ معدے کی تیزابیت اور سینے کی جلن کے مریض عید قربان پر مصالحہ دار چکنائی والے گوشت سے اجتناب برتیں۔اسی طرح قبض اور گیس کے مریض سبزیاں، فائبر  والی اشیاء کا زیادہ استعمال کریں۔انہوں نے کہا کہ ہمیشہ صحت مند اور کم عمر جانور قربانی کے لئے منتخب کریں،بیماری سے بچاؤ کیلئے جانورکی ویکسین کروانا نہ بھولیں۔ ڈاکٹر اسرار الحق نے کہاکہ شوگر اور بلڈ پریشر کا مرض عام ہے،وہ لوگ جو ایسی بیماریوں میں مبتلا ہیں وہ بھاپ والا گوشت استعمال کریں،سگریٹ نوشی اور دیگر نشہ آور اشیا ترک کر دیں، ادویات لینے کے ساتھ ساتھ ورزش کو معمول اور چہل قدمی ضرور کریں۔

    ڈاکٹر اسرار الحق طور نے کہا کہ موسم کی موجودہ لہر کیلئے گوشت فریزر میں نہ رکھیں کیونکہ ایسا کرنے سے گوشت میں بیکٹیریا بڑھتا ہے جو با آسانی جسم میں منتقل ہو کر مختلف بیماریوں کا باعث بنتے ہیں۔اسی طرح وافر گوشت کھانے کے ساتھ ساتھ معدے سے بنی اشیاء،فاسٹ فوڈ اور بازاری کھانے بھی عید کے موقع پر پیچیدگی پیدا کرنے کا باعث بن سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں خوشی کے اس موقع پر اپنی صحت کا خاص خیال رکھنا چاہیے اور اپنے اور اپنے خاندان کے لئے پریشانی کا باعث نہیں بننا چاہیے

    شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    کرونا لاک ڈاؤن کا نتیجہ، کس ملک میں ہو گی دسمبر سے مارچ تک دو کروڑ سے زائد بچوں کی پیدائش؟

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب