Baaghi TV

Category: لاہور

  • لوگوں کو تکلیف دینا ن لیگ کا پسندیدہ مشغلہ ہے،چودھری پرویزالٰہی

    لوگوں کو تکلیف دینا ن لیگ کا پسندیدہ مشغلہ ہے،چودھری پرویزالٰہی

    پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے سابق ایم این اے چودھری نذیر احمد جٹ اور ان کی صاحبزادی عارفہ نذیرجٹ نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

    چودھری حفیظ ہیئر، ڈاکٹر سرفراز احمد وڑائچ، چودھری صباحت الٰہی اور رانا خالد بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات میں وہاڑی میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

    چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ لوگوں کو تکلیف دینا ن لیگ کا پسندیدہ مشغلہ ہے، ان کو پتہ ہونا چاہئے کہ چار ماہ کے دوران انہوں نے عوام کو ریلیف نہیں صرف تکلیف دی ہے، حکمران عوام کو ریلیف دینے میں ناکام رہے، صرف مہنگائی اور ٹیکسوں کی بھرمار ان کا کارنامہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ان جعلی حکمرانوں کا ایجنڈا صرف ذاتی کیسوں کا خاتمہ ہے، مہنگائی کا طوفان برپا کرنے والوں کو عوام ووٹ کی طاقت سے سبق سکھائیں گے، ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدواروں کی برتری واضح ہے، عوام 17 جولائی کو ان جعلی حکمرانوں کے خلاف ووٹ کیلئے نکلیں گے.

    چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ ضمنی انتخابات میں عوام حکمرانوں سے مہنگائی کا حساب لیں گے۔ عوام اور کارکن دھاندلی کے ہر منصوبے کو روکنے کیلئے پولنگ اسٹیشنوں پر اپنے ووٹ کا پہرہ دیں گے۔

  • عید الضحیٰ کی چھٹیاں، لاہور جنرل ہسپتال میں گیارہ ہزار سے زائد مریضوں کا ہوا علاج

    عید الضحیٰ کی چھٹیاں، لاہور جنرل ہسپتال میں گیارہ ہزار سے زائد مریضوں کا ہوا علاج

    پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر الفرید ظفر اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر خالد بن اسلم نے عید قربان کی چھٹیوں کے دوران لاہور جنرل ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی میں آنے والے گیارہ ہزار سے زائد مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی پر ڈاکٹرز نرسز اور پیرامیڈکس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ عید کے ایام دکھی انسانیت کی خدمت میں گزارنا کسی طور بھی عبادت سے کم نہیں اور یہ سب لوگ مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے اپنے گھر والوں کے ساتھ عید کی خوشیاں گزارنے کی بجائے ہسپتال میں فرائض سر انجام دینے کو ترجیح دی۔فوکل پرسن ایمرجنسی ڈاکٹر لیلیٰ شفیق و دیگر انتظامی ڈاکٹرز بھی اس موقع پر موجود تھے۔

    یہ ہے لاہور، ایک ہفتے میں 51 فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ،273 ملزمان گرفتار

    طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

    راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار

    ایم ایس ڈاکٹر خالد بن اسلم نے پرنسپل پی جی ایم آئی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈائلسز سینٹر بھی عید کی تعطیلات کے دوران کھلا رہا اور گردے کے ا مراض میں مبتلا مریضوں کے مفت ڈائلسز کیے گئے۔ پروفیسر الفرید ظفر نے کہا کہ طب مسیحائی پیشہ ہے، درد اور زخموں میں مبتلا افراد کے چہروں پر مسکراہٹ لانے پر میڈیکل سے وابستہ افراد کو جو سکون ملتا ہے وہ پیسوں سے نہیں خریدا جا سکتا۔ پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر الفرید ظفر نے ڈاکٹرز پر زور دیا کہ وہ علاج معالجہ کے ساتھ ساتھ شہریوں میں کرونا اور ڈینگی سے بچاؤ کے متعلق بھی شعور اجاگر کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں تاکہ عوام احتیاطی تدابیر اختیار کرکے ان بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔ پروفیسر الفرید ظفر نے عید کے دنوں میں ڈیوٹی پر مامور ملازمین کو مبارکباد دی اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مذکورہ اسٹاف کو متبادل چھٹیاں دی جائیں جو انکا حق ہے۔ پروفیسر الفرید ظفر کا کہنا تھا کہ حکومتی احکامات پر مریضوں کو بہترین طبی و تشخیصی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔لاہور جنرل ہسپتال میں ملک بھر سے مریض علاج معالجے کیلئے آتے ہیں جبکہ پروفیسر الفرید ظفر نے مریضوں کے ساتھ خندہ پیشانی سے پیش آنے پر ڈاکٹرز،نرسز و پیرا میڈیکس کو شاباش دی اور کہا کہ ایسا عملہ بلا شبہ لاہور جنرل ہسپتال کا فخر ہے جو اس ادارے کو سٹیٹ آف دی آر ٹ بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں

  • صوبائی وزیر قانون ملک احمد خان نے بھی اپنی وزارت سے استعفیٰ دے دیا۔

    صوبائی وزیر قانون ملک احمد خان نے بھی اپنی وزارت سے استعفیٰ دے دیا۔

    لاہور:صوبائی وزیر قانون ملک احمد خان نے بھی اپنی وزارت سے استعفیٰ دے دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے ملک احمد خان کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک احمد خان نے ضمنی انتخابات کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کیلئے استعفیٰ دیا، ملک احمد خان جنوبی  پنجاب میں ن لیگ کی انتخابی مہم کی نگرانی کریں گے۔

    واضح رہے کہ سردار اویس لغاری نے بھی وزرات سے استعفیٰ دے دیا، اویس لغاری نے استعفیٰ وزیر اعلیٰ پنجاب کو بجھوا دیا۔

    اس موقع پر مسلم لیگ (ن) پنجاب کے جنرل سیکرٹری اویس لغاری کا کہنا تھا کہ ذاتی وجوہات کی بنیاد پر استعفیٰ دے رہا ہوں۔

    اس سے قبل خواجہ سلمان رفیق نے بھی صوبائی وزارت سے استعفیٰ دیا تھاواجہ سلمان رفیق نے ذاتی وجوہات کی بنا پر صوبائی وزارت سے استعفی دیا، خواجہ سلمان رفیق نے اپنا استعفی وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کو بجھوا دیا تھا۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے خواجہ سلمان رفیق کا استعفی بھی منظور کر لیا ہے۔

  • پہلی دفعہ جھنگ آئی ہوں مجھے نہیں پتہ تھا جھنگ کے لوگ محبت کرنے والے ہیں،مریم

    پہلی دفعہ جھنگ آئی ہوں مجھے نہیں پتہ تھا جھنگ کے لوگ محبت کرنے والے ہیں،مریم

    ضمنی انتخابات، مریم نواز آج کہاں کریں گی خطاب؟ شیڈول جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں ضمنی انتخابات کے لیے سیاسی پارٹیوں کی انتخابی مہم عروج پر پہنچ چکی ہے

    ایک طرف تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جلسے کر رہے ہیں تو دوسری جانب ن لیگ کی رہنما مریم نواز جلسے کر رہی ہیں، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کے جلسوں اور ریلیوں سے خطاب کا شیڈول سامنے آیا ہے،

    ضمنی انتخابات کے حوالے سے منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ گوجرہ موڑ والو! مجھے بتاو کہ 17 کو جولائی کو جھنگ میں کون آئے گا؟ 17 جولائی کو جھنگ میں شیر آرہا ہے کیا آپ چاہتے ہیں کہ ملک میں مہنگائی کم ہو؟ آپ چاہتے ہو کہ مہنگائی کم ہو تو شیر کو ووٹ دینا، وعدہ کریں 17 جولائی کو گھر نہیں بیٹھیں گے میں آج پہلی دفعہ جھنگ آئی ہوں مجھے نہیں پتہ تھا جھنگ کے لوگ محبت کرنے والے ہیں نواز شریف کی محبت میں آج پورا جھنگ نکلا ہوا ہے ہم یہاں آلو پیاز کی قیمت کم کرنے آئے ہیں، جب تک جھنگ میں ترقی نہیں ہوگی ہم آرام سے نہیں بیٹھیں گے، 17 جولائی کو کوئی گھروں میں نہیں بیٹھیں گے نا؟ 17 جولائی کو شیر کو جتواؤ، جھنگ میں ترقی کے ڈھیر لگا دیں گے، 17 جولائی کو پنجاب دشمن عمران خان کو اٹھا کر باہر پھینکنا ہے مجھے نہی پتہ تھا میں پہلی بار جس جگہ آرہی ہوں وہاں لوگ اتنے محبت والے ہیں

    گزشتہ روز مریم نواز نے جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ فتنہ خان کو پتہ چل گیا ہے کہ پنجاب اس کو ووٹ نہیں دینے والا تو اب دھاندلی کا رونا رو رہا ہے.4سال عمران خان صرف نوازشریف کے لگائے منصوبوں پر تختیاں لگاتا رہا لیکن فتنہ خان نے ایک ہی منصوبے پر اپنی تختی لگائی اور وہ منصوبہ توشہ خانہ تھا.نوازشریف نے سی پیک بنایا جس کے نتیجے میں چائنہ سے دھڑا دھڑ انویسٹمنٹ آئی پاکستان میں.عمران خان کا واحد منصوبہ GPECتھا جو دن رات ترقی کرتا رہا اور عوام کا خون چوستا رہا فتنہ خان نے 90 دن میں کرپشن ختم کرنے کا وعدہ کرکے فرح گوگی , بشریٰ پیرنی ماڈل کے نام سے کرپشن کا نیا ماڈل متعارف کروایا.عمران خان نے کہا تھا کہ وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنادونگا لیکن فتنہ خان نے وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے کی بجائے اسے اغوا کا اڈا بنا دیا.جتنے مشکل فیصلے ہونے تھے ہوگئے اب انشاءاللہ اچھے دن آنے والے ہیں.شہبازشریف صاحب عوام کیلیے بہت بڑے ریلیف کا اعلان کرنے والے ہیں.

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

  • رواں ہفتے کے دوران مزید مون سون بارشوں کی پیشنگوئی

    رواں ہفتے کے دوران مزید مون سون بارشوں کی پیشنگوئی

    محکمہ موسمیات کی روا ں ہفتے کے دوران مزید مون سون بارشوں کی پیش گوئی

    محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں موسلادھار بارشوں کا امکان ہے خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں 14جولائی کو ہوا کا کم دباؤ سندھ میں شدت کے ساتھ داخل ہوگا، 14سے17 جولائی کے دوران کراچی، حیدر آباد ،ٹھٹہ اوربدین میں بارشوں کا امکان ہے شہید بینظیر آباد، دادو،تھر پارکر، عمر کوٹ، سانگھڑ،میر پور خاص اورمٹھی میں بارش متوقع ہے جامشورو ، نوشہرو فیروز، لاڑکانہ،جیکب آباد، گھوٹکی ،سکھر اورخیرپور میں بھی بارش کا امکان ہے شکار پور، قمبر شہداد کوٹ،کشمور، ژوب، زیارت، بارکھان اور لورالائی میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے بولان ،کوہلو، قلات، خضدار،لسبیلہ ، آواران، نصیر آباد، جعفر آباداور جھل مگسی میں بارش متوقع ہے ڈیرہ بگٹی،سبی،پنجگور ، تربت اورپسنی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی

    مسلح افواج پر تنقید کی سزا پانچ سال قید،دو لاکھ جرمانہ، عمران ریاض خان کی اپنی ویڈیو وائرل

    ایف بی آر نوٹس کی مہلت ختم،عمران ریاض خان پیش نہ ہوئے

    آپ اتنا مت گھبرائیں،فارن فنڈنگ کیس میں عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

    فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

    فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

    فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

    فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

    13 سے 15 جولائی کے دوران اسلام آباد، کشمیر، سوات، مانسہرہ اور کوہستان مین بارش متوقع ہے ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور،مردان، صوابی ،نوشہرہ ، کرم ، بنوں، لکی مروت اورکوہاٹ میں بارش ہوگی میانوالی، سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، راولپنڈی، مری اور اٹک میں بارش متوقع ہے چکوال، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ،گجرات، شیخوپورہ اورفیصل آباد میں بارش ہوگی جھنگ ،ساہیوال ، اوکاڑہ ، بھکر، لیہ، ملتان، راجن پور اور ڈیرہ غازی خان میں بھی بارش کا امکان ہے بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان اور خانپورمیں وقفے وقفے سے مزید بارش ہوگی پنجگور اور تربت میں موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے فیصل آباد،لاہور اور گوجرانوالہ میں بھی نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے 14سے 16 جولائی کے دوران کیتھر رینج، بولان،قلات، خضدار اور لسبیلہ میں طغیانی کا خدشہ ہے بارکھان،نصیر آباد، کوہلو،ژوب، سبی اور ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی علاقوں میں طغیانی کا امکان ہے 13 اور 14 جولائی کو راولپنڈی،اسلام آباد ،مانسہرہ، دیر اور کشمیر کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے کشمیر،گلیات ، مری ،چلاس، دیامیر، گلگت،ہنزہ، استور اور اسکردومیں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مسافر اور سیاح موسمی حالات کو مدنظر رکھ کر سفر کے دوران محتاط رہیں

  • منشیات فروش نے خاتون کو قتل کر دیا

    منشیات فروش نے خاتون کو قتل کر دیا

    لاہور کے علاقہ باغباپنورہ میں منشیات فروشوں کی اطلاع پولیس کو دینے پر منشیات فروش نے خاتون کو گولی مار دی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں لڑائی جھگڑے کے دوران سر میں گولی لگنے سے خاتون جان کی بازی ہار گئیں جب کہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔مقتولہ کے اہل خانہ اور ورثا نے لاش سڑک پر رکھ کر جی ٹی روڈ احتجاجاً بلاک کرکے پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

    واقعے سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی شناخت روبینہ کے نام ہوئی ہے جسے منشیات فروشوں نے پولیس میں شکایت کرنے پر فائرنگ کرکے قتل کیا، پولیس تاحال ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔
    ملزم کی خاتون پر فائرنگ کرنے کی ویڈیو بھی منظر آگئی جس میں مقتولہ روبینہ کو سر پر گولی لگنے کے بعد سڑک پر گرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ نے کچھ روز قبل منشیات فروش اکرم خان کی شکایت کی تھی جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔ مقتولہ روبینہ پانچ بچوں کی ماں تھی۔

    دوسری طرف لاہور کے علاقے گلشن اقبال پارک گیٹ نمبر 4 سے جعلی انسپکٹر انٹیلیجنس کو گرفتار کر لیا گیا۔
    اقبال ٹاؤن پولیس کے مطابق ملزم جاوید نے اپنا تعارف پولیس کو بطور فیصل انسپکٹر انٹیلجنس کے کروایا، ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران کی طرف سے پوچھ گچھ پر شناختی کارڈ چیک کیا گیا جس پر معلوم ہوا کہ ملزم کا اصل نام جاوید تھا لیکن اس نے بطور فیصل انسپکٹر انٹیلیجنس کے اپنا تعارف کروایا۔ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی ہدایت پر مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے، ایس پ

  • ضمنی الیکشن، سلمان رفیق کے بعد اویس لغاری بھی وزارت سے مستعفی

    ضمنی الیکشن، سلمان رفیق کے بعد اویس لغاری بھی وزارت سے مستعفی

    وفاقی وزیر ایاز صادق اور صوبائی وزیر سلمان رفیق کے بعد صوبائی وزیر اویس لغاری نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ صوبائی وزیر اویس لغاری کی جانب سے استعفے دئیے جانے کی تصدیق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر کی گئی۔

    ٹویٹر پر اپنا استعفی وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ میں صوبائی وزیر بنائے جانے پر حمزہ شہباز شریف کا مشکور ہوں، میں ذاتی وجوہات کی بناء پر عہدہ چھوڑ رہا ہوں۔ اسی لیے میری درخواست ہے میرا استعفیٰ قبول کیا جائے۔ میں پاکستان مسلم لیگ ن کے لیے ہر وقت موجود ہوں گے۔

    ضمنی انتخابات :پی ٹی آئی 18سیٹیں جیتے گی:ان شااللہ ::فواد چوہدری

    قبل ازیں دو روز قبل ضمنی اتنخاب کی مہم چلانے کے لیے وفاقی وزیر سردار ایاز صادق اور صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے وزارتوں سے استعفے دیئے تھے۔سردار ایاز صادق نے وزارت سے استعفی دیتے ہوئے کہا کہ ذاتی وجوہات کی بناء پر مستعفی ہو رہا ہوں، اپنا استعفیٰ وزیراعظم شہباز شریف کو بھجوا دیا، پارٹی کی مضبوطی کے لیے کام کرتا رہوں گا،صوبائی وزیر سلمان رفیق نے بھی استعفیٰ دیا تھا، انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کو بھجوا دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے سلمان رفیق کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔

    مسلم لیک ن کے وزراء نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی پابندی کی وجہ سے استعفے دیئے ہیں اور اب متعلقہ ارکان اسمبلی ضمنی انتخابات کیلئے بھرپور الیکشن کمپین چلائیں گے، تحریک انصاف کے رہنماوں کی جانب بار ہا اعتراض کیا جارہا تھا کہ مسلم لیگ ن کے وزراء ضمنی الیکشن میں مداخلت کر رہے ہیں اور امیدواروں کی الیکشن کمپین چلا رہے ہیں جو الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے.

    یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے مسلم لیگ ن کے صوبائی وزیر داخلہ عظاء اللہ تارڑ کو بھی پی ٹی آئی کی جانب سے ضمنی الیکشن کی کمپین کرنے کے الزام میں طلب کر چکا ہے

  • حکومتی طاقت کے باوجود تحریک انصاف ضمنی الیکشن میں کامیاب ہوں گی،شاہ محمود

    حکومتی طاقت کے باوجود تحریک انصاف ضمنی الیکشن میں کامیاب ہوں گی،شاہ محمود

    پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات میں حکومتی مشینری استعمال ہو رہی ہے، الیکشن کمیشن کو تحریری طور پر شکایت کی ہے۔شاہ محمود قریشی نے چشتیاں میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی طاقت کے استعمال کے باوجود تحریک انصاف کے امیدوار کامیاب ہوں گے۔

    مریم اورنگزیب نے دیا عمران خان کو آئینہ دیکھنے کا مشورہ

    شاہ محمود کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں، ایک ماہ میں پیٹرول، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے معاشی حالات سنگین صورت اختیار کر گئے ہیں، اللّٰہ نہ کرے پاکستان میں سری لنکا جیسے حالات پیدا ہو جائیں۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم عمران خان کا بیانیہ تسلیم کر چکی ہے، پہلے سازش کے تحت مداخلت پھر عدم اعتماد کے ذریعے شب خون مارا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے امیدوار لوٹوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔ عام انتخابات میں تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔

     

    شوہر سے لڑ کر بیوی بھی سیاست دان بن جاتی ہے، خورشید شاہ

     

    علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جن کے پاس طاقت تھی وہ کرپشن کو بُری چیز نہیں سمجھتے تھے، کون سی طاقت تھی اس ملک میں جو کرپٹ لوگوں کو سزا دینے سے روکتی تھی۔ضمنی الیکشن کے حوالے سے لودھراں میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئر مین نے کہا کہ ملک پر دو ڈاکو آئے ہیں، ایک زرداری اور دوسرا شریف خاندان ہے، کراچی میں زیادہ بارش ہوئی ہے، قوم کی توجہ کراچی پر دینے لگا ہوں، کراچی پاکستان کا معاشی دارالحکومت ہے، 14 سال سے ڈاکو کراچی میں بیٹھا ہوا ہے، شہر کھنڈر بن گیا ہے، عثمان بزدار نے لاہور میں زیر زمین ٹینک بنائے، بارش کا پانی کھڑا نہیں ہوتا۔ زرداری اور مراد علی شاہ کے خلاف مقدمات تیار تھے، سندھ کا پیسہ چوری ہو کر دبئی جاتا ہے، انہوں نے کبھی نہیں سوچا، کراچی میں بارش کے پانی کے لیے کچھ کرنا ہے۔ جب تک زرداری ڈاکو سندھ پر قابض ہے صوبہ ترقی نہیں کر سکتا۔

  • عام لوگوں کو آبادی میں اضافےبارےآگاہی دینے کی ضرورت ہے،وفاقی وزراء

    عام لوگوں کو آبادی میں اضافےبارےآگاہی دینے کی ضرورت ہے،وفاقی وزراء

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں پیر 11جولائی کو منائے جانے والے عالمی یوم آبادی کے موقع پر حکومتی وزرا نے آبادی میں مسلسل اضافے اور پاکستان میں دستیاب محدود وسائل پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وفاقی وزرا نے اپنے پیغامات میں عام لوگوں کو آبادی میں اضافے کے منفی اثرات کے بارے میں ت پر زور دیا جو نہ صرف انسانی صحت بالخصوص ماں اور بچے کی صآگاہی دینے کی ضرورحت بلکہ قومی ترقی پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

    وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے عالمی یوم آبادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ایک غلط فہمی ہے کہ خاندانی منصوبہ بندی کا مقصد بچوں کی پیدائش کو کنٹرول کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ درحقیقت یہ اقدام ماں اور بچے کی بہتر صحت کو یقینی بنانے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان میں تقریبا 60 فیصد آبادی30 سال سے کم عمر پر مشتمل ہے جو بہتر تعلیم اور معقول روزگار کی خواہاں ہے۔ تاہم، ملک بھر میں دستیاب وسائل کے ساتھ، بہترین تعلیم کی سہولیات اور ملازمتوں کی دستیابی ایک مشکل کام تھا۔

    وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت شازیہ مری نے پاکستان میں ترقیاتی منصوبہ بندی کے لیے زیادہ آبادی کو ایک بڑا مسئلہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کی شرح کے بارے میں عوام میں شعور بیدار کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم قومی آبادی اور وسائل کے درمیان توازن برقرار رکھیں گے تو یہ لوگوں خصوصا ماں اور بچے کی بہتر صحت کو یقینی بنائے گا۔ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستان میں زچگی کے دوران شرح اموات فی سال 186 ہے۔ پاکستان میں فیملی پلاننگ کی ضرورت بہت زیادہ ہے۔

    غلط تاثرات، تربیت یافتہ صحت کے عملے کی کمی، شراکت داروں کے درمیان کمیونیکیشن گیپ جیسے دیگر نچلی سطح پر چیلنجز موجود ہیں۔ اس علاقے میں حقیقی تبدیلی لانے اور عوام کے درمیان خاندانی منصوبہ بندی کو معمول پر لانے کے لیے، میڈیا ٹولز کے استعمال کے ذریعے طرز عمل کی تبدیلی کی مہمات کو ڈیزائن اور ان پر عمل درآمد کرنے کی ضرورت ہے جو دیہی اور پسماندہ کمیونٹیز سمیت معاشرے کے ہر فرد تک پہنچیں۔

    خاندانی منصوبہ بندی کے اقدامات کو اپنانے کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر، خیرخواہ مہم کے نامسے عالمی یوم آبادی کے موقع پر حکومتی اہلکاروں کی تعریفی ویڈیوز کے ساتھ مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔

    ان ویڈیوز میں پاکستان کی تیزی سے بڑھتی آبادی اور پاکستان کو درپیش معاشی بحران، بے روزگاری، صحت کی دیکھ بھال وغیرہ جیسے مسائل کا مفصل احاطہ کیا گیا ہے اور لوگوں کو خاندانی منصوبہ بندی کے اقدامات کی ترغیب دی گئی ہے۔ اس مہم کا مقصد سرکاری اہلکاروں کو متحرک کرنا اور اس بڑھتے ہوئے مسئلے کو حل کرنے کے لیے عہد و عزم کرنا ہے۔

  • شہباز شریف کریں گے عوام کیلئے بڑے ریلیف کا اعلان

    شہباز شریف کریں گے عوام کیلئے بڑے ریلیف کا اعلان

    پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ شہباز شریف عوام کے لئے بہت بڑے ریلیف کا اعلان کرنے والے ہیں۔ضمنی انتخابات کے حوالے سے حلقہ پی پی 202 چیچہ وطنی میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ آپ نے میرا شاندار استقبال کر کے میرا دل جیت لیا، میں آپ لوگوں کی محبتوں کی شکر گزار ہوں، چیچہ وطنی کا جذبہ بتا رہا ہے کہ 17کو شیر آرہا ہے۔ چیچہ وطنی 17 جولائی کو فیصلہ سنائے گا کہ ایک مرتبہ پھر یہ شہر شیرکے ساتھ ہے۔

    عوام کے تحفظ اور مدد کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے،وزیر اعظم

    انہوں نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں عمران خان کی وجہ سے بڑھانی پڑیں، جتنے مشکل فیصلے ہونے والے تھے وہ ہو گئے، شہباز شریف عوام کے لئے بہت بڑے ریلیف کا اعلان کرنے والے ہیں۔ عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمتیں کم ہوتے ہی وزیراعظم عوام کو ریلیف دینگے، عمران خان کی صورت میں جو بلا آئی تھی وہ ٹل گئی ہے، ہاں ہم آلو پیاز کے ریٹ پتہ کرنے آئے ہیں۔ روز میڈیا پر عمران خان کے کارنامے کھلتے ہیں، پنجاب میں آکر ڈیڑھ گھنٹہ ہمارا سر کھاتا ہے، عمران خان چار سال میں کوئی چار کام بھی نہیں کر سکے، ہم عوام کی مشکلات کو ختم کر دیں گے۔

     

    مسلم لیگ ن میں کوئی تقسیم نہیں۔ اسحاق ڈار

     

    مریم نواز نے کہا کہ 2018کےالیکشن سے پہلے اس نے 5وعدے کئے تھے، عمران خان نے وعدہ کیا تھا ایک کروڑ نوکریاں دیں گے، وزیراعظم ہاوس کو اس نے بلیک میلنگ کیلئے استعمال کیا، جس وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانی تھی اس کو اس نے بلیک میلنگ کا اڈا بنا دیا، عمران خان ! عوامی بھلائی کا ایک منصوبہ بتا دو۔ پی ٹی آئی چیئر مین نے توشہ خانہ منصوبے پر اپنی تختی لگائی، سابق وزیراعظم کا رپورٹ کارڈ آپ کو ستاتی ہے، عمران خان پہلا حکمران ہے جو ریاست کو ملے ہوئے تحفوں کو بیچتا رہا۔ اس نے 50 لاکھ گھر دینے کا وعدہ کیا تھا۔

    ن لیگ کی نائب صدر نے کہا کہ فرح گوگی، بشریٰ بی بی کی فرنٹ ویمن ہیں، بشریٰ بی بی عمران خان کی فرنٹ ویمن تھی، فرح گوگی وہ بچی ہے جو پنجاب لوٹ کر کھا گئی، عمران خان نے کبھی عوام کی عدالت میں صفائی پیش نہیں کی، آج کل فتنہ خان تقریروں میں گالیاں دیتا ہے، عمران خان روتا پھر رہا ہے دھاندلی ہونے والی ہے، عمران خان جان چکا ہے پنجاب اس کو ووٹ نہیں دے گا، پنجاب کو پتہ چل گیا ہے کہ گوگی اور بشریٰ کو ووٹ نہیں دینا۔پنجاب میں پنکی پیرنی کا کالا جادو نہیں چلنے والا، پنجاب کے عوم کو مفت بجلی ملتی ہے تو فتنہ خان کو کیوں تکلیف ہوتی ہے، صوبے کے بچے غریب ہو گئے بشری بی بی کے بچے راتوں رات ارب پتی بن گئے۔