Baaghi TV

Category: لاہور

  • میرے شوہرکو کسی گینگ کا حصہ مت کہیں،دعا زہرہ

    میرے شوہرکو کسی گینگ کا حصہ مت کہیں،دعا زہرہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی سے بھاگ کر شادی کرنے والی دعا زہرہ کی نئی ویڈیو سامنے آئی ہے

    دعا زہرا نئی ویڈیو میں اپنے شوہر کے ہمراہ یوٹیوبر زنیرا کے ساتھ بات کر رہی ہیں، دعا زہرا کا کہنا تھا کہ میرے شوہرکو کسی گینگ کا حصہ مت کہیں، مجھے کسی کی ہمدردی کی ضرورت نہیں، میں جاتنی ہوں کہ آپ لوگوں کو میرا کتنا خیال ہے، آپ کم از کم میرے شوہرظہیر کی تو عزت کریں

    https://www.instagram.com/p/CfXKoMHjO0Q/?utm_source=ig_embed&ig_rid=1f596ea2-12fe-4b95-9633-710fb1fa4720

    زنیرا نے دعا زہرہ سے سوال کیا کہ سوشل میڈیا پر کسی نے کمنٹ کیا ہے کہ اللہ کرے آپ کی بھی ایسی بیٹی ہو اور وہ گھر سے بھاگے، جس پر دعا زہرہ نے کہا کہ میں اپنی بیٹی کے ساتھ دوستانہ تعلق قائم رکھوں گی اس کی دوست بن کر رہوں گی تاکہ بھاگنے کی نوبت ہی نہ آئے اور وہ جب چاہے مجھ سے ایسی باتیں شیئر کرلے ،دعا نے اپنے والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ضِد چھوڑ دیں مجھے اور میرے شوہر کو قبول کرلیں میں اغوا نہیں ہوئی ہوں اور یہ بات میرے والدین کو پہلے دن سے معلوم ہے

    دوسری جانب دعا زہرا کو میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کرنے کے لیے پولیس نے مہلت مانگ لی ہے، دعازہرا کی عمرکے تعین کے لیے سروسز اسپتال کراچی میں میڈیکل بورڈ کا اجلاس ہوا جہاں دعا کے والد مہدی کاظمی وکیل کے ہمراہ پہنچے اور دعا زہرا کی نادرا دستاویزات اور دیگر ثبوت پیش کئے، پولیس نے دعا زہرہ کو پیش نہ کیا بلکہ مزید مہلت مانگ کی،

    8 جون کو سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرا کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ دعا اپنی مرضی سے کہیں بھی جاسکتی ہے

    کراچی سے بھاگ کر شادی کرنیوالی دعا زہرا کو عدالت نے بھی بڑا حکم دے دیا

    کل کہیں گے افغانستان سے سگنل آرہے ہیں تو ہم کیا کرینگے؟ دعازہرہ کیس میں عدالت کے ریمارکس

    والدین سے نہیں ملنا چاہتی،دعا زہرہ کا عدالت میں والد کے سامنے بیان

    دعا کیجیے گا ہماری دعا ظالموں کے چنگل سے آزاد ہو،دعا زہرہ کے والدین کی اپیل

    دعا زہرہ کیس،عمر کے تعین کیلئے ایک بار پھر میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

    واضح رہے کہ دعا زہرہ نے گھر سے بھاگ کر شادی کر لی تھی، دعا زہرہ کے شوہر ظہیر احمد کا کہنا ہے کہ کہ دعا اور میرا رابطہ پب جی گیم کے ذریعے ہوا اور پچھلے تین سال سے ہمارا رابطہ تھا دعا زہرہ کراچی سے خود آئی ہے دعا نے میرے گھر کے باہر آکر مجھے میسج کیا وہ رینٹ کی گاڑی پر آئی تھی میرے گھر والے شادی پر آمادہ تھےمیرے گھر والے بھی چاہتے تھے کہ دعاکے گھر والے رضامند ہوں لیکن دعا کے گھر والوں نے شادی کیلئے مثبت جواب نہیں دیا اسی وجہ سے یہ خود اپنا گھر چھوڑ کر آ گئی

  • کراچی میں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران ایک شہری کو قتل کر دیا،

    کراچی میں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران ایک شہری کو قتل کر دیا،

    کراچی میں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران ایک شہری کو قتل کر دیا:

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد میں جرم کی ایک واردات سامنے آئی ہے۔

    مزید تفصیلات سے آگاہ کیا جاتا ہے کہ کراچی کے علاقے ناظم آباد بورڈ آفس کے قریب دو ڈاکوؤں نے فائرنگ کی اس فائرنگ سے ایک شہری جس کا نام احمد ریاض تھا۔اس کے قتل کا مقدمہ پاپوش نگر تھانے میں درج کیا گیا۔ تفصیلات سے پتا چلتا ہے کہ احمد ریاض ہوٹل پر چاۓ اور کولڈ ڈرنک فروخت کرتا تھا۔ اور اس کی عمر چالیس سال تھی۔

    مزید برآں یہ کہ کراچی میں بہت زیادہ گرمی پڑ رہی ہے۔ اور آجکل تو کراچی میں سمندر کی طرف سے آنے والی ٹھنڈی ہوائیں بھی بند ہو چکی ہیں۔ جس کی وجہ سے بہت زیادہ گرمی ہے۔ یہ چالیس سالہ احمد ریاض جب اپنی دکان پر کام کرتا تھا تو یہ قمیض اتار کر کام کر رہا تھا۔ یہ اپنے کام کرنے میں مصروف تھا کہ اچانک سے دو ڈاکو آۓ اور انہوں نے لوٹ مار شروع کر دی۔اب ڈاکوؤں نے لوٹ مار کر لی تھی۔

    لیکن جاتے ہوۓ ڈاکوؤں نے ایک انتہائی نا زیبا حرکت کی۔ ڈاکوؤں نے جاتے ہوۓ احمد ریاض نے جو قمیض اتاری ہوئی تھی۔ کام کرنے کے دوران ڈاکو اس کی قمیض لے کر جانے ہی لگے کہ احمد ریاض نے اس پر غصے کا اظہار کیا اور ڈاکوؤں اور احمد ریاض کی آپس میں لڑائی ہو گئی۔ اسی لڑائی کی وجہ سے ڈاکوؤں نے طیش میں آ کر احمد ریاض کو گولی مار دی۔ جو کہ اس کے سینے میں جا لگی۔ اور اس کے بعد فوری طور پر ڈاکو فرار ہو گے۔

    جب مقتول کے گھر والوں سے اس حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ چچا 6 بجے کے قریب دکان پر تھے۔ جب ہمیں اس حادثے کے بارے میں پتا چلا تھا۔ اور ان کا کہنا تھا کہ وہاں پر موجود لوگوں نے لاش کو عباسی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ مزید یہ کہ مقتول کے گھر والوں نے ان ڈاکوؤں کو فوری طور پر پکڑنے اور سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • موٹرسائیکل کی قیمتوں میں بھی اضافہ،

    موٹرسائیکل کی قیمتوں میں بھی اضافہ،

    موٹر سائیکل کی قیمتوں میں بھی اضافہ۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک اہم خبر سے آگاہ کیا جاتا ہے کہ پاکستان میں سب سے زیادہ جو سواری عوام استعمال کرتی ہے۔ اس میں سب سے زیادہ شمار موٹر سائیکل کا ہوتا ہے۔ اور ہر انسان کو آج کل اس کی ضرورت در پیش ہے۔ آج کل تو پاکستان میں لڑکیاں بھی کثیر تعداد میں موٹر سائیکل چلاتی ہیں۔ لیکن موٹر سائیکل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کیا جا چکا ہے۔

    مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا جاتا ہے کہ جہاں ہر چیز کی قیمت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ وہاں اب موٹر سائیکل کی قیمت میں بھی اضافہ ہو چکا ہے۔ تقریباً موٹر سائیکل کی قیمتوں میں دو سے تین ہزار روپے کا اضافہ کیا جا چکا ہے۔

    مزید برآں یہ کہ تفصیلات سے پتا چلتا ہے کہ 70 سی سی اور 100 سی سی بایئکس کی قیمتوں میں 2ہزار کا اضافہ کیا گیا ہے ،125 سی سی بایئکس کی قیمتیں 3 ہزار تک بڑھائی گی ہیں۔اس حوالے سے کمپنیز نے کہا ہے کہ بائیکس کی قیمتوں میں اضافہ اس لئے ہوا ہے کیونکہ جہاں ڈالر ،پیٹرول،خام مال ،سٹیل ،کروم،سلور ،دیگر اشیا کی قیمتیں بڑھیں،یہ اشیا مہنگی ہونے کے باعث موٹر سائیکل کی قیمتوں میں بھی اضافہ کرنا پڑا۔اس حوالے سے ,کمپنیز نے ڈیلرز کو قیمتوں میں اضافے کے سرکلر جاری کردئیے۔ اور اس کا باقاعدہ اضافہ یکم جولائی سے ہو گا۔

  • حمزہ شہباز کی زیر صدارت اجلاس،اراکین کو لاہورمیں ہی رہنے کا حکم

    حمزہ شہباز کی زیر صدارت اجلاس،اراکین کو لاہورمیں ہی رہنے کا حکم

    حمزہ شہباز کی زیر صدارت اجلاس،اراکین کو لاہورمیں ہی رہنے کا حکم

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت صوبائی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس ہوا ہے

    اجلاس میں وزیر اعلیٰ کے حلف اور انتخابات پر ممکنہ عدالتی فیصلے پر مشاورت کی گئی،حمزہ شہباز نے لیگی ارکان اسمبلی اور آزاد ارکان اسمبلی کو لاہور میں رہنے کی ہدایت کر دی ،وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ ہمارے نمبرز پورے ہیں دوبارہ انتخاب ہوا تب بھی اپنی پوزیشن برقرار رکھیں گے،عدالتوں کا احترام کرتے ہیں جو بھی فیصلہ ہوگا اسے تسلیم کریں گے،

    حمزہ شہباز کی زیر صدارت اجلاس میں آئینی ماہرین سے مشاورت کی گئی ، ایوان میں تازہ نمبر گیم کا بھی جائزہ لیا گیا، حکومتی اتحاد کے تمام ارکان کو لاہوربلا لیا گیا ہے،اور تا حکم ثانی لاہور سے باہر نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے

    حمزہ شہباز کا آج میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ تین ماہ کے دوران پنجاب میں آئین کی پامالی کا ورلڈ ریکارڈ بنا، سابق حکومت نے اداروں کو مذاق بنا کررکھ دیا ہے۔ نیا پاکستان بنانے والوں نےپرانا پاکستان بھی برباد کردیا، پولیس افسران کی تعیناتی میں کوئی سیاسی مداخلت نہیں ہوگی،عوام کو ریلیف دینا ترجیح ہے۔

    واضح رہے کہ حمزہ شہباز کے وزیراعلیٰ کے انتخاب اور حلف کو تحریک انصاف نے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا، آج سماعت مکمل ہوئی،عدالت نے کل تک کے لئے سماعت ملتوی کی ہے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں 5رکنی بینچ نے سماعت کی

    عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد آئی تھی تو عثمان بزدار نے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد پی ٹی آئی نے چودھری پرویز الہیٰ کو امیدوار نامزد کیا تھا، ن لیگ نے حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ کا امیدوار نامزد کیا تھا، پنجا ب اسمبلی کے اجلاس اسمبلی ہال اور ایوان اقبال میں الگ الگ ہوتے رہے، حمزہ شہباز وزیراعلیٰ منتخب ہو گئے کیونکہ پی ٹی آئی کے اراکین ن لیگ کے ساتھ مل گئے تھے، بعد ازاں پی ٹی آئی کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے ن لیگ کے ساتھ ملنے والے اراکین کو ڈی سیٹ کر دیا تھا ، 20 صوبائی نشستوں پر الیکشن اب 17 جولائی کو ہو رہے ہیں

    موجودہ سیاسی صورتحال میں فوج پر بلا وجہ الزامات،بلاوجہ منفی پروپیگنڈہ

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

  • مون سون کی بارشوں کا آغاز، گرمی سے تنگ عوام کیلئے خوشخبری،

    مون سون کی بارشوں کا آغاز، گرمی سے تنگ عوام کیلئے خوشخبری،

    مون سون کی بارشوں کا آغاز، گرمی سے تنگ عوام کیلئے خوشخبری،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عوام کیلئے موسم کے حوالے سے ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے۔ گزشتہ کئی دنوں سے شدید گرمی پر رہی ہے۔ جس کی وجہ سے عوام بہت زیادہ پریشانی میں مبتلا ہو گئی۔ لیکن اب عوام کیلئے ایک خوشخبری موسم کے حوالے سے سامنے آئی ہے۔ اب 3 جولائی سے مون سون کی بارشوں کا آغاز ہو گا۔اور موسم پہلے سے بہت بہتر ہو جائے گا۔کیونکہ جب بارش ہوتی ہے تو موسم بہت ٹھنڈا ہو جاتا ہے۔ اور شہری اپنے روزمرہ کے کام باآسانی کر لیتے ہیں۔

    مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا جاتا ہے کہ محکمہ موسمیات نے پنجاب،بلوچستان،خیبرپختونخوااورسندھ میں 4 جولائی تک تیز بارشوں کی پیشن گوئی کی ہے۔ اس کے بعد محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق بارشیں پھر سے 6 تا 15 جولائی تک ہوتی رہےگی۔

    مزید برآں یہ کہ بارشوں کا سلسلہ عیدالاضحیٰ کے دنوں میں بھی رہنے کا امكان ہے۔
    لیکن خیال رہے کہ جہاں عوام کو شدید بارشوں سے موسم میں تبدیلی کی خوشی ہوتی ہے۔ وہاں پر شدید بارشوں سے کچھ نقصانات کا سامنا بھی کرنا پر سکتا ہے۔ جیسا کہ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے تین سے پانچ جولائی تک کراچی اور حیدرآباد میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔ اور ابھی تو کراچی میں شدید گرمی ہے۔ کراچی میں عمومی طور پر شام کے وقت سمندر کی طرف سے ٹھنڈی ہوائیں آتی ہیں۔ جس کی وجہ سے موسم کچھ بہتر ہوتا ہے۔ لیکن حال ہی میں یہ سمندر کی طرف سے آنے والی ہوائیں بند ہو چکی ہیں۔ آج کل گرمی کی شدت کچھ زیادہ ہے۔ اور یہ ہوائیں بھی نہیں چل رہی جس کی وجہ سے لوگ زیادہ گرمی محسوس کر رہے ہیں۔ اور کراچی میں آج ہلکی بارش کا امكان بھی ہے۔ آج کراچی کا درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان بھی ہے۔

  • اسلام آباد میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔

    اسلام آباد میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔

    اسلام آباد میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔

    باغی ٹی وی: اسلام آباد میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔جیسے ہی لوگوں نے ان زلزلوں کے جھٹکوں کو محسوس کیا۔ تو لوگ کلمہ طیبہ پڑھتے ہوۓ اپنے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔ویسے بھی عمومی طور پر یہ کہا جاتا ہے کہ جب زلزلہ آۓ تو گھروں سے باہر کھلے آسمان تلے چلے جانا چاہئے۔

    مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا جاتا ہے کہ جیسے ہی اسلام آباد میں لوگوں نے ان زلزلوں کے جھٹکوں کو محسوس کیا تو ان میں بہت زیادہ خوف پیدا ہو گیا تھا۔اور جب زلزلے کی شدت کو ریکٹر اسکیل پر دیکھا تو پتا چلا کہ زلزلے کی شدت تو 4 عشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی۔اور یہ بھی پتا چلا کہ زلزلہ 130 کلومیٹر زیر زمین آیا۔
    ان زلزلوں کے جھٹکوں کی شدت جب عوام نے محسوس کی تو وہ بہت زیادہ خوف میں مبتلا ہو گے۔ لیکن شکر ہے کہ ابھی تک کسی بھی جانی نقصان کی رپورٹ نہیں ملی۔ لوگوں میں پھر خوف کم ہوا۔ اور وہ اپنے اپنے گھروں میں چلے گئے۔

  • ادویات میں شدید کمی عوام  پریشان۔

    ادویات میں شدید کمی عوام پریشان۔

    ادویات میں شدید کمی کی وجہ سے عوام پریشانی میں مبتلا:

    باغی ٹی ویکی رپورٹ کے مطابق شہر میں اب ادویات کی شدید کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔پیناڈول جس کو بہت سے لوگ مختلف قسم کی تکالیف کو دور کرنے کیلئے کھاتے ہیں۔اس کی بھی قلت سامنے آئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ذہنی تناؤ اور جوڑوں کے درد کی ادویات کی بھی شدید کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

    مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا جاتا ہے کہ شہر میں بہت سی ادویات کی شدید قلت سامنے آئی ہے۔ ان ادویات میں دل کا دورہ روکنے،پھیپھڑوں کےانفیکشن، ذہنی تنائو،جوڑوں کےدرد،دمہ،کینسرکی ادویات اور اس کے علاوہ مزید ذیابیطس،بلڈپریشر،ہیپاٹائٹس کی ادویات اور اس سے علاوہ 35 سے زائد ادویات کی شدید قلت کا سامنا شہروں کو کرنا پر رہا ہے۔ شہری بہت ان ادویات کی عدم دستیابی کی وجہ سے بہت پریشان ہیں۔

    مزید برآں یہ کہ ادویات کی عدم دستیابی کے حوالے سے سیکرٹری صحت کےمطابق فارمیسی مالکان یہ سب کر رہے ہیں۔ ان کے یہ سب کرنے کا مقصد صرف ادویات کو مہنگا بیچنا ہے۔اس حوالے سے محکمہ صحت ادویات کی کمی کو دور کرنے کیلئے کوشیش کر رہی ہے۔

  • پنجاب یونیورسٹی کی طرف سے طلبہ اورطالبات کیلئےخوشخبری۔

    پنجاب یونیورسٹی کی طرف سے طلبہ اورطالبات کیلئےخوشخبری۔

    پنجاب یونیورسٹی کی طرف۔سے طلبہ اور طالبات کیلئے خوشخبری۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر کی چیئرمین شپ میں سینڈیکیٹ کا1746واں اجلاس منعقد ہوا۔ یہ اجلاس خاص پنجاب یونیورسٹی کے مالی سال ٢٠٢٢-٢٠٢٣ کے بجٹ کی سفارشات کیلئے منعقد ہوا۔ جس میں سینڈیکیٹ نے سینیٹ کو 8۔13 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری کیلئے سفارش کر دی۔ اس اجلاس میں وائس چانسلر کے ایمرجنسی اختیارات کے تحت ہونے والی تقرریوں کی منظوری سلیکشن بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں دے دی۔

    مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا جاتا ہے کہ اس اجلاس میں وائس چانسلر کے ایمرجنسی اختیارات کے تحت ہونے والی تقرریوں کی منظوری سلیکشن بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں روک دی گئی۔
    اس اجلاس میں ایک انتہائی اہم فیصلہ کیا گیا۔ اس فیصلے میں طلبہ کیلئے یہ خوشخبری  ہے کہ پنجاب یونیورسٹی کے مالی سال کے بجٹ میں طلبہ اور طالبات کیلئے اسکالر شپس اور سبسڈی جاری کی جانے کا فیصلہ ہوا۔ اس فیصلے سے طلبہ کو اپنا مالی بوجھ کم کرنے میں بہت مدد ملے گی۔ اور طلبہ اور طالبات اپنی قابلیت کی بنیاد پر تعلیم حاصل کر سکیں گے۔ بہت سے زہین طلبہ اس وجہ سے تعلیم حاصل نہیں کر سکتے کیونکہ ان کے پاس تعلیم حاصل کرنے کے پیسے نہیں ہوتے۔ لیکن اب قابل طلبہ اور طالبات کو تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔
    مزید برآں یہ کہ اس حوالے سے طلبہ کو پنجاب یونیورسٹی نے اسکالر شپس 233 ملین روپے کی فراہم کی جانے کا فیصلہ کیا۔اور یہ بھی کہ ایچ ای سی کی طرف سے سے بھی 136 ملین کے اسکالر شپس اور پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کی طرف سے بھی پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ اور طالبات کو اسکالر شپس دینے کا فیصلہ ہوا۔

  • لاہور:سسر کے ہاتھوں قتل ہونے والی بہو 26مقدمات میں اشتہاری نکلی

    لاہور:سسر کے ہاتھوں قتل ہونے والی بہو 26مقدمات میں اشتہاری نکلی

    لاہور: بہو 26مقدمات میں اشتہاری نکلی ،اطلاعات کے مطابق وحدت کالونی میں صلح کے دوران سسر کے ہاتھوں قتل ہونے والی بہو چوری اور لڑائی جھگڑوں کے 26مقدمات میں اشتہاری نکلی۔

    پولیس کے مطابق لاہوروحدت کالونی میں مقتولہ شبنم بی بی کو اس کے سسر خضر نے فائرنگ کر کے قتل کردیا، ملزم اور مقتولہ اہل خانہ سمیت ثالث ارشد کے گھر صلح کے لئے جمع تھے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ صلح کے دوران دونوں پارٹیوں میں ہونے والے جھگڑے میں خضر کی فائرنگ سے شبنم کو لگنے والی گولی جان لیوا ثابت ہوئی،پولیس کے مطابق مقتولہ چوری اور لڑائی جھگڑوں کے 26 مقمدمات میں اشتہاری تھی۔شبنم کی لاش کو کارروائی کیلئے مردہ خانےمنتقل کردیاگیا ہے۔
    ایس پی اقبال ٹاؤن عمارہ شیرازی کے مطابق واقعے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔

  • پاکستان میں ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا۔

    پاکستان میں ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا۔

      پاکستان میں ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا۔

      باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ذوالحج کے چاند کے حوالے سے رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس کل بدھ کے روز 29 جون کو کراچی میں مولانا سید محمد عبدالخبیر کی زیر صدارت ہو گا۔

      مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا جاتا ہے کہ اس اجلاس میں بہت سے نمائندگان شرکت کریں گے۔
      دراصل اس اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان اور زونل رویت ہلال کمیٹی کراچی کے ممبران، وزارت مذہبی امور، محکمہ موسمیات ،محکمہ سپارکو اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے والے نمائندگان شرکت کریں گے۔
      اس حوالے سے ملک بھر میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرز میں کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اور یہ ہیڈ کوارٹرز لاہور،اسلام آباد،پشاور ،اور کوئٹہ میں منعقد کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا۔