Baaghi TV

Category: لاہور

  • سی ٹی ڈی کی کارروائی،انارکلی دھماکہ کے ملزم  لاہور سےگرفتار

    سی ٹی ڈی کی کارروائی،انارکلی دھماکہ کے ملزم لاہور سےگرفتار

    کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) نے کامیاب کارروائی کے دوران انار کلی بم دھماکے کے مرکزی ملزم سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دونوں دہشت گردوں کو لاہور سے گرفتار کیا گیا، گرفتار دہشت گردوں میں ثنا اللہ اور عبدالرازق شامل ہیں، دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد ، ڈیٹونیٹر، بیٹریاں اور ریموٹ کنٹرول برآمد ہوئے ہیں،دہشت گردوں کے قبضہ سے برآمد کیا جانیوالا سامان لاہور میں دو مختلف بم دھماکوں میں استعمال کیا جانا تھا۔

    سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ دہشت گردوں کے بارے میں خفیہ اطلاع ملی تھی کہ وہ اپنی مذموم کارروائیوں کے لئے لاہور پہنچ رہے ہیں جس پر کامیاب کارروائی کے دوران ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی، دہشت گردوں کی جانب سے قانون نافذ کرنے والےاداروں اور ٹرین کی بوگی کو نشانہ بنایاجاناتھا۔

    سی ٹی ڈی ترجمان نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان نے اسلام آباد اور ملتان میں بھی دھماکوں کا انکشاف کیا ہے، مزید تفتیش کے لئے انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں لاہور کے مشہور انارکلی بازار میں ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ تینتیس زخمی ہوئے تھے، پولیس کے مطابق مرنے والوں کی شناخت 9سالہ ابصار، 18سالہ یاسر اور 30سالہ رمضان کے نام سے ہوئی۔

    کالعدم جماعت بلوچ نیشنلسٹ آرمی نے لاہور میں ہونے والے دھماکے کی ذمے داری قبول کی تھی۔

  • حمزہ شہباز کی حلف برداری کیخلاف اپیل،پی ٹی آئی کے وکیل اور بینچ کے درمیان تلخی

    حمزہ شہباز کی حلف برداری کیخلاف اپیل،پی ٹی آئی کے وکیل اور بینچ کے درمیان تلخی

    حمزہ شہباز کی حلف برداری کیخلاف اپیل،پی ٹی آئی کے وکیل اور بینچ کے درمیان تلخی

    لاہور ہائیکورٹ میں حمزہ شہباز کی حلف برداری کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت ہوئی

    وکیل تحریک انصاف نے کہا کہ الیکشن والے دن بدمزگی ہوئی، جھگڑا ہوا،100 سالہ تاریخ میں پنجاب اسمبلی میں پہلی بار پولیس داخل ہوئی وزیراعلی ٰکا الیکشن تو ہو گیا لیکن متنازعہ ہو گیا ،متنازعہ الیکشن کو پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں بھی چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا،جسٹس صداقت علی خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بینچ کے سامنے کیس صرف وزیراعلیٰ کے حلف سے متعلق ہے،صرف یہ معاملہ ہے حلف اٹھانے کا سنگل بینچ کا فیصلہ درست تھا یا نہیں، وکیل نے کہا کہ میرے ساتھ تو ایسے ہو رہا کہ خاوند بیوی کو مار رہا ہے اور ساتھ کہتا جا رہا ہے کہ بولتی کیوں نہیں،جس پر جسٹس صداقت علی خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تو بیوی صحیح کام کرے، تاکہ مار نہ پڑے،جسٹس صداقت علی خان کے ریمارکس پر عدالت میں قہقہے گونج اٹھے

    دوران سماعت لاہور ہائیکورٹ میں حمزہ شہباز کی حلف برداری کے خلاف اپیل پر سماعت میں تحریک انصاف کے وکیل اور بینچ کے درمیان تلخی ہوئی جسٹس صداقت علی خان نے کہا کہ وکیل صاحب اپنی حدود میں رہیں ریڈ لائن کراس نہ کریں ،پی ٹی آئی وکیل امتیاز صدیقی کو لارجر بینچ کیطرف سے الفاظ کے چناؤ میں احتیاط کی برتنے کی تاکید کی گئی بینچ کے سربراہ جسٹس صداقت علی خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ اپنی حدود میں رہیں، جس پر پی ٹی آئی وکیل نے کہا کہ میں اپنی حدود جانتا ہوں۔ اسوقت سے وکالت کر رہا ہوں جب آپ نے شروع کی تھی،عدالت نے کہا کہ یہ کورٹ روم ہے تقاریرفورم نہیں,جزبات کوکنڑول میں رکھ کردلائل دیں، وکیل نے کہا کہ میں اس وقت جج تھاجب آپ وکیل تھے, عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ لمٹ کراس کررہے ہیں,وکیل نے کہا کہ آپ مکمل نہیں سن رہے

    فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

    فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

    فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

    حمزہ شہباز شریف نے بطور وزیراعلی پنجاب اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

    آئین شکنوں کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے ڈال دینا چاہئے،مریم نواز

    حلف اٹھانے کے بعد حمزہ شہباز کا عمران خان کے سابق قریبی دوست سے رابطہ

  • سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں پیش

    سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں پیش

    پنجاب ہنگامی آرائی کیس کا معاملہ سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں پیش ہو گئے

    ایس ایس پی انویسٹی گیشن عمران کشور سمیت ایس پی انویسٹی گیشن سول لائنز بھی موجود تھے ،سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی نے اپنا بیان ریکارڈ کروایا،

    اس موقع پر سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آپ سب گواہ ہیں کہ پہلے مجھے قلعہ گھر سنگھ بلایا گیا یہاں عدالت کے حکم ہر شامل تفتیش ہونے پہنچا مجھے بیس منٹ پہلے گیٹ ہر روکے رکھا گیا مجھے سوچی سمجھی سازش کے تحت پھنسانے کی کوشش کی گئی لاہور ہائیکورٹ نے 15 اپریل کو حکم دیا کہ ڈپٹی اسپیکر الیکشن کروائیں گے، آئی جی کو حکم دیا گیا کہ اسمبلی کے باہر لا اینڈ آرڈر کو دیکھیں جب گھر سے دفتر پہنچا تو تو دو سے اڑھائی سو بندہ اسمبلی میں جمع ہوا تھا، میں نے ڈپٹی اسپیکر کو لکھا کہ نیچے والے گیلری کو بند کر دیا جائے،لوگ جمپ کر کے اسمبلی میں داخل ہو گئےجو ایف آئی آر میں مجھ پر الزامات لگائے گئے ان میں کوئی صداقت نہیں، پولیس نے گزشتہ روزاسمبلی کے 10بندے اٹھائے ڈپٹی سیکریٹری ضمانت پر تھا اسے پھر بھی سرگودھا سے ایسے گرفتار کیا

    قبل ازیں سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے اسمبلی افسران اور اہلکاروں کے گھروں پر پنجاب پولیس کے چھاپوں اور گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’بچہ حکمران‘ ایسے ہتھکنڈوں سے باز رہے اور اسمبلی افسروں اور سٹاف کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ نہ بنائے۔ نوازشریف، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا انتقامی چہرہ سامنے آ رہا ہے۔

     ، پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کے آفیسرز کے خلاف اچانک پولیس متحرک 

    عمران خان کے مشیر بیرون ملک روانہ

    میری جان سے زیادہ پاکستان کی آزادی ضروری ، فوری الیکشن چاہتے ہیں ، عمران خان

    کراچی جانے کیلئے عمران خان کو جہاز کس نے دیا؟ بحث چھڑ گئی

    پنجاب اسمبلی، ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج

    ایسی کون سی دوائی ہے جس سے 24 گھنٹوں میں ٹوٹا ہوا ہاتھ ٹھیک ہوگیا؟ حمزہ شہباز

  • فوری انتخابات یا سخت فیصلے:وزیراعظم شہباز شریف کے کل قوم سے پہلے خطاب کا امکان

    فوری انتخابات یا سخت فیصلے:وزیراعظم شہباز شریف کے کل قوم سے پہلے خطاب کا امکان

    وزیراعظم شہبازشریف کے کل قوم سے پہلے خطاب کا امکان ہے،اپنے خطاب میں وزیراعظم قوم کو ملک کی معاشی صورتحال سمیت اہم معاملات پراعتماد میں لیں گے.وزیراعظم کی جانب سے کل اہم اعلان بھی متوقع ہے

    زرائع کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف کی جانب سے کل سے اپنے پہلے خطاب کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ،وزیراعظم شہباز شریف قوم سے خطاب کے دوران ملک کی معاشی صورتحال سمیت اہم معاملات پر قوم کو اعتماد میں لیں گے،شہباز شریف اپنے خطاب میں سابق حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کے ساتھ کئے گئے معاہدوں کی تفسیل سے بھی قوم کو آگاہ کریں گے.ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے قوم سے خطاب کے دوران اہم اعلان بھی متوقع پے.

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے تمام اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج طلب کر رکھا ہے جس میں وزیراعظم تمام اتحادی جماعتوں کے رہنماوں کو دورہ لندن کے حوالے سے اعتماد میں لیں گے شہباز شریف نے موجودہ ملکی صورتحال میں تمام اتحادیوں کے ساتھ مشاورت کے بعد سخت فیصلے لینے کا عندیا دیا ہے.ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں دو آپشنز رکھے جائیں گے،جس میں ایک فوری انتخابات کروانے اور دوسرا سخت فیصلوں کا ہے۔
    تاہم پیپلزپارٹی فوری انتضابات کے حوالے سے پہلے ہی اپنا موقف واضع کر چکی ہے اور پیپزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کہ چکے ہیں کہ پہلے ملک میں اصلاحات کا عمل مکمل کیا جائے جس کی بعد ملک میں انتجابات کرائے جائیں.

    اس ستےقبل وزیراعظم شہبازشریف کی اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں. وزیراعظم شہبازشریف نے سابق صدر آصف زرداری سے ون آن ون ملاقات کی اور لندن میں نواز شریف سے ہونے والی ملاقات کے متعلق اعتماد میں لیا۔وزیراعظم شہبازشریف نے مولانافضل الرحمان سے بھی آئندہ کی حکمت عملی پر گفتگوکی اور یقین دلایا تمام فیصلے مشاورت کے ساتھ ہوں گے۔شہباز شریف نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کی تھی ، جس میں ایم کیو ایم پاکستان نے وزیراعظم کو فوری انتخابات کی تجویز دی تھی۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے وزیراعظم شہبازشریف کو اتحادیوں کو انتخابات پرآمادہ کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔

  • انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالرکی  اونچی اڑان،195 روپے سے بھی تجاوز کرگیا۔

    انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالرکی اونچی اڑان،195 روپے سے بھی تجاوز کرگیا۔

    ڈالر کی مسلسل اونچی اڑان سےعوام پریشان ہوگئے ہیں . انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہوکر 195 روپے سے بھی تجاوز کرگیا۔

    منگل کے روز کاروبار کے دوران پہلے ہاف میں ڈالر مزید ایک روپیہ 82 پیسے مہنگا ہوا اور انٹر بینک مارکیٹ میں پہلی بار ڈالر 196 روپے 80 پیسے پر جا پہنچا ہے۔ اسی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے مہنگا ہوگیا۔ جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 198 روپے ہو گئی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ڈالر کی قیمت میں مزید ایک روپیہ 32 پیسے کا اضافہ ہو گیا اور انٹر بینک میں پہلی بار ڈالر 196پیسے پر جاپہنچا۔

    گزشتہ روز انٹر مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتار چڑھاؤ کے بعد 1.66 روپے کے اضافے سے 194.18 روپے کی بلند ترین سطح پر بند ہوئی تھی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر2 روپے کے اضافے لے ساتھ 196 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

    ماہرین کا کہنا تھا کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بھی 22 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئے ہیں، زرمبادلہ کے ذخائر میں تسلسل سے کمی درآمدی بل میں ریکارڈ اضافے جیسے عوامل کے باعث ڈالر کے طلب اور رسد کا توازن بگڑا۔ جو ڈالر کی قدر میں اضافے کا باعث بنا۔
    منگل کے روز کاروبار کے دوران پہلے ہاف میں ڈالر مزید ایک روپے 32 پیسے مہنگا ہوا اور انٹربینک میں پہلی بار ڈالر 195 روپے 50 پیسے پر جا پہنچا ہے۔

    کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر مزید بڑھی اور اس کی قیمت میں ایک روپے 82 پیسے اضافہ ہوا جس سے ڈالر 196 روپے پر پہنچ گیا۔تاہم کاروبار کے اختتام تک ڈالر کی قدر میں مجموعی طور پر ایک روپے 56 پیسے اضافہ ہوا اور ڈالر 195 روپے 74 پیسے پر بند ہوا۔

  • نوجوان نے ہاسٹل کے کمرے میں مبینہ طور پر خود کشی کرلی

    نوجوان نے ہاسٹل کے کمرے میں مبینہ طور پر خود کشی کرلی

    لاہور: ٹاؤن شپ میں نوجوان شاعر زین علی عباس نے ہاسٹل کے کمرے میں مبینہ طور پر خود کشی کرلی،نوجوان شاعر زین علی کے والدین نے بیٹے کی موت کوخودکشی ماننے سے انکا ر کردیا اور کہا کہ بیٹے کو ہارٹ اٹیک ہوا۔

    باغی ٹی وی : پولیس حکام کے مطابق زین عباس ٹاؤن شپ کی ایک نجی یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھے اور انہوں نے ہاسٹل کے کمرے میں پنکھے سے لٹک کر خود کشی کی زین نے خودکشی سے قبل موبائل فون پر ایک وائس میسج بھی چھوڑا تھا۔

    اسلحہ سے بھرا ٹرک پاکستان منتقلی کی کوششیں ناکام بنا دی گئی

    زین کے والد حکیم فضل عباس کا کہنا ہےکہ بیٹے کو ہارٹ اٹیک ہواجس کی وجہ سےاس کی موت ہوئی زین عباس کے ورثاء نے پوسٹ مارٹم سے انکار کر دیا جس پر مقامی مجسٹریٹ کی اجازت کےبعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی جس کے بعد ورثاء لاش آبائی قصبہ ٹانڈا ضلع گجرات لے گئے۔

    زین علی کی تدفین گجرات کے آبائی علاقے میں کردی گئی ہے نوجوان شاعر زین علی کا تعلق گجرات کےنواحی قصبہ ٹانڈا سےتھازین علی پانچ بہن بھائیوں میں سب سے بڑا تھا۔

    داؤد ابراہیم کے دو قریبی ساتھیوں کی گرفتاری کا کیا گیا دعویٰ

    قبل ازیں لاہور کے علاقے ڈیفنس میں شادی سے انکار پر نوجوان نے 24 سالہ ماڈل گرل کو قتل کر دیا،کمالیہ کی 24 سالہ سمیعہ نواز لاہور کے علاقے باغبان پورہ میں مقیم تھی، مقتولہ شادی شدہ اور تین سالہ بیٹی کی ماں تھی اور شوہر سے علیحدگی کے بعد نوجوان سلیمان سے مل کر ماڈلنگ کرتی تھی۔

    سلیمان ماڈل گرل سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن سمیعہ نے انکار کر دیا جس پر سلیمان نے اسے فوٹو شوٹ کے بہانے ڈیفنس میں بلایا اور گاڑی میں ہی گولی مار دی سر میں گولی لگنے سے ماڈل سمیعہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جب کہ ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    شادی سے انکار پر 24 سالہ ماڈل قتل،قاتل گرفتار

  • عمران خان اوراسٹیبلشمنٹ کے تعلقات میں بہتری کیلیے کردار ادا کرنے کو تیار ہوں،پرویز الہیٰ

    عمران خان اوراسٹیبلشمنٹ کے تعلقات میں بہتری کیلیے کردار ادا کرنے کو تیار ہوں،پرویز الہیٰ

    عمران خان اوراسٹیبلشمنٹ کے تعلقات میں بہتری کیلیے کردار ادا کرنے کو تیار ہوں،پرویز الہیٰ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی کے بجائےعمران خان سیاسی مخالفین کو ہٹ کریں،

    اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے تعلقات میں بہتری کے لیے کردار ادا کرنے کو تیار ہیں،جب عمران خان کے پاس جاتا تو یہی کہتا ہوں کہ ہمیں اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی نہیں کرنی،ہمارا ہدف ہمارے سیاسی مخالفین ہونے چاہئیں نیوٹریلٹی کیا ہو گی تحریکِ عدم اعتماد کامیاب ہو گئیاوراسٹیبلشمنٹ نے کچھ نہیں کیا،عمران خان دورمیں خارجہ پالیسی کے محاذ پراسٹیبلشمنٹ کے ساتھ اُونچ نیچ آتی رہی ،کوشش ہے کہ عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے تعلقات بہتر ہوں،

    چودھری پرویز الہیٰ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ قومی اسمبلی کے لیے انتخابات فوری ہوں عمران خان کا دباؤ ڈال لانگ مارچ کا عندیہ نئے الیکشن کے لیے ہے،اب شہباز شریف کیوں بیساکھیاں تلاش کر رہے ہیں؟ اب شہباز شریف کیوں کسی کو ملوث کرنے کی کوشش کر رہے ہیں؟ اب یہ حکومت کریں اور ڈلیور کر کے دکھائیں، بجلی کا مسئلہ ٹھیک کریں،پاکستان کی معیشت کو اگر فوری طور پر سہارا نہ ملا تو حالات قابو سے باہر ہو سکتے ہیں،شریف برادران کے ساتھ ہمارا ٹریک ریکارڈ اچھا نہیں تھا اُنہوں نے دھوکہ دیا،شجاعت حسین اور اُن کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے، طارق بشیر چیمہ حکومت میں وزیر ہیں لیکن وہ ق لیگ کے جنرل سیکریٹری بھی ہیں، جیسے ہی وزارتیں ختم ہوں گی تو سب گھر واپس آ جائیں گے،

    عمران خان کے مشیر بیرون ملک روانہ

    میری جان سے زیادہ پاکستان کی آزادی ضروری ، فوری الیکشن چاہتے ہیں ، عمران خان

    کراچی جانے کیلئے عمران خان کو جہاز کس نے دیا؟ بحث چھڑ گئی

    پنجاب اسمبلی، ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج

    ایسی کون سی دوائی ہے جس سے 24 گھنٹوں میں ٹوٹا ہوا ہاتھ ٹھیک ہوگیا؟ حمزہ شہباز

  • پنجاب اسمبلی کے مزید افسران  گرفتار،

    پنجاب اسمبلی کے مزید افسران گرفتار،

    پولیس نے پنجاب اسمبلی کے مزید افسران کو گرفتار کر لیا،

    ترجمان پنجاب اسمبلی کے مطابق پنجاب اسمبلی کے ڈائریکٹر سیکیورٹی میجر ریٹایرڈ فیصل حسین کو گرفتار کر لیا پنجاب اسمبلی کے سیکیورٹی اہلکار وں کو بھی گرفتار کر لیا گیا سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کی گرفتاری کے لیے پولیس نے چھاپے مارے ہیں سیکریٹری اسمبلی کی رہائش گاہ کے باہر پولیس کی بھاری نفری لگا دی گئی ،

    سابق وزیراعظم ، ق لیگ کے رہنما چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب اسمبلی کا کیس چل رہا ہے،پولیس نے گزشتہ رات پنجاب اسمبلی کے  افسران و ملازمین کو گرفتار کر لیا،گرفتاریاں پنجاب حکومت کے حق میں بیانات کروانے کیلئے کی جا رہی ہیں، گرفتار کر کے حمزہ شہباز پرانی روایات کو اجاگر نہ کریں،کیس عدالت میں چل رہا ہے ،وہاں آ کر کیس کو لیڈ کریں،چیف سیکیورٹی آفیسر میجر فیصل حسین ضمانت پر ہونے کے باوجود گرفتار کیے گئے،گریڈ 21 ، 22 کے افسران اور ملازمین اپنی حفاظتی ضمانتیں کروانے پر مجبور ہیں،

    قبل ازیں سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے اسمبلی افسران اور اہلکاروں کے گھروں پر پنجاب پولیس کے چھاپوں اور گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’بچہ حکمران‘ ایسے ہتھکنڈوں سے باز رہے اور اسمبلی افسروں اور سٹاف کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ نہ بنائے۔ نوازشریف، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا انتقامی چہرہ سامنے آ رہا ہے۔

    سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی 25 مئی تک عبوری ضمانت پر ہیں، سپیکر پنجاب اسمبلی کے پرسنل سٹاف آفیسر خواجہ حمزہ کے گھر پر بھی پولیس نے چھاپہ مارا لیکن انہیں حراست میں نہ لیا جا سکا۔ سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی کو پہلے بھی تین ایم پی او کے تحت حراست میں لینے کی کوشش کی گئی تھی،

    دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کیلئے متحرک ہیں، حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ عوام کو مہنگائی سے ریلیف فراہم کریں گے ۔صوبے کے عوام کے لئے آٹا، چینی اور گھی سستا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔میرے بھائی بہن مشکل میں ہیں، فوری ریلیف ان کا حق ہے۔ خصوصی ریلیف پیکیج سے عام آدمی کی مشکلات میں کمی ہو گی۔قیمتوں میں اتنی کمی کی جائے، جس سے عام آدمی کو حقیقی ریلیف مل سکے صوبے کے عوام کے ساتھ کھڑا ہوں،15 روز گزر چکے، ریلیف پیکیج کو آج ہی حتمی شکل دی جائے

     ، پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کے آفیسرز کے خلاف اچانک پولیس متحرک 

    عمران خان کے مشیر بیرون ملک روانہ

    میری جان سے زیادہ پاکستان کی آزادی ضروری ، فوری الیکشن چاہتے ہیں ، عمران خان

    کراچی جانے کیلئے عمران خان کو جہاز کس نے دیا؟ بحث چھڑ گئی

    پنجاب اسمبلی، ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج

    ایسی کون سی دوائی ہے جس سے 24 گھنٹوں میں ٹوٹا ہوا ہاتھ ٹھیک ہوگیا؟ حمزہ شہباز

  • نیب کسی کے دبائو میں تھا ، ہے اور نہ ہی لایا جا سکتا ہے۔ ترجمان

    نیب کسی کے دبائو میں تھا ، ہے اور نہ ہی لایا جا سکتا ہے۔ ترجمان

    قومی احتساب بیورو (نیب) نے بعض اخبارات میں 14 مئی 2022ء کو نیب کے حوالہ سے شائع خبر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب انسداد بدعنوانی کا ایک آزاد اور خود مختار ادارہ ہے، نیب کی موجودہ قیادت کے گذشتہ 4 سال سے زائد عرصہ کے دوران نیب نہ ہی کسی کے دبائو میں تھا نہ کسی کے دبائو میں ہے اور نہ ہی کسی دبائو میں لایا جا سکتا ہے۔

    نیب کی طرف سے جاری بیان کے مطابق نیب ہمیشہ آئین و قانون کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دینے پر سختی سے یقین رکھتا ہے جس کا واضح ثبوت نیب کی موجودہ قیادت کے دور میں معزز احتساب عدالتوں کی طرف سے نیب کی مؤثر اور بھرپور پیروی کی بدولت نیب ریفرنسز میں 1405 ملزمان کو سزائیں سنانا اور جرمانے عائد کرنا ہے خصوصاً جوڈیشل ہسٹری میں مضاربہ کیس میں معزز احتساب عدالت کی طرف سے ملزمان کو 10 ارب روپے ایک کیس میں جرمانہ عائد کرنا ہے جو کہ نیب کی تاریخ میں پہلے کسی کیس میں اتنا بھاری جرمانہ ملزمان پر عائد نہیں ہوا۔

    یہ امر قابل ذکر ہے کہ نیب کے مقدمات میں سزائیں کسی کی خواہش پر نہیں دی جاتیں بلکہ اس کیلئے ٹھوس اور مؤثر شہادتوں اور شواہد کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ وائٹ کالر کرائم میں ٹھوس اور مؤثر شہادتوں اور ثبوتوں کو اکٹھا کرنے کیلئے بہت وقت درکار ہوتا ہے۔ یاد رہے کہ دنیا کے مختلف ممالک میں وائٹ کالر کرائم کی تفتیش اور تحقیق کیلئے کوئی عرصہ مقرر نہیں اور متعلقہ اداروں کو انتہائی مناسب وقت دیا جاتا ہے تاکہ وہ وائٹ کالر کرائم کی تفتیش اور تحقیق بہترین طریقے سے مکمل کر سکیں۔ واضح رہے کہ نیب کی موجودہ قیادت کے دور میں نیب نے ملزمان سے نہ صرف 584 ارب روپے بلاواسطہ اور باواسطہ طور پر برآمد کئے بلکہ نیب کی کارکردگی کو معتبر قومی اور بین الاقوامی اداروں نے سراہا۔ نیب کی موجودہ قیادت کے گذشتہ 4 سال سے زائد عرصہ کے دوران شاندار کارکردگی نیب کی ماضی کی کسی بھی قیادت کے دور میں کے مقابلہ میں انتہائی مثالی رہی۔

  • سب کو آزما لیا،عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں،سراج الحق

    سب کو آزما لیا،عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں،سراج الحق

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں نے ماضی میں ایک دوسرے کو استعمال کیا۔ حکمرانوں نے ہمیشہ آئین کے تابع رہنے کی بجائے، آئین کو تابع کرنے کی کوشش کی ہے۔ جماعتیں اسلامی چاہتی ہے کہ عدلیہ، الیکشن کمیشن اور اسٹیبلشمنٹ غیرجانبدار رہیں۔ وکلا سیاسی جماعتوں کے لیے استعمال نہ ہوں، شہریوں کے حقوق اور آئین و قانون کی بالادستی کے لیے جدوجہد کریں۔ آزاد عدلیہ اور آزاد الیکشن کمیشن ہر پاکستانی کا مطالبہ ہے۔ آئین و قانون کی بالادستی کا قیام ترقی کا پہلا زینہ ہے۔ مافیاز نے سیاست کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔

    پی ٹی آئی 9سالوں سے خیبرپختونخوا میں، پی پی پی 14سالوں سے سندھ میں برسراقتدار ہیں، لیکن اندازِ حکمرانی میں کوئی فرق نہیں۔ ن لیگ پنجاب پر 10سال متواتر حکمران رہی، بتایا جائے عوام کے لیے کیا کام کیا۔ بلوچستان کے مسائل جوں کے توں، صوبہ میں بے چینی بڑھ رہی ہے، کسی حکومت نے وعدے پورے نہیں کیے۔ مہنگائی میں ناقابل برداشت اضافہ ہو چکا ہے۔ حکمران آج کے ہوں یا کل کے، سب تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

    امیر جمات اسلامی نے کہا کہ عوام نے سب کو آزما لیا، ثابت ہو گیا حکمران جماعتیں سٹیٹس کو کی محافظ ہیں۔ قوم حقیقی تبدیلی اور ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلامک لائرز موومنٹ پنجاب وسطی کی صوبائی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مرکزی صدر آئی ایل ایم توصیف آصف ایڈووکیٹ، صدر آئی ایل ایم پنجاب وسطی نعمان عتیق ایڈووکیٹ، سیکرٹری جنرل آئی ایل ایم پنجاب وسطی اسعد جمال اکبر اور دیگر قائدین بھی موجود تھے۔
    سراج الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سابقہ حکومت وعدے پورے نہ کر سکی۔ موجودہ حکومت بنانے والی دو بڑی جماعتوں نے بھی عوام کو مسلسل دھوکا دیا۔

    حکمران جماعتیں جاگیرداروں اور وڈیروں کے کلبز ہیں۔ حکمران اشرافیہ اپنے اثاثوں کو پاکستان لانے کے لیے تیار نہیں، ان کے محلات اور اولادیں باہر، یہاں صرف عوام پر حکومت کرنے کے لیے ہیں، قوم ان لوگوں کو اچھی طرح پہچان لے۔انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی سمجھتی ہے کہ قرضوں کی بنیاد پر معیشت اور سودی نظام کے ہوتے ہوئے ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ وی آئی پی کلچر کا خاتمہ ضروری ہے۔ قوم کے اربوں روپے حکمران اشرافیہ کو پروٹوکول کی فراہمی پر خرچ ہو جاتے ہیں۔ چاروں صوبوں میں سیکڑوں ایکڑز پر پھیلے گورنر ہاؤسز ہیں، محلات میں بیٹھے ایک ایک شخص پر ہر سال کروڑوں روپے خرچ ہوتے ہیں۔ اعزازی پوسٹ کے لیے ایک دفتر ہی کافی ہے۔

    گورنر ہاؤسز کو یونیورسٹیوں یا کسی اور اہم مقصد کے لیے استعمال کیوں نہیں کیا جاتا۔ جماعت اسلامی اقتدار میں آئی تو وی آئی پی کلچر کا خاتمہ کرے گی، ہر سطح پر ایک متبادل نظام دیا جائے گا۔ سود سے پاک معیشت، زرعی اصلاحات، یکساں نصاب تعلیم، انصاف سب کے لیے، روزگار اور صحت سمیت عوام کو دیگر بنیادی ضرورتوں کی فراہمی ممکن بنائیں گے۔ اقلیتوں کے حقوق کو تحفظ دیا جائے گا۔

    سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی گالم گلوچ کی سیاست کا حصہ نہیں ہے۔ معاشرے میں پولرائزیشن خطرناک صورت حال اختیار کر چکی ہے۔ سیاست ذاتی دشمنیوں میں تبدیل ہو گئی ہے۔ سیاسی جماعتیں سنجیدگی کا مظاہرہ کریں۔ حالات اسی طرح رہے تو مزید انارکی پھیلے گی۔ سیاسی جماعتیں انتخابی اصلاحات کے لیے بات چیت کا آغاز کریں۔ انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اپنے انتخابی منشور اور نشان ترازو پر الیکشن لڑے گی۔ ہم ملک میں اسلامی نظام حکومت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ اسلام آئے گا تو خوشحالی آئے گی۔ جماعت اسلامی سود سے پاک معیشت چاہتی ہے۔سودی نظام اللہ اور اس کے رسولؐ سے جنگ ہے، اس جنگ کے ہوتے ہوئے معیشت میں بہتری نہیں آ سکتی۔