Baaghi TV

Category: لاہور

  • عمر سرفراز چیمہ دوبارہ گورنر پنجاب ہوں گے،پی ٹی آئی نے امید لگا لی

    عمر سرفراز چیمہ دوبارہ گورنر پنجاب ہوں گے،پی ٹی آئی نے امید لگا لی

    عمر سرفراز چیمہ دوبارہ گورنر پنجاب ہوں گے،پی ٹی آئی نے امید لگا لی

    تحریک انصاف کے رہنما سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ کوئی رکن پارلیمانی پارٹی کے سربراہ کے حکم کیخلاف ووٹ دیں تو اسے گنا نہیں جائے گا،

    فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اس وقت پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے پاس173ووٹ ہیں،حمزہ شہبازشریف کے پاس اس وقت 172ووٹ ہیں حمزہ شہبازشریف کو از خود استعفیٰ دے دینا چاہیے تھا آپ کے تمام انتظامی فیصلے غلط ہیں،گورنر پنجاب ان کو عدم اعتماد کے ووٹ کیلئے کہہ سکتے ہیں عمر چیمہ کو ایک جوائنٹ سیکریٹری کے احکامات پر برطرف کیا گیا، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے درخواست ہے پنجاب حکومت کے بغیر کام نہیں کر سکتا،اس وقت پورے ملک میں کوئی حکومت نہیں ہے،صدر مملک کسی بھی وقت وزیراعظم کو اعتماد کے ووٹ کا کہہ سکتے ہیں،معاشی بحران کے خاتمے کیلئے سیاسی بحران کا خاتمہ ضروری ہے جن ٹانگوں پر حکومت کھڑی ہے ان پر کھڑے رہنا ہی بہت مشکل ہے حمزہ شہباز اور شہباز شریف نے جس جس کو چورن کھلایا انہیں بدہضمی ہو گئی، کابینہ میں شامل وزراء کی آنکھوں سے اس وقت آنسو نکل رہے ہیں، امید ہے عمر سرفراز چیمہ دوبارہ گورنر پنجاب ہوں گے

    قبل ازیں تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حمزہ شہباز آئینی طور پر وزیر اعلی نہیں رہے ۔افسوس کہ حمزہ شہباز کی وزارت اعلی عامر لیاقت کی تیسری شادی سے زیادہ عرصہ نہیں چل سکی۔ حمزہ شہباز کا وزارت اعلی کے ساتھ چپکے رہنے کا اعلان غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔ متعدد دفعہ کہہ چکا ہوں کہ علیم،ترین اورمنحرف ارکان میں سے کوئی منسٹر اور سپیکر نہیں بن سکتا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے نے علیم وترین گروپ کی ناجائز اُمیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے بعد پنجاب اسمبلی 16 اپریل کی صورتحال پر واپس آ گئی ہے۔عثمان بزدار اس وقت آئینی نگران وزیر اعلی ہیں ۔منحرف ارکان کے ووٹ شمار نہ ہونے سے کسی اُمیدوار کے پاس ۱۸۶ ارکان نہیں ہیں اب رن آف الیکشن ہوگا جس میں چوہدری پرویز الہی وزیر اعلی منتخب ہو جائیں گے

    فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

    فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

    فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

    آئین شکنوں کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے ڈال دینا چاہئے،مریم نواز

  • آئیندہ بجٹ میں امپورٹڈ اشیاء پر بھاری ٹیکس لگانے کی تیاری

    آئیندہ بجٹ میں امپورٹڈ اشیاء پر بھاری ٹیکس لگانے کی تیاری

    حکومت نے آئندہ بجٹ میں امپورٹڈ موبائل فونز، گاڑیاں اور گھریلو سامان مہنگا کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کی سخت شرائط کے مطابق بجٹ 2022-23 کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہےاور آئندہ بجٹ میں امپورٹڈ موبائل فونز، گاڑیاں اور گھریلو سامان مہنگا کرنے کی تجویز کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق نئے بجٹ میں درآمدی اشیاء پر ڈیوٹیز کی شرح میں 100 فیصد تک اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ درآمدی موبائل فونز پر ڈیوٹی کی شرح دوگنا کرنے کی تحویز دی گی ہے، درآمدی کاروں پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں 100 فیصد اضافہ کیے جانے کا امکان ہے، درآمدی گھریلو سامان پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں 50 فیصد اضافے اور درآمدی ٹائروں پر ڈیوٹی کی شرح میں بھی 50 فیصد اضافے کی تجویز ہے، جب کہ درآمدی کاروں پر ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی کی مد میں 30 فیصد اضافے کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق پاور جنریشن مشینری پر ریگولیٹری ڈیوٹی کی شرح میں 30 فیصد اضافے کی تجویز زیر غور ہے، اسٹیل کی مصنوعات پر ریگولیٹری ڈیوٹی کی شرح میں 10 فیصد اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ٹیکسز بڑھانے سے درآمدات کی حوصلہ شکنی ہو گی۔

  • عمران خان کے سابق میڈیا کوآرڈینیٹر کا ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان

    عمران خان کے سابق میڈیا کوآرڈینیٹر کا ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان

    عمران خان کے سابق میڈیا کوآرڈینیٹر کا ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان
    پی ٹی آئی کے سابق رہنما اور عمران خان کے سابق میڈیا کوآرڈینیٹر جاوید بدر نے جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے

    جاوید بدر نے جہانگیر ترین سے رابطہ کیا اورانکی خیریت دریافت کی ،جاوید بدر نے اب سے سیاسی سرگرمیاں جہانگیر ترین کی رہنمائی میں سرانجام دینے کا فیصلہ کر لیا، جاوید بدر کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین وہ انسان ہیں جنھوں نے عمران خان کو وزیراعظم بنوایا عمران خان نے جہانگیر ترین سے بھی بےوفائی کی جہانگیر ترین نے ہمیشہ پاکستان کی خدمت کی ہے مجھے اُن سے بہتر اور ایماندار لیڈر نظر نہیں آیا جہانگیر ترین کے بنا پی ٹی آئی یتیم ہوچکی ہے آج جہانگیر ترین موجود ہوتے تو عمران خان کی حکومت بھی موجود ہوتی جہانگیر ترین نے اپنی دولت وقت صحت قُربان کرکے پی ٹی آئی کو کھڑا کیا

    جاوید بدرکا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے اصل لیڈر اور چئیرمین جہانگیر ترین ہیں میں تمام نظریاتی کارکنوں کو جہانگیر ترین کے ساتھ آنے کی دعوت دیتا ہوں عمران خان لوگوں کو اپنے سیاسی فائدے کے لئے استمعال کرتے ہیں

    فواد چودھری کا مذہبی جماعتوں کیخلاف بیان، حکومتی جماعت کے رہنما جاوید بدر نے کھری کھری سنا دیں

    اپنے ٹیکس کے پیسوں سے وزیروں کو نہیں پال سکتا،جاوید بدر نے حکومت کے خلاف دبنگ اعلان کر دیا

    وزیراعلیٰ پنجاب صحافیوں کو بھجوائے گئے آموں کا حساب دیں، جاوید بدر

    وزیراعظم کے خلاف حکومتی جماعت کے رہنما جاوید بدر نے سٹیزن پورٹل میں‌شکایت درج کروا دی

  • پنجاب میں کانگوں وائرس پھیلنے کا خطرہ،محکمہ صحت نے خبردار کر دیا

    پنجاب میں کانگوں وائرس پھیلنے کا خطرہ،محکمہ صحت نے خبردار کر دیا

    محکمہ صحت نے خبردار کر دیا ہے کہ جانوروں میں کانگوں وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے محکمہ صحت نے کائیڈلائنز جاری کردیں ہیں

    محکمہ صحت کے مطابق قربانی سے قبل جانوروں کی نقل و حرکت کےباعث کانگو وائرس پھیل سکتاہے، جانوروں کی دیکھ بھال پر مامور افراد، بیوپاری اور قصائی بھی کانگوں وائرس کا شکار ہوسکتے ہیں. کانگووائرس جانوروں پر پلنے والے چیچڑکےکاٹنےیامتاثرہ جانور اور مریض کے خون کے ذریعے منتقل ہوسکتاہے.

    محکمہ صحت کی گائیڈ لائینز کے مطابق کانگوں وائرس کی علامات میں بخار، جسم اور پٹھوں میں درد، گردن میں اکڑن، سر درد، آنکھوں کا دکھنا، الٹی، پیٹ میں درداور گلے میں دکھن شامل ہیں محکمہ صحت کا کہنا ہےکہ مویشی منڈی جاتے وقت انتہائی احتیاط کی جائے بچوں اور بزگ افراد کو ساتھ نہ لے کرجائیں.

    مویشی منڈی جاتے وقت ہلکے رنگ کے پوری آستین والا لباس اور بند جوتے پہنیں اورجانور خریدتے وقت تسلی کریں کہ وہ چیچڑ سے پاک ہو، محکمہ صحت نے تمام اضلاع کے سی ای اوز ہیلتھ کو مراسلے کے ذریّعےالرٹ کردیا ہے سی ای اوز ہیلتھ کو احتیاطی تدابیر اپنانے اور مشتبدہ کیسز کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے.

  • وفادار افسروں کو کلیدی عہدوں پر بٹھانے کی تیاریاں

    وفادار افسروں کو کلیدی عہدوں پر بٹھانے کی تیاریاں

    حکومت نے وفادار افسروں کو کلیدی عہدوں پر بٹھانے کی تیاریاں شروع کر دی

    حکومت کی جانب سے کئی افسروں کو خلافِ میرٹ ترقیاں دینے کا بھی انکشاف ہوا ہے.زرائع کے مطابق بنیادی انتظامی معاملات درست کئے بغیر ہی مرکزی پروموشن بورڈ کا اجلاس بلوا لیا گیا، ذرائع کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاؤن میں نامزد وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر توقیر شاہ کو گریڈ 21 سے 22 میں ترقی دی جانا ہے

    دو مرتبہ معطل رہنے اور تجربے کے فقدان اور غیرمعیاری کارکردگی کا ریکارڈ رکھنے والے عارف بلوچ بھی 22ویں گریڈ کے خواہاں ہیں، عارف بلوچ کی اہلیہ اور وفاقی حکومت میں کبھی ایڈیشنل سیکرٹری کی ذمہ داریاں سرانجام نہ دینے والی عصمت طاہرہ بھی ترقی پانے والوں کی فہرست میں شامل ہیں

    سابق وزیراعظم نواز شریف کے پریس سیکرٹری محی الدین وانی کی اہلیہ سارہ سعید کو بھی ترقی دینے کی تیاری کر لی گئی ہے. سارہ سعید سینیارٹی پانے والوں کی فہرست میں 45ویں نمبر پر ہیں. محی الدین وانی کو بھی گریڈ 22 میں ترقی دی جائے گی. محی الدین وانی کانام فہرست میں 54 ویں نمبر پر ہے.

    24ویں نمبر پر موجود حامد یعقوب شیخ فنانس ڈویژن میں تباہی مچانے کے باوجود ترقی پانے کے خواہاں ہیں زرائع کے مطابق فواد حسن فواد کے معتمدِ خاص جواد پال کو بھی ترقی دی جانے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے.

  • عمران نیاز ی اور اس کے حواریوں نے آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا،حمزہ شہباز

    عمران نیاز ی اور اس کے حواریوں نے آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا،حمزہ شہباز

    عمران نیاز ی اور اس کے حواریوں نے آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا،حمزہ شہباز

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے جہانگیر ترین گروپ کے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات ہوئی ہے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں نعمان لنگڑیال،فیصل جبوانہ و دیگر شامل تھے زوار حسین وڑائچ، لالہ طاہر رندھاوا،اجمل چیمہ اور میاں خالد محمودکی بھی ملاقات ہوئی ہے ، اس موقع پر حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ سیاست نہیں بلکہ اللہ کی مخلوق کو راضی کرنا چاہتا ہوں،

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے پیپلزپارٹی وفد کی ملاقات ہوئی ہے وفد میں حسن مرتضیٰ، حیدر گیلانی اور عثمان احمد محمود شامل تھے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی، وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ہر اقدام آئین اور قانون کے مطابق کیا،آئندہ بھی آئین اور قانون کے تحت چلیں گے،پنجاب میں اتحادیوں کے ساتھ بہترین ورکنگ ریلیشن شپ ہے،عوامی خدمت کے سفر میں سب کو ساتھ لیکر چلوں گا،مل کر خلق خدا کی خدمت کریں گے،عمران نیاز ی اور اس کے حواریوں نے آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا،یہ عناصر پاکستان کی معیشت کو تباہ کرنے کے ذمہ دار ہیں،

    ن لیگی رہنما خواجہ سلمان رفیق کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کی آئین کی تشریح پر رائے کا خیر مقدم کرتے ہیں،ہم عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں پی ٹی آئی کا یکم اپریل کو جو پارلیمانی اجلاس ہوا اس کا کوئی ریکارڈ نہیں، وزیراعظم اور وزاعلیٰ کے انتخاب میں فرق ہے، پنجاب میں عجیب صورت حال ہے،اس وقت کابینہ نہیں ،کینسر کی ادویات کی منظوری کابینہ سے ضروری ہے،ابھی تک صوبائی اسمبلی کو تحلیل کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا،

    ن لیگی رہنما رانا مشہود کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب تھے اور رہیں گے۔ سپریم کورٹ کے کل کے فیصلے کے بعد پنجاب میں کچھ نہیں بدل رہا۔ حمزہ شہباز عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

    دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 63اے کی تشریح پر سپریم کورٹ کی رائے آچکی ہے،سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63اے کی تشریح پر سب کچھ واضح کردیا پارٹی کے ٹکٹ پر منتخب ہوتے ہیں اور ووٹ پارٹی کا ہی ہوتا ہے حمزہ شہباز مزید وزیراعلیٰ پنجاب نہیں رہے جس کا عملی مظاہرہ وہ کرچکے ہیں حمزہ شہبازنے گزشتہ روز پریس کانفرنس بلائی تھی جو نہیں ہوئی ن لیگ جی ٹی روڈ پارٹی ہے جس کی اکثریت نہیں

    مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کے مطابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کو 172 ایم پی ایز کی حمایت حاصل ہے۔ جن میں مسلم لیگ ن کے 160، پیپلز پارٹی کے 07 ایم پی ایز، احمد علی اولکھ، بلال وڑائچ، قاسم لنگاہ، جگنو محسن، معاویہ اعظم طارق شامل ہیں۔ جبکہ تحریک انصاف کے 25 ارکان ان کے علاوہ ہیں۔

    سپریم کورٹ کا فیصلہ ، پی ٹی آئی کو پنجاب میں ایک بار پھر بڑا دھچکا لگنے کا امکان

    طالب علم سے زیادتی کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزم گرفتار

    ملازمت کے نام پر لڑکیوں کی بنائی گئیں نازیبا ویڈیوز،ایک اور شرمناک سیکنڈل سامنے آ گیا

    200 سے زائد نازیبا ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت

    شادی کے جھانسے میں آ کر تعلق قائم کر لیا، اب بلیک میل کیا جا رہا،سٹیج اداکارہ

    آرٹیکل تریسٹھ اے اہم ایشو،رات تاخیر تک اس مقدمہ کو سننے کے لیے تیار ہیں،چیف جسٹس

  • اداروں کے خلاف بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔جلیل احمد شرقپوری

    اداروں کے خلاف بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔جلیل احمد شرقپوری

    اداروں کے خلاف بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔جلیل احمد شرقپوری

    ممبر پنجاب اسمبلی صاحبزادہ میاں جلیل احمد شرقپوری نے آستانہ عالیہ شیرریانی شرقپور شریف سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ سیاسی معاملات میں افواج پاکستان کو جو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے یہ ہمارے ملک کے لیے کوئی اچھا رواج نہیں ہے

    میاں جلیل احمد شرقپوری کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان ہمارا فخر ہیں اور ہماری محافظ ہیں ان کے خلاف ہر قسم کے بیانات قابل مزمت ہیں۔ میاں جلیل احمد شرقپوری نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہ میرے سیاسی تجربے اور روابط کے ذریعے میں اس بات پہ سو فیصد مطمئن ہوں کہ موجودہ سیاسی بحران میں افواج پاکستان کا کہیں کوئی کردار یا مداخلت نظر نہیں آتی، موجودہ سیاسی بحران میں تمام سیاستدان اپنے سیاسی فیصلوں میں مکمل آزاد ہیں، میری تمام نوجوانوں اور تمام کارکنان جن کا تعلق چاہے کسی بھی پارٹی سے ہو میری سب سے درخواست ہے کہ خدارا افواج پاکستان کے خلاف تنقید سے گریز کریں،

    میاں جلیل احمد شرقپوری کا کہنا تھا کہ ہمارے ٹی وی چینلز پہ بیٹھے سینئیر صحافی بھی اکثر اداروں کے خلاف گفتگو کر کے عام عوام میں اداروں کے خلاف غلط تاثر قائم کرتے ہیں جو کہ قومی جرم ہے، ہمیں تمام سیاسی معاملات کو مل بیٹھ کر افہام و تفہیم کے ساتھ حل کرنا چاہیے اور اداروں کے خلاف بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔

    اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کے پیچھے کرپشن اور فارن فنڈنگ کیس کا خوف ہے،آصف زرداری

    عمران خان اگلے سال الیکشن کا انتظار کریں،وفاقی وزیر اطلاعات

    موجودہ سیاسی صورتحال میں فوج پر بلا وجہ الزامات،بلاوجہ منفی پروپیگنڈہ

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

  • مال روڈ پرخاتون کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے والا ٹریفک وارڈن معطل

    مال روڈ پرخاتون کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے والا ٹریفک وارڈن معطل

    لاہور: مال روڈ پر گاڑی میں اپنی بیٹی کے ساتھ سفر کرتی خاتون کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے الزام پر ٹریفک پولیس نے سمیع اللہ نامی اہلکار کو معطل کر دیا ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق مریم ایس خان نامی ٹویٹر صارف نے ٹوئٹ میں پیغام جاری کرتے وارڈن کی تصاویر شیئر کیں خاتون کی جانب سے جاری کر دہ تصاویر میں دیکھا جا سکتاہے کہ موٹر سائیکل پر سوار ٹریفک وارڈن گاڑی کے اندر دیکھ رہاہے اور ساتھ میں ہاتھ بھی ہلا رہاہے جیسے اسے ویڈیو بنانے سے کوئی فرق محسوس نہیں ہورہا –

    تصاویر شئیر کرتے ہوئے خاتون نے لکھا کہ گزشتہ روز دوپہر کے تقریبا ساڑھے 12 بجے جب میں اپنی بیٹی کے ساتھ گاڑی میں سفرکرتی ہوئی ” جی او آر ون “ کےٹریفک سنگل پرپہنچی تو اس سمیع اللہ نامی ٹریفک وارڈن نےمجھے ہراساں کرنےکی کوشش کی جس کی تصاویر میں جاری کر رہی ہوں-


    خاتون نے اپنے ٹویٹ میں سٹی ٹریفک پولیس لاہور کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ کیا آپ اپنی صفوں میں سے یہ گند صاف کرنے کیلئے تیار ہیں یا پھر یہ آپ کی ترجیح نہیں ہے ۔

    خاتون کا پیغام سوشل میڈیا پر آنے کے بعد سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے معاملے پر فوری ایکشن لیا گیا اور اہلکار کی نشاندہی کرتے ہوئے اسے معطل کر دیا ،نوٹیفکیشن خاتون صارف کے ٹویٹ کے جواب میں جاری بھی کیا ۔


    ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سی ٹی او لاہور نے اس ٹریفک وارڈن کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے اور اس کے خلاف محکمانہ کارروائی کاآغاز کیا جا رہا ہے۔پنجاب پولیس خواتین کےاحترام اور تحفظ کو یقینی بناتی ہےہراسانی میں ملوث افرادکے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

    ٹریفک پولیس کے اس نوٹیفیکیشن اور ایکشن پر شکریہ ادا کیا-

  • چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو ہٹانے کا فیصلہ

    چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو ہٹانے کا فیصلہ

    حکومت نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق حکومت نے تکنیکی بنیادوں پر چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق نیب ترمیمی آرڈیننس کی میعاد 2 جون کو ختم ہو رہی ہے اور جب آرڈیننس ختم ہوگا تو موجودہ چیئرمین نیب اپنے عہدے پر برقرار نہیں رہ سکیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہےکہ نیب ترمیمی آرڈیننس میں موجودہ چیئرمین نیب کو اگلے چیئرمین کی تعیناتی تک کام جاری رکھنے کی شق شامل کی گئی تھی اور جسٹس (ر) جاوید اقبال عارضی انتطام کے تحت اس وقت بطور چیئرمین نیب کام کر رہے ہیں۔

    موجودہ حکومت پی ٹی آئی دور کےآرڈیننس کی اسمبلی سے منظوری نہیں کرائے گی کیونکہ وہ خود اصلاحات کا پیکج لانے جا رہی ہے۔ جیو نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے سیاستدانوں اور بیوروکریسی کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) اختیارات تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ کرپشن کے نام پرنیب کارروائی کا دائرہ کار تبدیل کرنے کیلئے نیب آرڈیننس میں 31 ترامیم تیار کرلی گئی ہیں اور کرپشن کیسز میں نااہلی 10 سال کے بجائے 5 سال کیلئے ہوگی اور 5 سال بعد الیکشن لڑا جاسکے گا۔

    ترمیم کے مطابق کرپشن کیس میں سزا پر اپیل کاحق ختم ہونے تک عوامی عہدے پر فائز رہا جاسکے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی ترامیم میں نیب کا ملزم کو گرفتار کرنے کا اختیارختم کردیا گیا ہے اور اب عدالت کی منظوری سے نیب ملزم کو گرفتار کرسکے گی۔5سال سے زیادہ پرانی ٹرانزیکشن یا اقدام کے خلاف نیب انکوائری نہیں کرسکےگا، بار ثبوت ملزم کے بجائے نیب کوفراہم کرنا ہوگا ورنہ انکوائری شروع نہیں ہوسکے گی۔

    نئی مجوزہ ترمیم کے تحت وزیراعظم، کابینہ ارکان اورکابینہ کمیٹیوں کے فیصلوں پرنیب کارروائی نہیں کرسکے گا جبکہ زیرالتوا انکوائریاں اور انڈر ٹرائل مقدمات احتساب عدالت سے متعلقہ اتھارٹیزکومنتقل ہوں گے۔

    مجوزہ ترمیم کے مطابق سیاستدانوں اوربیوروکریسی کے خلاف مالی فائدہ ثابت کیے بغیرکرپشن کیس نہیں بنےگا، سیاستدانوں اوربیوروکریسی کے اچھی نیت کے فیصلوں پر بھی نیب کارروائی نہیں کرسکے گا۔

    دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ ترامیم کے مسودے پراتحادی جماعتوں اور پی ٹی آئی سے مشاورت ہوگی، اتحادیوں اورپی ٹی آئی سے مشاورت کے بعد حتمی مسودہ کابینہ کو ارسال کیا جائےگا۔

  • گرفتاری کا خوف،عمران خان کے ایک  اورقریبی ساتھی حفیظ شیخ نےعدالت سے رجوع کر لیا

    گرفتاری کا خوف،عمران خان کے ایک اورقریبی ساتھی حفیظ شیخ نےعدالت سے رجوع کر لیا

    سابق وزیراعظم عمران خان کے ایک اور قریبی ساتھی سابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے گرفتاری سے بچنے کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ پر نجی کمپنی کو فائدہ پہنچانے کے الزام کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ عبد الحفیظ نے احتساب عدالت میں پیش ہونا ہے، درخواست گزار اس وقت دبئی میں رہائش پذیر ہیں جبکہ نیب کے ساتھ مکمل تعاون کے لیے تیار ہیں۔

    عدالت نے عمران خان کے قریبی ساتھی عبد الحفیظ شیخ کی 10 روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ وطن واپسی پر نیب حفیظ شیخ کو گرفتار نہ کرے۔
    نیب حکام کا کہنا ہے کہ سابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کیخلاف کراچی کی احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کردیا گیا ہے۔

    اس سے قبل احتساب عدالت نے سابق مشیر خزانہ حفیظ شیخ کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے جبکہ ذرائع کے مطابق سابق مشیر خزانہ پر ایک کروڑ 12 لاکھ ڈالر کا قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔