Baaghi TV

Category: لاہور

  • بہت ہوگیا اب عدلیہ پرالزام تراشی برداشت نہیں کریں گے،لاہور ہائیکورٹ

    بہت ہوگیا اب عدلیہ پرالزام تراشی برداشت نہیں کریں گے،لاہور ہائیکورٹ

    بہت ہوگیا اب عدلیہ پرالزام تراشی برداشت نہیں کریں گے،لاہور ہائیکورٹ
    لاہور ہائیکورٹ میں حمزہ شہباز کی حلف برداری کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت ہوئی ،

    ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس عدالت میں پیش ہوئے، جسٹس صداقت علی خان نے استفسار کیا کہ اٹارنی جنرل کو بلایا گیا تھا وہ پیش نہیں ہوئے۔ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ ہم تحریری جواب جمع کرانا چاہتے ہیں

    جسٹس صداقت علی خان نے کہا کہ انٹرا کورٹ اپیل میں غلطیاں ہیں ، بیان حلفی بھی درست نہیں ،وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ یہ میرے آفس کی غلطی ہے جسٹس صداقت علی خان نے درخواست گزار کے وکیل کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی انٹراکورٹ اپیل میں تکنیکی غلطیاں ہیں انٹراکورٹ اپیل میں بیان حلفی بھی درست نہیں

    وکیل اظہر صدیق نے عدالت میں کہا کہ یہ میرےآفس کی غلطی ہے جسٹس صداقت علی خان نے کہا کہ ہم نےاس کیس کومیرٹ پرسننا ہے، یہ آئینی معاملہ ہے ہم اس کوحل کریں گے عدالت نے اپیل میں غلطیاں ختم کرکے ترمیم کرنے کی اجازت دے دی عدالت نے وکیل اظہر صدیق سے استفسار کیا کہ آپ کا بینچ سے متعلق وی لاگ چل رہا ہے؟ بہت ہوگیا اب عدلیہ پر الزام تراشی برداشت نہیں کریں گے، ججز پر کیچڑمت اچھالیں

    مسجد نبوی واقعہ توہین رسالت کے زمرے میں‌ آتا ہے، مبشر لقمان کے فین کی قوم سے اپیل

    مسجد نبوی کو جلسہ گاہ بنانیوالو شرم کرو، بے حرمتی کا سازشی پکڑا گیا، مبشر لقمان پھٹ پڑے

    مسجد نبوی میں نازیبا نعرے، رانا ثناء اللہ نے بڑا اعلان کر دیا

    سینکڑوں پیغامات موصول ہوئے کہ حکومت ایکشن کیوں نہیں لے رہی۔ مریم نواز کا ردعمل

    سعودی عرب میں گرفتاریوں کی ویڈیو

    شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق مسجد نبوی میں واقعہ کی خود نگرانی کرتے رہے

  • ہیلتھ کارڈ جاری رہے گا،مفت ادویات کی فراہمی بحال کریں گے،مسلم لیگ ن

    ہیلتھ کارڈ جاری رہے گا،مفت ادویات کی فراہمی بحال کریں گے،مسلم لیگ ن

    مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے محکہ صحت کی بہتری کے لیے اہم اجلاس ہوا، ہم نے ڈینگی کے مسئلہ پر بات کی، شہباز شریف نے رول ماڈل بنایا تھا جس کی دیگر ممالک نے بھی تعریف کی تاہم پچھلے دور میں حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے لوگ جاں بحق ہوئے ہیں، آج ہم نے اہم فیصلے کئیے ہیں ڈینگی کے حوالے سے کام شروع کردیں گے ہم پوائنٹ سکورنگ نہیں کریں گےجو عمران خان کی حکومت کرتی رہی ہے ،وزیر اعلیٰ کے ساتھ کابینہ کا ہونا ضروری ہے جس کے آئینی اور قانونی تقاضے ہیں

    خواجہ سلمان رفیق نے عمران نزیز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وفاق میں عدم اعتماد کے بعد تحریک انصاف نے جو کیا اس میں سپریم کورٹ کو عمل دخل دینا پڑا جس کے بعد صورتحال بہتر ہوئی،یہی صورت حال پنجاب میں بھی پیدا کی گئی.سلمان رفیق نے کہا کہ کینسر ایک موذی مرض ہے اس کی ادویات کے حوالے سے آپ سب نے بات کی ،2018 تک ہمارا پروگرام بہتر انداز میں چلتا رہا ایک دن بھی ناغہ نہیں ہوا،بد قسمتی سے پچھلے دور میں اس پروگرام میں تعطل کیا گیا،جیسے ہی حمزہ شہباز نے ذمہ داری سنبھالی ہم نے فوری طور پر اس حوالے سے کام شروع کر دیا گیا،انہوں نے کہا کہہ صدر مملکت عارف علوی اور سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ قانون سے کھلواڑ کر رہے ہیں.

    ،حمزہ شہباز نے ہدایت کی ہے کہ کوئی راستہ نکالا جائے جس سے ادویات کی فراہمی بحال ہو.بجٹ کی تکمیل کا عمل تحریک انصاف اور ق لیگ کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے مکمل نہیں ہو رہا.تمام مشکلات کے باوجود ہم محنت کریں گے اور آگے بڑھیں گے.خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ عمران خان کی انا اور سابق گورنر عمر سرفراز کی خوشنودی اگرغریب عوام سے زیادہ اہم ہے تو قائم رہنی چاہیے ،لوگ آئیں گے اور چلیں جائیں گےکوئی شخص پاکستان سے زیادہ اہم نہیں ہے ،ان کو جولائی میں علم ہو گیا تھا کہ عدم اعتماد آ رہی ہے تو مارچ میں کاغذ لہرا کر سازش کا نعرہ لگایا.نواز شریف نے عالمی رہنماؤں کے دباؤ کو مسترد کر کے ایٹمی دھماکے کئیے .ان کے پاس اپنی کارکردگی دیکھانے کو کچھ نہیں ہے ان کے لنگر خانے بھی سیلانی والوں کے نکلے،آپ کا کام صرف مانگنا ہی ہے، چوہدری پرویز الٰہی کی سیاست وضع داری کو بھی آپ نے ختم کر دیا ہے.محمد خان بھٹی کو ہدایت کی گئی کہ جو بھی نتیجہ ہو بتانا وہی ہے جو پرویز الٰہی کہیں گے .پنجاب اسمبلی میں جو کچھ ہوا اس پر افسوس ہے ایسا نہیں ہونا چاہیے .ہم لوگوں کو سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، آپ نے پٹرول کی قیمت کا علان کر دیا لیکن ایک پیسہ نہیں رکھا اس کے لیے ،آپ کو بزدار کے استعفیٰ پر بعد میں یاد آیا کہ وہ غیر آئینی تھا، چوہدری سرور نے بزدار کو بلا کر استعفیٰ کی تصدیق کی.آپ منحرف اراکین کے حوالے سے بڑا شور مچا رہے ہیں لیکن جب ہمارے لوگ آپ کے ساتھ ملے تھے تب تو بڑے خوش ہوتے تھے ،آپ کے لوگ اقتدار کے لیے نہیں عوام کو جواب دینے کے لیے الگ ہوئے ہیں،شہباز گل جس کو کوئی نہیں جانتا تھا اس کو آپ نے تحریک انصاف کا ماما بنایا ہوا ہے ،مسجد نبوی میں جو کچھ ہوا شیخ رشید اور عمران خان کو اور کہیں نہیں تو اللہ کے سامنے جوابدہ ہونا پڑے گا.کینسر کی ادویات روکنے پر آپ کو جواب دینا ہو گا ،آپ خزانہ خالی چھوڑ کر گئے ہیں آئی ایم ایف کے ساتھ ایسا معاہدہ کر گئے ہیں جو کسی صورت قابل قبول نہیں.چوہدری پرویز الٰہی کے ذہن میں جو سازش تھی وہ اس پر عمل کر رہے ہیں ،آئین شکنوں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی .کابینہ کی تشکیل کا راستہ بہت جلد نکلے گا اور آئین شکنوں کو سزا ملے گی ،جو ادویات ہم خرید کر گئے تھے تحریک انصاف حکومت نے انہیں سے گزارا کیا نئی نہیں خریدی،ہم کم وقت میں وہ تمام اقدامات کریں گے جس سے عوام کو سہولیات ملیں گی ،ہم سیاسی لوگ ہیں ہم چاہتے ہیں بات چیت سے راستے نکلیں،لیکن جب بات پنجاب کی عوام کی ہو گی ہمیں اپنی ذات سے بلند ہونا پڑے گا ،سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کارڈ میاں نواز شریف نے شروع کیا تھا لیگل فریم ورک ہمارے دور میں ہوا تھا،بیس لاکھ کارڈ جنوبی پنجاب کے شہروں میں بانٹ دئیے تھے.ہم ہیلتھ کارڈ جاری رکھیں گے اور اس میں بہتری لائیں گے،منحرف اراکین پر تحریک انصاف کو سیخ پا ہونے کی ضرورت نہیں ہے،پرویز الٰہی تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی سے تعلق نہیں رکھتے نہ ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری ہوا،جن مریضوں کا کانٹریٹ ہے ان کو ادویات مل رہی ہیں،جن کو نہیں مل رہی ان کے لیے بھی کوئی راستہ نکالیں گے

  • محکمہ صحت اور ینگ ڈاکٹرزمیں کامیاب مذاکرات، ہسپتالوں میں اوپی ڈی ہڑتال موخر

    محکمہ صحت اور ینگ ڈاکٹرزمیں کامیاب مذاکرات، ہسپتالوں میں اوپی ڈی ہڑتال موخر

    لاہور :محکمہ صحت اور ینگ ڈاکٹرز کے مذاکرات کامیاب ہو گئے. ینگ ڈاکٹرز نے جناح ہسپتال سمیت دیگر ہسپتال میں اوپی ڈی ہڑتال موخر کر دی.

    محکمہ صحت نے صدر وائے ڈی اے جناح ہسپتال ڈاکٹر نوید کی معطلی کے معاملے پر تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی کی کنوینر ڈین آئی پی ایچ ڈاکٹر زرفشاں طاہر، ایم ایس لیڈی ایچیسن، ڈپٹی سیکرٹری جنرل سپشلائزد پر مشتمل ہیں، کمیٹی تین روز میں اپنی رپورٹ محکمہ صحت کو پیش کرے گی.

    دوسری طرف جناح ہسپتال کے اوپی ڈی میں تاحال جزوی کاونٹر بحال کیا گیا ہے. جناح ہسپتال کے او پی ڈی میں پرچی لینے کیلئے مریضوں کی لمبی لمبی لائنیں لگ گئی اور اکثر مریضوں کو عملے کی غیر حاضری کے باعث ٹیسٹ رپورٹ لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، مریضوں کا کہنا ہے کہ نئی حکومت کو چاہیے کہ ہسپتالوں کے حالات بہتر کرے. دور دراز سے کرایہ خرچ کر کے آتے ہیں لیکن یہاں پر ہرتال ملتی ہے. آئے روز ہڑتالوں کی وجہ سے علاج معالجے میں شدید مشکلات پیش آتی ہیں.

  • ڈاکٹروں کی پرائیویٹ پریکٹس پر پابندی،حکم عدولی پر نوکری سے فارغ

    ڈاکٹروں کی پرائیویٹ پریکٹس پر پابندی،حکم عدولی پر نوکری سے فارغ

    لاہور:محکمہ پرائمری ہیلتھ کے زیرسایہ کمپنی نے ڈاکٹرز کے معاشی قتل کی ٹھان لی. پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تجت کام کرنے والی کمپنی نے ڈاکٹرز کی پرائیویٹ پریکٹس پر پابندی لگا دی.

    پنجاب ہیلتھ فیسیلٹز مینجمنٹ کمپنی پنجاب میں مختلف ہیلتھ سنٹرز رن کررہی ہیں، پی ایچ ایف ایم سی (PHFMC) نے تمام ڈاکٹرز کو مراسلہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق ڈاکٹرزکو ہدایت کی گئی ہے کہ پرائیویٹ پریکٹس نہ کرنےکیلئے بیان حلفی جمع کروائے جائیں.

    پنجاب کے 14 اضلاع میں 931 بنیادی مرکز صحت اور 5 دیہی مرکز صحت کام کررہے ہیں. مراسلے سے پنجاب بھر میں کام کرنے والے 700 سے زائد ڈاکٹرز میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی، مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرز پرائیویٹ پریکٹس، کاروبار یا کسی اور کاروباری سرگرمی کا حصہ نہیں بن سکتے، مراسلے میں بیان حلفی نہ دینے والے ڈاکٹرز کو نوکری سے برخاست کرنے کی دھمکی بھی دی گئی ہے. مراسلے پرڈاکٹرز کمیونٹی میں تشویش پائی جارہی ہے۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ پریکٹس ہمارا بنیادی حق ہےہم کسی قسم کا کوئی الائونس بھی نہیں لےرہے.


  • ٹولنٹن مارکیٹ میں فوڈ اتھارٹی کا آپریشن،2200 کلو بیمارمرغیاں تلف

    ٹولنٹن مارکیٹ میں فوڈ اتھارٹی کا آپریشن،2200 کلو بیمارمرغیاں تلف

    لاہور:پیجاب فوڈ اتھارٹی کا بیمار، لاغر مرغیاں سپلائی کرنے والوں کے خلاف ایکشن.

    ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں ٹولنٹن مارکیٹ میں کارروائی کے دوران 2200 کلو بیمار مرغیاں برآمد کر لی گئیں.ڈی جی فوڈاتھارٹی شعیب جدون کے مطابق موذی بیماریوں کا شکار کم وزن مرغیاں سپلائی کرنے والے 2 سپلائر پکڑے گئے۔

    ڈی جی فوڈاتھارٹی نے بتایا کہ نذیر پولڑی اور شکیل پولڑی سپلائر بیمار مرغیاں ٹولنٹن مارکیٹ میں سپلائی کے لئے لا رہےتھے۔ خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی اور لاغرمرغیاں ذبح کر کے پیمکو بھٹی میں جلا دی گئیں۔

    برآمد شدہ زیادہ تر مرغیاں فلو،پھیپھڑوں، اور آنکھوں کی متعدد بیماریوں میں مبتلا پائی گئیں۔
    بیمار اور کم وزن مرغی کا استعمال انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ہے ۔ شعیب جدون نےعوام سے گزارش کی کہ مرغی ذبح کروانے سے پہلے اچھی طرح چیک کرلیں۔لاغر،کم عمریا پہلے سے ذبح شدہ مرغی ہرگز مت خریدیں۔

    ڈی جی فوڈ اتحارٹی نے شہریوں تک معیاری اور صحت بخش گوشت کی ہر ممکن فراہمی کیلئے مسلسل چیکنگ کا عمل جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا

  • 36 رکنی پنجاب کابینہ کے لئے وزراء کے نام فائنل

    36 رکنی پنجاب کابینہ کے لئے وزراء کے نام فائنل

    وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے پنجاب کابینہ کے لئے وزراء کے نام فائنل کر لئے ہیں، ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ کیلئے ناموں پر وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم شہباز شریف اور مریم نواز سے بھی مشاورت مکمل کر لی ہے ،نئی کابینہ کا اعلان جلد کر دیا جائیگا.

    صوبائی کابینہ کے اراکین کے ناموں کی منظوری وزیر اعلیٰ پنجاب نے پارٹی صدر اور وزیر اعظم سے باقاعدہ طور پر حاصل کر لی ہے ۔ پنجاب میں حکومت کے سب سے بڑا اتحادی ترین گروپ کے اراکین کے نام بھی فائنل کر لیے گئے، ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ کے لئے فائنل کئے گئے اراکین کی ابتدائی فہرست تیار کر لی گئی ہے جس کے مطابق حمزہ شہباز شریف کی صوبائی کابینہ 3ٰ6ارکان پر مشتمل ہو گی.

    پنجاب کابینہ کے لئے جو نام فائنل کئے گئے ہیں ان میں زیادہ تر وزراءکا تعلق لاہور سے ہے جن میں خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر کو صحت کی وزارتیں دی جاتیں کی۔ سیف الملوک کھوکھر، میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان، سردار اویس لغاری، ملک احمد خان، طاہر خلیل سندھو، ملک ندیم کامران، بلال یاسین ، صبا صادق، عظمیٰ بخاری اور ان کے شوہر سمیع اللہ کو بھی وزارت ملے گی جبکہ رانا اقبال احمد خان کو سپیکر اور وزیر دونوں کے لئے فہرست میں رکھا گیا ہے۔

    رانا مشہود احمد خان ، اعجاز اچلانہ، چودھری شفیق احمد سابق صوبائی وزیر کرنل شجاع خانزادہ مرحوم کے بیٹے عمر شجاع خانزادہ ،ظفر اقبال کے نام ابتدائی طور پر مسلم لیگ (ن) سے فائنل کئے گئے ہیں تاہم ان میں کمی بیشی کا بھی امکان ہے. ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کو4وزارتیں، 3پارلیمانی سیکرٹری اور 2 معاون خصوصی دیئے جائیں گے۔ پیپلزپارٹی کے جن اراکین کو وزارتیں دی جائیں گی ان میں علی حیدر گیلانی، حسن مرتضیٰ، علی حسن،مخدوم عثمان ، نبیل رئیس ممتاز چانگ کے نام شامل ہیں۔ن لیگ کے بڑے اتحادی ترین گروپ سے صوبائی کابینہ کے لئے جو نام فائنل کئے گئے ہیں ان میں نعمان لنگڑیال، ملک اسد کھوکھر ،عبدالعلیم خان، عاشر چوھدری کے نام فائنل کئے گئے ہیں ۔ مسلم لیگ ن کے رانا محمد ارشد اور خواجہ احمد حسان کو مشیر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ عطا اللہ تارڑ ترجمان پنجاب حکومت ہون گے.

  • علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے لیڈی سمگلر گرفتار،منشیات برآمد

    علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے لیڈی سمگلر گرفتار،منشیات برآمد

    اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب نےکاروائی کر کے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنیادی.لیڈی سمگلر کو گرفتار کر لیا گیا٠ تفصیلات کے مطابق لاہور کےعلامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر شک گزرنے پر مسافر خاتون کی تلاشی لی گئی تو دوران تلاشی اس سے منشیات برآمد ہو گءی۔برآمد ہونے والی منشیات میں تقریبا ایک کلوگرام چرس شامل ہے۔

    اے این ایف کے مطابق ملزمہ کا نام مہک ہے اور وہ لاہور سے پرواز نمبر pk 412 کے زریعے شارجہ جا رہی تھی۔ملزمہ نے منشیات کو بڑی مہارت کے ساتھ چنوں میں چھپایا ہوا تھا۔ ملزمہ کو حراست میں لے کر مزید تفتیش کی جارہی ہے

  • پی ٹی آئی کی جانب سےکردارکشی مہم،ملک میں اشتعال انگیزی پھیلنے کا خطرہ

    پی ٹی آئی کی جانب سےکردارکشی مہم،ملک میں اشتعال انگیزی پھیلنے کا خطرہ

    پاکستان تحریک انصاف نے شوشل میڈیا پر پارٹی سے منحرف ہونے والے ارکان اسمبلی کے خلاف بھرپور کردارکشی کی مہم چلانا شروع کردی جس کے انتہائی ہولناک نتائج برآمد ہوں گے. پی ٹی آئی کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا ٹیم کو منحرف ارکان اور موجودہ خکومت کی کردار کشی کی کھلی چھٹی دے ری ہے. عمران خان اپنے جلسوں میں بھی پارٹی کی پالیسیوں سے منحرف ارکان اور خکومت کے خلاف اشتعال انگریز خطاب کر چکے ہیں. عمران خان نا صرف منحرف ارکان اورحکومت بلکہ ریاستی اداروں کے خلاف بھی ہرزہ سرائی کر چکے ہیں. سابق وزیراعظم عمران خان کے جلسوں میں خطاب اور پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کی جانب سے پھیلانے جانے والے اشتعال سے ملک میں افراتفری اور انارکی پھیلے گی. عمران خان کے اشتعال انگریز بیانات میں منحرف ارکان اور موجودہ خکومت کے علاوہ ریاستی اداروں کو بھی نشانہ بنایا گیا. جس پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ اور ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے واضح طور پر کہا گیا کہ فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے اور ادارہ کو سیاست میں نا گھسیٹا جانے. پی تی آئی کے چیئر مین عمران خان کی جانب سے استعمال کی جانے والی اشتعال انگیز زبان کے باعٹ ملک میں اشتعال انگیزی کے واقعات بھی رونما ہو چکے ہیں. جن میں اسلام آباد کےمقامی ریسٹورنٹ میں پی تی آئی کے کارکن کی جانب سے منحرف رکن اسمبلی اور سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری پر حملے شامل ہیں. موجودہ حکومت کے وفاقی وزیر قانون بھی سوشل میڈیا پر کردار کشی کے حوالے سے اہم فیصلے کا عندیا دے چکے ہیں تاہم اگر بروقت اقدامات نا اٹھائے گئے تو ملک میں اشتعال انگیزی اور افراتفری پھیل جائے گی.

  • 5 سالوں میں 1405 ملزمان کو سزائیں دلوائیں، چیئرمین نیب

    5 سالوں میں 1405 ملزمان کو سزائیں دلوائیں، چیئرمین نیب

    5 سالوں میں 1405 ملزمان کو سزائیں دلوائیں، چیئرمین نیب

    قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال میگا کرپشن مقدمات میں ہونیوالی پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے نیب لاہور بیورو پہنچے جہاں نیب لاہور کے ڈائریکٹر جنرل نے کمبائینڈ انویسٹی گیشن ٹیموں کے ہمراہ چیئر مین نیب کو میگا کرپشن مقدمات پر جامع بریفنگ دی۔چیئر مین نیب ایک روز بعد متعدد ہاؤسنگ سوسائٹیوں سے برآمد کئے گئے 1 ارب سے زائد مالیت کے چیک دورانِ تقریب متاثرین کے حوالے کرینگے۔

    بریفنگ کے دوران نیب آفیسران سے مخاطب ہوتے ہوئے جسٹس جاوید اقبال نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ نیب کیسز کی تحقیقات کو کسی بھی دباؤ یا اثر سے مبرا ہو کر صرف اور صرف میرٹ کی بنیاد پر جاری رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نیب ایک قومی ادارہ ہے جسکی وابستگی پاکستان اور پاکستان کے عوام اور انکے مفادات ہیں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ نیب کا کام بدعنوانی کیخلاف ہر حالات میں متحرک رہنا ہے اور نیب اپنے لائحہ عمل پر عملی طور پر عمل پیرا ہے۔ نیب ریفرنسز کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گذشتہ 5 سالوں کے دوران نیب نے 1405 ملزمان کو معزز عدالتوں سے سزائیں دلوائی ہیں جو نیب کے آپریشنل و پراسیکیوشن ونگ کی کامیابی کا عملی مظاہرہ ہے۔

    ڈی جی نیب لاہور کی سربراہی میں نیب لاہور بیورو کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گذشتہ سالوں کے دوران نیب لاہور کے اقدامات و ریکوریوں نے نیب کی مجموعی کارکردگی پر مثبت اثرات مرتب کئے ہیں۔چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ نیب انسداد بدعنوانی کا اعلی ترین قومی ادارہ ہے جسکے تمام اقدامات ہمیشہ آئین و قانون کے تابع رہتے ہوئے سرانجام دیئے جاتے ہیں۔ نیب کی کارکردگی کو متعدد قومی اور بین الاقوامی اداروں نے نہ صرف سراہا ہے بلکہ نیب کو اقوام متحدہ کے انسداد بدعنوانی کنونشن کے تحت پاکستان کا فوکل ادارہ بھی قرار دیا گیا ہے۔

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

    فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

    نیب نے فرح خان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا

    نیب نے سابق خاتون اول کی دوست کے حوالے سے وضاحت کردی

    شہزاد اکبر بھاگ گیا، فرح بھاگ گئی،کچھ کیا نہیں تو ڈر کیسا؟ سعد رفیق

  • قائم مقام گورنرپنجاب،پرویزالہی کی قانونی ماہرین سے مشاورت

    قائم مقام گورنرپنجاب،پرویزالہی کی قانونی ماہرین سے مشاورت

    سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی پنجاب اسمبلی پہنچ گئے ۔سپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے اسمبلی سیکرٹریٹ میں موجودہ صورتحال پر افسران کو اہم ہدایات دیں جبکہ حکومت پنجاب نے چوہدری پرویز الٰہی کو قائم مقام گورنر کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے. زرائع کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی تاحال قائم مقام گورنر بننا نہیں چاہتے، قائمقام گورنر بننے کی صورت میں ڈپٹی سپیکر سردار دوست محمد مزاری قائم مقام سپیکر بن جائیں گے۔

    ذراہع کے مطابق چوہدری پرویز الہی ڈپٹی سپیکر کو قائمقام سپیکر نہیں بنانا چاہتے ۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی موجودہ صورتحال کے پیش نظر اپنے قریبی رفقاء اور قانونی ماہرین سے مشاورت شروع کر دی ہے. تاہم چوہدری پریز الہی کا کہنا ہے کہ آئین اور قانون کے مطابق ہی امور سرانجام دیں گے۔غیر آئینی اقدامات کی فیکٹری حکومت نے لگا رکھی ہے.