Baaghi TV

Category: لاہور

  • وزیراعلیٰ حمزہ شہباز جہانگیر ترین کو ملنے پہنچ گئے

    وزیراعلیٰ حمزہ شہباز جہانگیر ترین کو ملنے پہنچ گئے

    وزیراعلٰی پنجاب حمزہ شہباز شریف ملاقات کیلئے جہانگیر خان ترین کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔
    حلف اٹھانے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے سابق قریبی دوست جہانگیر خان ترین سے رابطہ کیا تھا،

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز آج جہانگیر ترین سے ملاقات کے لئے پہنچے تو جہانگیر ترین نے نو منتخب وزیراعلیٰ کا استقبال کیا، وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازنے جہانگیر ترین کی خیریت دریافت کی وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے سیاسی تعاون پر جہانگیر ترین کا شکریہ ادا کیا، ن لیگی وفد میں عطااللہ تارڑ، ملک احمد خان سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے جو وزیراعلیٰ کے ہمراہ جہانگیر ترین کی رہائشگاہ پہنچے ، ملاقات میں پنجاب کی حکومت سازی کے معاملات پر بات چیت کی گئی، جہانگیر ترین گروپ میں کابینہ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے

    جہانگیر ترین نے پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کی حمایت کا اعلان کیا تھا، ن لیگی رہنما اسحاق ڈار نے لندن میں جہانگیر ترین سے ملاقات کی تھی جس کے بعد جہانگیر ترین نے حمایت کی تھی، جہانگیر ترین علاج کے لئے لندن گئے ہوئے تھے ،وہ گزشتہ روز ہی لاہور پہنچے ہیں، طبیعت کے حوالے سے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ میری طبیعت اب بہتر ہے اور ڈاکٹروں کی اجازت کے بعد وطن واپسی ممکن ہوئی۔ان کا کہنا تھاکہ میری صحت یابی کیلئے دعا کرنے پرسب کا مشکور ہوں، جلد ساتھیوں سے مشاورت اورملاقاتوں کاسلسلہ شروع کروں گا۔

    دوسری جانب کل شام تک پنجاب کابینہ کے ارکان حلف اٹھا لیں گے پہلے مرحلے میں اتحادی جماعتوں اور ن لیگ کے اہم رہنما حلف اٹھا ئیں گے پنجاب کابینہ 40 سے 45 ارکان پر مشتمل ہو گی وزیراعلی حمزہ شہباز نے حلف لینے کے بعد کابینہ پر مشاورت شروع کر دی مشاورت سربراہ مسلم لیگ ن نوازشریف،وزیراعظم شہباز شریف،جہانگیر خان ترین اور علیم خان سے کی جائیگی۔ کابینہ میں جہانگیر ترین گروپ،علیم خان گروپ اور کھوکھر برادران کو بھی شامل کیا جائیگا

    مسلم لیگ ن کے ملک احمد خان،خواجہ سلمان رفیق،،رانا مشہود،خواجہ عمران نذیراور بلال یاسین کا بھی کابینہ میں شمولیت کا امکان ہے۔سیف الملوک کھوکھر ، رانا مشہود منشااللہ بٹ صوبائی کابینہ میں شامل ہونے کا امکان ہے پنجاب کابینہ میں ذیشان رفیق ، سمیع اللہ خان جہانگیر خانزادہ شامل ہونے کا امکان ہے پیپلز پارٹی کے حسن مرتضی سمیت دو افراد صوبائی کابینہ میں شامل ہونے کا امکان ہے

    بعد ازاں وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے داتا دربار پر حاضری دی اس موقع پر ماجد ظہور بھی انکے ہمراہ تھے،

    واضح رہے کہ حمزہ شہباز شریف نے بطور وزیراعلی پنجاب اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے حمزہ شہباز سے وزیراعلیٰ کا حلف لے لیا حمزہ شہباز شریف پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے 21ویں وزیراعلی ہیں

    آزادی اظہار کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،مریم اورنگزیب

    قانون کے برخلاف حلف برداری کو رکوایا گیا،عطا تارڑ

    حلف نہ لینے کے معاملے پرعدالتی حکم پرعمل کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

    صدر مملکت نے وزیراعظم کو خط کا "جواب” دے دیا

    فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

    فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

    فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

    فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

    حمزہ شہباز شریف نے بطور وزیراعلی پنجاب اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

    آئین شکنوں کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے ڈال دینا چاہئے،مریم نواز

    حلف اٹھانے کے بعد حمزہ شہباز کا عمران خان کے سابق قریبی دوست سے رابطہ

  • حلف اٹھاتے ہی حمزہ شہباز ان ایکشن، اجلاس طلب، اہم فیصلے متوقع

    حلف اٹھاتے ہی حمزہ شہباز ان ایکشن، اجلاس طلب، اہم فیصلے متوقع

    حمزہ شہباز شریف کا بطور وزیراعلی پنجاب نوٹفیکشن جاری کر دیا گیا ہے

    نوٹفکیشن چیف سیکرٹری پنجاب نے جاری کیا ہے، چیف سیکرٹری پنجاب نے عثمان بزدار صاحب کو ڈی نوٹیفائی کر دیا ۔
    دوسری جانب حمزہ شہباز نے فوری بیورو کریسی کا اجلاس طلب کر لیا، پنجاب میں افسران کو عہدوں سے ہٹائے جانے کا امکان ہے دوسری جانب تبادلے بھی ہوں گے،

    وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے چارچ سنبھال لیا ،وزارت اعلیٰ آفس آمد پر حمزہ شہباز کو گارڈ آف آںر پیش کیا گیا،

    نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازنے کہا ہے کہ ہمارے لیے چیلنجز بہت زیادہ ہیں، چاہتے ہیں لوگوں کو ریلیف فراہم کریں

    تقریب حلف برداری کے بعد صحافیوں سےغیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہبازکا کہنا تھا کہ ہمارے پاس وقت تھوڑا ہے اور چیلنجز بہت زیادہ ہیں گزشتہ حکومت نے صحت اور تعلیم سمیت کئی چیلنجز چھوڑے ہیں امن و امان کی صورتحال کا بھی مسئلہ ہے ہمیں تمام چینلجز کو پورا کرنا ہے یہ صرف (ن) لیگ کی حکومت نہیں ہے اس میں اتحادی جماعتیں بھی شامل ہیں یہ سیاسی جماعتوں کا اتحاد ہے جس وجہ سے سب کومل کر فیصلہ لینا ہوتا ہے صوبہ بہت بڑا ہے اور چیلنجز بہت زیادہ ہیں چاہتے ہیں انہیں پورا کریں اور لوگوں کو ریلیف دیں

    حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ایک ماہ سے پنجاب آئینی بحران کا شکار تھا،پنجاب اسمبلی کے اندر تماشا لگایا گیا، پرویز الہٰی نے آئین اور قانون کی دھجاں بکھیریں، گورنر پنجاب نے ہائیکورٹ کے فیصلوں کا مذاق بنایا، یہ آئین کا نہیں، پاکستان اور پنجاب کی 12 کروڑ عوام کا مذاق ہے،دنیا نے دیکھا کہ عمران خان نے اپنی انا کے آگے آئین کو چھوٹا کر دیا، سپریم کورٹ کو رات کے 12 بجے عدالت لگانا پڑی،سپریم کورٹ عدالت نہ لگاتی تو پاکستان بنانا ریپبلک بن جاتا، پنجاب کے عوام کا کیا قصور ہے کہ انہیں چیف ایگزیکٹو سے محروم رکھا،اپنے اتحادیوں کے ساتھ پاکستان اور پنجاب کے عوام کے مفاد میں آگے بڑھیں گے، تحریک انصاف نے بربادی، بیڈ گورننس اور کرپشن کی مثالیں قائم کیں،

    وزیراعلیٰ حمزہ شہبازشریف نے کابینہ کے حوالے سے مشاورت کی ہے، پیپلزپارٹی اورن لیگ کےاراکین ابتدائی کابینہ میں شامل ہوں گے، ملک احمدخان،سلمان رفیق،خواجہ عمران نذیر، مجتبیٰ شجاع الرحمان، رانا مشہود احمد خان،بلال یاسین کو بھی وزارت ملنے کا امکان ہے جہانگیرترین گروپ کو اسپیکر پنجاب اسمبلی کا عہدہ دیئے جانے کا امکان ہے

    دوسری جانب وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے حمزہ شہباز کوحلف لینے پر مبارکباد دی اور کہا کہ ن لیگ کی قیادت اور کارکنوں کو پنجاب میں جمہوری عمل مکمل ہونے پر مبارکباد،افسوس ہے کہ پارلیمنٹ کے فیصلے عدالتوں کو کرنے پڑھ رہے ہیں ،

    وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے حمزہ شہباز کوبطوروزیراعلیٰ پنجاب حلف لینے پرمبارکباد دی اور کہا کہ حمزہ شہباز پنجاب کو ترقی کی نئی منزل کی طرف کے کر جائیں گے،شہباز شریف نے پنجاب میں ترقی کا سفر جہاں سے چھوڑا تھا وہیں سے اس کا آغاز کرینگے،وفاق میں تبدیلی اقتدارکے بعد آج پنجاب میں بھی آئینی اور قانونی مرحلے کااختتام ہوگیا اب پاکستان ایک آئینی ، جمہوری اور فلاحی ریاست کے طرف بڑھ چکا ہے،

    وفاقی وزیر آبی وسائل خورشید شاہ نے حمزہ شہباز کو حلف اٹھانے پر مبارک باد دی ہے اور کہا ہے کہ آئین شکنوں کے مقابلے میں یہ جمہوریت پسندوں کی ایک اور فتح ہے وفاق اور پنجاب کی طرح آئین شکنوں کو ہر میدان میں شکست ہوگی، جمہوریت کے استحکام اور ترقی کیلئے جمہوری رویوں کا ہونا ضروری ہے،ہم اس ملک کی ترقی کیلئے مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھیں گے،

    ن لیگی رہنما ایاز صادق کا کہنا تھا کہ اللہ کی مہربانی سے پنجاب میں 29 روز کا آئنی بحران ختم ہوا،پنجاب نے حکومت نہ ہونے سے 29 دن نقصان اٹھایا عدلیہ کی ہدایات پر آج حمزہ شہباز کا بطور وزیر اعلی حلف جمہوری انداز سے ہوا فاضل عدلیہ نے جمہوری روایات کے تحت سپیکر قومی اسمبلی کی ذمہ داری لگائی،عدلیہ کسی اور کی بھی ذمہ داری لگا سکتی تھی لیکن جمہوری ادارے کی ذمہ داری لگائی جو دس سال حکمرانی کرنا چاہتے تھے وہ تکبر کی وجہ سے چلتے بنے،جو لوگ میرا مذاق اڑاتے تھے وہ آج دیکھ لیں اللہ تعالیٰ نے میاں صاحب کو بھی لفٹ کرا دی شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بھی لفٹ کرا دی۔

    ن لیگی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھانے پر بہت بہت مبارک ہو۔۔۔میری ہمدردیاں پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔۔۔جی بھر کر رو لیں شاید بوجھ ہلکا ہوجائے۔۔۔

    واضح رہے کہ حمزہ شہباز شریف نے بطور وزیراعلی پنجاب اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے حمزہ شہباز سے وزیراعلیٰ کا حلف لے لیا حمزہ شہباز شریف پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے 21ویں وزیراعلی ہیں

    آزادی اظہار کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،مریم اورنگزیب

    عمران خان نے خطرناک کھیل کھیلا، کسی بھی رحم یا رعایت کا مستحق نہیں،مریم نواز

    قانون کے برخلاف حلف برداری کو رکوایا گیا،عطا تارڑ

    حلف نہ لینے کے معاملے پرعدالتی حکم پرعمل کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

    صدر مملکت نے وزیراعظم کو خط کا "جواب” دے دیا

    فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

    فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

    فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

    فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

    حمزہ شہباز شریف نے بطور وزیراعلی پنجاب اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

    آئین شکنوں کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے ڈال دینا چاہئے،مریم نواز

    حلف اٹھانے کے بعد حمزہ شہباز کا عمران خان کے سابق قریبی دوست سے رابطہ

  • حلف اٹھانے کے بعد حمزہ شہباز کا عمران خان کے سابق قریبی دوست سے رابطہ

    حلف اٹھانے کے بعد حمزہ شہباز کا عمران خان کے سابق قریبی دوست سے رابطہ

    حلف اٹھانے کے بعد حمزہ شہباز کا عمران خان کے سابق قریبی دوست سے رابطہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حلف اٹھانے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے سابق قریبی دوست جہانگیر خان ترین سے رابطہ کیا ہے،

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز آج جہانگیر ترین سے ملاقات کریں گے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے جہانگیر ترین سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر جائیں گے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز ملاقات میں جہانگیر ترین کی خیریت دریافت کریں گے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سیاسی تعاون پر جہانگیر ترین کا شکریہ ادا کریں گے

    جہانگیر ترین نے پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کی حمایت کا اعلان کیا تھا، ن لیگی رہنما اسحاق ڈار نے لندن میں جہانگیر ترین سے ملاقات کی تھی جس کے بعد جہانگیر ترین نے حمایت کی تھی، جہانگیر ترین علاج کے لئے لندن گئے ہوئے تھے ،وہ گزشتہ روز ہی لاہور پہنچے ہیں، طبیعت کے حوالے سے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ میری طبیعت اب بہتر ہے اور ڈاکٹروں کی اجازت کے بعد وطن واپسی ممکن ہوئی۔ان کا کہنا تھاکہ میری صحت یابی کیلئے دعا کرنے پرسب کا مشکور ہوں، جلد ساتھیوں سے مشاورت اورملاقاتوں کاسلسلہ شروع کروں گا۔

    واضح رہے کہ حمزہ شہباز شریف نے بطور وزیراعلی پنجاب اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے حمزہ شہباز سے وزیراعلیٰ کا حلف لے لیا حمزہ شہباز شریف پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے 21ویں وزیراعلی ہیں

    آزادی اظہار کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،مریم اورنگزیب

    عمران خان نے خطرناک کھیل کھیلا، کسی بھی رحم یا رعایت کا مستحق نہیں،مریم نواز

    قانون کے برخلاف حلف برداری کو رکوایا گیا،عطا تارڑ

    حلف نہ لینے کے معاملے پرعدالتی حکم پرعمل کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

    صدر مملکت نے وزیراعظم کو خط کا "جواب” دے دیا

    فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

    فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

    فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

    فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

    حمزہ شہباز شریف نے بطور وزیراعلی پنجاب اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

    آئین شکنوں کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے ڈال دینا چاہئے،مریم نواز

  • حمزہ شہباز حلف،عدالت لارجر بینچ بنانے کی سفارش کرتی ہے ،تحریری حکمنامہ

    حمزہ شہباز حلف،عدالت لارجر بینچ بنانے کی سفارش کرتی ہے ،تحریری حکمنامہ

    اب تواس پرلارجربینچ بنناچاہیے،حمزہ شہباز کا حلف رکوانے کی درخواست پر عدالت کے ریمارکس

    لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کے حلف کے حکم کیخلاف تحریک انصاف کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا
    جسٹس ساجد محمود سیٹھی اور جسٹس طارق سلیم شیخ نے تحریری فیصلہ جاری کیا ،تحریری فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ عدالت معاملے کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے لارجر بینچ بنانے کی سفارش کرتی ہے، درخواست میں اہم قانونی اور آئینی سوالات اٹھائے گیے ہیں عدالت مناسب سمجھتی ہے کہ کم از کم پانچ یا اس سے زیادہ معزز ججوں پر مشتمل ایک لارجر بینچ کی تشکیل دیا جائے، عدالت پیرا 9 حزف کرنے کا حکم دیتی ہے، پیرا 9 میں صدر اور گورنر سے متعلق آبزرویشن دی گئی تھی، درخواست گزار نے بتایا کہ صدر اور گورنر کو فریق نہیں بنایا گیا، درخواست گزار نے بتایا کہ صدر اور گورنر کے خلاف منفی ریمارکس دئیے گیے جو خارج کیے جائیں سنگل بینچ کی درخواست قابل سماعت نہیں تھی, توہین عدالت کی درخواست دائر ہوسکتی تھی، وکیل کے مطابق قومی اسمبلی کے سپیکر سمیت کسی مخصوص شخص کو نامزد کرنے کا اختیار نہیں ہے،اگر اپیل کنندگان کی طرف سے کوئی اور درخواست دائر کی گئی ہے تو اسکو بھی ساتھ سنا جائے گا،

    قبل ازیں لاہورہائیکورٹ میں حمزہ شہباز حلف کا حکم نامہ رکوانے کی درخواست پر سماعت ہوئی ،جسٹس ساجد محمود سیٹھی اور جسٹس طارق سلیم شیخ نے سماعت کی تحریک انصاف کے وکیل اظہر صدیق روسٹرم پر موجود تھے ،وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ ہماری کوشش تھی کہ حلف سے پہلے درخواست پر سماعت ہو جاتی حلف ہو چکا ہے، ہمارے 3 اعتراضات ہیں، جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے استفسار کیا کہ اگر حلف ہو گیا ہے تو آپ نے تو حکم چیلنج کیا ، وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ معاملے پر سپریم کورٹ کی فیصلے موجود ہیں، جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے کہا کہ اب تو اس پر لارجر بینچ بننا چاہیے،

    اظہر صدیق ایڈوکیٹ نے کہا کہ عدالت سے استدعا کی کہ میرے پاس انٹراکورٹ اپیل اور سپریم کورٹ کا حق ہے میں نے کہا کہ پہلے درخواست کے قابل سماعت ہونے کو دیکھا جائے،جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے کہا کہ ایسی صورت حال میں عدالتی حکم پر عمل کے لیے آئے،جسٹس طارق سلیم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ بتائیں کہ عمل نہ ہونے پر صورت حال تبدیل نہیں ہوئے،عدالت ریلیف کو مولڈ بھی تو کر سکتی ہے، اظہر صدیق ایڈوکیٹ نے کہا کہ عدالت نے تیسرا راستہ لیا جو آئین میں نہیں ہے، جسٹس ساجد محمود سیٹھجی نے استفسار کیا کہ اگر پارلیمنٹ کورٹ آڈر پر عمل نہ کرے تو پھر عدالت کیا کرے؟ جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا آپ متاثرہ فریق ہیں؟ اظہر صدیق ایڈوکیٹ نے کہا کہ کابینہ بحال ہوچکی،استعفیٰ مسترد ہو گیا ہے،یہاں حلف لے لیا گیا ہے،تاریخ میں پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا کہ 3 فیصلے ہوئے، جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس پر نوٹس کر دیتے ہیں،اظہر صدیق نے کہا کہ تین فیصلے آئے اس پر قانون کا سوال ہے، جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے کہا کہ ہم تو ایمرجنسی میں آئے ہیں،ہم لارجر بینچ بنانے کی ہدایت کر دیتے ہیں،عدالت نے چیف جسٹس سے معاملے ہر لارجر بینچ بنانے کی سفارش کردی

    تحریک انصاف کے وکیل نے سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا کردی لاہورہائیکورٹ نے پیرا 9 حذف کرنے کی استدعا منظور کر لی ،عدالت نے صدر اور گورنر سے متعلق ریمارکس حذف کرنے کی استدعا منطور کر لی، عدالت نے صدر اور گورنر کیخلاف ریمارکس اور آبزرویشن ختم کرنے کی استدعا منظورکر لی،

    قبل ازیں پی ٹی آئی وکیل اظہر صدیق کا کہنا تھا کہ حلف اٹھا لیا گیا لیکن ہماری درخواست پر سماعت نہیں ہو سکی،ججز چیمبر میں موجود لیکن ہائیکورٹ رجسٹرار آفس فائل نہیں لے کر آیا، ہمیں جو خدشہ تھا وہی ہوا،

    قبل ازیں قبل ازیں لاہورہائیکورٹ فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی اراکین پنجاب اسمبلی نے اپیل دائر کی تھی، ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے کہا کہ عدالت کے تینوں فیصلوں میں تضاد ہے ،رات کو انٹرا کورٹ اپیل دائر کرنے آئے تھے مگر ڈائری صبح کے وقت ہوتی ہے وکیل پی ٹی آئی اظہر صدیق نے کہا کہ ہم نے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی ہے،لاہور ہائیکورٹ کے 3 فیصلے حقائق کے برعکس ہیں گورنر اور صدر کو عدالت ہدایات نہیں دے سکتی اپیل کرنے کا حق چھیننے کی کوشش نہیں ہونی چاہیے- وکیل پی ٹی آئی اظہر صدیق نے کہا کہ 11بجے سے پہلے پہلے اس اپیل پر سماعت ہونی چاہیے تاریخ میں یہ تینوں فیصلے نہیں رہنے

    آزادی اظہار کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،مریم اورنگزیب

    عمران خان نے خطرناک کھیل کھیلا، کسی بھی رحم یا رعایت کا مستحق نہیں،مریم نواز

    قانون کے برخلاف حلف برداری کو رکوایا گیا،عطا تارڑ

    حلف نہ لینے کے معاملے پرعدالتی حکم پرعمل کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

    صدر مملکت نے وزیراعظم کو خط کا "جواب” دے دیا

    فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

    فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

    فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

    فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

    حمزہ شہباز شریف نے بطور وزیراعلی پنجاب اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

    آئین شکنوں کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے ڈال دینا چاہئے،مریم نواز

  • آئین شکنوں کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے ڈال دینا چاہئے،مریم نواز

    آئین شکنوں کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے ڈال دینا چاہئے،مریم نواز

    آئین شکنوں کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے ڈال دینا چاہئے،مریم نواز

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے حمزہ شہباز کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کی ہے

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب اسپیڈ نکل کر پاکستان اسپیڈ بن گئی ہے،شہباز شریف اپنی صلاحیتوں سے جلد چیلنجز پر قابو پالیں گے،عوام کو گورننس سمیت دیگر معاملات میں بہتری نظر آئے گی،شہباز صاحب پانچ بجے اٹھ جاتے ہیں اور پاکستان کے لئے کام کر رہے ہیں، جلد بہتری نظر آئے گی ، پنجاب میں جو پی ٹی آئی نے کیا پہلے قومی اسمبلی میں کیا، سب سامنے ہے عدالتی احکامات کو ہوا میں اڑایا گیا، آئین اور قانون کو پاؤں تلے کچلا گیا، بچے بھی اس طرح نہیں کرتے، یہ بات ن لیگ یا حمزہ شہباز کی نہیں، آئین اور قانون کی ہے ان سب کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے ڈال دینا چاہئے، یہ کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں

    دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ روؤ،چیخو یا پٹو وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے حلف اُٹھا لیا ہے الحمدللّٰہ آئین ،پارلیمنٹ اور عدالتوں کے خلاف غنڈہ گردی کرنے والوں کے لئے صرف جیل کے دروازے کھلیں گے آئین اور قانون کو غنڈہ گردوں نے مذاق بنا کر رکھ دیا، فریقین کو سنا جا سکتا ہے غنڈوں بد معاشوں اور آئین شکنوں کو نہیں،

    تحریک انصاف کا حمزہ شہباز کی حلف برداری پر ردعمل آیا ہے، سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کہتے ہیں کہ پولیس کی مدد سےمہمان گیلری سے خود ساختہ انتخاب کے ذریعے بننے والے عبوری ضمانت پر ایک مطلوب شخص نے گورنر ہاوس کے گراونڈ پر قبضہ کر کے ایک نجی تقریب میں حلف اٹھا کر وزیر اعلی کہلوانا شروع کر دیا، اس Process کو کون مانے گا۔

    تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) نے حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تحریک انصاف اور ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس سردارعثمان بزدار کی زیرصدارت منعقد ہوا، تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کی جانب سے مذکورہ اجلاس کو کابینہ اجلاس کا نام دیا گیا، اس موقع پر جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ گورنر ہاؤس میں پیدا شدہ صورتحال پر تشویش ہے، گورنرپنجاب کےآئینی احکامات کی موجودگی میں حمزہ شہباز کا حلف صوبے میں مزید آئینی بحران پیدا کرے گا۔

    سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ رات ہمارے وکلا درخواست لیکر کھڑے رہے مگر کوئی عدالت نہیں تھی،حمزہ کا الیکشن متنازعہ نہیں ہوا ہی نہیں تھا،امیدوار میں تھا،پولیس کا پنجاب اسمبلی میں کوئی کام نہیں ،کیوں لائی گئی ،حمزہ شہباز کے کہنے پر مجھ پر تشدد کیا گیا جہاں ووٹ کاسٹ کرنے تھے وہاں پولیس آ گئی تھی،گورنر وفاق کا نمائندہ ہیں ان کے ساتھ جو کچھ کیا گیا صدر خاموش نہیں رہیں گے رات کو چیف سیکریٹری اور آئی جی نے گورنر ہاوس پر قبضہ کیا

    سابق وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ گورنر کے نوٹیفکیشن کے بعد حمزہ شہباز کے حلف کی کوئی حیثیت نہیں رہ جاتی گورنر نے نوٹیفکیشن جاری کیا جس کے تحت عثمان بزداراوران کی کابینہ کو بحال کر دای گیا اب اس نوٹیفکیشن کے تحت عثمان بزدار کی بحالی کے بعد حمزہ شہباز کے حلف لینے کی کوئی حیثیت نہیں رہتی ۔ جس وقت حمزہ شہباز حلف لے رہے تھے اسی وقت عدالت میں ان کا حلف لینا چیلنج کیا جا چکا تھا،عدالت کا دو رکنی بینچ پٹیشن سن رہا تھا ، ہم نے استدعا کی تھی کہ جو آرڈر گزشتہ روز ہوئے تھے وہ معطل کر کے لارجر بینچ تشکیل دیا جائے ۔ ہماری انٹرا کورٹ اپیل قبول کی گئی اور لارجر بینچ کی استدعا بھی منظور ہوئی

    واضح رہے کہ حمزہ شہباز شریف نے بطور وزیراعلی پنجاب اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے حمزہ شہباز سے وزیراعلیٰ کا حلف لے لیا حمزہ شہباز شریف پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے 21ویں وزیراعلی ہیں

    آزادی اظہار کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،مریم اورنگزیب

    عمران خان نے خطرناک کھیل کھیلا، کسی بھی رحم یا رعایت کا مستحق نہیں،مریم نواز

    قانون کے برخلاف حلف برداری کو رکوایا گیا،عطا تارڑ

    حلف نہ لینے کے معاملے پرعدالتی حکم پرعمل کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

    صدر مملکت نے وزیراعظم کو خط کا "جواب” دے دیا

    فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

    فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

    فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

    فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

    حمزہ شہباز شریف نے بطور وزیراعلی پنجاب اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

  • پولیس انسپکٹر کے بیٹے کا ملازمہ پر تشدد

    پولیس انسپکٹر کے بیٹے کا ملازمہ پر تشدد

    لاہور: پولیس انسپکٹرکے بیے نے گھریلو ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا-

    باغی ٹی وی : -تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ تھانہ شاہدرہ کی حدود گلش حیات پارک میں پیش آیا ، جہاں پولیس انسپکٹر کے بیٹے نے گھریلو ملازمہ کو کمیٹی کے پیسے مانگنے پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا کلثوم نامی گھریلو ملازمہ کو انسپکڑ ملک حیات کے بیٹے نے مین بازار میں تشدد کا نشانہ بنایا۔

    مقدس مقامات کی توہین،کئی پاکستانی گرفتار کرلئے، سعودی عرب کی تصدیق

    متاثرہ خاتون نے اعلی حکام سے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انسپکڑ ملک حیات کے گھر ملازمت کرتی تھی، پانچ لاکھ کی کمیٹی کے پیسے انسپکٹر حیات کے گھر والوں کو امانت کے طور پر رکھوائے تھے کچھ دنوں سے یہ کیمٹی کے پیسوں کا تنازعہ چل رہا تھا، انسپکٹر کے گھر پیسے مانگنے گئی تو اس کا بیٹا وکی شراب کے نشہ میں تھا مجھے تشدد کا نشانہ بنایا انسپکڑ ملک حیات کے بیٹے نے گھر سے مین بازار تک مارا اور کپڑے بھی پھاڑ دیئے۔

    بچوں کیلئے عید کے کپڑے نہ ملے، ماں نے تین بچوں سمیت سمندر میں چھلانگ لگا لی

    واضح رہے کہ واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر آئی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا ہےایس ایچ او محمد شبیر نے شاہدرہ ایس پی سٹی سے مکمل انکوائری کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ حقائق منظر عام پر آنے کے بعد ذمے دار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

    پنجاب میں ایک روز میں 925 ٹریفک حادثات ،7 اموات،964 زخمی

  • سینکڑوں پیغامات موصول ہوئے کہ حکومت ایکشن کیوں نہیں لے رہی۔ مریم نواز کا ردعمل

    سینکڑوں پیغامات موصول ہوئے کہ حکومت ایکشن کیوں نہیں لے رہی۔ مریم نواز کا ردعمل

    سینکڑوں پیغامات موصول ہوئے کہ حکومت ایکشن کیوں نہیں لے رہی۔ مریم نواز کا ردعمل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز مسجد نبوی میں ہونے والے واقعہ اور نازیبا نعروں پر ن لیگی رہنما مریم نواز نے رد عمل ظاہر کیا ہے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ کل حرمِ پاک مدینہ منوّرہ میں PTI کی قیادت کی سرپرستی میں ہونے والی بےادبی سے نبی صلی اللّہ علیہ وسلم سے محبت کرنے والے تڑپ کر رہ گئے ۔مجھے غصے میں بھرے سینکڑوں پیغامات موصول ہوئے کہ حکومت ایکشن کیوں نہیں لے رہی۔ حکومت کا ایکشن سیاسی انتقام تصور ہو گا اور یہ معاملہ سیاسی نہیں ہے۔

    مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اور اسکے ساتھیوں نے جس طرح مذہب کو سیاست کے لیے استعمال کیا، انکے چہرے سے کل قدرت نے اس نقاب کو اتار پھینکا۔ نقاب اترنے کے بعد انکا جو مکروہ چہرہ سامنے آیا ہے، وہی انکی سب سے بڑی سزا ہے۔ مسجدِ نبوی صلی اللّہ علیہ وسلم کے احاطے میں مریم اورنگزیب کو گالی دی گئی۔ اس سے بڑی بدبختی کیا ہو سکتی ہے کہ مغفرت کی راتوں میں، دنیا کی پاک ترین جگہ پر، پاک ترین ہستی کے در پر رحمتیں اور مغفرت سمیٹنے کی بجائے انسان دونوں جہانوں کی ذلتیں سمیٹ آئے؟

    مسجد نبوی میں بے حرمتی اور سیاسی نعرے بازی پر منتخب وزیراعلی پنجاب حمزہ شہبازکا کہنا تھا کہ روضہ رسول پر پیش آنے والا واقعہ نہایت افسوسناک اور بے حرمتی ہے۔ اس شرپسندی اور گستاخی کا سوچ کر ہی روح کانپ جاتی ہے پاک اور مقامات مقدسہ کو سیاست کے لئے استعمال کرنے والے فتنہ پردازوں کو عبرت کی مثال بنانا چاہئے۔جھوٹ اور بہتان طرازی کے عمران نیازی فتنے سے ہر ذی شعور کو پناہ مانگنی چاہئے۔

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے حرم شریف میں پیش آئے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ‘عمران نیازی کے پھیلائے ہوئے شر نے آج روضہ رسول کے تقدس کو پامال کیا۔ محبت، امن اور سلامتی کی جگہ کو سیاست کے لیے استعمال کیا گیا’

    وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کا کہنا تھا کہ’ مسجد نبوی ﷺ میں وزیر اعظم کے وفد کیخلاف چند شرپسند گستاخوں کی نعرہ بازی اور زبان درازی انتہائی افسوسناک عمل ہے ،تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ’ کاش ایسا نہ ہوتا، احتجاج بھی اخلاقی دائرہ کار میں رہتے ہوئے ہونا چاہیے

    سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

    جنات کے 11 گروہ کون سے ہیں؟ حیرت انگیز اور دلچسپ معلومات سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    سابق وزیراعلیٰ سندھ کی بیٹی پروفیسر ڈاکٹر بھی کرونا کا شکار

    مسجد نبوی میں نازیبا نعرے، مولانا طارق جمیل بھی خاموش نہ رہ سکے

    مسجد نبوی واقعہ توہین رسالت کے زمرے میں‌ آتا ہے، مبشر لقمان کے فین کی قوم سے اپیل

    مسجد نبوی کو جلسہ گاہ بنانیوالو شرم کرو، بے حرمتی کا سازشی پکڑا گیا، مبشر لقمان پھٹ پڑے

    مسجد نبوی میں نازیبا نعرے، رانا ثناء اللہ نے بڑا اعلان کر دیا

  • ہائیکورٹ تو آرڈر پاس کر چکی ہے آپ توہین عدالت دائر کر لیتے،عدالت

    ہائیکورٹ تو آرڈر پاس کر چکی ہے آپ توہین عدالت دائر کر لیتے،عدالت

    ہائیکورٹ تو آرڈر پاس کر چکی ہے آپ توہین عدالت دائر کر لیتے،عدالت

    حمزہ شہبازکی حلف لینے سے متعلق تیسری درخواست پرسماعت ہوئی لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی حلف نہ لینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا جسٹس جواد حسن نے وکلاء کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا

    حمزہ شہباز کے وکیل اشتر اوصاف اور خالد اسحاق عدالت میں پیش ہوئے ،وکیل نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ کے الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا ،گورنر پنجاب نو منتخب وزیر اعلی سے حلف نہیں لے رہے ،ہائیکورٹ نے گورنر پنجاب کو ہدایت جاری کی تھی لیکن انہوں نے حلف نہیں لیا ،جسٹس جواد الحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹ تو آرڈر پاس کر چکی ہے آپ توہین عدالت دائر کر لیتے ،آپ کے مطابق ہائیکورٹ کے 2 آرڈرزپرعملدرآمد نہیں ہوا؟آپ نےدرخواست میں گورنرپنجاب اورصدرپاکستان کوفریق بنانا تھا،وکیل حمزہ شہباز نے کہا کہ صدراورگورنرپنجاب کوفریق بنانے کی ضرورت نہیں تھی،

    عدالت میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور تحریک انصاف کے وکیل کی تلخ کلامی ہوئی عدالت نے دونوں وکلا کو قانون کےمطابق کورٹ کودلائل دینے کی ہدایت کر دی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ میں وفاقی حکومت کا نمائندہ ہوں، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے پی ٹی آئی کے وکیل کوجواب دیا کہ میں آپ کو جوابدہ نہیں ہوں، جسٹس جواد حسن نے کہا کہ آپ نےعدالت کے فیصلے کیخلاف اپیل کیوں دائر نہیں؟ وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ تنازع کی وجہ وفاق اورصوبے میں2 مختلف حکومتیں ہیں،جسٹس جواد الحسن نے کہا کہ عدالت کا حکم کوئی کیوں نہیں مانے گا؟ جسٹس جواد حسن نے کہا کہ میں تو ایسے کوئی آرڈر نہیں جاری کروں گا،

    اشتراوصاف نے اظہر صدیق کی مداخلت پر اعتراض کردیا وکیل پی ٹی آئی اظہر صدیق نے عدالت میں کہا کہ ایم پی ایز نے فریق بننے کی درخواست دی ہے قانون کے مطابق انہیں فریق بننے کا موقع دیا جائے ۔ ہائیکورٹ نے جتنے بھی آرڈر پاس کیے کسی میں بھی گورنر اور صدر کو نہیں سنا دیا ۔فریق کو سنے بغیر کیسے حکم جاری کو سکتا ہے ۔ دوران سماعت حمزہ شہباز کے وکیل اور اظہر صدیق کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، اظہر صدیق ایڈوکیٹ نے کہا کہ میں عدالت سے مخاطب ہوں ۔عدالت نے ہمارے حقوق کا بھی تحفظ کرنا ہے ۔پنجاب حکومت کے وکیل نے حمزہ شہباز کی تیسری پٹیشن پر اعتراض اٹھا دیا اور عدالت سے استدعا کی کہ حمزہ شہباز کی تیسری پٹیشن ناقابل سماعت قرار دی جائے اسی ایشو پر دو فیصلے آچکے ہیں

    ایڈیشنل ایڈووکیٹ عمیر نیازی نے دلائل کا آغاز کر دیا ،وکیل پنجاب حکومت نے کہا کہ گورنراگرعہدہ نہیں لیتا تو معاملہ صدر کے پاس جاتا ہے، انہوں نے پہلی درخواست میں صدرکوکہا کوئی اورنمائندہ مقررکریں، جسٹس جواد حسن نے استفسار کیا کہ
    کیا صدر نے کوئی نمائندہ مقرر کیا؟ ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ معاملہ صدر کے پاس زیر التوا ہے،جسٹس جواد حسن نے استفسار کیا کہ 13 گھنٹے گزرگئے ہیں ہائیکورٹ کے حکم کو، یہ بتائیں کہ کون حلف لے سکتا ہے؟ وکیل وفاقی حکومت نے کہاکہ یہ حلف اسپیکر قومی اسمبلی لے سکتے ہیں،حلف برداری چیئرمین سینیٹ بھی کروا سکتا ہے،مگر میری اطلاعات کے مطابق وہ پاکستان میں موجود نہیں، گورنرپنجاب اورصدرپاکستان حلف لیں سکتے یا نمائندہ مقررکرسکتے،یوسف رضا گیلانی کو عدالتی حکم نہ ماننے پرسزا دی گئی، سپریم کورٹ کے فل بنچ نے سزا سنائی، یوسف رضاگیلانی قصوروار پائے گئے،

    جسٹس جواد الحسن نے حمزہ شہباز کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا عدالتی وقت ختم ہوچکا ہے ؟ وکیل نے کہا کہ ہائیکورٹ رولز میں آپ کے پاس اتھارٹی ہے آپ ٹائم بڑھا سکتے ہیں،جسٹس جواد حسن نے کہا کہ آج جمعتہ الوداع ہے،نمازکی ادائیگی کے لیے جارہا تھا،میں نے ہر کام آئین کے مطابق کرنا ہے میں جب بھی نماز سے واپس آیا آگے کیسز کا ڈھیر لگ جاتا ہے

    قبل ازیں لاہورہائیکورٹ کے جسٹس فیصل زمان نے کیس کی سماعت سے معذرت کر لی لاہورہائیکورٹ کے جسٹس جواد الحسن نے حمزہ شہبازکی درخواست پراعتراض ختم کردیا رجسٹرارآفس نے درخواست کیساتھ مصدقہ دستاویزات نہ لگانے پراعتراض لگایا تھا جسٹس جوادالحسن نےفائل واپس چیف جسٹس کوارسال کردی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے درخواست سماعت کیلئے جسٹس فیصل زمان خان کوبھیج دی

    واضح رہے کہ حمزہ شہباز نے وزیر اعلیٰ کا حلف نہ لینے کیلئے تیسری بار لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا حمزہ شہباز نے لاہور ہائیکور ٹ میں آئینی درخواست دائر کی ہے ،درخواست میں وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا ہے ،حمزہ شہباز نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ حلف لینے سے متعلق احکامات جاری کر چکی ہے لیکن عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں ہو رہا،گورنر پنجاب ایک بار پھرعدالتی احکامات ماننے سے انکار کر رہے ہیں۔ حمزہ شہباز نے درخواست میں استدعا کی کہ عدالت بطور وزیر اعلیٰ پنجاب حلف لینے کیلئے نمائندہ مقرر کرے ،ساتھ ہی لاہور ہائیکورٹ جگہ اور وقت کا بھی تعین کرے ۔حمزہ شہباز نے استدعا کی کہ عدالتی حکم نہ ماننے والوں کے اقدامات کو خلاف آئین قرار دیا جائے ۔

    ماسک سمگلنگ کے الزامات، ڈاکٹر ظفر مرزا خود میدان میں آ گئے ،بڑا اعلان کر دیا

    آزادی اظہار کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،مریم اورنگزیب

    عمران خان نے خطرناک کھیل کھیلا، کسی بھی رحم یا رعایت کا مستحق نہیں،مریم نواز

    قانون کے برخلاف حلف برداری کو رکوایا گیا،عطا تارڑ

    حلف نہ لینے کے معاملے پرعدالتی حکم پرعمل کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

    صدر مملکت نے وزیراعظم کو خط کا "جواب” دے دیا

  • مسجد نبوی واقعہ توہین رسالت کے زمرے میں‌ آتا ہے، مبشر لقمان کے فین کی قوم سے اپیل

    مسجد نبوی واقعہ توہین رسالت کے زمرے میں‌ آتا ہے، مبشر لقمان کے فین کی قوم سے اپیل

    مسجد نبوی واقعہ توہین رسالت کے زمرے میں‌ آتا ہے، مبشر لقمان کے فین کی قوم سے اپیل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف مسجد نبوی پہنچے تو وہاں پر پاکستانیوں کی جانب سے نازیبا نعرے لگائے گئے، مسجد کے تقدس کو پامال کیا گیا، پی ٹی آئی کارکنان نے شاہ زین بگٹی کے بال کھینچے

    اس واقعہ پر کافی ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے،مذہبی جماعتیں بھی اس پر خاموش نہ رہ سکیں، واقعہ کے فوری بعد پاکستانیوں نے ٹویٹر پر اپنے جذبات کا اظہار کیا اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر #توہین_مسجد_نبوی_نامنظورٹرینڈ ٹاپ پر آ گیا، واقعہ پر صارفین نے نعرے لگانے والوں کے خلاف کاروائی کا بھی مطالبہ کیا ،

    ایسے میں سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کو انکے ایک فین کی جانب سے پیغام موصول ہوا ہے،آڈیو پیغام میں کہا گیا ہے کہ مبشر لقمان صاحب، اللہ آپکو خوش رکھے میں آپکی ویڈیوز دیکھتا رہتا ہوں، آج جو کچھ ہوا، دل کو ٹکڑے کر دینے والی بات توہین رسالت کے زمرے میں آتی ہے جو گزشتہ شب ہوا،

    آڈیو پیغام میں روتے ہوئے پیغام دیا گیا جس میں کہا گیا کہ اللہ تعالیٰ ہمیں معاف کرے، اتنی بڑی توہین برداشت کرنی پڑ رہی ہے،کیا لوگوں کو پکڑا نہیں جا سکتا، ستائیسواں روزہ ہے، لیلۃ القدرہے، آپ قوم کو بتائیں کہ اللہ سے گڑ گڑا کر معافی مانگیں،

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے حرم شریف میں پیش آئے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ‘عمران نیازی کے پھیلائے ہوئے شر نے آج روضہ رسول کے تقدس کو پامال کیا۔ محبت، امن اور سلامتی کی جگہ کو سیاست کے لیے استعمال کیا گیا’

    وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کا کہنا تھا کہ’ مسجد نبوی ﷺ میں وزیر اعظم کے وفد کیخلاف چند شرپسند گستاخوں کی نعرہ بازی اور زبان درازی انتہائی افسوسناک عمل ہے ،تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ’ کاش ایسا نہ ہوتا، احتجاج بھی اخلاقی دائرہ کار میں رہتے ہوئے ہونا چاہیے

    وفاقی وزیر برائے بحری امور فیصل سبزواری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ’ قائد اعظم کے مزار پر نعرے لگانے پر کیپٹن صفدر کو مطعون کرنے والے اللہ کے آخری نبی صلی الله علیہ وآلہ وسلم کے روضہ، مسجد نبوی میں سیاسی نعرے بازی پر خوشیاں منا رہے ہیں

    وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز مدینہ منورہ واقعے پر ہم سب کا دل دکہا ہوا ہے سابق وزیر داخلہ نے کہا تھا یہ لوگ حرم پاک جائینگے تو ان کے ساتھ کیا ہوگااس نفرت کی دیوار کو پاکستان تک محدود رکھا جائے تو بہتر ہوگا،سعودی اتھارٹیز نے ایکشن لیا اب ایسا نہیں ہوگا

    مولانا محمد معاویہ اعظم کا کہنا ہے کہ مسجد نبوی میں تحریک انصاف کے کارکنان کی حرکت سے بطور پاکستانی ہمارے سر شرم سے جھک گئے ہیں، اللہ پاک ہم سب کو کامل ہدایت عطا فرمائے۔ امین

    حافظ ہشام الہیٰ ظہر نے کہا کہ جس طرح یہودی مسجد نبوی کی توہین مرتکب ہوئے تھے اسی طرح یہودی ایجنٹ بھی اس کے مرتکب ہوئے ثابت ہو گیا کہ مسجد وزیر خان کے برآمدے میں ڈھول بجانے والے راہنماوں نے رمضان کی مقدس راتوں می رقص و سرور کی مجالس منعقد کر کے کیسی تربیت کی ہے اعمال ضائع ہونے کی وعید مولوی کی نہیں اللہ کی ہے

    متنازعہ ٹاک ٹاکر حریم شاہ بھی خاموش نہ رہ سکی اور کہا کہ مسلم لیگ ن کی نہیں عمران خان کی سپورٹر ہوں، مسجد نبوی ﷺ کا جو تقدس پامال کیا گیا، نعرے لگائے اس پر بہت افسوس ہے ریاست مدینہ کی مثال دینے والوں نے مدینہ کی بے حرمتی کی، عمران خان کو کارکنوں کو روکنا ہو گا

    پاکستان علماء کونسل کے سربراہ علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ غم کی ایسی کیفیت ہے جو دور نہیں ہو رہی، آقائے دوجہاں ﷺ کے دربار میں حاضری پر جاتے ہوئے جو شرمساری ہے وہ ناقابل بیان ہے گزشتہ 100 سال میں اس طرح کی بے ہودگی اور بدتمیزی اس مقدس جگہ پر نہیں ہوئی تمام علماء سے اپیل کرتا ہوں آج جمعۃ المبارک کو پورے ملک میں احتجاج کریں اور پاکستان کے اندر جن لوگوں نے اس وائلنس کو ابھارا ہے، حکومت ان کے خلاف ایکشن لے سعودی حکومت اپنے قوانین کی خلاف ورزی پر اقدامات کرے گی اور کر رہی ہے ہر چیز برداشت کر سکتے ہیں لیکن حرمین الشریفین کی تعظیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے یہ چھوٹا کام نہیں ہوا پاکستان کو بدنام اور حرمین الشریفین کے تقدس کو پامال کرنے کی کوشش کی گئی 30 اپریل کو اس حوالے سے اہم اعلان کریں گے سیاسی لڑائی جس نے لڑنی ہے سیاست کے میدان میں لڑے

    امریکہ. سپر پاور نہیں رہے گا.؟ مبشر لقمان کی زبانی سنیں اہم انکشافات

    مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

    دعا کریں،پنجاب حکومت کو عقل آجائے، بزدار سرکار پر مبشر لقمان پھٹ پڑے

    سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

    جنات کے 11 گروہ کون سے ہیں؟ حیرت انگیز اور دلچسپ معلومات سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    سابق وزیراعلیٰ سندھ کی بیٹی پروفیسر ڈاکٹر بھی کرونا کا شکار

    مسجد نبوی میں نازیبا نعرے، مولانا طارق جمیل بھی خاموش نہ رہ سکے

  • چور،چورکے نعرے ہمیں بھی لگانے آتے ہیں،عطاء اللہ تارڑ

    چور،چورکے نعرے ہمیں بھی لگانے آتے ہیں،عطاء اللہ تارڑ

    چور،چورکے نعرے ہمیں بھی لگانے آتے ہیں،عطاء اللہ تارڑ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ آج 28 دن ہو گئے کوئی حکومت اور نہ ہی نظام ہے،

    عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ عمران خان انتقام کی سیاست کررہے ہیں،آئین کی تشریح عدالتوں کا کام ہے ،گورنر ان کو بھی نہیں مانتے ،آج تیسری درخواست لے کر لاہور ہائیکورٹ آئے ہیں جب بھی عدالتوں سے رجوع کیا معروضات عدالت کے سامنے رکھی،مخالف کہتے ہیں کہ معاملات میں مداخلت کرنے والی عدالتیں کون ہوتی ہیں آئین پاکستان میں درج ہے جہاں آئین شکنی ہو گی وہاں عدالتیں اپنا کام کریں گے عید آرہی ہے، بڑے بڑے اجتماعات ہوں گے، وزیراعلیٰ نے فیصلے کرنے ہوتے ہیں عمران نیازی کی وجہ سے آئین سے روگردانی کی جا رہی ہے،چار دن کی گورنری کے پیچھے سزائے موت بڑی بات نہیں تو کر لیں مزے، آئین کو پاؤں تلے روندا جا رہا ہے، عدالتی حکم بھی نہیں مانا جا رہا،آپکو آئین، قانون کی پرواہ نہیں ہے،

    عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ مدینہ منورہ میں گزشتہ روز واقعے کی مذمت کرتے ہیں،مدینہ منورہ میں جو کچھ ہوا نہیں ہونا چاہیے تھا عمران خان کو قوم سے معافی مانگنی ہوگی،گزشتہ روز گورنر پنجاب نے صدر کو خط لکھا جس میں لاہور ہائیکورٹ پر الزام لگایا ،آئین میں درج ہے کہ گورنر فوری حلف لینے کا پابند ہے،ہم چاہیں تو کسی تیسرے آئینی عہدیدار سے حلف اٹھالیں،چور،چورکے نعرے ہمیں بھی لگانے آتے ہیں

    واضح رہے کہ حمزہ شہباز نے وزیر اعلیٰ کا حلف نہ لینے کیلئے تیسری بار لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ،حمزہ شہباز نے لاہور ہائیکور ٹ میں آئینی درخواست دائر کی ہے ،درخواست میں وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا ہے ،حمزہ شہباز نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ حلف لینے سے متعلق احکامات جاری کر چکی ہے لیکن عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں ہو رہا،گورنر پنجاب ایک بار پھرعدالتی احکامات ماننے سے انکار کر رہے ہیں۔ حمزہ شہباز نے درخواست میں استدعا کی کہ عدالت بطور وزیر اعلیٰ پنجاب حلف لینے کیلئے نمائندہ مقرر کرے ،ساتھ ہی لاہور ہائیکورٹ جگہ اور وقت کا بھی تعین کرے ۔حمزہ شہباز نے استدعا کی کہ عدالتی حکم نہ ماننے والوں کے اقدامات کو خلاف آئین قرار دیا جائے ۔