Baaghi TV

Category: لاہور

  • نرسری وارڈ میں 4 بچوں کے جاں بحق ہونے پر وزیراعلیٰ کا نوٹس

    نرسری وارڈ میں 4 بچوں کے جاں بحق ہونے پر وزیراعلیٰ کا نوٹس

    وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سرگودھا کے نرسری وارڈ میں 4 بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا

    وزیر اعلی عثمان بزدار نے سیکرٹری صحت اور کمشنر سرگودھا ڈویژن سے رپورٹ طلب کر لی بچوں کے جاں بحق ہونے کے افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کا حکم بھی دے دیا، وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ انکوائری میں غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کرکے کارروائی کی جائے۔آکسیجن کی کمی کے باعث بچوں کے جاں بحق ہونے کا واقعہ افسوس ناک ہے ۔غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف ضابطہ کی کارروائی کی جائے۔وزیر اعلی نے جاں بحق بچوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا اور متاثرہ خاندانوں کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی

    ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں آکسیجن کی کمی کے باعث 4 شیر خوار بچے جاں بحق ہوگئے تھے سرگودھا کے کمشنر فرخ مسعود کا کہنا ہے کہ 4 بچوں کی موت کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔کمیٹی 24 گھنٹے میں تحقیقات مکمل کرے گی، کمشنر کے حکم پر غفلت کے مرتکب افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہسپتال میں 4 شیرخوار بچوں کی موت کا واقعہ رات گئے پیش آیا تھا

    قبل ازیں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے مظفر گڑھ کے علاقے میں آتشزدگی کے باعث قیمتیں انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا اور وزیر اعلی نے کمشنر ڈیرہ غازی خان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے آتشزدگی کے واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کا حکم دے دیا اور کہا کہ جامع انکوائری کر کے آتشزدگی کے واقعہ کی وجوہات کا تعین کیا جائے۔

    واضح رہے کہ مظفرگڑھ کے علاقے پیر جہانیاں موڑ علی پور روڈ پر گھر میں آگ لگ گئی، آگ میں جھلس کر، گھر میں موجود ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں،مظفرگڑھ کے علاقے پیر جہانیاں موڑ علی پور پر افسوسناک واقعہ رونما ہوا ہے، گھر میں آگ لگنے سے گھر میں موجود ایک ہی خاندان کے 7 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے ہیں، جانبحق ہونے والوں میں 4 بچے، 2 خواتین اور ایک بزرگ شامل ہے، جانبحق افراد کی عمریں 65 سال سے 2 ماہ کے درمیان ہیں،جانبحق ہونے والوں میں 65 سالہ بزرگ محمد نواز، 35 سالہ خورشید مائ ،19 سالہ فوزیہ مائ، 12 سالہ شاہ نواز، 10 سالہ سرفراز، ڈھائی سالہ یعقوب اور دو ماہ کا بچہ شامل ہیں، علاقہ مکینوں کے مطابق چھپڑ میں آگ لگنے کے باعث گھر میں آگ لگی ہے، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 مظفرگڑھ نے فوری موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا کر جانبحق افراد کی لاشیں نکال لی ہیں، مزید افراد کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے، مقامی لوگوں کے مطابق گھر میں 8 افراد رہائش پذیر تھے، اطلاع ملتے ہی، ضلعی انتظامیہ اور پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے،

    غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    یہ ہے لاہور، ایک ہفتے میں 51 فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ،273 ملزمان گرفتار

    طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

    راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار

  • بزدار صاحب سیون کلب سے باہر نکل کر کہاں کہاں گئے؟ عظمیٰ بخاری نے جواب مانگ لیا

    بزدار صاحب سیون کلب سے باہر نکل کر کہاں کہاں گئے؟ عظمیٰ بخاری نے جواب مانگ لیا

    بزدار صاحب سیون کلب سے باہر نکل کر کہاں کہاں گئے؟ عظمیٰ بخاری نے جواب مانگ لیا

    مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمی زاہد بخاری ،خواجہ عمران نذیر،خواجہ سلمان رفیق نے پریس کانفرنس کی ہے

    عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جب سے حکومت آئی امراض و وباء سے عوام نبرد آزما ہے،حکومت عام آدمی کے ساتھ کھڑی ہوتی ہیں صحت کی سہولیات تو دی جاتی ہیں، جب سے حکومت آئی چھ سو فیصد ادویات میں اضافہ کیا، مفت سہولیات چھین لیں، زکوتہ و خیرات جو حکومت کو دئیے وہ کھا گئے، اربوں روپے ٹائیگر فورس پر لگا دئیے عام آدمی کو سہولیات نہیں دیں ،ڈینگی وباء سے صوبہ بے یارو مددگار لڑ رہاہے، ڈینگی اور کورونا سے خود لڑنا ہے صرف حکومت نے بینرز لگا دئیے ہیں، ایک روز میں تین سو تہتر مریض رپورٹ آٹھ سو اکتیس زیر علاج ہیں کسی ہسپتال میں کورونا وارڈ بھی نہیں بنایا، ہماری حکومت میں ڈینگی کی ٹیسٹنگ نوے روپے سے ساٹھ روپے تک کرکے دکھایا، ڈینگی مریضوں کو کورونا وارڈ میں منتقل کیا جا رہا ہے، ڈینگی کےلاہور میں بیالیس سو بیس کیسز رپورٹ ہوئے جنرل ہسپتال میں لوگ اپنے مریضوں کےلئے گھروں سے چارپائیاں لا رہے ہیں بیڈز نہیں ہیں،پنجاب حکومت کے بینرز پر لکھا ہے ڈینگی سے خود ہی لڑنا ہے، کورونا اورڈینگی سے خود ہی لڑنا ہےتوحکومت کیا کر رہی ہے؟اسپتالوں میں مفت ادویات کی سہولت ختم کردی گئی

    عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ ہم جاننا چاہتے ہیں کہ حکومت نے ڈینگی لاروا کیلئے کتنی ٹیمیں بنیں ڈینگی کے حوالے سے بزدار صاحب سو کر اٹھ گئے ہیں یا نہیں اب تک انہوں نے کتنی میٹنگز کیں ان کو علم نہیں تھا کہ ڈینگی ہر سال آتا ہے وزیر اعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ سے کتنی رپورٹ لیں ڈینگی سپرے کس کس شہر میں ہوا پنجاب میں سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے حوالے سے کون کون سی سہولیات فراہم کیں بزدار صاحب سیون کلب سے باہر نکل کر کہاں کہاں گئے یاسمین راشد نے کتنے ہسپتالوں وارڈز کے دورے کر کے وہاں کے حالات دیکھے ہ یہ لوگ صرف دوسروں کی تضحیک کرتے ہیں ، جو سائیکلوں کی باتیں کرتے تھے ان کے وزرا سرکاری ٹیکس کے پیسے سے ہیلی کاپٹرپر چڑھ گئے انہوں نے ہسپتالوں سے مفت ادویات کی سہولت ختم کر دی

    دوسری جانب ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ڈینگی سے عوام کو بچانے کیلئے ہنگامی اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے عوام کے تحفظ کے لئے کوئی اقدامات نظر نہیں آرہے ڈینگی کا تیزی سے پھیلنے کے ذمہ دار صرف اور صرف عمران خان اور بزدار ہیں ڈینگی سے عوام کو بچانے کا طریقہ کار اور شہباز شریف کا تیار کردہ نظام موجود ہے عمران اس پر عمل بھی نہیں کرسکے وضع شدہ طریقہ کار پر عمل کیا جاتا تو ڈینگی سے عوام کی جان بچائی جاسکتی تھی حکومت کو بروقت سپرے اور دیگر اقدامات کرنے کی توفیق نہیں ہوئی پورے ملک میں ڈینگی کی تعداد منٹوں کے حساب سے بڑھنا حکومتی نااہلی اور مجرمانہ غفلت کی انتہا ہے

    واضح رہے کہ پنجاب میں رواں برس کے دوران اب تک 5700 سے زائد افراد ڈینگی وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں جن میں سے 4 ہزار سے زائد افراد کا تعلق لاہور سے ہے پنجاب سمیت لاہور میں ڈینگی کی صورتحال بے قابو ہوتی جارہی ہے جبکہ ڈینگی کے وائرس سے صوبے بھر میں اب تک 23 اموات ہو چکی ہیں سرکاری اسپتالوں میں جہاں کورونا کے پیش نظر دباؤ کا سامنا ہے وہاں ڈینگی کے مریضوں کا بھی شدید دباؤ ہے ایک ایک بیڈز پر 3،3 مریض لیٹے ہوئے ہیں اور مزید بیڈ بھی شامل کیے جارہے ہیں

    محکمہ صحت حکام کا کہنا ہے کہ شہری پہلے ریسکیو ہیلپ لائن پر کال کریں اور پھر کسی اسپتال جائیں، تاکہ پریشانی سے بچا جا سکے محکمہ صحت کے مطابق ایکسپو سینٹر میں سی بی سی سمیت تمام علاج معالجہ مفت ہے، جبکہ نجی لیبارٹریز کو ڈینگی مشتبہ مریضوں کا ٹیسٹ90 روپے میں کرنے کا مراسلہ جاری کر رکھا ہے۔

    ڈینگی کیا ہے؟ اس کی علامات –

    ڈینگی ایک مخصوص مادہ مچھرکے کاٹنے سےہوتا ہے یہ ہڈی توڑ بخار، ڈینڈی فیور، ڈینگی ہیمریجک فیور اور ڈینگی شاک سنڈروم کے نام سے بھی جانا جاتا ہے یہ ذیادہ تر ٹراپیکل اور سب۔ٹراپیکل موسمی حالات میں شہری علاقوں میں پایا جاتا ہے۔ تمام عمر کے افراد جو کہ متاثرہ مچھر تک رسائی رکھتے ہیں اس بیماری کا شکار ہو سکتے ہیں۔

    یہ بیماری ذیادہ تر ایشیاء اور جنوبی امریکہ کے ٹراپیکل علاقوں میں بارشوں کے موسم میں ہوتے ہیں جہاں وہ مخصوص مچھر ذیادہ تعداد میں پائے جاتے ہیں۔ یہ وائرس متاثرہ مادہ مچھروں کے کاٹنے سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے وائرس کے خون میں داخل ہونے اور علامات ظاہر ہونے تک کا دورانیہ 14۔3 دن ہے جبکہ بیماری کا دورانیہ 7۔3 دن ہے۔علامات میں شدید سر درد، ہڈیوں جوڑوں اور پٹھوں میں شدید درد، آنکھ کے پیچھے شدید درد، جسم پر ریشم اور مختلف اشکال اور سائز کے نیل پڑ جانا، ناک سے خون نکلنا، مسوڑوں سے خون رسنا، پیشاب میں خون آنا اور بازو پر پٹی باندھنے والا ٹیسٹ پوزیٹو آنا قابل ذکر ہیں ماہرین صحت کے مطابق ڈینگی کے مرض میں مبتلا 80 فیصد افراد کو اسپتال میں علاج کی ضرورت نہیں ہوتی اور ان کا علاج گھر پر ممکن ہے ڈینگی مچھر صبح روشنی ہونے سے پہلے اور شام میں اندھیرا ہونے سے دو گھنٹے قبل زیادہ متحرک ہوتا ہے، اس کی افزائش آگست سے اکتوبر کے مہینے کے دوران میں ہوتی ہے اور سرد موسم میں ڈینگی کی کی افزائش نسل رک جاتی ہے۔ڈینگی کا مرض مچھر کے ذریعے مریض سے کسی بھی دوسرے شخص کو منتقل ہوسکتا ہے۔طبی ماہرین کہتے ہیں کہ مرض میں مبتلا مریضوں کے خون میں پلیٹیٹس کی تعداد 50 ہزار سے کم ہونے لگے تو وہ علاج کے لیے اسپتال جائیں ۔اس وائرس میں مبتلا ذیادہ تر افراد بالکل تندرست ہو جاتے ہیں۔ جبکہ شرح اموات 5۔1 فیصد ہے جو کہ مکمل علاج سے 1 فیصد سے بھی کم رہ جاتی ہے۔ تاہم اگر بلڈ پریشر خاصا کم ہو جائے تو اموات کی شرح بڑھ کر 26 فیصد تک چلی جاتی ہے۔

    احتیاطی تدابیر

    پورے بازوں والی قمیضیں پہنیں اور پوری ٹانگوں کو ڈھانپنے والی پینٹس کا استعمال کریں ، اپنے کپڑوں پر مچھر مار ادویات یا سپرے(پرمیتھرن) کا چھڑکاؤ کریں۔ای۔پی۔اے سے منظور شدہ مچھر مار ادویات جیسا کہ ڈیٹ کا استعمال کریں ، اگر آپ کے علاقے میں مچھر کافی تعداد میں پائے جاتے ہیں تو مچھر دانی کا استعمال لازمی کریں۔اپنے گھروں میں، برتنوں میں، ٹوٹے ہوئے ٹائروں میں، گلدانوں میں یا ٹوٹی ہوئی بوتلوں میں پانی مت کھڑا ہونے دیں۔ ڈینگی کے بخار کی ویکسین لگوائیں –

    پٹرولیم بحران ، کمپنیوں نے ملبہ حکومت پر ڈال دیا، عوام کو مزید پریشان کر دینے والی خبر آ گئی

    پٹرولیم قیمتوں میں تاریخ کا بلند ترین33 فیصد اضافہ’’چینی اسکینڈل پارٹ ٹو‘‘ہے،شہباز شریف،بلاول

    خان صاحب آپکے لیے ایک آفر ہے استعفی دو اور گھر جاؤ،جنید سلیم

    آپ کیلئے پٹرول کی قیمتیں روکنا تو کوئی مسئلہ ہی نہیں تھا تو اب کیا ہوا؟ فہد مصطفیٰ

    مت بھولو کہ عمران خان مافیا کے خلاف 24 سال جہاد کرنے کے بعد نہ صرف وزیرِاعظم بنا بلکہ کرپشن کی چٹانوں سے ٹکرایا، عون عباس

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

    ‏تنخواہ اور پینشن ایک روپیہ نہیں بڑھائی ، پٹرول 25 روپے مہنگا کرکے بتا دیا سلیکٹڈ کے دل میں اس قوم کے لئے کتنا درد بھرا ہوا ہے، جاوید ہاشمی

    25 روپے اضافے جیسے عوام دشمن اقدام کا دفاع کوئی منتخب وزیر نھیں کرسکتا یہ فریضہ باہر سے لائے گئے پراسرارمشیر ھی کر سکتے ، سلمان غنی

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد، بڑا مطالبہ سامنے آ گیا

    پٹرول ایک بار پھر مہنگا، سب ریکارڈ ٹوٹ گئے

    https://login.baaghitv.com/bilawalnaye-pakistna-mein-sakon-panay-kliay-marna-shart-hay-mehreen-bhutto/

  • کوتاہی برداشت نہیں کروں گا۔ بزدار کا بڑا حکم

    کوتاہی برداشت نہیں کروں گا۔ بزدار کا بڑا حکم

    کوتاہی برداشت نہیں کروں گا۔ بزدار کا بڑا حکم

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے راولپنڈی کے اراکین ا سمبلی کی ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات میں حلقوں کے مسائل کے حل کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر بات چیت کی گئی،ترقیاتی سکیموں اور فلاح عامہ کے جاری منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا،اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ کو حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے راولپنڈی کے حلقوں کے مسائل کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو مری میں جنگلات کی اراضی پر قبضہ کرنے والے مافیاء کی سرکوبی کا حکم دیا ،وزیراعلیٰ نے مری کے مسائل حل کرنے اور انفرسٹرکچر بہتر کرنے کی ہدایت کی،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے انسداد ڈینگی کے لئے بھر پور مہم چلانے کاحکم دیا

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ڈینگی پر قابو پانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ڈینگی کے مریضوں کے علاج معالجے میں کوتاہی برداشت نہیں کروں گا۔حکومت نے تمام محکموں کو انسداد ڈینگی کیلئے الرٹ کردیا ہے۔اپوزیشن نے پہلے کورونا پر سیاست چمکائی اوراب ڈینگی پر پوائنٹ سکورنگ کررہی ہے۔افسوس کا مقام ہے کہ اپوزیشن عناصر کے دل میں دکھی انسانیت کیلئے کوئی درد نہیں۔راولپنڈی رنگ روڈ اورنالہ لئی ایکسپریس وے کی منظوری پر ارکان اسمبلی اورعوام کو مبارکباد دیتاہوں۔عرنگ روڈ بننے سے راولپنڈی اسلام آباد کے شہریوں کو آمد و رفت میں بے پناہ سہولت ملے گی۔نالہ لئی ایکسپریس وے پراجیکٹ راولپنڈی کیلئے گیم چینجر منصوبہ ثابت ہوگا۔اس منصوبے کیلئے پہلے مرحلے میں 24ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی ہے۔راولپنڈی سمیت ہر شہر کا علیحدہ ڈویلپمنٹ پیکیج تیار کیا ہے۔پہلی بار ہر شہروں کی ضروریات اور ترجیحات کو مد نظر رکھ کر فلاح عامہ کے منصوبے شروع کئے ہیں۔تین برس میں وہ کام کئے ہیں جو سابق حکومت 10 برس میں نہ کر سکی۔وزیر اعظم عمران خا ن کی قیادت میں عوامی خدمت کے سفر کو تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔

    اراکین اسمبلی نے مسائل کے حل کیلئے ہدایات جاری کرنے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ رنگ روڈ اورنالہ لئی کے منصوبے کیلئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارراولپنڈی کے عوام کے محسن ہیں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے راولپنڈی کیلئے جتنے ترقی منصوبے دیئے ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی۔راولپنڈی کیلئے حقیقی ترقی کا دور اب شروع ہوا ہے،عوام کی فلاح کیلئے پائیدار اقدامات پر عثمان بزدار کے مشکور ہیں۔وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزراء راجہ محمد بشارت،راجہ راشد حفیظ،فیا ض الحسن چوہان،ارکان اسمبلی محمد لطاسب ستی، راجہ صغیر احمد، جاوید کوثر، چوہدری ساجد محمود، واثق قیوم عباسی، ملک تیمور، امجد محمود چوہدری، اعجاز خان اور عمر تنویر،عابدہ راجہ،فرح آغا اورمومنہ وحید شامل تھیں کمشنر راولپنڈی ڈویژن،آر پی او،ڈپٹی کمشنراورسی پی اوبھی اس موقع پرموجود تھے

    غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    یہ ہے لاہور، ایک ہفتے میں 51 فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ،273 ملزمان گرفتار

    طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

    راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار

  • عمران خان کو ملک سے بھاگنے نہیں دیں گے،ایاز صادق

    عمران خان کو ملک سے بھاگنے نہیں دیں گے،ایاز صادق

    عمران خان کو ملک سے بھاگنے نہیں دیں گے،ایاز صادق
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کا رد عمل سامنے آیا ہے

    مسلم لیگ ن کے رہنما ، رکن قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ حکومت نے پیٹرول بجلی بم گرائے عوام تنگ آ چکے ہیں،عمران 20 سال سے کرپشن کی گردان سنا رہے تھے،مہنگائی اداروں میں کرپشن کی وجہ سے ہو رہی ہے عمران خان کے پاس عوام کیلئے کوئی جواب نہیں ہے ،عمران خان پاکستان سے بھاگنے کی کوشش کریں گے لیکن سن لیں،عمران خان کو ملک سے بھاگنے نہیں دیں گے ،احتجاج اور دھرنوں کا فیصلہ مولانا فضل الرحمان کریں گے ،عمران خان کا ہر فورم پر مقابلہ کرینگے ،

    ایاز صادق کا مزید کہنا تھا کہ نیازی حکومت نے نیب آرڈیننس میں این آر او کا دادا پیش کیا ہے،یہ اپنے لیے این آر او لے کر آئے ہیں جس میں اپنے وزراء کو محفوظ کیا جا رہا ہے ن لیگ دور میں 3 میٹرو بنیں ان پر آنے والی لاگت ایک میٹرو بی آر ٹی پر لگی کیا وہ کرپشن نہیں؟ ملک میں چینی، آٹا اور گندم غائب ہے، یہ کیسی حکومت ہے خان صاحب کا فرمان ہے کہ ڈالر کی قیمت بڑھے ہے تو حکمران چور اب پچاس روپے بڑھا دیئے ہیں اب کون چور ہے؟ پاکستان جس نہج پر ہے اللہ کرے ان سے جان چھوٹ جائے ن لیگ چھوڑ کر جانے والوں کی بڑی تعداد واپسی کیلئے پرتول رہی ہے بی آر ٹی اور مالم جبہ میں بڑی کرپشن کی گئی پنڈورا لیکس میں علیمہ باجی بھی ہیں ان کے خلاف کب ایکشن لیں گے پی پی اور اے این پی کا پی ڈی ایم میں واپسی کا فیصلہ مشاورت سے ہو گا

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کوبلند ترین سطح پر پہنچا کر پی ٹی آئی ملک میں مہنگائی کا سونامی لے آئی،فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے سے زائد کا اضافہ کیا گیا،حکومت دراصل عوام سے اپنی نااہلی کی قیمت وصول کررہی ہے،پیپلزپارٹی کی عوام دوست حکومت ہی ملک کو مہنگائی کے سونامی سے بچا سکتی ہے،پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کرنا ثابت کرتا ہے عمران خان عوام دشمن وزیراعظم ہیں، پاکستان کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیلنے والی حکومت سے نجات کے لیے عوام میرا ساتھ دیں جب پی پی پی دور میں عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا تھا تو ہم نے اس کا بقدر بوجھ عوام پر نہیں ڈالا تھا، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے اگلے روز پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کرنا ثابت کرتا ہے کہ عمران خان ایک عوام دشمن وزیراعظم ہے،

    سندھ حکومت نے پیٹرول مصنو عات کی قیمتوں میں اضافہ رد کردیا ،سندھ کے صوبائی وزیر اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فورا واپس لیا جائے،وزرا بتائیں جن ممالک میں پیٹرول مہنگا مل رہا ہے وہاں کے لوگوں کی آمدنی کتنی ہے؟سستا پیٹرول وینزویلا اور ایران میں عوام کو مل رہا ہے،وفاقی حکومت عوام کو بے دردی سےلوٹ رہی ہے، پیٹرول مصنوعات میں اضافے سے مہنگائی کا مزید طوفان آئیگا،پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 49پیسہ اضافہ حکومتی نااہلی اور بے حسی ہے، حکومت پیٹرول کی ٹیکسز کم کرے اور عوام کو ریلیف دے،

    پیپلز پارٹی کی رہنما مہرین بھٹو کا کہنا تھا کہ تبدیلی سرکار نے بجلی کے بعد پیٹرولیم بم گرا دیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں،نئے پاکستان میں سکون پانے کیلئے مرنا شرط ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام سے دشمنی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا،پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے سے اشیائے خوردونوش مزید مہنگی ہونگی حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فل فور واپس لے

    پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ حکومت نے آئے دن پٹرول کی قیمتیں بڑھا کر مہنگائی کو آسمان پر پہنچا دیا ہے،ایک ماہ میں چارچار مرتبہ قیمتیں بڑھائی جا رہی ہیں،یوں محسوس ہوتا ہے کہ یہ عوام دشمنی پر تل گئے ہیں۔ا ایسی صورتحال میں ہر پاکستانی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، حکومت وقت کی عوام دشمن پالیسیوں کو چیلنج کرنا ہوگا

    پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما رضا ربانی کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ قابل مذمت ہے،ستمبر میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 9 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا،حکومت فوری طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے، حکومت آئی ایم ایف کا مطالبہ پورا کرنے کے لیے بجلی کے نرخ میں اضافہ کرتی ہے،حکومت نے 72 ارب روپے کی سبسڈی واپس لینے کے بعد ٹیرف میں اضافہ کیا آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت گیس کے نرخ میں 35 فیصد اضافہ کیا جائے گا،آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ پاکستان اضافی ٹیکس کے اقدامات کرے،

    نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کا پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے، شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت میں ہوشربا اضافے کو مسترد کرتے ہیں، پیٹرول کی قیمتوں میں 10.49 روپے اور ڈیزل میں 12.44 روپے کا تاریخی اضافہ قابل تشویش ہے، تباہی سرکار نے 3 سال میں پیٹرول کی قیمتوں میں 42 روپے فی لیٹر اضافہ کیا ہے،کیا حکومت کو اندازہ بھی ہے کہ اس کے عوام پر کیا اثرات پڑے گے؟ اوگرا نے حکومت کو پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی تھی، کیا 10.49 روپے بڑھانے کی سفارش آئی ایم ایف سے آئی تھی؟ ماضی میں کہتے تھے قیمتوں میں اضافہ ہو تو سمجھو حکمران چور ہیں، اب تاریخی اضافے کا بھی دفاع کرتے ہیں، پی ٹی آئی ایم ایف کے منی بجٹ کو مسترد کرتے ہیں،

    ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ کردیا گیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن عمران خان نے جاری کیا،صرف پیٹرول نہیں، بجلی گیس آٹا چینی دوائی دودھ تیل سب مزید مہنگا ہوگیا

    دوسری جانب وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ صرف پاکستان میں نہیں دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے واشنگٹن میں سیکریٹری خزانہ یوسف خان، گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر اور امریکا میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان کے ہمراہ پریس بریفنگ کے دوران شوکت ترین نے کہا کہ شوکت ترین نے کہا کہ صرف پاکستان میں نہیں دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ہم عام آدمی کی بہتری اور آسانی کے لیے ٹارگٹڈ سبسڈی کی طرف جا رہے ہیں۔ موجودہ حکومت معاشی پسماندہ طبقے کر اوپر اٹھانے کی سوچ کے ساتھ سود سے پاک قرضہ سکیم بھی لا رہی ہے

    پٹرولیم بحران ، کمپنیوں نے ملبہ حکومت پر ڈال دیا، عوام کو مزید پریشان کر دینے والی خبر آ گئی

    پٹرولیم قیمتوں میں تاریخ کا بلند ترین33 فیصد اضافہ’’چینی اسکینڈل پارٹ ٹو‘‘ہے،شہباز شریف،بلاول

    خان صاحب آپکے لیے ایک آفر ہے استعفی دو اور گھر جاؤ،جنید سلیم

    آپ کیلئے پٹرول کی قیمتیں روکنا تو کوئی مسئلہ ہی نہیں تھا تو اب کیا ہوا؟ فہد مصطفیٰ

    مت بھولو کہ عمران خان مافیا کے خلاف 24 سال جہاد کرنے کے بعد نہ صرف وزیرِاعظم بنا بلکہ کرپشن کی چٹانوں سے ٹکرایا، عون عباس

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

    ‏تنخواہ اور پینشن ایک روپیہ نہیں بڑھائی ، پٹرول 25 روپے مہنگا کرکے بتا دیا سلیکٹڈ کے دل میں اس قوم کے لئے کتنا درد بھرا ہوا ہے، جاوید ہاشمی

    25 روپے اضافے جیسے عوام دشمن اقدام کا دفاع کوئی منتخب وزیر نھیں کرسکتا یہ فریضہ باہر سے لائے گئے پراسرارمشیر ھی کر سکتے ، سلمان غنی

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد، بڑا مطالبہ سامنے آ گیا

    پٹرول ایک بار پھر مہنگا، سب ریکارڈ ٹوٹ گئے

  • عمران خان خود کشی نہیں کرسکتے توخود کشی کی کوشش ہی کرلیں،رانا ثناء اللہ

    عمران خان خود کشی نہیں کرسکتے توخود کشی کی کوشش ہی کرلیں،رانا ثناء اللہ

    عمران خان خود کشی نہیں کرسکتے توخود کشی کی کوشش ہی کرلیں،رانا ثناء اللہ

    انسداد منشیات عدالت لاہورمیں ن لیگی رہنما رانا ثنااللہ کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی

    رانا ثنااللہ سمیت 5 ملزمان نے عدالت میں پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی رانا ثنااللہ کے شریک 3 ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر دلائل مکمل ہو گئے انسداد منشیات عدالت لاہورکےجج محمد نعیم شیخ نے کیس کی سماعت کی عدالت اے این ایف کے اسپیشل پراسیکیوٹر کو دلائل کے لیے طلب کرلیا انسداد منشیات عدالت لاہور نے کیس کی سماعت 16 نومبر تک ملتوی کردی

    عدالت پیشی کے موقع پر ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ حکومت ہرروز مہنگائی میں اضافے کاباعث بن رہی ہے ،عوام پر مہنگائی کی صورت میں بم گرایا گیا ہے، وزارت نے جو تجویز بھیجی اس سے دگنا اضافہ کردیا گیا،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پہلے کبھی اتنا اضافہ نہیں کیا گیا،رات بجلی،صبح پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا،پی ڈی ایم کو لانگ مارچ کی کال دینی چاہیے، سارا ظلم آئی ایم ایف کے کہنے پرکیا جا رہا ہے،حکومت نےعوام کا جینا نا ممکن بنا دیا،حکومت کوبرداشت کرنا لوگوں کے بس میں نہیں رہا،عوام کو سڑکوں پر آ کرآوازبلند کرنی چاہیے،عمران خان کہتے تھے خودکشی کرلوں گا،آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاؤں گا ،وزیراعظم عمران خان خود کشی نہیں کرسکتے توخودکشی کی کوشش ہی کرلیں،

    رانا ثنا اللہ کے خلاف سی این ایس اے 1997ء کی دفعات 9 سی، 15 اور 17 کے تحت کیس درج کیا گیا،رانا ثناءاللہ کی لاہور ہائی کورٹ سے 24 دسمبر 2019 کو درخواست ضمانت منظور کر لی گئی تھی رانا ثناءاللہ اس کیس میں تقریبا چھ ماہ جیل میں قید رہے تھے رانا ثناء اللہ کو اے این ایف حکام نے یکم جولائی 2019 کو موٹر وے پر ناکہ لگا کر منشیات کی بھاری مقدار کے ساتھ گرفتار کیا تھا،

    @MumtaazAwan

    شہباز شریف مشکل میں، پیش ہوں ورنہ گرفتار کریں گے، نیب کے بعد ایک اور ادارے نے طلب کر لیا

    ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب

    ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالہ، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ

    اک زرداری سب پر بھاری،آج واقعی ایک بار پھر ثابت ہو گیا

    مبارک ہو، راہیں جدا ہو گئیں مگر کس کی؟ شیخ رشید بول پڑے

    ن لیگ دیکھتی رہ گئی، یوسف رضا گیلانی کو بڑا عہدہ مل گیا

    گیلانی کے ایک ہی چھکے نے ن لیگ کی چیخیں نکلوا دیں

    بلاول میرا بھائی کہنے کے باوجود مریم بلاول سے ناراض ہو گئیں،وجہ کیا؟

    مفاہمت یا یوٹرن، شہباز شریف کو عدالت کے بعد حکومت نے بھی ریلیف دے دیا

    جج صاحب،ہم نے قوم کی خدمت کی شہباز شریف ،عدالت نے پھر کیا پوچھ لیا؟

    نون لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کے خلاف ایک بار پھر گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

  • میں نے جو کچھ کہا تھا، وہ سچ اور حکومت جھوٹی ثابت ہوگئی،شہباز شریف

    میں نے جو کچھ کہا تھا، وہ سچ اور حکومت جھوٹی ثابت ہوگئی،شہباز شریف

    میں نے جو کچھ کہا تھا، وہ سچ اور حکومت جھوٹی ثابت ہوگئی،شہباز شریف

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے بجلی، پٹرول،ٹیکس میں اضافہ کو منی بجٹ قرار دے دیا

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بجٹ تقریر میں، میں نے جو کچھ کہا تھا، وہ سچ اور حکومت جھوٹی ثابت ہوگئی میں نے کہا تھا کہ حکومت منی بجٹ لائے گی، آج یہ بات سچ ثابت ہوگئی .ثابت ہوگیا کہ حکومت نے بجٹ کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا، یہ حکومت چلے گی تو معیشت نہیں چلے گی ،یہ حکومت چلے گی تو غریب کی روٹی، روزگار اور کاروبار نہیں چلے گا ،ٹیکس چھوٹ والی اشیاءپر 17 فیصد سیلز ٹیکس لگانے، پٹرول، بجلی کی قیمت میں اضافہ عوام اور معیشت کے خلاف دہشت گردی ہے مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی پہلے ہی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، حکومت نے ایک نیا بم پھینک دیا ہے ،عمران نیازی آئی ایم ایف کی قربان گاہ پر معیشت اور قوم کو قربان کررہے ہیں ،آئی ایم ایف کی شرائط پر اندھا دھند عمل کرنے والی حکومت نے عوام کے مفاد کا خیال نہیں رکھا،عمران نیازی خود ایسے اقدامات کررہے ہیں جس سے مہنگائی بڑھتی ہے، پھر قوم سے شکوہ کرتے ہیں کہ عوام کو مہنگائی بڑھنے کی وجوہات سمجھ نہیں آرہی

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قوم کو اچھی طرح سمجھ آرہی ہے کہ ان کے ساتھ کیا ہورہا ہے اور کون یہ ظلم ہر روز ڈھارہا ہے ،مسئلہ قوم کی سمجھ کا نہیں بلکہ حکمرانوں کی کرپشن، جھوٹ اور تاریخی نالائقی ونااہلی کا ہے پاکستان اور قوم کو حکمرانوں کی نالائقی، نااہلی اور کرپشن کی کڑی سزا مل رہی ہے حکومت کو یہ احساس نہیں کہ عوام کا گزارہ نہیں ہو رہا،حکومت تین سال سے قوم کو چکر پہ چکر دے رہی ہے، ٹیکس مہنگائی، قرض بڑھتے جا رہے ہیں پہلے ہی مہنگائی قیامت خیز حدوں پر پہنچ چکی ہے، پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ظلم ہے عمران نیازی عوام اور پاکستان کے لئے نہیں، آئی ایم ایف کے لئے کام کر رہے ہیں اتنی سنگین مہنگائی ملک کی معاشی وائیبیلٹی کا سنگین مسئلہ پیدا کر رہی ہے جو پاکستان کے لئے نیک فال نہیں ،اضافہ مسترد کرتے ہیں، حکومت یہ ظالمانہ فیصلہ واپس لے،عمران نیازی ظالم ، کرپٹ اور اناہل حکمران ہیں

    دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں‌ قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ بجلی مزید مہنگی کر کے عوام پر مہنگائی کا بم مارا جا رہا ہے ، عوام کے منہ سے نوالے چھین کر اب بجلی کے بلوں میں مزید رقم اینٹھی جا ئے گی،تین سال میں گردشی قرضے دوگنا سے بھی بڑھ کر ڈھائی کھرب تک پہنچ چکے ہیں ، بجلی قیمتوں میں اضافے کے باوجود گردشی قرض دوگنا ہونا نا اہلی ہے ۔رہنما اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ لوگ یاد رکھیں مہنگائی کے ہر پروانے پر دستخط عمران خان کرتے ہیں ، چکی کا آٹا 82روپے کا ہو چکا ہے جس کے بعد روٹی کی قیمت بھی برھے گی، سردیوں میں گیس بحران کا بھی سامنا کرنا پڑے گا

  • پولیس اہلکار خاتون وکیل کے ساتھ …بچانے پہنچا تو مقدمہ ہو گیا،کیپٹن ر صفدر

    پولیس اہلکار خاتون وکیل کے ساتھ …بچانے پہنچا تو مقدمہ ہو گیا،کیپٹن ر صفدر

    پولیس اہلکار خاتون وکیل کے ساتھ …بچانے پہنچا تو مقدمہ ہو گیا،کیپٹن ر صفدر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ضلع کچہری میں ریاست مخالف تقاریر کیس کی سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی

    مریم نواز کے شوہر کیپٹن ر صفدر کی دو مختلف مقدمات میں پیشی ہوئی کیپٹن ر صفدر پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی ،کیپٹن ر صفدر کے وکیل نے پولیس سے ضمنی چالان طلب کرنے کی درخواست دائر کردی عدالت نے 20 اکتوبر تک سماعت ملتوی کردی ضلع کچہری میں ملزمان کو کاپیاں فراہم کردی گئیں کیپٹن (ر)صفدر پر انتشارانگیز تقریر کا مقدمہ درج ہے،

    عدالت پیشی کے موقع پر کیپٹن ر صفدر کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کے حقوق کا تحفظ ہونا چاہیے،ووٹ کو عزت دو آئین کی حکمرانی کی بات ہے،میرے خلاف 2 کیسز ہیں، مجھے خاتون وکیل کو بچانے پر مقدمے کا سامنا ہے، پولیس اہلکار خاتون وکیل پر تشدد کر رہے تھے وہاں پہنچا تو مقدمہ ہوا،

    ن لیگی قیادت پر غداری کا مقدمہ درج کروانے والے بدر رشید کی گورنر پنجاب کے ساتھ تصاویر وائرل

    ن لیگی قیادت پر بغاوت کے مقدمے کا مدعی خود ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا

    ریاستی اداروں کے خلاف بولنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے،شہر یار آفریدی

    بشیر میمن کے انکشاف کے بعد عمران خان کیخلاف مقدمہ بنایا جائے،مریم اورنگزیب

    شاہد خاقان عباسی کا وزیراعظم کیخلاف تھانہ شاہدرہ میں غداری کا مقدمہ درج کرانیکا اعلا

    مزار قائد کی بے حرمتی، شیخ رشید بھی میدان میں آ گئے

    کیپٹن ر صفدر نے وزیراعظم کا "سیکنڈل” میڈیا کو بتا دیا

    کوئی شہر ایسا نہیں جہاں میرے خلاف مقدمہ درج نہ ہو،کیپٹن ر صفدر

    میرا باپ کون؟ کیپٹن ر صفدر نے ایسا نام لے لیا کہ مریم بھی ..

    قبل ازیں عدالت پیشی کے موقع پر ن لیگی رہنما کیپٹن ر صفدر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا کیا اختیار ہے کہ وہ اداروں میں بھی گھس جائیں وزیر اعظم کا یہ اختیار نہیں گریڈ بیس اکیس بائیس کی پوسٹنگ ٹرانسفر کرے کیا کبھی آرمی چیف نے کہا کسی کو سیکریڑی اسٹیبلشمنٹ ،سیکریٹری داخلہ لگائیں ہر ادارے کا اپنا رول ہے ڈسپلن فورس ہے انہیں کرنے دیا جائے اختیار آرمی چیف کا ہی ہے اُن کو بہتر علم ہے کہ کونسا افسر کس اہلیت کا ہے اور اُسے کدھر لگانا ہے۔ وزیراعظم کا کام توثیق کرنا ہے ایشو نہیں بنانا چاہیے تھا

    نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع، نواز ذہنی دباؤ کا شکار،جہاز کا سفر خطرناک قرار

    جس ڈاکٹر کا سرٹیفیکٹ لگایا وہ امریکہ میں اور نواز شریف لندن میں،عدالت کے ریمارکس

    اشتہاری ملزم کی درخواستیں کس قانون کے تحت سن سکتے ہیں،نواز شریف کے وکیل سے دلائل طلب

    نواز شریف کی جیل میں طبیعت کیوں خراب ہوئی تھی؟ نئی میڈیکل رپورٹ میں اہم انکشاف

    مریم نواز کو بیرون ملک بھجوانے پر حکومت راضی ہو گئی

    مریم نواز کی گاڑی پر پتھراؤ، شہباز شریف، بلاول بھی میدان میں آ گئے

    تمام گاڑیوں کی فوٹیجز موجود ،پتھراؤ کرنیوالوں کیخلاف کاروائی ہو گی، راجہ بشارت

    نیب دفتر کے باہر ن لیگی کارکنان کی ہنگامہ آرائی پر وزیراعلیٰ کا نوٹس، رپورٹ طلب

    کیپٹن صفدر کا کورٹ مارشل کرو، اب سب اندرجائیں‌ گے،مبشر لقمان کا اہم انکشاف

    مریم نواز عدالت پہنچ گئی

    مریم نواز کی گرفتاری کی تیاریاں شروع

    دوسروں کی عزت کی دھجکیاں اُڑاؤ ، پگڑیاں اچھالو تو احتساب ہو رہا ہے،مریم اورنگزیب

    کیپٹن (ر ) صفدر کیخلاف اشتعال انگیز تقاریر کیس کی سماعت،عدالت نے دیا بڑا حکم

  • صبا قمر اور بلال سعید نے عدالت میں بریت کی درخواست دائر کر دی

    صبا قمر اور بلال سعید نے عدالت میں بریت کی درخواست دائر کر دی

    ضلع کچہری لاہور: مسجد وزیر خان میں گانے عکسبندی اور رقص کرنے کا مقدمہ صبا قمر اور بلال سعید نے عدالت میں بریت کی درخواست دائر کر دی-

    باغی ٹی وی : صباء قمر اور گلوکار بلال سعید عدالت پیش نہ ہوئے لاہور ضلع کچہری کی عدالت نے اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کی حاضری معافی منظور کرلی-

    اداکارہ صباء قمر اور گلوکار بلال سعید نے وکیل کی وساطت سے بریت کی درخواست دائر کردی، عدالت نے فریقین کے وکلا کو بریت کی درخواست پر ابتدائی بحث کے لئے طلب کرلیا۔

    خیال رہے کہ عدالت نے اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کو آج فرد جرم کے لئے طلب کررکھا تھا-

    واضح رہے کہ صباء قمر اور بلال سعید کے خلاف گزشتہ برس اگست میں لاہور کی تاریخی مسجد وزیر علی خان میں گانے کی شوٹنگ کے دوران مسجد کا ’تقدس پامال‘ کرنے کا مقدمہ دائر کروایا گیا تھا۔

    6 اکتوبر کو جوڈیشل مجسٹریٹ جویریہ منیر بھٹی کی عدالت میں مذکورہ کیس کی سماعت ہوئی تھی 6 اکتوبر کو ہونے والی سماعت میں بلال سعید اور صبا قمر اپنے وکیل بیرسٹر حامد لغاری کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے، اس موقع پر صبا قمر برقع پہنے عدالت پہنچیں تھیں-

    سماعت کے دوران صبا قمر اور بلال سعید پر فرد جرم کے لیے تاریخ مقرر کر دی گئی تھی عدالت نے اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کو کیس میں فرد جرم کے لیے 14 اکتوبر کو طلب کیا تھا بعدازاں عدالت نے دونوں ملزمان کو کیس سے متعلق ضروری دستاویزات کی نقول بھی فراہم کردیں۔

    قبل ازیں سماعت پر عدالت نے دونوں کے وارنٹ جاری کیے تھے تاہم بعد میں عدالت نے دونوں کے وارنٹ منسوخ کر دیئے تھےجو گزشتہ ماہ 8 ستمبر کو عدالت نے اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کے پیش نہ ہونے پر قابل ضمانت ورانٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

    بعدازاں ان کے وکیل کی درخواست پر تحریری حکم جاری کرتے ہوئے جوڈیشل مجسٹریٹ نے 30 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیئے تھے اور انہیں 6 اکتوبر میں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

    خیال رہے کہ دونوں کے خلاف ابتدائی طور پر دفعہ 295 پ کے تحت لاہور کے اکبری گیٹ تھانے میں عدالتی حکم کے بعد مقدمہ دائر کیا گیا تھا صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف ایڈووکیٹ سردار منظور چانڈیو کی مدعیت میں مقدمہ دائر کیا گیا تھا اور انہوں نے ان کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

    مقدمہ دائر ہونے کے بعد دونوں ملزمان کو عدالت نے طلب بھی کیا تھا اور دونوں ستمبر 2020 میں ہونے والی سماعتوں میں پیش بھی ہوئے تھے اور انہوں نے ضمانت حاصل کی تھی دونوں کے خلاف اگست 2020 میں جاری کیے گئے گانے ’قبول‘ کو جاری کرنے کے بعد مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔

    ’قبول‘ میں بلال سعید اور صبا قمر کو مسجد وزیر علی خان میں نکاح کی رسم ادا کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا لیکن ان پر اس وقت الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں نے مبینہ طور پر مسجد کی حدود میں رقص بھی کیا۔

    دونوں اداکاروں نے مسجد کی حدود میں رقص کرنے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے مسجد میں صرف نکاح کی رسم کی شوٹنگ کی تھی اور اس ضمن میں انتظامیہ سے باضابطہ طور پر اجازت بھی لی گئی تھی۔

  • لاہور: ڈینگی شدت اختیار کر گیا، اسپتالوں میں مریضوں سے90 فیصد بیڈز بھر گئے

    لاہور: ڈینگی شدت اختیار کر گیا، اسپتالوں میں مریضوں سے90 فیصد بیڈز بھر گئے

    لاہورمیں ڈینگی کی صورتحال شدت اختیار کر نے لگی سرکاری اسپتالوں میں 90 فیصد تک بیڈز مریضوں سے بھر گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ایکسپو سینٹرڈینگی فیلڈ اسپتال میں بھی49 مریض داخل ہوگئے ہیں 3 روز میں ڈینگی کے500 سے زائد مصدقہ مریض رپورٹ ہوئے ہیں گزشتہ24 گھنٹوں میں پنجاب بھر میں 262 جبکہ لاہور میں184 مریض رپورٹ ہوئے۔

    بڑھتے کیسز کے پیش نظر لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے ایکسپوسنٹر میں 280 بیڈز پر مشتمل ڈینگی فیلڈ اسپتال فعال کر دیا ہے جناح، گنگارام اور جنرل اسپتال میں مریضوں کے لئے کوئی بیڈ موجود نہیں، دیگر اسپتالوں میں بھی ڈینگی کیلئے مختص کیے گئے بیڈ 90 فیصد تک بھر چکے ہیں۔

    ڈینگی بخار یا بریک بون فیور کی علامات بچاو اور احتیاطی تدابیر

    محکمہ صحت حکام کا کہنا ہے کہ شہری پہلے ریسکیو ہیلپ لائن پر کال کریں اور پھر کسی اسپتال جائیں، تاکہ پریشانی سے بچا جا سکے محکمہ صحت کے مطابق ایکسپو سینٹر میں سی بی سی سمیت تمام علاج معالجہ مفت ہے، جبکہ نجی لیبارٹریز کو ڈینگی مشتبہ مریضوں کا ٹیسٹ90 روپے میں کرنے کا مراسلہ جاری کر رکھا ہے۔

    ڈینگی کیا ہے؟ اس کی علامات –

    ڈینگی ایک مخصوص مادہ مچھرکے کاٹنے سےہوتا ہے یہ ہڈی توڑ بخار، ڈینڈی فیور، ڈینگی ہیمریجک فیور اور ڈینگی شاک سنڈروم کے نام سے بھی جانا جاتا ہے یہ ذیادہ تر ٹراپیکل اور سب۔ٹراپیکل موسمی حالات میں شہری علاقوں میں پایا جاتا ہے۔ تمام عمر کے افراد جو کہ متاثرہ مچھر تک رسائی رکھتے ہیں اس بیماری کا شکار ہو سکتے ہیں۔

    یہ بیماری ذیادہ تر ایشیاء اور جنوبی امریکہ کے ٹراپیکل علاقوں میں بارشوں کے موسم میں ہوتے ہیں جہاں وہ مخصوص مچھر ذیادہ تعداد میں پائے جاتے ہیں۔ یہ وائرس متاثرہ مادہ مچھروں کے کاٹنے سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے وائرس کے خون میں داخل ہونے اور علامات ظاہر ہونے تک کا دورانیہ 14۔3 دن ہے جبکہ بیماری کا دورانیہ 7۔3 دن ہے۔

    ڈینگی کے وار مسلسل جاری،اسلام آباد میں مریضوں کی تعداد 1000 سے تجاوز کر گئی

    علامات میں شدید سر درد، ہڈیوں جوڑوں اور پٹھوں میں شدید درد، آنکھ کے پیچھے شدید درد، جسم پر ریشم اور مختلف اشکال اور سائز کے نیل پڑ جانا، ناک سے خون نکلنا، مسوڑوں سے خون رسنا، پیشاب میں خون آنا اور بازو پر پٹی باندھنے والا ٹیسٹ پوزیٹو آنا قابل ذکر ہیں

    ماہرین صحت کے مطابق ڈینگی کے مرض میں مبتلا 80 فیصد افراد کو اسپتال میں علاج کی ضرورت نہیں ہوتی اور ان کا علاج گھر پر ممکن ہے۔

    ڈینگی مچھر صبح روشنی ہونے سے پہلے اور شام میں اندھیرا ہونے سے دو گھنٹے قبل زیادہ متحرک ہوتا ہے، اس کی افزائش آگست سے اکتوبر کے مہینے کے دوران میں ہوتی ہے اور سرد موسم میں ڈینگی کی کی افزائش نسل رک جاتی ہے۔

    کورونا وائرس کے بعد ڈینگی وائرس میں بھی جینیاتی تبدیلی کا انکشاف

    ڈینگی کا مرض مچھر کے ذریعے مریض سے کسی بھی دوسرے شخص کو منتقل ہوسکتا ہے۔طبی ماہرین کہتے ہیں کہ مرض میں مبتلا مریضوں کے خون میں پلیٹیٹس کی تعداد 50 ہزار سے کم ہونے لگے تو وہ علاج کے لیے اسپتال جائیں ۔

    اس وائرس میں مبتلا ذیادہ تر افراد بالکل تندرست ہو جاتے ہیں۔ جبکہ شرح اموات 5۔1 فیصد ہے جو کہ مکمل علاج سے 1 فیصد سے بھی کم رہ جاتی ہے۔ تاہم اگر بلڈ پریشر خاصا کم ہو جائے تو اموات کی شرح بڑھ کر 26 فیصد تک چلی جاتی ہے۔

    احتیاطی تدابیر

    پورے بازوں والی قمیضیں پہنیں اور پوری ٹانگوں کو ڈھانپنے والی پینٹس کا استعمال کریں ، اپنے کپڑوں پر مچھر مار ادویات یا سپرے(پرمیتھرن) کا چھڑکاؤ کریں۔

    ای۔پی۔اے سے منظور شدہ مچھر مار ادویات جیسا کہ ڈیٹ کا استعمال کریں ، اگر آپ کے علاقے میں مچھر کافی تعداد میں پائے جاتے ہیں تو مچھر دانی کا استعمال لازمی کریں۔

    اپنے گھروں میں، برتنوں میں، ٹوٹے ہوئے ٹائروں میں، گلدانوں میں یا ٹوٹی ہوئی بوتلوں میں پانی مت کھڑا ہونے دیں۔ ڈینگی کے بخار کی ویکسین لگوائیں –

    پنجاب میں ڈینگی کے مزید 73 کیسز رپورٹ

  • مشرف، گیلانی،زرداری،رحمان ملک کے خلاف درخواستیں مسترد

    مشرف، گیلانی،زرداری،رحمان ملک کے خلاف درخواستیں مسترد

    مشرف، گیلانی،زرداری،رحمان ملک کے خلاف درخواستیں مسترد

    لاہور ہائی کورٹ نے 10 سال پرانے کیسز کی سماعت کی اور درخواستیں ناقابل سماعت قرار دے دیں

    لاہور ہائی کورٹ نے درخواستیں ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے درخواستوں پر سماعت کی ،کیسز پرویز مشرف، آصف زرداری ، یوسف رضا گیلانی اور رحمان ملک کےخلاف تھے درخواست گزار نے پرویز مشرف کے ایمرجنسی کے خلاف درخواست دائر کی تھیں درخواست گزار نے آصف زرداری کے 2 عہدے رکھنے کے متعلق درخواست دائر کی تھیں وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کے متعلق درخواستیں دائر کی گئی تھیں

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ نے کیسز کی سماعت کی، فل بینچ میں جسٹس ملک شہزاد احمد خان، اور جسٹس شجاعت علی خان شامل ہیں ،

    لاہور ہائیکورٹ کا فل بینچ مزید دس سالہ پرانے مقدمات کی سماعت کرے گا اور کوشش ہو گی کہ ان مقدمات کا جلد فیصلہ کیا جائے، دس سالہ پرانے مقدمات کی فہرست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے نکلوا لی ہے،

    قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ میں ملتان میں درختوں کو کاٹنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،لاہور ہائیکورٹ نے ہاؤسنگ سوسائٹی حکام سے 15 روز میں جواب طلب کر لیا لاہور ہائیکورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو معاونت کے لیے طلب کر لیا ،عدالت نے کہا کہ بتایا جائے کس طرح ملتان میں ماحولیاتی آلودگی روکی جا سکتی ہے؟ لاہور ہائیکورٹ میں ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے جواب داخل کر دیا جس مین کہا گیا کہ ہم نے درختوں کو کاٹنے کا نہیں کہا،

    @MumtaazAwan

    جہانگیر ترین بارے رپورٹ وزیراعظم کو پیش،اہم شخصیت کا بڑا دعویٰ

    وزیراعظم نے جہانگیر ترین بارے کیا رپورٹ مانگی تھی؟ بیرسٹر علی ظفر کا انکشاف

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین بارے درخواست پر فیصلہ سنا دیا

    بریکنگ..شہزاد اکبر کھل کر جہانگیر ترین گروپ کیخلاف آ گئے، مقدمہ درج کروا دیا

    جہانگیر ترین کیخلاف کاروائی سے پہلے عدالت کو بتانا ہو گا،عدالت کا حکم، درخواست ضمانت واپس