Baaghi TV

Category: لاہور

  • وزیراعلیٰ آفس نے عثمان بزدار اور شہباز شریف کے اخراجات کا موازنہ جاری کر دیا

    وزیراعلیٰ آفس نے عثمان بزدار اور شہباز شریف کے اخراجات کا موازنہ جاری کر دیا

    وزیراعلیٰ آفس نے مالی سال 2020-21 کے اعداد و شمار کا موازنہ جاری کر تے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب آفس کے اخراجات میں بچت اور کفایت شعاری کا دعویٰ کیا ہے-

    باغی ٹی وی : عثمان بزدار نے وزیراعلیٰ آفس کے اخراجات میں بچت کی مثال قائم کردی شہباز شریف دور میں آخری مالی سال میں قومی وسائل کا بے دریغ استعمال کیا گیا-

    شہبازشریف دور میں وزیراعلیٰ آفس کے اخراجات نان سیلری 23 کروڑ 86 لاکھ روپے تھے عثمان بزدار دور میں وزیراعلیٰ آفس کے اخراجات نان سیلری 14 کروڑ 41 لاکھ روپے وزیراعلیٰ عثمان بزدار دور میں وزیراعلیٰ آفس کے اخراجات نان سیلری میں 40 فیصد کمی کی گئی-

    شہبازشریف دور میں 2017-18 میں گاڑیوں کی مرمت پر 4 کروڑ 24 لاکھ روپے خرچ ہوئے عثمان بزدار دور میں 2020-21 میں گاڑیوں کی مرمت پرایک کروڑ50 لاکھ روپے خرچ ہوئے عثمان بزدار دور میں گاڑیوں کی مرمت کی مد میں شہبازشریف کے دور کے مقابلے میں 65 فیصد کمی ہوئی-

    شہبازشریف دور میں انٹرٹینمنٹ اور تحائف کی مد میں 8 کروڑ 99 لاکھ 91 ہزار روپے خرچ ہوئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار دور میں 4 کروڑ 40 لاکھ روپے انٹرٹینمنٹ اور تحائف کی مد میں خرچ ہوئے عثمان بزدار دور میں انٹرٹینمنٹ اور تحائف اخراجات شہبازشریف دور کے مقابلے میں 51 فیصد کم ہوئے-

    شہبازشریف دور میں گاڑیوں کے ایندھن کی مد میں 3 لاکھ 72 ہزار لیٹر پیٹرول،ڈیزل،موبل آئل استعمال عثمان بزدار دور میں گاڑیوں کے ایندھن کی مد میں 2 لاکھ 25 ہزار لیٹر پیٹرول،ڈیزل،موبل آئل استعمال وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے دور میں گاڑیوں کے ایندھن کی مد میں 40 فیصد بچت کی گئی –

    عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعلیٰ آفس سمیت پنجاب بھر میں شوبازوں کی شاہ خرچیوں کا کلچرختم کردیا ، ماضی کی حکومت نے سرکاری خزانے کو مال مفت کی طرح اڑایا-

    وزیر اعلٰی پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ ہم قومی وسائل کی پائی پائی کے امین ہیں سیکیورٹی کے نام پر ذاتی رہائش گاہوں کی تعمیر و مرمت کا سلسلہ بھی ختم کر دیا گیا-

  • لاہور کی 3 احتساب عدالتوں کو خالی کرا کے تالے لگا دیئے گئے

    لاہور کی 3 احتساب عدالتوں کو خالی کرا کے تالے لگا دیئے گئے

    لاہور کی 3 احتساب عدالتوں کو خالی کرا کے تالے لگا دیئے گئے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سیشن جج لاہور کے حکم پر 3احتساب عدالتیں خالی کرا لی گئیں ،عدالتی ریکارڈ کو تھیلوں میں بند کرکے کمرےکو تالے لگائے گئے-

    کورٹس میں شہبازشریف،حمزہ شہباز ،خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر اہم کیسز تھے ،رپورٹس کے مطابق تینوں احتساب عدالتوں میں گزشتہ 3 ماہ سے ججز کی تعیناتی بھی نہیں ہوئی-

    لاہور کی 5 احتساب عدالتوں میں صرف 2 فعال ہیں –

    واضح رہے کہ لاہورسیشن کورٹ نے جوڈیشل کمپلیکس سے احتساب عدالتیں خالی کرنے کا حکم دیا تھا اس حوالے سے وکلا نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ احتساب عدالتیں وفاقی کالونی منتقل ہوتی ہیں تو کام زیادہ متاثر ہوگا-

    وکلا کا کہنا تھا کہ احتساب عدالتوں کو ہائیکورٹ یا سیشن کورٹ کےقریب منتقل کیا جائے دوسری جانب رجسٹرار احتساب عدالت نے وزارت قانون کو ساری صورتحال سے آگاہ کردیا تھا کہ تینوں احتساب عدالتوں میں اہم سیاسی شخصیات کے کیسز کا ریکارڈ موجود ہے –

  • استاد ٹیوشن پر آئے بچوں سے ایک دوسرے کے ساتھ بد فعلی کروا کر ویڈیو بنانے لگا

    استاد ٹیوشن پر آئے بچوں سے ایک دوسرے کے ساتھ بد فعلی کروا کر ویڈیو بنانے لگا

    استاد ٹیوشن پر آئے بچوں سے ایک دوسرے کے ساتھ بد فعلی کروا کر ویڈیو بنانے لگا

    پولیس ذرائع نے بتایا کہ تھانہ سیت پور کی حدود موضع خنانی میں ٹیوشن سینٹر پر استاد نے بچوں کی پورن ویڈیوز بنانا شروع کردیں.محسن عباس نامی ٹیچر ٹیوشن پر آئے بچوں سے بد فعلی کرنے کے بعد بچوں کو آپس میں بدفعلی کرنے پر مجبور کر کے ویڈیوز بناتا رہا

    پولیس نے ٹیوشن سنٹر کے استاد کو گرفتار کر کے اس کا موبائل فون قبضہ میں لے لیا.محسن عباس کے موبائل سے مختلف عمر کے بچوں کی لاتعداد پورن ویڈیوز برآمد ہوئیں پولیس

    محسن عباس بچوں کو آپس میں سیکس کروا کر گزشتہ 6 ماہ سے ویڈیو بناتا رہا ہے.پولیس نے مزید انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ محسن عباس کا پورن ویڈیوز کے حوالے سے کسی غیر ملکی گروہ سے رابطہ لگتا ہے

    مجیب الرحمٰن شامی باغی ٹی وی مظفر گڑھ

  • پنجاب نے ہمیشہ بڑے بھائی کارول اداکیا لیکن اس کو محروم کیا جا رہا ، :وزیر خزانہ پنجاب

    پنجاب نے ہمیشہ بڑے بھائی کارول اداکیا لیکن اس کو محروم کیا جا رہا ، :وزیر خزانہ پنجاب

    پنجاب نے ہمیشہ بڑے بھائی کارول اداکیا لیکن اس کو محروم کیا جا رہا ، :وزیر خزانہ پنجاب

    باغی ٹی وی :وزیر خزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت نے کہا ہے کہ پنجاب نے ہمیشہ بڑے بھائی کارول اداکیا ہے، گروتھ ریٹ میں خاطرخواہ اضافہ ہواہے، مختلف سروسزپرٹیکس16فیصدسےکم کرکے5فیصدکیاہے.این ایف سی کےتحت آبادی کےتناسب سےپنجاب کو کم حصہ ملتاہے.

    پنجاب اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں صوبے کا 2 ہزار 653 ارب روپے کا بجٹ پیش کر دیا گیا ہے۔ حکومت نے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے کوئی نیا ٹیکس نہ لگانے جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترقیاتی پروگرام کیلئے 560 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

    صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت کا بجٹ پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پنجاب کا بجٹ ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہوگا۔ کورونا کے سامنے بڑے بڑے ممالک بھی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوئے لیکن ہم نے وبا کے دوران غریب عوام کو ریلیف دیا۔ آج معاشی اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں۔ پاکستان کی سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

  • پنجاب کا سالانہ بجٹ پیش ، اپوزیشن کا شور شرابہ

    پنجاب کا سالانہ بجٹ پیش ، اپوزیشن کا شور شرابہ

    پنجاب کا سالانہ بجٹ پیش ، اپوزیشن کا شور شرابہ

    باغی ٹی وی : پنجاب اسمبلی میں بجٹ اجلاس شروع جاری ہے، پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت آج پنجاب اسمبلی میں پیش کررہے ہیں۔

    بجٹ دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال کابجٹ تقریباً 2600ارب روپےکےلگ بھگ ہوگا اور اس میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا،

    صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت کا بجٹ پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پنجاب کا بجٹ ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہوگا۔ کورونا کے سامنے بڑے بڑے ممالک بھی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوئے لیکن ہم نے کورونا کے دوران غریب عوام کو ریلیف دیا۔ آج معاشی اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں۔ پاکستان کی سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔

    صوبائی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کورونا سےمتاثرہ تاجروں کیلئے40 ارب روپے ریلیف پیکج کی تجویز دی گئی ہے . بجٹ میں امن و امان، صحت اور تعلیم پرخصوصی توجہ دی جائے گی،خصوصی اقدامات کیلئے 91 ارب 41 کروڑ روپے مختص،جنوبی پنجاب کیلئےکل بجٹ کا 35 فیصدخرچ کیا جائے گا،انصاف آفٹر نون پروگرام کیلئےساڑھے6ارب روپےمختص کئے گئے .

    صوبائی وزیر خزانہ نے مزید کہا مختلف اضلاع میں 19نئی یونیورسٹیزبنائی جائیں گی، ایک ارب 54کروڑمختص کیے گئے . شعبہ صحت پنجاب کیلئے98 ارب روپے مختص کیے . ہیلتھ انشورنس پروگرام کےتحت یونیورسل ہیلتھ کوریج کوپنجاب میں نافذکیاجائے گا،

    صوبائی وزیر خزانہ کے مطابق غریب اورپسماندہ علاقوں کےشہریوں کوصحت کی سہولیات کیلئے 60 ارب روپےمختص کیے گئے . بیماریاں کنٹرول کرنےکیلئےاینٹی گریٹڈپروگرام کےتحت 25کروڑروپے ہے . لاہور میں14ارب روپےکی لاگت سےایک ہزاربسترپرمشتمل اسپتال کی تعمیرشروع ہو گی. رواں مالی سال محصولات کاحجم 359ارب روپےہے.

    پنجاب کےترقیاتی پروگرام کیلئے560ارب روپےرکھےگئےہیں،پنجاب کےترقیاتی پروگرام کیلئے560ارب روپےرکھےگئے ہیں ترقیاتی پروگرام صوبےکی ترقی، معیشت کےاستحکام اورعوام کی خوشحالی کا ضامن ہوگا. سوشل سیکٹریعنی تعلیم اورصحت کیلئے205ارب 50کروڑروپےمختص کیے گئے ،

    بجٹ میں انفراسٹر کچر ڈویلپمنٹ کیلئے145ارب40کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں.اسپیشل پروگرامزکیلئے91ارب 41کروڑروپےمختص کیے گئے،صنعت ، زراعت، لائیوسٹاک،ٹورازم اورجنگلات کیلئے57ارب 90 کروڑ روپے مختص کیے گئے .

    سرکاری و غیرسرکاری اسپتالوں سے علاج کیلئے80ارب کی ہیلتھ انشورنس مہیا کی جا رہی ہے.5نئے مدر اینڈ چائلڈ اسپتالوں کےقیام کویقینی بنایا جا رہا ہے جس کیلئے12ارب سےزائدکابجٹ مختص کیے . آئندہ مالی سال میں مجموعی طور پر صحت کا بجٹ369ارب روپے رکھا گیا ہے ،

    صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ 577 پرائمری و ایلمینٹری سطح کےاسکولوں کومڈل اورہائی اسکولوں کادرجہ دیاجا رہا ہے،رحمتہ للعالمینﷺاسکالرشپس کیلئے83 کروڑ 40 لاکھ روپےمختص کیےگئےہیں.لاہور کی مرکزی اورتجارتی اہمیت کےپیش نظرترقیاتی منصوبوں کیلئے28.3ارب کی خطیر رقم مختص کیے گئے .

    صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ معاشی سرگرمیوں کے فروغ کیلئےسازگار ماحول مہیا کیا جا رہا ہے،معاشی ترقی کیلئے10ارب روپےکاخصوصی پیکج اسی سلسلےکی کڑی ہے،10مزیدسروسزپرسیلزٹیکس کو16سےکم کرکے 5فیصدکرنےکی تجویز دی گئی ہے .

    صوبائی وزیر خزانہ کال سینٹرزپر ٹیکس کی شرح کوساڑھے 19سے کم کر کے 16فیصدکرنے کی تجویز ہے،آئندہ مالی سال میں بھی پراپرٹی ٹیکس 2اقساط میں ادا کیا جاسکے گا،الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس اورٹوکن فیس کی مد میں 50اور 75فیصد تک چھوٹ دی جائے گی،مہنگائی اس وقت نہایت اہم مسئلہ ہے،

    صوبائی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اشیا خوردو نوش کی قیمتوں کوعام آدمی کی پہنچ میں رکھنےکیلئےمسلسل کوشاں ہیں. سہولت بازاروں کاقیام حکومت پنجاب کی ایک خصوصی کاوش ہے.پنجاب کےمختلف اضلاع میں 362 سہولت بازار کام کر رہے ہیں،اس وقت پاکستان کاسب سےقیمتی سرمایہ ہمارےن و جوان ہیں،

    40 ہزارطلبہ کی فنی تربیت کی جائے گی.منصوبے پر ایشین ڈویلپمنٹ بینک 100ملین ڈالراورپنجاب حکومت10ملین ڈالر خرچ کرے گی،حکومت پنجاب جدید اور معیاری روڈنیٹ ورک کی تعمیر کو اہمیت دے رہی ہے،380ارب روپے مالیت کی 1769 ترقیاتی اسکیمیں شروع کی جائیں گی،.

    بجٹ تقریر میں کہا گیا کہ 13ہزار کلو میٹر لمبائی کی سڑکوں کی تعمیرو مرمت اور توسیع مکمل کی جائے گی،اپنا گھر ہر خاندان کا خواب ہو تا ہے،موجودہ دورمیں کم آمدن والےگھرانوں کاسب سےبڑا مسئلہ گھرکاحصول ہے،حکومت آئندہ مالی سال میں پری اربن ہاوَسنگ اسکیم متعارف کروارہی ہے،

    حکومت آئندہ مالی سال میں پری اربن ہاوَسنگ اسکیم متعارف کروارہی ہے،منصوبےکےتحت ایک گھر14لاکھ روپے کی قیمت پرمیسر ہوگا،منصوبےکےتحت انفراسٹرکچرڈویلپمنٹ کیلئے 3ارب روپےکےفنڈزمختص کیے گئے .نیا پاکستان ہاوَسنگ پروگرام کےتحت ایک ارب روپےکےفنڈزفراہم کررہے ہیں.

  • پنجاب حکومت کا بجٹ اجلاس، پولیس کی صحافیوں سے بد تمیزی، ایمرا کی مذمت

    پنجاب حکومت کا بجٹ اجلاس، پولیس کی صحافیوں سے بد تمیزی، ایمرا کی مذمت

    پنجاب حکومت کا بجٹ اجلاس، پولیس کی صحافیوں سے بد تمیزی، ایمرا کی مذمت

    الیکٹرانک میڈیارپورٹرایسوسی ایشن (ایمرا) کے صدر محمد آصف بٹ سینئر نائب صدرجواد ملک ،نائب صدر عرفان ملک،ایمراسیکرٹری سلیم شیخ،ایڈیشنل سیکرٹری نعمان شیخ،فنانس سیکرٹری ارشد چوہدری،سینئرجوائنٹ سیکرٹری کنور عزیر،جوائنٹ سیکرٹری عبدالقادرخواجہ،سیکرٹری انفارمیشن شفیق شریف،آفس سیکرٹری افضل سیال وایمراباڈی نے پنجاب اسمبلی بجٹ سیشن 22-2021 کی کوریج کےدوران سینئر پارلیمانی رپورٹر ایکسپریس نیوز اور سابق صدر پنجاب اسمبلی پریس گیلری میاں اسلم کے ساتھ پولیس اہلکار کی جانب سے غنڈہ گردی کرنے ،ایکسپریس نیوز کا لوگو اور کیمرہ توڑنے اور کیمرہ مین اویس بشیر کو دھمکیاں دینے کی پرزور اورشدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

    ایمرا صدر محمد آصف بٹ کا اپنے مذمتی بیان میں کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں سالانہ بجٹ کی کوریج کے دوران ایکسپریس نیوزکےانتہائی سینئر پارلیمانی رپورٹر اور سابق صدر پنجاب اسمبلی پریس گیلری میاں اسلم اور کیمرہ مین اویس بشیر کے ساتھ پولیس اہلکاروں کی غنڈہ گردی ،دھمکیاں دینے اور نازیبا زبان استعمال کرنا انتہائی شرمناک اورگھٹیا فعل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔پنجاب پولیس کے اہلکاروں کی یہ حرکت آزادی صحافت پر حملہ کرنے اور قدغن لگانے کے مترادف ہے۔

    ایمرا باڈی نے پنجاب پولیس کے اہلکاروں کی گھٹیا اور شرمناک حرکت کی مذمت کرتے ہوئے۔ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار ،وزیر قانون راجہ بشارت،اسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی اور آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس واقعہ کافوری نوٹس لیں۔ اور متعلقہ پولیس اہلکاروں کے قانونی کارروائی عمل لاتے ہوئے۔ ان کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور سینئر صحافی میاں اسلم کے ساتھ کی جانے بدتمیزی پر معافی مانگی جائے۔ ورنہ ہم بجٹ سیشن کوریج کا بائیکاٹ کیا جائے اورپنجاب اسمبلی کے احاطہ میں بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا اور یہ مظاہرہ تب جاری رہے پنجاب پولیس اعلی حکام کی موجودگی میں پولیس اہلکاروں اپنی اس شرمناک رویہ پر معافی نہ مانگ لیں۔

  • پنجاب کابینہ نے ملازمین کی کتنے فیصد تنخواہیں بڑھانے کی دی منظوری؟

    پنجاب کابینہ نے ملازمین کی کتنے فیصد تنخواہیں بڑھانے کی دی منظوری؟

    پنجاب کابینہ نے ملازمین کی کتنے فیصد تنخواہیں بڑھانے کی دی منظوری؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا

    پنجاب کابینہ نے نئے مالی سال 2021-22کے بجٹ کی تجاویز کی منظوری دے دی کابینہ اجلاس میں صوبہ پنجاب کے نئے مالی سال 2021-22 کی بجٹ تجاویز اتفاق رائے سے منظورکر لی گئی، کابینہ نے ضمنی بجٹ مالی سال2020-21 کی منظوری دی کابینہ کے اجلاس میں مالی سال 2020-21 کے بجٹ کے نظرثانی شدہ تخمینہ جات کی بھی منظوری دی گئی مالیاتی بل 2021 کی بھی منظوری دی گئی پنجاب کابینہ نے صوبائی ملازمین کی تنحواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافے کی منظوری دے دی کابینہ اجلاس میں بورڈ آف ریونیو کی جانب سے زرعی ٹیکس میں اضافے کی تجویز پیش کی گئی وزیراعلی عثمان بزدار نے زرعی ٹیکس میں اضافے کی تجویز کو رد کر دیا وزیراعلی عثمان بزدار اور پنجاب کابینہ نے اتفاق رائے سے تجویز کو مسترد کیا

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کسان پر کوئی بوجھ نہیں ڈالا جائے گا ۔آج پی ٹی آئی کے دور میں کاشت کار خوشحال ہے۔کاشتکار کو مزید خوشحال بنائیں گے اور ریلیف دیں گے ۔پنجاب کابینہ نے ورکرز کی کم از کم اجرت میں اضافے کی منظوری دے دی ورکرز کی کم از کم اجرت 17500سے بڑھا کر 20ہزار روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بہترین بجٹ پر صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت، مشیر ڈاکٹر سلمان شاہ، چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری خزانہ اور متعلقہ محکموں کے افسران کی کارکردگی کی تعریف کی اور کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار ترقیاتی بجٹ میں ریکارڈ اضافہ کیا جارہا ہے۔پہلی بار ہر ضلع کا علیحدہ ڈویلپمنٹ پیکیج تیار کیا گیا ہے۔بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینے کے لئے اقدامات تجویز کئے گئے ہیں -بجٹ میں حقیقت پسندانہ اہداف مقرر کئے گئے ہیں -صوبے کے عوام کی بنیادی ضروریات کو مدنظر رکھ کر ترجیحات کا تعین کیا گیا ہے۔ یہ بجٹ اعدادوشمار کی جادوگری نہیں بلکہ متوازن ترقی پر مبنی حقیقی دستاویزہے-نااہل اورناکام اپوزیشن کا کام صرف شور مچانا رہ گیا ہے۔ حکومت کے اچھے کاموں پر تنقید برائے تنقید کرنا انہیں زیب نہیں دیتا۔اپوزیشن نے کورونا وباء کے دوران بھی صرف واویلا کیااورعوام کو تنہا چھوڑے رکھا۔بجٹ اجلاس کے دوران اراکین اسمبلی سے مسلسل رابطہ رہے گا۔

    اجلاس میں کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کے57 ویں اور58 ویں اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق کی گئی اجلاس میں کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے قانونی امور کے60 ویں،61 ویں اور62 ویں اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق کی گئی ،سیکرٹری خزانہ نے صوبائی بجٹ اور چیرمین پی اینڈ ڈی کی سالانہ ترقیاتی پروگرام کے اہم خد و خال کے حوالے سے کابینہ کو بریفنگ دی،اجلاس میں صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی

    15 نہیں بلکہ کتنے فیصد تنخواہیں بڑھائی جائیں گی؟ ملازمین کے ساتھ ہاتھ ہو گیا

    پی ٹی وی کے پاس پرانے کیمرے، سپیئر پارٹس نہیں ملتے،قائمہ کمیٹی اجلاس میں انکشاف

    پی ٹی وی سپورٹس پر اینکرز کی دس دس گھنٹے کی تنقید ، قائمہ کمیٹی نے تجزیوں کو غیر معیاری قرار دے دیا

    فلم پالیسی کو بہت جلد عملی جامہ پہنایا جائے گا، قائمہ کمیٹی تعاون کرے گی: سینیٹر فیصل جاوید

    پیپلز پارٹی وفد نے کی الیکشن کمیشن میں حکومت کے اہم اقدام کی مخالفت

    ترین گروپ بجٹ منظوری میں ساتھ دے گا یا نہیں؟ اعلان کر دیا

    ریاست مدینہ کا وعدہ پورا کرینگے، بجٹ اجلاس سے وزیر خزانہ کا خطاب

    بجٹ میں کراچی والوں کو خوشخبری سنا دی گئی

    بجٹ میں غریب عوام کا احساس کیا، وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کا دعویٰ

    انٹرنیٹ ڈیٹا،موبائل فون کالز پر ٹیکس کی تجویز پر وزیراعظم کا حکم آ گیا

    مہنگائی کے مقابلے میں تنخواہوں میں زیادہ اضافہ ہونا چاہیے تھا.وزیر خزانہ

    یہ کام کئے بغیر بجٹ پیش ہو ہی نہیں سکتا، یوسف رضا گیلانی نے حکومت کیلئے کی مشکل پیدا

  • طلبا خبردار، پنجاب بھر میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا شیڈول تیار

    طلبا خبردار، پنجاب بھر میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا شیڈول تیار

    طلبا خبردار، پنجاب بھر میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا شیڈول تیار

    پنجاب بھر میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا شیڈول تیار کر لیا گیا

    ‏پہلے مرحلے میں باہوریں اور دسویں جماعت کے امتحانات ہونگے ، ‏10جولائی سے باہوریں جماعت کے امتحانات ہوں گے ، ‏امتحانات نو دن میں مکمل ہوں گے ‏دسویں جماعت کے امتحانات کا 29 جولائی سے ہوں گے ،‏دسویں جماعت کے امتحانات 10 دن میں مکمل کیے جائیں گے، ‏دوسرے مرحلے میں نویں اور گیارہویں جماعت کے امتحانات ہونگے، ‏12 اگست سے 11 ویں جماعت کے امتحانات کا آغاز ہوگا، نویں جماعت کے امتحانات 28 اگست سے شروع ہونگے،

    واضح رہے کہ کرونا کی وجہ سے تعلیمی ادارے طویل بندش کے بعد کھل گئے ہیں، اس سال حکومت نے اعلان کیا ہے کہ امتحان کے بغیر کسی کو پروموٹ نہیں کیا جائے گا، طلبا کا کہنا ہے کہ آن لائن پڑھائی ہوئی تو امتحان بھی آن لائن لیا جائے ،اس ضمن میں طلبا نے احتجاج بھی کیا، تا ہم حکومت کی جانب سے آن لائن امتحان کو مسترد کر دیا گیا ہے

    دوسری جانب آئے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر امتحان کیسنل کرو کے ٹرینڈ چلائے جاتے ہیں تا ہم وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اسوقت طلبا کی تمام امیدوں پر پانی پھیر دیتے ہیں جب یہ کہتے ہیں کہ اس سال امتحان کے بغیر کسی کو پاس نہیں کیا جائے گا

    ان تصاویر کو دیکھ کر خودبخود جنت کی یاد آجاتی ہے،مریم نواز کی ٹویٹ پر صارف کا تبصرہ

    فلسطین پر حملے،ترکی نے اسرائیل کے خلاف کونسا قدم اٹھا لیا؟

    اسرائیل کی بربریت جاری، شہادتیں 36 ہو گئیں،ہسپتال زخمیوں سے بھر گئے

    سعودی عرب سے کتنی مزید امداد ملے گی؟ وزیر خارجہ نے حقیقت بتا ہی دی

    ان تصاویر کو دیکھ کر خودبخود جنت کی یاد آجاتی ہے،مریم نواز کی ٹویٹ پر صارف کا تبصرہ

    ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں،وزیراعظم عمران خان کا دنیا کو پیغام

    ایک طرف انسانیت، دوسری طرف بربریت،مسلم امہ کا امتحان ہے، وزیر خارجہ

    آن لائن کلاسز .اب امتحان بھی آن لائن ہی لیں، طلبا سڑکوں پر آ گئے

  • جاوید لطیف کے خلاف حکومت نے پھر بڑا قدم اٹھا لیا

    جاوید لطیف کے خلاف حکومت نے پھر بڑا قدم اٹھا لیا

    جاوید لطیف کے خلاف حکومت نے پھر بڑا قدم اٹھا لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما جاوید لطیف کی ضمانت منسوخی کے لئے عدالت میں درخواست دائر کر دی گئی

    لاہور ہائیکورٹ میں لیگی رہنماجاوید لطیف کی ضمانت منسوخی کے لئے پراسیکیوٹرجنرل پنجاب کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے پراسیکیوٹر کی جانب سے درخواست میں موقف اپنایاگیا ہے کہ جاوی لطیف نے ریاستی اداروں کیخلاف تقاریرکیں، سیشن کورٹ نے ضمانت منظوری کا حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا ہے

    واضح رہے کہ سیشن کورٹ نے 9 جون کو جاوید لطیف کی درخواست ضمانت دو دو لاکھ روپے کے دو مچلکے جمع کرانے کے عوض منظور کر لی تھی ،جاوید لطیف کی رہائی پر ن لیگی کارکنان نے انکا بھر پور استقبال کیا تھا اور مریم نواز نے بھی خوشی کا اظہار کیا تھا،

    عمران خان نے سول نافرمانی کا کہا تو کیا کسی نے اس پر غداری کا ٹائٹل دیا؟ جاوید لطیف

    جاوید لطیف بھی بیمار ہو گئے، کرونا کا خدشہ

    ن لیگی رہنما کو ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار کر لیا گیا

    جاوید لطیف کو پولیس نے کیسے گرفتار کیا؟ ویڈیو سامنے آ گئی

    جاوید لطیف کی گرفتاری،شہباز شریف نے افہام و تفہیم کا پیغام دے دیا

    جاوید لطیف کی رہائی کی درخواست پر عدالت نے کس کو کیا طلب؟

    جاوید لطیف کی رہائی کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں فیصلہ محفوظ

    ن لیگی رہنما کی عدالت پیشی، بکتر بند گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور

    ن لیگی رہنما جاوید لطیف کی عدالت پیشی،عدالت کا بڑا حکم

    ریاست مخالف بیان، جاوید لطیف کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر عدالت کا فیصلہ آ گیا

    جاوید لطیف،الطاف حسین اوربی ایل اے کے بیانیہ میں فرق نہیں،وفاقی وزیر

    ملک کی خاطر بات کرنا غداری ہے تو ہم سب غدار ہیں، جاوید لطیف

    جاوید لطیف کی عدالت پیشی، عید کہاں گزرے گی؟ عدالت کا بڑا حکم

    ن لیگی رہنما جاوید لطیف کے ریمانڈ‌ میں توسیع، ضمانت کی درخواست بھی دائر کر دی

    واضح رہے کہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں ن لیگ کے اہم رہنما میاں جاوید لطیف کس طرح نواز شریف کا بیانیہ اورمودی جیسی دھمکیاں دے رہے ہیں میاں جاوید لطیف کہتے ہیں کہ بے نظیر کی ہلاکت پرتوزراری نے پاکستان کھپے کہہ دیا تھا مگراگرمریم نوازکو کچھ ہوا تو پھر پاکستان نہیں کپھے گا میاں جاوید لطیف نے مزید کہاکہ اگرمریم نوازکو اگرکچھ ہوا تو پھرمشرقی پاکستان والی تاریخ دہرائیں گے

  • شریفاں بی بی کو تین روز میں 3 کروڑ روپے ملیں گے عدالت کے حکم پر

    شریفاں بی بی کو تین روز میں 3 کروڑ روپے ملیں گے عدالت کے حکم پر

    شریفاں بی بی کو تین روز میں 3 کروڑ روپے ملیں گے عدالت کے حکم پر

    لاہور ہائیکورٹ میں خاتون شہری کو اراضی حصول کے بعد معاوضہ نہ ادا کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان نے شریفاں بی بی کی درخواست پر سماعت کی پنجاب حکومت کی جانب سے تین روز میں 3 کروڑ 8 لاکھ روپے ادا کرنے کی یقین دہانی کروا دی گئی ،پنجاب حکومت نے عدالت سے استدعا کی کہ باقی رقم 92 لاکھ کی ادائیگی کیلئے 15 جولائی تک مہلت دی جائے،لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس قاسم خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ شہری خاتون سے زمین لے لی ، اس پر سڑکیں بنا لیں، مگر رقم ادا نہیں کی لوگ ذلیل ہو رہے ہیں، 15 جولائی کے بعد ایک لاکھ روپے روزانہ جرمانہ کروں گا،

    چیف جسٹس قاسم خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سالہا سال قبل اراضی حاصل کی مگر معاوضہ نہیں دیا گیا، یہ سرکار کا غریب لوگوں پر ظلم ہے،

     

    مزار قائد کے سامنے فلائی اوور کیسے بن گیا؟ شاہراہ قائدین کا نام کچھ اور رکھیں، چیف جسٹس کا حکم

    کراچی کو مسائل کا گڑھ بنا دیا گیا،سرکاری زمین پر قبضہ قبول نہیں،کلیئر کرائیں، چیف جسٹس

    سپریم کورٹ کا کراچی کا دوبارہ ڈیزائن بنانے کا حکم،کہا آگاہی مہم چلائی جائے

    وزیراعظم کو بتا دیں چھ ماہ میں یہ کام نہ ہوا تو توہین عدالت لگے گا، چیف جسٹس

    تجاوزات ہٹانے جائینگے تو لوگ گن اور توپیں لے کر کھڑے ہوں گے،آرمی کو ساتھ لیجانا پڑے گا، چیف جسٹس

    سرکلر ریلوے، سپریم کورٹ نے بڑا حکم دے دیا،کہا جو بھی غیر قانونی ہے اسے گرا دیں

    ہم نے کہا تھا کیسے کام نہیں ہوا؟ چیف جسٹس برہم، وزیراعلیٰ کو فوری طلب کر لیا

    آپ کی ناک کے نیچے بحریہ بن گیا کسی نے کیا بگاڑا اس کا؟ چیف جسٹس کا استفسار

    آپ کو جیل بھیج دیں گے آپکو پتہ ہی نہیں ہے شہر کے مسائل کیا ہیں،چیف جسٹس برہم