Baaghi TV

Category: لاہور

  • لاہور کا تاریخی والٹن ایئرپورٹ  بند ، طلبا سراپا احتجاج

    لاہور کا تاریخی والٹن ایئرپورٹ بند ، طلبا سراپا احتجاج

    لاہور کا تاریخی والٹن ایئرپورٹ آج سے بند کر دیا گیا، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے احکامات جاری کردیئے۔

    ایئرپورٹ حکام کے مطابق آج سے والٹن ایئر پورٹ استعمال نہیں ہوگا،فلائنگ کلب انتظامیہ کے مطابق والٹن ایئرپورٹ پر اس وقت 200 سے زائد سٹوڈنٹ پائلٹ زیر تربیت ہیں،والٹن ایئرپورٹ کی جگہ بزنس ڈسٹرکٹ بنایا جا رہا ہے،پنجاب حکومت نے بزنس ڈسٹرکٹ کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کررکھا ہے۔

    حکام کے مطابق والٹن ائیرپورٹ سے تربیتی پروازوں کو عارضی طور پرعلامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ منتقل کیا جارہا ہے، والٹن ائیرپورٹ کی جگہ نئے فلائنگ کلب کیلئے مریدکے میں جگہ مختص کی جاچکی ہے۔

    حکام کے مطابق ٹینڈر مکمل ہونے کے بعد آئندہ 6سے 7ماہ میں فلائنگ کلب مریدکے میں تعمیر کر لیا جائے گا۔
    حکومت کے اس اقدام پر والٹن ایئر پورٹ سے وابستہ عملے کے لوگ اور تربیت حاصل کرنے والے طلبا سراپا احتجاج ہیں کہ ان کو متبادل تربیتی پرواز مرکز دینے تک اس کو جاری کرکھا جائے اور بند نہ کیا جائے .

  • تعمیراتی منصوبہ کے دوران درخت کاٹنے پر اب کیا کرنا ہوگا ، ملا اہم حکم

    تعمیراتی منصوبہ کے دوران درخت کاٹنے پر اب کیا کرنا ہوگا ، ملا اہم حکم

    تعمیراتی منصوبہ کے دوران درخت کاٹنے پر اب کیا کرنا ہوگا

    باغی ٹی وی : لاہور ہائیکورٹ میں ماحولیاتی آلودگی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی. دوران سماعت عدالت نے پنجاب حکومت کو ہر تعمیراتی منصوبہ کے دوران درخت کاٹنے سے روکتے ہوئے حکم دیا

    جسٹس شاہد کریم نے حکم دیا کہ درخت کاٹنے کے بجائے دوسری جگہ منتقل کیے جائیں

    چیرمین ماحولیاتی کمشن جسٹس ریٹائرڈ علی اکبر قریشی کی جانب سے رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی گئی.چیرمین ماحولیاتی کمشن جسٹس ر علی اکبر قریشی کی جانب سے سید کمال۔حیدر ایڈووکیٹ نے 4 صفحات پر مشتمل رپورٹ عدالت میں جمع کروائی

    کمشن نے شیخوپورہ پورہ میں 11 بھٹوں کی نشاندہی کی جو پرانی ٹیکنالوجی پر چل رہے تھے،کمشن نے 9 بھٹوں کو سیل کردیا جبکہ مزید کاروائیاں جاری ہیں، ایل ڈی اے کی 122 اسکیموں میں سے 73 اسکیمں سیوریج ٹرنک چارجز آدا نہیں کیے،

    لاہور:جوڈیشل کمشن کی ہدایات پر 5 صنعتی یونٹس کے نمونے لیے گیے ہیں، رپورٹس میں دیکھا جائے گا کہ صنعتی یونٹس میں گندے پانی کو صاف کرنے والے یونٹس کی ضرورت ہے کہ نہیں،

  • بیوی نے آشنا سے مل کر خاوند کے ساتھ ایسا افسوسناک سلوک کیوں کیا

    بیوی نے آشنا سے مل کر خاوند کے ساتھ ایسا افسوسناک سلوک کیوں کیا

    بیوی نے آشنا سے مل کر خاوند کے ساتھ ایسا افسوسناک سلوک کیوں کیا

    باغی ٹی وی : بہاول پورناجائز تعلقات سے روکنے پر بیوی نے آشنا سے ملکر شوہر کو مردانہ صفات سے محروم کردیا

    سیٹلائٹ ٹاؤن کی رضوانہ کے اپنے آشنا کے تعلقات تھے جس پر شوہر نے اسکو منع کیارضوانہ نے اپنے آشنا کے ساتھ ملکر اپنے خاوند محمد شیراز کو مردانہ صفات سے محروم کر دیا

    تھانہ بغدادالجدید نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔ ادھر گزشتہ دنوں چک بیلی کے علاقہ باہیا میں ہونے والے قتل کا ڈراپ سین ہوا جس میں بیوی نے آشنا سے مل کر خاوند کو قتل کردیا

    پولیس کے مطابق مقتول محسن جاوید کی بیوی ثناء اور اس کا آشنا تیمور علی قاتل نکلے،ملزم تیمور کے قبضہ سے آلہ قتل اور واردات میں استعمال موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی،مقتول محسن جاوید کی چند سال قبل ثناء بی بی سے شادی ہوئی تھی،ملزمان نے انکشاف کیا کہ ملزم تیمور اور ثناء کے آپس میں 04 سال سے مراسم تھے، پولیس کے مطابق ملزمان نے منصوبہ بندی سے محسن جاوید کو قتل کیا،

  • تیز ہوا اور آندھی نے گاؤں کو خاکستر کردیا ، لوگ گھروں سے باہر نکل کر جانیں بچاتے رہے

    تیز ہوا اور آندھی نے گاؤں کو خاکستر کردیا ، لوگ گھروں سے باہر نکل کر جانیں بچاتے رہے

    تیز ہوا اور آندھی نے گاؤں کو خاکستر کردیا ، لوگ گھروں سے باہر نکل کر جانیں بچاتے رہے

    باغی ٹی وی : پاکبتن کے گاؤں کرتار پور میں شام کے وقت آندھی طوفان سے تباہی مچ گئی جہاں بہت زیادہ نقصان تیز ہوائوں سے ہوا تو ادھر پاکپتبن کے علاقے کرتارپور میں آگ نے کئی گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا.

    باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے پاکپتن سے ذرائع نے بتایا کے آج شام کے وقت تیز آندھی طوفان آنے کی وجہ سے بہت زیادہ نقصان ہوا جس وجہ سے درجنوں مکان جل گئے . جب کہ مویشیوں کو بھی بڑی تعداد میں نقصان پہنچا ،

    جس وقت آندھی طوفان آیا تو دیہات میں خواتین لکڑی کے ایندھن سے کھانا پکا رہی تھیں‌، اچانک تیز آندھی سے چولہوں میں جلی آگ پھیل گئی اس نے گھروں کو اپنی لیپٹ میں‌ لے لیا،

    تیز ہوا کی وجہ سے آگ بہت تیزی سے پھیلنے لگی لوگ جان پچانے کے لیے گھروں سے باہر بھاگے جب کہ اس دوران ان کے مال مویشی جل گئے ،

    اس واقعے کا افسوس ناک پہلو یہ بھی ہے کہ اس آگ کو بجھانے کے لیے کوئی فائر بریگییڈ نہ پہنچی اور نہ ہی کوئی حکومتی ادارہ مدد کو آیا .


    کہا جارہا ہے کہ اس آگ سے گاؤں کے 70 فیصد گھر تباہ ہوگئے ، جبکہ علاقے کے دیگر جگہوں پر بھی آگ بڑھ اٹھنے کی اطلاعات ہیں. اس آگ کے بڑھک اٹھنے کے کچھ عرصہ بعد بارش شروع ہوئی تو لوگوں نے اللہ کا شکر ادا کیا اور سکھ کا سانس لیا . لیکن بارش سے مکمل طور پر آگ ٹھنڈی نہ ہو سکی.

  • امتحانات کے بہترانعقاد کیلئے  پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے اہم پیش کش کردی

    امتحانات کے بہترانعقاد کیلئے پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے اہم پیش کش کردی

    امتحانات کے بہترانعقاد کیلئے پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے اہم پیش کش کردی

    باغی ٹی وی : کاشف مرزا صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے کہا ہے کہ سیکنڈری اورکیمبرج امتحانات کا انعقاد ڈیٹ شیٹ SOPs کے مطابق یقینی بنایاجائے:

    انہوں نے ملک بھر امتحانات کے بہترانعقاد کیلئے پرائیویٹ سکولز بطور امتحانی سینٹرز بنانے کی پیشکش کی دی.کاشف مرزا کاکہنا تھا مٹھی بھرطلبا کے پر تشدداحتجاج کی مذمت کرتے ہیں،پرامتحانات کاملتوی کرنابلیک میلنگ اورتعلیم دشمنی ہو گی

    امتحانات کینسل وملتوی کےفیصلےحکومتی نااہلی کا ثبوت ہونگے:امتحانات ملتوی کرنا50 لاکھ طلبا کی حق تلفی ہوگی ہے:ایلیٹ کلاس کےمحض2% طلبا کے پاس آن لائن تعلیم سہولت ہے۔50لاکھ طلباآن لائن تعلیم سےمحروم،فیزیکل امتحانات واحد راستہ ہیں۔

    طلبا کا قیمتی سال ضائع ہونے سے بچایا ہے۔مدارس کے 4لاکھ طلبا کا SOPs کے تحت امتحانات کا انعقاد کامیابی کاواضح ثبوت ہے.امتحانات ملتوی کےفیصلے سےکالجزاوریونیورسٹیز میں داخلے متاثرہونگے۔

    ملک بھر کے 7.5کروڑبچوں کو انکاآئینی تعلیمی حق دیا جائے۔ڈبل شفٹ50%حاضری کے ساتھ کلاسزمیں تدریس جاری رکھی جائیں۔

    پرائیویٹ و پبلک طلبا،اساتذہ واسٹاف کو بلا امتیاز ویکسین ترجیح بنیادوں پرکی جائے۔

  • چودھری پرویزالٰہی سے سوئٹزرلینڈ کے سفیر کی ملاقات باہمی تعاون اور تعلقات کو بڑھانے پر اتفاق

    چودھری پرویزالٰہی سے سوئٹزرلینڈ کے سفیر کی ملاقات باہمی تعاون اور تعلقات کو بڑھانے پر اتفاق

    باغی ٹی وی :چودھری پرویزالٰہی سے سوئٹزرلینڈ کے سفیر کی ملاقات باہمی تعاون اور تعلقات کو بڑھانے پر اتفاق

    قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے سوئٹزرلینڈ کے سفیر بینی ڈکٹ ڈی سیرجت Mr. Benedict de Cerjat کی ملاقات وفد میں Ms. Fabienne Trumpy اور کمرشل ایڈوائزر محمد اجوت ارسلان خان بھی موجود تھے
    چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ تعلیم، صحت، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون، دونوں ممالک کے درمیان عوامی رابطہ مہم بڑھائی جائے: پاکستان سوئٹزرلینڈ کے ساتھ اپنے تعلقات کی قدر کرتا ہے:

    پاک سوئس تعلقات باہمی افہام او تفہیم، احترام اور تعاون پر مبنی ہیں سوئٹزرلینڈ کے ساتھ باہمی تعاون خصوصاً تعلیم و صحت، تجارت اور سرمایہ کاری کے تمام شعبوں میں اضافہ کیا جائے. سوئٹزرلینڈ پاکستان کا اہم تجارتی اور ترقیاتی شراکت دار ہے.

    پاکستان کے پانچ بڑے غیر ملکی سرمایہ کار ممالک میں سوئٹزرلینڈ بھی شامل ہے،سوئس کمپنیاں اپنے کاروبار میں مزید اضافے کیلئے پاکستان میں سرمایہ کاری کریں.حکومت پاکستان نے انسداد دہشت گردی اور امن و امان کی بہتری کیلئے سخت اقدامات کئے ہیں.

    چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ جس کے نتیجے میں ہمارے داخلی سلامتی کے ماحول میں نمایا ں بہتری آئی ہے:
    سوئس حکومت کی جانب سے ٹریول ایڈوائزری پر اس سال نظر ثانی احسن اقدام ہے،کورونا وبا میں کمی کے بعد اس پر مزید نظر ثانی کی جائے

    پاکستانی طلبا سوئس یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں میں بہترین مواقع سے فائدہ اٹھا رہے ہیں: چودھری پرویزالٰہی
    دونوں ممالک کے اعلیٰ تعلیم کے اداروں کے مابین خصوصاً میڈیسن، کلینیکل سائنس، سائیکالوجی اور اکنامکس اینڈ مینجمنٹ کے شعبے میں روابط قائم کرنے کی ضرورت ہے.سوئٹزرلینڈ کے سفیر نے مہمان نوازی پر چودھری پرویزالٰہی کا شکریہ کیا
    سوئس سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان بڑا خوبصورت ملک ہے: یہاں پر تعیناتی میرے کیریئر کا ایک خوشگوار تجربہ ہے:

  • بزدار حکومت کا صوبے کے عوام کو ان کی دہلیز پر سہولتیں دینے کیلئے بڑا پروگرام لانچ

    بزدار حکومت کا صوبے کے عوام کو ان کی دہلیز پر سہولتیں دینے کیلئے بڑا پروگرام لانچ

    بزدار حکومت نے صوبے کے عوام کو ان کی دہلیز پر سہولتیں دینے کیلئے بڑا پروگرام لانچ کر دیا

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ”خدمت آپ کی دہلیز پر“ پروگرام کا باضابطہ افتتاح کیا وزیراعلیٰ آفس میں ”خدمت آپ کی دہلیز پر“ پروگرام کی افتتاحی تقریب ہوئی وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے خدمت ایپلی کیشن کا بھی افتتاح کیا ایڈیشنل چیف سیکرٹری، کمشنر لاہور ڈویژن اور سیکرٹری بلدیات نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ”خدمت آپ کی دہلیز پر“ پروگرام کے اہم خد و خال کے بارے میں بریفنگ دی چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، کمشنر لاہور ڈویژن، سیکرٹری بلدیات، سیکرٹری اطلاعات اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ”خدمت آپ کی دہلیز پر“ عوام کی خدمت کیلئے شاندار پروگرام ہے۔اس پروگرام سے نچلی سطح پر سروس ڈلیوری میں بہتری آئے گی۔عثمان بزدار
    عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولتیں ملیں گی۔یہ صرف ایک پروگرام نہیں بلکہ گورننس کا منفرد ماڈل ہے جس سے صوبے کی عوام کا فائدہ ہوگا۔’’خدمت آپ کی دہلیز پر“ پروگرام ابتدائی طورپر3 ہفتوں پر مشتمل ہوگا۔پہلے ہفتے میں گلیوں، بازاروں اورمحلوں کو صاف کیا جائے گا۔سڑکوں کے کناروں سے تعمیراتی مٹیریل اٹھایا جائے گا۔درختوں اور کھمبوں سے لٹکے ہوئے بینرز اور وال چاکنگ ختم کی جائے گی۔خراب سٹریٹ لائٹس کو ٹھیک کیاجائے گا۔دوسرے ہفتے میں فراہمی و نکاسی آب کی سہولتوں میں بہتری لانے پر توجہ دی جائے گی سیوریج پائپ صاف کئے جائیں گے او رکھلے مین ہول پر ڈھکن نصب کئے جائیں گے۔تیسرے ہفتے میں سرکاری دفاتر، سکولوں اوردیگر عمارتوں پر رنگ وروغن اور صفائی ہوگی۔پارکس،گرین بیلٹس،راؤنڈ اباؤٹ اور چوکوں کی بیوٹیفکیشن پر توجہ دی جائے گی۔دیہی اور بنیادی مراکز صحت کو صاف ستھرا کیا جائے گا۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ”خدمت آپ کی دہلیز پر“ پروگرام میں سول سوسائٹی، مقامی افراد اور ٹائیگر فورس کو شریک کیا جائے گا۔عوام سے براہ راست فیڈ بیک لیا جائے گا۔فیلڈ سرگرمیوں کی ایپ کے ذریعے پروگرام کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔کارکردگی کے لحاظ سے اضلاع کی درجہ بندی ہوگی۔عوام کی خدمت پاکستان تحریک انصاف کے منشور کا بنیادی جز وہے۔عوام کی فلاح و بہبود اور خدمت ہمارا نصب العین ہے۔عوام کے مسائل کا فوری ادراک اور فوری حل کسی بھی فلاحی ریاست کا فرض ہے۔حکومت پنجاب اپنے اس فرض سے غافل نہیں۔ حکومت عوام کی خدمت کے عزم کو پورا کرنے کے لئے تمام سروسز کو عوام کی دہلیز پر لے جارہی ہے۔’’خدمت آپ کی دہلیز پر“ پروگرام سے عوام کو یہ احساس دلانا ہے کہ حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے اور عوامی مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ ہے۔ پروگرام کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ”اے سی کارکردگی ایپ“ اور صوبائی حکومت نے’’خدمت آپ کی دہلیز پر“ کے نام سے ایپ تیار کرلی ہے۔شہری ایپ پلے سٹور سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔عوام کی شکایات کیلئے ڈیش بورڈ بھی تیار کیاگیاہے۔ڈیش بورڈ پر درج شکایات کے ازالے کے لئے اقدامات سے کسی بھی ضلع یاڈویژن کی انتظامیہ کی کارکردگی کا تعین کیاجائے گا اور اس ضمن میں شہریوں کے فیڈبیک کو بنیادی اہمیت حاصل ہے۔”خدمت آپ کی دہلیز پر“پراجیکٹ کے آغاز کا مقصد عوام کے مسائل کو ان کی دہلیز پر کو حل کرنا ہے۔

    وفاداری کا امتحان لیکن اب بے نقاب کرنے کا وقت آ گیا ،جہانگیر ترین کا بڑا اعلان

    حکومت کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی،جہانگیر ترین نے "پیغام” دے دیا

    جہانگیر ترین کی پیشی کے موقع پر مشتبہ شخص گرفتار

    کیا جہانگیر ترین بازی پلٹنے والے ہیں؟نیب پھر ناکام احتساب کا سورج غروب ، صاحبہ کے بیان نے سسٹم کا پول کھول دیا ،سنیے مبشرلقمان کی زبانی

    جہانگیر ترین اور انکے بیٹے کی ایف آئی اے طلبی ،سیکورٹی سخت کر دی گئی

    وزیراعظم نے لاہور آ کر جہانگیر ترین کو بھی اہم پیغام دے دیا

  • سندھ ، پنجاب کے پانی کا مسئلہ ، عثمان بزدار نے اہم  تجویز دے دی

    سندھ ، پنجاب کے پانی کا مسئلہ ، عثمان بزدار نے اہم تجویز دے دی

    سندھ ، پنجاب کے پانی کا مسئلہ ، عثمان بزدار نے اہم تجویز دے دی
    باغی ٹی وی : وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سندھ اور پنجاب کے بیراجوں پرغیرجانبدارمبصرین تعینات کئےجائیں۔

    ادھروزیر زراعت سندھ نے کہا ہے کہ اس وقت سندھ میں پانی کی قلت کی وجہ سے سندھ کی زراعت متاثر ہو رہی ہے،وفاقی حکومت صوبے کے تمام اداروں کواپنے ماتحت چلانا چاہتی ہے ،سندھ میں ٹڈی دل کاحملہ ہوا اور سیلاب آیا اس وقت وفاقی حکومت خاموش رہی،

    اس کے جواب میں بزدار کا کہنا تھا کہ مبصرین کی تعیناتی سے پانی کے اخراج کا درست ڈیٹا حاصل ہو سکے گا، سندھ کے اراکین پارلیمنٹ پنجاب آ کربیراجوں کا دورہ کریں۔

    سندھ حکومت پنجاب پر پانی چوری کا الزم لگاتی ہے جس وجہ ایک بحران پیدا ہو رہا ہے .

  • صحافیوں کی ویکسی نیشن بارے فردوس عاشق اعوان نے خوشخبری سنادی

    صحافیوں کی ویکسی نیشن بارے فردوس عاشق اعوان نے خوشخبری سنادی

    صحافیوں کی ویکسی نیشن بارے فردوس عاشق اعوان نے خوشخبری سنادی

    باغی ٹی وی : معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کورونانے دنیا بھر میں تباہی پھیلائی،پنجاب بھر کے صحافیوں کی کو رونا ویکسی نیشن کا عمل شروع کردیا ہے.

    صحافیوں کی کورونا ویکسین نیشن جاری ہے،کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں.وزیراعظم اور ٹیم کی دن رات محنت کے نتائج آرہے ہیں،فیصل آباد کے صنعتی شعبوں میں ریلیف دی گئی ہے.
    ماضی میں فیصل آباد کی صنعتوں کو تباہ کیا گیا،

    این سی او سی نے ویکسی نیشن کے اعداد و شمار کا بتانے ہوئے کہاکہ ایک روز میں ویکسین لگانے کی تعداد 4 لاکھ کے قریب پہنچ گئی،گزشتہ روز 3 لاکھ 83 ہزار 955 افراد کو ویکسن لگائی گئی،

    ملک بھر میں 70 لاکھ 93 ہزار 803 افراد کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے ،گزشتہ روز 3 لاکھ 83 ہزار 955 افراد کو ویکسین لگائی گئی،

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے ملک بھر میں کورونا سے اموات کا اموات کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 56 اموات ہوئی ہیں-

    خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور پانچویں مرحلے میں30 سال سے زائد سال کے درمیان عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے جبکہ 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسین کی رجسٹریشن جاری ہے

  • شکار پور کے ڈاکوؤں کے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل سیکرٹ رپورٹ نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیے

    شکار پور کے ڈاکوؤں کے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل سیکرٹ رپورٹ نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیے

    شکار پور کے ڈاکوؤں کے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل سیکرٹ رپورٹ نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیے

    باغی ٹی وی : شکارپور سندھ میں اس وقت عوام الناس ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر ہیں‌ اور کچے کا علاقہ تو بالکل ہی عوام کے لیے خطرنا ک ہوگیا ہے جہاں ڈاکو دندناتے پھر رہے ہیں اور لگتا ہے قانون نافذ کرنے والے ادارے اس علاقے میں وجود ہی نہیں رکھتے یا وہ اتنے بے بس ہیں کہ ان طاقتور ترین ڈاکوؤں پر ہاتھ ڈالنا انتہائی مشکل ہے اور اس طرح وہ آئے روز مضبوط سے مضبوط تر ہو رہے ہیں‌.

    اس وقت سوشل میڈیا پر سندھ کے ضلع شکار پور کے متعلق مبینہ طورپر سیکرٹ رپورٹ زیر گردش ہے، جس میں‌بتایا گیا ہے کہ شکار پور ضلع اور کچے کے علاقے میں لا اینڈ آرڈر کی صورت حال کس طرح مخدوش ہے.جس میں‌بتایا گیا ہے یہ علاقہ بلوچستان کی سرحد کو ملتا ہے اور یہاں پر سرداروں اور وڈیروں کا اثرو رسوخ ہے .

    یہ وڈیرے اور سردار ان ڈاکو گینگ کو اپنے سیاسی اور ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں . خصوصا جب سے اس ضلعے کا انتظام و انصرام پروفیشنل کے ذمہ آیا ہے . امن و امان کی صورت حال مزید بگڑ گئی ہے . شکار پور میں ان بڑے بڑوں نے ان ڈاکوؤں‌کو ختم کرنے کی بجائے ان کو پروان چڑھایا اور ان کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا .

    اس طرح جب بھی ان گینگ اور ڈاکوؤں کے خلاف کوئی اقدام کیا جاتا ہے ان سیاسی وڈیروں ، سرداروں اور زمینداروں‌کی طرف سے سخت مزاحمت کا سامنا ہوتا ہے اور یہ ہر ایکشن کو اپنے اثر و رسوخ کی بنا پر رکوا دیتے ہیں‌.

    سوشل میڈیاپر مبینہ طور سیکرٹ وائرل کے مطابق پر امتیاز احمد شیخ جو کہ ایم پی اے ہیں‌ ان کا تعلق پہلے فنکشنل لیگ سے تھا اب وہ اور سیاسی پارٹی میں ہیں . ان کے گن مین سیاسی مخالفین کو ختم کرنے میں‌سرگرم ہیں، منشیات کا کاروبار کرنے والے شکارپور کے چنگی مقام میں متحرک ہیں‌

    مبینہ رپورٹ کے مطابق امتیاز احمد شیخ اپنے گینگ کو سیاسی انتقام لینے ، علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے استعمال کر رہے ہیں‌. ان کے آدمیوں نے کئی افرادکو قتل کیا ہے . رپورٹ کےمطابق امتیاز احمد شیخ‌ کے پولیس میں‌ وفادار آدمی ہر آپریشن کی خفیہ معلومات پہلے ہی لیک کردیتے ہیں‌ جس وجہ سے یہ آپریشن ناکام ہوجاتاہے .

    امتیاز احمد شیخ اپنے اثرو رسوخ سے پولیس ڈیپارٹمنٹ پر پریشر ڈال کر اپنی مرضی کے ایس ایچ او لگواتے ہیں‌. اس خفیہ رپورٹ میں امتیاز احمد شیخ کی ہر روز کے حوالے سے کی گئی کال کی تفصیل بھی دی گئی ہے جس کے مطابق جرائم پیشہ اتو شیخ کو احکام جاری کیے گئے ہیں. ان کالز میں ڈاکو کو جرائم اور کاروائیوں‌کی ہدایت جاری کی گئی ہیں‌. اس رپورٹ کے بعد کچھ بھی نہ ہو سکا صرف ایس ایس پی کو معطل کر دیا گیا .