Baaghi TV

Category: لاہور

  • موذی بیماریوں میں مبتلا، بیرون ملک مقیم،ضمانت دی جائے، اشتہاری عدالت پہنچ گیا

    موذی بیماریوں میں مبتلا، بیرون ملک مقیم،ضمانت دی جائے، اشتہاری عدالت پہنچ گیا

    موذی بیماریوں میں مبتلا، بیرون ملک مقیم،ضمانت دی جائے، اشتہاری عدالت پہنچ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب اشتہاری ڈاکٹر محمد امجد انکی اہلیہ انجم احمد اور بیٹی شمیر احمد کی ایف آئی اے گرفتاریوں سے بچنے کے لیے عبوری حفاظتی ضمانتوں کی درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے اعتراضی عبوری حفاظتی ضمانتوں کو ناقابل سماعت قرار دے دیا. عدالت نے آفس اعتراض بحال رکھا. عدالت نے درخواست گزار کے وکیل امجد پرویز پر برہمی کا اظہار کیا. عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو پہلے آفس کے اعتراض دور کرنا چاہیے تھے. آفس نے مقدمہ کی تصدیق شدہ کاپی. شناختی کارڈ اور نیب ریفرنس کی کاپی درخواست کےساتھ لف نہ کرنے پر اعتراض لگا دیا تھا. عدالت نے کہا کہ ایف اہی آر کی مصدقہ کاپی لگائیں. آپ نی نیب ریفرنس کی کاپی اور شناختی کارڈ کی کاپی بھی نہیں لگائی. آپ بڑے وکیل ہیں. فیس لیتے وقت ان چیزوں کا خیال کیوں نہیں آیا.

    چیف جسٹس قاسم خان نے کینیڈا میں مقیم ڈاکٹر اسکی اہلیہ اور بیٹی کی درخواست ضمانتوں پر سماعت کی.درخواستوں میں ایف آہی اے طرف سے ریڈ وارنٹ جاری کرنے. ایگزٹ کنترول لسٹ میں نام شامل کرنے اور پراپرٹی منجمند کرنے کے جواز کو چیلنج کیا گیا ہے. وکیل درخواست گزار نے کہا کہ درخواست گزار نمبر ون ڈاکٹر امجد متعدد موزی مریض میں مبتلا ہے. ڈاکٹر امجد علاج کے لیے2018 سے کینیڈا میں مقیم ہے. درخواست گزاران کے خلاف احتساب عدالت لاہور میں منی لانڈرنگ کا ریفرنس زیر سماعت ہے.ایف آئی اے ہاوسنگ فراڈ کیس میں انکے خلاف انکوائری شروع کر دی.وہ کینیڈا میں مقیم ہونے کی بنا پر انکوائری میث شامل نہ ہوئے.انکو اشتہاری قرار دیتے ہوہے پراپرٹی منجمند کرنےکا حکم دے دیا گیا.انکا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرتے ہوہے ریڈ وارنٹ جاری کر دیے وہ پاکستان آکر اپنے خلاف انکوائری اور مقدمات کا سامنا کرنا چاہتے ہیں.عدالت انکو وطن واپس آنے کی اجازت دے. عدالت انکو وطن واپس آنے پر گرفتار نہ کرنے اور عبوری حفاظتی ضمانتوں کو منطور کرے.

  • بیوروکریٹس نے توشہ خانہ کے تحائف کوڑیوں کے بھاؤ خریدے، اہم انکشاف

    بیوروکریٹس نے توشہ خانہ کے تحائف کوڑیوں کے بھاؤ خریدے، اہم انکشاف

    توشہ خانہ کیس، کون سا بیش قیمت تحفہ کتنے میں اور کس نے خریدا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

    لاہور ہائیکورٹ میں توشہ خانہ کیس، 2018-19 کی رپورٹ جمع کروا دی گئی .رپورٹ کے مطابق 90 بیور کریٹس نےسربراہان مملکت کو ملنے والے تحائف خریدے ایوان صدر کے پروٹوکول افسر محمد سعید نے متعدد اشیا خریدیں،کابینہ ڈویژن کے نجیب اللہ نے 600 روپے میں مجسمہ خریدا، غلام محمد نے صرف 3500 میں کارپٹ خریدا،تحائف کی مد میں خزانےمیں 2 کروڑ 72 لاکھ 90 ہزار روپے آئے، سیکریٹری ایوان صدر نے ماربل ڈیکوریشن پیس 2 ہزار روپے میں خریدا،اسسٹنٹ سیکریٹری پروٹوکول ایوان صدر نے 3 ہزار میں نایاب فلائی کاٹ ان امبر کا گفٹ خریدا.20ہزار 560 روپے میں دیوار پر سجاوٹ کی تصویر خریدی گئی، 2ہزار400 میں ایک لیمپ اور 45 ہزار 500 میں قیمتی تحائف کا باکس خریدا باکس میں امپورٹڈ پروفیوم سیٹ، لوبان دان سگریٹ لائیٹر اور نایاب خوشبو شامل تھی

    نواز شریف کی بیماری کا علاج جیل میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر کا انکشاف

    توشہ خانہ کے سرکاری تحائف کی خفیہ نیلامی،عدالت نے بڑا حکم دے دیا

    شہباز شریف اور مریم پہنچے کوٹ لکھپت، شہباز شریف کی گاڑی کی ٹکر سے کارکن ہوا زخمی

    کرونا کے باوجود ، باؤ جی ، لندن میں علاج کرواتے ہوئے

    سعید خان نے9ہزار 500 میں 2ڈیکوریشن پیس اور3ہزار 250 میں ایک خنجرخریدا محمد بلال ظفرنے 3 ہزارروپے میں ٹیبل کلاتھ خریدا،اسسٹنٹ کیبنٹ ڈویژن رضوان احمد نے 4 ہزارروپےمیں خنجرخریدا، سیکریٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ شعیب احمد صدیقی نےبیلا کٹورا 2ہزارروپے میں خریدا سیکریٹری شماریات ڈویژن رخسانہ یاسمین نے 2 کارپٹ 22 ہزاراور 25 ہزارمیں خریدے،ایس اوکیبنٹ ڈویژن نجیب اللہ نے 600روپے میں دوستی کی علامت کا مجسمہ خریدا،

  • لاہور صحافی  کے اوپر تشدد کے خلاف صحافیوں کا احتجاج

    لاہور صحافی کے اوپر تشدد کے خلاف صحافیوں کا احتجاج

    لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری ، سینئر نائب صدر جاوید فاروقی ، نائب صدر سلمان قریشی ، سیکرٹری زاہد چوہدری، جوائنٹ سیکرٹری خواجہ نصیر ، خزانچی زاہد حسین شیروانی اور اراکین گورننگ باڈی نے اسلام آبادمیں سینئرصحافی اسدطورپر نامعلوم افراد کی جانب سے تشدد کی شدید مذمت کی ہے۔

    انھوں نے اپنے مذمتی بیان میں کہاکہ صحافیوں کو ان کی فرض کی ادائیگی سے روکنے کے لئے تشدد سمیت ہرطرح کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں لیکن صحافیوں کو ان کے فرض کی ادائیگی سے روکنے کے لئے جتنے بھی اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرلئے جائیں وہ حق بات کہنے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ اس واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لاکر انصاف کے تقاضے پورے کریں۔

    دریں اثناءصحافی پر تشدد کے خلاف صحافیوں نے پنجاب اسمبلی کی کارروائی کا بائیکاٹ کیا جس پر قائم مقام سپیکرپنجاب دوست محمد مزاری نے صوبائی وزیر ہاشم ڈوگر اور ایم پی اے خلیل طاہر سندھو پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جس نے موقع پر موجود لاہور پریس کلب کے سینئر نائب صدر جاوید فاروقی ، جوائنٹ سیکرٹری خواجہ نصیر ، پنجاب اسمبلی پریس گیلری کے سیکرٹری شہزاد ملک ، افضال طالب ، اخلاق باجوہ،

    اور دیگر سینئر صحافیوں سے مذاکرات کئے اور انھیں یقین دہانی کرائی کے اس واقعہ کی تحقیقات کراکے انصاف فراہم کیاجائے گا اور کمیٹی نے اس بات کی بھی یقین دہانی کرائی کہ سندھ کی طرزپر پنجاب میں بھی صحافیوں کی مشاورت سے جرنلسٹ پروٹیکشن بل لایاجائے گا۔ 

  • ہائی کورٹ ملتان بار ایسوسی ایشن کی انتظامی افسران کے خلاف متفقہ  قرارداد، کیا مطالبہ کردیا

    ہائی کورٹ ملتان بار ایسوسی ایشن کی انتظامی افسران کے خلاف متفقہ قرارداد، کیا مطالبہ کردیا

    ہائی کورٹ ملتان بار ایسوسی ایشن نے انتظامی افسران کے خلاف متفقہ قرارداد منطور کر دی ، کیا مطالبہ کردیا

    باغی ٹی وی : ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی ایگزیکٹو کمیٹی کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا . جس میں متفقہ طور پر قرار داد منطور کی گئی اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ کسی بھی انتظامی افسر کو یہ اجاز ت نہیں‌دی جائے گی کہ وہ وکلا کے ساتھ کسی بھی قسم کی غیر قانونی حرکت کا ارتکاب کرے یا ان سے نامناسب رویہ اختیار کرے

    حکومت وقت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے حکام کی حرکات اور رویوں پر نظر رکھے اور کسی قسم کی شکایت کے سلسلے میں مزکورہ اہلکاران کے خلاف فوری تادیبی کاروائی کرے .

    ڈی پی او مظفر گڑھ کے خلاف مظفرگڑھ ڈسٹرکٹ بار کے وکلا ایسوسی ایشن موقف کی ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان بھر پور تائید کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے نا صرف مطالبہ کرتی ہے کہ وکلا کی شکایت کا فوری ازالہ کرتے ہوئے متذکرہ اہکاران کا تبادلہ کرے بلکہ تنبیہ کرتی ہے کہ اس کی فوری کاروائی نہ کی گئی تو راست قدم اٹھایا جائے گا.

  • طلبہ کے لیے اہم خبر،دینی مدارس میں داخلہ جاری

    طلبہ کے لیے اہم خبر،دینی مدارس میں داخلہ جاری

    لاہورتحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام چلنے والے مدارس دینیہ میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ہو گیا ہے۔ داخلہ کے لیے پہلے روز ہی طلباء کی ایک بہت بڑی تعداد نے داخلہ لیا۔ مرکز صراط مستقیم تاج باغ لاہور میں مرکزی تقریبِ ”بسم اللہ“ کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کی صدارت شیخ الحدیث مفتی ارشاد احمد حقانی جلالی نے کی۔ تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ ڈاکٹر محمدا شرف آصف جلالی نے بخاری شریف کی پہلی حدیث شریف پڑھا کر نئے تعلیمی سال کا آغاز کیا۔

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہم سرکاری خطبہ نہیں، قرآن و سنت کا خطبہ دیتے رہیں گے۔ سرکاری خطبہ کا مطلب کلمہئ حق بلند کرنے والوں کا گلا دبانا ہے۔ انگریز کے عہدِ حکومت سے لے کر آج تک محراب و منبر کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی جاتی رہی ہے مگر آج تک کسی کو اس مقصد میں کامیابی نہیں ہوئی۔

    محراب و منبر سے ٹکرانے والی حکومت زیادہ دیر نہیں چل سکتی۔مدارس دینیہ نے دورِ غلامی میں بھی دین کی شمع کو بجھنے نہیں دیا۔ مدارس اور مساجد سے چھیڑ چھاڑ حکومت کو لے ڈوبے گی۔ مدارس و مساجد کی حریت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ تحفظ ناموس رسالت ﷺ کے سلسلہ میں گرفتار شدگان کو فوراً رہا کیا جائے۔ بے گناہ عاشقانِ رسول ﷺ پر تشدد سے نفرت کے جذبات جنم لے رہے ہیں۔

    اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مفتی محمد زاہد نعمانی نے کہا:مرکز صراط مستقیم اور جامعہ جلالیہ رضویہ مظہر الاسلام کی برانچز میں طلباء میں تعلیم دین کے ساتھ اقامت دین کا جذبہ بھی اجاگر کیا جاتا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد صدیق مصحفی نے کہا: ہمارے فارغ التحصیل علماء قوم کی امیدوں پر پورا اتر رہے ہیں اور معاشرے میں امربالمعروف اور نہی عن المنکر کا فریضہ بھر پور طریقے سے ادا کر رہے ہیں۔

    تقریب میں علامہ محمد جاوید اجمیری، مفتی محمد صمصام مجددی، مفتی محمد حذیفہ جلالی، مولانا محمد عرفان قادری، قاری محمد جمیل جلالی، علامہ فلک شیر جلالی، علامہ فرمان علی حیدری، علامہ محمد مبشر رسول صدیقی، مولانا محمد عادل جلالی، ڈاکٹر محمد اظہر اللہ جلالی، علامہ محمد شمعون بہادر جلالی و دیگر نے شرکت کی۔

  • پنجاب سیف سٹی پراجیکٹ تباہ ہور رہا، ملازمین ملازمت چھوڑنے پر مجبور

    پنجاب سیف سٹی پراجیکٹ تباہ ہور رہا، ملازمین ملازمت چھوڑنے پر مجبور

    پنجاب سیف سٹی پراجیکٹ تباہ ہور رہا، ملازمین ملازمت چھوڑنے پر مجبور

    باغی ٹی وی :پنجاب سیف سٹی پراجیکٹ نے عوام کو جو سنہری خواب دکھائے تھے اب وہ سب دھندلے ہوتے ہوئے حقیقت کو واضح کرتے دکھائی دے رہے ہیں. عوام کو اپنی طرف راغب کرنے کے لیے حفاظت ، سیکیورٹی اور ٹریفک مینجمنٹ میں گیم چینجر کی جیسے مرغوب نعرے لگائے ، لیکن یہ سب ہوا ہوگئے اور عوام دیکھتے رہ گئے

    ذرائع کے مطابق ، میگا پراجیکٹ کو چلانے کے لئے موجودہ انتظامیہ کی دلچسپی نہ ہونے کے سبب ، پی ایس سی اے کا 140 ملین ڈالر کا پروگرام ان دنوں بہت سارے معاملات اور مسائل سے دوچار ہے۔

    ان مسائل کے نتیجے میں ، بہت سے اہل اور تربیت یافتہ افسر ، انجینئر اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے ماہرین ملازمت چھوڑ رہے ہیں۔

    صوبائی دارالحکومت کا آدھا حصہ غیر فعال کیمرے کی وجہ سے نگرانی ہونے سے محروم ہے جبکہ ای چالاننگ بھی کافی کم ہے۔
    خود مختار اتھارٹی پنجاب سیف سٹیس آرڈیننس 2015 کے تحت مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے دوران ایک مربوط کمانڈ ، کنٹرول اور مواصلاتی پروگرام کے قیام اور بحالی کے لئے قائم کی گئی تھی۔ اب حال یہ ہے کہ افسران افسران ملازمت چھوڑنا شروع کردیتے ہیں

    اتھارٹی کے نجی عہدیدار چیخ رہے ہیں کہ پی ایس سی اے کے بہت سارے عملے نے نجی شعبے میں شمولیت اختیار کرلی ہے جبکہ موجودہ ملازمین کم تنخواہ ، خراب کام کے ماحول کی وجہ سے اپنی ملازمت سے عدم اطمینان کا اظہار کر ہے ہیں

    اس تنظیم کے آئی ٹی ماہرین میں سے کچھ نے پانچ سال کی خدمات کے بعد کسی امکانات اور مراعات کی کمی کے بارے میں وزیر اعظم عمران خان کی توجہ مبذول کروانے کے لئے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کیا

    ڈان کی رپورٹ کے مطابق ایک سینئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ پی ایس سی اے نے انفارمیشن ٹکنالوجی ، سول اور سافٹ ویئر انجینئرنگ کے 650 کے قریب اور پولیس مواصلات کے افسران کی خدمات حاصل کیں۔

    اتھارٹی ان ماہرین سے معاہدے میں توسیع کر رہی ہے لیکن پانچ سال کے وقفے کے باوجود ان میں سے کسی کی بھی ملازمت کو باقاعدہ نہیں کیا گیا ، جس کے نتیجے میں یہ بحران پیدا ہوا۔

    اہلکار کا دعویٰ ہے کہ نومبر 2020 میں موٹر وے عصمت دری کے واقعے کے پیش نظر وزیر اعلی عثمان بزدار نے ویمن سیفٹی ایپ کے نام سے صرف ایک ایپ کو دوبارہ لانچ کیا تھا ، اسی ایپ کو مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے 2017 میں شروع کیا تھا۔

    ایک اور اہم مسئلے کے بارے میں ، ان کا کہنا ہے کہ اس وقت لاہور کا آدھا حصہ نگرانی کے تحت نہیں ہے کیونکہ اتھارٹی نے چینی کمپنی کے ساتھ سال 2016 میں معاہدے پر دستخط کرنے کے باوجود سیف سٹی کیمروں کے آپریشن اور دیکھ بھال (او اینڈ ایم) کے لئے کا عمل کرانے ناکام رہی ہے۔ کمپنی نے ایک معاہدے کے تحت لاہور میں لگ بھگ 8،500 نگرانی کیمرے نصب کیے تھے اور وہ ان کے O&M کے ذمہ دار تھے۔

    غیر ملکی کمپنی نے سن 2019 میں او اینڈ ایم پر کام کرنے سے انکار کردیا تھا لیکن اس کے بعد سے پی ایس سی اے قابل اطمینان انتظامات کرنے میں کامیاب نہیں رہا تھا۔ ایسی اطلاعات ہیں کہ اتھارٹی نے چینی کمپنی کے ساتھ معاہدے پر ہونے والے معاہدے سے کہیں زیادہ لاگت کے خلاف کیمروں کے O&M کے لئے ایک مقامی فرم کو شامل کیا ہے۔

    .

  • معذور افراد کے لئے کمرشل عمارتوں میں ریمپ بنانے کے کیس کی سماعت

    معذور افراد کے لئے کمرشل عمارتوں میں ریمپ بنانے کے کیس کی سماعت

    لاہورکمرشل عمارتوں ‘ اپارٹمنس اورہائی رائز بلڈنگز میں معذور افراد کے داخلے سے متعلق گزشتہ روزلاہور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی ۔ ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ نے ایل ڈی اے قوانین میں ترمیم کی جامع رپورٹ لاہور ہائی کورٹ میں جمع کروا دی۔

    جسٹس جواد الحسن نے اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ کی بروقت کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈی ایچ اے اور دوسر ے ادارے بھی ایل ڈ ی اے کی تقلید کر یں۔نئی ہائی رائز بلڈنگ بنانے کے لئے نقشے کی منظوری ان قوانین سے مشروط کر دی گئی ہے۔ایل ڈی نے کمرشل عمارتوں میں معذور افراد کے لئے ریمپ بنانے‘ لفٹ لگانے اور علیحدہ ٹوائلٹ بنانے کو لازمی قرار دے دیا ہے ۔

  • چودھری نثار لاہور پہنچ گئے

    چودھری نثار لاہور پہنچ گئے

    چودھری نثار لاہور پہنچ گئے

    باغی ٹی وی : سابق وزیرداخلہ چودھری نثار لاہور پہنچ گئے.پنجاب اسمبلی اجلاس شروع ہونے پر چودھری نثار حلف اٹھائیں گے.چودھری نثار کی آمد پر 44 افراد کو خصوصی اجازت دی گئی ہے .

    دو روز قبل بھی چودھری نثار لاہور آئے تھے اور حلف نہ اٹھا سکے . کیونکہ سپیکر پنجاب اسمبلی موجود نہیں‌ تھے . واپسی پر چودھری نثار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ لاہورہمیشہ سے دوسرا گھر رہا ہے،قومی اسمبلی سیٹ پر ناکام ہوا یا ناکام کیا گیا .الیکشن میں 34 ہزار کی لیڈ سے ممبر صوبائی منتخب ہوا، حکومت ایک آرڈیننس لانےکی کوشش میں ہے،حکومت نے آرڈیننس کے ذریعے ڈی سیٹ کرنے کی کوشش کی،ایک ہفتہ قبل حلف اٹھانے کا فیصلہ کیا اور پنجاب اسمبلی کو لکھ کر دیا،آج کہا گیا اسپیکر موجود نہیں ،حلف نہیں ہوسکتا، پینل آف چیئرمین کے پاس تمام اختیارات ہوتےہیں،

    واضح رہے کہ چوھدری نثار قومی اسمبلی کا الیکشن ہار گئے تھے تا ہم پنجاب اسمبلی کا الیکشن جیت گئے تھے، چودھری نثار نے ابھی تک اسمبلی میں آ کر حلف نہیں لیا اور نہ ہی کبھی اجلاس میں شریک ہوئے، ن لیگ کے سینیٹر اسحاق ڈار بھی سینیٹر ہیں لیکن اجلاس میں نہیں آتے ، اسحاق ڈار لندن میں مقیم ہیں ،گزشتہ دنوں سینیٹ الیکشن میں ووٹ نہ دینے پر سابق صدر آصف زرداری نے شکوہ کیا تھا کہ اسحاق ڈار بھی ووٹ نہیں دینے آئے تاہم اب الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم کر دی گئی ہے جس کے بعد الیکشن کمیشن حلف نہ اٹھانے والے اراکین کی رکنیت معطل کر دے گا اور اس حلقے میں دوبارہ الیکشن ہوں گے

  • شوق رکھنے کے باوجود مریم نواز روزانہ لسّی کیوں نہیں پی سکتیں؟ دلچسپ وجہ خود ہی بتا دی

    شوق رکھنے کے باوجود مریم نواز روزانہ لسّی کیوں نہیں پی سکتیں؟ دلچسپ وجہ خود ہی بتا دی

    لسّی پینے کی شوقین مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے روزانہ لسّی نہ پینے کی وجہ سوشل میڈیا صارفین کو بتادی۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے مریم نواز کی تصویر شیئر کی جس میں اُن کے ہاتھ میں اُن کا خاص گلاس ہے جس میں وہ اکثر مختلف مشروبات پیتی ہیں۔

    صارف نے تصویر شیئر کرتے ہوئے مریم نواز سے پوچھا کہ ’میم! کیا آپ لسّی پی رہی ہیں؟‘


    ٹوئٹر صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ’کاش! میں بھی روزانہ لسّی پی سکتی۔‘

    مریم نواز نے کہا کہ ’میں اپنے وزن کی وجہ سے روزانہ لسّی نہیں پی سکتی بلکہ صرف کافی ہی پیتی ہوں۔‘

    مسلم لیگ ن کی نائب صدر کے اس ٹوئٹ پر اُن کے مداحوں کی بڑی تعداد کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔


    ایک صارف نے کہا کہ لاہور ہو کر بھی لسی نہیں پی تو یہ زیادتی ہے صارف کی بات پر مریم نواز نے بھی اتفاق کیا اور غمگین ایموجی کا بھی استعمال کیا-
    https://twitter.com/bavagujar/status/1397213750676033537?s=20
    ایک صارف نے کہا کہ اسٹیل کے گلاس میں Coffee کون پیتا ہے ؟یہ وہی بنگالی عامل کا جادو والا گلاس نہیں ؟-


    صارف کی اس بات کا جواب دیتے ہوئے ایک اور صارف نے کہا کہ جاہل غریب انسان ٹھنڈی کافی کے بارے میں سنا؟-

    اس سے قبل مریم نواز نے ماہِ رمضان میں افطار پر تیار کیے جانے والے روایتی مشروب کی ترکیب سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

    واضح رہے کہ مریم نواز سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور وہ صارفین کے ٹوئٹس کا جواب بھی دیتی رہتی ہیں۔

  • ڈائر یکٹر جنرل ایل ڈی اے  کاگلاب دیوی انڈر پاس منصوبے کا دورہ

    ڈائر یکٹر جنرل ایل ڈی اے کاگلاب دیوی انڈر پاس منصوبے کا دورہ

    ڈائر یکٹر جنرل ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ کاگلاب دیوی انڈر پاس منصوبے کا دورہ ۔چیف انجینئر نے ڈی جی ایل ڈی اے کو منصوبے پر جاری کام پر بریفنگ دی۔گلاب دیوی انڈر پاس منصوبہ فروری 2022ءتک مکمل کر لیں گے ۔
    ڈائر یکٹر جنرل ایل ڈی اے نے ٹیسٹ پائلنگ کے عمل کا جائز ہ لیا۔

    منصونے کی ٹیسٹ پائلنگ کا کام مکمل ہو چکا ہے ۔گلاب دیوی انڈ ر پاس منصوبے پر باقاعدہ کام کا آغا زکر دیاہے ۔گلاب دیوی انڈ رپاس کے ساتھ ارفع کریم ٹاور کے سامنے دو لائنز کا اضافہ بھی ہوگا۔ان دونوں منصوبوں کو یکجا کیا گیا ہے اور یہ دونوں منصوبے 9ماہ میں مکمل کر لیں گے ۔ گلا ب دیوی انڈر پاس کی لمبائی 600 میٹرہے ۔

    ایل ڈی اے سٹی کی فائلوں کا کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔سٹی میں ڈویلپمنٹ کا کام پہلے سے تیز کر دیا ہے ۔ڈویلپمنٹ چارجز جمع کروانے والے الاٹیزکو ایلوکیشن لیٹرز جاری کئے جا رہے ہیں۔ ڈائریکٹرجنرل ایل ڈی اے کی چیف انجینئر کو منصوبے پرجاری کام مزید تیز کرنے کی ہدایت کی گئی۔افسران تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے عوامی منصوبوں کو بروقت مکمل کریں ۔