Baaghi TV

Category: لاہور

  • وزیرا عظم  کے بھانجے حسان نیازی نے پولیس انسپیکٹر کو دھکا کیوں مارا

    وزیرا عظم کے بھانجے حسان نیازی نے پولیس انسپیکٹر کو دھکا کیوں مارا

    وزیرا عظم کے بھانجے حسان نیازی نے پولیس انسپیکٹر کو دھکا کیوں مارا

    باغی ٹی وی : وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی نے لاہور میں احتجاج کے دوران ایس ایچ او کو دھکا مار کر پیچھے کردیا ۔نجی نیوز چینل لاہور نیوز کے مطابق شہر میں جاری ایک احتجاج کے دوران حسان نیازی نے پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کی اس دوران انہوں نے ایک ایس ایچ او کو دھکے بھی مارے ۔
    اس سلسلے میں صحافی منصور علی خان نے بھی ٹویٹ کی

    حفیظ اللہ نیازی کے صاحبزادے حسان نیازی نے پولیس کے ساتھ ہونے والی جھڑپ سے متعلق وضاحتی بیان جاری کردیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر نجی ٹی وی چینل کے اینکر منصور علی خان نے ایک ویڈیو ٹویٹ کی جس میں حسان نیازی لاہور میں پولیس کے ساتھ الجھتے دکھائی دے رہے تھے۔

    حسان نیاز ی نے ٹویٹر پر اس ویڈیو کو ری ٹویٹ کیا اور اپنے پیغام میں منصور علی خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ”پٹواری منصور علی خان کے لیے پیغام، میں بطور ریسٹورنٹ مالک اس احتجاج میں اپنے ملازمین کی روزانہ اجرت کے معاملے پر حکومت پنجاب کے خلاف احتجاج کررہا تھا”۔

    انہوں نے مزید لکھا کہ "دوسری بات، میں نے دھکیلے جانے کے بعد پولیس والوں کو دھکیلا تاکہ ہم لبرٹی کی جانب اپنا راستہ بنا سکیں”۔ انہوں نے منصور علی خان پر طنز کرتے ہوئے مزید کہا کہ” جب آپ کے لیڈران نیب پر حملہ کرتے ہیں تو آپ ان کا دفاع کرتے ہیں، کیسے کر لیتے ہوئے یہ؟”

  • جعلی خواب دکھانے اور انقلاب لانے والے بے نقاب ہوگئے، قمرزمان کائرہ

    جعلی خواب دکھانے اور انقلاب لانے والے بے نقاب ہوگئے، قمرزمان کائرہ

    جعلی خواب دکھانے اور انقلاب لانے والے بے نقاب ہوگئے، قمرزمان کائرہ

    باغی ٹی وی : پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر ،قمرزمان کائرہ‏ نے کہا ہے کہ ‏ضمنی اورسینیٹ کےالیکشن نےحکومت کی قلعی کھول دی ہے. لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران قمر زمان کائرہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو حکومت نے خود بنایا تھا، اب پوچھنا یہ ہے کہ کیا ای سی پی عمران خان کی مرضی کے فیصلے کرتا؟

    انہوں نے کہا کہ جعلی خواب دکھانے اور انقلاب لانے والے بے نقاب ہوگئے ہیں، ضمنی اور سینیٹ کے الیکشن نے حکومت کی قلعی کھول دی ہے۔

    پی پی کے سینئر رہنما نے کہا کہ ہم صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ تسلیم نہیں کرتے کیونکہ اس سیٹ کے الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کو 49 ووٹ ملے ہیں۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ہم عدالتوں میں جارہے ہیں، یہ تاخیری حربے استعمال کرتے ہیں، پیپلز پارٹی نے 26 مارچ کے لانگ مارچ کے حوالے سے تجاویز دی ہیں۔

    قمر زمان کائرہ نے یہ بھی کہا کہ استعفوں کے معاملے پر کل پی ڈی ایم کی میٹنگ ہوگی اس میں فیصلہ ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پاکستان کی تاریخ کا بڑا مارچ کرنے جارہی ہے، ہمارا دھرنا وہ نہیں ہوگا کہ پارلیمان یا سپریم کورٹ پر چڑھ دوڑیں۔

    پی پی رہنما نے مزید کہا کہ کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، ہمارے لیے زندگیاں اہم ہیں لیکن ملک اس سے زیادہ اہم ہے

    جعلی خواب دکھانےوالےاورانقلاب لانےوالےبےنقاب ہوگئے، چیئرمین سینیٹ کےالیکشن میں یوسف رضاگیلانی کو49 ووٹ ملے ،

    آپ الیکشن کمیشن سےاستعفامانگتےہیں،اب عمران خان کےاستعفےکاوقت ہے،ہم عدالتوں میں جارہے ہیں، یہ تاخیری حربےاستعمال کرتے ہیں، استعفوں کےمعاملے پرکل پی ڈی ایم کی میٹنگ ہوگی اس میں فیصلہ ہوگا، ہمارادھرناوہ نہیں ہوگاکہ پارلیمان یاسپریم کورٹ پرچڑھ دوڑیں،

  • مریم نواز نیب کی درخواست کے خلاف پھٹ پڑیں ، سوال اٹھا دیے

    مریم نواز نیب کی درخواست کے خلاف پھٹ پڑیں ، سوال اٹھا دیے

    مریم نواز نیب کی درخواست کے خلاف پھٹ پڑیں ، سوال اٹھا دیے

    باغی ٹی وی :مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے اپنے خلاف درخواست پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت کےجھنجھوڑنےپرآپ کہہ رہےہیں مریم کو پورا موقع دیا،صاف ظاہرہےمجھےلانگ مارچ سےروکنےکیلئےیہ درخواست لکھی گئی.اگردرخواست ہی دائر کرناتھی تو ایسی کرتےکہ دنیاکو یقین تو آتا

    لاہور میں دیگر لیگی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہر جماعت کے اپنے اپنے خیالات ہیں، اس کو دیکھ کر بات کرتے ہیں، ان کو بھی استعفوں کے معاملے پر منا لیں گے۔ جواب دینےکی باری اب جعلی حکومت اورعمران خان کی ہے نیب کی مریم نوازکےخلاف درخواست لانگ مارچ کےدباؤمیں لکھی ہوئی ہے،کل کےاجلاس میں دیکھیں گے مسلم لیگ ن کو کیا حکمت عملی اپنانا ہے.امید یہی ہے پی ڈی ایم کی ساری جماعتیں حالات کی نزاکت سمجھیں گی.نیب کہتاہے مریم سیاسی بیانات اداروں کے بارے میں دے رہی ہیں،

    نیب سے جب عدالت نے پوچھا کہ پہلے آپ کو کیوں یاد نہیں آیا؟ ،مجھےیقین ہی نہیں آرہانیب کومریم نواز کا اتنا خیال کیوں آگیا، ان کا کہنا تھا کہ اگر مسلم لیگ ن کو بڑا ووٹ بینک اور زیادہ سیٹیں رکھنے کے ناطے کوئی بڑا فیصلہ کرنا پڑا تو ضرور غور کریں گے۔ لیکن سمجھتی ہوں دوسری جماعتیں بھی وقت دیکھتے ہوئے گرتی ہوئی دیوار کو دھکہ دیں گی

    واضح ‌رہے کہ نیب لاہور نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کے لیے لاہو ر ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا,نیب کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ مریم نواز لاہور ہائیکورٹ سے چودھری شوگر ملز کیس میں ضمانت پر رہا ہیں،

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    مریم نواز حاضر، آؤ "کاروائی” کرو،نیب کومریم سے تکلیف وہ دور ہوجائے گی،سابق وزیراعظم

    مریم نواز کے ہاتھ میں گلاس کیوں؟ حقیقت سامنے آ‌ ہی گئی

    محمد علی درانی سے پہلے کس کے پیغامات آئے؟ مریم نواز کا انکشاف

    بے نظیر قتل کی تحقیقات دوبارہ کرنے کا فیصلہ ،زرداری کیلئے ایک اور مشکل

    بٹ کڑاہی سے کھانا مریم نواز نے کھایا ، بد ہضمی حکومت کو ہوگئی مریم اورنگزیب

    لاڑکانہ میں مریم نواز نے "ڈرائیور” بدل لیا، کیپٹن ر صفدر دیکھتے رہ گئے

    مریم نوازجلد جیل میں ہوں گی، ن لیگ نے بھی یوٹرن لے لیا، ایسا کس نے کہا؟

    مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

    پشتون تحفظ موومنٹ کے حق میں بلاول کے بعد مریم نواز بھی بول پڑیں

    مریم نواز کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہونے لگا

    غداری کا مقدمہ درج ہونے کے بعد ن لیگ کی وزیراعلیٰ پنجاب کو دھمکی

    غداری کا مقدمہ، کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر لاہور ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ

    ن لیگی قیادت پر غداری کا مقدمہ درج کروانے والے بدر رشید کی گورنر پنجاب کے ساتھ تصاویر وائرل

    ن لیگی قیادت پر بغاوت کے مقدمے کا مدعی خود ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا

    ریاستی اداروں کے خلاف بولنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے،شہر یار آفریدی

    مریم نواز اپنی ضمانت کا ناجائز فائدہ اٹھا رہی ہیں، مریم نواز کو طلب کیا جاتا ہے لیکن وہ پیش نہیں ہوتیں،مریم نواز کیخلاف چودھری شوگر ملز سمیت دیگر کیسزمیں تحقیقات جاری ہیں عدالت مریم نواز کی چودھری شوگر مل میں ضمانت منسوخ کرنے کا حکم دے،

  • چیف آف آرمی اسٹاف کا دورہ لاہور ، جوانوں کی اعلیٰ مہارت کو سراہا

    چیف آف آرمی اسٹاف کا دورہ لاہور ، جوانوں کی اعلیٰ مہارت کو سراہا

    چیف آف آرمی اسٹاف کا دورہ لاہور ، جوانوں کی اعلیٰ مہارت کو سراہا

    باغی ٹی وی : چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور کور کا دورہ کیا۔ چیف آف آرمی اسٹاف کو آپریشنل تیاری کے بارے میں بتایا گیا ، چیف آف آرمی اسٹاف نے ملکی دفاع کے سینہ سپر ہونے فوجیوں سے بات چیت کی اور فائرنگ رینج کا بھی معاینہ کیا .

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف آف آرمی اسٹاف نے فوجیوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور اعلی تربیت کے معیار کو سراہا ۔چیف آف آرمی اسٹاف نے افسران اورجوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے پیشہ ورانہ میں ذمہ داری پر ڈٹے رہیں اور نت نئے خطرات پر دھیان رکھیں۔


    چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا کہ پیشہ ورانہ مہارت اور وسیع تربیت تمام چیلنجوں کے خلاف موثر جواب کو یقینی بناتی ہے۔
    اس دورے کے دوران کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد عبد العزیز چیف آف آرمی اسٹاف کے ہمراہ تھے

  • ن لیگی رہنما کے خلاف اندراج مقدمہ کے لئے درخواست دائر

    ن لیگی رہنما کے خلاف اندراج مقدمہ کے لئے درخواست دائر

    ن لیگی رہنما کے خلاف اندراج مقدمہ کے لئے درخواست دائر

    مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی گئی ہے

    درخواست شہری چوہدری محمد اکرم کی جانب سے سی سی پی او لاہور سمیت پاکستان سیٹزن پورٹل پر بھی دی گئی ہے۔ درخواست میں موقف پیش کیا گیا ہے کہ جاوید لطیف نے نجی ٹی وی پر دھمکی دی تھی کہ اگر مریم نواز کو کچھ ہوا تو وہ پاکستان کھپے کا نعرہ نہیں لگائیں گے، ان کا بیان ریاست پاکستان سے بغاوت کے مترداف ہے، جس سے عوام کے جذبات شدید مجروح اور عوام مشتعل ہوئے۔

    درخواست کے متن میں ہے کہ لیگی رہنما نے پاکستان کھپے کا نعرہ نہ لگانے کے جو عذرات پیش کیے ہیں وہ عذر گناہ بدتر از گناہ کے زمرے میں آتے ہیں، ان کے خلاف ریاست کے خلاف بغاوت، اپنے حلف کی خلاف ورزی کے سنگین جرائم کی دفعات کے تحت قرار واقعی قانونی کاروائی کی جائے اور ان کے خلاف قانون کی تمام متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر کا اندراج کیا جائے اور انہیں فوری گرفتار کیا جائے۔

    واضح رہے کہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں ن لیگ کے اہم رہنما میاں جاوید لطیف کس طرح نوازشریف کا بیانیہ اورمودی جیسی دھمکیاں دے رہے ہیں میاں جاوید لطیف کہتے ہیں کہ بے نظیر کی ہلاکت پرتوزراری نے پاکستان کھپے کہہ دیا تھا مگراگرمریم نوازکو کچھ ہوا تو پھر پاکستان نہیں کپھے گا میاں جاوید لطیف نے مزید کہاکہ اگرمریم نوازکو اگرکچھ ہوا تو پھرمشرقی پاکستان والی تاریخ دہرائیں گے

    دوسری طرف میاں جاوید لطیف کی اس گفتگو کے بعد ان پرسخت تنقید کی جارہی ہے اوران کو شرپسند عناصرسے تعبیرکیا جارہا ہے اس بارے میں وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ میاں جاوید لطیف نواز شریف اور بیگم صفدر اعوان کے ایما پر ملکی سلامتی کے خلاف بیانات دے رہے ہیں۔

    جاوید لطیف کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔ مطالبہ آ گیا

    جاوید لطیف سے معافی کا مطالبہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ آہستہ آہستہ ن لیگ کی ملک دشمن سازشیں کھل کر سامنے آ رہی ہیں۔ ن لیگ حکومت، عوام اور پی ڈی ایم سمیت سب کو بے وقوف بنانے کے چکروں میں ہیں۔ ن لیگ نے ہمیشہ اپنی شکست کے بعد سازشی رویہ اپنایا ہے۔ ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں میں کھیلنے والے یہ نام نہاد قائدین پاکستان کو کمزور دیکھنا چاہتے ہیں۔

    مریم نواز کے ہاتھ میں گلاس کیوں؟ حقیقت سامنے آ‌ ہی گئی

    محمد علی درانی سے پہلے کس کے پیغامات آئے؟ مریم نواز کا انکشاف

    بے نظیر قتل کی تحقیقات دوبارہ کرنے کا فیصلہ ،زرداری کیلئے ایک اور مشکل

    بٹ کڑاہی سے کھانا مریم نواز نے کھایا ، بد ہضمی حکومت کو ہوگئی مریم اورنگزیب

    لاڑکانہ میں مریم نواز نے "ڈرائیور” بدل لیا، کیپٹن ر صفدر دیکھتے رہ گئے

    میاں جدوں آئے گا لگ پتا جائے گا تو یہ بھی ذرا بتا دو کس کو پتا لگ جائے گا،مریم نواز

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    نواز شریف ہوٹل کیوں گئے تھے؟ حسین نواز نے ایسا انکشاف کہ ن لیگی رہنما دنگ رہ گئے

    مریم نواز کی نئے کیس میں طلبی، پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

    مریم نوازجلد جیل میں ہوں گی، ن لیگ نے بھی یوٹرن لے لیا، ایسا کس نے کہا؟

    مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

    پشتون تحفظ موومنٹ کے حق میں بلاول کے بعد مریم نواز بھی بول پڑیں

    مریم نواز کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہونے لگا

    غداری کا مقدمہ درج ہونے کے بعد ن لیگ کی وزیراعلیٰ پنجاب کو دھمکی

    غداری کا مقدمہ، کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر لاہور ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ

    ن لیگی قیادت پر غداری کا مقدمہ درج کروانے والے بدر رشید کی گورنر پنجاب کے ساتھ تصاویر وائرل

    ن لیگی قیادت پر بغاوت کے مقدمے کا مدعی خود ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا

    ریاستی اداروں کے خلاف بولنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے،شہر یار آفریدی

    ایاز صادق پر غداری کے مقدمے کیلئے ایک اور درخواست دائر

    جاوید لطیف محب وطن،مجھے گرفتار کیا گیا تو قیادت کون کریگا؟ مریم نواز نے اعلان کردیا

  • پاکستان رینجرز کا پولیس اور سول انتظامیہ کے تعاون سے کچے کے مکینوں کے لیے زبردست پیکج

    پاکستان رینجرز کا پولیس اور سول انتظامیہ کے تعاون سے کچے کے مکینوں کے لیے زبردست پیکج

    پاکستان رینجرز کا پولیس اور سول انتظامیہ کے تعاون سے کچے کے مکینوں کے لیے زبردست پیکج

    باغی ٹی وی : پاکستان رینجرز پنجاب نے پنجاب پولیس اور سول انتظامیہ کے تعاون سے ضلع راجن پور میں کچا کے دور دراز علاقے کے باسیوں کو گذشتہ ایک ہفتے میں بنیادی خدمات کی فراہمی کے لئے مشترکہک سلسلہ شروع کررکھا ہے .

    مہم کے دوران ، مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں 500 کے قریب مریضوں کو تاحال مفت طبی علاج / دوائیں دی جا چکی ہیں ۔
    800 سے زائد راشن بیگ جن میں آٹا ، دالیں ، چاول ، چینی اور چائے شامل ہیں تقسیم کیے جا چکے ہیں. بچوں کے لئے 1000 گفٹ ہیمپر اور 30 سلائی مشینیں ضرورت مند خواتین میں تقسیم کی گئیں۔پاکستان کی سیکیورٹی فورسز صوبائی انتظامیہ کے ساتھ ہم آہنگی سے امن و استحکام کو یقینی بنانے اور لوگوں کو ضروری دیکھ بھال فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

  • ڈی ایچ اے لاہور میں قائم آئلانو کیفے میں کھلم کھلا کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، حکام خاموش

    ڈی ایچ اے لاہور میں قائم آئلانو کیفے میں کھلم کھلا کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، حکام خاموش

    کورونا وائرس کی تیزی سے پھیلتی ہوئی تیسری لہر کے تناظر میں حکام نے پنجاب اور ملک کے شمالی حصوں کے کئی متاثرہ علاقوں میں جزوی لاک ڈاؤن نافذ کردیا۔

    باغی ٹی وی :پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب اور ملک کے شمالی حصوں میں کرونا (کورونا) وائرس کی تیزی سے پھیلتی ہوئی تیسری لہر کے تناظر میں صحت اور انتظامی حکام نے متاثرہ علاقوں میں جزوی لاک ڈاؤن نافذ کردیا۔

    پنجاب میں حکام نے وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے عائد پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے پر متعدد شادی ہالز اور ریستورانوں پر جرمانہ عائد کیا ہے۔ دارالحکومت اسلام آباد میں حکام نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ لازمی طور پر ماسک پہنیں اور عوامی مقامات پر سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔

    عرب نیوز کے مطابق کووڈ 19 کے خلاف حکومتی پالیسی بنانے اور اس پر عمل درآمد کرانے کی مجاز اتھارٹی ’نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر‘ (این سی او سی) نے ملک میں وبا کے بڑھتے ہوئے تناسب پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    این سی او سی نے ہفتے کو ایک خصوصی اجلاس کے دوران کرونا کی صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد ایک بیان میں کہا: ’قومی سطح پر وائرس پھیلنے کے تناسب میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور یہ پانچ سے چھ فیصد تک پہنچ چکا ہے۔ وبا کا بڑھتا ہوا رجحان سنگین تشویش کا باعث ہے۔‘

    جنوری میں پاکستان کی کرونا وائرس کے پھیلنے کی شرح تقریباً تین فیصد تک گر گئی تھی جو اب دوبارہ بڑھ کر تقریباً چھ فیصد تک جا پہنچی ہے۔این سی او سی نے تمام وفاقی یونٹس (صوبوں) پر بھی زور دیا کہ وہ فوری طور پر اقدامات کریں اور وبائی بیماری کو روکنے کے لیے پابندیوں کی پیروی کریں۔

    وزارت صحت نے گزشتہ روز اتوار کو بتایا کہ دو ہزار 266 افراد کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جب کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 32 اموات ہوئیں۔

    این سی او سی نے مزید کہا کہ جنوبی افریقہ اور برازیل سمیت وائرس کے بہت زیادہ پھیلاؤ والے بعض ممالک کے بین الاقوامی سفر پر مزید پابندیوں پر غور کیا جا رہا ہے۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایک بیان کے مطابق پاکستان نے ان باؤنڈ پروازوں پر عائد پابندیوں میں مزید توسیع کردی ہے جو 18 مارچ تک برقرار رہے گی۔

    تاہم حکومت کی جانب سے اس لاک‌ ڈاؤن کے نفاذ کے باوجود عوام اور بڑے بڑے ریستورانت اور مارکیٹوں میں کورونا وبا کے پیش نظر قوانین کھلم کھلا خلاف ورزی جاری ہے –

    ڈی ایچ اے لاہور میں سرکاری پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آج آئلانو کیفے زیڈ بلاک کھلا ہے جس پر عوام رد عمل دیتے ہوئے برہمی کا اظہارکر رہے ہیں-

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹر صارف سیدہ یامین علی نے اپنے ٹوئٹ میں اعلی حکام شیریں مزاری، سی سی پی او لاہور اور ایس پی لاہور کو ٹیگ کرتے ہوئے سوال کیا کہ ڈی ایچ اے لاہور میں سرکاری پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آج آئلانو کیفے زیڈ بلاک کھلا ہے؟

    پاکستان میں کرونا کے مریض تیزی سے بڑھنے لگے، اموات کا سلسلہ بھی جاری

    کرونا کی نئی لہر، شہروں میں لاک ڈاؤن نافذ،کیا کیا ہوں گی پابندیاں؟ ویکسی نیشن کا عمل جاری

    ایک سے دس برس کے کتنے بچوں کی پاکستان میں کرونا سے ہوئی موت؟

  • محکمہ ایکسائز پنجاب نے دی عوام کو خوشخبری

    محکمہ ایکسائز پنجاب نے دی عوام کو خوشخبری

    محکمہ ایکسائز پنجاب نے سٹینڈرڈ نمبر پلیٹس کا اجراء کر دیا، آزمائشی نمبر پلیٹس کا اجراء اگلے ہفتے سے ہوگا۔ مستقل بنیادوں پر نمبر پلیٹس کا اجراء مارچ کے آخری ہفتہ سے ہوگا۔

    نمبرپلیٹس کی بکنگ کیلئے محکمہ ایکسائز کی ویب سائٹ پر رجسٹریشن کروائی جا سکتی ہے۔ جن گاڑیوں کی نمبر پلٹس تیار ہونگی ان کی وصولی کی تاریخ، وقت اور مقام کی اطلاع بذریعہ ایس ایم ایس بھی کی جائے گی۔

    وزیر ایکسائز ,ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول پنجاب حافظ ممتاز احمد کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور نیشنل ریڈیو اینڈ کمیونیکیشن کی خصوصی کاوشوں سے ہم نمبرپلیٹس کی فراہمی ممکن بنانے میں کامیاب ہوئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ محکمہ ایکسائز پنجاب سب سے زیادہ جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے والا محکمہ بن چکا ہے۔ عوام گھر بیٹھے ایکسائز پنجاب کی سہولیات سے مستفید ہورہے ہیں۔
    وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے وژن کے مطابق ایکسائز پنجاب میں تبدیلی اور جدت لیکر آئے ہیں۔

  • سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر کی اہم ہدایات

    سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر کی اہم ہدایات

    سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ صوبائی دارلحکومت میں کورونا وباء کے خدشات تاحال برقرار ہیں جس کے پیش نظر شہریوں اور سپاہ کو سخت احتیاط برتنے کی اشدضرورت ہے۔لاہور پولیس کورونا وباء کی تیسری لہر کے دوران شہروں کے تحفظ کیلئے الرٹ اور پُرعزم ہے۔غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ کورونا وبا کی پہلی اور دوسری لہر کے دوران لاہور پولیس کے مجموعی طور پر 644 اہلکار متاثر ہوئےجبکہ
    604 افسران اور اہلکاروں نے کورونا وباء کو شکست دیکر دوبارہ فرائض سنبھالے۔سی سی پی او لاہور نےکہا کہ کورونا وباء کے دوران لاہور پولیس کے 04 سپوت فرض کی راہ میں قربان ہوئے جبکہ کورونا کی حالیہ لہر کے دوران لاہور پولیس کے 36 افسران اور اہلکار ابھی گھروں میں قرنطینہ ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق کورونا وباء سے 02 ڈی آئی جیز، 03 ایس ایس پیز رینک کے سینئر افسران،07 ایس پی رینک کے افسران،17 ڈی ایس پیز،22 انسپکٹرز، 58 سب انسپکٹرز اور 102 ٹریفک وارڈنز نے کورونا کو شکست دی نیز 49 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز،59 ہیڈ کانسٹیبلز اور 286 کانسٹیبلز بھی کورونا سے متاثر ہوئے۔اس کے علاوہ لاہور پولیس کے مختلف دفاتر میں تعینات سنئیر و جونیئر کلرکس سمیت متعدد کلیریکل سٹاف بھی کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔کورونا وباء کے دوران لاہور پولیس نے بہترین اور پروفیشنل انداز میں فرائض سرانجام دئیے۔کوروناوباء میں شہریوں کے تحفظ پر مامور تمام محکموں میں سب سے زیادہ لاہور پولیس متاثر ہوئی۔ سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ پولیس نے قرنطینہ مراکز، ہسپتالوں، ناکوں، کیشن سنٹرز پر الرٹ ہوکر فرائض سرانجام دئیے۔سی سی پی او لاہور نے مزید کہا کہ لاہور پولیس نے مشکل حالات کا سامنا کرتے ہوئے شہریوں کی سیکورٹی اور سیفٹی کو یقینی بنایا۔ غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ لاہور پولیس نے کورونا وباء کے دوران شہریوں کی خدمت کرتے ہوئے فرنٹ لائن سولجرز کا کردارکیا۔
    سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر نے پولیس فورس کو حفاظتی ماسک کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔سی سی پی او آفس سمیت لاہور پولیس کے تمام دفاتر میں شہریوں کو ماسک پہننے کی تاکیدکی گئی ہے۔ایس ایس پی ایڈمن وقار شعیب قریشی نے اس حوالے سے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس خدمت مراکز اور ڈرائیونگ ٹیسٹ سنٹرز پر اہلکاروں اور سائلین کو تھرمل گن سے ٹمپریچر چیک کرنے اور ماسک کی پابندی کے بعد ہی داخل ہونے کی اجازت دی جائے۔اہلکاروں اور سائلین کےلئے دفاتر میں ہاتھ دھونے کا مناسب بندوبست کیا جائے۔وقار شعیب قریشی نے کہا کہ بغیرماسک کسی بھی شخص کوپولیس سے متعلقہ دفاتر میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے کورونا وباء سے بچا جاسکتا ہے۔وقار شعیب قریشی نے کہا کہ اپنی اور دوسروں کی حفاظت کیلئے حکومتی گائیڈ لائنز کی پاسداری کی جاے
    سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر نے مزید کہا ہے کہ شہر سے کلاشنکوف کلچر کے خاتمے کے لئے لاہور پولیس کا کریک ڈاون تیزی سے جاری ہے۔سربراہ لاہور پولیس نے سیشن کورٹ کے باہر ناجائز اسلحہ لے کر آنے والے قانون شکن عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیوں پر انچارج سکیورٹی سیشن کورٹ انسپکٹر مبشر اعوان کو شاباش دی ہے۔سیشن کورٹ ججز گیٹ سے آج بھی اسلحہ سمیت ایک اور ملزم گرفتار کر لیا گیا۔قاسم نامی ملزم سے پسٹل اور زندہ گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں سال کے دوران سیشن کورٹ کے باہر اسلحہ کی نمائش پر متعدد ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔لاہور پولیس نے رواں سال کے دوران ناجائز اسلحہ اور نمائش کے خلاف جاری مہم کے دوران شہر بھر سے مجموعی طور پر01 ہزار 793 ملزمان گرفتار کرکے متعلقہ تھانوں میں 1777 مقدمات درج کئے۔ملزمان کے قبضہ سے 33 جدید کلاشنکوفیں،232 بڑی رائفلیں،135 بندوقیں،1510 پسٹل،26 ریوالورزاور 18ہزار 882 گولیاں برآمد برامد کر لیں۔ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنےوالوں کےخلاف بھی کریک ڈاون کیا گیا۔شہر بھر میں اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی ہے۔نقص امن اور شریف شہریوں کےلئے خوف و ہراس کا باعث بننے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔سی سی پی او لاہور نے تمام ڈویژنل افسران کو کلاشنکوف کلچر کے خاتمے کیلئے کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم دیا ہے۔

  • لیڈی ہیلتھ ورکز کی سُنی گئی: پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

    لیڈی ہیلتھ ورکز کی سُنی گئی: پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

    تین روز سے احتجاجی دھرنہ دینے والی لیڈی ہیلتھ ورکرز کے مطالبات منظور کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی۔
    قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

    قرارداد میں سمیرا کومل کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت کو لیڈی ہیلتھ ورکرز کے مطالبات پر عملدرآمد کیلئے ہدایات جاری کر رکھی ہیں اس کے باوجود پنجاب حکومت لیڈی ہیلتھ ورکرز کے مطالبات منظور نہیں کررہی۔

    لیڈی ہیلتھ ورکرز نے پولیو مہم، ڈینگی مہم اور حفاظتی ٹیکوں کی مہم میں حصہ لینے سے مکمل بائیکاٹ کرنے کا اعلان کردیا ہے

    اُن کا مطالبہ تھا کے دھرنے میں ملتان، خانیوال،سیالکوٹ ،لودھراں، لاہور ،شیخوپورہ، اوکاڑہ، پاکپتن سے لیڈی ہیلتھ ورکرز شریک ہوئیں ہیں، اور اِن کے مطالبات فوری حل کئے جائیں۔