Baaghi TV

Category: لاہور

  • دن میں ووٹ کی چوری سمجھ سے باہر ہے، چودھری منظور

    دن میں ووٹ کی چوری سمجھ سے باہر ہے، چودھری منظور

    دن میں ووٹ کی چوری سمجھ سے باہر ہے، چودھری منظور

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رہنما پیپلز پارٹی چوھدری منظور نے کہا ہے کہ ہمیں تاریخ سے سیکھنا ہوگا،چیئرمین سینیٹ کے انتخابات کےدوران 7ووٹ مسترد ہوئے،

    چودھری منظور کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی انتخابا ت جیت چکے تھے،دن میں ووٹ کی چوری سمجھ سے باہر ہے،ووٹ مسترد ہونے کےمعاملے کوچیلنج کیاجائے گا،پارلیمنٹ کو کیوں بند کر دیا گیا جبکہ باقی جگہوں پر 50 فیصد سے کم حاضری ہوگی،وزیراعظم پارلیمنٹ کو تسلیم ہی نہیں کرتے وزیراعظم کبھی اراکین پارلیمنٹ کےساتھ بیٹھے ہی نہیں، اتحادیوں او ر ایک جماعت کی سیاست میں فرق ہوتا ہے،ووٹ دینے کےبعد خالد مقبول صدیقی اور فہمیدہ مرزا کی گفتگو سب کے سامنے ہے ،لانگ مارچ کیلئے پیپلز پارٹی نے اپنی تیاری مکمل کرلی، 26 تاریخ کو بلاول کراچی سے نکلیں گے،پیپلز پارٹی ہر فورم پر لڑے گی، کوئی فورم خالی نہیں چھوڑیں گے

    چیئرمین سینیٹ انتخابات نتائج، اپوزیشن کے الزامات پر پریزائیڈنگ افسرکا اہم اعلان

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملاقاتوں میں بڑی یقین دہانی کروا دی

    کاش حکومتی پیشکش مان لی ہوتی تو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ ہمارا ہوتا،مولانا کا نواز اور زرداری کو فون

    چیئرمین سینیٹ الیکشن نتائج، پی ڈی ایم کے لئے بری خبر

    چیئرمین سینیٹ الیکشن کے نتائج، پیپلز پارٹی کا یوٹرن،زرداری حکومت پر نہیں بلکہ اپوزیشن پر بھاری رہے

    قبل ازیں یوسف رضا گیلانی کے پولنگ ایجنٹ فاروق ایچ نائیک نے سینیٹ چیئرمین کے الیکشن کی تصدیق شدہ کاپیاں حاصل کرنے کےلئے سیکریٹری سینیٹ کو خط لکھا ہے،چیئرمین سینیٹ کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کے بیٹے قاسم گیلانی نے اعلان کیا تھا کہ ہم الیکشن ٹربیونل جائیں گے، پی ڈی ایم امیدوار یوسف رضا گیلانی کے پولنگ ایجنٹ پیپلزپارٹی کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے گزشتہ روز الیکشن کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے پریذائیڈنگ آفیسر سے مخاطب ہوکر کہا کہ میں نے آپ سے کہا تھا کہ ایک کمیٹی بنائیں لیکن آپ نے میری بات نہیں سنی ، یہ کہیں نہیں لکھا کہ مہر کس جگہ لگائیں جب کہ جن ووٹوں کی بات کر رہے ہیں ان میں مہر خانے کے اندر لگی ہوئی ہے باہر نہیں لگی۔

    واضح رہے کہ  چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں صادق سنجرانی اور مرزا آفریدی منتخب ہو چکے ہیں جبکہ پی ڈی ایم کو شکست ہوئی ہے، چیئرمین کی سیٹ پر پی ڈی ایم نے نتایج کو چینلج کر دیا ہے جبکہ عدالت بھی جانے کا اعلان کر رکھا ہے، عدالت میں پیر کو رٹ دائر کی جائے گی جس میں چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کو چیلنج کیا جائے گا

  • پنجاب کی بیٹیاں چار روز سے دن رات کھلے آسمان تلے لاہور کی سڑکوں پر،بزدار کو ہوش نہ آیا

    پنجاب کی بیٹیاں چار روز سے دن رات کھلے آسمان تلے لاہور کی سڑکوں پر،بزدار کو ہوش نہ آیا

    پنجاب کی بیٹیاں چار روز سے دن رات کھلے آسمان تلے لاہور کی سڑکوں پر،بزدار کو ہوش نہ آیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں لیڈی ہیلتھ ورکر کا احتجاج چوتھے روز میں داخل ہو گیا

    لیڈی ہیلتھ ورکرز کا تنخواہوں میں اضافے کے مطالبے پراحتجاج جاری ہے،لیڈی ہیلتھ ورکرز کے احتجاج کے باعث جیل روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثرہے،لیڈی ہیلتھ ورکرز نے جیل روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا

    مرکزی صدر لیڈی ہیلتھ ورکرز رخسانہ انور کہتی ہیں، سکیل اپ گریڈ ، کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیا جائے ۔لیڈی ہیلتھ ورکرز نے پولیو، ڈینگی، حفاظتی ٹیکوں کی مہم کے لئے بھی بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے اور کہنا ہے کہ لجب تک ہمارے مطالبات نہیں تسلیم کئے جاتے وہ دھرنہ جاری رکھیں گے۔

    لیڈی ہیلتھ ورکر نے پنجاب اسمبلی، سول سیکرٹریٹ کے سامنے بھی احتجاج کیا اور کھلے آسمان تلے رات گزاری، خواتین سڑک پر راتیں گزار رہی ہیں لیکن بزدار سرکار ٹس سے مس نہ ہوئی، ڈاکٹر یاسمین راشد ابھی تک ملاقات کے لئے نہ گئیں نہ ہی کوئی حکومتی نمائندہ ملاقات یا مذاکرات کے لئے گیا

    واضح رہے لیڈی ہیلتھ ورکرز مطالبات کی منظوری کیلئے 12 مارچ سے مظاہرے کررہی ہیں۔ مظاہرین میں پنجاب بھر سے آئی ہوئی لیڈی ہیلتھ ورکرز شامل ہیں

  • لاہور تھانہ کاہنہ کے باہر غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ

    لاہور تھانہ کاہنہ کے باہر غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ

    لاہور تھانہ کاہنہ کے باہر غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ

    داد رسی کے لئے آئے پہلے سے پریشان سائلین سے موٹر سائیکل کی مد میں 20روپے اور گاڑی کی پارکنگ کی مد میں 50سے 100روپے وصول کئے جارہے ہیں

    تھانہ کے باہر بیٹھا چائے والا ٹھیکیدار بنا ہوا ہے اور دیہاڑی پر ملازم رکھ کر پریشان عوام سے لوٹ مار کر کے پارکنگ کے پیسے اکٹھے کرنے میں مصروف

    چائے والے ٹھیکیدار کا کہنا ہے کہ تھانہ کے سابق افسر کے کہنے پر پیسے اکٹھے کرتا تھا

    دیگر تھانہ جات جن میں لوئر مال،انارکلی اقبال ٹاؤن جیسے تھانہ جات شامل ہیں کے باہر بھی پریشان سائلین سے پارکنگ کی مد میں لوٹ مار جاری

    سائلین پارکنگ کی بجائے قریب دوکانداروں کے ترلے کر کے موٹر سائیکل کھڑی کرنے میں مصروف

  • لاہوریونیورسٹی پروپوزل معاملہ: طلبہ کی حمایت پر شہزاد رائے کو تنقید کا سامنا

    لاہوریونیورسٹی پروپوزل معاملہ: طلبہ کی حمایت پر شہزاد رائے کو تنقید کا سامنا

    معاشرتی مسائل پر اپنی آواز بُلند کرنے والے سماجی کارکن اور گلوکار شہزاد لڑکے کو شادی کی پیشکش کرنے والی لاہور کی نجی یونیورسٹی کی طلبہ کی حمایت کرنے پر تنقید کا نشانہ بن گئے-

    باغی ٹی وی : گزشتہ روزسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہزاد رائے نے اپنے گانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کی کہ لڑکی کو سرعام مارنے پیٹے پر کوئی متوجہ نہیں ہوتا لیکن پیار سے گلے لگانا بہت بڑا جرم ہے ۔
    https://twitter.com/ShehzadRoy/status/1370705950479355906?s=20
    شہزاد رائے کی ٹوئٹ پر مداحوں کی جانب سے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔


    فاروق نامی صارف نے شہزاد رائے کی ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے سوال کیا کہ سر جی: میں نے آپ کو ہمیشہ غلط پہلو پر کیوں پایا؟ آپ سماجی مسائل میں ہمیشہ غلط ہوتے ہیں، یہاں تک کہ یورپ میں بھی ایسا نہیں ہوتا کیونکہ یونیورسٹی پڑھنے اور سیکھنے کی جگہ ہے گلے لگنے یا پروپوز کرنے کی نہیں اگر آپ کو یہ سب چیزیں پسند ہیں تو مغرب کی پیروی کریں ہم جنس پرست ہوں اور خوش رہیں۔


    ایک صارف نے لکھا کہ سر اس وقت آپ غلط ہیں کیونکہ جب بھی کوئی عورت پر ہاتھ اٹھاتا ہے تو سب سے پہلے اس مرد کو منع کیا جاتا ہے نہ کہ عورت کو پیار کرناغلط نہیں لیکن یونیورسٹی میں اس سب کی اجازت نہیں ہو نی چاپیئے-


    حسیب ا للہ نامی صارف نے لکھا کہ میرے پیارے بھائی میں ایک پشتون کمیونیٹی سے تعلق رکھتا ہوں ،ہمارے ہاں ہمارے لئے سب سے مقدم چیز ہوتی ہے ہماری عزت ، ہماری ناموس اور ہمارا غیرت اور آپ کو پتہ ہے کہ عورتوں کو سب سے ذیادہ عزت ہم نے ہی دی !! ہم جنگ لڑتے ہیں کہ ہم اپنے معاشرے کے لڑکیوں کو تعلیم دلا سکے ! لیکن اس طرح

    خیال رہے کہ کچھ روز قبل لاہور کی نجی یونیورسٹی میں لڑکی نے لڑکے کو کھلے عام پروپوز کیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور انتظامیہ نے دونوں کو یونیورسٹی سے نکال دیا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل معاشرتی مسائل پر اپنی آواز بُلند کرنے والی سماجی کارکن شنیرا اکرم لڑکے کو شادی کی پیشکش کرنے والی لاہور کی نجی یونیورسٹی کی طلبہ کی حمایت میں سامنے آ ئی تھیں-

    اس حوالے سے سماجی کارکن شنیرا اکرم نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کیا اپنے پیغام میں شنیرا نے لکھا تھا کہ ہم نے حال ہی میں خواتین کا عالمی دن منایا ہے اور اب ہم ایک ایسی نامور یونیورسٹی کا ساتھ دے رہے ہیں جہاں ایک نوجوان لڑکی کو پُراعتماد اور بااختیار ہونے پر بےدخل کیا جارہا ہے۔

    سیم اکرم کی اہلیہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ لڑکی کی غلطی صرف یہ ہے کہ اُس نے سب کے سامنے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے لڑکے کو شادی کی پیشکش کی ہے۔

    شنیرا اکرم نے سوالیہ انداز میں لکھا تھا کہ ہم یہاں کس قسم کی مثال قائم کر رہے ہیں؟-

    محبت ایک ایسا خوبصورت احساس ہے جو انسان کو زندگی جینے کے قابل بنا تا ہے شنیرا اکرم

    یونیورسٹی سے نکالے گئے طالب علم اور طالبہ کی ایک اور ویڈٰیو وائرل

    شنیرا اکرم لڑکے کو شادی کی پیشکش کرنے والی یونیورسٹی کی طلبہ کی حمایت میں سامنے آ گئیں

  • لانگ مارچ پیپلز پارٹی پنجاب کی تیاریاں شروع ،پارٹی اجلاس کب ہوگا تاریخ کا اعلان

    لانگ مارچ پیپلز پارٹی پنجاب کی تیاریاں شروع ،پارٹی اجلاس کب ہوگا تاریخ کا اعلان

    لانگ مارچ پیپلز پارٹی پنجاب کی تیاریاں شروع ،پارٹی اجلاس کب ہوگا تاریخ کا اعلان

    باغی ٹی وی : لانگ مارچ پیپلز پارٹی پنجاب نے تیاریاں شروع کردیں . صدرقمر زمان کائرہ نے پنجاب ایگزیکٹو اور ضلعی صدور کا مشترکہ اجلاس طلب کر لیا۔

    پیپلز پارٹی پنجاب کا مشترکہ اجلاس  کل بروز پیر 15 مارچ کو لاہور میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کریں گے۔

    رحمان ملک ان ایکشن، الزامات پر سینتھیا کو 50 ارب ہرجانے کا دوسرا نوٹس بھجوا دیا

    ق لیگ تو صرف سامنے تھی،حکومت ختم کرنے کی یقین دہانی کس نے کروائی تھی، مولانا فضل الرحمان

    مولانا کے دھرنے کے وقت پرویزالہیٰ نے وزیراعظم کو کیا کہا تھا؟ چودھری شجاعت نے کیا اہم انکشاف

    اتحادی جماعت کی علیحدگی،وزیراعظم نے منانے کا ٹاسک دے دیا

    بہت ہو گیا پی ڈی ایم کا کھیل تماشا، وزیراعظم نے بڑا فیصلہ کر لیا

    یہ نہیں کہتا گھبرانا نہیں لیکن…لانگ مارچ کی بجائے کس کی ضرورت ہے، چودھری پرویز الہیٰ میدان میں آ گئے

    اجلاس میں چودھری منظور احمد، چودھری اسلم گل اور سید حسن مرتضی بھی شرکت کریں گے اجلاس میں وسطی پنجاب کے 26 اضلاع کے صدور اور ڈویژنل سربراہ شرکت کریں گے

    اجلاس میں عثمان ملک ،عاصم بھٹی اور تمام الائیڈ ونگز کے صدور بھی شرکت کریں گے۔ اجلاس کے اختتام پر صدر قمر زمان کائرہ دیگر قیادت کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
    واضح‌رہے کہ لانگ مارچ کیلئے بنائی جانے والی خصوصی کمیٹی کی سفارشات اجلاس میں پیش کر دی گئیں،کمیٹی نے سفارش کی کہ لانگ مارچ 26 مارچ کو کراچی سے ایک عوامی اجتماع کےساتھ شروع ہوگا، تمام جلوس 30 مارچ کی سہ پہر 3 بجے تک اسلام آباد پہنچیں گے، تمام جماعتیں زیادہ سے زیادہ افراد کو لانے کیلئے متحرک ہوں،شرکا کے استقبال کیلئے فیض آباد پر مرکزی کیمپ لگایا جائے گا،روات چوک، 26 نمبر چونگی، اور بھارہ کہو میں کیمپ لگایا جائے گا،

  • شہزاد اکبر جمعہ کی رات کو لاہور آتا ہے اگلے دن مریم نواز کےخلاف پٹیشن دائر ہوجاتی ہے، عظمیٰ بخاری نے ایسا کیوں کہہ دیا

    شہزاد اکبر جمعہ کی رات کو لاہور آتا ہے اگلے دن مریم نواز کےخلاف پٹیشن دائر ہوجاتی ہے، عظمیٰ بخاری نے ایسا کیوں کہہ دیا

    شہزاد اکبر جمعہ کی رات کو لاہور آتا ہے اگلے دن مریم نواز کےخلاف پٹیشن دائر ہوجاتی ہے، عظمیٰ بخاری نے ایسا کیوں کہہ دیا

    باغی ٹی وی : مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے فردوس عاشق کے بیان پر ردعمل دیتےہوئے کہا ہے کہ شہزاد اکبر کی سربراہی میں مریم نواز کےخلاف پٹیشن تیار کی گئی، شہزاد اکبر جمعہ کی رات کو لاہور آتا ہے اگلے دن مریم نواز کےخلاف پٹیشن دائر ہوجاتی ہے

    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پھر عمران خان کے منشی کہتے ہیں ہمارا نیب سے کوئی تعلق نہیں ہے، سلطنت عمرانیہ اڑھائی سال بعد بھی مریم نواز کے خوف میں مبتلا ہے، عمران خان پاکستانی تاریخ کے بزدل ترین وزیراعظم ثابت ہوئے ہیں

    شہباز شریف بیٹی کے ہمراہ عدالت میں پیش، حمزہ شہباز جیل میں ہوئے بیمار

    جج صاحب،میں آج عدالت میں یہ چیز لے کر آیا ہوں،عدالت نے شہباز شریف کو دیا کھرا جواب

    شہباز شریف عدالت پہنچ گئے،نیب کی شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا

    شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا

    اپنی کرسی بچانے کےلئے مخالفین کی بہو بیٹیوں کو دھمکانا شرمناک ہے، نیازی صاحب گرفتاریوں اور جیلوں کی دھمکیوں سے حکومتیں مضبوط نہیں اپاہج ہو جاتی ہیں

    عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز دو مرتبہ جیل کاٹ آئی ہیں عمران نیازی سے جیل میں دو راتیں بھی نہیں کاٹی جانی، احتسابی ڈرامے نے نیب کو ذلت و رسوائی کے سوا کچھ نہیں دیا

    ان کا کہنا تھا کہ چیئر مین نیب کی ہواﺅں کا رخ تبدیل ہونے سے پہلے ان کو پرانی ویڈیو دیکھادی جاتی ہیں، حکومت چیئر مین نیب کو ویڈیو دیکھا کر مسلسل بلیک میل کررہی ہے.سپریم کورٹ سے ہائیکورٹ تک ہر عدالت نے نیب کے طریقہ کار پر سوالات اٹھائے، حیرت ہے کسی جج نے چیئر مین نیب کو جھوٹے کیسز بنانے پر کبھی عدالت طلب نہیں کیا؟

    عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ چیئر مین نیب نے وزراءاعظم،اپوزیشن لیڈران سے میڈیا ہاﺅسز کے مالکان تک جھوٹے کیسز بنائے، ہر کیس میں نیب کو تاریخی ذلت اور بدنامی کا سامنا کرنا پڑا، مریم نواز حکومت کو ٹف ٹائم دے رہی ہیں صرف اس لیے نیب دوبارہ مریم نواز کےخلاف استعمال ہو رہا ہے

  • کرونا پر قابو پانے کے لیے پنجاب حکومت نے کیے زبردست فیصلے

    کرونا پر قابو پانے کے لیے پنجاب حکومت نے کیے زبردست فیصلے

    کرونا پر قابو پانے کے لیے پنجاب حکومت نے کیے زبردست فیصلے

    باغی ٹی وی : کورونا اگلا وارجاری ہے جس سلسلے میں کنٹرول کرنے کے لیے لاہور سمیت پنجاب کے سات شہروں میں 29 مارچ تک سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا،ہفتہ اور اتوار کو چھٹی، شادی ہالز، مارکیز اور کمیونٹی سینٹرز بھی کل سے بند، صرف کھلے مقامات پر تقریبات کی اجازت، تین سو سے زائد افراد شرکت نہیں کرسکیں گے۔ نئے ایس او پیز کےمطابق کاروباری مراکز شام 6 بجے بند رکھنےکا فیصلہ کیا گیا ہے . ،

    کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیشن نظر پنجاب حکومت نےعوام کے تحفظ کے لیے بڑے اقدام کیے ہیں. ۔ لاہور، راولپنڈی سمیت سات شہروں میں کاروباری مراکز شام 6 بجے بند ہونگے، ہفتہ اور اتوار کو چھٹی ہوگی۔ ان ڈور، آؤٹ ڈور شادی ہالز، کمیونٹی سنٹرز اور مارکیز 15مارچ سے مکمل بند رہیں گے ، میڈیکل سروسز، پ اشیاء ضروریہ اور ٹرول پمپس کی دکانیں چوبیس گھنٹے کھلی رہیں گی۔

    کورونا کی کی تھام کے لیے حکومت پنجاب نے لاہور،راولپنڈی،سرگودھا،فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ اور گجرات میں 29مارچ تک سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔ ہفتہ اور اتوار کام کرنے کی ہرگز اجازت نہیں ہو گی،

    ایس او پیز کے مطابق تفریحی مقامات اورپارکس شام 6بجے بند کرادیئے جائیں گے، سینما ہالز اور تھیٹرز مکمل طور پر بند رہیں گے، سرکاری ونجی دفاترکو 50فیصد اسٹاف بلانے کی اجازت ہوگی۔ ان ڈور، آؤٹ ڈور میرج ہالز، کمیونٹی سنٹرز اور مارکیز کو پندرہ مارچ کو بند کیا جائے گا۔
    پے درپےلاک ڈاون سےگھرکےچولہے بند ہوگئے:ریسٹورنٹس انڈسٹری میدان میں آگئی

    نوٹیفکیشن کے مطابق میڈیکل سروسز، فارمیسیز، میڈیکل سٹورز، لیبارٹریاں اورکولیکشن سنٹرز 24گھنٹے کھلے رہیں گے۔ آٹا چکیاں، سبزی ،، پھل کی دکانیں، تنور ،گراسری سٹورز،جنرل سٹورز، اور پٹرول پمپس پورا ہفتہ 24گھنٹے کھولنے کی اجازت ہے جبکہ ٹائرپنکچر شاپس، فلنگ پلانٹس، ورکشاپس، سپئیرپارٹس، زرعی مشینری اورآلات کی دکانیں بھی کھل سکیں گی۔

    وزارت ریلوے میں کرونا کے وار شدت اختیار کرگئے

    میں ریسٹورنٹس اور کیفے میں بیٹھ کر کھانے پر پابندی، صرف ٹیک اوے کی اجازت ہوگی۔ سماجی و مذہبی تقریبات میں 50 افراد شامل ہوسکیں گے۔ سات شہروں کے علاوہ باقی اضلاع میں 300سے زائد افراد کے اکٹھا ہونے پر پابندی ہوگی۔

    کورونا سے مزید اموات ، تیسری لہر تیزی سے بڑھنے لگی

  • پولیس نے مزدا ٹرک کو روکا تو کیا نکلا

    پولیس نے مزدا ٹرک کو روکا تو کیا نکلا

    پولیس نے مزدا ٹرک کو روکا تو کیا نکلا

    باغی ٹی وی :لاہور،ایس ایس پی اقبال ٹاوَن کے مطابق شیراکوٹ میں مردہ جانوروں کا گوشت سپلائی کرنے والا شخص گرفتار کر لیا گیا . ،مزدا ڈرائیور نے گاڑی کو نہ روکا ،تعاقب کرنے پر حرام گوشت پایاگیا،مزدا گاڑی پر ترپال لگا کرکور کیا گیا تھا

    جس کے اندر مردہ گائے تھی.ڈرئیور نے انکشاف کیاکہ مردہ جانوروں کا گوشت لاہور میں سپلائی کیا جاتا ہے.پولیس نے مزدا ڈرائیور کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا،

    لاہور میں مردہ جانوروں کے گوشت کی سپلائی کا انکشاف

  • احتساب عدالت میں غیرمتعلقہ افرادکے داخلےپر پابندی، وجہ سامنے آگئی

    احتساب عدالت میں غیرمتعلقہ افرادکے داخلےپر پابندی، وجہ سامنے آگئی

    کرونا نالہر،احتساب عدالت میں سیاسی شخصیات کےکیسزمیں غیرمتعلقہ افرادکے داخلےپر پابندی‏ عائد کر دی گئی ، احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے احکامات جاری کرتے ہلوئے کہا کہ عدالتوں میں کورونا اثرات کم کرنے کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، حکم‏، سیاسی شخصیات کیسزکی سماعت پرغیرمتعلقہ افرادکی بڑی تعداد کمرہ عدالت میں موجود ہوتی ہے،

    جج جواد الحسن‏ نے مزید کہا کہ عدالتوں میں صرف ملزمان،وکلاء،گواہ اورمتعلقہ عملہ موجود ہو،میڈیاکےمحدود نمائندگان کمرہ عدالت میں کیسزکی کارروائی میں موجود ہوں گے،
    سی سی پی او لاہور عدالتی حکم پر مکمل عملدرآمد کروائیں،

  • یونیورسٹی سے نکالے گئے طالب علم اور طالبہ کی ایک اور ویڈٰیو وائرل

    یونیورسٹی سے نکالے گئے طالب علم اور طالبہ کی ایک اور ویڈٰیو وائرل

    نجی یونیورسٹی سے ایک دوسرے کو پرپوز کرنے پر نکالے گئے طالب علم اور طالبہ کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی۔

    باغی ٹی وی :گزشتہ روز سوشل میڈیا پر لاہور کی ایک نجی یونیورسٹی کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں طالبہ ایک لڑکے کو سب کے سامنے پرپوز کرتی ہوئی نظر آتی ہے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد یونیورسٹی کی ڈسپلنری کمیٹی نے اس کا نوٹس لیا اور اس حوالے سے بلائے گئے اجلاس کے بعد دونوں کا داخلہ منسوخ کرنے کا فیصلہ سنادیا تھا۔

    تاہم اب اس جوڑے کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے-

    سوشل میڈیا پر وائرل اس نئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یونیورسٹی میں پرپوز کرنے والا یہ جوڑا ایک گھر میں اپنے دوستوں کے ساتھ موجود ہے۔ لڑکا اپنی محبوبہ کی گود میں سر رکھ کر لیٹا ہوا ہے اسی دوران ان کا ایک دوست اس ماحول کی ویڈیو بنالیتا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یونیورسٹی سے نکالی جانے والی لڑکی انتہائی خوش ہے لیکن اسے یہ فکر ہے کہ اس کی ویڈیو وائرل نہیں ہونی چاہیے۔ اس جوڑے کی یہ دوسری ویڈیو بھی پہلی ویڈیو کی طرح ہی وائرل ہو رہی ہے اور پاکستانی اس پر ملے جلے رد عمل کا اظہار کر رہے ہیں۔

    محبت ایک ایسا خوبصورت احساس ہے جو انسان کو زندگی جینے کے قابل بنا تا ہے شنیرا…