Baaghi TV

Category: لاہور

  • آمدن سے زائد اثاثے: کیپٹن(ر)صفدرکو عدالت سے بڑی خوشخبری مل گئی

    آمدن سے زائد اثاثے: کیپٹن(ر)صفدرکو عدالت سے بڑی خوشخبری مل گئی

    نیب کی جانب سے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں طلبی پر لاہور ہائی کورٹ نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی عبوری ضمانت 29 مارچ تک منظور کرلی۔ مطابق کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے ضمانت کیلئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے نیب لاہور کی جانب سے 10 مارچ کو طلبی کے نوٹس کو چیلنج کیا۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری نیب پشاور میں بھی زیر التوا ہے اس لئے ایک ہی معاملہ پر 2 صوبوں میں انکوائری نہیں چل سکتی۔

    درخواست گزار کے مطابق سیاسی انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے اور پہلے پولیس کی جانب سے دائر کئے گئے مقدمات بھی بھگت رہا ہوں۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت نیب لاہور کو گرفتار کرنے سے روکنے کا حکم دے۔عدالت نے عبوری ضمانت 29مارچ تک منظور کرتے ہوئے نیب سے جواب بھی طلب کرلیا۔

    نیب کے بھجوائے گئے نوٹس میں کہا گیا تھا کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سندر انڈسٹریل سٹیٹ کے قریب واقع فلورمل، مریم نواز کے نام پر موضع مال میں اراضی، موضع بدوکی میں واقع 62 کنال 2 مرلہ اراضی، رائیونڈ میں 200 کنال اراضی، تحصیل رائیونڈ میں 42 کنال اراضی، موضع سلطان کے سندر روڑ میں مریم نواز کے نام 109 ایکڑ اراضی، جاتی امرا کے قریب ایگریکلچر فارم اور جیو سٹیٹ فارم ہاؤس کی مکمل تفصیلات ہمراہ لاﺅں۔نوٹس میں کیپٹن صفدر کو اہل خانہ اور مبینہ فرنٹ مین کے ناموں سمیت دیگر جائیدادوں کی بھی مکمل تفصیلات ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • کورونا: پی سی بی دفاتر بند، ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت

    کورونا: پی سی بی دفاتر بند، ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت دے دی۔ذرائع کے مطابق پی سی بی عملے کے ایک فرد میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر دفاتر بند کردیے گئے اور عملے کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملازمین کے لیے کووڈ 19 ایس اوپیز جاری کردیے ہیں اور ملازمین کو اگلے چار روز گھر سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں کورونا کیسز سامنے آنے پر لیگ کو بھی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے۔

  • نیب لاہور کا  اثاثہ جات انکوائری میں  مریم نواز کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

    نیب لاہور کا اثاثہ جات انکوائری میں مریم نواز کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

    نیب لاہور نے اثاثہ جات انکوائری میں مریم نواز کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ ، مریم نواز کے کیپٹن (ر) صفدر کے بے نامی دار ہونے کے شواہد ملے ہیں، نیب دستاویزات کے مطابق موضع مال میں زمین مریم نواز کے نام سے خریدد رکھی ہے، دستاویزات کے مطابق موضع بدوکی میں 62 کنال 2 مرلے کی زمین بھی مریم نواز کے نام پر خریدی گئی، مریم نواز تحصیل رائیونڈ میں 200 ایکٹر کی اراضی کی بے نامی دار ہیں، کیپٹن (ر) صفدرکے ذرائع آمدن سے متعلق تفصیلات طلب کی گئی ہیں،دستاویزات، یپٹن (ر) صفدر کیخلاف 2020 میں نیب خیبرپختونخوا کو شکایات موصول ہوئیں،دستاویزات ، نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کا موقف لینے کی کوشش کی جارہی ہے

    دوسری جانب حکمران جماعت پی ٹی آئی نے نومنتخب سینیٹر یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن رکوانے کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں درخواست دائر کررکھی ہے ، تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ویڈیو سکینڈل کی تحقیقات مکمل ہونے تک یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا جائے۔ فرخ حبیب ، ملیکہ بخاری اور کنول شوزب کی جانب سے دائر درخواست میں سندھ کے صوبائی وزیر ناصر شاہ کی آڈیو ریکارڈنگ کا حوالہ بھی دیا گیا ہے ،

    پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن میں دائر درخواست میں اس کے علاوہ مریم نواز کی اس تقریر کا بھی ذکر کیا گیا ہے جس میں انہوں نے ٹکٹ دینے کے وعدے کا اعتراف کیا ہے۔پی ٹی آئی نے اپنی درخواست میں مریم نواز کے خلاف کارروائی، علی حیدر گیلانی کی نا اہلی اور یوسف رضا گیلانی کی کا میابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی استدعا کی ہے۔

  • جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں سیکرٹری کا عہدہ ختم کرنے سے اور مسئلہ پیدا ہوگیا

    جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں سیکرٹری کا عہدہ ختم کرنے سے اور مسئلہ پیدا ہوگیا

    جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں سیکرٹری کا عہدہ ختم کرنے سے اور مسئلہ پیدا ہوگیا

    باغی ٹی وی : ‏جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں سیکرٹری کا عہدہ ختم کردیاگیا ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب زاہدزمان اخترتبدیل تبدیل ہوگئے . نوٹیفکیشن‏ جاری کردیا گیا .

    ذرائع‏ کے مطابق متعددافسران کوایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب لگنےکی پیشکش کی گئی . ہے افسران کی ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب تعیناتی میں ہچکچاہٹ محسوس کر رہے ہیں.

    ذرائع کے مطابق اختیارات کم ہونےکیوجہ سےمتعددافسران نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ سےتبادلوں کی کوشش کی ہے . ، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں کام تقریباًرک گیا،دفاترکی کمی پہلےہی مسئلہ تھا،

  • لاہور پولیس کا پتنگ بنانے والے افراد کے خلاف بڑا   کریک  ڈاوَن

    لاہور پولیس کا پتنگ بنانے والے افراد کے خلاف بڑا کریک ڈاوَن

    :لاہور پولیس کا پتنگ بنانے والے افراد کے خلاف بڑا کریک ڈاوَن

    باغی ٹی وی :لاہور پولیس کی پتنگ بنانے والے افراد کے خلاف کریک ڈاوَن، ہربنس پورہ پولیس کا خفیہ اطلاع پر پتنگیں بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ،2 ملزمان گرفتار،فیکٹری سے 12628 تیار پتنگیں، 171 کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد،فیکٹری سے 23 ہزار پتنگیں بنانے کا خام مال، چرخی مشین و دیگر سامان برآمد.ملزمان نے لاہور کے دیگر علاقوں میں پتنگیں سپلائی کرنے کا اعتراف کیا ہے ،

    ملزمان نے دوران کارروائی پولیس پارٹی کے ساتھ مزاحمت کی کوشش بھی کی،تمام والدین اپنے بچوں کو اس خونی کھیل سے دور رکھیں.پتنگ بازی کی آڑ میں شہریوں کی زندگی سے کھیلنے کی اجازت نہیں دینگے.

    واضح رہے کہ قاتل ڈور نے نوجوان پروفسر کی جان لے لی تھی ۔جبکہ جڑواں شہروں بالخصوص راولپنڈی میں ہونے والی بسنت کے موقع پر فائرنگ کے نتیجے میں 5 سالہ بچے کے سر میں گولی گھس گئی۔ تھانہ کورال کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار ڈور پھر جانے کے باعث جاں بحق ہوگیا۔ پابندی کے باوجود پتنگ بازی جاری ہے ،جو انتظامیہ کی غفلت‘ لاپروائی اور فرائض منصبی ادا نہ کرنے کی دلیل ہے۔

    نوجوان پروفیسر کی موت کے بعد ایس ایچ او کی معطلی مسئلے کا حل نہیں، چند دن بعد ایس ایچ او بحال ہو جائے گا۔ اسے گھر بیٹھے تنخواہ ملتی رہے گی۔ حکومت اس بار ے قانون سازی کرے۔ پتنگ ڈور سے ہلاکت پر ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کے خلاف قتل کا مقدمہ درج ہونا چاہیے۔ جبکہ پتنگ بازوں پر دہشتگردی جیسی سنگین ناقابل ضمانت دفعات لگانے بارے بھی قانون سازی کی جائے۔ اس کے بغیر اسے روکنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے

  • پی ڈی ایم کا پلان بی،خدا حافظ بزدار سرکار، بلاول کی لاہور میں اہم شخصیت سے ملاقات طے

    پی ڈی ایم کا پلان بی،خدا حافظ بزدار سرکار، بلاول کی لاہور میں اہم شخصیت سے ملاقات طے

    پی ڈی ایم کا پلان بی،خدا حافظ بزدار سرکار، بلاول کی لاہور میں اہم شخصیت سے ملاقات طے
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے اسلام آباد کے بعد لاہور کا رخ کر لیا

    بلاول زرداری آج رات لاہور پہنچیں گے، بلاول زرداری لاہور میں پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز سے ملاقات کریں گے بلاول بھٹواورحمزہ شہبازچیئرمین سینیٹ کے انتخاب سے متعلق گفتگو کریں گے،دونوں رہنما پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی اورلانگ مارچ سمیت دیگرمعاملات پر بھی گفتگوکریں گے

    حمزہ شہباز کی جانب سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو ظہرانہ دیا جائیگا، ملاقات کے بعد بلاول بھٹو اور حمزہ شہباز ماڈل ٹاوَن میں مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے،

    کون ہو گا اگلا چیئرمین سینیٹ؟ اپوزیشن نے اعلان کر دیا

    سینیٹ میں شکست کا ذمہ دار کون؟ وزیراعظم نے سب کو بلا لیا

    ایک کے بعد ایک وار،اب کون ہو گا اپوزیشن کا نیا شکار،مبشر لقمان کے انکشاف سے پی ٹی آئی میں کھلبلی مچ گئی

    بلاول زرداری نے دو روز قبل پریس کانفرنس میں بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا عندیہ تھا اس ضمن میں بھی بلاول اور حمزہ مشاورت کریں گے، آج بھی بلاول نے سندھ ہاؤس میں پی ڈی ایم کے اجلاس میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیکھتے ہیں کب تک آپکا وزیراعلیٰ اور سپیکر رہتے ہیں

    بلاول زرداری کے دورہ لاہور کو انتہائی اہم سمجھا جا رہا ہے، بلاول کی لاہو رمیں پارٹی رہنماؤں و دیگر شخصیات سے بھی ملاقاتیں ہوں گی

    کپتان سے پہلے وسیم اکرم پلس جائیگا، بلاول کا اعلان، کپتان اور کھلاڑی پریشان

    وزیراعظم کا اعتماد کا ووٹ، اپوزیشن نے اراکین اسمبلی کو اہم ہدایات دے دیں

    کپتان کا کمال، مریم اور بلاول کی راہیں پھر جدا؟

    اور پھر اس بار بلاول مان ہی گئے، ایسا فیصلہ کیا کہ مولانا فضل الرحمان اسلام آباد چھوڑ گئے

    سینیٹ انتخابا ت کے دوران ووٹ کیسے کاسٹ کیا تھا؟ زرتاج گل نے ایک بار پھر بتا دیا

    سینیٹ انتخابات میں کیا اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل تھی؟ شیخ رشید نے دیا جواب

    ابو نہیں بیٹا بچاؤ مہم آج چلی، شکست پر پاکستانی ٹرمپ کا ردعمل قوم نے دیکھ لیا،مریم نواز

    ہم دیکھیں گے آپ کا وزیراعلیٰ اور اسپیکر کب تک کرسی پر بیٹھیں گے،بلاول

  • معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کرپشن کے ریکارڈ ہولڈرز کو خبردار کر دیا

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کرپشن کے ریکارڈ ہولڈرز کو خبردار کر دیا

    وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی تاریخ آج ایک نیا رخ اختیار کرنے جارہی ہے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے مطالبے کے بغیر وزیراعظم آج اعتماد کا ووٹ حاصل کریں گے،کرپشن کے ریکارڈ ہولڈر ایسی جرات تو کیا اقتدار سے الگ ہونے کا سوچ بھی نہ سکے

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آج اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے اور نئے ولولے اور طاقت کے ساتھ مافیاز کے خلاف جہاد جاری رکھیں گے۔

    وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ یہ نہیں کہہ سکتا کہ پی ٹی آئی حکومت پرفیکٹ ہے،
    عوام کی توقعات زیادہ ہیں اور کارکردگی بہترکرنےکی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ اس وقت عمران خان اس ملک میں واحد امید ہے، سیاسی مگرمچھ ملک کو دبوچنا چاہتے ہیں تاکہ بچے کچھے وسائل بھی ہڑپ کر سکیں۔

    وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا کہ آج اپنے قائد عمران خان کواعتماد کا ووٹ دیں گے، لوٹ مار کرنے والوں اور چوروں کو شکست ہوگی۔ آج جمہوریت اوراخلاقیات کی جیت ہوگی۔

    خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان آج قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔ قومی اسمبلی اجلاس کا ایجنڈہ جاری کر دیا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: اعتمادکاووٹ: عمران خان کی کامیابی کیلئےبھوکے پیٹ عبادت

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی قومی اسمبلی میں وزیر اعظم پر اعتماد کے ووٹ کی قرارداد پیش کریں گے۔ 12 بج کر پندرہ منٹ پر قومی اسمبلی ہال کے دروازے بند کر دئیے جائیں گے۔

  • کامیڈی کے بے تاج بادشاہ کو ہم سے بچھڑے ایک برس بیت گیا

    کامیڈی کے بے تاج بادشاہ کو ہم سے بچھڑے ایک برس بیت گیا

    کامیڈی کے شہنشاہ اور تھیٹر کے بے تاج بادشاہ امان اللہ خان کو مداحوں سے بچھڑے ایک سال بیت گیا ہے۔

    امان اللہ خان کے چہرے پر سنجیدہ تاثرات ہوتے تھے لیکن حاضر جوابی اور ایسا برجستہ جملہ باشی ایسی ہوتی تھی کے سننے والے ہنس ہنس کو لوٹ پوٹ ہو جاتے تھے

    بے مثال اداکاری اور جداگانہ انداز سے کئی دہائیوں تک لوگوں کو ہنسانے والے امان اللہ نے 1950 میں لاہور میں جنم لیا۔

    انہوں نے 1969 ميں باغ جناح کے اوپن ائير تھيٹر سے فنی سفر کا آغاز کيا اور پھر پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ کامیڈی کنگ نے سينکڑوں اسٹيج ڈراموں ميں جو بھی کردار نبھایا اسے امر کر ڈال۔

    امان اللہ کے اسٹيج ڈراموں شرطيہ مٹھے، محبت سی اين جی، بڑا مزا آئے گا، بيگم ڈش انٹينا اور کھڑکی کے پيچھے نے مقبوليت کے ريکارڈ قائم کئے۔

    امان اللہ آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں اور ان کا فن امانت ہے۔ عظیم فنکار کی صاحبزادیاں والد کے ساتھ گزرے لمحات کو زندگی کا سرمایہ قرار دیتی ہیں۔

    نور امان اللہ، ذرغون امان اللہ نے کہا کہ انہوں نے بحیثیت والد ہماری اچھی تربیت کی، والد کے ساتھ مسکراہٹ بھرے لمحات گزرے جو کہ کبھی نہیں بھلائے جا سکتے

    امان اللہ کو ان کي فنی خدمات کے اعتراف ميں حکومت پاکستان کی طرف سے پرائيڈ آف پرفارمنس سے نوازا گيا۔

    مسکراہٹيں بانٹنے والا يہ عظیم فنکار 69 برس کي عمر ميں دل کے عارضے کے باعث 6 مارچ 2020 کو اس دار فانی سے رخصت ہو گيا۔

  • چیمبرز، وزارت بحری امور اور متعلقہ محکموں کے نمائندوں پر مشتمل ایڈوائری کمیٹی بنانے کا اعلان

    چیمبرز، وزارت بحری امور اور متعلقہ محکموں کے نمائندوں پر مشتمل ایڈوائری کمیٹی بنانے کا اعلان

    وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر ، طاہر منظور چودھری، سابق عہدیداروں، ای گزیکٹو کمیٹی سے ملاقات کی ، لاہور چیمبر کے وفد کو کراچی پورٹ، پورٹ قاسم، گوادر کادورہ کرنے کی دعوت دیدی ،پاکستان کے چیمبرز، وزارت بحری امور اور متعلقہ محکموں کے نمائندوں پر مشتمل ایڈوائری کمیٹی بنانے کا اعلان بھی کر دیا

    وفاقی وزیر سید علی حیدر نے کہا کہ کمیٹی ڈیمرج اور دیگر مسائل حل کرے گی ، گوادر کے حوالے سے قوم کو جلد بڑی خوشخبری دیں گے۔بلیو اکانومی ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے:پاکستانی سرمایہ کاروں کو اس سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے: وفاقی وزیر کی جانب سے تمام بندرگاہوں پر فوری کلیئرنس کی یقین دہانی کروا دی ، بندرگاہوں سے متعلقہ مسائل حل کیے جائیں گے، ملکی معیشت کی بحالی کے لئے وزیر اعظم عمران خان نے ایکسپورٹ سیکٹر پرخصوصی توجہ دی ہے، وزارت بندرگاہوں کی کارکردگی بہتر بنانے پر کام کر رہی ہے تاکہ پاکستان خطے میں ٹرانزٹ ٹریڈ کا مرکز بن سکے۔

    صدر لاہور چیمبر : میاں طارق مصباح نے کہا کہ کچھ شپنگ کمپنیاں مسائل پیدا کررہی ہیں، کنٹینرز ان پورٹس پر اتار دئیے جاتے ہیں جس سے کمپنیوں کو ڈیمرج اور دیگر مدات میں بھاری نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے ۔ٹرمینل چارجز میں بے تحاشا اضافہ ہوگیا ہے، اسی طرح پورٹ سٹوریج چارجز میں بھی بھاری اضافہ کیا گیا ہے جن میں کمی لانے کی ضرورت ہے۔

  • اسپیکر پنجاب اسمبلی سے اہم وزیر کی ملاقات، اعتماد کا ووٹ دیں گے یا نہیں فیصلہ سنا دیا

    اسپیکر پنجاب اسمبلی سے اہم وزیر کی ملاقات، اعتماد کا ووٹ دیں گے یا نہیں فیصلہ سنا دیا

    اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے پاکستان تحریک انصاف کے وفاقی وزیر برائے میری ٹائم افیئرز علی حیدر زیدی کی ملاقات ہوئی ، اس موقع پر صوبائی وزیر یاور بخاری اور حامد زمان بھی موجود تھے ، ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

    وزیراعظم عمران خان کے اعتماد کے ووٹ اور پنجاب میں بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہونے کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ حکومت کے اتحادی ہونے کے ناطے ہم حکومت کو سپورٹ کر رہے ہیں: وزیراعظم عمران خان نے بیان دیا کہ چودھری برادران کے لیے دل میں بہت احترام ہے،

    حکومتی اتحادیوں نے وزیراعظم عمران خان کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا ہے، اتحادیوں نے یقین دہانی کروائی کہ وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ دیں گے، عمران خان نے کہا کہ اتحادی جماعتیں حکومت کا حصہ ہیں، تمام تحفظات دور کروں گا . تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی اور حکومتی اتحادیوں کا اجلاس ہوا، جس میں سینیٹ الیکشن میں شکست اور اعتماد کا ووٹ لینے سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی .

    وزیراعظم سے مسلم لیگ ق اور ایم کیوایم کے وفد نے بھی ملاقات کی . ایم کیوایم کے وفد نے یقین دہانی کروائی کہ اتحادی تھے اور رہیں گے، حکومتی اتحاد کا حصہ ہیں ہر صورت وزیر اعظم کا ساتھ دیں گے،یقین ہے عمران خان خود کرپشن کرتے ہیں اور نہ ہی اس کو پسند کرتے ہیں، ہماری کوئی ڈیمانڈ نہیں ، کراچی اور سندھ سے متعلق ہر مشاورت میں شامل کیا جائے. اسی طرح مسلم لیگ ق کے وفد سے گفتگو میں وزیر اعظم نے کہا کہ اتحادیوں سے کیے تمام وعدے پورے کریں گے. ق لیگی وفد نے کہا کہ حفیظ شیخ کو ووٹ دیا وزیراعظم کو بھی ووٹ دیں گے. دوسری جانب نیوزایجنسی کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں دوسری بار کوئی وزیر اعظم ایوان سے اعتماد کا ووٹ لے رہا ہے،