Baaghi TV

Category: لاہور

  • سنیئر صحافی قذافی بٹ پر تشدد ،  مولانا محمد عاصم مخدوم  کی شدید مذمت

    سنیئر صحافی قذافی بٹ پر تشدد ، مولانا محمد عاصم مخدوم کی شدید مذمت

    کل مسالک علماء بورڈ کے سربراہ مولانا محمد عاصم مخدوم نے سنیئر صحافی قذافی بٹ پر تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وکلاء گردی میں اضافہ انتہائی افسوس ناک ہے ۔مولانا عاصم مخدوم نے مزید کہا کہ وکلاء گردی میں اضافہ بار کونسلز کی ناکامی کا ثبوت ہے

    مولانا عاصم مخدوم کا کہنا تھا کہ نا اہل اور تشدد پسند وکلا کی مستقل رکنیت منسوخی سے یہ راستہ روکا جا سکتا ہے قذافی بٹ پر تشدد کرنے وکلاء کی رکنیت ہمیشہ کے لیے منسوخ کی جائے ۔قذافی بٹ اور صحافی برادری کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں

  • گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کی ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن کے ممبروں سے ملاقات

    گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کی ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن کے ممبروں سے ملاقات

    گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی فیکلٹی کو تعیناتیوں اور ترقیوں کی بجائے معاشرے کی بہتری اورخوشحالی کے لئے تحقیق کرنی چاہیئے۔ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن (ایرا) کے ممبروں کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایرا کے صدر عاطف پرویز اور جنرل سکریٹری عدنان لودھی بھی موجود تھے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر زیدی نے کہا کہ انہوں نے جی سی یو میں خصوصی ایوارڈ کا اجراء کیا ہے جو ہر سال تمام فیکلٹیز کے بہترین محققین کو دیا جائے گا۔پروفیسر زیدی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بہت سی یونیورسٹیز اور انتظامی محکمے آئی ٹی کے شعبے میں بہت پیچھے ہیں،دنیا اب پیپر لیس ہو رہی ہے جبکہ ہمارے ہاں آج بھی فائلوں کا کلچر پایا جاتا ہے۔اس موقع پر ایرا کے ممبران صائمہ وڑائچ، اظہار الحق واحد، عمران یونس، شفیق شریف، ارشاد مہدی، عثمان غنی، عمیر خلیل، میاں علی، علی ارشد، فیضان وڑائچ، کاشف داؤدی، ثناء اللہ ناگرا، برہان الدین،ناصر چوہدری، میاں عامر اور حسن عباس بھی موجود تھے۔

  • ایس پی اقبال ٹاؤن اور ساندہ پولیس کی مشترکہ کاروائی,  موٹرسائیکل و موبائل سنیچر گینگ گرفتار!

    ایس پی اقبال ٹاؤن اور ساندہ پولیس کی مشترکہ کاروائی, موٹرسائیکل و موبائل سنیچر گینگ گرفتار!

    لاہور پولیس کو مطلوب موبائل اور موٹرسائیکل سنیچر گینگ گرفتار ہو گئے۔ایس پی اقبال ٹاؤن محمداجمل رائے کی سربراہی میں ساندہ پولیس کی کاروائی, 02 رکنی موٹرسائیکل و موبائل سنیچر گینگ گرفتار ہو گئے۔

    ۔ملزمان کے خلاف ڈکیتی,چوری و راہزنی،ناجائز اسلحہ کے مقدمات درج تھے۔ملزمان کے قبضہ سے 02 پسٹلز وگولیاں ۔05 موبائل فونز۔02 موٹر سائیکلز اور ہزاروں روپے نقدی برآمد ہوئی۔ ملزمان ریکارڈ یافتہ ہیں دوران تفتیش ملزمان کا متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا گیا. گرفتار ملزمان میں مظفر اور کاشف شامل مقدمات درج تفتیش جاری ہے ۔ انسداد جرائم کے حوالہ سے بہتر کاروائی کرنے پر ایس ایچ او ساندہ اور انکی ٹیم کو شاباش ملی ۔مزید کاروائیاں جاری رoکھنے کی ہدایت دی گئی . ایس پی اقبال ٹاؤن کیپٹن(ر)محمداجمل

  • کس کام کے لئے فون کرائے جاتے ہیں؟ مریم نواز کا نیا انکشاف

    کس کام کے لئے فون کرائے جاتے ہیں؟ مریم نواز کا نیا انکشاف

    کس کام کے لئے فون کرائے جاتے ہیں؟ مریم نواز کا نیا انکشاف
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز شریف جاتی عمرہ سے ڈسکہ ریلی اور خطاب کے لیے روانہ ہوئی ہیں

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ انصاف کے 2 نظام کیخلاف آواز اٹھا رہے ہیں، عوام کا فیصلہ جعلی حکومت کیخلاف اور شیر کے حق میں ہوگا،مسلم لیگ نون کو توڑنے کی کوشش کی گئی مسلم لیگ نون ان کے تمام مظالم کے باوجود نہیں ٹوٹ سکی ہر آنے والا دن نواز شریف کے نظریئے کو سچ ثابت کر رہا ہے

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ جہاں جہاں عوام کی طاقت ہوگی وہاں ن لیگ کو شکست دینا نا ممکن ہے، حکمرانوں کی اصلیت عوام کے سامنے کھل کر آگئی ہے،نالائق اور نا اہل کو بچانے کے لیے انصاف کے نظام کو جھونکا جارہا ہے،ویڈیو بنانے، پیسے دینے اور لینے والے یہ خود ہیں،پی ڈی ایم بالکل خفیہ رائے شماری کو سپورٹ نہیں کرتی،ایک نالائق کو بچانے کے لیے سارے حربے استعمال کیے جارہے ہیں،یہ نہیں کہوں گی تبدیلی پسند آگئی،حکومت کا بے نقاب ہونا ضروری تھا آخری فیصلہ عوام کا ہوگا عوام کے حقوق اور تحفظ کے لئے عوام کے پاس جا رہی ہوں

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ قانون سازی بندہ تابعدار کے ساتھ بیٹھ کر نہیں ہوسکتی،گلی گلی محلے محلے ، آٹا،بجلی چور کی آوازیں لگ رہی ہیں وفاداری تبدیل کرنے کیلئے فون کرائے جاتے ہیں،خفیہ بیلٹ میں صرف پیسہ نہیں چلتا،الیکشن اصلاحات ضرورکریں گے،پی ڈی ایم بھی یہی چاہتی ہے

    واضح رہے کہ نائب صدر مریم نوازشریف آج ڈسکہ میں ریلی سے خطاب کریں گی مریم نواز جاتی امرا سے بذریعہ موٹر وے سیالکوٹ کے لئے روانہ ہوئی ہیں،ریلی سہہ پہر4 بجے منڈے کی گوریا پہنچے گی،سہہ پہر ساڑھے چار بجےڈسکہ شہر میں داخل ہوگی مریم نواز ریلی کی قیادت کرتے ہوئے ڈسکہ شہر کے فوارہ چوک میں خطاب کریں

    مریم نوازشریف ڈسکہ میں ضمنی الیکشن میں پارٹی امیدوار سیدہ نوشین ظاہرے شاہ کے عوامی جلسہ سے خطاب کریں گی مریم نوازشریف شہراقبال آکر رکن صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کریں گی پارٹی راہنماؤں و کارکنوں سے ملاقاتیں بھی کرکے انہیں دین اسلام اور ملک وقوم کی خدمت کیلئے جدوجہد جاری رکھنے بارے تبادلہ خیال کریں گی

  • منشیات کیس، رانا ثناء اللہ پر فرم جرم عائد کرنے کیلئے ایک بار پھر تاریخ دے دی گئی

    منشیات کیس، رانا ثناء اللہ پر فرم جرم عائد کرنے کیلئے ایک بار پھر تاریخ دے دی گئی

    منشیات کیس، رانا ثناء اللہ پر فرم جرم عائد کرنے کیلئے ایک بار پھر تاریخ دے دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد منشیات عدالت لاہورمیں رانا ثنااللہ کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی

    ،عدالت نے لیگی رہنما کو گواہوں کے بیانات کی کاپیاں فراہم کردیں،وکیل رانا ثنا اللہ نے کہاکہ یہ بیانات کس تفتیشی نے ریکارڈ کئے یہ تو لکھا ہی نہیں ،سرکاری وکیل نے کہا کہ یہ بیانات ڈپٹی ڈائریکٹر راﺅ اکرام نے لکھے ہیں،وکیل فرہاد شاہ نے کہا کہ جس نے بیان لکھا وہ تو استغاثہ کے گواہوں کی فہرست میں ہی نہیں ۔

    عدالت نے فرہاد شاہ کے اعتراضات کو رد کردیا،رانا ثنا اللہ نے کہا کہ میں اپنے اعتراضات تحریری دوں گا،جج شاکر حسن نے کہا کہ آپ کی مرضی ہے،عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت فردجرم کیلئے رکھ رہے ہیں ،عدالت نے فردجرم کیلئے 6 مارچ کی تاریخ مقرر کردی۔

    عدالت پیشی کے موقع پر ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے میرے خلاف بے بنیاد مقدمہ درج کیا،مجھے اس جعلی کیس میں گرفتارکیا جس کی کوئی حقیقت نہیں،عدالتوں میں اب ان کی باری ہے اپنے گناہوں کی سزابھگتیں گے۔ پی ٹی آئی عوام اورملک کےساتھ زیادتی کررہی ہے ۔پی ٹی آئی سے ان اپنے ارکان جان چھڑاناچاہتے ہیں۔

    رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ حکومت کے چہرے سے نقاب اٹھ چکا ہے۔الیکشن اصلاحات ہونی چاہئیں لیکن پیکیج کی صورت میں ۔ الیکشن اصلاحات میں بہت سی ترامیم کی ضرورت ہے۔ عمران خان کے دوستوں کوفائدہ پہنچانے والی ریفارمز کے حق میں نہیں۔ترمیم وہ نہیں کرنی چاہیے جوفیصل واوڈا کیلئے موزوں ہو۔ پی ٹی آئی حکومت ہم سب سے مذاق کررہی ہے۔

    انسداد منشیات فورس نے(اے این ایف) نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ کو یکم جولائی 2019 کو منشیات اسمگلنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔ راناثنا کا موقف ہے کہ ان کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا جبکہ منشیات برآمدگی کے ثبوت بھی عدالت میں پیش نہیں کیے گئے۔

    اے این ایف حکام کے مطابق رانا ثنا اللہ کی گاڑی سے منشیات کی بھاری مقدار برآمد ہوئی اور کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ انسداد منشیات فورس کے ذرائع کے مطابق منشیات کے اسمگلر نے تفتیش میں ن لیگی رہنما کا نام لیا تھا۔

    رانا ثناء اللہ کی لاہور ہائیکورٹ نے ضمانت کی درخواست منظور کی تھی،جس کے بعد سپریم کورٹ میں راناثنااللہ کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائرکر دی گئی،راناثنااللہ کی ضمانت منسوخی کی درخواست نےاے این ایف نےدائر کی،ضمانت منسوخی کی درخواست 17 صفحات پر مشتمل ہے ،

    رانا ثناء اللہ کی ضمانت منظور، رانا کی اہلیہ اور ن لیگی رہنماؤں نے بڑے سوالات اٹھا دیئے

    رانا ثناء اللہ ایک بار پھرمشکل میں پھنس گئے، حکومت نے اب کیا کیا؟ جان کر ہوں حیران

    رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

    رانا ثناء اللہ کی ضمانت، شہر یار آفریدی میدان میں آ گئے، بڑا اعلان کر دیا

    منشیات کیس، رانا ثناء اللہ پر کب ہو گی فرد جرم عائد؟

    واضح رہے کہ منشیات کیس میں رانا ثناء اللہ چھ ماہ کے بعد رہا ہوئے تھے ،منشیات کیس میں رہائی پانے والے رکن قومی اسمبلی ،مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اس مقدمے کا کوئی سر اور پاؤں نہیں ہے۔ جن حالات میں مجھے جیل میں رکھا گیا، اس کا ذکر نہیں کروں گا۔ میری چھ ماہ بعد ضمانت ہوئی لیکن پورا انصاف نہیں ہوا۔ جن لوگوں نے جھوٹا مقدمہ درج کرایا اللہ کا قہر اور غضب ان پہ نازل ہو ، اگر میں جھوٹا ہوں تو مجھ پہ اللہ کا قہر اور غضب نازل ہو

  • شہباز شریف کی بیٹی اور داماد بھی اشتہاری قرار،اشتہار آویزاں

    شہباز شریف کی بیٹی اور داماد بھی اشتہاری قرار،اشتہار آویزاں

    شہباز شریف کی بیٹی اور داماد بھی اشتہاری قرار،اشتہار آویزاں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت لاہورمیں صاف پانی کمپنی ریفرنس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران اور داماد کو اشتہاری قرار دینے کے اشتہار آویزاں کر دیئے گئے، عدالت میں پیش نہ ہونے پر دونو ں کے اشتہاری ہونے کی کارروائی کا آغاز کیاگیا شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کے اشتہاری کی کارروائی کی رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی

    دونوں کواشتہاری قرار دینے کی رپورٹ پنجاب پولیس کے سب انسپکٹر نے پیش کی احتساب عدالت لاہور نے کیس کی سماعت 6 مارچ تک ملتوی کردی

    عدالت نے مسلسل عدم پیشی پر شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں اور انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم بھی دے رکھا ہے۔

    نیب کی جانب سے دائر صاف پانی کمپنی کرپشن ریفرنس میں شہباز شریف کی صاحبزادی رابعہ عمران اور داماد عمران علی یوسف پر کروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔ ریفرنس کے مطابق عمران علی یوسف نے زیر تعمیر پلازہ صاف پانی کمپنی کو کرایہ پر دے کر دو کروڑ روپے سے زائدد وصول کئے ،صاف پانی کمپنی بدعنوانی کیس میں کئی ملزمان کو گرفتار بھی کیا جاچکا ہے جبکہ ملزمان پر مالی بدعنوانیوں اور کروڑوں روپے کے فراڈ کا الزام ہے جس کے باعث ملکی خزانے کو بھاری نقصان پہنچا۔

    شہباز شریف بیٹی کے ہمراہ عدالت میں پیش، حمزہ شہباز جیل میں ہوئے بیمار

    جج صاحب،میں آج عدالت میں یہ چیز لے کر آیا ہوں،عدالت نے شہباز شریف کو دیا کھرا جواب

    شہباز شریف عدالت پہنچ گئے،نیب کی شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا

    کن گراونڈز پر گرفتاری درکار ہے بتایا جائے؟ شہباز شریف کے وکیل کی عدالت سے استدعا

    عدالت میں شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری پیش،شہباز شریف کے وکیل نے کی سیاسی گفتگو

    شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا

    شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،تحریری حکم نامہ جاری

    شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کرنے پر تحریری حکم جاری

    واضح رہے کہ شہباز شریف کو نیب نے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا، عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا تھا ، شہباز شریف کو عدالت میں بکتر بند گاڑی میں پیش کیا جاتا ہے جس پر ن لیگ نے احتجاج کیا تھا،

    حمزہ شہباز نے بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش ہونے پر انکار کیا تھا جس پر عدالت نے گزشتہ سماعت پر ریمارکس دیئے تھے کہ لگتا ہے ریاست کی رٹ ختم ہو چکی ہے

    شہباز شریف خاندان کے کتنے افراد اشتہاری قرار دے دیئے گئے؟

  • سینیٹ انتخابات،کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا آخری روز، کس کس نے جمع کروا دیئے؟

    سینیٹ انتخابات،کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا آخری روز، کس کس نے جمع کروا دیئے؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کاآج آخری روزہے۔امیدواران شام 5 بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔

    پنجاب سے کامل علی آغا اور جمشید اقبال چیمہ نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے،سینیٹ الیکشن میں پنجاب سے 62 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی لیے امیدوار شام 5 بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کروا سکتے ہیں پی ٹی آئی کے سیف اللہ نیازی، اعجاز چودھری نے کاغذات نامزدگی لیے بیرسٹر علی ظفر، زرقہ اور نوید اقبال نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے عاشیفہ ریاض فتیانہ،نگہت محمود نیلن اسلم نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے صاحبزادہ محمد حامد رضا، سمیرا بانو، بشریٰ اشتیاق نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے

    کراچی سے پولنگ آفیسر ندیم حید رکا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری دن ہے،وقت بڑھانے کے حوالے سے کوئی ہدایت موصول نہیں ہوئی،شام 5 بجے تک کاغذات نامزدگی جمع ہوں گے ،الیکشن کمیشن دفتر میں سیاسی کارکنان کو داخل نہیں ہونے دیا جائے گا،

    ا ے این پی بلوچستان نے سینیٹ جنرل نشست کیلئے نوابزادہ ارباب عمر فاروق کو ٹکٹ جاری کردیا ،اقلیت اور خواتین دونوں نشستوں کیلئے بینش سکندر ایڈووکیٹ کو اے این پی امیدوار نامزد کیا گیا،صوبائی صدراصغر خان اچکزئی کی زیرصدارت اے این پی بلوچستان پارلیمانی بورڈ نے منظوری دی

    سینیٹ الیکشن کےلیےسلیم مانڈوی والانےکاغذات نامزدگی جمع کرادیئے پیپلز پارٹی کے صادق علی میمن نے گزشتہ روز کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے رہنما پیپلزپارٹی شیری رحمان نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے،

    پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا،حکومت نے ایسا کام کر دیا کہ پی ڈی ایم کی ساری امیدوں پر پانی پھر گیا

    نیب کی کارروائیاں ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہیں،اپوزیشن سینیٹ میں پھٹ پڑی

    سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا معاملہ،رضا ربانی بھی عدالت پہنچ گئے

    سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس،سپریم کورٹ میں سماعت،کس نے کی مہلت طلب؟

    کوئی ایم پی اے پارٹی کیخلاف ووٹ دینا چاہتا ہے تو….سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس کیس،عدالت کے ریمارکس

    سیاسی پارٹیوں کے آپس کے معاملات ہوں توعدالت ان میں نہیں پڑتی،سپریم کورٹ

    سینیٹ انتخابات، اوپن بیلٹ کے ذریعے ہو سکتے ہیں یا نہیں؟ الیکشن کمیشن نے جواب جمع کروا دیا

    سینیٹ الیکشن میں وزیراعظم کا اپنی "اے ٹی ایم” بچانے کا فیصلہ

    سینیٹ انتخابات، کون بازی لے گیا،سب سے پہلے کس نے جمع کروائے کاغذات؟

    لیکشن کمیشن آف پاکستان کاکہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 15تا16فروری ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں ہوگی۔فیصلوںکیخلاف ٹربیونل میں اپیل کرنے کی حتمی تاریخ18 فروری مقررکردی گئی۔اپیلوں پر فیصلہ 20 فروری کو ہوگا۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوارروں کی نظرثانی شدہ فہرست21 فروری کو آویزاں کی جائے گی۔ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی تاریخ22 فروری مقررکی گئی ہے۔امیدواروں کی حتمی فہرستیں 23 فروری کوآویزاں کی جائیں گی ۔حتمی فہرست کے بعد کوئی بھی امیدوار2 مارچ دن 12 بجے تک مقابلے سے دستبردار ہوسکے گا۔سینیٹ کے انتخابات کیلئے پولنگ3مارچ کو ہوگی

    سینیٹ الیکشن،مولانا کا بھائی، سابق وزیراعظم کا داماد،مریم کا ترجمان، شہباز شریف کا وکیل ہوں گے امیدوار

  • ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کی اب خیر نہیں،ایس پی صدر حفیظ الرحمن کی بھرپور کارروائیاں!!

    ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کی اب خیر نہیں،ایس پی صدر حفیظ الرحمن کی بھرپور کارروائیاں!!

    مانگامنڈی پولیس کی کارروائی سے دو ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا۔
    ڈی آئی جی آپریشن لاہور ساجد کیانی کی ہدایت پر ایس پی صدر حفیظ الرحمن بگٹی کی سربراہی میں ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں مانگا منڈی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دوران سنیپ چیکنگ دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔گرفتار ملزمان میں علی اکبر اور علی رضا شامل ہیں ۔ایس ایچ او مانگامنڈی جاوید اقبال چیمہ کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے دو پسٹل 5میگزین اور درجنوں گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں ۔جس پر مانگامنڈی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کے لیے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔ترجمان پولیس کے مطابق ایس پی صدر حفیظ الرحمن بگٹی کی سربراہی میں ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف صدر ڈویژن میں پولیس کی بلاامتیاز کاروائیاں جاری ہیں۔

  • افسران شہریوں کے مسائل کی داد رسی کے لئے سرتوڑ کوششیں کریں، ڈی آئی جی آپریشنز

    افسران شہریوں کے مسائل کی داد رسی کے لئے سرتوڑ کوششیں کریں، ڈی آئی جی آپریشنز

    ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کا تھانہ غالب مارکیٹ اور گلبرگ کا اچانک دورہ کیا جس میں انھوں نے ہدایات جاری کیں کہ ایس ایچ اوز مخصوص کردہ اوقات میں خود سائلین کے مسائل سنیں۔

    ڈی آئی جی آپریشنز لاہورساجد کیانی نے کہا ہے کہ ایس ایچ اوز مخصوص کردہ اوقات میں خود سائلین کے مسائل سنیں اور ان کے حل کیلئے موثر اقدامات عمل میں لائیں۔ کرائم کنٹرول اور ضابطہ اخلاق کی پابندی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔پولیس افسران کرائم کنٹرول کے لئے تمام وسائل اور صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے تھانہ غالب مارکیٹ اور تھانہ گلبرگ کے دورہ کے موقع پرپولیس افسران سے گفتگو کے دوران کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنزساجد کیانی نے تھانوں کے فرنٹ ڈیسک، رپورٹنگ روم، حوالات، ریکارڈ روم سمیت مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔ڈی ایس پی گلبرگ سرکل و دیگر پولیس افسران اس موقع پر موجودتھے۔ساجد کیانی نے تھانوں کا ریکارڈ، رجسٹرز، عملے کی حاضری اور صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ بھی لیا۔انہوں نے مزید کہا کہ تھانے محکمہ پولیس کا آئینہ ہیں،حسن سلوک اور پیشہ ورانہ کارکردگی سے مثبت تشخص اُجاگر کریں۔پولیس افسران و جوان شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں، مسائل کی داد رسی کے لئے سرتوڑ کوششیں کریں۔

  • جمعتہ المبارک پرعوام الناس کی جان و مال کا تحفظ یقینی ، سیکیورٹی ہائی الرٹ رہی

    جمعتہ المبارک پرعوام الناس کی جان و مال کا تحفظ یقینی ، سیکیورٹی ہائی الرٹ رہی

    جمعتہ المبارک کے موقع پر شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی جس کے تحت لاہور پولیس کی طرف سے جمعتہ المبارک پر مساجد اورامام بارگاہوں کی سکیورٹی کو یقینی بنایا گیا۔

    ڈی آئی جی آپریشنز لاہورساجد کیانی کے حکم پر جمعتہ المبارک کے موقع پر شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر تمام آنے جانے والے افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنزکی ہدایات کی روشنی میں تمام ڈویژنل ایس پیز،ڈی ایس پیزاور ایس ایچ اوز اپنے علاقوں میں قائم مساجد اورامام بارگاہوں سمیت تمام اہم تنصیبات اور حساس مقامات کے حفاظتی انتظامات کا جائز لیتے رہے۔ نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران ڈولفن سکواڈ اور پولیس رسپانس یونٹ کے اہلکاروں نے شہر کی تمام حساس مساجداور امام بارگاہوں کے ارد گردموئثرپٹرولنگ کو یقینی بنایاگیا۔ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کی ہدایت پرعوام الناس کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز جاری رہے جن میں ڈولفن فورس، پی آر یو، ایلیٹ فورس، سکیورٹی اداروں اور پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔ سرچ آپریشنز کے دوران بائیومیٹرک اور جدید اینڈرائیڈ سیٹ کے ذریعہ تمام مشکوک افراد کو چیک کیا گیا۔ سرچ آپریشن اورحفاظتی مشقوں کا مقصد شہر میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنا اور شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرنا تھا۔