Baaghi TV

Category: لاہور

  • چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے گورنر پنجاب کو اجلاس میں کروائی بڑی یقین دہانی

    چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے گورنر پنجاب کو اجلاس میں کروائی بڑی یقین دہانی

    چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے گورنر پنجاب کو اجلاس میں کروائی بڑی یقین دہانی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گور نر ہائوس لاہور میں ایگریکلچر کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا

    گور نرچوہدری محمدسرور،وفاقی وزیر خوراک ‘چیئر مین سی پیک اتھارٹی سمیت دیگر شریک ہوئے، زراعت کے شعبے کی ترقی کے لئے جد ید ٹیکنالوجی کو استعمال کر نے کیلئے سفارشات تیار کر لی گئی ہیں، چیئرمین سی پیک لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ نے کمیٹی کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروادی کمیٹی نے کپاس کے کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے سبسڈی دینے کا بھی فیصلہ کر لیا

    جنوبی پنجاب میں کپاس کی کاشت کے فروغ کیلئے باقاعدہ آگا ہی مہم چلانے کا اعلان کیا گیا ہے، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ سبسڈی کے حوالے سے وفاقی اور صوبائی حکومت مل کر منصوبہ شروع کر ے گی ۔ کپاس کے نئے بیچ کی تیاری کیلئے چین اور دیگر ممالک سے مدد لی جائے گی ۔ وفاقی اور صوبائی حکومت کے تمام متعلقہ محکمے کپاس کے کاشتکاروں کیساتھ کھڑے ہیں ۔

    چیئر مین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنر ل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ چائنہ سے زرعی ریسرچ میں معاونت کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں ۔ چین نے پاکستان کیلئے خصوصی طور پر ایگر ی کلچر اتاشی کی تقر ری کر دی ہے ۔ سی پیک منصوبے کے تحت ایگر ی کلچرکے شعبے میں بھی بھر پور کام کیا جائے گا ۔

    وزیر خوراک فخر امام کا کہنا تھا کہ کپاس کاشت کر نیوالوں کی بھر پور حوصلہ افزائی کا منصوبے شروع کیا جارہا ہے ۔ کپاس کی پیداوار اچھی ہو گی تو ٹیکسٹائل انڈسٹری ترقی کرے گی ۔

    اجلاس میں صوبائی وزیر زراعت حسنین جہانیاں گردیزی سمیت وفاقی اور صوبائی افسران بھی شر یک ہوئے

  • مشاہد اللہ خان کی وفات پر سیاسی رہنماؤں کا اظہار افسوس

    مشاہد اللہ خان کی وفات پر سیاسی رہنماؤں کا اظہار افسوس

    مشاہد اللہ خان کی وفات پر سیاسی رہنماؤں کا اظہار افسوس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد اللہ خان وفات پا گئے ہیں،مشاہد اللہ خان کی وفات پر سیاسی و مذہبی رہنماؤن نے تعزیت کا اظہار کیا ہے

    وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‏سینیٹر مشاہد اللہ خان کے انتقال پر گہرا دکھ اور افسوس ہے۔ پارلیمانی و جمہوری اقدار کے فروغ میں انکا اہم کردار رہا۔ اللہ تعالی ان کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔

    گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے پی ایم ایل (ن) کے سینیٹر مشاہد اللہ خان کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم سینیٹر مشاہد اللہ خان کی جمہوریت اور جمہوری رویوں کے فروغ کیلئے کاوشیں لائقِ تحسین ہیں. گورنر بلوچستان نے مرحوم مشاہد اللہ خان کی مغفرت اور سوگوار خاندان کو صبرجمیل عطا کرنے کی دعا کی.

    وفاقی وزیر انسداد منشیات بریگیڈیئر (ر) اعجاز احمد شاہ نے سینیٹر مشاہد اللہ خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وفاقی وزیر اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ سینٹر مشاہد اللہ خان کی وفات کا سن کر دلی رنج ہوا۔ انہوں نے سینیٹر مشاہد اللہ خان کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کیلئے صبرِ جمیل کی دعا کی

    وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے مسلم لیگ( ن )کے رہنما سینیٹر مشاہداللہ خان کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ مشاہد اللہ ایک متحرک سیاسی کارکن اور پارلیمنٹیرین تھے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کواپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ایوان بالا کے رکن اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر راہنما سینٹر مشاہد اللہ خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ چئیرمین سینیٹ نے کہا کہ مشاہد اللہ خان ایوان بالا کے ایک انتہائی فعال رکن تھے، انکی وفات سے ملک ایک مدبرسیاستدان اور ہم ایک بہترین دوست سے محروم ہوگئے ہیں۔ سینٹر مشاہد اللہ خان کی وفات ہمارے لیے انتہائی دکھ اور رنج کی گھڑی ہے، انہوں نے کہا کہ مشاہد اللہ خان کی ملکی سیاست اور پسماندہ طبقات کے لئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے۔ انہوں نے مرحوم سینٹر کے اہل خانہ ، رفقاء اور احباب کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی

    مخدوم جاوید ہاشمی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ انا للہ وانا الیہ راجعون اللہ ،مشاہد اللہ خان کی خبر سن کر دل صدمہ میں یے ایسا شاندار انسان اور سیاستدان ہمیشہ یاد رکھے جائے گا اللہ تعالی درجات بلند فرمائے آمین

    مشاہد اللہ خان کی وفات پر ن لیگی رہنماون نے افسوس کا اظہار کیا ہے اور انکے لئے دعائے مغفرت کی ہے،مشاہد اللہ خان کو ن لیگ کی جانب سے سینیٹ کا ٹکٹ بھی جاری کیا گیا تھا اور وہ سینیٹ کے امیدوار تھے

    مشاہد اللہ خان کئی ماہ سے علیل تھے، اطلاعات کے مطابق انکی نماز جنازہ آج اسلام آباد میں ادا کی جائے گی، نماز جنازہ میں ن لیگی رہنما ، کارکنان شریک ہوں گے

  • خاتون اول کی دوست فرحت شہزادی نے الیکشن کمیشن میں ایسا کام کر دیا کہ سب دیکھتے رہ گئے

    خاتون اول کی دوست فرحت شہزادی نے الیکشن کمیشن میں ایسا کام کر دیا کہ سب دیکھتے رہ گئے

    خاتون اول کی دوست فرحت شہزادی نے الیکشن کمیشن میں ایسا کام کر دیا کہ سب دیکھتے رہ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خاتون اول کی قریبی دوست فرحت شہزادی نے الیکشن کمیشن سے سینیٹ کے لئے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے

    تحریک انصاف کی فرحت شہزادی نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے فرحت شہزادی نےخواتین کی نشست پرکاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے فرحت شہزادی خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست ہیں

    سینیٹ کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے والے امیدوار مخالف سیاسی جماعتوں اور ان کے کارکنان کی تنقید کی زد میں ہیں۔ الیکشن کمیشن میں فرحت شہزادی کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر تحریک انصاف پر کڑی تنقید کی گئی تھی، شہباز گل نے وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ فرحت شہزادی پی ٹی آئی کی کارکن ہیں اسلئے ٹکٹ دیا وہ کورنگ امیدوار ہیں، تا ہم آج فرحت شہزادی نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے ہیں

    فرحت شہزادی عرف فرح بی بی کا نام اس وقت خبروں میں آنا شروع ہوا جب وزیراعظم عمران خان اور خاتون اول کے نکاح کے موقع پر لی گئی ایک تصویر میں وہ ان کے ہمراہ موجود تھیں۔ اس کے بعد جب بھی خاتون اول نے لاہور کا دورہ کیا تو فرح بی بی بھی ان کے ساتھ ہی نظر آئیں۔

    پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا،حکومت نے ایسا کام کر دیا کہ پی ڈی ایم کی ساری امیدوں پر پانی پھر گیا

    نیب کی کارروائیاں ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہیں،اپوزیشن سینیٹ میں پھٹ پڑی

    سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا معاملہ،رضا ربانی بھی عدالت پہنچ گئے

    سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس،سپریم کورٹ میں سماعت،کس نے کی مہلت طلب؟

    کوئی ایم پی اے پارٹی کیخلاف ووٹ دینا چاہتا ہے تو….سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس کیس،عدالت کے ریمارکس

    سیاسی پارٹیوں کے آپس کے معاملات ہوں توعدالت ان میں نہیں پڑتی،سپریم کورٹ

    سینیٹ انتخابات، اوپن بیلٹ کے ذریعے ہو سکتے ہیں یا نہیں؟ الیکشن کمیشن نے جواب جمع کروا دیا

    سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس،سندھ‌ حکومت کا جواب عدالت میں جمع

    سینیٹ انتخابات،پیپلز پارٹی نے ایسا اعلان کر دیا کہ مولانا حیران ہو گئے

    سینیٹ میں ٹکٹ کیسے دیئے جائیں گے؟ وزیراعظم کا اعلان

    سینیٹ انتخابات کے لیے سب سے زیادہ امیدوار حکمران پاکستان تحریک انصاف نے میدان میں اتارے ہیں جن کی تعداد 52 ہےجبکہ مسلم لیگ ن 19 امیدواروں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے ۔کل 170 امیدواروں  نے کاغذت نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ پی پی پی 18 امیدواروں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ بلوچستان سے حکمران بی این پی نے 16،پی ٹی آئی دو،جمیعت علمائے اسلام ف نے 5، بی این پی مینگل پانچ،عوامی دو،اے این پی تین،آزاد دو،جمہوری وطن پارٹی، ہزارہ ڈویلپمنٹ پارٹی نے ایک ایک امیدوار میدان میں اتارا ہے۔

    سینیٹ الیکشن، ن لیگ کس کو دے ٹکٹ؟ امیدوار بیتاب ،قیادت پریشان

    سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے کونسا قدم اٹھا لیا گیا؟

    سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کے لیے جاری آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج

    سینیٹ انتخابات، ٹکٹوں کی تقسیم،پیپلز پارٹی نے بڑا فیصلہ کر لیا

    سینیٹ میں بیٹھے لوگ عوام کی نمائندگی نہیں کرتے،سینیٹر فیصل جاوید

    سینیٹ ووٹنگ ،اپوزیشن جماعتیں آرڈیننس کے خلاف متحد،پیپلز پارٹی کا ن لیگ سے رابطہ

    مولانا دیکھتے رہ گئے، تحریک انصاف کا مذہبی جماعت کے سربراہ کو سینیٹ ٹکٹ دینے کا فیصلہ

    سینیٹ الیکشن ،ووٹوں کی خریدو فروخت کی ویڈیو سامنے آگئی

    پیسے لینے دینے والی ویڈیو سے سپیکر قومی اسمبلی کا کیا لینا دینا؟ اہم انکشاف

    سینیٹ الیکشن، ن لیگ میدان میں آ گئی، وزیراعظم کیخلاف بڑا قدم اٹھا لیا

    سینیٹ انتخابات ،انتہائی اہم شخصیات کو سپریم کورٹ نے طلب کر لیا

    خیبر پختونخوا سے پی ٹی آئی 23، پی پی پی تین،اے این پی تین،جے یو آئی 8،مسلم لیگ ن تین ، جماعت اسلامی ایک اور آزاد امیدوار 9 میدان میں ہین۔ سندھ سے پی پی پی کے 14،ایم کیو ایم 10،پی ٹی آئی 12،جی ڈی اے 2 اور تحریک لبیک کا ایک امیدوار میدان میں ہے۔اسی طرح پنجاب سے پی ٹی آئی 15،مسلم لیگ ن 12،مسلم لیگ ق 1امیدوار کے ساتھ میدان میں ہے۔اسلام آباد سے پی پی ایک،پی ٹی آئی پانچ اور مسلم لیگ ن کےچار امیدوار میدان میں ہیں۔

    تحریک انصاف کے بڑے بڑے دیکھتے رہ گئے،خاتون اوّل کی قریبی دوست بازی لے گئیں

  • پی ٹی آئی کارکن نے اپنی پارٹی کے سینیٹ امیدوار پر الیکشن کمیشن میں گھناؤنا الزام لگا دیا

    پی ٹی آئی کارکن نے اپنی پارٹی کے سینیٹ امیدوار پر الیکشن کمیشن میں گھناؤنا الزام لگا دیا

    پی ٹی آئی کارکن نے اپنی پارٹی کے سینیٹ امیدوار پر الیکشن کمیشن میں گھناؤنا الزام لگا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ الیکشن کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آج دوسرا دن ہے

    پرویز رشید، اعجاز چودھری اور عرفان صدیقی کواسکروٹنی کیلئے آج بلایا گیا ہے ،پی ٹی آئی کے سینیٹ میں امیدواراعجازچودھری کے کاغذات پربھی اعتراض دائرکردیا گیا،پی ٹی آئی کے اپنے ہی کارکن کی جانب سے اعتراضات ریٹرننگ جمع کرائے گئے۔

    تحریک انصاف کے کارکن کی جانب سے سینیٹ کے امیدوار اعجازچودھری پرقبضہ مافیا اورمنافع خوروں کی پشت پناہی کاالزام عائد کیا گیا ہے، اعتراض کنندہ اعجاز خان کا کہنا ہے کہ اعجاز چودھری کی نا اہلی کیلئے عدالت سے بھی رجوع کیا گیا ہے۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب کی 11 نشستوں پر 29 امیدوار سامنے آئے۔ سندھ کی 11 نشستوں پر 39 امیدواروں نے خیبر پختونخواہ کی 12 نشستوں پر 51 اور بلوچستان کی 12 نشستوں پر 41 امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ اسلام آباد کی دو نشستوں پر 10 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

    پنجاب سے جنرل نشستوں کے لیے 21، ٹیکنو کریٹس اور علماء کے لیے 3، خواتین کی نشستوں پر 5 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔ سندھ میں جنرل نشستوں کے لیے 19، ٹیکنو کریٹس 11 اور خواتین کی نشستوں کے لیے 9 کاغذات جمع ہوئے۔ خیبرپختونخواہ میں جنرل نشستوں کے لیے 22، ٹیکنو کریٹس اور علماء کے لیے 11، خواتین کے لیے 13 اور اقلیتی نشست کے لیے 5 امیداوار میدان میں آئے۔

    افسوس 2018 کی ویڈیو، لیکشن کمیشن کو نہیں پتہ،کسی کا انتظار نہ کریں، سپریم کورٹ کا چیف الیکشن کمشنر کو بڑا حکم

    پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا،حکومت نے ایسا کام کر دیا کہ پی ڈی ایم کی ساری امیدوں پر پانی پھر گیا

    نیب کی کارروائیاں ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہیں،اپوزیشن سینیٹ میں پھٹ پڑی

    سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا معاملہ،رضا ربانی بھی عدالت پہنچ گئے

    سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس،سپریم کورٹ میں سماعت،کس نے کی مہلت طلب؟

    کوئی ایم پی اے پارٹی کیخلاف ووٹ دینا چاہتا ہے تو….سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس کیس،عدالت کے ریمارکس

    سیاسی پارٹیوں کے آپس کے معاملات ہوں توعدالت ان میں نہیں پڑتی،سپریم کورٹ

    سینیٹ انتخابات، اوپن بیلٹ کے ذریعے ہو سکتے ہیں یا نہیں؟ الیکشن کمیشن نے جواب جمع کروا دیا

    سینیٹ الیکشن، پیپلز پارٹی کی ڈیمانڈ مان لی گئی، الیکشن کمیشن نے نیا اعلان کر دیا

    سینیٹ انتخابات، جماعت اسلامی نے بھی امیدواروں کا اعلان کر دیا

    پیپلزپارٹی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر سوالات اٹھا دیئے

    پی ڈی ایم مشترکہ امیدوار،یوسف رضا گیلانی کا کس حکومتی امیدوار سے ہو گا مقابلہ؟

    مسلم لیگ ن اور جے یو آئی یوسف رضا گیلانی کو ووٹ نہیں دے گی، اہم شخصیت نے دعویٰ کر دیا

    یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی کے تجویز و تائید کنندگان جان کر سب حیران

    اک زرداری سب پر بھاری، سینیٹ الیکشن سے قبل بڑا سرپرائیز دے دیا

    سینیٹ انتخابات، کس کس امیدوار کے کاغذات نامزدگی ہوئے منظور؟جانچ پڑتال شروع

    بلوچستان میں جنرل نشستوں پر 19، ٹیکنو کریٹس پر8، خواتین نشستوں کے لیے 9 اور اقلیتی نشست کے لیے 5 کاغذات جمع ہوئے۔ اسلام آباد سے جنرل نشست کے لیے 6 اور خواتین کی نشست کے لیے 4 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

    کاغذات کی جانچ پڑتال کاعمل کل تک جاری رہے گا۔امیدوارکاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف ہفتہ کے روز اپیلیں دائر کرسکتے ہیں اور ان اپیلوں کونمٹانے کی آخری تاریخ 23 فروری ہے۔امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست چوبیس فروری کو آویزاں کی جائے گی۔

    امیدواراپنے کاغذات رواں ماہ کی پچیس تاریخ کو واپس لے سکیں گے۔سینیٹ کی اڑتالیس نشستوں پر پولنگ آئندہ ماہ کی تین تاریخ کو پارلیمنٹ ہائوس اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہوگی۔

  • ہم ان کی والد جیسی شفقت کو کبھی بھول نہیں پائیں گے، مریم نواز

    ہم ان کی والد جیسی شفقت کو کبھی بھول نہیں پائیں گے، مریم نواز

    ہم ان کی والد جیسی شفقت کو کبھی بھول نہیں پائیں گے، مریم نواز
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد اللہ خان وفات پا گئے

    مشاہد اللہ خان کی وفات پر مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے دیرینہ ساتھی مشاہداللہ خان ہمیں چھوڑ گئے،مشاہد اللہ کے انتقال کی خبر سن کر انتہائی رنجیدہ ہوں،

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہم ان کی والد جیسی شفقت کو کبھی بھول نہیں پائیں گے،مشاہداللہ خان نوازشریف کے وفادار اور دیرینہ ساتھی تھے،مشاہد اللہ کی وفات پارٹی کے لیے بہت بڑا نقصان ہے،افسوس ناک خبر سن کر مجھے انتہائی صدمہ پہنچا،مشاہد اللہ نے ہمیشہ باپ جیسی محبت اور شفقت دی،

    مخدوم جاوید ہاشمی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ انا للہ وانا الیہ راجعون اللہ ،مشاہد اللہ خان کی خبر سن کر دل صدمہ میں یے ایسا شاندار انسان اور سیاستدان ہمیشہ یاد رکھے جائے گا اللہ تعالی درجات بلند فرمائے آمین

    https://twitter.com/MJavedHashmii/status/1362146352348692482

    مشاہد اللہ خان کی وفات پر ن لیگی رہنماون نے افسوس کا اظہار کیا ہے اور انکے لئے دعائے مغفرت کی ہے،مشاہد اللہ خان کو ن لیگ کی جانب سے سینیٹ کا ٹکٹ بھی جاری کیا گیا تھا اور وہ سینیٹ کے امیدوار تھے

    مشاہد اللہ خان کئی ماہ سے علیل تھے، اطلاعات کے مطابق انکی نماز جنازہ آج اسلام آباد میں ادا کی جائے گی، نماز جنازہ میں ن لیگی رہنما ، کارکنان شریک ہوں گے

  • بھارتی حکومت نےسکھوں کے لئے اٹاری بارڈر کھولنے سے انکار کردیا

    بھارتی حکومت نےسکھوں کے لئے اٹاری بارڈر کھولنے سے انکار کردیا

    بھارتی حکومت نے مذہبی رسومات ادا کرنے کے لئے پاکستان آنے والے سکھوں کے لئے اٹاری بارڈر کھولنے سے انکار کردیا ہے اور انہیں آخری لمحات میں پاکستان جانے سے روک دیا ہے۔ ساکہ ننکانہ صاحب کی 100 سالہ تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت کے مختلف شہروں سے 600 سکھوں کا جتھہ آج واہگہ کے راستے پاکستان آرہا تھا۔ 17 فروری کی شام کو نئی دہلی میں وزارت داخلہ کی طرف سے امرتسر شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی کی صدر بی بی جاگیر کور بھیگووال کے نام لکھے گئے متضاد دعووں سے بھر پور خط میں دعوی کیا گیا ہے کہ پاکستان جانے والے بھارتی شہریوں کی جان کو خطرہ ہے اور اس بارے میں بھارتی حکومت کے پاس مصدقہ اطلاعات موجود ہیں جس کے پیش نظر حکومت 600 بھارتی شہریوں کی جان داو پر نہیں لگا سکتی۔ خط میں مزید لکھا گیا ہے کہ کورونا کی وجہ سے پاک بھارت سرحد بند ہے جو اس وقت کھولنا مناسب نہیں اس لئے بھارتی حکومت سکھوں کے جتھے کو پاکستان جانے کی اجازت نہیں دے سکتی۔

    دریں اثنا پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی اور شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی امرتسر نے بھارتی حکومت کے اقدام پر احتجاج کیا ہے۔ شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی کی صدر بی بی جاگیر کورکا کہنا ہے کہ ان کی اپنی حکومت نے سکھوں کے ساتھ دھوکا کیا یے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت کی مرکزی حکومت کی اس حرکت سےسکھوں کے دل ٹوٹ گئے ہیں۔ حکومت کا سکھوں کے ساتھ امتیازی سلوک کا ایک اور ہتکھنڈا سامنے آگیا۔ انہوں نے کہا کہ جتھے کوپاکستان آنے سے روکنا انتہائی ماہوس کن ہے۔ مختلف ریاستوں سے یاتری شری دربارصاحب امرتسرپہنچ چکے ہیں اور آج انہوں نے بارڈرکراس کرنا تھا لیکن بدھ کی شام کو بھارت کی ہوم منسٹری کی طرف سے پیٍغام آگیا کہ یاتری پاکستان نہیں جاسکتے.

    انہوں نے کہا کہ نومبر میں یاتری پاکستان گئے تھے اس وقت سیکیورٹی کا کوئی مسلہ نہیں تھا جب کہ کورونا کے باوجود اٹاری بارڈر بھی کھولا گیا لیکن اس وقت جب کہ ساکہ ننکانہ صاحب کی تقریبات میں شرکت کے لیے آنیوالے 730 بھارتی سکھ یاتریوں کو پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی کی طرف سے ویزے جاری کیے گئے انہیں روکنا مناسب نہیں۔ بی بی جاگیرکور کے مطابق پاکستان جانے والے یاتریوں نے مکمل تیاری کرلی تھی لیکن اب ہماری ہی حکومت نے ہمیں دھوکہ دیا ہے۔

    دوسری طرف پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کی طرف سے 27 لاکھ روپے سے 20 بسوں کی بکنگ کروائی گئی تھی جب کہ آج واہگہ بارڈر پر بھرپور استقبال کیا جانا تھا لیکن بھارتی حکومت نے آخری وقت پر سکھ یاتریوں کوپاکستان آنے سے روکنے سے تمام انتظامات دھرے رہ گئے۔ پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے سیکرٹری سردار امیر سنگھ نے بھارت کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی سرکار کی مسلمانوں کے ساتھ ساتھ سکھوں کے ساتھ دشمنی کھل کرسامنے آرہی ہے۔ شری اکال تخت صاحب کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔ ساکہ ننکانہ صاحب پوری دنیا میں بسنے والے سکھوں کے لیے انتہائی اہم ہے۔

  • خود کو حساس ادارے کا سینئیر آفیسر ظاہر کرنے والا ملزم  ہوا گرفتار تو کیا ہوا برآمد

    خود کو حساس ادارے کا سینئیر آفیسر ظاہر کرنے والا ملزم ہوا گرفتار تو کیا ہوا برآمد

    خود کو حساس ادارے کا سینئیر آفیسر ظاہر کرنے والا ملزم ہوا گرفتار تو کیا ہوا برآمد

    باغی ٹی وی : لاھور میں خود کو حساس ادارے کا سینئیر آفیسر ظاہر کرنے والا ملزم گرفتار، تھانہ چوہنگ پولیس نے کارروائی میں خود کو حساس ادارے کا آفیسر ظاہر کرنے والا ملزم گرفتار کیا۔
    ملزم احساس ادارے کی وردی پہن کر کارروائیاں کرتا تھا۔ملزم اپنا نام حساس ادارے کا آفیسر فائق کے نام سے ظاہر کرتا تھا۔

    ملزمان نے جوبلی ٹائون سے گزشتہ رات شہری کی گاڑی چھینی ہے۔ملزمان سرکاری نمبر پلیٹ اور بلو لائٹ والی گاڑی دوران واردات استعمال کرتے تھے ۔

    ملزمان کے قبضہ سے جعلی سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی، حساس ادارے کی جعلی جیکٹ ، واکی ٹاکی اور جعل سازی کا دیگر سامان برآمد ہوا.

    ڈاکوں کے مزید دو ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے اڑے جا رہے ہیں ۔ ملزمان کی شناخت کا عمل حساس اداروں سے بھی مکمل کر لیا گیا ہے
    گرفتار ملزمان سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔

  • موٹی ویشنل  اسپیکر جواد حفیظ کی  ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ سے ملاقات

    موٹی ویشنل اسپیکر جواد حفیظ کی ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ سے ملاقات

    باغی ٹی وی : معروف موٹی ویشنل اسپیکر اور بزنس کنسلٹنٹ جواد حفیظ نے ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ سے ملاقات کی

    معروف موٹیویشنل اسپیکر اور بزنس کنسلٹنٹ جواد حفیظ نے بدھ کے روز نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں واقع ان کے دفتر میں ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ سے ملاقات کی۔
    ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس پنجاب عدنان ارشاد اولکھ اور جواد حفیظ نے اپنی ملاقات کے دوران نوجوانوں کے امور ، اسکل ڈویلپمنٹ اور بزنس ایڈمنسٹریشن سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
    جواد حفیظ کی خدمات کو سراہتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس پنجاب عدنان ارشاد اولکھ نے کہا: ہمارے نوجوانوں میں بہت زیادہ صلاحیت ہے اور انہیں صرف مناسب طریقے سے تیار کرنے کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں جواد حفیظ کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں۔ وہ اپنی موٹی ویشنل تقریروں کے ذریعہ ہمارے نوجوانوں کے شعور کو بڑھا سکتا ہے۔
    ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا کہ اسپورٹس بورڈ پنجاب آئندہ نوجوانوں کے امور کے پروگراموں میں ان کی خدمات حاصل کرے گا۔ "ہمارے باصلاحیت نوجوان انٹرپرینیورشپ ، فنانس اور اسٹاک مارکیٹ وغیرہ کے شعبوں میں جواد حفیظ سے بھی قیمتی رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں

  • پی آئی اے ملازمین سڑکوں پر رُل گئے حکومت سے انصاف کی اپیل

    پی آئی اے ملازمین سڑکوں پر رُل گئے حکومت سے انصاف کی اپیل

    پاکستان ائیر فورس (پی آئی اے) ملازمین کا احتجاج کہا پی آئی کو بچانے کےلئے وقت سے پہلے ریٹائرڈ ہوئے حکومت ہمارے حال پررحم کرے-

    باغی ٹی وی : پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کی رضا کارانہ ریٹائرمنٹ سکیم (وی ایس ایس) متعارف کروائے جانے کے بعد پی آئی اے ملازمین کا کہنا تھا کہ اگر ہم پی آئی اے سے علیحدگی اختیار کرتے ہیں تو ہمیں اس کا اچھا معاوضہ ملے گا۔ اور اگر یہ اسکیم ادارے کو معاشی بحران سے نکلنے میں مددگار ثابت ہو گی تو ہم ادارے کا ساتھ دیں گے-

    یاد رہے کہ وی ایس ایس سکیم زیادہ تر تب متعارف کروائی جاتی ہے جب کوئی ادارہ بڑی تعداد میں لوگوں کو نکالنا چاہتا ہو۔ ’ملازمین بغیر کوئی مقدمہ کیے چھوڑ کر چلے جائیں تب تو ٹھیک ہے، ملازمین کو ایک پرکشش سا پیکج دے دیا جائے گا۔ لیکن جو رہ جاتے ہیں، انھیں آج نہیں تو کل فارغ کر دیا جاتا ہے۔

    تاہم بعد ازاں اس سکیم کے تحت نکالے جانے والے اہلکاروں کو ابھی تک کوئی واجبات ادا نہیں کئے گئے جس پر پی آئی اے کے دوسٹاف ممبرز نے حالات سے تنگ آ کر خود کشی کر لی تاہم اب پی آئی اے کے ملازموں نے احتجا ج کیا ہے اور ان واقعات کی پُرزور مذمت کی ہے- اور حکومت سے مدد اور انصاف کی اپیل کی ہے-

    باغی ٹی وی کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ادارے نے ہمیں دھوکا دیا ہے اور ہم پی آئی اے سے رضاکارانہ ریٹائرمنٹ لینے والے ملازمین وزیراعظم پاکستان اور چیف جسٹس پاکستان سے گزارش کرتے ہیں کہ ہمیں انصاف دیا جائے اور ہمارا معاشی قتل ہونے سے بچایا جائے-

    احتجاج میں شامل پی آئی اے ملازمین نے پی آئی اے ملازمین کے معاشی قاتلوں شیخ خلیل اللہ سی ایف او چیف ایچ آر او کو فوری برطرف کرنے کا مطالبہ کیا-

    احتجاج میں ملازمین کا کہنا تھا کہ ہم اس فنانس منسٹر حفیظ شیخ نے واجبات کی رقم ڈی جی سول ایوی ایشن کے اکاؤنٹ میں کیوں رکھی جبکی وی ایس ایس کا ایچ بی ایل کا اکاؤنٹ کھلا ان ملازمین کے لئے کُھلا تھا تو یہ ادائیگی بروقت ہو جاتی-

    ملازمین کا کہنا تھا کہ اگر انہوں نے ہماری بات کو نا مانا تو ہم تمام دفاتر تمام پی آئی کے آفس اور ملک گیر ہڑتال کریں گے جگہ جگہ دھرنا ہو گا اور اسلام آباد کی طرف رُخ کریں گے-

    احتجاج میں شامل لوگوں کا کہنا تھا کہ ادارے کے معاشی بحران کی وجہ سے ہم نے اپنی ملازمت چھوڑنے کی قربانی دی ہمارے بچوں نے قربانی دی انہوں نے ہمیں کہا تھا کہ 31 جنوری تک آپ لوگوں کو واجبات دیئے جایئں گے لیکن ہماری قربانی کا یہ صلہ دیا کہ پندرہ دن اوپر ہوگئے ابھی تک ہمیں واجبات نہیں دیئے گئے-

    وی ایس ایس سکیم کیا ہے ؟

    وی ایس ایس سکیم ان کی جامع اصطلاحات کا حصہ ہے جو پی آئی اے کو معاشی طور پر مستحکم بنانے میں مددگار ثابت ہوگی اس سکیم کا آئیڈیا پہلی بار 2018 میں حکومت کو پیش کیا گیا تھا جس کے بعد تمام متعلقہ اداروں سے منظوری کے بعد ملازمین کو پیش کیا گیا تھا۔

    اس کے بارے میں سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک کا کہنا تھا کہ اس سکیم سے ملازمین کا فائدہ ہوگا اس سکیم کے ذریعے پہلے سال میں 4.5 ارب کی بچت ممکن ہوسکے گ۔ جبکہ ضروری اور غیر ضروری ملازمین کی تقسیم سے پچیس فیصد فائدہ ہوسکے گا تاہم گزشتہ برس 14 دسمبر کو پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز نے سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ کو اپنے بزنس پلان کے بارے میں ایک رپورٹ جمع کروائی۔

    یہ رپورٹ پاکستان کے سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ادارے سے طلب کی تھی تاکہ ادارے کے معاشی پلان اور اس کے مستقبل کے بارے میں معلومات حاصل کی جاسکیں۔ پی آئی اے نے 14 دسمبر کو جمع کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ خسارے کے باعث ادارہ اپنے ملازمین کی تعداد کو 13000 سے کم کر کے 7500 تک لانا چاہتا ہے۔

    اس رپورٹ کے مطابق ایسا دو طریقوں سے ممکن بنایا گیا: ایک طرف ملازمین کے لیے ادارے سے رضاکارانہ طور پر علیحدہ ہونے کی سکیم متعارف کروائی جائے گئی جسے ’والنٹری سیپریشن سکیم‘ (وی ایس ایس) کہا جاتا ہے۔ اس سکیم کو 58 سال سے کم عمر کے افراد اپنے لیے منتخب کرسکتے تھے اس سکیم کے ذریعے 2500 ملازمین کو پی آئی اے آپشن دے گا کہ انھیں ‘عزت و احترام کے ساتھ’ ادارے سے علیحدہ کر دیا جائے۔

    دوسری جانب، بہت ضروری اور غیر ضروری سروسز کے تحت ملازمین کو علیحدہ کرنے کی سکیم متعارف کرائی گئی اس میں ائیرپورٹ سروسز سٹاف شامل تھے جن میں بالخصوص کچن، مینٹیننس اور انجنئیرنگ کے کچھ سٹاف کو بھی علیحدہ کیا گیا-

    اس سکیم کے تحت کہا گیا تھا کہ معاوضے کی ادائیگی، جمع شدہ چھٹیاں، گریجوٹی، پراوڈنٹ فنڈ، میڈیکل اور 65 سال تک کی پینشن کی یک مشت ادائیگیوں پر مشتمل ہوگی۔

  • ریلوے کا شعبہ ایچ آر اور پلاننگ  مکمل ڈیجیٹل ہوگیا ، کیا فائدہ ہوگا

    ریلوے کا شعبہ ایچ آر اور پلاننگ مکمل ڈیجیٹل ہوگیا ، کیا فائدہ ہوگا

    ریلوے کا شعبہ ایچ آر اور پلاننگ مکمل ڈیجیٹل ہوگیا ، کیا فائدہ ہوگا

    باغی ٹی وی : (محمد اویس)پاکستان ریلوے نے شعبہ ایچ آر اور پلاننگ کو مکمل ڈیجیٹل کردیا،تمام ملازمین کی تفصیلات اور ریلوے ترقیاقی منصوبوں کی معلومات افسران آن لائن وموبائل پر دیکھ سکتے ہیں ۔اس خبررساں ادارے کے مطابق پاکستان ریلوے نے اپنانظام ڈیجیٹل کرناشروع کردیاہے ۔ریلوے نے اپنے تمام ملازمین کاڈیٹا بھی ڈیجیٹل کردیاہے جس میں ملازمین کاتمام ڈیٹا ڈالاگیاہے ملازم کب بھرتی ہوا،کیاکورس کیا ،

    اس کواگر سزا ہوئی تو اس کی تفصیل اگر اچھی کارکردی دیکھائی ہے تو اس کی بھی تفصیل درج ہے اس کے ساتھ ملازمین نے کب ریٹائرڈ ہوناہے وہ تمام تفصیلات ایک کلک کے ساتھ متعلقہ افسردیکھ سکتاہے اس ڈیٹا تک صرف مجازافسران کی رسائی ہے اس کے ساتھ ریلوے نے اپنے تمام منصوبوں کوبھی ڈیجیٹل پر منتقل کردیاہے جس میں منصوبوں کے نام ،ان کی پیش رفت پی سی ون سے لے کر مکمل ہونے تک معلومات دستیاب ہوتی ہے اور جیسے ہی کوئی پیش رفت ہوتی ہے وہ ساتھ ہی اپڈیٹ کردی جاتی ہے جس سے افسران اپنے موبائل پر ڈیش بورڈ دیکھ سکتے ہیں کہ منصوبے پر کتنی پیش رفت ہوگئی ہے اگر منصوبہ میں کوئی مسئلہ آتاہے یا مقرروقت میں مکمل نہیں ہوتا تو پہلے ہی متعلقہ افسران کواس کوعلم ہوجاتاہے ۔

    اس خبر رساں ادرے کو ایک ریلوے افسرنے بتایاکہ اس نظام کے فعال ہونے کی وجہ سے وقت کی بچت ہوگی اور منصوبوں کے پیش رفت کے بارے میں ایک کلک سے بتایاجاسکتاہے کہ کون سامنصوبہ کس پوزیشن میں ہے ریلوے کے تمام ترقیاتی منصوبے جن میں پی ایس ڈی پی،پی پی پی ،بی اوٹی سمیت ریلوے کے اپنے ترقیاتی منصوبے بھی ڈال دیئے گئے ہیں