لاہور 19فروری ،صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال سے سول سیکرٹریٹ میں بیسٹ وے سیمنٹ گروپ کے وفد کی ملاقات جس کے دوران بیسٹ وے سیمنٹ گروپ کی جانب سے سیمنٹ سیکٹر میں نئی سرمایہ کاری اور این او سی کے اجراء کے امور پر بات چیت کی گئی۔ہمارےگروپ نے اٹک، میانوالی اور خوشاب میں نئے سیمنٹ پلانٹس لگانے کے لئے اپلائی کر رکھا ہے، این او سی کے منتظر ہیں۔ صوبائی وزیر کی بیسٹ وے سیمنٹ گروپ کے کے وفد کو این او سی کے جلد اجراء کی یقین دہانی دلائی۔ وفد میں جنرل منیجر اپریشنزبیسٹ وے سیمنٹ گروپ ارشادعلی امیر، کرنل ریٹائرڈ ثاقب ملک اور دیگر شامل تھے۔ سیکرٹری صنعت و تجارت واصف خورشید اور متعلقہ افسران بھی ملاقات میں موجود تھے۔
صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق بزدار حکومت نے پنجاب کوصنعتی سرگرمیوں کا مرکز بنا دیا ہے، نئے سیمنٹ پلانٹس لگانے کے لئے این او سی کے اجراء کے عمل کو تیز کیاگیا ہے
صوبے میں نئے سیمنٹ پلانٹس لگانے کے لئے 7 این او سی جاری ہوچکے ہیں۔ مزید این او سی بھی جلد جاری ہونگے۔ سیمنٹ انڈسٹری میں اربوں روپے کی نئی سرمایہ روزگار کے ہزاروں نئے مواقع لائے گی۔ سیمنٹ سیکٹر میں نئی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہیں۔سیمنٹ سیکٹر کے سرمایہ کاروں کو ترجیحی بنیادوں پر سہولتیں دے رہے ہیں
پنجاب میں نئی سرمایہ کاری روزگار کے نئے مواقع اور معاشی ترقی کی نویدہے۔
Category: لاہور
-

سیمنٹ انڈسٹری اربوں روپے کی سرمایہ روزگار کے ہزاروں نئے مواقع لائے گی، میاں اسلم اقبال
-

ڈسکہ میں پولیس کا لاٹھی چارج آخر کیا وجہ بنی
ڈسکہ میںپولیس کا لاٹھی چارج آخر کیا وجہ بنی
باغی ٹی وی : پولیس کا ڈسکہ کلاں پولنگ سٹیشن میں ووٹرز پر بدترین لاٹھی چارجپولیس عوام کی ملازم ہے یا پی ٹی آئی کی ، ڈسکہ میں پولیس نے ووٹروں پر لاٹھی چارج کردیا . ووٹروں نے پولینگ اسٹیشن میں گھسنے کی کوشش کی جس وجہ سے پولیس نے ووٹروں پر اندھا دھند لاٹھی چارج کردیا .
اس سلسلےمیں عوام میں پولیس کے اس رویے کی وجہ سے شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے .ان کا کہنا ہے کہ پولیس عوام کی ہے یا پی ٹی آئی حکومت کی . اس سلسلے میں ڈسکہ میں پہلے ہی شدید کشیدگی پائی جاتی ہے . ضمنی انتخابات کے دوران ڈسکہ میں فائرنگ سے اموات ہوئی ہیں
پولیس کا ڈسکہ میں ووٹروں پر لاٹھی #Daska #Elecciones2021Ec pic.twitter.com/vlem8Vo1nH
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) February 19, 2021
گوئند کے پولنگ اسٹیشن پرفائرنگ 2 افرادجاں بحق ہو گئے، تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے دعویٰ کیا ہے کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے 2 افراد جان کی بازی ہار گئے،جاں بحق ہونے والوں میں شانی اور ماجد شامل ہیںایم ایس ٹی ایچ کیو نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ زخمی ہونے والے دو افراد جاں بحق ہو گئے ہیں
نون لیگ اور تحریک انصاف کے کارکنان کی فائرنگ کے بعد ڈسکہ کے رہائشی شخص نے انتظامیہ سے تحفظ دینے کا مطالبہ کر دیا۔ اور کہا کہ ڈسکہ کی عوام کو ووٹ دینے کے حق سے محروم نہ کیا جائے
ڈسکہ، ضمنی الیکشن،فائرنگ سے جاں بحق افراد کا تعلق کس پارٹی سے؟
-

میرے دفتر کے دروازے عوام الناس کے لیے 24 گھنٹے کھلے ہیں،ایس پی اقبال ٹاؤن
لاہور ایس پی اقبال ٹاؤن کیپٹن(ر)محمداجمل کی زیر صدارت ساندہ میں کھلی کچہری کا انعقاد.کھلی کچہری میں ایس ڈی پی او اور ایس ایچ اوز کی شرکت
کھلی کچہری میں سیاسی اور سماجی شخصیات کے علاوہ علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد میں شرکت.اکثر شہریوں کی فوری درخواستیں لکھوا کر متعلقہ افسران کو مارک کیں فوری کاروائی کے احکامات دئیے۔ایس پی اقبال ٹاؤن نے عوامی شکایات سنی اور مسائل کے حل کیلیے موقعہ پر احکامات صادر فرماۓ اور کہا کہ میرے دفتر کے دروازے عوام الناس کے لیے 24 گھنٹے کھلے ہیں،سماج دشمن عناصر کے خاتمے کے لیے عوام پولیس کی آنکھیں اور کان بنیں، علاقے سے بدمعاشوں اور قبضہ گروپوں کا ہر صورت میں قلع قمع کیا جاۓ گامنشیات فروشوں، ناجائز اسلحہ اور اشتہاری ملزمان کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری ہیں.ہر طرح کے جرائم کا خاتمہ اولین ترجیحات میں شامل ہے،کھلی کچہری کا مقصد پولیس اور عوام کے مابین فاصلے دور کرنا اور عوامی مسائل انکی دہلیز پر حل کرنا ہے۔ -

ضمنی الیکشن ہلاکتیں، شہباز گل اور عثمان ڈار نے کس پر لگایا الزام؟ وزیراعلیٰ کا نوٹس
ضمنی الیکشن ہلاکتیں، شہباز گل اور عثمان ڈار نے کس پر لگایا الزام؟ وزیراعلیٰ کا نوٹس
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لے لیا
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ،وزیر اعلیٰ پنجاب نے فائرنگ کے واقعہ میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دے دیا،ملزمان کو جلد گرفتار کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے، قانون کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی
قبل ازیدں آئی جی پنجاب نے ڈسکہ میں پولنگ اسٹیشن کے باہر فائرنگ سے 2 افراد کی ہلاکت کے واقعے کا نوٹس لے لیا، آئی جی پنجاب نے آر پی او گوجرانوالہ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی آئی جی پنجاب نے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کارروائی کا حکم دے دیا
واضح رہے کہ ڈسکہ میں پانچ مقامات پر قائم پولنگ سٹیشنز کے قریب نا معلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے، ووٹرز میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ڈسکہ میں نامعلوم افراد نے آتشیں اسلحے کا بے دریغ استعمال کیا۔ دھڑلے سے فائرنگ کی اور رفو چکر ہو گئے۔ نواحی گاؤں گوئند کے میں پولنگ سٹیشن پر فائرنگ ہوئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق جاں بحق ھونے والے ماجد کا تعلق تحریک انصاف سے جبکہ ذیشان کا تعلق ن لیگ سے ھے
شہباز گل کا کہنا ہے کہ اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن کے غنڈے جاوید بٹ بے پاکستان تحریک انصاف کے کارکن ماجد کو گولیاں مار کر قتل کر دیا اور ساجد کو شدید زخمی کر دیا۔ ن لیگ گلو بٹوں اور جاوید بٹ جیسے غنڈوں کی جماعت ہے۔ یہ جرائم پیشہ لوگ ہیں۔ سیاست تو صرف ایک لبادہ ہے-ایک ایک قطرہ خون کا حساب لئیا جائے گا
اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن کے غنڈے جاوید بٹ بے پاکستان تحریک انصاف کے کارکن ماجد کو گولیاں مار کر قتل کر دیا اور ساجد کو شدید زخمی کر دیا۔ ن لیگ گلو بٹوں اور جاوید بٹ جیسے غنڈوں کی جماعت ہے۔ یہ جرائم پیشہ لوگ ہیں۔ سیاست تو صرف ایک لبادہ ہے-ایک ایک قطرہ خون کا حساب لئیا جائے گا
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) February 19, 2021
عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ رانا ثناءاللہ مسلح غنڈوں کے ہمراہ سیالکوٹ میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تاریخ رقم کرنے پہنچا ہوا ہے! اب تک گولیاں لگنے سے 7 افراد شدید زخمی جبکہ 1 کارکن شہید ہو چکا ہے! ڈسکہ میں پر امن انتخابی عمل کے دوران کی گئی اس دہشت گردی کی FIR رانا ثنااللہ اور مسلح غنڈوں کے خلاف درج کروائیں گے!
رانا ثناءاللہ مسلح غنڈوں کے ہمراہ سیالکوٹ میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تاریخ رقم کرنے پہنچا ہوا ہے! اب تک گولیاں لگنے سے 7 افراد شدید زخمی جبکہ 1 کارکن شہید ہو چکا ہے! ڈسکہ میں پر امن انتخابی عمل کے دوران کی گئی اس دہشت گردی کی FIR رانا ثنااللہ اور مسلح غنڈوں کے خلاف درج کروائیں گے!
— Usman Dar (@UdarOfficial) February 19, 2021
تحریک لبیک کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ ڈسکہ ایں اے 75 مخالفین کی جانب سے پولنگ اسٹیشن پر جدید اسلحہ کا آزادانہ استعمال کیا گیا، ٹی ایل پی کے پر امن کارکنان کو زدوکوب کیا اور یہ ساری غنڈہ گردی انتظامیہ کی سرپرستی میں ہوتی رہی۔
ڈسکہ میں فائرنگ اور زخمیوں کے بعد پولنگ سٹیشنز پر سے عوام کا رش ختم ہونا چروع ہو گیا ہے، پولنگ کیمپوں پر موجود عوام نے گھروں کو جانے کو عافیت سمجھی، پولنگ اسٹیشن نمبر 237 مین بازار ڈسکہ 2 گھنٹے سے بند ہے
قبل ازیں ن لیگ کے رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پولنگ اسٹیشن ویران ہیں ایک پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ کی گئی ، کارکنان کے سامنے آنے پر فائرنگ کرنے والے چلے گئے ،ووٹ کو پرامن طریقے سے کاسٹ کرانا ہماری ذمہ داری ہے ،ضمنی انتخابات کانتیجہ عوام کی آواز ہوگی جنہوں نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا وہ کریں حکومت نے ملک کوتباہی کے دہانے پر لاکھڑا کردیا
ضمنی الیکشن، خونی الیکشن بن گیا، دو افراد جاں بحق
ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ عوام پی ٹی آئی کے خلاف اپنی رائے کا آزادانہ استعمال کریں،ووٹرز کو گمراہ کرنے کے لیے افواہیں پھیلائی جارہی ہیں،کسی پولنگ اسٹیشن سے سادہ کاغذ پر رزلٹ نہیں لیں گے، اگروہ بڑا پولنگ اسٹیشن ہوتا توشاید آج میں ایم این اے نہ ہوتا،الیکشن کمیشن غیرمتعلقہ اور مسلح افراد کوپ ولنگ اسٹیشن میں نہ جانے دے،الیکشن صاف شفاف ہوگا تو پر امن بھی ہوگا ، پولنگ ایجنٹس گنتی کے وقت موجود ہونے چاہئیں، اپنے ایجنٹس کو کہا ہے وہ گنتی کے وقت موجود رہیں گے،
ڈسکہ میں لیگی امیدوار نوشین افتخار نےپولنگ اسٹیشن گورنمنٹ ڈگری کالج کا دورہ کیا،نوشین افتخار نےبیلٹ بکس کھلے ہونے اور دھاندلی کا الزام لگایا اس دوران امیدوار اور عملے میں تلخ کلامی بھی ہوئی
ڈسکہ، ضمنی الیکشن،فائرنگ سے جاں بحق افراد کا تعلق کس پارٹی سے؟
-

ایف سی کالج کا تعلیمی میدان میں اپنا ایک الگ مقام ہے, چودھری پرویز الہی
سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے ایف سی کالج کے نئے ریکٹر ڈاکٹر جوناتھن ایڈلٹن اور رجسٹرار بریگیڈیئر (ر) نیئر فردوس کی ملاقات ہوئی اس ملاقات میں ایف سی کالج میں جاری مختلف پروگرامز کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔چودھری پرویزالٰہی نے ایف سی کالج میں ٹیکنیکل ایجوکیشن دینے کیلئے تجاویز دیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے نئے ریکٹر کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی
چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ایف سی کالج کا تعلیمی میدان میں اپنا ایک الگ مقام ہے۔ بطور وزیراعلیٰ اقلیتوں کو نہ صرف تعلیمی ادارے واپس کیے بلکہ پہلی بار وزارت قائم کی اور چرچز کی مرمت کیلئے فنڈز بھی مختص کیے۔ شہبازشریف نے اقلیتوں کے معاملات کے حل میں کافی مشکلات پیدا کیں۔ دس سال تک مشنری اداروں کی زمینوں پر قبضہ کیے رکھا۔ بطور سپیکر پنجاب اسمبلی اب دوبارہ کیتھڈرل چرچ سمیت دیگر سکولوں، کالجز اور پراپرٹی کے راستے میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا۔ گجرات یونیورسٹی سٹیٹ آف دی آرٹ درسگاہ کا درجہ رکھتی ہے۔ گجرات یونیورسٹی میں دیگر تعلیمی کورس کے ساتھ ساتھ طلبہ کو ٹیکنیکل ایجوکیشن بھی دی جا رہی ہے۔
ریکٹر ایف سی کالج ڈاکٹر جوناتھن ایڈلٹن ننے کہا کہ آپ سے مل کر بہت خوشی ہوئی۔ پاکستان کی کرسچن کمیونٹی اوراقلیتی برادری کے حوالے سے آپ کے اقدامات جان کر بہت اچھا لگا۔ ہماری کوشش ہے کہ تعلیم کے میدان میں ایف سی کالج کو مزید بلندیوں پر لے کر جائیں۔
اس موقع پر چودھری پرویزالٰہی نے مہمانوں کو اعزازی شیلڈیں بھی پیش کیں -

خواجہ معین الدین چشتی کے 809ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریب منعقد!!
خواجہ معین الدین چشتی کے 809ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریب کے سلسلہ میں "رسمِ غسل حجرۂ اعتکاف "داتاؒ دربار میں ہوا۔
اس موقع پرڈائریکٹر جنرل اوقاف سید طاہر رضا بخاری،چئیر مین مذہبیہ امور کمیٹی نذیر چوہان،ایڈمنسٹریٹر داتا دربار خالد محمود سندھو و دیگر افسران اور عقیدت مندوں کی کثیر تعداد میں شر کت۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل اوقاف سید طاہر رضا بخاری کاخطاب جس میں کہا کہ صوفیاء کی تعلیمات کے صحیح ابلاغ سے انتہا پسندی کا خاتمہ ہوگا۔خواجہ معین الدین چشتی،برصغیر میں قافلہ شریعت و طریقت کے سرخیل اوربرصغیر کے سب سے بڑے سماجی انقلاب کے بانی تھے۔ آپ کے وجودِ سعید سے اسلام کے شجرۂ طیبہ کو آبیاری میسر آئی۔ آپ نے رواداری،انسان دوستی،محبت اور مساوات جیسے رویوں کا ابلاغ عام کیا۔ سرزمین پاک وہند اور بالخصوص خطہئ پنجاب کو ایمان وایقان کی روشنی اور تابندگی عطا کرنے والی ہستی حضرت داتا گنج بخشؒ ہیں۔ حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیر ی سجزی نے اس آستان کے فیض کو برصغیر کے شرق وغرب اور جنوب وشمال میں روشناس کرا کے عقیدتوں اور محبتوں کے چراغ جس ہستی نے فروزاں کیے۔
خواجہ معین الدین چشتی کے 809ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریب کے سلسلہ میں "رسمِ غسل حجرۂ اعتکاف ” کی روحانی و روح پرور تقریب منعقد۔
حضرت خواجہ معین الدین چشتی برصغیر میں قافلہ شریعت و طریقت کے سرخیل اوربرصغیر کے سب سے بڑے سماجی انقلاب کے بانی تھے۔ خواجہ معین الدین چشتی کے 809ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریب کے سلسلہ میں "رسمِ غسل حجرۂ اعتکاف ” کی روحانی و روح پرور تقریب داتاؒ دربار میں ہوئی۔اس موقع پرڈائریکٹر جنرل اوقاف سید طاہر رضا بخاری،چئیر مین مذہبیہ امور کمیٹی نذیر چوہان،ایڈمنسٹریٹر داتا دربار خالد محمود سندھو و دیگر افسران اور عقیدت مندوں کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔ تقریب سے ڈائریکٹر جنرل اوقاف سید طاہر رضا بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوفیاء کی تعلیمات کے صحیح ابلاغ سے انتہا پسندی کا خاتمہ ہوگا۔ خواجہ معین الدین چشتی،برصغیر میں قافلہ شریعت و طریقت کے سرخیل اوربرصغیر کے سب سے بڑے سماجی انقلاب کے بانی تھے۔ آپ کے وجودِ سعید سے اسلام کے شجرۂ طیبہ کو آبیاری میسر آئی۔ آپ نے رواداری،انسان دوستی،محبت اور مساوات جیسے رویوں کا ابلاغ عام کیا۔ سرزمین پاک وہند اور بالخصوص خطہئ پنجاب کو ایمان وایقان کی روشنی اور تابندگی عطا کرنے والی ہستی حضرت داتا گنج بخشؒ ہیں۔ حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیر ی سجزیؒ نے اس آستان کے فیض کو برصغیر کے شرق وغرب اور جنوب وشمال میں روشناس کرا کے عقیدتوں اور محبتوں کے چراغ جس ہستی نے فروزاں کیے۔ -

ضمنی الیکشن، خونی الیکشن بن گیا، دو افراد جاں بحق
ضمنی الیکشن، خونی الیکشن بن گیا، دو افراد جاں بحق
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ضمنی انتخابات کے دوران ڈسکہ میں فائرنگ سے اموات ہوئی ہیں
گوئند کے پولنگ اسٹیشن پرفائرنگ 2 افرادجاں بحق ہو گئے، تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے دعویٰ کیا ہے کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے 2 افراد جان کی بازی ہار گئے،جاں بحق ہونے والوں میں شانی اور ماجد شامل ہیں
ایم ایس ٹی ایچ کیو نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ زخمی ہونے والے دو افراد جاں بحق ہو گئے ہیں
نون لیگ اور تحریک انصاف کے کارکنان کی فائرنگ کے بعد ڈسکہ کے رہائشی شخص نے انتظامیہ سے تحفظ دینے کا مطالبہ کر دیا۔ اور کہا کہ ڈسکہ کی عوام کو ووٹ دینے کے حق سے محروم نہ کیا جائے
ووٹرز کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی وجہ سے ہمیں ڈرایا جا رہا ہے پھر بھی ہم شیر کوووٹ دیں گے ، خواتین کا کہنا تھا کہ ہم گھروں سے شیر کو ووٹ دینے کے لئے نکلی ہیں،
ڈسکہ میں فائرنگ اور زخمیوں کے بعد پولنگ سٹیشنز پر سے عوام کا رش ختم ہونا چروع ہو گیا ہے، پولنگ کیمپوں پر موجود عوام نے گھروں کو جانے کو عافیت سمجھی، پولنگ اسٹیشن نمبر 237 مین بازار ڈسکہ 2 گھنٹے سے بند ہے
قبل ازیں ن لیگ کے رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پولنگ اسٹیشن ویران ہیں ایک پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ کی گئی ، کارکنان کے سامنے آنے پر فائرنگ کرنے والے چلے گئے ،ووٹ کو پرامن طریقے سے کاسٹ کرانا ہماری ذمہ داری ہے ،ضمنی انتخابات کانتیجہ عوام کی آواز ہوگی جنہوں نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا وہ کریں حکومت نے ملک کوتباہی کے دہانے پر لاکھڑا کردیا
ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ عوام پی ٹی آئی کے خلاف اپنی رائے کا آزادانہ استعمال کریں،ووٹرز کو گمراہ کرنے کے لیے افواہیں پھیلائی جارہی ہیں،کسی پولنگ اسٹیشن سے سادہ کاغذ پر رزلٹ نہیں لیں گے، اگروہ بڑا پولنگ اسٹیشن ہوتا توشاید آج میں ایم این اے نہ ہوتا،الیکشن کمیشن غیرمتعلقہ اور مسلح افراد کوپ ولنگ اسٹیشن میں نہ جانے دے،الیکشن صاف شفاف ہوگا تو پر امن بھی ہوگا ، پولنگ ایجنٹس گنتی کے وقت موجود ہونے چاہئیں، اپنے ایجنٹس کو کہا ہے وہ گنتی کے وقت موجود رہیں گے،
ڈسکہ میں لیگی امیدوار نوشین افتخار نےپولنگ اسٹیشن گورنمنٹ ڈگری کالج کا دورہ کیا،نوشین افتخار نےبیلٹ بکس کھلے ہونے اور دھاندلی کا الزام لگایا اس دوران امیدوار اور عملے میں تلخ کلامی بھی ہوئی
-

ضمنی الیکشن، فائرنگ بھی کی گئی،پی ٹی آئی پولنگ اسٹیشن ویران ہیں، رانا ثناء اللہ
ضمنی الیکشن، فائرنگ بھی کی گئی،پی ٹی آئی پولنگ اسٹیشن ویران ہیں، رانا ثناء اللہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حکومتی امیدوارٹرن آوَٹ کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں،
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پولنگ اسٹیشن ویران ہیں ایک پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ کی گئی ، کارکنان کے سامنے آنے پر فائرنگ کرنے والے چلے گئے ،ووٹ کو پرامن طریقے سے کاسٹ کرانا ہماری ذمہ داری ہے ،ضمنی انتخابات کانتیجہ عوام کی آواز ہوگی جنہوں نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا وہ کریں حکومت نے ملک کوتباہی کے دہانے پر لاکھڑا کردیا
ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ عوام پی ٹی آئی کے خلاف اپنی رائے کا آزادانہ استعمال کریں،ووٹرز کو گمراہ کرنے کے لیے افواہیں پھیلائی جارہی ہیں،کسی پولنگ اسٹیشن سے سادہ کاغذ پر رزلٹ نہیں لیں گے، اگروہ بڑا پولنگ اسٹیشن ہوتا توشاید آج میں ایم این اے نہ ہوتا،الیکشن کمیشن غیرمتعلقہ اور مسلح افراد کوپ ولنگ اسٹیشن میں نہ جانے دے،الیکشن صاف شفاف ہوگا تو پر امن بھی ہوگا ، پولنگ ایجنٹس گنتی کے وقت موجود ہونے چاہئیں، اپنے ایجنٹس کو کہا ہے وہ گنتی کے وقت موجود رہیں گے،
ڈسکہ میں لیگی امیدوار نوشین افتخار نےپولنگ اسٹیشن گورنمنٹ ڈگری کالج کا دورہ کیا،نوشین افتخار نےبیلٹ بکس کھلے ہونے اور دھاندلی کا الزام لگایا اس دوران امیدوار اور عملے میں تلخ کلامی بھی ہوئی
دوسری جانب چیف الیکشن کمشنرنے صوبائی الیکشن کمشنرز پنجاب اور خیبر پختونخوا کو ہدایات جاری کی ہیں کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بلا تفریق کارروائی کی جائے، انتخابات کے آزادانہ منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انعقاد کویقینی بنا یا جائے،
قومی اور صوبائی اسمبلی کے دو دو حلقوں پر ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے این اے 75 ڈسکہ اور پی پی 51 گوجرانوالا میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 51 مسلم لیگ ن کے ایم پی اے شوکت منظور چیمہ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی اور ن لیگ نے شوکت منظور چیمہ کی بیوہ بیگم طلعت منظور چیمہ کو اس پر امیدوار نامزد کیا ہے جب کہ تحریک انصاف نے چوہدری محمد یوسف کو میدان میں اتارا ہے، جماعت اسلامی کے امیدوار ناصرمحمود ہیں (ن) لیگ نے عام انتخابات کے دوران یہ نشست 31 ہزار سے زائد ووٹوں کی برتری سے جیتی تھی۔
-

ضمنی الیکشن ، پنجاب کے صوبائی وزیر کو الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹس جاری
ضمنی الیکشن ، پنجاب کے صوبائی وزیر کو الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹس جاری
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ضمنی الیکشن پی پی پی 51 گوجرانوالہ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی گئی ہےالیکشن کمیشن صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کو نوٹس جاری کردیا ،الیکشن کمیشن نے محمود الرشید سے دو روز میں جواب طلب کر لیا،الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ محمود الرشید نے پی پی 51 کے ضمنی انتخاب کے انتخابی مہم میں حصہ لیا ضابطہ اخلاق کے مطابق کوئی وزیر یا رکن اسمبلی انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے سکتا
ڈسکہ میں لیگی امیدوار نوشین افتخار نےپولنگ اسٹیشن گورنمنٹ ڈگری کالج کا دورہ کیا،نوشین افتخار نےبیلٹ بکس کھلے ہونے اور دھاندلی کا الزام لگایا اس دوران امیدوار اور عملے میں تلخ کلامی بھی ہوئی
دوسری جانب چیف الیکشن کمشنرنے صوبائی الیکشن کمشنرز پنجاب اور خیبر پختونخوا کو ہدایات جاری کی ہیں کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بلا تفریق کارروائی کی جائے، انتخابات کے آزادانہ منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انعقاد کویقینی بنا یا جائے،
قومی اور صوبائی اسمبلی کے دو دو حلقوں پر ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے این اے 75 ڈسکہ اور پی پی 51 گوجرانوالا میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 51 مسلم لیگ ن کے ایم پی اے شوکت منظور چیمہ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی اور ن لیگ نے شوکت منظور چیمہ کی بیوہ بیگم طلعت منظور چیمہ کو اس پر امیدوار نامزد کیا ہے جب کہ تحریک انصاف نے چوہدری محمد یوسف کو میدان میں اتارا ہے، جماعت اسلامی کے امیدوار ناصرمحمود ہیں (ن) لیگ نے عام انتخابات کے دوران یہ نشست 31 ہزار سے زائد ووٹوں کی برتری سے جیتی تھی۔
-

عدالتیں خاموش تماشائی بن کر نہیں رک سکتیں،اہم کیس میں عدالت کا فیصلہ
عدالتیں خاموش تماشائی بن کر نہیں رک سکتیں،اہم کیس میں عدالت کا فیصلہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہر دوسرے روز کی وکلاء کی ہڑتالوں سے متعلق لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ جاری کر دیالاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مرزا وقاص رئوف نے تاریخی فیصلہ جاری کر دیا ،عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ہڑتالوں کا سلسلہ ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ عدالتوں کو ہر دوسرے دن یہ کہا جائے کہ وکلاء اپنا فرائض سرانجام نہیں دے رہے، عدالتی فیصلوں میں لکھا جاتا ہے کہ وکلاء ہڑتال پر ہیں، جس سے عدالتیں متاثر ہوتی ہیں، عدالتیں وکلاء کے بغیر نہیں چل سکتیں جو ہر دوسرے روز ہڑتال کر دیتے ہیں،
لاہور ہائیکورٹ نے فیصلے میں کہا کہ کیس جب بھی سماعت کیلئے مقرر ہو تو وکیل کو معاوضہ دینے والے درخواست گزار کیلئے عدالت میں پیش ہونا چاہیے، گر کوئی وکیل پیش نہ ہو تو عدالتوں کو اہنا کام جاری رکھنا چاہیے، سائل نقصان کیلئے وکیل کے خلاف کاروائی کر سکتا ہے، وکیل ہڑتال کو جواز بنا کر عدالت سے غیر حاضر نہیں ہو سکتے جب انھوں نے اپنا وکالت نامہ جمع کروا رکھا ہو، کسی بھی بار ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے دوران وکیل کو سائل کیلئے عدالت میں سے غیر حاضر رہنے کا کوئی حق نہیں ہے،
جسٹس مرزا وقاص رئوف نے فیصلے میں کہا کہ اگر کوئی وکیل ہڑتال کو جواز بنا کر اپنے سائل کے کیس میں پیش نہیں ہوتا تو وہ پیشہ ورانہ بددیانتی کا مرتکب ہوتا ہے، وکیل کیلئے اپنے سائل کیلئے عدالت میں پیش ہونے کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں ہے، قانونی ضابطے کو کسی فریق کی مرضی کے مطابق تبدیل نہیں کیا جا سکتا، یہی وقت ہے کہ بلاجواز زیر التوا کیسز کی تعداد میں کمی لائی جا سکے، عدالتیں خاموش تماشائی بن کر نہیں رک سکتیں، قانون کی خلاف ورزی پر آنکھیں بند نہیں کر سکتیں،