Baaghi TV

Category: لاہور

  • قوم پرست جماعت کے سرگرم کارکنان نے پاکستان کے پرچم تھام لئے

    قوم پرست جماعت کے سرگرم کارکنان نے پاکستان کے پرچم تھام لئے

    قوم پرست جماعت کے سرگرم کارکنان نے پاکستان کے پرچم تھام لئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نوشھرو فيروز میں قوم پرست جماعت کے سرگرم کارکنان نے پاکستان کے پرچم تھام لئے

    قوم پرست جماعت جسقم یونٹ مچر کے صدرعبدالخالق وسطڑو سمیت 21 سرگرم کارکنان نے جسقم اور جسمم کو چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ کارکنان نے پاکستانی پرچم لہراکر پاکستان زندہ آباد کے نعرے لگائے۔

    نیشنل پریس کلب نوشہروفیروز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دورانِ تعلیم ہماراتعلق قومپرست جماعت سے جڑگیا اور ابتدائی طور پر ہمیں اور ہمارے ساتھیون کو اپنے حقوق کی جنگ پر متحرک کیا گیا اور آہستہ آہستہ یہ مطالبہ ملک دشمن کاروائیوں کی صورت اختیار کرگیا۔ اور آج ہمیں اس بات کا احساس ہوا کہ ہم اپنے ہی پیارے وطن کے خلاف نعرے لگاتے اور ریلیاں نکالتے رہے۔ جس وطن نے ہمیں عزت دی پہچان دی ہم اسی کے خلاف بات کرتے رہے۔

    پاکستان کا پرچم تھامنے والے کارکنان کا کہنا تھا کہ وطن کی محبت کے احساس کے ساتھ آج ہم جسقم اور جسمم جیسی تنظیموں سے اپنا تعلق توڑکر اپنے پیارے وطن پاکستان کی عزت اور وقار بلند سے بلند کرنے کا عزم کرتے ہیں اس موقع پر پاک فوج زندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے

  • پی سی بی میں کرپشن کے الزامات ، ایف آئی  اے نے جاوید بدر کے کیس کی تفصیلات مانگ لیں

    پی سی بی میں کرپشن کے الزامات ، ایف آئی اے نے جاوید بدر کے کیس کی تفصیلات مانگ لیں

    پی سی بی میں کرپشن کے الزامات ، ایف آئی اے نے جاوید بدر کے کیس کی تفصیلات مانگ لیں

    باغی ٹی وی : ایف آئی اے نے کرکٹ بورڈ کو لکھ دیا کہ جاوید بدر کے کیس نمبر 383/19 میں ایف آئی اے کے تفشیشی آفیسر اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلال طارق کے پاس کرکٹ بورڈ میں ہونے والی کرپشن کے ثبوت موجود ہیں،پی ایس ایل 1اور2کی سپیشل آڈٹ رپورٹس کی تحقیقات کا معاملہ اب اور رخ اختیار کر گیا. پچھلے سال تقریبا دو سال سے جاری کیس میں پیش رفت نہ ہونے کے برابر ہے .

    ایف آئی اے نے پی سی بی کو تفصیلات کی فراہمی کے لیے ایک اور لیٹر جاری کر دیا ۔ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے پی سی بی سے پیس رفت پر تحریری تفصیلات مانگ لیں،،

    ڈیپارتمینٹل اکاؤنٹس کمیٹی، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی یا دیگر ایجنسیز کی جانب سے کی گئی تھقیقات اور ایکشنز سے متعلق تحریری طور پر آگاہ کیا جائے۔

    سیکریٹری آئی پی سی کی سربراہی میں پی ایس ایل 1اور2پر سپیشل آڈٹ رپورٹ مرتب کی گئی تھی .پی سی بی مرتب کردہ رپورٹ کے 72آڈٹ پیراز سے متعلق پی اے سی،ڈی اے سی اور دیگر ایجنسیز کی جانب سے لئے گئے اقدامات اور تحقیقات سے تفصیلی طور پر آگاہ کرے۔

    واضح رہے کہ دو سال قبل پی ٹی آئی کے رہنما جاوید بدر نے ایف آئی اے کو تحقیقات کے لیے درخواست دی تھی
    خیال رہے انہوں‌نے کہا ہے کہ جاوید بدر کا کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ ہر حکومت کے لیے سونے کا انڈہ دینے والی مُرغی ہے.دُکھ ہوتا ہے جب میری پارٹی کی حکومت میں کرپشن ہورہی ہو.میں واحد آدمی ہوں جس نے کرکٹ بورڈ میں اربوں کی کرپشن ایکسپوز کی ہے .احسان مانی اور پی ٹی آئی کے چند لیڈرز بھی کرپشن میں ملوث ہیں .جاوید بدر کا کہنا تھا کہ پچھلے دو سال سے اکیلا اس کرپشن کے خلاف لڑ رہا ہوں

    احتساب کے نام پر قوم سے ہم لوگوں نے جھوٹا وعدہ کیا .ہم صرف سیاسی انتقام لے رہیں ہیں احتساب کے نام پر جب کے بڑے چور ہمارے اندر ہیں .وزیراعظم خود کرکٹر ہوکر کرکٹ بورڈ میں اربوں کی کرپشن پر ایکشن نہیں لے رہا.مجھے پی ٹی آئی اور کرکٹ بورڈ کے اعلی عُہدیدار نے کیس واپس لینے کے لیے بولا ہے

    جاوید بدر نے دعویٰ کیا کہ میں قوم کے پیسے کے لیے اکیلا لڑ رہا ہوں پارٹی و حکومت میرے خلاف ہے .وزیراعظم صاحب آپ کو نواز زرداری بار بار یاد آتا ہے پر آپ کو کرکٹ بورڈ کے چور نظر نہیں آتے .عنقریب سب چوروں کے نام قوم کے سامنے لاؤں گا

  • لاہور میں کتنی مالیت کی  زمین قبضہ مافیا سے واگزار کرالی گئی وزیرا علیٰ نے وزیرا عظم کو رپورٹ پیش کردی

    لاہور میں کتنی مالیت کی زمین قبضہ مافیا سے واگزار کرالی گئی وزیرا علیٰ نے وزیرا عظم کو رپورٹ پیش کردی

    لاہور میں کتنی مالیت کی زمین قبضہ مافیا سے واگزار کرالی گئی وزیرا علیٰ نے وزیرا عظم کو رپورٹ پیش کردی

    باغی ٹی وی :وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعظم نے کورونا سے صحت یاب ہونے پر وزیراعلیٰ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے صوبے کےانتظامی امور بارے وزیراعظم کو بریف کیا۔

    وزیراعظم کو لاہور میں قبضہ مافیا کے خلاف کیے گئے اقدامات سے متعلق رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا گیا کہ لاہور میں دو سالوں میں 31 ارب مالیت کی زمین قبضہ مافیا سے واگزار کرائی۔ پنجاب حکومت نے لاہور میں 1250 ایکڑ زمین واگزار کرائی۔ وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ قبضہ مافیا اور بدمعاشوں کو کسی صورت معافی نہ دی جائے۔ قبضہ مافیا سے متعلق اقداامت بارے پنجاب حکومت اچھا کام کر رہی ہے

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمر ان خان کو کچھ دیر قبل لاہور پہنچے ہیں جہاں عمران خان کو ایگریکلچر مارکیٹنگ کے حوالے سے بھی بریف کیا جائے گا۔ ایگری کلچر مارکیٹنگ کے حوالے سے حکومت پنجاب کے نئے اقدامات سے وزیراعظم کو بریف کیا جائے گا۔ عمران خان کی آمد پر وزیراعلی پنجاب ون آن ون ملاقات بھی کریں گے۔ سردار عثمان بزدار صوبے کے امور پر وزیراعظم کو بریف کریں گے۔

    وزیر اعظم پنجاب کے صنعنتی اداروں میں انسپکٹر لیس رجیم کا بھی افتتاح کریں گے۔ عمران خان کو پنجاب کے وزیر صنعت میاں اسلم اقبال اور متعلقہ حکام بریفنگ دیں گے۔ پنجاب میں پہلے مرحلے پر لیبر ڈیپارٹمنٹ کے انسپکٹرز کو صنعتی اداروں میں اچانک وزٹ سے روک دیا جائے گا۔ مرحلہ وار پنجاب کے دیگر اداروں کے انسپکٹرز کو بھی صنعنتی اداروں میں جانے سے روک دیا جائے گ

  • عمران خان واحد سیاستدان جو….کونسی ویڈیو ہمارے پاس ہے؟ عظمیٰ بخاری نے کیا الزام لگا دیا؟

    عمران خان واحد سیاستدان جو….کونسی ویڈیو ہمارے پاس ہے؟ عظمیٰ بخاری نے کیا الزام لگا دیا؟

    عمران خان واحد سیاستدان جو….کونسی ویڈیو ہمارے پاس ہے؟ عظمیٰ بخاری نے کیا الزام لگا دیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان واحد سیاستدان ہیں جن کیخلاف سب سے زیادہ ہتک عزت کے دعوے ہوئے

    عظمیٰ بخاری نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں بالکل شہزاد اکبر صاحب کو جواب دوں گی،شہزاداکبرکوپیغام دینا چاہتی ہوں کہ میں اپنی کہی ایک ایک بات پرقائم ہوں،آپ استعفا دیں لیکن ہم اس مرتبہ آپ کو ملک سےباہر نہیں جانےدینگے،سیاسی انتقام کے ذریعے آپ نے ریاست پاکستان کے پیسے ڈبوئے،ان پیسوں کا جواب شہزاد اکبر کو دینا ہے،

    عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ مریم نوازکشمیرچوک سےریلی کی قیادت کرتےہوئے الیکشن کمیشن پہنچیں گی،الیکشن کمیشن پرہم اپنا وہی آئینی وقانونی حق استعمال کرینگے جوعمران خان کے پاس ہوتا تھا ،سات ارب روپیہ جوبراڈشیٹ کودیا گیا وہ پیسا آپ کوواپس کرنا ہوگا،الیکشن کمیشن کے باہرجائیں گےاوراپناآئینی وقانونی حق استعمال کرینگےووٹ کو عزت دو اس وقت پورے ملک، ہرسیاسی جماعت کابیانیہ ہے،ان کےایم پی اے،ایم این ایزعمران خان کے آگے ہاتھ جوڑتے ہیں الیکشن نہ کرانا ہم مرجائیں گے،ایک کلپ بریف کیس لینے دینے کا موجودہے،شہزاداکبرکے خلاف22 کروڑعوام کیطرف سے ہتک عزت کا دعویٰ ہونا چاہیے،

    عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ میں اس پریس کانفرنس کے بعد اگلے نوٹس کا انتظار کروں گی ضرور بھیجیئے گا ,مجھے ہتک عزت کا نوٹس دینے کی بجائے استعفی دیں ،عمران خان کہتے تھے کسی کے باپ کا پیسہ نہیں ہے ہم بھی پوچھتے ہیں یہ سات ارب روپے شہزاد اکبر سے لیں گے ،آپ نے ڈھائی سال سے کوئی میکنزم نہیں بنایا کوڑا اٹھانےکا،سیاسی کوڑا تو تحریک انصاف کے اندر اکٹھا کر لیا، لاہور کو پی ایم ایل این کو ووٹ دینے کی سزا دی جا رہی ہے،آپ کو آخری ڈیڈ لائن عوام کی طرف سے ہم نے31جنوری کی دی ہے،

  • بوئنگ کمپنی  نیا جیٹ طیارہ لار ہی کب تک ہوگا آپریشنل

    بوئنگ کمپنی نیا جیٹ طیارہ لار ہی کب تک ہوگا آپریشنل

    بوئنگ کمپنی نیا جیٹ طیارہ لار ہی کب تک ہوگا آپریشنل
    باغی ٹی وی : امارات ایئر لائن کے صدر ٹم کلارک نے اس غیر یقینی صورتحال پر بات کرتےہوئے کہا کہ بوئنگ کمپنی کب تک کامیاب ہوگی کیا وہ بوئنگ 777X کو 2023 تک یا اس کے بعد تک ہوائی کمپنیوں کے ساتھ آپریشنل کرے سکے گی یا نہیں.

    بوئنگ ونڈوڈ جیٹ تیار کررہی ہے جو اس کے مشہور 777 طیارے کا ایک نیا ورژن ہے ، جس کا مقصد 2022 میں اسے جاری کرنا ہے ،
    777X پہلا بڑا جیٹ ہو گا .بوئنگ 737 میکس طیاروں میں سوفٹ ویئر کی خامیوں سے مہلک حادثے ہوئے. یہ حادثات کمپنی اور امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) کے مابین تعلقات کی خرابی کا باعث بنے.

    کلارک نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ طیارہ کب مکمل ہواگا اور سروسز کےلیے کب تیار ہوگا.۔ کلارک نے ایک انٹرویو میں رائٹرز کو بتایا ، یہ سال ’2022 ‘ہوسکتا ہے ، ، 2323 ہوسکتا ہے ، اور زیادہ لمبا بھی ہوسکتا ہے۔

    "لہذا ہم صرف انتظار کریں گے اور دیکھیں گے کہ بوئنگ اس سلسلے میں کیا کرے گا اور ہم یہ خیال رکھیں گے کہ اس خاص بیڑے میں وہ کس طرح فٹ بیٹھتے ہیں.

  • شہبازگل پردعویٰ کرنے والا مقامی کمپنی کا عہدیدارگرفتار

    شہبازگل پردعویٰ کرنے والا مقامی کمپنی کا عہدیدارگرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل پردعویٰ کرنے والا مقامی کمپنی کا عہدیدارگرفتار کر لیا گیا

    ایف آئی آر کے مطابق طاہرمبین اورایک ڈائریکٹرنے بورڈآف ڈائریکٹرزسے اجازت لیے بغیردعویٰ دائرکیا،دستاویزات میں طاہرمبین نے کمپنی کی جانب سے جعلی اجازت نامہ عدالت میں دیا،اتھارٹی لیٹرپرجس ڈائریکٹرکے دستخط کیے گئےاُس وقت وہ پاکستان میں نہیں تھے،

    کمپنی کے ترجمان نے وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی شہباز گل کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ کیا تھا،عدالت نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے شہباز گل کو فرد جرم کی کارروائی کے لئے 16 جنوری کو طلب کر لیا تھا،درخواست گزار کمپنی پلیٹ فارم ٹورازم ترکی کے البیراک گروپ آف کمپنیز کا حصہ ہے

  • تعلیمی اداروں میں رواں برس گرمیوں کی تعطیلات ہونگی یا نہیں؟ ڈاکٹر مراد راس کا بڑا اعلان

    تعلیمی اداروں میں رواں برس گرمیوں کی تعطیلات ہونگی یا نہیں؟ ڈاکٹر مراد راس کا بڑا اعلان

    تعلیمی اداروں میں رواں برس گرمیوں کی تعطیلات ہونگی یا نہیں؟ ڈاکٹر مراد راس کا بڑا اعلان
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاو کی بدولت تعلیمی نظام بری طرح متاثر ہوا

    ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ پنجاب کے 70 فیصد کے قریب سکول وہ ہیں جہاں فیس 5000 سے کم ہے، بہت سے سکول کرونا وائرس کی بدولت بندش کا شکار ہوئے ہیں اگر سکول کھولنے کے بعد حالات قابو سے باہر ہوئے تو سکول دوبارہ بھی بند کئے جا سکتے ہیں تمام سکول ایک دن 50 فیصد تک طلبا کو بلا سکیں گے ، گزشہ ایک سال کے دوران طلبا کا بہت تعلیمی نقصان ہوا ہے

    https://twitter.com/MRaasUpdates/status/1349652103795507202

    مراد راس کا مزید کہنا تھا کہ 18 جنوری سے ہائی سکول، 25 جنوری سے پرائمری و ایلیمنٹری اور پھر یکم فروری سے یونیورسٹیاں کھولی جائیں گے،تعلیمی سال کے حوالے سے مشاورت جاری ہے، ختمی فیصلہ نہیں کیا گیا، رواں سال گرمیوں کی چھٹیوں کو کم کرنے پر بھی غور کیا جائے گا،

    تبلیغی جماعت کے ملک بھر میں کتنے اراکین قرنطینہ مراکز میں؟ 2 کی ہوئی کرونا سے موت

    کرونا وائرس، تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے ایک اور شخص کی ہوئی موت

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    تعلیمی ادارے بند، امتحانات کب ہوں گے؟ وفاقی وزیر تعلیم نے بتا دیا

    تعلیمی ادارے کب سے کھلیں گے؟ وفاقی وزیر تعلیم کا بڑا اعلان سامنے آ گیا

    مراد راس کا کہنا تھا کہ تمام اسکول انتظامیہ کی جانب سے کرونا ایس او پیز پر بہترین طریقے سے عمل کیا گیا۔ اس لیے ہم والدین سے اپیل کرتے ہیں کہ اپنے بچوں کو واپس اسکول بھیجیں۔ پچھلی دفعہ سے بھی زیادہ اس دفعہ کرونا وائرس سے متعلق رائج قوانین پر عمل کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں کرونا وائرس کی دوسری لہر اور بڑھنے کیسز پر گزشتہ سال 26 نومبر سے ملک بھر میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ قبل ازیں گزشتہ سال 23 مارچ کی پہلی بندش کے بعد تعلیمی اداروں کو گزشتہ سال 15 دسمبر سے مرحلہ وار کھولا گیا تھا۔

  • فردوس عاشق اعوان کے بیان حلفی میں عدلیہ کو تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی، چیف جسٹس

    فردوس عاشق اعوان کے بیان حلفی میں عدلیہ کو تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی، چیف جسٹس

    فردوس عاشق اعوان کے بیان حلفی میں عدلیہ کو تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی، چیف جسٹس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سول جج سرگودھا اور اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا کے درمیان تنازعہ لاہور ہائی کورٹ میں شہری کی درخواست پر سماعت ہوئی،

    عدالت نے سماعت 27 جنوری تک ملتوی کر دی ،عدالت میں فردوس عاشق اعوان سے انکی پریس کانفرنس کی بابت بیان حلفی پیش کر دیا گیا ۔ ایڈشنل ایڈووکیٹ جنرل اصف بھٹی نے بیان حلفی پیش کیا۔عدالت نے اس بیان حلفی کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا ۔عدالت نے کہا کہ اس بیان حلفی میں کس کو گھوڑا اور کس کو گاڑی قرار دیا گیا ہے ۔اس بیان حلفی میں عدلیہ کی طاقت کو تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔اس بیان حلفی میں فردوس عاشق اعوان کے دستخط ہیں ۔

    عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالتیں قانون کے مطابق کام کرتی ہیں ۔بیان حلفی میں عدلیہ اور ایگزیکٹو کو مساوی قرار دیا گیا۔ کیا بیان حلفی کی زبان آزاد عدلیہ کے مطابق ہے؟ اس بیان حلفی کے مطابق حکومتوں کی خواہش ہے کہ عدلیہ کی ایگزیکٹو کے ساتھ ہم آہنگی ہو۔ ایسا ہونے سے عدلیہ حکومت کی باندی ہو جائے گی اور ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے ۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت نے قرار دیا تھا کہ فردوس عاشق اعوان کی پریس کانفرنس عدلیہ کی توہین ہے ۔عدالت نے سول جج سے جھگڑا کرنے والے اسسٹنٹ کمشنر کو ذاتی طور پر پیش ہونے کی ہدایت کر رکھی ہے عدالت نے قرار دیا تھا کہ میں نے علم ہونے پر چیف سیکرٹری کو ہدایت کی تھی کہ اگر افسر شاہی نے ہرتال کی تو قانون کے مطابق کاروائی ہوگی ۔ میں نے چیف سیکرٹری پر واضح کر دیا تھا کہ اگر سول جج قصور وار ہوا تو قانون کے مطابق کاروائی ہوگی ۔ بادی النظر میں افسر شاہی نے ہڑتال کی ان کے خلاف کاروائی نہ کی گئی کیا یہ افسر شاہی قانون سے بالاتر ہے ۔ عدالت نے قرار دیا تھا کہ فردوس عاشق اعوان کا پریس کانفرنس کے ذریعے پیغام عدلیہ کے لیے اچھا نہیں ہے ۔ اگر ثابت ہوگیا کہ افسر شاہی نے ہرتال کی تھی تو سزا دوں گا ۔ ہم عدالتوں کو تالے لگانے کی اجازت نہیں دیں گے ۔

    گزشتہ سماعت پر عدالت کے روبرو حکومت پنجاب اور پی ایم ایس ایسوسی ایشن کی طرف سے سرکاری وکیل نے تحریری جواب داخل کروا دیا تھا،سرکاری وکیل نے کہا کہ حکومت اور بیوروکریٹس عدلیہ کا بہت احترام کرتے ہیں ۔

    عدالت کے روبرو پیمرا کے وکیل برسٹر حارث عظمت نے حکومت پنجاب کی ترجمان فردوسی عاشق اعوان کی ہرتال کی بابت پریس کانفرنس کے ٹرانسکرپٹ پیش کر دیے تھے،عدالت نے قرار دیا تھا کہ اگر افسر شاہی کا ہڑتال کرنا ثابت ہوگیا تو توہین عدالت کی کارروائی کروں گا ۔

    چیف جسٹس قاسم خان نے سرادر فرحت منظور کی مفاد عامہ کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواست گزار نےکہا کہ سول جج سرگودھا محمد نعیم نے اسسٹنٹ کمشنر عمران حیدر کو ہتھکڑیاں گوا دیں ۔اسسٹنٹ کمشنر کی گرفتاری کے خلاف بیورو کریسی نے احتجاج کیا۔لاہور ہائی کورٹ نے دباو پر سول جج کا تبادلہ کر دیا۔ دباو پر سول جج کا تبادلہ کرنے سے عدلیہ کی ساکھ متاثر ہوئی ۔ بیوروکریسی کے احتجاج سے عدلیہ کی ساکھ متاثر ہوئی ۔عدالت بیوروکریٹس کے دباو پر سول جج کے تبادلہ کا نوٹس لے ۔بیوروکریسی کے خلاف احتجاج کرنے پر کاروائی کا حکم دے

  • جتنے بھی ذمہ دار ہیں،کمرہ عدالت سے سب کو گرفتار کرواؤنگا،عدالت کا برہمی کا اظہار

    جتنے بھی ذمہ دار ہیں،کمرہ عدالت سے سب کو گرفتار کرواؤنگا،عدالت کا برہمی کا اظہار

    جتنے بھی ذمہ دار ہیں،کمرہ عدالت سے سب کو گرفتار کرواؤنگا،عدالت کا برہمی کا اظہار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں متروکہ وقف املاک بورڈ کی اراضی پر پولیس کے قبضے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے توہین عدالت کی درخواست پر آئی جی پنجاب پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل جواب طلب کر لیا ۔عدالت نے متروکہ املاک وقف بورڈ کی پراپرتی کی بابت نقشہ طلب کر لیا۔

    عدالت نے کہا کہ مین نہین چاہتا کہ ایلیٹ فورس کا بنیادی دھانچہ ختم ہو جائے ۔ایلیٹ فورس پر لگائے گئے اربوں روپے بچانا چاہتا تھا ۔عدالت زمہ داروں کا تعین کرے گی۔ میں ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کرواں گا۔کمرہ عدالت سے سب کو گرفتار کرواں گا۔

    عدالت نے ایڈشنل سیکرٹری ہوم کو بھی طلب کر لیا ۔عدالت نے ڈی جی انٹی کرپشن کو بھی طلب کر لیا ۔عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس کیس کے جتنے بھی سابق آئی جی زمہ دار ہوئے سب کے خلاف مقدمہ درج کروان گا ۔ایلیٹ فورس زمین درخواستگزار کو واپس کرے،

    سرکاری وکیل نے توہین عدالت کی درخواست کی مخالفت کی ۔اور کہا کہ عدالت کے حکم کی مکمل تعمیل کی گئی ہے ،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ عدالت کے حکم کے باوجود پولیس نے قبضہ ختم نہین کیا ۔ عدالت آئی جی پنجاب پولیس کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے

    عدالت نے پولیس کے اراضی پر قبضہ کرنے پر سخت اظہار برہمی کیا تھا ،گزشتہ سماعت پر عدالت نے قرار دیا تھا کہ پولیس اقلیتوں کی اراضی پر قبضہ کرکے کیا تاثر دینا چاہتی ہے ،عدالت نے 72 کنال اراضی کا قبضہ چھڑوا کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے ،عدالت نے قبضہ ختم نہ کروانے کی صورت میں کاروائی کرنے کا حکم دے رکھا ہے

    گزشتہ سماعت پر عدالت نے گیارہ سو کنال اراضی کوڑیوں کے بھاؤ خریدنے پر تعجب کا اظہار کیا تھا ،گزشتہ سماعت پر عدالت نے آئی جی پنجاب پولیس کی رپورٹ کو تسلی بخش قرار دیا تھا ،عدالت نے پولیس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے قرار دیا تھا کہ ضرورت پڑ نے پر آئی جی پنجاب پولیس کو بھی طلب کیا جا سکتا ہے عدالت نے گذشتہ سماعت پر عملدرآمد رپورٹ طلب کی تھی ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے متروکہ وقف املاک بورڈ کی درخواست پر سماعت کی

  • پیمرا کی کارکردگی ناقص،نوٹس دیکر خاموش ہو جاتا،عدالت نے چیئرمین پیمرا کو طلب کر لیا

    پیمرا کی کارکردگی ناقص،نوٹس دیکر خاموش ہو جاتا،عدالت نے چیئرمین پیمرا کو طلب کر لیا

    پیمرا کی کارکردگی ناقص،نوٹس دیکر خاموش ہو جاتا،عدالت نے چیئرمین پیمرا کو طلب کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سول جج سرگودھا اور اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا کے درمیان تنازعہ لاہور ہائی کورٹ میں شہری کی درخواست پر سماعت ہوئی،

    عدالت نے سماعت 27 جنوری تک ملتوی کر دی ،عدالت نے چیرمین پیمرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کر لیا۔ عدالت نے چیف سیکرٹری اور متعلقہ کمشنرز اور ڈی سز کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ۔عدالت نے اس ایشو پر چلنے والی وڈیو کی نادرا سے تصدیق کروانے کی ہدایت کر دی ۔

    عدالت نے ہڑتال کرنے والے افسر شاہی کی تصاویر اور ویڈیو طلب کر لیں ۔عدالت نے کیس کے متنازعہ اسسٹنٹ کمشنر کو تحریری جواب داخل کرنے کی ہدایت کر دی ۔

    چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اب طے ہو جائے کہ عدلیہ ازاد ہے اور ایگزیکٹو کے ماتحت نہیں ،چیرمین پیمرا کو بھی علم ہو کہ عدلیہ کے خلاف باتیں کرنے پر کیا کاروائی ہو سکتی ہے ۔عدالت کو ہڑتال کرنے والے بیورو کریٹس کے بارے اگاہ نہ کیا گیا۔نہ ریکارڈ پیش کیا گیا۔عدالت نے اس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریکارڈ طلب کر لیا۔

    سرکاری وکیل نے کہا کہ کسی بیوروکریٹس نے کوئی ہرتال نہین کی۔ میڈیا نے غلط رپورٹنگ کی۔ وکیل پیمرا نے کہا کہ پیمرا نے غلط رپورٹنگ کرنے والے چینلوں کو نوٹس دیے ہیں ۔

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے کہا کہ پیمرا کی کارکردگی ناقص ہے پیمرا صرف شوکاز نوٹس دے کر خاموش ہو جاتا ہے ۔سیاسی لیڈر اور سکالر حضرات بے لاگ بولتے ہیں اور پیمرا کچھ نہیں کرتا۔ ایسے نالائق لوگ علیہ پر کمنٹس کر رہے ہیں جنکو قانون کا علم نہیں ۔اس سے بڑی ییلو صحافت کیا ہے ۔المیہ ہے کہ عدلیہ پریس کانفرنس نہیں کر سکتی ۔ پروگراموں میں بیٹھتے لوگوں کو قانون کی الف ب معلوم نہیں ہوتی اور وہ تبصرے کرتے ہیں ۔

    عدالت میں فردوس عاشق اعوان سے انکی پریس کانفرنس کی بابت بیان حلفی پیش کر دیا گیا ۔ ایڈشنل ایڈووکیٹ جنرل اصف بھٹی نے بیان حلفی پیش کیا۔عدالت نے اس بیان حلفی کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا ۔عدالت نے کہا کہ اس بیان حلفی میں کس کو گھوڑا اور کس کو گاڑی قرار دیا گیا ہے ۔اس بیان حلفی میں عدلیہ کی طاقت کو تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔اس بیان حلفی میں فردوس عاشق اعوان کے دستخط ہیں ۔عدالتیں قانون کے مطابق کام کرتی ہیں ۔بیان حلفی میں عدلیہ اور ایگزیکٹو کو مساوی قرار دیا گیا۔ کیا بیان حلفی کی زبان ازاد عدلیہ کے مطابق ہے؟ اس بیان حلفی کے مطابق حکومتوں کی خواہش ہے کہ عدلیہ کی ایگزیکٹو کے ساتھ ہم آہنگی ہو۔ ایسا ہونے سے عدلیہ حکومت کی باندی ہو جائے گی اور ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے ۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت نے قرار دیا تھا کہ فردوس عاشق اعوان کی پریس کانفرنس عدلیہ کی توہین ہے ۔عدالت نے سول جج سے جھگڑا کرنے والے اسسٹنٹ کمشنر کو ذاتی طور پر پیش ہونے کی ہدایت کر رکھی ہے عدالت نے قرار دیا تھا کہ میں نے علم ہونے پر چیف سیکرٹری کو ہدایت کی تھی کہ اگر افسر شاہی نے ہرتال کی تو قانون کے مطابق کاروائی ہوگی ۔ میں نے چیف سیکرٹری پر واضح کر دیا تھا کہ اگر سول جج قصور وار ہوا تو قانون کے مطابق کاروائی ہوگی ۔ بادی النظر میں افسر شاہی نے ہرتال کی ان کے خلاف کاروائی نہ کی گئی کیا یہ افسر شاہی قانون سے بالاتر ہے ۔ عدالت نے قرار دیا تھا کہ فردوس عاشق اعوان کا پریس کانفرنس کے ذریعے پیغام عدلیہ کے لیے اچھا نہیں ہے ۔ اگر ثابت ہوگیا کہ افسر شاہی نے ہرتال کی تھی تو سزا دوں گا ۔ ہم عدالتوں کو تالے لگانے کی اجازت نہیں دیں گے ۔

    گزشتہ سماعت پر عدالت کے روبرو حکومت پنجاب اور پی ایم ایس ایسوسی ایشن کی طرف سے سرکاری وکیل نے تحریری جواب داخل کروا دیا تھا،سرکاری وکیل نے کہا کہ حکومت اور بیوروکریٹس عدلیہ کا بہت احترام کرتے ہیں ۔

    عدالت کے روبرو پیمرا کے وکیل برسٹر حارث عظمت نے حکومت پنجاب کی ترجمان فردوسی عاشق اعوان کی ہرتال کی بابت پریس کانفرنس کے ٹرانسکرپٹ پیش کر دیے تھے،عدالت نے قرار دیا تھا کہ اگر افسر شاہی کا ہڑتال کرنا ثابت ہوگیا تو توہین عدالت کی کارروائی کروں گا ۔

    چیف جسٹس قاسم خان نے سرادر فرحت منظور کی مفاد عامہ کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواست گزار نےکہا کہ سول جج سرگودھا محمد نعیم نے اسسٹنٹ کمشنر عمران حیدر کو ہتھکڑیاں گوا دیں ۔اسسٹنٹ کمشنر کی گرفتاری کے خلاف بیورو کریسی نے احتجاج کیا۔لاہور ہائی کورٹ نے دباو پر سول جج کا تبادلہ کر دیا۔ دباو پر سول جج کا تبادلہ کرنے سے عدلیہ کی ساکھ متاثر ہوئی ۔ بیوروکریسی کے احتجاج سے عدلیہ کی ساکھ متاثر ہوئی ۔عدالت بیوروکریٹس کے دباو پر سول جج کے تبادلہ کا نوٹس لے ۔بیوروکریسی کے خلاف احتجاج کرنے پر کاروائی کا حکم دے