Baaghi TV

Category: لاہور

  • خواجہ آصف جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

    خواجہ آصف جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں اثاثہ جات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    ن لیگی رہنما خواجہ آصف کواحتساب عدالت پیش کردیا گیا،نیب تفتیشی افسرنےخواجہ آصف کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی،عدالت نے خواجہ آصف کو14روزہ جسمانی ریمانڈ پرنیب کے حوالے کردیا

    وکیل خواجہ آصف نے کہا کہ میں نے تمام ریکارڈ فراہم کیا جو مانگا دیا، عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کہاں سے ہے؟ وکیل نے جواب دیا کہ میں سیالکوٹ سے ہوں،عدالت نے کہا کہ میرے پاس جب بھی کوئی ملزم لایا جاتا ہے کہا جاتا ہے کہ جوڈیشل کر دیں، عدالت نے خواجہ آصف کو13 جنوری تک ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیاعدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار کرنے کے بعد تفتیش تو کرنے دیں،

    جج جواد الحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف یہاں تقریر کرتے تھے تو دل کرتا تھا قومی اسمبلی کا اسپیکر بن جاؤں،

    ہمیں چور کہا جاتا ہے لیکن بتایا جائے چینی مہنگی کرکے عوام کو کون لوٹ رہا ہے؟ خواجہ آصف برس پڑے

    شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم

    آٹا ،چینی بحران کے ذمہ داروں کو سزا کب ملے گی؟ حمزہ شہباز

    آٹا و چینی بحران ہماری کوتاہی، وزیراعظم نے کیا اعتراف، اور کیا بڑا اعلان

    چینی بحران رپورٹ میں کی گئی باتیں غلط، وزیراعظم کو موقف پیش کریں گے، جہانگیر ترین

    خواجہ آصف کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا ہے خواجہ آصف کے وارنٹ گرفتاری چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نےجاری کیے

  • ملک کے نامور اینکر پرسنز کو سن کر بندے کو کیا کیا یقین ہو جائے ، دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    ملک کے نامور اینکر پرسنز کو سن کر بندے کو کیا کیا یقین ہو جائے ، دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    ملک کے نامور اینکرز پرسنز کو سن کر بندے کو کیا کیا یقین ہو جائے ، دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    باغی ٹی وی رپورٹ‌کے مطابق ، سوشل میڈیا میں‌ پاکستانی کسی کی بھی کامیڈی کرنے اور اس کو مزاق کا نشانہ بنانے میں‌ ماہر ہیں. حکمران کیا سیاستدان کیا ، شوبز کے ستارے کیا ہر کسی کے متعلق عجیب و غریب اور کبھی کبھی دلچسپ باتیں کر جاتے ہیں . سوشل میڈیا پر ایسی ہی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں‌ پاکستان کے اینکر پرسن کی خوب کامیڈی بنائی گئے ہے اور ان کے مخصوص فیلڈز روپورٹنگ کو لے کے کر مذاہیہ مواد پیش کیا گیا ہے .
    ایک خاتون نے پاکستان کے معروف اینکر پرسن کے متعلق دلچسپ ویڈیو بناتے ہوئے کہا ہے کہ بندہ اگر ایک گھنٹہ مسلسل شاہد مسعود کو سن لے جو کہ ناممکن ہے تو اس کو پختہ یقین ہو جائے گا کہ اگلے چار گھنٹے میں‌ قیامت آ جائے گی ، اسی طرح ان کا کہنا تھا بندہ اگر ارشاد بھٹی کو آدھا گھنٹہ جھیلنے کی کوشش کر ہی لے تو اس کو یقین آ جائے گا گھر کے سودے کی چار پانچ پرچیاں ارشاد بھٹی کی جیب میں‌ رہتی ہیں. جس کو وہ سبق کی طرح ٹی وی سناتے رہتے ہیں. حسن نثار کے بارے کہنا تھا کہ اگر بندہ حسن نثار کو پندرہ منٹ سن لے تو ایسا لگے گا کہ وہ ٹی وی سکرین سے باہر نکل کر اس کے گریبان سے پکڑ کر اس سے ادھار مانگ لے گا.


    سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان کے بارے میں‌ خاتون نے کہا کہ بندہ اگر مبشر لقمان کے انکشافات کچھ دیر کے لیے سن لے تو اسے یقین ہو جائےگا کہ ناگا ساکی اور ہیرو شیما پر ایٹمی حملہ ن لیگ نے ہی کروایا تھا . اس کا مزید کہنا تھا کہ بندہ اگر حامد میر کو پندرہ منٹ تک سن لے اس کو یقین ہو جائے گا ملک کی خفیہ ایجنسیاں حامد میر کو عنقریب نامعلوم مقام پر منتقل کردیں گی. ارشد شریف بارے کہا کہ بندہ اگر پندرہ منٹ ارشد شریف کو سن لے تو اس کو یقین ہو جائے گا کہ اٹھارویں ترمیم کو ختم کرنا انتہائی ضروی ہے ورنہ اسلام کو شدید خطرہ ہے.
    اوریا مقبول جان کے بارے میں‌اس کا کہنا تھا کہ بندہ اوریا مقبول کو چند ہی منٹ سن لے گو اس کویقین ہوجائے گا کہ پاکستان کی سب خاتون ملک میں‌ فحاشی کی ذمہ دار ہیں‌اور ان کوڑے لگنے چاہیں. جاوید چوہدری بارے اس کا کہنا تھا کہ بندہ اگر جاوید چوہدری کو چند ہی منٹ‌سن لے اور مجھ سے مزید سنا نہیں‌جاتا تو اس کو یقین ہو جائے گا کہ گوتم بدھ ، خلیل جبران اور رازی جاوید چوہدری کے کلاس فیلو تھے اور وہ ان سب کے مانیٹر تھے .

  • جماعت اسلامی کا وزیراعظم کی رہائشگاہ کے سامنے کوڑا پھینکنے کا اعلان

    جماعت اسلامی کا وزیراعظم کی رہائشگاہ کے سامنے کوڑا پھینکنے کا اعلان

    جماعت اسلامی کا وزیراعظم کی رہائشگاہ کے سامنے کوڑا پھینکنے کا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی نے لاہور کی صفائی نہ ہونے پر بڑا ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے

    جماعت اسلامی کے رہنما ذکر اللہ مجاہد نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگر دس جنوری تک لاہور کا کوڑا نہ اٹھایا گیا تو جماعت اسلامی لاہور کا کوڑا اکٹھا کر کے لاہور میں زمان پارک، اسلام آباد میں بنی گالہ اور وزیراعظم ہاؤس کے باہر کوڑے کے ڈھیر لگائیں گے

    باغی ٹی وی کے رپورٹر فائز چغتائی کے مطابق لٹن روڈ مرکز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنما ذکراللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ صوبائی دارلحکومت باغوں کے شہر کو گندگی کا ڈھیر نہیں بننے دیں گے،تخت لاہور کی کرہشن اور بزدار سرکار کی نااہلی نے شہر لاہور کو مسائلستان بنا دیا ہے

    ذکرا للہ مجاہد کا مزید کہنا تھا کہ اربوں روپے کے بجٹ کے باوجود شہر کی صفائی نہیں ہو رہی،گلی محلوں، بازاروں میں گندگی کے ڈھیر ہیں، حکومت کو چاہئے کہ وہ کام کرے ورنہ ہم کریں گے اور دس جنوری تک اگر کو ڑا نہ اٹھایا گیا شہر کی صفائی نہ کی گئی تو زمان پارک وزیراعظم عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر کوڑے کے ڈھیر لگائیں گے اور کوڑے کے ٹرک وزیراعظم ہاؤس بھی بھجوائیں گے.

    واضح رہے کہ لاہور میں صفائی ستھرائی کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے، شہر میں کوڑے کے ڈھیر لگ گئے لاہور کے علاقوں گڑھی شاہو ،دھرم پورہ، اسلام پورہ، گلبرگ، گلشن راوی،ساندہ،ٹھوکر نیاز بیگ اور اندرون شہر سمیت بہت سے علاقوں میں کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں، بدبو کے باعث مقامی رہائشیوں اور راہگیروں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    لاہور شہر کی مرکزی سڑکوں، چوراہوں اور گلی محلوں میں جا بجا گندگی کے ڈھیر لگے ہیں۔ کچھ علاقوں میں کوڑے دان کچرے سے بھرے ہوئے ہیں اور کوڑے دانوں کے ارد گرد بھی کچرے کا ڈھیر پھیلا ہوا ہے۔

    رواں ماہ 18 دسمبر کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صفائی نہ ہونے پر نوٹس لیا تھا،وزیراعلیٰ عثمان بزدار صفائی کی غیرتسلی بخش صورتحال پر برہم ہوئے اور وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں صفائی کے ناقص انتظامات پر نوٹس لیا،وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ افسران اپنی نگرانی میں کوڑا کرکٹ اٹھا کر رپورٹ پیش کریں، لاہور پاکستان کا دل ہے اور دل ہمیشہ صاف رہنا چاہیئے، صفائی کے انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،

    وزیراعلیٰ پنجاب کے نوٹس لینے کے بعد سے لاہور کو مزید گندہ کر دیا گیا، وزیراعلیٰ کے نوٹس پر کسی کا اثر نہیں ہوا اور لاہور کو گندگی کا ڈھیر بنا دیا گیا

  • خواجہ آصف کی گرفتاری،لائحہ عمل طے کرنیکے لئے ن لیگ کا ہنگامی اجلاس طلب

    خواجہ آصف کی گرفتاری،لائحہ عمل طے کرنیکے لئے ن لیگ کا ہنگامی اجلاس طلب

    خواجہ آصف کی گرفتاری،لائحہ عمل طے کرنیکے لئے ن لیگ کا ہنگامی اجلاس طلب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خواجہ آصف کی گرفتاری،مسلم لیگ ن پنجاب نے کل ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

    مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کی زیر صدارت اجلاس کل ساڑھے 11 بجے ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہوگا،اجلاس میں خواجہ آصف کی گرفتاری کے بعد نیب کی مذید کارروائیوں سے متعلق بات ہوگی،اجلاس میں پنجاب احتجاجی ریلیوں کے حوالے سے رہنماؤں کو ذمہ داریاں سونپی جائیں گی

    اجلاس میں استعفوں کے حوالے سے کل کی ڈیڈ لائن پر ارکان سے مشاورت کی جائے گی،اجلاس میں حکومت مخالف تحریک کی کامیابی کے لیے مختلف تجاویز بھی تیار کی جائیں گی

    مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ نیب کی انتقامی کارروائیوں کے خوف سے کل ایک بیوروکریٹ نے خودکشی کی،پی ڈی ایم کو کمزور کرنے کیلئے حکومتی ٹولہ سازشی پلان تیار کررہا ہے،عمران خان خواجہ آصف کو گرفتار کرکے سمجھتے ہیں ن لیگ توڑ دیں گے،مسلم لیگ ن کا ہر رکن نوازشریف کا سپاہی ہے اور مرتے دم تک رہیگا،

    خواجہ محمد آصف کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے روبرو پیش کردیا گیا وکیل خواجہ آصف نے کہا کہ گراؤنڈ آف اریسٹ ہمیں ابھی تک نہیں ملے،نیب نے خواجہ آصف کے 2 روزہ راہداری ریمانڈ کی استدعا کی، جس پر خواجہ آصف کے وکیل نے کہا کہ لاہور جانے میں 4 گھنٹے لگتے ہیں اور یہ دو روز کا ریمانڈ مانگ رہے ہیں

    ہمیں چور کہا جاتا ہے لیکن بتایا جائے چینی مہنگی کرکے عوام کو کون لوٹ رہا ہے؟ خواجہ آصف برس پڑے

    شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم

    آٹا ،چینی بحران کے ذمہ داروں کو سزا کب ملے گی؟ حمزہ شہباز

    آٹا و چینی بحران ہماری کوتاہی، وزیراعظم نے کیا اعتراف، اور کیا بڑا اعلان

    چینی بحران رپورٹ میں کی گئی باتیں غلط، وزیراعظم کو موقف پیش کریں گے، جہانگیر ترین

    احتساب عدالت نے نیب کو حکم دیا کہ انہیں گراؤنڈ آف اریسٹ دے دیں،آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کا ایک دن کا راہداری ریمانڈ منظور کر لیا گیا، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب کو ہدایت کی کہ خواجہ آصف کو آج ہی لاہور منتقل کیا جائے،ممکن ہو تو آج ورنہ کل لازمی لاہور کی متعلقہ عدالت میں پیش کریں،

    خواجہ آصف کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا ہے خواجہ آصف کے وارنٹ گرفتاری چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نےجاری کیے

  • کرونا کی دوسری لہر، پنجاب میں قیدیوں کی سن لی گئی ،کتنے قیدی رہا؟

    کرونا کی دوسری لہر، پنجاب میں قیدیوں کی سن لی گئی ،کتنے قیدی رہا؟

    کرونا کی دوسری لہر، پنجاب میں قیدیوں کی سن لی گئی ،کتنے قیدی رہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیشن جج نے لاہور کی کیمپ جیل میں قید 32 ملزمان کو رہا کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے

    لاہور،جیلوں میں کورونا پھیلنے کے خدشہ کے پیش نظر ملزمان کو ذاتی مچلکوں پر رہا کر دیا گیا،لاہور ہائی کورٹ نے بھی جیلوں میں رش کم کرنے کے لیے ملزمان رہا کرنے کے احکامات جاری کیے

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    محبت کا ڈرامہ رچا کر لڑکی کی غیر اخلاقی تصاویر بنا کر بلیک میل کرنیوالا گرفتار

    جیل حکام خواتین قیدیوں کی عزتیں تارتارکرتے ہیں، پیدا ہونے والے بچوں کوقتل کردیا جاتا ہے،لاہورجیل سے خاتون قیدی کی ویڈیووائرل

    جیلوں میں قید خواتین کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے سفارشات پر مبنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش

    کیمپ جیل لاہور سے رہا ملزمان کو14 روز کے لیے ان کے گھروں میں قرنطینہ کیا جائے گا،جیل سے رہا ہونے والے ملزمان کی فہرستیں ڈی آئی جی پولیس لاہور کو بھجوا دی گئیں

    عدالت نے حکم دیا کہ پولیس رہا ہونے والے ملزمان پر نظر رکھے گی،

     

    جعلی قیدی بن کر جیل میں 3 سال گزارنے والا قیدی عدالت میں پیش

  • احتساب عدالت نے نواز شریف سمیت کتنے ملزمان کو رواں برس اشتہاری قرار دیا؟

    احتساب عدالت نے نواز شریف سمیت کتنے ملزمان کو رواں برس اشتہاری قرار دیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت لاہور کی رواں برس کی کارکردگی سامنے آ گئی

    احتساب عدالت لاہور نے رواں سال 24 ملزمان کو اشتہاری قرار دیا،عدالت نے نوازشریف،شہباز شریف ،نصرت شہباز،رابعہ عمران اور سلیمان شہباز کو اشتہاری قرار دیا

    احتساب عدالت لاہور نے اشتہاری ملزمان کا ریکارڈ ہائیکورٹ اور نیب آفس ارسال کردیا،عدالتوں نے مختلف کیسز میں پیش نہ ہونے پر ملزمان کو اشتہاری قرار دیا،عدالت نے دیگر مقدمات میں 18 ملزمان کو اشتہاری قرار دیا،احتساب عدالت کے جج اسد علی نے 4 ملزمان کو اشتہاری قرار دیا

    احتساب عدالت کے جج اکمل خان نے6 ملزمان کو اشتہاری قرار دیا،احتساب عدالت کے جج شیخ سجاد نے 2 ملزمان کو اشتہاری قرار دیا.

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما نواز شریف لندن علاج کے لئے گئے ہیں تا ہم ابھی تک واپس نہیں آئے، نواز شریف لندن میں بیٹھ کر اداروں پر تنقید کر رہے ہیں اور پی ڈی ایم کے پاکستان میں ہونے والے جلسوں سے خطاب کر رہے ہیں تا ہم پاکستان واپس نہیں آ رہے

  • مردہ مرغیوں‌سے بھرا ٹرک اہل علاقہ کے لیے عذاب بن گیا

    مردہ مرغیوں‌سے بھرا ٹرک اہل علاقہ کے لیے عذاب بن گیا

    مردہ مرغیوں‌سے بھرا ٹرک اہل علاقہ کے لیے عذاب بن گیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق تین دن قبل ڈولفن پولیس کی طرف سے پکڑا جانے والا دس من مردہ مرغیوں کا ٹرک تاحال نشتر کالونی تھانے کے سامنے بدبو اور تعفن پھیلا رہا ہے، کرونا تو قابو ہو نہیں رہا،کیا پولیس لاہور میں برڈ فلو کی نرسری تیار کر رہی ہے .

    تفصیلات کے مطابق تھانہ نشتر میں پولیس کی جانب سے مردہ مرغیوں کا ٹرک علاقے میں ایک عذاب کی شکل اختیار کر گیا ہے . جس میں‌ دس من مردہ مرغیاں لادی گئی ہیں. ڈولفن پولیس نے مرغیوں سے بھرا ٹرک روکا تو انکشاف ہوا کہ لاہوریوں کو مردہ مرغیاں کھلانے کا پورا بندوبست کیا جارہا ہے. اس سلسلے میں‌ اس ٹرک کو پولیس نے اپنی تحویل میں‌تو لے لیا لیکن تین دنگزر جانے کے بعد یہ ٹرک اپنے تمام تر تعفن اور بدبو کے باوجود اہل علاقہ کے لیے عذاب بنا ہوا ہے.


    اہل علاقہ اس سلسلے میں ان بدبو دار مرغیوں‌ کی وجہ سے جہاں‌تعفن کا شکار ہیں. وہاں ان میں‌ خوف و ہراس بھی پایا جاتا ہے. کہ کہیں یہ کورونا کے بعد کسی اور بیماری جیسے برڈ فلو یا دیگر بیماریوں‌ کا سبب نہ بن جائے لیکن اس تمام تر دقت اور کوفت کے باوجود انتظامیہ نے اس ٹرک کو وہاں‌سے ہٹانے کا کوئی بندو بست نہیں کیا ہے. اس سلسلے میں‌جب متعلقہ تھانہ فون کیا گیا تو ان کی طرف سے کوئی جواب نہیں‌ملا .

  • اینٹی پاکستان وائسز #AntiPakistanVoices  ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ،صارفین پھٹ پڑے

    اینٹی پاکستان وائسز #AntiPakistanVoices ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ،صارفین پھٹ پڑے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے پر پاکستانی صارفین سوشل میڈیا پر پھٹ پڑے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سوشل میڈیا صارفین نے ٹویٹ کرتے ہوئے آدھے گھنٹے میں اینٹی پاکستان وائسز #AntiPakistanVoices ٹرینڈ ٹاپ پر لا دیا،

    صارفین نے پاکستان کے خلاف بولنے والوں کو اپنی ٹویٹس میں بے نقاب کیا،ٹویٹر پر صارفین نے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والے بھارتی اداروں سمیت پاکستان میں موجود بھارتی اور ملک دشمن ایجنٹوں کو بھی بے نقاب کیا

    https://twitter.com/_shifa_fatimaa/status/1343823365413466112

    https://twitter.com/abroofatima12/status/1343823167748505600

    https://twitter.com/Whodis_92/status/1343823164455981056

    ٹویٹر پر صارفین نے بھارتی اداروں، این جی اوز اور میڈیا کو بھی بے نقاب کیا جو پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ سے باز نہیں آتے،‌صارفین نے اس حوالہ سے ویڈیو اور تصاویر بھی شیئر کیں،

    ایک صارف کا کہنا تھا کہ کرانیکل کے ذریعہ شائع ہونے والے مضامین کو "اہم میڈیا کوریج” حاصل ہونے کے بعد، ایک بھارتی پریس ایجنسی ، اے این آئی کے بعد ، انھوں نے "آزاد میڈیا ای یو کرونیکل” کے حقیقی مضامین کی حیثیت سے اپنے مضامین اور اختیاری ایڈیشن کی دوبارہ اشاعت کی۔

    https://twitter.com/1r1_11/status/1343823155861860353

    https://twitter.com/realJunaidHassn/status/1343823118058610688

    https://twitter.com/Aalamabbasi5/status/1343822839846211584

    ایک صارف کا کہنا تھا کہ انڈیا نے دنیا نے بہت سی جعلی این جی اوز اور سوشل میڈیا نیٹ ورک بنا رکھے تھے۔ جو پچھلے 15 سالوں سے دنیا میں دہشتگردی پھیلانے اور فیک پروپیگنڈا کرنے میں مصروف تھے۔جو دنیا میں انڈیا کی انتہائی گری ہوئی گھٹیا حرکت تھی۔

  • فردوس عاشق اعوان کیلئے بڑی مشکل،عدالت کے سخت ریمارکس

    فردوس عاشق اعوان کیلئے بڑی مشکل،عدالت کے سخت ریمارکس

    فردوس عاشق اعوان کیلئے بڑی مشکل،عدالت کے سخت ریمارکس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سول جج سرگودھا اور اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا کے درمیان تنازعہ ۔لاہور ہائی کورٹ میں شہری کی درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے سماعت جنوری کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کر دی ،عدالت نے فردوس عاشق اعوان سے انکی پریس کانفرنس کی بابت بیان حلفی پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔

    دوران سماعت چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بادی النظر میں فردوس عاشق اعوان کی پریس کانفرنس عدلیہ کی توہین ہے ۔عدالت نے سول جج سے جھگڑا کرنے والے اسسٹنٹ کمشنر کو ذاتی طور پر پیش ہونے کی ہدایت کر دی ۔

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میں نے علم ہونے پر چیف سیکرٹری کو ہدایت کی تھی کہ اگر افسر شاہی نے ہڑتال کی تو قانون کے مطابق کاروائی ہوگی ۔میں نے چیف سیکرٹری پر واضح کر دیا تھا کہ اگر سول جج قصور وار ہوا تو قانون کے مطابق کاروائی ہوگی ۔بادی النظر میں افسر شاہی نے ہڑتال کی ان کے خلاف کاروائی نہ کی گئی کیا یہ افسر شاہی قانون سے بالاتر ہے ۔

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ فردوس عاشق اعوان کا پریس کانفرنس کے ذریعے پیغام عدلیہ کے لیے اچھا نہیں ہے ۔اگر ثابت ہوگیا کہ افسر شاہی نے ہرتال کی تھی تو سزا دوں گا ۔ہم عدالتوں کو تالے لگانے کی اجازت نہیں دیں گے ۔

    عدالت کے روبرو حکومت پنجاب اور پی ایم ایس ایسوسی ایشن کی طرف سے سرکاری وکیل نے تحریری جواب داخل کروا دیا ۔ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت میں کہا کہ کوئی سرکاری افسر ہڑتال پر نہیں گیا۔نہ ہی کسی نے ہڑتال کی۔حکومت اور بیوروکریٹس عدلیہ کا بہت احترام کرتے ہیں ۔

    عدالت کے روبرو پیمرا کے وکیل برسٹر حارث عظمت نے حکومت پنجاب کی ترجمان فردوس عاشق اعوان کی ہرتال کی بابت پریس کانفرنس کے ٹرانسکرپٹ پیش کر دیے ،

    عدالت نے درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب سے ہرتال کرنے والے افس شاہی کا 7 روزہ ریکارڈ طلب کر رکھا تھا ،عدالت نے ہڑتال کرنے والے اور دفتر میں پیش ہونے والے سرکاری افسروں کا ریکارڈ طلب کر رکھا ہے ،عدالت نے پیمرا سے بھی ہرتال کرنے والے بیورو کریتس کا ریکارڈ طلب کر رکھا ہے

    عدالت نے قرار دیا تھا کہ اگر افسر شاہی کا ہڑتال کرنا ثابت ہوگیا تو توہین عدالت کی کارروائی کروں گا ۔عدالت نے مشیر اعلی فردوس عاشق اعوان سے بھی انکی پریس کانفرنس کی بابت ہرتال کرنے والے افسرون کا ریکارڈ طلب کر رکھا ہے

    چیف جسٹس قاسم خان نے سرادر فرحت منظور کی مفاد عامہ کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواست گزار نے درخواست میں کہا کہ سول جج سرگودھا محمد نعیم نے اسسٹنٹ کمشنر عمران حیدر کو ہتھکڑیاں لگوا دیں ۔اسسٹنٹ کمشنر کی گرفتاری کے خلاف بیورو کریسی نے احتجاج کیا۔ لاہور ہائی کورٹ نے دباو پر سول جج کا تبادلہ کر دیا۔ دباو پر سول جج کا تبادلہ کرنے سے عدلیہ کی ساکھ متاثر ہوئی ۔بیوروکریسی کے احتجاج سے عدلیہ کی ساکھ متاثر ہوئی ،عدالت بیوروکریٹس کے دباو پر سول جج کے تبادلہ کا نوٹس لے ۔بیوروکریسی کے خلاف اججتجاج کرنے پر کاروائی کا حکم دے

  • ایک روایت  اسلام آباد سے آئی ہے کہ جرمانہ لگا کہ گھر ریگولرائز کرنا ہے،عدالت کے ریمارکس

    ایک روایت اسلام آباد سے آئی ہے کہ جرمانہ لگا کہ گھر ریگولرائز کرنا ہے،عدالت کے ریمارکس

    ایک روایت اسلام آباد سے آئی ہے کہ جرمانہ لگا کہ گھر ریگولرائز کرنا ہے،عدالت کے ریمارکس
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں گرین ایریاز مین ہاؤسنگ سوسائٹیز کی تعمیر کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی

    چیف جسٹس نے ایل ڈی اے سے گرین ایریاز پر بننے والی ہاوسنگ سوسائٹیز کی مکمل مفصل رپورٹ طلب کر لی ، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں بنائے گئے گھروں کا کیا کرنا ہے ایل ڈی اے بتائے ۔ ایک روایت تو اسلام آباد سے آئی ہے کہ جرمانہ لگا کہ گھر ریگولرائز کرنا ہے ۔

    وکیل ایل ڈی اے نے عدالت میں کہا کہ لاہور ڈویژن میں سینکڑوں ہاؤسنگ سوسائٹیز گرین ایریاز پر بنی ہیں ۔ایل ڈی اے نے گرین ایریاز پر ہاوسنگ سوسائٹی بنانے کی کبھی اجازت نہیں دی ۔کئی ہاوسنگ سوسائٹی ایگریکلچر زون میں ہیں ۔لاہور میں 64 ہاؤسنگ سوسائٹیز گرین ایریاز میں ہیں ۔ ہم عوام کو آگاہی دیتے ہیں پلاٹ کی فائل نہ خریدیں بلکہ پلاٹ کا قبضہ لیں ۔

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لاکھوں پلاٹ گرین ایریاز پر بنے ہیں آپ نے انکے خلاف کیا کاروائی کی ہے ۔ایل ڈی اے کا ایک صوبے سے زیادہ شاید بجٹ ہے پھر ایل ڈی اے کر کیا رہا ہے ۔

    وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ایل ڈی اے میں موجود لوگ یہ سارا غیر قانونی کام کرواتے ہیں۔ ایل ڈی اے میں سالوں سے لوگ بیٹھے ہیں اور یہ کام کروا رہے ہیں ۔سیاسی لوگوں کے عزیز ایل ڈی اے میں بیٹھے ہوئے ہیں ۔

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ خوراک ،سبزیاں، باغات لگنے والوں جگہوں کو ہاوسنگ سوسائٹیز میں تبدیل کر دیا گیا ہے ۔لاہور شہر کے لوگوں کو زندگی دینا چاہتا ہوں ۔آئین و قانون کے تحت صاف ستھری فضا میں سانس لینا ہر شہری کا بنیادی حق ہے ۔باغوں کے شہر کو بحال کرنا چاہتا ہوں،پندرہ بیس سال سے خرابی چل رہی ہے ۔وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جو اپنے کل کی فکر کرتی ہیں ۔