Baaghi TV

Category: لاہور

  • رزقِ حلال کما کر لانے والے بے قصور طالب علم کے قتل کا کون زمہ دار ہے؟ مریم نواز

    رزقِ حلال کما کر لانے والے بے قصور طالب علم کے قتل کا کون زمہ دار ہے؟ مریم نواز

    رزقِ حلال کما کر لانے والے بے قصور طالب علم کے قتل کا کون زمہ دار ہے؟ مریم نواز

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں پولیس کی فائرنگ سے 21 سالہ جوان اسامہ ستی جاں بحق ہو گیا ہے

    پولیس نے دعویٰ کیا کہ اسامہ ستی کی گاڑی کو روکا نہ رکنے پر گولیاں چلائیں تا ہم اسامہ کے والد نے پولیس کو دی گئی درخواست میں کہا ہے کہ پولیس نے فرنٹ سے گولیاں ماریں

    اسامہ ستی کے پولیس کے ہاتھوں قتل پر مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز بھی میدان میں آ گئیں، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ راتوں کو محنت مزدوری کرکے اپنے گھر والوں کے لیے رزقِ حلال کما کر لانے والے اس بے قصور طالب علم کے قتل کا کون زمہ دار ہے؟

    مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ انسانی جان کی حرمت جس طرح پچھلے ڈھائی سال میں پامال ہوئی ہے، اسکی مثال نہیں ملتی۔اس سے زیادہ بے حس حکومت پاکستان نے آج تک نہیں دیکھی

    وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اسلام آبا د میں فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لے لیا گیا,شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پولیس میں کالی بھیڑیوں کو معاف نہیں کیا جائے گا،کالی بھیڑیں پولیس میں بدنامی کا باعث بن رہے ہیں ،اہلکاروں کی گرفتاریاں ہوئی ہیں ،سخت سے سخت سزا دی جائے گی،

    دوسری جانب اے ٹی ایس پولیس کی فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کا معاملہ،جاں بحق نوجوان کے والد نے تھانہ رمنا پولیس کو درخواست جمع کرادی

    درخواست گزار نے کہا کہ بیٹا رات 2 بجے دوست کو یونیورسٹی چھوڑنے گیا،بیٹے سے پولیس اہلکاروں کا جھگڑا ہوا تھا ،انہوں نے دھمکی دی کہ مزہ چکھائیں گے،میرے بیٹے نے پولیس اہلکاروں کا مجھ سے ذکر کیا تھا،

    پولیس کے ہاتھوں قتل طالب علم کے لواحقین کا لاش کے ہمراہ دھرنا دینے کا فیصلہ

    گزشتہ رات پولیس اہلکاروں نے میرے بیٹے کی گاڑی کا پیچھا کیا، 5 پولیس ا ہلکاروں نے میرے بیٹے کو جان سے مار دیا، ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا جائے،

    واضح رہے کہ اسامہ ندیم ستی کو کل رات اسلام آباد پولیس کے کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے 22 گولیاں مار کر شہید کر دیا،

    پولیس فائرنگ سے جاں بحق اسامہ سٹی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آ گئی،کتنی گولیاں لگیں؟

  • استعفوں کی مہلت دے دی،اسرائیل نا منظور ریلی بھی نکالیں گے،مولانا فضل الرحمان

    استعفوں کی مہلت دے دی،اسرائیل نا منظور ریلی بھی نکالیں گے،مولانا فضل الرحمان

    استعفوں کی مہلت دے دی،اسرائیل نا منظور ریلی بھی نکالیں گے،مولانا فضل الرحمان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ نوازشریف طبی بنیاد پربیرون ملک گئے ،ہرجماعت میں ایک رضاکارتنظیم ہوتی ہے،

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ 21جنوری کو ہم کراچی میں اسرائیل نامنظور ریلی نکالیں گے،قانون سب کے لیے برابر ہوتا ہے،ہم تو عوام کیساتھ مل کر حکومت کا خاتمہ کررہےہیں،ہم فلسطینیوں کی آواز بنیں گے،

    مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ ہم سب اعتماد کیساتھ مل کرچل رہے ہیں،سب پارٹیاں اکٹھی ہیں،31جنوری تک ہم استعفوں کے لیے مہلت دے رہے ہیں،استعفوں کے بعد لانگ مارچ ہوگا،نیب ادارہ نہیں انتقامی ادارہ ہے،جعلی حکومت سے ہم مذاکرات نہیں کرسکتے،

    مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ غداری کا مقدمہ اگر کریں گے تو 72 گھنٹوں میں آپ کی حکومت نہیں رہے گی ،میری جماعت میں ٹوٹ پھوٹ نہیں کانٹھ چانٹھ کا عمل شروع ہوا ہے،تحفظ فراہم کرنے وا لے قانون کا احترام کریں گے، 5 فروری کوکشمیریوں کے ساتھ یوم یکجہتی منائیں گے،ہم کشمیرفروشوں کے خلاف آواز اٹھائیں گے

    مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ آخر کب تک ایسا چلے گا کہ ہم پر ایک کٹھ پتلی لا کر بٹھا دیا جائے اور ہم اسکو نشانہ بناتے رہے اب ہمیں کٹھ پتلی کے پشت پناہی کرنے والوں کو بھی عوام کے سامنے لانا ہے، یہ ہمارے لئے باعث شرم ہے کہ ہیلری ڈیپ سٹیٹ کی بات کرے اور مثال پاکستان کی پیش کرے.

  • بلین ٹری منصوبہ ناکام بنانے میں پی ایچ اے ملوث،لاہور میں درخت لگانے کی بجائے کاٹنے لگے

    بلین ٹری منصوبہ ناکام بنانے میں پی ایچ اے ملوث،لاہور میں درخت لگانے کی بجائے کاٹنے لگے

    بلین ٹری منصوبہ ناکام بنانے میں پی ایچ اے ملوث،لاہور میں درخت لگانے کی بجائے کاٹنے لگے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کا بلین ٹری منصوبے کا خواب ، پی ایچ اے نے ہوا میں اڑا دیا، پی ایچ اے نے درخت لگاؤ ،ماحول بچاؤ مہم کا جنازہ نکال دیا ہے

    نئے درخت نہ لگے بلکہ پرانے درختوں کا خاتمہ شروع کر دیا ہے،لاہور شہر میں درختوں کا قتل عام جاری ہے، مسلم ٹاؤن بلاک اور جو ہر ٹاؤن میں شیشم اور سفیدے کے درخت کاٹ دیئے گئے ہیں، حکومت کی جانب سے درخت لگاؤ پالیسی ہوا میں اڑا دی گئی

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں پی ایچ اے درخت لگانے کا دعویٰ کرتی ہے دوسری جانب مسلسل درخت کاٹے جا رہے ہیں، پرائیویٹ لوگوں کے ساتھ ملکر درخت کاٹے جا رہے ہیں

    ڈی جی پی ایچ اے کا کہنا ہے کہ درخت کاٹنے کی اجازت نہیں دی گئی اس پر تین رکنی انکوائری کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو تحقیقات کرے گی.

    ہاؤسنگ سوسائٹیز میں لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے، سپریم کورٹ نے دی حکومت کو مہلت

    فلمسٹار لکی علی کا فراڈ ہاوسنگ سوسائٹیوں سے عوام کو چونا لگانے کا اعتراف،نیب نے کی ریکارڈ ریکوری

    وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے اسلام آباد میں پراپرٹی کا کام شروع کئے جانے کا انکشاف

    وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر اربوں کا فراڈ

    آئی بی کی ہاوسنگ اسکیم کے فراڈ پر پوسٹ لکھنے پر صحافی کا 15 سالہ پرانا فیس بک اکاؤنٹ ہیک

    وزیراعظم عمران خان کا کہ ہم پرملک کودرپیش ماحولیاتی صورتحال بہترکرنے کی ذمے داری ہے ،جو بھی حکمران آیا اس نے5سال کا ہی سوچا، سردیوں میں لاہورمیں آلودگی خطرے کی حد سے بڑھ جاتی ہے ، غیر ملکی این جی اوز نے ہمارے بلین ٹری سونامی پروگرام کی تصدیق کی،کے پی میں 1 ارب درخت کا منصوبہ بنایا توہمارامذاق اڑایا گیا ،سرسبزعلاقوں میں درخت کاٹ کرعمارتیں بنائی گئیں ،ٹمبرمافیا سے مقابلے میں فارسٹ گارڈزکی شہادتیں بھی ہوئیں،ماضی میں حکومتوں نے سیاسی فوائد کیلئے جنگلات کی زمین لیزپردی،برآمدات بڑھائے بغیرپاکستان میں دولت نہیں بڑھ سکتی،برآمدات بڑھانے کیلئے کوالٹی کنٹرول کی ضرورت ہے،کوہ سلیمان کاعلاقہ زیتون کی پیداوارکے لیے بہترین ہے ملک میں زیتون کی پیداواربڑھا رخوردنی تیل کی درآمد پراخراجات کم کرسکتے ہیں،

    یہ کام کئے بغیرپاکستان میں دولت نہیں بڑھ سکتی،وزیراعظم کا بلین ٹری ہنی پروگرام سے خطاب

  • دھند کی وجہ سے پروازوں میں تاخیر، پی آئی اے حکام کی لاپرواہی بھی سامنے آ گئی

    دھند کی وجہ سے پروازوں میں تاخیر، پی آئی اے حکام کی لاپرواہی بھی سامنے آ گئی

    دھند کی وجہ سے پروازوں میں تاخیر، پی آئی اے حکام کی لاپرواہی بھی سامنے آ گئی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے نے مسافروں کو ایک بار پھر ذلیل کرنا شروع کر دیا

    لاہور ایئر پورٹ پر دھند کی وجہ سے بیرون ممالک سے آنے والی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں تا ہم پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے نے کسی مسافر کو پرواز کے لیٹ ہونے سے آگاہ نہیں کیا

    لاہو رائیر پورٹ پراندرون و بیرون ملک جانے والی 13 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں،دھند کی شدت کے باعث لاہور آنے والی 12 پروازیں تاخیر کا شکار اور ایک منسوخ ہو گئی ہے،شارجہ، استنبول، ابوظہبی، دوحا، جدہ، لندن اور ٹورنٹو سے آنے والی پروازیں نہ اتر سکیں

    ابوظہبی سے آنے والی پرواز کو اسلام آباد اتار لیا گیا،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ اور اس کے اطراف حد نگاہ 20 میٹر تک رہ گئی ہے

    لاہور ایئر پورٹ پر شدید دھند کے باعث پروازوں میں تاخیر ہو رہی ہے تا ہم پی آئی اے کا رویہ انتہائی غیر مناسب ہے، پروازوں کے لیٹ ہونے پر مسافروں کو آگاہ نہیں کیا جا رہا،

    پاکستان آنے کے لئے شہری بیرون ممالک سے ایئرپورٹ پر پہنچ چکے ہیں تا ہم ایئر پورٹ پر پی آئی اے کی جانب سے کوئی عملہ موجود نہیں جو مسافروں کو آگاہ کر سکے کہ پرواز لیٹ ہے،مسافرہوٹل چھوڑ کر ایئر پورٹ پر پہنچ چکے ہیں اور انہیں کوئی بتانے والا نہیں

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ ہم نے بھی سفر کرنا ہے اور ہمیں کوئی آگاہی نہیں دی گئی کہ پروازیں لیٹ ہیں، مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ پچھلے ہفتے جب ہم لاہور سے آرہے تھے تو ہمیں روانگی سے ایک گھنٹہ پہلے بتایا گیا تھا کہ پرواز میں تاخیر ہے ،پی آئی اے کی جانب سے اس طرح بتانے سے مسافروں کو اذیت ہوتی ہے ، ایک گھنٹہ پہلے تو مسافر ایئر پورٹ پہنچ چکے ہوتے ہیں اور انہیں اس وقت بتا دیا جاتا ہے کہ پرواز لیٹ ہے، ایسا نہیں ہونا چاہئے، پی آئی اے جو پہلے ہی مشکلات کا شکار ہے اگر عوام کے ساتھ یہی رویہ رکھے گی تو پی آئی اے اپنے مسافر کم کر دے گی،

  • علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دھند ،نیشنل اور انٹرنیشنل  پروازیں تاخیرکا شکار

    علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دھند ،نیشنل اور انٹرنیشنل پروازیں تاخیرکا شکار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دھند ،نیشنل اور انٹرنیشنل پروازیں تاخیرکا شکارہو گئی ہیں

    لاہو رائیر پورٹ پراندرون و بیرون ملک جانے والی 13 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں،دھند کی شدت کے باعث لاہور آنے والی 12پروازیں تاخیر کا شکار اور ایک منسوخ ہو گئی ہے،شارجہ، استنبول، ابوظہبی، دوحا، جدہ، لندن اور ٹورنٹو سے آنے والی پروازیں نہ اتر سکیں

    ابوظہبی سے آنے والی پرواز کو اسلام آباد اتار لیا گیا،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ اور اس کے اطراف حدنگاہ20میٹر تک رہ گئی

    محکمہ موسمیات کے مطابق لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند کا سلسلہ جاری ہے اور لاہورمیں شدید دھند کے باعث حد نگاہ 20 میٹر تک ریکارڈ کی گئی،دھند کے باعث جہلم میں 10 میٹر،گوجرانوالہ میں 30میٹر حد نگاہ ریکارڈ کی گئی،جھنگ،فٰصل آباد اور جوہرآباد میں حدنگاہ 50 میٹر تک ریکارڈ کی گئی،گجرات اور قصور میں حد نگاہ 100میٹر تک ریکارڈ کی گئی،حافظ آباد میں 200میٹر جبکہ بہاولپور میں 4سو میٹر حد نگاہ ریکارڈ کی گئی۔

    ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق شدید دھند کے باعث موٹر وے کو عام ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا تھا تاہم ہزارہ موٹر وے E-35 آج روڈ پر تعمیری کام کے سلسلے میں لوکیشن 103 اور 104 نزد پانو ڈھیری انٹرچینج پر بند رہے گاجبکہ اسلام آباد سے مانسہرہ جانے والی ٹریفک 95 نورٹھ بیرڑہ/ مانسہرہ ہر طرح کی ٹریفک کے لئے بند رہے گی اور مانسہرہ سے تھاکوٹ جانے والی ٹریفک بھی مکمل بند ہو رہے گی

    ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق موٹروے پر سفر کرنے والے آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کریں،روڈ یوزرز غیر ضروری سفر سے گریز کریں،تیز رفتاری سے پرہیز اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کر یں۔

  • پی ڈی ایم کا لانگ مارچ کب اور "پڑاؤ” کہاں ہو گا؟ رانا ثناء اللہ نے اندر کی بات بتا دی

    پی ڈی ایم کا لانگ مارچ کب اور "پڑاؤ” کہاں ہو گا؟ رانا ثناء اللہ نے اندر کی بات بتا دی

    پی ڈی ایم کا لانگ مارچ کب اور "پڑاؤ” کہاں ہو گا؟ رانا ثناء اللہ نے اندر کی بات بتا دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ یکم فروری کوپی ڈی ایم اجلاس میں پڑاؤ کی جگہ اورتاریخ طے ہوگی،

    رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ سب کوعلم ہے پڑاؤ پنڈی میں ہوا توکہاں اوراسلام آباد میں ہوا تو کہاں ہوگا،فیصلہ کن لانگ مارچ ہوگا تو پڑاؤ کے مقام کا اعلان بھی کردیاجائےگا،

    رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے 3ماہ اپوزیشن کےجلسوں پرتوجہ دینےکےسواکچھ نہیں کیا،منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرلیں ملنا کچھ بھی نہیں ،

    رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈیم ایم کی تحریک سے عوامی دباوَ میں اضافہ ہوتا رہے گا،استعفے دیں گے اوراسمبلیوں کو تحلیل کیا جائے گا،

    رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ رو ز پی ڈی ایم اجلاس میں پیپلزپارٹی نے اپنا موقف پیش کیا،جلسہ،احتجاج،ریلیوں اور مظاہروں سے متعلق پیپلزپارٹی پرعزم ہے،حکومت پہلے سے ہی نہیں چل رہی ،سوائے اپوزیشن کے ساتھ ٹکراوَکے،استعفوں پرپیپلز پارٹی نے حالات کےمطابق موقف دیا، سی سی پی اولاہورعمرشیخ سےاظہار ہمدردی کرتا ہوں،گھبرایا ہوا شخص کبھی کہتا ہے کہ میں گھبرایا ہواہوں ؟

  • منشیات کیس، رانا ثناء اللہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ،کب سنایا جائیگا ؟

    منشیات کیس، رانا ثناء اللہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ،کب سنایا جائیگا ؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد منشیات عدالت لاہور میں رانا ثنااللہ کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی

    ن لیگی رہنما رانا ثنااللہ انسداد منشیات عدالت پہنچ گئے،پراسیکیوشن نے رانا ثنااللہ کی متفرق درخواست پر دلائل شروع کردیئے

    پراسیکیوٹر نے کہا کہ رانا ثنااللہ کے خلاف بیانات جو قلمبند کیے ہیں انکی کاپیاں فراہم نہیں کرسکتے،چالان عدالت میں آچکا،ملزمان کے وکلا چالان پردھیان دیں،

    رانا ثنااللہ کی تمام گواہوں کے بیانات کی کاپی فراہم کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا،انسداد منشیات عدالت کے جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیس کا فیصلہ 11 جنوری کو سنایا جائے گا،

    انسداد منشیات فورس نے(اے این ایف) نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ کو یکم جولائی 2019 کو منشیات اسمگلنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔ راناثنا کا موقف ہے کہ ان کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا جبکہ منشیات برآمدگی کے ثبوت بھی عدالت میں پیش نہیں کیے گئے۔

    اے این ایف حکام کے مطابق رانا ثنا اللہ کی گاڑی سے منشیات کی بھاری مقدار برآمد ہوئی اور کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ انسداد منشیات فورس کے ذرائع کے مطابق منشیات کے اسمگلر نے تفتیش میں ن لیگی رہنما کا نام لیا تھا۔

    رانا ثناء اللہ کی لاہور ہائیکورٹ نے ضمانت کی درخواست منظور کی تھی،جس کے بعد سپریم کورٹ میں راناثنااللہ کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائرکر دی گئی،راناثنااللہ کی ضمانت منسوخی کی درخواست نےاے این ایف نےدائر کی،ضمانت منسوخی کی درخواست 17 صفحات پر مشتمل ہے ،

    رانا ثناء اللہ کی ضمانت منظور، رانا کی اہلیہ اور ن لیگی رہنماؤں نے بڑے سوالات اٹھا دیئے

    رانا ثناء اللہ ایک بار پھرمشکل میں پھنس گئے، حکومت نے اب کیا کیا؟ جان کر ہوں حیران

    رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

    رانا ثناء اللہ کی ضمانت، شہر یار آفریدی میدان میں آ گئے، بڑا اعلان کر دیا

    واضح رہے کہ منشیات کیس میں رانا ثناء اللہ چھ ماہ کے بعد رہا ہوئے تھے ،منشیات کیس میں رہائی پانے والے رکن قومی اسمبلی ،مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اس مقدمے کا کوئی سر اور پاؤں نہیں ہے۔ جن حالات میں مجھے جیل میں رکھا گیا، اس کا ذکر نہیں کروں گا۔ میری چھ ماہ بعد ضمانت ہوئی لیکن پورا انصاف نہیں ہوا۔ جن لوگوں نے جھوٹا مقدمہ درج کرایا اللہ کا قہر اور غضب ان پہ نازل ہو ، اگر میں جھوٹا ہوں تو مجھ پہ اللہ کا قہر اور غضب نازل ہو

  • سی سی پی او لاہور کی تبدیلی، رانا ثناء اللہ بھی میدان میں آ گئے، کیا پیغام دے دیا؟

    سی سی پی او لاہور کی تبدیلی، رانا ثناء اللہ بھی میدان میں آ گئے، کیا پیغام دے دیا؟

    سی سی پی او لاہور کی تبدیلی، رانا ثناء اللہ بھی میدان میں آ گئے، کیا پیغام دے دیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد منشیات عدالت لاہور میں رانا ثنااللہ کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی

    ن لیگی رہنما رانا ثنااللہ انسداد منشیات عدالت پہنچ گئے،پراسیکیوشن نے رانا ثنااللہ کی متفرق درخواست پر دلائل شروع کردیئے

    پراسیکیوٹر نے کہا کہ رانا ثنااللہ کے خلاف بیانات جو قلمبند کیے ہیں انکی کاپیاں فراہم نہیں کرسکتے،چالان عدالت میں آچکا،ملزمان کے وکلا چالان پردھیان دیں،

    عدالت پیشی کے موقع پر ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ سی سی پی او کی تبدیلی سے پولیس سے متعلق منفی تاثر قائم ہوا،نئے سی سی پی او سے کہتا ہوں قانون اور انصاف کے مطابق کام کریں،پی ڈیم ایم کی تحریک سے عوامی دباوَ میں اضافہ ہوتا رہے گا،استعفے دیں گے اوراسمبلیوں کو تحلیل کیاجائے گا،

    رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ رو ز پی ڈی ایم اجلاس میں پیپلزپارٹی نے اپنا موقف پیش کیا،جلسہ،احتجاج،ریلیوں اور مظاہروں سے متعلق پیپلزپارٹی پرعزم ہے،حکومت پہلے سے ہی نہیں چل رہی ،سوائے اپوزیشن کے ساتھ ٹکراوَکے،استعفوں پرپیپلز پارٹی نے حالات کےمطابق موقف دیا، سی سی پی اولاہورعمرشیخ سےاظہار ہمدردی کرتا ہوں،گھبرایا ہوا شخص کبھی کہتا ہے کہ میں گھبرایا ہواہوں ؟

    رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ فیصلہ کن لانگ مارچ کے بعد استعفوں کا فیصلہ ہوگا،وزیراعظم کے ترجمانوں کی فوج دفاع کیلئے روزبیٹھی ہوتی ہے،

  • فردوس عاشق اعوان نے بائیک رائیڈر بن  کر سب کو حیران کردیا

    فردوس عاشق اعوان نے بائیک رائیڈر بن کر سب کو حیران کردیا

    فردوس عاشق اعوان نے بائیک رائیڈر بن کر سب کو حیران کردیا

    باغی ٹی وی :وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان سیاست کے ساتھ کھیلوں میں بھی سرگرم نظر آتی ہیں لیکن اس بار انہوں نے بائیک پر سواری کی۔

    سوشل میڈیا پر فردوس عاشق اعوان کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں ریسکیو 1122 کی موٹر سائیکل پر بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔


    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فردوس عاشق اعوان ریسکیو 1122 کی جیکٹ اور ہیلمٹ پہن کر موٹر سائیکل پر بیٹھی ہیں اور 1122 کے اہلکار موٹر سائیکل کو دھکا لگا رہے ہیں،
    معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لڑکیوں کو فرسٹ ایڈ کی تربیت دینے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا مریم نواز اس وقت زخمی ہیں اور میں ان کو ریسکیو کرنے کو تیار ہوں۔ انہوں نے مزید کہا میں نے ایمبولینس بائیک چلا کر خواتین ریسکیورز کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل فردوس عاشق اعوان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ مارشل آرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ہی مکے میں تمام ٹائلیں توڑ دیتی ہیں۔

  • نئے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کیسے پولیس افسر؟ اہم انکشافات سامنے آ گئے

    نئے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کیسے پولیس افسر؟ اہم انکشافات سامنے آ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی سی پی او لاہور عمر شیخ کو ہٹا کر انکی جگہ غلام محمود ڈوگر کو سی سی پی او تعینات کیا گیا ہے

    سی سی پی او لاہور تعینات ہونے والے ڈی آئی جی غلام محمود ڈوگر کا شمارپاکستان پولیس سروس کے انتہائی پروفیشنل، قابل، ایماندار اور فرض شناس پولیس افسران میں ہوتا ہے۔وہ ان دنوں سنٹرل پولیس آفس میں ڈی آئی جی ٹیکنیکل پروکیورمنٹ کے عہدے پر فرائض دے رہے ہیں جبکہ اس سے قبل وہ سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے مختلف شہروں میں انتہائی اہم عہدوں پر اپنے فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔

    غلام محمود ڈوگر1963میں پنجاب کے ضلع سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔انہوں نے بی ایس سی سول انجینئرنگ اور ایم ایس سی کی ڈگریاں حاصل کر رکھی ہیں۔ غلام محمود ڈوگر نے 1993میں بطوراے ایس پی پولیس سروس پاکستان جوائن کی اور انکا تعلق اکیسویں کامن سے ہے۔۔

    کیرئیر کے آغاز میں غلام محمود ڈوگر نے بطور اے ایس نواب شاہ سندھ، اے ایس پی پنوں عاقل اوراے ایس پی خیر پورکے عہدوں پر فرائض سر انجام دئیے جس کے بعد وہ ڈیڑھ برس کیلئے یو این مشن پر بیرون ملک روانہ ہوگئے۔ وطن واپسی پر انہوں نے اے ایس پی جمشید کوارٹر کے عہدے پر اپنی ذمہ داریاں ادا کیں۔

    بطور ایس پی پروموشن کے بعد غلام محمود ڈوگر نے ایس پی گلشن اقبال کراچی، ایس پی سنٹرل ڈسٹرکٹ کراچی، ایس پی ہیڈ کوارٹرز۔ گارڈن کراچی، ایس ایس پی سیکیورٹی کراچی،ڈی پی او نصیر آباداور ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ کے عہدوں پر فرائض ادا کئے۔ غلام محمود ڈوگر نے ایڈیشنل ایس پی صدر، ایس پی لیگل /ڈی اینڈ آئی لاہورسی ٹی او لاہور کے عہدے پر بھی تعینات رہے۔

    ایس ایس پی رینک پر پروموشن کے بعد غلام محمود ڈوگر نے سی ٹی او لاہور، ایس ایس پی انیلیسس سی آئی ڈی پنجاب، اے آئی جی ٹریننگ سی پی او، پنجاب، کے عہدوں پر فرائض اداکئے جس کے بعد انہیں سی پی او گوجرانوالہ کے عہدے پر تعینات کیا گیا۔ غلام محمود ڈوگر نے ایک برس کے قریب ڈی آئی جی آپریشنز لاہورکے عہدے پر بھی فرائض اداکئے۔ ڈی آئی جی رینک پرپروموشن کے بعد غلام محمو د ڈوگر نے سی پی او ملتان، ڈی آئی جی آر اینڈ ڈی، سی پی او پنجاب اور آر پی او ساہیوال کے عہدوں پر فرائض اداکئے جبکہ ایس پی آر آئی بی ساہیوال کا اضافی چارج بھی انکے پاس رہا۔

    معمولی ملزم کی گرفتاری کے لیے پورے لاہور کی پولیس لگا دی،عدالت سی سی پی او پر برہم

    پولیس ناکے پر 100روپے کے تنازعے پر دو پولیس اہلکار آپس میں لڑ پڑے

    خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار

    موٹروے کے قریب خاتون سے مبینہ زیادتی ،پولیس کی 20 ٹیمیں تحقیقات میں مصروف

    ‏موٹروے پر اجتماعی زیادتی کا سن کر دل دہل گیا ، ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، مریم نواز

    8 ماہ سے لاپتہ شہری کے بازیاب نہ ہونے پرعدالت کا سی سی پی او پر برہمی کا اظہار

    انسان کی لاش مل جائے انسان کو تسلی ہوجاتی ہے،جبری گمشدگی کیس میں عدالت کے ریمارکس

    لاپتہ افراد بازیابی کیس: ہائی کورٹ نےغفلت برتنے پر 4 ڈی ایس پیز معطل کردیئے

    طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا

    لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

    سی سی پی او لاہور عمر شیخ اور کیپٹن صفدر کے درمیان کال پر تلخ کلامی

    غلام محمود ڈوگر نے ڈی آئی جی پی ایچ پی، پنجاب، آر پی او فیصل آباد، ڈی آئی جی آئی ٹی، سی پی او، پنجاب کے عہدوں پر فرائض اداکئے جبکہ ان دنوں وہ ڈی آئی جی ٹیکنیکل پروکیورمنٹ، سی پی او پنجاب لاہورکے عہدے پر فرائض ادا کر رہے تھے۔ غلام محمود ڈوگر نے پیشہ ورانہ کیرئیر کے دوران تفویض ہونے والی ہر ذمہ داری کو بھرپور لگن، محنت اور فرض شناسی سے ادا کرکے اپنی مہارت کا عملی ثبوت پیش کیاہے اور انکا شمار پنجاب پولیس کے نہایت پروفیشنل، منجھے ہوئے اور تجربہ کار بہترین افسران میں ہوتا ہے

    سی سی پی او لاہور کا تبادلہ کیوں ہوا؟ باغی ٹی وی حقیقت سامنے لے آیا