Baaghi TV

Category: لاہور

  • اندھا بانٹے ریوڑیاں اور اپنوں کو دے ،کیا باقی لوگ اس ملک میں کیڑے مکوڑے ہیں؟ عدالت کے ریمارکس

    اندھا بانٹے ریوڑیاں اور اپنوں کو دے ،کیا باقی لوگ اس ملک میں کیڑے مکوڑے ہیں؟ عدالت کے ریمارکس

    اندھا بانٹے ریوڑیاں اور اپنوں کو دے ،کیا باقی لوگ اس ملک میں کیڑے مکوڑے ہیں؟ عدالت کے ریمارکس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں توشہ خانہ کے سرکاری تحائف کی خفیہ نیلامی روکنے کے لیے کیس کی سماعت ہوئی

    چیف جسٹس قاسم خان نے 23 نومبر کو سرکاری تحائف کی خفیہ نیلامی کا نوٹی فکیشن معطل کردیا ،عدالت نے وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری تحائف کی خفیہ نیلامی روکنے کا حکم دیدیا،چیف جسٹس قاسم خان نے اٹارنی جنرل پاکستان سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کردئیے

    لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد قاسم خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا یہ آرٹیکل 25کی خلاف ورزی نہیں ہے ؟حکومت کا یہ حال ہے کہ اندھا بانٹے ریوڑیاں اور اپنوں کو دے ،کیا یہ شفاف بڈنگ ہے اس پر تو پہلے اسٹیپ پر شفافیت نہیں رہی ،کیا یہ سب کچھ سول بیوروکریسی ہی لینے کی حقدار ہے؟

    عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا باقی لوگ اس ملک میں کیڑے مکوڑے ہیں، یہ آئین کس مرض کی دوا ہے؟

    نواز شریف کی بیماری کا علاج جیل میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر کا انکشاف

    شہباز شریف اور مریم پہنچے کوٹ لکھپت، شہباز شریف کی گاڑی کی ٹکر سے کارکن ہوا زخمی

    کرونا کے باوجود ، باؤ جی ، لندن میں علاج کرواتے ہوئے

    نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

    نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

    واضح رہے کہ دنیا کے مختلف ممالک کی جانب سے پاکستان کے سربراہان کو تحفے میں دی گئی قیمتی گھڑیاں، ہار کا سیٹ اور دیگر تحائف نیلام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جس کو عدالت میں چیلنج کیا گیا تھا

    توشہ خانہ میں موجود قیمتی تحائف سرکاری افسران و آرمی افسران کو بیچنے کا فیصلہ کیا گیا تھا،177 قیمتی اشیا کی نیلامی 23 نومبر کو ہونی تھی،ایک گھڑی کی قیمت ڈیڑھ کروڑ مقررکی گئی تھی،لاکھوں مالیت کے بریسلیٹ، نیکلس، سونے کی تسبیح، گھڑیاں، انگوٹھیاں، جھمکے، قیمتی ساڑھی و خنجر بھی نیلام ہونے تھے

  • حمزہ شہباز کے ریمانڈ میں توسیع،عدالت پیشی کے موقع پر حکومت کو دیا مشورہ

    حمزہ شہباز کے ریمانڈ میں توسیع،عدالت پیشی کے موقع پر حکومت کو دیا مشورہ

    حمزہ شہباز کے ریمانڈ میں توسیع،عدالت پیشی کے موقع پر حکومت کو دیا مشورہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت میں رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت یکم دسمبر تک ملتوی کر دی گئی

    حمزہ شہباز کو بکتر بند گاڑی میں عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ شہباز شریف کو عدالت نے حاضری سے استثنیٰ دے رکھا ہے

    حمزہ شہباز کو ڈیوٹی جج اسد علی کی عدالت میں پیش کیا گیا ،عدالت نے ڈی آئی جی جیل خانہ جات اور دیگر حکام کو آئندہ سماعت پر دوبارہ طلب کر لیا ،،عدالت نے گواہان کو بیان قلمبند کرانے کیلئے طلب کر رکھاتھا،

    رمضان شوگر ملز کیس میں شہبازشریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے شہبازشریف اور حمزہ شہباز نے صحت جرم سے انکار کر دیا تھا

    ریفرنس میں قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور صوبائی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو نامزد کیا گیا ہے ۔ نیب کی جانب سے عدالت میں کیس کا ریفرنس دائر کیا جا چکا ہے جس کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پر رمضان شوگر مل کے لیے سرکاری خزانے سے نالہ اور پل بنانے کا الزام ہے۔

    عدالت پیشی کے موقع پر حمزہ شہباز نے میڈیا سے مختصر گفتگو میں کہا کہ حکومت اپوزیشن سے انتقام کہ بجائے عوام کے مسائل پر توجہ دے ،ہمیں بکتر بند گاڑی میں پیش کیا جاتاہے یہ وقت بھی گزر جائے گا،مہنگائی اور بے روزگاری اس حکومت کا تحفہ ہے

    حمزہ شہباز کی عدالت پیشی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، ن لیگی کارکنان بھی حمزہ شہباز سے یکجہتی کے لئے عدالت آئے

    نیب کی گاڑی میں حمزہ شہباز کا عدالت جانے سے انکار

    واضح رہے کہ رمضان شوگر ملز کیس میں‌ نیب نے حمزہ شہباز کو گرفتار کر رکھا ہے، حمزہ شہباز جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے ہیں، لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر نیب نے حمزہ شہباز کو گرفتار کیا تھا

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

    رمضان شوگر ملز کیس میں شہبازشریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد

  • شریفوں کی ایک اور چوری پکڑی گئی

    شریفوں کی ایک اور چوری پکڑی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں شریفوں کی ایک اور چوری پکڑی گئی،

    شریف میڈیکل کمپلیکس میں پانی کی چوری پکڑی گئی،سروے میں 2 کیوسک غیرقانونی ٹیوب ویل کی نشاندہی ہوگئی

    وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمود کے حکم پر واسا ریونیو کی ٹیموں نے شریف میڈیکل کمپلیکس کا سروے کیا جہاں 2 کیوسک کا ٹیوب ویل پایا گیا جو شریف میڈیکل کمپلیکس میں موجود میڈیکل کالج، سکول اور ہسپتال کو پانی فراہم کرتا ہے مگر صارف کوبل نہیں آتا،

    شیخ امتیاز محمود کا کہنا تھا کہ واسا قوانین کے مطابق 2کیوسک ٹیوب ویل کا ماہانہ بل دو لاکھ روپے بنتا ہے اور پانی چوری پکڑے جانے پر ایک سال کا جرمانہ بھی کیا جاتا ہے ،شریف میڈیکل کمپلیکس کو بل بھیج کر ریکوری کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں.

    وزیراعلیٰ پنجاب کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا اظہر مشوانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ چوروں کے خاندان نے پانی چوری بھی نہیں چھوڑی ،1997 میں شریف میڈیکل کمپلیکس بنا اور آج تک چوری کا پانی استعمال کرتے رہے… خزانے کو کم از کم 5 کروڑ کا نقصان ادھر سے ہی پہنچا دیا

  • پنجاب بار کونسل کے وکلا نے عدالتوں سے ہڑتال کا اعلان کردیا

    پنجاب بار کونسل کے وکلا نے عدالتوں سے ہڑتال کا اعلان کردیا

    پنجاب بار کونس کے وکلا نے عدالتوں سے ہڑتال کا اعلان کردیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، پنجاب بار کونسل نے الہ باد اور کنگن پور پولیس کے غیر قانونی عمل کی شدید مزمت کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا ہےکہ ہم اس غیر قانونی عمل کو سختی سے رد کرتے ہیں جس میں بلا کسی وارنٹ اور ایف آئی آر کے اصغر رضا خان اور فیصل رضا خان ایڈووکیٹ ممبران چونیاں بار ایسوسی ایشن کے گھر چھاپہ مارا ہے اور چادر چار دیواری کی بے حرمتی کی ہے .

    بار کونسل ایسوسی ایشن کے ممبران نے D.P.O قصور سے مطالبہ کیا کہ پولیس کے ناجائز عہدیداروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ اس غیر قانونی عمل پر احتجاج کرتے ہوئے اعلان کیا کہ لاہور ڈویژن کے وکلاء 17.11.2020 کو پورے دن کی ہڑتال کریں گے۔

    چودھری. محمد اکرم خاکسار
    وائس چیئرمین

    جناب جمیل اصغر بھٹی
    چیئرمین ایگزیکٹو

    چودھری. محمد اکرم خاکسار
    وائس چیئرمین

  • شیخ زائد میڈیکل کالج میں بھی کرونا کے کئی کیسز سامنے آگئے

    شیخ زائد میڈیکل کالج میں بھی کرونا کے کئی کیسز سامنے آگئے

    شیخ زائد میڈیکل کالج میں بھی کرونا کے کئی کیسز سامنے آگئے

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، ایک اور میڈیکل کالج میں کرونا کے مریضوں میں اضافہ ہوگیا.شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یار خان میں طلبہ کے اندر کرونا علامات عام ہیں . ایک طالب علم کاکہنا تھا کہ طلبہ میں سرسری سا ٹیسٹ ہوا ہے . باقاعدہ سکرینگ نہیں ہوئی ، طلبہ کا کہنا تھا کہ ہاسٹل کے اندر بھی طلبہ کی صورت حال ایسی ہی ہے . جن میں کرونا کی علامات موجود ہیں. انتظامیہ ٹیسٹ نہیں‌کروا رہی تاکہ ادارے بند نہ کرنا پڑے .

    فاطمہ جناح ہاسپٹل میں بھی کرونا کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، 18 مریض سامنے آئے ہیں، میڈیکل کالجز میں کرونا کیسز میں بڑھ رہے ہیں لیکن ان اداروں میں طلبا کو تعطیلات نہیں دی جا رہیں، نہ ہی اداروں کو بند کیا جا رہا ہے ، ایک طرف دو کرونا کیسز آنے کے بعد تعلیمی ادارے کو بند کرنے کا حکم دیا جا رہا ہے لیکن میڈیکل کالجز میں یہ پالیسی نہیں اپنائی جا رہی جسکی وجہ سے طلبا کو شدید پریشانی کا سامنا ہے،

    طلبا نے انتظامیہ کے رویئے کے خلاف احتجاج کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ طلبا کی زندگیوں کے ساتھ نہ کھیلا جائے، کرونا کیسز کی شرح میں اضافے کے باوجود طلبا کو مجبور نہ کیا جائے،

    ادھر شریف میڈیکل کالج میں طلبا کرونا کا شکار ہونے لگے . لیکن انتطامیہ ٹیسٹ کروانے سے دامن چھڑانے لگی کہیں ان کا ادارہ بند کردیا جائے . تفصیلات کے مطابق شریف میڈیکل کالج میں‌کورونا پھیلنےلگا. ایس او پیز پر عمل نہ ہونے کی وجہ سے کئی طلبا اور استاتذہ متاثر ہوگئے ہیں. انتظامیہ دیگر طلبا کا ٹیسٹ نہیں کروا رہی . تاکہ کرونا مریضوں کی تعداد زیادہ ہونے پر ان کا ادارہ بند نہ کردیاجائے

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں

  • تعلیمی اداروں میں کورونا بڑھ گیا  متعدد ادارے بند، شریف میڈکل کالج کیسز کے باوجود طلبا کی زندگیوں سے کھیلنے لگا

    تعلیمی اداروں میں کورونا بڑھ گیا متعدد ادارے بند، شریف میڈکل کالج کیسز کے باوجود طلبا کی زندگیوں سے کھیلنے لگا

    تعلیمی اداروں میں کورونا بڑھ گیا متعدد ادارے بند، شریف میڈکل کالج کیسز کے باوجود طلبا کی زندگیوں سے کھیلنے لگا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، شریف میڈیکل کالج میں طلبا کرونا کا شکار ہونے لگے . لیکن انتطامیہ ٹیسٹ کروانے سے دامن چھڑانے لگی کہیں ان کا ادارہ بند کردیا جائے . تفصیلات کے مطابق شریف میڈیکل کالج میں‌کورونا پھیلنےلگا. ایس او پیز پر عمل نہ ہونے کی وجہ سے کئی طلبا اور استاتذہ متاثر ہوگئے ہیں. انتظامیہ دیگر طلبا کا ٹیسٹ نہیں کروا رہی . تاکہ کرونا مریضوں کی تعداد زیادہ ہونے پر ان کا ادارہ بند نہ کردیاجائے.

    اسی طرح شریف میڈیکل کالچ ک ایک طالب علم نے ایک مسج میں کہا کہ میرا ایک ساتھی طالب علم اور دو استادوں کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیاہے . لیکن اس کے باوجود دیگر طلبہ کا نہ ٹیسٹ کیا جارہا ہے اور نہ ہی ایس او پیز پر عمل ہو رہا ہے . طلبا کا کہنا ہے کہ ہمارے زندگیاں اور صحت داؤ پر لگی ہوئی ہیں. اس طرح ایک طالب علم نے کہا کہ کہ فلان فلاں‌ ڈاکٹر کا کورونا مثبت پیش آیا ہے .

    لاہور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج اورراشد لطیف میڈیکل کالج میں طلبا اساتذہ کرونا کے کیسز بڑھ گئے جس وجہ سے آخر کار انتظامیہ کو ادارے بند کرنا پڑے. اس پہلے طلبہ نے شدید ان کیسز پر شدید تحفظات کا اظہا رکیا تھا اور گورنمنٹ سے اپیل کی تھی کہ وہ ایکشن لے اور ہماری زندگیو ں کو محفوط نہ بنائے لیکن انتظامیہ بزد تھی

  • کراچی کی عوام کے ساتھ شیخ رشید کا مذاق،بیل گاڑی کی سپیڈ سے چلے گی سرکلر ریلوے

    کراچی کی عوام کے ساتھ شیخ رشید کا مذاق،بیل گاڑی کی سپیڈ سے چلے گی سرکلر ریلوے

    کراچی کی عوام کے ساتھ شیخ رشید کا مذاق،بیل گاڑی کی سپیڈ سے چلے گی سرکلر ریلوے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے عوام کے ساتھ سرکلرریلوے کے نام پر بڑے مذاق کا انکشاف،بیل گاڑی کی رفتارسے چلنے والی ٹرین کے سی آرکا19نومبرکوافتتاح کیاجائے گا،

    سپریم کورٹ کے آنکھوں میں دھول اورعوام کومایوس کرنے کا کا انتظام کرلیا گیا،60کلومیٹرکا فاصلہ2 گھنٹے اور 45 میں طے کرے گی۔ترجمان کا کہناہے کہ کے سی آرکا 14کلومیٹرکا ٹریک 20سال پرانہ جبکہ باقی ٹریک پرسٹیشن زیادہ ہیں اس لیے رفتارکم رکھی گئی ہے سٹی ٹرین کی رفتار کم رکھی جاتی ہے۔

    باغی ٹی وی کودستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق پاکستان ریلوے نے 19نومبر کوچلنے والے کراچی سرکلرریلوے کا شیڈول جاری کردیاہے جسکے تحت دن میں چارٹرین دونوں طرف سے چلیں گئیں کل 8ٹرینیں 3گھنٹے کے وقفہ سے دونون طرف چلیں گئیں۔اورنگی سے پہلی ٹرین صبح چھ بج کرتیس منٹ پر نکلے گی۔جبکہ پیپری سے صبح 7بجے پہلی ٹرین نکلے گی اورنگی سے نکلنے والے ٹرین اپنے آخری سٹاپ پیپری پر9بج کر15منٹ پر پہنچے گی اس طرح پیپری سے نکلنے والے ٹرین اپنے آخری سٹاپ پر 9بج کر45منٹ پر پہنچے گی۔ٹرین اپنے 60کلومیٹرکاسفر 2گھنٹے اور 45منٹ میں مکمل کرے گی۔اس طرح دن میں آٹھ ٹرینیں چلائی جائیں گئیں۔

    ٹرین کی رفتار اس قدر کم رکھی گئی ہے کہ سرکلر ریلوے پر سفر بیل گاڑی یاتانگہ کی رفتار سے سفر معلوم ہوگا۔ذرائع کاکہنا ہے کہ ریلوے حکام نے سپریم کورٹ کے حکم کے توہین عدالت کانوٹس ملنے کے بعد جلد بازی میں افتتاح کرنے کا فیصلہ کیا اس سے پہلے ریلوے ٹریک پر اس طرح کام نہیں کیا گیا جس طرح کرناچاہیے تھاخستہ حال پٹریاں بھی تبدیل نہیں کی گئیں اور سپریم کورٹ کے آنکھوں میں دھول ڈالنے کے لیے قیمتی انسانی جانوں کوخطرے میں ڈالاجارہاہے

    کے سی آر کے 14 کلومیٹرجو ٹریک بحال بھی کی گئی ہے اس کی حالت انتہائی خراب ہے اس14کلومیٹرکے ٹریک پر رفتاردس سے 15کلومیٹررکھی گئی ہے جبکہ بیل گاڑی کی رفتار سے کے سی آر کے افتتاح کے حوالے سے ریلوے حکام سے رابطہ کیا گیا اور ان سے معلوم کیا گیا کہ بیل کی رفتار سے چلنے والی مسافر ٹرین کوچلانے کی ضرورت ہے اس پر ریلوے ترجمان نے باغی ٹی وی کو موقف دیتے ہوئے کہا کہ شہروں میں چلنے والی ٹرین کی رفتارکم رکھی جاتی ہے ہر پانچ کلومیٹرکے بعد سٹیشن ہے اس لیے رفتارکم رکھی گئی ہے اس لیے گاڑی نے رکنا ہے اورچلنا ہے اس سے زیادہ رفتار سے گاڑی چل نہیں سکتی ہے۔اسکے ساتھ ٹرین بھی خستہ حال ہے

    رپورٹ :محمد اویس، اسلام آباد

  • ایم این اے کی پلیٹ لگی گاڑیوں میں آئے قبضہ مافیا نے صحافی عمران میر کی  زمین ہتھیالی. پولیس ، ادارے  تماشائی بنے رہے

    ایم این اے کی پلیٹ لگی گاڑیوں میں آئے قبضہ مافیا نے صحافی عمران میر کی زمین ہتھیالی. پولیس ، ادارے تماشائی بنے رہے

    ایم این اے کی پلیٹ لگی گاڑیوں میں درجنوں غنڈوں نے صحافی عمران میر کی زمین ہتھیالی پولیس ، ادارے تماشائی بنے رہے

    باغی ٹی وی : پی ٹی آئی کے ایم این کے کزن نے درجنوں غندوں کی مدد سے سینئر صحافی عمران میر کے فارم پر زبردستہ قبضہ کر لیا . پولیس تماشائی بنی رہی
    دن دیہاڑے غنڈہ گردی کی انتہا ہوگئی ، انتظامیہ، پولیس بے بس دکھائی دی کسی نے ان کو روکنے کی کوشش نہ کی ، ایم این اے کی پلیٹ لگی گاڑیوں میں درجنوں غنڈوں نے صحافی عمران میر کی زمین ہتھیالی پولیس ، ادارے تماشائی بنے رہے ۔سینئر صحافی عمران میر کا کہناتھا کہ درجنوں مسلح افراد جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں. درجنوں مسلح افراد ان کے ساتھ ہیں۔ درجنوں گاڑیاں ہیں۔ زبیر خان نامی بندہ مردان سے پی ٹی آئی ایم این اے مجاہد خان کا کزن ہے۔ میں ان غنڈوں کے آگے بے بس ہوں۔ کوئی فورم مدد کو تیار نہیں.
    ایک ذاتی درخواس گذشتہ 30 سالوں سے زیادہ عرصے سے میڈیا کمیونٹی کے سینئر ممبر کی حیثیت سے۔گورنمنٹ ایم این اے کے زیر اقتدار پاور قبضہ مافیا نے غیر قانونی طور پر لاہور میں میرے فارم پر قبضہ کر لیا ہے۔

    عمران میر کا کہنا تھا کہ ہم صحافی لوگ ہمیشہ لوگوں کے مسائل کو اجاگر کرتے ہیں لیکن آج ہمارے مسئلہ پر کوئی غور کرنے والا نہیں‌ہے. اور آپ سب سے درخواست کرنا بہت مشکل ہے کہ میرے مسئلے کے لئے آواز بلند کریں۔ میں پہلے ہی تمام قانونی اختیارات استعمال کر رہا ہوں اور عدالت میں موجود چیزیں میرے حق میں ہیں لیکن ہم سب جانتے ہیں کہ یہ راستہ کتنا مشکل اور لمبا ہے۔

  • چوہدری شجاعت حسین کی صحت کے حوالے سے اچھی خبر آگئی

    چوہدری شجاعت حسین کی صحت کے حوالے سے اچھی خبر آگئی

    چوہدری شجاعت حسین کی صحت کے حوالے سے اچھی خبر آگئی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، چوہدری شجاعت حسین کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا . پرنسپل سمز پروفیسر امجد نے کہا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین کی پانچ، چھ دن سے طبعیت بہتر ہے، آج ان کو ڈسچارج کر رہے ہیں۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر امجد نے کہا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین کے سانس کا مسئلہ کلئیر ہو گیا ہے۔ انہیں نمونیہ کی وجہ سے سانس کا مسئلہ ہوا تھا۔ تازہ ایکسرے میں دیکھا گیا ہے کہ نمونیا ایسے غائب ہو گیا جیسے تھا ہی نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کو آکسیجن ماسک کی سپورٹ کی ضرورت نہیں۔ اس ہسپتال میں دو ماہ کے اندر ہر مریض کے لئے بالکل مفت دوائی مہیا کی جائے گی۔ سروسز ہسپتال کو سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال بنائیں گے.

    سیاست میں شرافت کے پیکرچوہدری شجاعت حسین بیمارہیں،اللہ ان کوجلد صحت کاملہ عطافرمائے ،مبشرلقمان

    مریم نواز کی چودھری شجاعت حسین کی صحتیابی کے لئے دعا

    چوھدری شجاعت حسین کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ آ گئی

    انتہائی اہم شخصیت سے ملاقات کے لئے وزیراعظم کا دورہ لاہور شیڈول

    چودھری شجاعت کا کرونا ٹیسٹ،ڈاکٹرز نے اہم فیصلہ کر لیا

    چودھری شجاعت کا کرونا ٹیسٹ،ڈاکٹرز نے اہم فیصلہ کر لیا

    انتہائی اہم شخصیت کی طبیعت خراب، ہسپتال منتقل، وزیراعلیٰ پنجاب،یاسمین راشد بھی ہسپتال پہنچ گئے

    واضح رہے کہ چوہدری شجاعت حسین کو چھ نومبر کو طبیعت ناسازہونے پر سروسز ہسپتال داخل کردیا گیا تھا . جہاں ان کا علاج جاری جاتا رہا .

  • شہباز شریف کی جیل میں ایک بارپھر طبیعت ناساز،ہسپتال منتقل

    شہباز شریف کی جیل میں ایک بارپھر طبیعت ناساز،ہسپتال منتقل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی طبیعت ناساز ہو گئی ہے

    شہباز شریف کوبکتربند گاڑی میں جنرل اسپتال پہنچا دیا گیا،اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، شہباز شریف کا ہسپتال میں طبی معائنہ کیا جائے گا،اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کا چیسٹ کا سی ٹی سکین کیا جائے گا

    اسکے بعد پھر دوبارہ ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق جیل منتقل کر دیا جائے گا

    شہباز شریف کو 10 نومبر کو بھی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں طبی معائنہ کے بعد انکو دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا تھا،

    مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کہ جیل میں شہبازشریف کی کمر کی تکلیف زیادہ ہونے کا ذمہ دار ووٹ چور عمران خان ہے عمران صاحب جو شخص اپنے سیاسی مخالفین کی صحت پر سیاست کرے وہ قابلِ ترس ہے عمران صاحب جو سیاسی مخالف کی صحت پر سیاست کرے اُس سے زیادہ گھٹیا اور چھوٹا شخص کوئی نہیں ہو سکتا عمران صاحب عوام کی دوائیاں مہنگی کر کے دُکھی نہیں بلکہ شہباز شریف کی صحت کو نقصان پہنچا کر خوش ہو رہے ہیں عمران صاحب جان بوجھ کر شہبازشریف کی صحت کو نقصان پہنچا رہے ہیں

    واضح رہے کہ شہباز شریف کو نیب نے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا، عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا تھا ، شہباز شریف کو عدالت میں بکتر بند گاڑی میں پیش کیا جاتا ہے جس پر ن لیگ نے احتجاج کیا تھا،

    گزشتہ سماعت پر ن لیگی وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ بکتر بند گاڑی میں حمزہ شہباز اور شہباز شریف کو پیش نہ کرنے سے متعلق حکم دیا جائے،شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں کمر کی تکیلف مین مبتلا ہوں بکتر بند گاڑی میں لیٹ کر آیا،اس گاڑی میں چوٹھا سا کھڈا بھی بہت بڑا محسوس ہوتا ہے، میں عدالت مین کوئی سیاسی بات نہین کرنا چاہتا، میں جیل مین بھی لیٹا رہتا ہوں گاڑی میں بھی لیٹ کرآتا ہون،

    عدالت میں شہباز شریف سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ کو بکتر بند گاڑی میں لایا گیا ہے کیا کہیں گے؟ اس پر شہباز شریف نے کہا کہ بہت بری بات ہے لیکن کوئی بات نہیں۔