Baaghi TV

Category: لاہور

  • شاعر مشرق کا یوم پیدائش، مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب،اہم شخصیات کی مزار آمد

    شاعر مشرق کا یوم پیدائش، مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب،اہم شخصیات کی مزار آمد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شاعر مشرق مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کا آج 143 واں یوم پیدائش انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے، ان کے مزار پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

    مزار اقبال پر گارڈز تبدیلی کی تقریب میں اسٹیشن کمانڈر کموڈور محمد نعمت اللہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لئے۔ گارڈ تبدیلی کی پروقار تقریب کے آغاز پر قومی ترانہ پڑھا گیا جس کے بعد پریڈ کا آغاز کیا گیا۔ نئے تعینات ہونے والے دستے نے علامہ اقبال کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے  نے مزارِ اقبال پر گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔
    اس سے پہلے یہ ذمہ داری پاکستان رینجرز کے پاس تھی۔

    علامہ محمد اقبال کایوم پیدائش،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مزاراقبال پرحاضری دی،اورپھول چڑھائے ،صوبائی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان بھی وزیراعلیٰ کےہمراہ تھیں

    ڈاکٹر محمد اقبال نے 9 نومبر 1877 کو اقبال منزل میں آنکھ کھولی، بچپن اس آنگن میں گزارا، اقبال منزل کی در ودیوار سے انکی یادیں وابستہ ہیں۔ علامہ اقبال کے زیر استعمال رہنے والی اشیا اور ان کی لکھی تصانیف اقبال منزل کی زینت بنی ہوئی ہیں، سو سالہ قدیمی یہ قومی ورثہ تاریخ سموئےاپنی اہمیت اجاگر کرتا ہے۔دنیا بھر سے آئے سیاح اقبال منزل میں آ کر اقبال کی زیر استعمال اشیا دیکھ کرروحانی سکون حاصل کرتے ہیں

    علامہ اقبال کے شعری مجموعوں میں بانگ درا، ضرب کلیم، بال جبرئیل، اسرار خودی، رموز بے خودی، پیام مشرق، زبور عجم، جاوید نامہ، پس چے چہ باید کرد اے اقوام شرق اور ارمغان حجاز کے نام شامل ہیں۔

    علامہ محمد اقبال کے یوم ولادت کے موقع پر چاروں صوبوں اور وفاقی دارالحکومت میں تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے اور خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا۔

    شاعرمشرق علامہ محمد اقبال کوخراج تحسین پیش کرنے کےلیے پاک فضائیہ ایک خاص کلام پیش کرے گی

  • نیب پیشی سے قبل رانا ثناء اللہ کے خلاف نیب نے اہم فیصلہ کر لیا

    نیب پیشی سے قبل رانا ثناء اللہ کے خلاف نیب نے اہم فیصلہ کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب کی لاہورہائیکورٹ میں رانا ثنااللہ کےخلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے

    جسٹس سرداراحمد نعیم کی سربراہی میں2رکنی بینچ درخواست پرسماعت کرے گا ،نیب نے 8ماہ بعدرانا ثنااللہ کاکیس مقررکرانے کے لیے ہائیکورٹ میں درخواست دائرکی ،نیب نے آمدن سے زائداثاثوں کے کیس میں راناثنااللہ کو 10 نومبر کوطلب کررکھاہے،رانا ثنااللہ آمدن سےزائداثاثوں کے کیس میں 25 مارچ سےعبوری ضمانت پرہیں

     

    ،نیب لاہور نے رانا ثنااللہ کو 10نومبر دوپہر 2 بجے طلب کرلیا،نیب کی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم رانا ثنااللہ سے تحقیقات کرے گی ،رانا ثناء اللہ کو نیب کی جانب سے تمام ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے

    رانا ثناء اللہ اسے قبل بھی نیب میں پیش ہوتے رہے ہیں،رانا ثنااللہ کے خلاف جاری انکوائری کو انویسٹی گیشن میں تبدیل کرنے کی منظوری دی گئی تھی،رانا ثنااللہ کے خلاف غیر قانونی اثاثہ جات بنانے کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں

    ،نیب لاہورنے رانا ثنااللہ سے 14 سوالات کے جوابات مانگے،سیاست میں آنے سے قبل اور بعد کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کی گئیں،

    نیب نے رانا ثناء اللہ سے پوچھا کہ بتایا جائے کہ سیاست کب شروع کی اور کتنی بارپبلک آفس ہولڈ کیا،کیا آپ کےعلاوہ کوئی سیاست میں ہے؟آپ کے کون کون سے کاروبار ہیں؟تفصیلات بتائیں،کیا آپ کےخاندان میں کوئی اور سیاست میں ہے؟آپ ابھی کون سا کاروبار کر رہے ہیں؟آپ اور آپ کی فیملی کے نام کون کون سی جائیدادیں ہیں؟20سال کے دوران کون کون سی جائیدادوں کی خریدوفروخت کی؟

    ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ نے نیب طلبی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست بھی دائر کر رکھی ہے،رانا ثناء اللہ کی جانب سے لاہور ہائکورٹ میں دائردرخواست میں موقف اختیار کیاگیا کہ نیب کی جانب سے تحقیقات کیلئے خلاف قانون طلب کیا گیا ہے،انسداد منشیات اورنیب دونوں ادارے وفاق کے زیرسایہ ہیں،نیب انہیں اثاثوں کی تحقیقات کررہا ہے جواے این ایف عدالت نے منجمد کررکھے ہیں، ایک وقت میں دونوں وفاقی ادارے کیسے تحقیقات کر سکتے ہیں,درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ نیب نے اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز کر کے شامل تفتیش کیا ہے، درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت نیب کی جانب سے طلبی کال اپ نوٹسز کو کالعدم قرار دے

    رانا ثناء اللہ کی ضمانت منظور، رانا کی اہلیہ اور ن لیگی رہنماؤں نے بڑے سوالات اٹھا دیئے

    رانا ثناء اللہ ایک بار پھرمشکل میں پھنس گئے، حکومت نے اب کیا کیا؟ جان کر ہوں حیران

    رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

    رانا ثناء اللہ کی ضمانت، شہر یار آفریدی میدان میں آ گئے، بڑا اعلان کر دیا

    واضح رہے کہ منشیات کیس میں رانا ثناء اللہ چھ ماہ کے بعد رہا ہوئے تھے منشیات کیس میں رہائی پانے والے رکن قومی اسمبلی ،مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اس مقدمے کا کوئی سر اور پاؤں نہیں ہے۔ جن حالات میں مجھے جیل میں رکھا گیا، اس کا ذکر نہیں کروں گا۔ میری چھ ماہ بعد ضمانت ہوئی لیکن پورا انصاف نہیں ہوا۔ جن لوگوں نے جھوٹا مقدمہ درج کرایا اللہ کا قہر اور غضب ان پہ نازل ہو ، اگر میں جھوٹا ہوں تو مجھ پہ اللہ کا قہر اور غضب نازل ہو

  • کرتارپور راہداری کی تعمیر کو ایک سال مکمل

    کرتارپور راہداری کی تعمیر کو ایک سال مکمل

    کرتار پوررا ہداری کے قیام کو ایک سال مکمل ہونے پر پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیرانتظام گوردوارہ دربار صاحب میں9 نومبر کو ایک تقریب منعقد کرے گی جس میں پاکستان بھر سے سکھ رہنماء اور متروکہ وقف املاک بورڈ حکام شرکت کریں گے۔ ترجمان متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیزکے مطابق پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی اور دنیا بھر کے سکھوں نے بھارت کی جانب سے کرتار پور راہداری کے بارے پراپیگنڈا مسترد کر دیا ہے اور کرتار پور راہداری کو ایک سال مکمل ہونے پرایک بڑی تقریب منعقد ہونے جار ی ہے۔ تقریب میں ملک بھر سے سکھ رہنماؤں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔پردھان سردار ستونت سنگھ کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کی سکھ قوم کو پاکستان پر اعتماد ہے۔پاکستان بھرمیں موجود سکھ مذہب کی عبادت گاہیں متروکہ وقف املاک کے زیرانتظام محفوظ ہیں۔ جنرل سیکرٹری سردار امیر سنگھ، سابق پردھان سردار امیرسنگھ اور سردارمن میت سنگھ کاکہنا ہے کہ کرتار پور راہدری دنیا بھر کے سکھوں کے لیے حکومت پاکستان کی جانب سے محبت اورامن کا پیغام ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری شرائنزطارق وزیراوران کی ٹیم کرتار پورراہداری کی سیکورٹی اورانتظام کے لیے اہم کردار ادا کر رہی ہے جس پر ہم ان کے بے حد شکرگزارہیں۔پاکستان بھرمیں سکھوں کے مذہبی مقامات کی دیکھ بھال اورمذہبی تقاریب کے انعقادکےلئے متروکہ وقف املاک کواپنی خدمات کی انجام دہی کے لیے پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کی مکمل مشاورت حاصل ہوتی ہے۔

  • خواجہ عمران نذیر کے لیے ایک اور  پریشانی

    خواجہ عمران نذیر کے لیے ایک اور پریشانی

    خواجہ عمران نذیر کے لیے ایک اور پریشانی

    باغی ٹی وی : مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ عمران نذیر کوضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ حافظ نفیس کے روبرو پیش کردیاگیا،،، پولیس کی جانب سے ملزم کے چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے ملزم کو 9 نومبر کو متعلقہ عدالت پیش کرنے کا حکم دےدیا،
    https://twitter.com/BaaghiTV/status/1325368067896053760?s=20
    خواجہ عمران نذیر کی عدالت پیشی کے موقع پر لیگی کارکنان نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اس موقع پر لیگی ایم پی اے کنول لیاقت ایڈووکیٹ اور کارکنان اور پولیس کے درمیان دھکم پیل اور تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا،،پولیس نے مین گیٹ کو بند کر دیا، خواجہ عمران نذیر نے اپنی گرفتاری کو حکمرانوں کی بزدلی قرار دیا،،کہاکہ وہ گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں.
    خواجہ عمران نذیر کی گرفتاری ن لیگیوں کی ہلڑ بازی ، کئی رہنماؤں پر مقدمہ درج

    خواجہ عمران نذیر کی گرفتاری ن لیگیوں کی ہلڑ بازی ، کئی رہنماؤں پر مقدمہ درج

  • خواجہ عمران نذیر کی گرفتاری ن لیگیوں کی ہلڑ بازی ، کئی رہنماؤں پر مقدمہ درج

    خواجہ عمران نذیر کی گرفتاری ن لیگیوں کی ہلڑ بازی ، کئی رہنماؤں پر مقدمہ درج

    خواجہ عمران نذیر کی گرفتاری ن لیگیوں کی ہلڑ بازی ، کئی رہنماؤں پر مقدمہ درج

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق. ن لیگی رہنما خواجہ عمران نذیر کی گرفتاری پر اشتعال انگیزی کرنے ، پولیس اور حکومت کے خلاف بغاوت پر اکسانے اور کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ن لیگی ایم پی ایز اور ایم این ایز کے خلاف مقدمہ درج کر کرلیا گیا ہے. خواجہ عمران نذیر کی گرفتاری پر ن لیگ کے سابق اور موجودہ ایم پی اے اور ایم این اے نے تھانہ چوہنگ کی چار دیواری پھیلانگ کر تھانہ کے اندر داخل اندازی کی اور تھانے کی حدود میں پولیس ، حکومت کے خلاف نعرے بازی کی . پولیس اہلکاروں کو دھماکایا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ، مطالبہ کیا گیا کہ خواجہ عمران نذیر کو رہا کیا جائے .قانون کی اس خلاف ورزی اور قانون کو ہاتھ میں لینے کے جرم میں‌ عظمی بخاری، سارہ افضل تارڈ ، عطاء‌اللہ تارڑ ، سیف الملوک کھوکھر سمیت اکیس معلوم اور چالیس نامعلوم افراد پر مقدمہ درج کرلیا ہے .

    ادھر جوڈیشل مجسٹریٹ حافظ نفیس کی عدالت میں چوہنگ پولیس نے خواجہ عمران نذیر کو پیش کیا گیا ، عدالت کو بتایا کہ خواجہ عمران نذیر کو نیب آفس کے باہر توڑپھوڑ کیس میں گرفتار کیا ہے ان سے پوچھ گچھ کرنی ہے لہذا 14 روز کا ریمانڈ دیا جاے، عدالت میں وکیل صفائی وقار احمد ایڈووکیٹ نے مخالفت کی اور عدالت کو بتایا کہ پولیس ریمانڈ کی استدعا نہیں کر سکتی کیونکہ اس کیس میں دہشت گردی کی دفعہ لگی ہے اور متعلقہ عدالت بھی موجود ہے۔

  • لیگی رہنما عمران نزیر کو آج عدالت میں پیش کیاجائےگا

    لیگی رہنما عمران نزیر کو آج عدالت میں پیش کیاجائےگا

    لیگی رہنما عمران نزیر کو آج عدالت میں پیش کیا جاٸے گا

    باغی ٹی وی : لیگی رہنما عمران نزیر کو آج ضلع کچہری کی عدالت میں پیش کیا جاٸے گا، ان کے خلاف کار سرکار میں مداخلت سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

    ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ حافظ نفیس یوسف کیس پر سماعت کریں گے، مقدمہ میں دہشت گردی کی خصوصی دفعات کے باعث دوبارہ انسداد دہشت گردی عدالت پیش کیا جا ئے گا۔ دوسری جانب خواجہ عمران نذیر کی گرفتاری پر احتجاج کرنے والے لیگی عہدیداروں اور کارکنان کے خلاف بھی چوہنگ پولیس نے آیف آر درج کر لی ہے، مقدمہ پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کیا۔

    ایف آئی آر کے مطابق ملزم خواجہ عمران نزیر کو قانون حسب ضابطہ گرفتار کیا گیا تھا۔ ایف آئی آر میں لکھا ہے کہ مسلم لیگی کارکنوں اور عہدے دار تھانے کے احاطے اور باہر اکھٹے ہوئے۔ کارکنان کی جانب سے ملتان روڈ بلاک کر دیا گیا۔ روڈ بلاک ہونے سے ٹریفک شہری پریشانی کا شکار رہے۔ مسلم لیگی کارکنان کی جانب سے حکومت مخالف اور پنجاب پولیس کے خلاف نعرے بازی کی گئی

    ان کی گرفتاری کے بعد مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ خواجہ عمران نذیر کو گرفتار کر لیا گیا ہے، یہ گرفتاری لاہور جلسے سے قبل حکومت کا حملہ ہے، جس کے بارے میں سمجھتے ہیں کہ لاہور جلسہ انکے تابوت میں آخری کیل ہو گی.مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ ڈر ڈر کے بیچاروں کی حالت پتلی ہو گئی ہے

    ایک اور ٹویٹ میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی مقامی قیادت پولیس سٹیشن میں موجود ہے، اور خواجہ عمران نذیر کی رہائی کی کوشش جاری ہے،کوئی بھی غیر قانونی اقدام نہیں اٹھائیں گے

  • پاکستانی سیاست کا اہم کھلاڑی،جہانگیر ترین متحرک،اہم شخصیت سے لاہور میں ملاقات

    پاکستانی سیاست کا اہم کھلاڑی،جہانگیر ترین متحرک،اہم شخصیت سے لاہور میں ملاقات

    پاکستانی سیاست کا اہم کھلاڑی،جہانگیر ترین متحرک،اہم شخصیت سے لاہور میں ملاقات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر خان ترین نے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے

    جہانگیر ترین گزشتہ روز لاہور پہنچے ہیں اور ایک روز بعد ہی وہ متحرک ہو گئے ہیں، جہانگیرترین چودھر ی شجاعت کی عیادت کے لیے سروسزاسپتال لاہورپہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے چوھدری شجاعت کی عیادت کی اور انکی صحتیابی کے لئے دعا کی

    اس سے قبل چودھری پرویزالہی بھی ہسپتال پہنچ چکے تھے، باخبر ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین اور چودھری پرویز الہیٰ کی بھی اس موقع پر ملاقات ہوئی ہے جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا

    چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق

    شوگر کمیشن رپورٹ، وزیراعلیٰ پنجاب،اسد عمر اور مشیر تجارت کے جوابات غیر تسلی بخش قرار

    شوگر کمیشن رپورٹ انگریزی میں اپوزیشن کو سمجھ نہیں آئی،جھاڑو کا سن کر شہباز نے قرنطینہ کر لیا، شہزاد اکبر

    سی سی پی کا شوگرملزایسوسی ایشن کے دفاتر کا سرچ انسپکشن،اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا

    جہانگیر خان ترین کی اچانک وطن واپسی کیوں؟ اہم انکشافات

    جہانگیر ترین نے لاہور پہنچتے ہی بڑا اعلان کر کے پاکستانی سیاست میں تہلکہ مچا دیا

    جہانگیر ترین اور وزیراعظم میں ناراضگی ہے یا نہیں؟ پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی کا بڑا دعویٰ

    یاد رہے کہ چینی اسکینڈل میں نام آنے کے بعد جہانگیر ترین بیرون ملک چلے گئے تھے جس پر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے حکومت پر بڑی تنقید کی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ عمران خان نے جہانگیر ترین کو این آر او دے دیا تا ہم وہ واپس پہنچ گئے ہیں ،جہانگیر ترین کی لندن موجودگی کے دوران نواز شریف سے ملاقات اور رابطوں کی خبریں بھی چلائی گئیں لیکن جہانگیر ترین نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان سے بات چیت میں اس کی تردید کی تھی

    جہانگیر ترین لندن سے کچھ فاصلے پر نیوبری میں اپنے ہائیڈ ہاؤس نامی فارم ہاؤس رہائش پذیر ہیں۔ جہانگیر ترین کے ساتھ ان کے صاحب زادے علی ترین بھی اسی فارم پر موجود تھے، انہوں نے گزشتہ دنوں بیٹے کے ہمراہ سوئٹزرلینڈ کا بھی دورہ کیا تھا

    جہانگیر ترین کا اپوزیشن کو ایک اور طمانچہ،بڑا اعلان

  • زندہ باد،  ہم پیچھے کھڑے ہیں، ن لیگی رہنما کی گرفتاری پرمریم نوازکا پیغام

    زندہ باد، ہم پیچھے کھڑے ہیں، ن لیگی رہنما کی گرفتاری پرمریم نوازکا پیغام

    زندہ باد، ہم پیچھے کھڑے ہیں، ن لیگی رہنما کی گرفتاری پرمریم نوازکا پیغام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور سے ن لیگی رہنما، رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر کی گرفتاری پر مریم نواز میدان میں آ گئی

    مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ عمران نذیر کو گرفتار کر لیا گیا ہے، یہ گرفتاری لاہور جلسے سے قبل حکومت کا حملہ ہے، جس کے بارے میں سمجھتے ہیں کہ لاہور جلسہ انکے تابوت میں آخری کیل ہو گی

    مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ ڈر ڈر کے بیچاروں کی حالت پتلی ہو گئی ہے

    ایک اور ٹویٹ میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی مقامی قیادت پولیس سٹیشن میں موجود ہے، اور خواجہ عمران نذیر کی رہائی کی کوشش جاری ہے،کوئی بھی غیر قانونی اقدام نہیں اٹھائیں گے

    ایک اورٹویٹ میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ زندہ باد عمران نذیر ہم آپکے پیچھے کھڑے ہیں، آپکو اکیلا نہیں چھوڑیں گے،

  • ن لیگ سے ایک اور بڑی گرفتاری

    ن لیگ سے ایک اور بڑی گرفتاری

    ن لیگ سے ایک اور بڑی گرفتاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر کوگرفتارکرلیا گیا

    سیف سٹی کیمروں کی مدد سے خواجہ عمران نذیر کی گاڑی کی نشاندہی کی گئی, مسلم لیگ ن کی صدر مریم نواز کی نیب پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی اورپتھراؤ کرنے کے الزام میں تھانہ چوہنگ پولیس نے خواجہ عمران نذیر کو گرفتار کر لیا گیا ، پولیس کی جانب سے لیگی رہنما کو فیصل ٹاؤن سے تھانہ چوہنگ منتقل کر دیا گیا

    https://twitter.com/SKAbbasi_FaN/status/1325016921855700992

    سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ گاڑی نمبری 8029 /LEA ماڈل 2019 پراڈو لینڈ کروزر نیب کی جانب سے تھانہ چوہنگ میں درج مقدمہ میں مطلوب تھی،لنک روڈ ماڈلٹاون پر گاڑی کو روکا گیا، گاڑی کو تھانہ فیصل ٹاون پولیس کے حوالے کر دیا گیا، گاڑی مقدمہ نمبر 2036/20 بجرم 147/149-290/291-440-108-353/186 مورخہ 11/8/2020 تھانہ چوھنگ میں مطلوب تھی

    مسلم لیگ ن نے کارکنان کو تھانہ چوہنگ پہنچنے کی کال دے دی ,اس موقع پر ایم پی اے خواجہ عمران نذیرکا کہنا تھا کہ یہ انتقامی کارروائی کی جارہی ہے،ایسے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں،حکومت جومرضی کرلے 13 دسمبرکوتاریخی جلسہ ہوگا،

    واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) نے 13 دسمبرکولاہور جلسہ کے حوالے سے کمیٹیاں تشکیل د ی ہیں،لاہور پرویز ملک کنوینر مقرر، سپر ویثرن کمیٹی کے کنوینر صدر پنجاب رانا ثناءاللہ، شائستہ پرویز ملک، خواجہ عمران نذیر، سیف الملوک کھوکھر شہر سے تعلق رکھنے والے تمام ارکان قومی صوبائی اسمبلی ٹکٹ ہولڈر کمیٹی میں شامل ہیں

    پی ڈی ایم جلسہ، میڈیا کے لئے بنایا گیا گیٹ بند،کارکنان کی آمد شروع

    پی ڈی ایم جلسہ، کوریج کرنیوالے صحافی مشکلات کا شکار، جلسہ گاہ سے باہر نکلنے کا حکم

    جمعہ کے دن ہی جلسہ کیوں؟ شہری نماز جمعہ کے لئے خوار

    حکومت نے گڑ بڑ کرنے کی کوشش کی تو ذمہ دار حکومت ہو گی،مریم نواز کے ترجمان کا بیان

    مریم نواز گوجرانوالہ جلسہ سے قبل کتنے مقامات پر خطاب کریں گی؟ شیڈول جاری

    جعلی حکومت کے اختتام کی شروعات کا آغاز ہو چکا،مریم نواز کا کارکنان سے خطاب

    ہم حکمرانوں کو این آر او نہیں دے رہے،حکومت کو دسمبر نصیب نہیں ہوگا،مولانا فضل الرحمان

    پی ڈی ایم جلسہ،بدتمیزی پرمیڈیا کا جلسہ کی کوریج بائیکاٹ کا اعلان،مریم اورنگزیب منانے پہنچ گئیں

    اسلام آباد تک پہنچنے کی ضرورت نہیں پڑے گی،حکومت پہلے ہی گھر چلی جائے گی،بلاول

    کرونا کی آڑ میں ہم پر مقدمے، اس کا سب سے پہلا پرچہ تو عمران خان پر ہونا چاہیے،خواجہ آصف

    لاہور سے ن لیگی رکن اسمبلی کو ٹریفک وارڈن نے روک لیا،تھانے لے گئے

  • بلاول بھٹو اور میں "بچے” نہیں، مریم نواز کا دعویٰ

    بلاول بھٹو اور میں "بچے” نہیں، مریم نواز کا دعویٰ

    بلاول بھٹو اور میں "بچے” نہیں، مریم نواز کا دعویٰ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز بلاول زرداری کے انٹرویو کے بعد خود میدان میں آ گئیں

    بلاول زرداری کے انٹرویو پر مریم نواز نے اپنے رد عمل میں کہا کہ بلاول کے انٹرویو میں کوئی ایسی بات نہیں جس پہ ہمیں اعتراض ہو،بلاول بھٹو کے بیان کوتوڑمروڑکر پیش کرنا پی ڈی ایم کو توڑنے کی ناکام کوشش ہے،بلاول بھٹو اور میں بچے نہیں،

    https://twitter.com/Shahzad_IQBALpk/status/1324991699337273344

    مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں معلوم ہے اس بیان کو پیش کرنے کا کیا مقصد ہے،

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بلاول زرداری نے بی بی سی کو انٹرویو دیا تھا جس میں بلاول نے کہا تھا کہ نواز شریف نے اداروں پر پی ڈی ایم جلسوں میں دھاندلی کا جو الزام لگایا اسکے ثبوت دیں

    بلاول کا انٹرویو پی ڈی ایم کو لے ڈوبا،پشاور جلسے بارے بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

    مریم نواز کی گرفتاری کی خبریں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے تردید کر دی

    مریم نواز ہوٹل سے اچانک ترجمان کے گھر کیوں روانہ ہوئیں؟

    رات گئے اس طرح کی گرفتاری ….بلاول کا صفدر کی گرفتاری کے 11 گھنٹے بعد مریم سے رابطہ،کیا کہا؟

    مریم نواز ایک بار پھر نیوز کانفرنس سے اٹھ کر چلی گئیں

    بہت ہو گئے جلسے، پی ڈی ایم سے استعفے طلب

    طے کچھ ہوا، نواز شریف نے کچھ کہا، نواز شریف آرمی چیف پر الزامات کے ثبوت دیں،بلاول

    دوسری جانب مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نوازشریف جو بتا رہے ہیں وہ حقائق پر مبنی ہے، بلاول بھٹو کا نوازشریف سے متعلق بیان ان کی ذاتی رائے ہے۔ نوازشریف جو کہتے ہیں اس کے گواہ قائد ن لیگ خود اور پاکستان کی عوام ہیں۔