Baaghi TV

Category: لاہور

  • ہم عدالت میں نہیں کہ ثبوت پیش کریں،نواز شریف کے ترجمان کا بلاول کے انٹرویو پر ردعمل

    ہم عدالت میں نہیں کہ ثبوت پیش کریں،نواز شریف کے ترجمان کا بلاول کے انٹرویو پر ردعمل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول زرداری کے بی بی سی کو انٹرویو کے بعد ن لیگ کا رد عمل بھی آیا گیا

    نواز شریف کے ترجمان محمد زبیر کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو ہمارے اتحادی ہیں انکی ذاتی رائے ہو سکتی ہے، 2013سے 2018 تک ن لیگ کی حکومت تھی، پیپلزپارٹی کی نہیں، ہم عدالت میں نہیں کہ ثبوت پیش کریں۔ سب سے پہلے سلیکٹڈ بلاول بھٹو نے کہا تھا ہم نے نہیں، اگر عمران خان سلیکٹڈ ہیں تو سلیکٹ کرنے والا کون ہے۔

    محمد زبیر کا مزید کہنا تھا کہ ہم کہانیوں کی بنیاد پر بات نہیں کر رہے، پاکستان میں سویلین بالادستی کیلئےتحفظات کا اظہارپی ڈی ایم پلیٹ فارم سے کیا گیا۔

    مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا اہم اجلاس جاری،مریم سمیت کون کون شریک؟

    کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    مریم نواز کو اندر کون ڈالے گا؟. اہم سوال اٹھ گیا

    پی ڈی ایم کا گوجرانوالہ میں جلسے پر مقدمہ درج

    پی ڈی ایم جلسہ ،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمہ، عدالت کا بڑا حکم

    مریم نواز کی گرفتاری کی خبریں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے تردید کر دی

    مریم نواز ہوٹل سے اچانک ترجمان کے گھر کیوں روانہ ہوئیں؟

    رات گئے اس طرح کی گرفتاری ….بلاول کا صفدر کی گرفتاری کے 11 گھنٹے بعد مریم سے رابطہ،کیا کہا؟

    مریم نواز ایک بار پھر نیوز کانفرنس سے اٹھ کر چلی گئیں

    بہت ہو گئے جلسے، پی ڈی ایم سے استعفے طلب

    طے کچھ ہوا، نواز شریف نے کچھ کہا، نواز شریف آرمی چیف پر الزامات کے ثبوت دیں،بلاول

    دوسری جانب مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نوازشریف جو بتا رہے ہیں وہ حقائق پر مبنی ہے، بلاول بھٹو کا نوازشریف سے متعلق بیان ان کی ذاتی رائے ہے۔ نوازشریف جو کہتے ہیں اس کے گواہ قائد ن لیگ خود اور پاکستان کی عوام ہیں۔

    بلاول کا انٹرویو پی ڈی ایم کو لے ڈوبا،پشاور جلسے بارے بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

  • انتہائی اہم شخصیت کی طبیعت خراب، ہسپتال منتقل، وزیراعلیٰ پنجاب،یاسمین راشد بھی ہسپتال پہنچ گئے

    انتہائی اہم شخصیت کی طبیعت خراب، ہسپتال منتقل، وزیراعلیٰ پنجاب،یاسمین راشد بھی ہسپتال پہنچ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم، مسلم لیگ ق کے سربراہ چوھدری شجاعت حسین کی طبیعت ناساز ہو گئی،

    چودھری شجاعت حسین کو علاج کے لئے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پرنسپل سمز کا کہنا ہے کہ چودھری شجاعت حسین کو سانس لینے میں دشواری آ رہی تھی تاہم ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سروسز ہسپتال میں زیر علاج پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کے صدرچودھری شجاعت حسین کی عیادت کی،انہوں نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈاکٹروں کو چودھری شجاعت حسین کے بہترین علاج معالجہ کے لئے ہدایات دیں۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی زین قریشی اورصوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے جبکہ رکن قومی اسمبلی سالک حسین اور شافع حسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔

    بعد ازاں پنجاب کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے بھی چودھری شجاعت حسین کی عیادت کی،اسکے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ چودھری شجاعت کو نمونیا کا اٹیک ہوا تھا جس کی وجہ سے سانس کا مسئلہ ہوا تھا،

  • لبرٹی مارکیٹ‌ میں آگ لگ گئی

    لبرٹی مارکیٹ‌ میں آگ لگ گئی

    لبرٹی مارکیٹ‌ میں آگ لگ گئی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، لاہور کی لبرٹی مارکت میں آگ لگ گئی. آگ اس قدر شدید ہے ہے دیکھتے ہیں دیکھتے اس نے دیگر دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ‌میں لینا شروع کردیا ہے . آگ پلازے میں‌ لگی ہے امدادی سرگرمیوں کے لیے ریسکیو ٹیمیں‌پہنچ گئ ہیں. امدادی سرگرمیاں جاری ہیں.


    واضح رہے کہ چند روز پہلے لبرٹی کے نزدیک ہیں ایشیا کی سب سے بڑی الیکٹرونکس مارکیٹ‌حفیظ سینٹر میں‌ آگ لگی تھی جس سے کئی دکانیں جل کر خاکستر ہوگئی تھیں. اس طرح ان میں کروڑوں کا نقصان ہوا تھا جس طرح بہت قیمتی سامان جل گیا تھا.
    حفیظ سینٹر لاہور میں لگنے والی آگ، اربوں کے نقصان اور آگ جلدی نہ بجھنے کے ذمہ دار

  • طے کچھ ہوا، نواز شریف نے کچھ کہا، نواز شریف آرمی چیف پر الزامات کے ثبوت دیں،بلاول

    طے کچھ ہوا، نواز شریف نے کچھ کہا، نواز شریف آرمی چیف پر الزامات کے ثبوت دیں،بلاول

    پی ڈی ایم کے غبارے سے بلاول نے ہوا نکال دی،کہا طے کچھ ہوا، نواز شریف نے کچھ کہا، نواز شریف الزامات کے ثبوت دیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے نواز شریف کی اداروں کے مخالف تقریر پر کہا ہے کہ انتظار ہے نواز شریف کب ثبوت پیش کریں گے

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو دیئے گئے انٹرویو میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی جانب سے گوجرانوالہ جلسے کے دوران پاکستان کی بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید پر براہ راست انتخابات میں دھاندلی اور عمران خان کو برسرِاقتدار لانے کے الزامات پر کہا ہے کہ انھیں ’انتظار ہے کہ نواز شریف کب ثبوت پیش کریں گے۔‘

    بلاول بھٹو زرداری نے بی بی سی کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں حزبِ اختلاف کی جماعتوں پر مشتمل اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور گلگت بلتستان میں انتخابی مہم سے متعلق بات چیت کی ہے۔

    گوجرانوالہ جلسے میں نواز شریف نے پہلی بار فوجی قیادت کا نام لیتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ سنہ 2018 کے الیکشن میں دھاندلی اور انھیں وزیراعظم کے عہدے سے ہٹانے میں موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ملک کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا براہِ راست کردار تھا۔

    بی بی سی نے ان سے یہ بھی پوچھا کہ پی ڈی ایم کی تشکیل کے وقت ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس اور دیگر اجلاسوں میں کیا مسلم لیگ نواز نے پاکستانی فوج کی قیادت یا خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے سربراہ کا نام لیا تھا، یا اس بارے میں کوئی اشارہ دیا تھا؟

    اس پر بلاول بھٹو زرداری نے نفی میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’پی ڈی ایم کے ایجنڈے کی تیاری کے وقت نواز لیگ نے جنرل باجوہ یا جنرل فیض کا نام نہیں لیا تھا۔‘ انھوں نے مزید بتاتے ہوئے کہا کہ ’وہاں (اے پی سی میں) یہ بحث ضرور ہوئی تھی کہ الزام صرف ایک ادارے پر لگانا چاہیے یا پوری اسٹیبلیشمنٹ پر لگانا چاہیے۔ اور اس پر اتفاق ہوا تھا کہ کسی ایک ادارے کا نہیں بلکہ اسٹیبلیشمنٹ کہا جائے گا۔‘

    بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں کہ جب انھوں نے گوجرانوالہ کے جلسے میں میاں نواز شریف کی تقریر میں براہ راست نام سنے تو انھیں ’دھچکا‘ لگا

    بلاول کا کہنا تھا کہ یہ میرے لیے ایک دھچکا تھا کیونکہ عام طور پر ہم جلسوں میں اس طرح کی بات نہیں کرتے۔ مگر میاں نواز شریف کی اپنی جماعت ہے اور میں یہ کنٹرول نہیں کر سکتا کہ وہ کیسے بات کرتے ہیں اور نہ ہی وہ کنٹرول کر سکتے ہیں کہ میں کیسے بات کرتا ہوں۔‘

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ڈٰی ایم کئی جماعتوں کا یہ یقینا ایک اتحاد ہے اور ہمارا ایجنڈا ہماری آل پارٹیز کانفرنس میں طے پانے والی قرارداد میں واضح ہے، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا ہرگز یہ مطالبہ نہیں ہے کہ فوجی قیادت عہدے سے دستبردار ہو جائے۔

    بلاول کا کہنا تھا کہ میں یہ واضح کر دوں کہ یہ نہ تو ہماری قرارداد میں مطالبہ ہے نہ ہی یہ ہماری پوزیشن ہے۔ جہاں تک بات نام لینے کی ہے، میں سمجھتا ہوں کہ اور یقینا ایسا ہی ہوا گا کہ میاں صاحب نے بغیر ثبوت کے کسی کا نام نہیں لیا ہو گا اور اس قسم کے الزامات ثبوتوں کی بنیاد پر ہی آگے آنے چاہییں۔ میں یہ طریقہ کار خود اپنی جماعت کے لیے نہیں اپناتا کہ میں جلسوں میں اس (یعنی براہِ راست الزام لگانا) کو بیان کرتا۔ مگر میاں صاحب کا یہ حق ہے کہ وہ اس قسم کا موقف لینا چاہیں تو ضرور لیں۔‘

    بلاول بھٹو زرداری نے فوجی قیادت کا نام لینے یا اُن پر براہ راست الزام لگانے کو نواز شریف اور مسلم نواز کا ’ذاتی اور پارٹی کا فیصلہ‘ قرار دیا

    بشکریہ ،بی بی سی اردو

  • مغل پورہ کی طرف جائیں آسمان کا رنگ ہی بدل جاتا ہے،لاہور ہائیکورٹ

    مغل پورہ کی طرف جائیں آسمان کا رنگ ہی بدل جاتا ہے،لاہور ہائیکورٹ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں اسموگ سے متعلق سماعت کیس کی سماعت ہوئی

    عدالت نے اسموگ کے کنٹرول کیلئے عملی اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی،جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ اگر ڈپٹی کمشنر کے احکامات پر عمل نہیں ہوتا توعدالت کو آگاہ کریں،کچھ کام عین وقت پر کرنے کی بجائے سال پہلے کیے جانے والے تھے،

    پی ڈی ایم اے حکام نے عدالت میں کہا کہ گاڑیوں کے دھویں اور فصلوں کو جلائے جانے والے معاملات کو دیکھ رہے ہیں، ہم نے اسموگ مانیٹرنگ سیل بنایا ہے ،

    جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ اسموگ میں 45 فیصد حصہ گاڑیوں کا دھواں ہے،مغل پورہ کی طرف جائیں آسمان کا رنگ ہی بدل جاتا ہے،پی ڈی ایم اے نے کہا کہ ہم روزانہ کی بنیاد پر رپورٹس لیتے ہیں،عدالت نے کہاکہ جو گاڑیاں دھواں چھوڑتی ہیں انہیں بند کرنے کا حکم پہلےہی دے چکے ہیں،جو ریفارمز آپ چاہتے ہیں وہ آپ کرتے رہیں،

    جیل حکام خواتین قیدیوں کی عزتیں تارتارکرتے ہیں، پیدا ہونے والے بچوں کوقتل کردیا جاتا ہے،لاہورجیل سے خاتون قیدی کی ویڈیووائرل

    سموگ کے تدارک کے لئے لاہور ہائیکورٹ نے حکومت سے کیا پوچھ لیا؟

    ڈپٹی کمشنر نے عدالت مین کہا کہ کچھ دن پہلے پنجاب یونیورسٹی کے کوڑے کو آگ لگی جس پر ایف آئی آر درج کی،عدالت نے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت جمعرات تک ملتوی کر دی

  • فردوس عاشق اعوان کو اہم ٹاسک مل گیا،پنجاب کے وزراء نے بھی سر پکڑ لیا

    فردوس عاشق اعوان کو اہم ٹاسک مل گیا،پنجاب کے وزراء نے بھی سر پکڑ لیا

    فردوس عاشق اعوان کو اہم ٹاسک مل گیا،پنجاب کے وزراء نے بھی سر پکڑ لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کو آتے ہی ٹاسک مل گیا

    وزرا کے محکموں کی کارکردگی عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،پنجاب میں جو جو وزرا میڈیا کے سامنے آنے سے ہچکچاہٹ محسوس کرتے ہیں ان کو ٹریننگ دی جائے گی،ہر ضلع میں ڈیجیٹل نیٹ ورک کے ذریعے وزرا اور متعلقہ محکموں کی کارکردگی عوام کے سامنے رکھی جائے گی

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ جتنی وزارتیں ہیں ان کی نیٹ ورکنگ کرنے جار رہے ہیں،سب عوام کو جواب دے ہیں،اب چھپا چھپائی والا سلسلہ ختم ہوگا،

    فردوس عاشق اعوان کی تعیناتی کے بعد پنجاب کے وزراء نے بھی میڈیا پر آنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں،وزیراعظم عمران خان کئی بار ہدایت کر چکے ہیں کہ حکومت کی کارکردگی عوام کے سامنے لائی جائے لیکن وزراء میڈیا پر آنے سے گریز کر رہے تھے،اب فردوس عاشق اعوان وزراء کو باقاعدہ اجلاس میں ٹریننگ دیں گی اور انہیں اس بات پر زور دیں گی کہ وہ میڈیا پر آ کر خود اپنی کارکردگی بیان کریں

    فردوس عاشق اعوان کو تین روز قبل پنجاب میں مشیر اطلاعات تعینات کیا گیا ہے، اس سے قبل وہ وفاقی مشیر اطلاعات تھیں،

  • غیرت کے نام پر سگی ماں کو قتل کرنے والا بیٹا گرفتار

    غیرت کے نام پر سگی ماں کو قتل کرنے والا بیٹا گرفتار

    ایس پی صدر انویسٹی گیشن محمد عیسیٰ خان کی سربراہی میں ہنجر وال پولیس کی کارروائی۔ غیرت کے نام پراپنی سگی ماں ثمینہ خٹک نازعرف نینا علی کو قتل کرنیوالابیٹا احمد شہروزچند گھنٹوں میں گرفتارکر لیا گیا ,سگے بیٹے نے ماں مقتولہ ثمینہ خٹک ناز کو ناجائز تعلقات کے شبہ پر چھری سے گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔

    ملزم احمدشہروز اپنی والدہ کو قتل کرنے کے بعد گاڑی میں بیٹھ کر موقع سے فرار ہو گیا تھا۔51سالہ مقتولہ ثمینہ خٹک نے دو شادیاں کیں تھیں اور دونوں شوہروں سے طلاق لے لی تھی۔مقتولہ شوبز آرٹسٹ تھی اور شوبز کی دنیا میں نینا علی کے نام سے جانی جاتی تھیں۔انچارج انویسٹی گیشن ہنجروال سید قمر عباس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔ملزم احمد شہروز کو گرفتار کر کے آلہ قتل چھری اورفرار ہونے کے لیے استعمال ہونیوالی گاڑی قبضہ میں لی گئی ہے۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور کی طرف سے قاتل کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش۔

  • اقبال ٹاؤن پولیس کی مفرور اشتہاریوں کے خلاف بڑی کاروائی

    اقبال ٹاؤن پولیس کی مفرور اشتہاریوں کے خلاف بڑی کاروائی

    ایس پی اقبال ٹاؤن کیپٹن(ر)محمداجمل کی زیرنگرانی مفروراشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے مسلم ٹاؤن/شیراکوٹ/نواں کوٹ/سمن آباد پولیس کی کاروائیاں ،04 مفرور اشتہاری مجرمان گرفتار کر لیے گئے,مسلم ٹاؤن پولیس نے بوگس چیک کے مقدمہ میں مفرور اشتہاری جاوید کو گرفتار کیاشیراکوٹ پولیس بوگس چیک کے مقدمہ میں مطلوب مفرور اشتہاری نعیم کو گرفتارکیا،

    نواں کوٹ پولیس نے مفرور اشتہاری عزیز کو گرفتار کیامجرم امانت میں خیانت کے مقدمہ میں مطلوب تھاسمن آباد پولیس نے مجرم ٹیلی گراف ایکٹ کے مقدمہ میں مطلوب اختر کو گرفتار کیا،مجرمان کو متعلقہ پولیس کے حوالہ کر دیاگیامجرمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ایس پی اقبال ٹاؤن نے اپنے بیان میں کہا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں گے۔

  • پولیس کی طرف  کیمیکل زدہ پانی پھینکنے اور شیلنگ سے کسان جاں بحق

    پولیس کی طرف کیمیکل زدہ پانی پھینکنے اور شیلنگ سے کسان جاں بحق

    پولیس کی طرف کیمیکل ملے پانی پھینکنے اور شیلنگ سے کسان جاں بحق
    باغی ٹی وی ” پولیس کی طرف سے کسانوں پر کیمیکل ملا پانی پھینکنے اور شیلنگ سے ایک کسان جاں بحق ہوگیا . فنانس سیکرٹری وہاڑی ملک اشفاق لنگڑیال کل بے ہوش ہو گئے تھے ۔ ان کو جناح اسپتال منتقل کی گیا تھا جہاں آج اس نے دم توڑ دیا.

    کسان اتحاد کے دھرنے کے دوران پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا تھا اور آنسو گیس کی شیلنگ کی اور دو دن قبل 200 سے زائد کسانوں کو گرفتار کیا گیا۔ تاہم ان گرفتاریوں کے خلاف کسان اتحاد نے ٹھوکر پر دوبارہ دھرنے کا فیصلہ کیا۔

    ٹھوکر نیاز بہگ پر کسان اتحاد کے اراکین کااحتجاجی دھرنا میدان جنگ میں تبدیل ، پولیس نے واٹر کینن استعمال کرتے ہوئے مظاہرین کو منتشرکر کے 162 افراد کو گرفتار کرلی جس پر ایس پی آپریشنز کے حکم پر مظاہرین پر کیمیکل ملا پانی پھینکا گیا اور شیلنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ضلع وہاڑی کی تحصیل بوریوالہ سے تعلق رکھنے والے ملک اشفاق لنگڑیال بے ہوش ہوگئے۔ تاہم انہیں فوراً جناح ہسپتال لایا گیا مگر ہسپتال پہنچتے ہی وہ دم توڑ گئے۔

    ادھر فردوس عاشق اعوان نے حکومت پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا ہے . وزیر اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کسان اتحاد کا ہمدرد بن کر ایک سیاسی ٹولہ میڈیا اسکرین استعمال کر رہا ہے، یہ بھول گئے یہی وہ مال روڈ ہے جہاں کسان آلو کی بوریوں کو لا کر آگ لگاتے تھے۔

    پریس کانفرنس کے دوران صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ماضی میں کسانوں، لیڈی ہیلتھ ورکرز پر ظلم و ستم آج بھی ذہنوں میں تازہ ہے، قوم کوپتہ ہے کہ کسان کو کس نے بدحال کیا ہے، ماضی کی ناقص زرعی پالیسی کی وجہ سے آج کسان مشکل میں ہیں۔

    واضح رہے کہ کسان اتحاد ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات کی منظوری کے ليے ٹھوکر نیاز بیگ لاہور پر دھرنادیا تھا۔ پولیس کی بھاری نفری نے کسانوں کو گرفتار کرنا چاہا تو کسانوں کی جانب سےپتھراؤ کیا گیاجس پر پولیس نے مظاہرين پرآنسو گیس کی شیلنگ کر دی اور لاٹھی چارج کيا۔

    مرکزی صدر ملک زولفقار اعوان کسان اتحاد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے جو گھناؤنی حرکت کی رات سوے ہوئے کسانوں پر لاٹھی چارج اور ٹھنڈے پانی کا استعمال کیا ہے اس سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوئے ، سارے کسان اکھٹے ہو جائیں ہم اجتماعی گفتاریاں دیں گے

    کسان رہنما ؤں کاکہنا ہے کہ حکومت جو وعدے کرتی ہے پورے نہیں کر رہی۔حکومت نے کسانوں سے زبردستی گندم اٹھائی اب بیج کے لئے بھی گندم نہیں۔ مطالبات کی تحریری منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔

    حکومت کی جانب سے مقرر کردہ گندم کے امدادی ریٹ کو پاکستان کسان اتحاد نے مسترد کردیا۔کسانوں کا کہنا ہے کہ حکومتی ریٹ سے فصل پر آنیوالے اخراجات بھی پورے نہیں ہوں گے جس سے کسان گندم کی بجائے دیگر فصلوں کی کاشت کو ترجیح دینے پر مجبور ہیں

  • ہمارے اتحاد میں پی ٹی آئی سے کھانے کھانا شامل نہیں،مونس الہیٰ بھی پھٹ پڑے

    ہمارے اتحاد میں پی ٹی آئی سے کھانے کھانا شامل نہیں،مونس الہیٰ بھی پھٹ پڑے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ق کے رکن قومی اسمبلی اور چوھدری پرویز الہیٰ کے بیٹے مونس الہیٰ حکومت پر برس پڑے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے مونس الہیٰ کا کہنا تھا کہ ہمارا اتحاد پی ٹی آئی سے ووٹ کی حدتک ہے ،ہمارے اتحاد میں پی ٹی آئی سے کھانے کھانا شامل نہیں،

    مونس الہیٰ نے ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان کو بھی ٹیگ کیا ہے،

    مونس الہیٰ حکومت پر پہلے بھی تنقید کرتے رہتے ہیں، انہوں نے ماضی میں بھی حکومت کا اتحادی ہونے کے باوجود حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا، مونس الہیٰ کو وزارت ملنی تھی لیکن حکومت نے ابھی تک یہ وعدہ پورا نہیں کیا بلکہ شوگر سیکنڈل میں مونس الہیٰ کا نام آ گیا جس کی مزید انکوائری ہو رہی ہے.

    قبل ازیںمسلم لیگ کے رہنما وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کا کہنا ہے کہ صرف کھانا کھانے نہیں جاسکتے

    طارق بشیر چیمہ نے وزیراعظم کے ظہرانے میں عدم شرکت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ چودھری شجاعت بیمار رہے،وزیراعظم نے رابطہ بھی نہیں کیا،وزیراعظم لاہورآتے ہیں توق لیگ کوکسی معاملے میں اعتماد میں نہیں لیتے،یہ پارٹی کا فیصلہ ہےکہ وزیراعظم کےظہرانے میں نہیں جا نا،مسلم لیگ ق کی قیادت کے تحفظات کا ازالہ نہیں کیا گیا،مشاورت کی جاتی ہے نہ کسی فیصلے پر اعتماد میں لیا جاتا ہے،

    طارق بشر چیمہ کا کہنا تھا کہ حکومت کے اتحادی ضرورہیں لیکن حکومت والوں کو پتہ ہی نہیں کہ اتحادی کیا ہوتا ہے ،ہم کسانوں کے ساتھ کھڑے ہیں انکے مفاد کا ہمیں تحفظ کرنا ہے ،ہمیں پیغام دینے کیلیے آنیوالے وزرا بھی کہتے ہیں کہ ق لیگ سے زیادتی ہورہی ہے

    مشکوک خاتون دنیا کو بتا رہی ہے کہ پاکستانی ایک جنسی درندہ قوم ہیں.شاہ اویس نورانی

    رحمان ملک ان ایکشن، الزامات پر سینتھیا کو 50 ارب ہرجانے کا دوسرا نوٹس بھجوا دیا

    ق لیگ تو صرف سامنے تھی،حکومت ختم کرنے کی یقین دہانی کس نے کروائی تھی، مولانا فضل الرحمان

    مولانا کے دھرنے کے وقت پرویزالہیٰ نے وزیراعظم کو کیا کہا تھا؟ چودھری شجاعت نے کیا اہم انکشاف

    اتحادی جماعت کی علیحدگی،وزیراعظم نے منانے کا ٹاسک دے دیا

    کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    مریم نواز کو اندر کون ڈالے گا؟. اہم سوال اٹھ گیا

    پی ڈی ایم کا گوجرانوالہ میں جلسے پر مقدمہ درج

    پی ڈی ایم جلسہ ،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمہ، عدالت کا بڑا حکم

    مریم نواز کی گرفتاری کی خبریں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے تردید کر دی

    مریم نواز ہوٹل سے اچانک ترجمان کے گھر کیوں روانہ ہوئیں؟

    رات گئے اس طرح کی گرفتاری ….بلاول کا صفدر کی گرفتاری کے 11 گھنٹے بعد مریم سے رابطہ،کیا کہا؟

    مریم نواز ایک بار پھر نیوز کانفرنس سے اٹھ کر چلی گئیں

    بہت ہو گیا پی ڈی ایم کا کھیل تماشا، وزیراعظم نے بڑا فیصلہ کر لیا

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اتحادیوں کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں ظہرانہ‏ دیا ہے ،وزیر اعظم کے ظہرانے میں بلوچستان عوامی پارٹی کےاراکین نے شرکت کی ہے،وزیراعظم کے ظہرانے میں ایم کیو ایم، جی ڈی اے کے وفد نے بھی شرکت کی ہے،ظہرانے میں وفاقی وزرا اور پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت شریک ہے،وزیراعظم کےظہرانے میں اتحادی جماعتوں کے کئی ارکان پارلیمنٹ بھی شریک ہیں

    وزیراعظم کے ظہرانے میں مسلم لیگ ق کے اراکین نےشرکت نہیں کی، ق لیگ سے چوھدری پرویز الہیٰ اور طارق بشیر چیمہ کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی تا ہم وہ شریک نہیں ہوئے