Baaghi TV

Category: لاہور

  • میاں محمود الرشید کا لاہور چیمبر کا دورہ، تاجر رہنماؤں سے ملاقاتیں

    میاں محمود الرشید کا لاہور چیمبر کا دورہ، تاجر رہنماؤں سے ملاقاتیں

    میاں محمود الرشید کا لاہور چیمبر کا دورہ، تاجر رہنماؤں سے ملاقاتیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر برائے ہاﺅسنگ، اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ ، پنجاب میاں محمود الرشید نے دورہ لاہور چیمبر کیا

    لاہور چیمبر کے صدر میاں طارق مصباح، سینئر نائب صدر ناصر حمید خان اور نائب صدر طاہر منظور چودھری سے ملاقات کی اس موقع پر ایگزیکٹو کمیٹی ممبران بھی موجود تھے

    میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ صوبے کو ترقی و خوشحالی کا مرکز بنانا اولین ترجیح ہے ،تمام منصوبے انتہائی شفافیت سے مکمل کیے جارہے ہیں ،عوام کی خدمت ہمارا اوڑھنا بچھونا ہے ،صوبے بھر میں انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ پر خاص توجہ دی جارہی ہے

    میاں طارق مصباح، صدر لاہور چیمبرکا کہنا تھا کہ ہاﺅسنگ اور تعمیرات سے نجی شعبہ کو سہولیات کی فراہمی اور حائل رکاوٹیں دور کرنے کا عزم خوش آئند ہے ،پاکستان کو اس وقت 11-12 ملین ہاوسنگ یونٹس کی کمی کا سامنا ہے ، پنجاب میں ملک کی کُل آبادی کا 53٪ حصہ ہے، لہذا، پنجاب میں رہائش کی ضروریات دوسرے صوبوں کی نسبت زیادہ ہیں ،نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام کی تکمیل یقینا ایک نہایت اہم کامیابی ہو گی

    ناصر حمید خان، سینئر نائب صدر، طاہر منظور چودھری نائب صدرکا کہنا تھا کہ یہ پروگرام ان لوگوں کیلئے ایک امید کا باعث ہے جو آج کے اس مہگائی کے دور میں اپنا گھر کا بس خواب ہی دیکھ سکتے ہیں ،وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق ہاو سنگ سیکٹر کو ترقی دینے کے لئے، مالیاتی اداروں کی مدد بہت ضروری ہے ،

    عہدیداران لاہور چیمبرکا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان میں ہاوسنگ فنانس جی ڈی پی کے 1 فیصد سے بھی کم ہے جبکہ علاقائی ممالک میں یہ 10 فیصد کے لگ بھگ ہے ،راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے سلسلے میں نجی شعبے کے تحفظات دور کیے جائیں ،کوئی بھی فیصلہ لینے سے قبل نجی شعبے کو اعتماد میں لیا جائے

  • سینئر صحافی عمران میر کی جائیداد پر قبضہ،عدالت کا پولیس ،انتظامیہ پر اظہار برہمی،بڑا حکم دے دیا

    سینئر صحافی عمران میر کی جائیداد پر قبضہ،عدالت کا پولیس ،انتظامیہ پر اظہار برہمی،بڑا حکم دے دیا

    سینئر صحافی عمران میر کی جائیداد پر قبضہ،عدالت کا پولیس ،انتظامیہ پر اظہار برہمی،بڑا حکم دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سینئیر صحافی عمران میر کی جائیداد پر قبضے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی

    عدالتی حکم نظر انداز کرنے پر عدالت نے پولیس اور ضلعی انتظامیہ پر اظہار برہمی کیا،عدالت نے لاء افسر سے استفسار کیا کہ حکم امتناعی کے باوجود محکمہ امور کشمیر نے نیا لیٹرکیسے جاری کردیا۔

    جسٹس ساج دمحمود سیٹھی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سول عدالت کاحکم امتناعی تھا قبضہ کیسے کرا دیا۔عدالت نے ہتھیائی گئی جائیداد کی حیثیت تبدیل کرنے سے روکتے ہوئے حکم امتناعی جاری کردیا

    عدالت نے سیکرٹری محکمہ امور کشمیرکونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ،عدالت نے اسسٹنٹ کمشنراورایس ایچ او تھانہ باٹا پور کوتحریری جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا ،سینئیرصحافی عمران میر کی جانب سے میاں عرفان اکرم ایڈووکیٹ عدالت میں ہیش ہوئے

    میاں عرفان اکرم نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ معاملہ سول عدالت میں ہے حکم امتناعی کے باوجود قبضہ مافیا نے جائیداد ہتھیائی۔پولیس،انتظامیہ اورنجی مسلح گارڈزکے ساتھ مل کر رات گئے زمین ہرقبضہ کرکے قانون کی دھجیاں بکھیر گئیں۔موقع ہرموجوداسسٹنٹ کمشنرشالیمار ٹاون مہدی معروف نے چادر چاردیواری کا تحفظ پامال کیا۔

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے ایم این کے کزن نے درجنوں غندوں کی مدد سے سینئر صحافی عمران میر کے فارم پر زبردستہ قبضہ کر لیا . پولیس تماشائی بنی رہی .دن دیہاڑے غنڈہ گردی کی انتہا ہوگئی ، انتظامیہ، پولیس بے بس دکھائی دی کسی نے ان کو روکنے کی کوشش نہ کی ، ایم این اے کی پلیٹ لگی گاڑیوں میں درجنوں غنڈوں نے صحافی عمران میر کی زمین ہتھیالی پولیس ، ادارے تماشائی بنے رہے ۔سینئر صحافی عمران میر کا کہناتھا کہ درجنوں مسلح افراد جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں. درجنوں مسلح افراد ان کے ساتھ ہیں۔ درجنوں گاڑیاں ہیں۔ زبیر خان نامی بندہ مردان سے پی ٹی آئی ایم این اے مجاہد خان کا کزن ہے۔ میں ان غنڈوں کے آگے بے بس ہوں۔ کوئی فورم مدد کو تیار نہیں.

    ایم این اے کی پلیٹ لگی گاڑیوں میں آئے قبضہ مافیا نے صحافی عمران میر کی زمین ہتھیالی. پولیس ، ادارے تماشائی بنے رہے

    سینئر صحافی عمران میر کی اراضی پر قبضہ کی معلومات سامنے آگئیں.

    ایک ذاتی درخواست گذشتہ 30 سالوں سے زیادہ عرصے سے میڈیا کمیونٹی کے سینئر ممبر کی حیثیت سے۔گورنمنٹ ایم این اے کے زیر اقتدار پاور قبضہ مافیا نے غیر قانونی طور پر لاہور میں میرے فارم پر قبضہ کر لیا ہے۔

  • شہباز شریف کی رہائی کیلئے درخواست جمع،بیگم شمیم اخترکی میت کے ہمراہ کون آئیگا پاکستان؟

    شہباز شریف کی رہائی کیلئے درخواست جمع،بیگم شمیم اخترکی میت کے ہمراہ کون آئیگا پاکستان؟

    شہباز شریف کی رہائی کیلئے درخواست جمع،بیگم شمیم اخترکی میت کے ہمراہ کون آئیگا پاکستان؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما عطا اللہ تارڑ نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول کی درخواست ڈپٹی کمشنر کو جمع کرا دی

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف کو والدہ اور حمزہ شہباز کو دادی کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے دو ہفتے کے لئے رہا کیا جائے،شہباز شریف قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی اور حمزہ شہباز قائد حزب اختلاف پنجاب ہیں اور ان سے پورے ملک سے لوگوں نے تعزیت کرنے آنا ہے۔ اس کو مد نظر رکھتے ہوئے دو ہفتے کی پیرول کی درخواست کی گئی ہے۔ماں کے دنیا سے رخصت ہو جانے سے بڑا اور صدمہ کوئی نہیں، اپنے اہل خانہ اور عزیز و اقارب کے ساتھ اس غم میں شریک ہونے کے لیے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

    پنجاب حکومت نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو پیرول پر رہائی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر جیل پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو نمازجنازہ میں شرکت کی اجازت دی جائے گی۔

    دوسری جانب نواز شریف کی والدہ کی میت لندن سے وطن واپس لانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ شریف میڈیکل سٹی میں ادا کی جائے گی، ذاتی معالج کے منع کرنے پر نواز شریف کے پاکستان نہ آنے کا امکان ہے۔نواز شریف اور صدر نواز لیگ شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر لندن میں انتقال کر گئیں، بیگم شمیم اختر طویل عرصے سے علیل تھیں، مرحومہ کو لاہور میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
    ن لیگی رہنما عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ بیگم شمیم اختر کے انتقال سے شریف فیملی کو غم ہے،نوازشریف ڈاکٹرز کی ہدایت ملنے تک وطن واپس نہیں آسکیں گے،شہبازشریف اور نوازشریف کی بہن کوثر والدہ کی میت کے ہمراہ آئیں گی ،بدھ کو لندن میں بیگم شمیم اختر کی جنازہ ادا کی جائے ،کلثوم نواز جب بیمار تھیں تو پی ٹی آئی کی طرف سے سیاست کی گئی،گزشتہ دن سے شہبازشریف اور حمزہ کے پے رول کے لیے کوشش کررہا ہوں ،ابھی تک پے رول سے متعلق پیشرفت نہیں ہوئی،

  • ن لیگ کو بڑا صدمہ.ایک اور اہم رہنما کی وفات

    ن لیگ کو بڑا صدمہ.ایک اور اہم رہنما کی وفات

    ن لیگ کو بڑا صدمہ.ایک اور اہم رہنما کی وفات

    باغی ٹی وی . مسلم لیگی رہنما دانیال عزیز کے والد محترم علم و ادب اور سیاست کے شہسوار بزرگ سیاستدان چودھری انور عزیز انتقال کرگئے. واضح رہے اس سے پہلے میاں نواز شریف کی والدہ وفات پا گئی ہیں. یہ مسلسل افسوسناک خبریں لیگی رہنماؤں‌کے لیے صدمے کی باعث ہیں.

    نواز شریف کی والدہ لندن میں اپنے بیٹے میاں نواز شریف اور پوتے حسین نواز کے ساتھ رہائش پذیر تھیں ۔ اس وقت ان کے بڑے بیٹے نواز شریف ان کے پاس موجود تھے، جبکہ ان کے چھوٹے بیٹے میاں شہباز شریف لاہور کی جیل میں موجود ہیں ۔

    واضح رہے کہ نواز شریف کی والدہ شدید علالت کے باوجود فروری میں لندن روانہ ہوئی تھیں، ڈاکٹروں نے انہیں لمبے سفر سے منع کیا تھا لیکن انہوں نے اپنے بیٹے کے پاس جانے کا کہا۔

  • حکومت نےمعاہدہ تو ڑا تو کیا ہوگا؟ تحریک لبیک کے نئے سربراہ نے اعلان کردیا۔

    حکومت نےمعاہدہ تو ڑا تو کیا ہوگا؟ تحریک لبیک کے نئے سربراہ نے اعلان کردیا۔

    حکومت نےمعاہدہ تو ڑا تو کیا ہوگا؟ تحریک لبیک کے نئے سربراہ نےدبنگ اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق، تحریک لبیک کے نومقرر امیر اور علامہ خادم حسین رضوی کے صاحبزادے حافظ سعد رضوی نے اپنے والد کی قبر پر حاضری کے بعد کہا ہے کہ حکومت کا ہمارے مجلس شوریٰ کے تین ممبران کے ساتھ معاہدہ کیا ہے،اگر حکومت کوئی رو گردانی کرتی ہے تو ہم مجلس شوریٰ کا اجلاس بلا کر فیصلہ کریں گے۔یہ اجلاس قبل از وقت بھی بلایا جاسکتا ہے۔
    انہوں نے کہا ہے کہ جو صدمہ ہمیں پہنچا وہ صرف ہمارا دکھ نہیں ہے یہ پوری امت کا غم ہے،انہوں نے ہمیشہ امت مسلمہ کی بات کی ،کشمیر کا مسئلہ ہو،فلسطین کی بات ہو یا کہیں بھی مسلمانوں پر ظلم ہوتا تو ایک انسان تڑپ اٹھتا تھا وہ انسان خادم حسین رضوی تھا۔میں امیر بنا نہیں مجھے امیر بنا دیا گیا ہے،مجھ پر بھاری ذمہ داری ڈال دی گئی ہے۔میں اللہ سے دعا کرتا ہوں مجھے ہمت اور طاقت دے،پاکستان کا مطلب کیا ہمارا دستور ہے ہم اسی پر عمل کرنے کی کوشش کریں گے.

    مرکزی امیر مولانا خادم حسین رضوی مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے داتا دربار میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔قرآن خوانی میں مولانا خادم حسین رضوی کے صاحبزادے اور امیر تحریک مولانا سعد حسین رضوی، مولانا انس حسین رضوی، مولانا عبدالستار سعیدی، مولانا ظفر محمود آف برطانیہ، رکن شوری و امیر کراچی مولانا رضی حسینی، صاحبزادہ عبدالمصطفی، پیر سید سرور شاہ، رکن شوری مولانا غلام عباس، چیٰرمین روئت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان، امیر کشمیر مولانا عبدالغفور اور خیر پختوانخواہ کے امیر ڈاکٹر شفیق امینی سمیت کارکنوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔

    تحریک لبیک دھرنا،راستے بند ہونے پر ٹریفک کا متبادل روٹ جاری

    شاہد خاقان عباسی نے تحریک لبیک کے دھرنے کو "میلہ” قرار دے دیا

    فیض آباد دھرنا،وزیراعظم کا نوٹس،اہم شخصیت کو طلب کر لیا

    مذاکرات ہی نہیں ہوئے تو کامیابی کیسی؟ تحریک لبیک کا دھرنا جاری رکھنے کا اعلان

    اس سے قبل جب جامع مسجد داتا دربا گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ میں خادم حسین رضوی مرحوم کے رسم قل خوانی میں .حافظ سعد رضوی نو امیر تحریک لیبک پاکستان پہنچے تو وہاں ع تحریک لبیک کے دیگر قائدین بھی اس موقع پر موجود ہیں. لوگوں میں جوش اور ولولہ پایاگیا. وہاں پر موجود قائدین اور شرکا نے لبیک یا رسول اللہ کے نعرے لگانا شروع کردیے.

  • ماڈل ٹاؤن پولیس کی  کامیاب کارروائی

    ماڈل ٹاؤن پولیس کی کامیاب کارروائی

    ماڈل ٹاؤن پولیس کی کامیاب کارروائی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ایس پی نویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن محمد بلال قیوم کی سربراہی میں کاہنہ پولیس نے کارروائی کر کےقتل کے مقدمے میں 16 سال سے قصور پولیس کومطلوب اشتہاری ملزم یسین گرفتار کر لیا.اشتہاری ملزم یسین نے 2004میں اپنی بہن کے دیور محمد حسین کو قتل کر دیا تھا۔

    یسین نے معمولی لڑائی پر محمد حسین کو سر میں ڈنڈےمار کر قتل کر دیاتھا۔اشتہاری ملزم یسین اپنے رشتے دار محمد حسین کو قتل کرنے کے بعد فرار ہو گیا تھا۔انویسٹی گیشن پولیس کاہنہ نے کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم یسین کو گرفتار کیا۔

    ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور کااشتہاری ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی

  • تحریک لیبک پاکستان  کے قائد مسجد داتا دربار پہنچے تو شرکاءمیں جوش اور ولولہ کی لہر دوڑ گئی

    تحریک لیبک پاکستان کے قائد مسجد داتا دربار پہنچے تو شرکاءمیں جوش اور ولولہ کی لہر دوڑ گئی

    تحریک لیبک پاکستان کے قائد مسجد داتا دربار پہنچ گئے شرکاءمیں جوش اور ولولہ کی لہر دوڑ گئی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، جامع مسجد داتا دربا گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ میں خادم حسین رضوی مرحوم کے رسم قل خوانی میں شرکاء موجود ہیں.حافظ سعد رضوی قائد تحریک لیبک پاکستان پہنچ گئے ھیں. اس کے علاوہ تحریک لبیک کے دیگر قائدین بھی اس موقع پر موجود ہیں. لوگوں میں جوش اور ولولہ پایا جاتا ہے وہاں پر موجود قائدین اور شرکا نے لبیک یا رسول اللہ کے نعرے لگانا شروع کردیے.
    1شفیق آمینی عامر کے پی کے
    2قاسم فخری ، ایم پی اے سندھ
    3قاضی محمود اعوان ، شمالی پنجاب
    4غلام عباس فیضی ، امیر لاہور ڈویژن ،
    5مفتی عابد عامر لاہور 6علامہ سردار صاحب
    7پیر عبدالخالق صاحب ننکانہ صاحب
    8حافظ حفیظ صاحب
    9محمد احسان رضوی صاحب
    10مولانا جمیل احمد شرقپوری
    11 مولانا ھاشم حسین رضوی
    12 مولانا ظہیر الحسن رھنما TLP
    31 مولانا فاروق الحسن
    14 صاحبزادہ عبداللہ مصطفیٰ ہزاروی
    15 مولانا پیر افضال شاہ
    واضح رہے کہ کل علامہ خادم رضوی کی مینار پاکستان میں نماز جنا زہ ہوئی جس میں لاکھوں لوگوں نے شرکت اور یہ لاہور کی تاریخ کا ایک بڑا اور تاریخی جلسہ تھا . نماز جنازہ کی امامت انکے بیٹے مولانا صاحبزادہ حافظ محمد سعد حسین رضوی نے کروائی.

    نماز جنازہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک کے نومنتخب سربراہ مولانا صاحبزادہ حافظ محمد سعد حسین رضوی کا کہنا تھا کہ ہمارے قائد دنیا فانی سے رحلت فرماگے لیکن انکا مشین ہرصورت جاری رہے گا

    تحریک لبیک دھرنا،راستے بند ہونے پر ٹریفک کا متبادل روٹ جاری

    شاہد خاقان عباسی نے تحریک لبیک کے دھرنے کو "میلہ” قرار دے دیا

    فیض آباد دھرنا،وزیراعظم کا نوٹس،اہم شخصیت کو طلب کر لیا

    مذاکرات ہی نہیں ہوئے تو کامیابی کیسی؟ تحریک لبیک کا دھرنا جاری رکھنے کا اعلان

    علامہ خادم رضوی کی وفات، فیض آباد معاہدہ پر عمل ہو پائے گا؟

    مولانا صاحبزادہ حافظ محمد سعد حسین رضوی نے کارکنان سے حلف لیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنے قائد سے عہد وفاکرتے ہوئے اس بات کا عزم کرتے ہیں کہ حرمت ناموس رسالت اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور پاکستان کی تعمیرو ترقی اور نظام مصطفی کے نفاذ کیلئے ہمیشہ جہدوجہد جاری رکھیں گے ، اسلام کیخلاف طاغوتی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے ہمیشہ اپنا کردار ادا کر تے رہیں گے

    اس موقع پر تحریک لبیک پاکستان پنجاب کے امیر علامہ پیر سید عنایت الحق شاہ سلطانپوری نے اپنے خطاب میں کہا کہ علامہ خادم حسین رضوی فرمایا کر تے تھے کہ ہم جنا کہ کام کرتے ہیں وہ ہمیں تنہا نہیں چھوڑتے قوم نے یہ منظر لیاقت باغ تافیض آباد بھی دیکھا اور آج نماز جنازہ میں ڈیڑھ کروڑ مسلمانوں نے شرکت کرکے ثابت کردیا کہ جو ناموس رسالت کیلئے کام کرے اللہ تعالی اسے دنیا اور آخرت میں سرخرو فرماتاہے .

    تحریک لبیک پاکستان کے نائب امیر علامہ پیر سید ظہیر الحسن شاہ نے اعلان کیا کہ مرکزی مجلس شوری کے فیصلے کے مطابق علامہ خادم حسین رضوی کے بیٹے مولانا صاحبزادہ حافظ محمد سعد حسین رضوی کو تحریک لبیک پاکستان کا مرکزی امیر مقرر کیا گیا ہے اور انہوں نےکہا کہ ہم خون کے آخری قطرہ تک عزت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے تحفظ اسلام کی بالادستی کیلئے مولانا صاحبزادہ حافظ محمد سعد حسین رضوی کے ساتھ ہیں.

    اس موقع پر تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ پیر قاضی محمود احمد قادری اعوانی شیخ الحدیث علامہ پیر سید ضیاء الحق شاہ سلطان پوری ڈاکٹر محمد شفیق آمینی غلام غوث بغدادی علامہ مفتی غلام عباس فیضی ایم پی اے مولانا مفتی محمد قاسم فخری ممتاز حسین قادری کے والد گرامی ملک محمد بشیر اعوان مفتی اعظم پاکستان رویت ہلال کمیٹی چیئرمین علامہ مفتی منیب الرحمن مولانا محمد عبدالستار سعیدی تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان کے سیکرٹری جنرل مولانا صاحبزادہ عبدالمصطفی ہزاروی پیر محمد افضل قادری سنی تحریک کے ثروت اعجاز قادری علامہ ثاقب رضا مصطفائی پیراجمل رضا علامہ صاحبزادہ سید حبیب الحق شاہ سلطان پوری علام سید عرفان شاہ مشہدی مولانا ڈکٹر راغب حسین نعیمی پیر میاں محمد حنفی سیفی دعوت اسلامی کے امیر مولانا الیاس قادری کے بیٹے مولانا صاحبزادہ بلال قادری مولانا صاحبزادہ احسان الحق شاہ سلطان پوری جماعت اہلسنت کےپیر عبدالخالق سنی تحریک کے مولانا صاحبزادہ بلال سلیم قادری جماعت اسلامی کےلیاقت بلوچ مفتی قاضی محمد سعید الرحمن قادری مولانا حنیف قریشی مولانا غفران محمود سیالوی صاحبزادہ خالد محمود ضیاء پیر محمد قاسم سیفی ملک بھر سے ہزاروں علماء ومشائخ وکلاء ڈاکٹرز تاجر برادری صحافی برادری اور تمام مذہبی وسیاسی جماعتوں کے آراکین نے شرکت کی
    علامہ خادم رضوی کا دو روز قبل انتقال ہوا تھا، انہیں شیخ زید ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تا ہم ڈاکٹرز نے انکی موت کی تصدیق کی، جس کے بعد انکے ورثا نے نماز جنازہ کا اعلان کیا تھا

    علامہ خادم رضوی کی وفات پر آرمی چیف، وزیراعظم سمیت سیاسی و مذہبی جماعتوں کے سربراہان نے اظہار تعزیت کیا تھا

    علامہ خادم رضوی کے نماز جنازہ کا وقت دس بجے مقرر کیا گیا تھا تا ہم جسد خاکی مینار پاکستان گراؤنڈ میں لیٹ پہنچنے کی وجہ سے نماز جنازہ کی لیٹ ادائیگی ہوئی.

  • علامہ خادم رضوی کی تدفین کی خصوصی تصاویر باغی ٹی وی پر

    علامہ خادم رضوی کی تدفین کی خصوصی تصاویر باغی ٹی وی پر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کو مدرسہ ابو ذر غفاری میں سپرد خاک کردیا گیا

    علامہ خادم رضوی کی تدفین کے موقع پر تحریک لبیک کے نو منتخب امیر انکے بیٹے اور اہلخانہ کے دیگر افراد سمیت تنظیم کے لوگ موجود تھے،

    تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ مینار پاکستان گراؤنڈ لاہور میں ادا کی گئی تھی،ہزاروں عقیدت مندوں اور کارکنان نے نماز جنازہ میں شرکت کی، نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد جسد خاکی دوبارہ گھر پہنچا یا گیا تھا جہاں انکی تدفین کی گئی

    باغی ٹی وی کو علامہ خادم رضوی کی تدفین کے موقع پر کی خصوصی تصاویر موصول ہوئی ہیں،

    مینار پاکستان گراؤنڈ میں عوام کا جم غفیر تھا، تحریک لبیک کے کارکنان روتے نظر آئے وہ اپنے قائد کی موت پر غمزدہ تھے،نماز جنازہ میں علماء کرام، طلبا، سمیت تمام مکاتب فکر کے افراد شریک ہوئے

    نماز جنازہ کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، علامہ خادم رضوی کے جسد خاکی کو یتیم خانہ چوک سے مینار پاکستان ایمبولینس کے ذریعے پہنچایا گیا، سمن آباد، چوبرجی چوک، ایم اے او کالج، کچہری، داتا دربار سے ہوتا ہوا قافلہ مینار پاکستان پہنچا تھا جہاں انکی نماز جنازہ ادا کی گئی

    فیض آباد، تحریک لبیک کا احتجاج جاری، پولیس کا رات گئے آپریشن ناکام

    تحریک لبیک احتجاج، اسلام آباد میں کون کونسے راستے بند ہیں؟ ڈی سی نے بتا دیا

    تحریک لبیک کا دھرنا، کارکنان گرفتار،کیا خادم حسین رضوی کو گرفتار کر لیا گیا؟

    تحریک لبیک دھرنا،راستے بند ہونے پر ٹریفک کا متبادل روٹ جاری

    شاہد خاقان عباسی نے تحریک لبیک کے دھرنے کو "میلہ” قرار دے دیا

    فیض آباد دھرنا،وزیراعظم کا نوٹس،اہم شخصیت کو طلب کر لیا

    مذاکرات ہی نہیں ہوئے تو کامیابی کیسی؟ تحریک لبیک کا دھرنا جاری رکھنے کا اعلان

    علامہ خادم رضوی کی وفات، فیض آباد معاہدہ پر عمل ہو پائے گا؟

    علامہ خادم رضوی کا دو روز قبل انتقال ہوا تھا، انہیں شیخ زید ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تا ہم ڈاکٹرز نے انکی موت کی تصدیق کی، جس کے بعد انکے ورثا نے نماز جنازہ کا اعلان کیا تھا

    علامہ خادم رضوی کی وفات پر آرمی چیف، وزیراعظم سمیت سیاسی و مذہبی جماعتوں کے سربراہان نے اظہار تعزیت کیا تھا

    علامہ خادم رضوی کے نماز جنازہ کا وقت دس بجے مقرر کیا گیا تھا تا ہم جسد خاکی مینار پاکستان گراؤنڈ میں لیٹ پہنچنے کی وجہ سے نماز جنازہ کی لیٹ ادائیگی ہوئی.

    قائد تحریک امام تدبر و سیاست شیخ الحدیث علامہ خادم حسین رضوی کی اچانک رحلت پر کارکنان دھاڑے مارمار کرروتے رہے لبیک یارسول اللہ پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الا اللہ قانون ریاست کیا ہوگا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قائد تیرا نیک مشین جاری رہے گا کے فلگ شگاف نعرے لگاتے رہے .

    جنازہ کاوقت صبح 10 بجے کا دیاگیا تھا لیکن لوگوں کی لاکھوں کی تعداد میں شرکت کی وجہ سے جسداطہر کو لانے میں تاخیر کے سبب نماز جنازہ 2بجے ادا کیا گیا اور انکی مسجد رحمتہ العلمین لاہور ملتان روڈ جہاں حضرت امیر المجاہدین امام خطیب تھے سے متصل حجرہ میں تدفین کی گی اور آخر میں شیخ الحدیث علامہ پیر سید ضیاء الحق شاہ سلطانپوری نے دعا کروائی

  • علامہ خادم رضوی کے نماز جنازہ میں حکومت سے کون شریک ہوا؟

    علامہ خادم رضوی کے نماز جنازہ میں حکومت سے کون شریک ہوا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم رضوی کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد انکی تدفین کر دی گئی

    علامہ خادم رضوی کے نماز جنازہ میں لاکھوں افراد شریک ہوئے، نماز جنازہ میں شرکت کے لئے ملک بھر سے قافلے گزشتہ شب ہی مینار پاکستان گراؤنڈ پہنچ گئے تھے.

    نماز جنازہ میں وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے بھی شرکت کی، نماز جنازہ میں تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ پیر قاضی محمود احمد قادری اعوانی شیخ الحدیث علامہ پیر سید ضیاء الحق شاہ سلطان پوری ڈاکٹر محمد شفیق آمینی غلام غوث بغدادی علامہ مفتی غلام عباس فیضی ایم پی اے مولانا مفتی محمد قاسم فخری ممتاز حسین قادری کے والد گرامی ملک محمد بشیر اعوان مفتی اعظم پاکستان رویت ہلال کمیٹی چیئرمین علامہ مفتی منیب الرحمن مولانا محمد عبدالستار سعیدی تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان کے سیکرٹری جنرل مولانا صاحبزادہ عبدالمصطفی ہزاروی پیر محمد افضل قادری سنی تحریک کے ثروت اعجاز قادری علامہ ثاقب رضا مصطفائی پیراجمل رضا علامہ صاحبزادہ سید حبیب الحق شاہ سلطان پوری علام سید عرفان شاہ مشہدی مولانا ڈکٹر راغب حسین نعیمی پیر میاں محمد حنفی سیفی دعوت اسلامی کے امیر مولانا الیاس قادری کے بیٹے مولانا صاحبزادہ بلال قادری مولانا صاحبزادہ احسان الحق شاہ سلطان پوری جماعت اہلسنت کےپیر عبدالخالق سنی تحریک کے مولانا صاحبزادہ بلال سلیم قادری جماعت اسلامی کےلیاقت بلوچ مفتی قاضی محمد سعید الرحمن قادری مولانا حنیف قریشی مولانا غفران محمود سیالوی صاحبزادہ خالد محمود ضیاء پیر محمد قاسم سیفی ملک بھر سے ہزاروں علماء ومشائخ وکلاء ڈاکٹرز تاجر برادری صحافی برادری اور تمام مذہبی وسیاسی جماعتوں کے اراکین نے شرکت کی.

    تحریک لبیک دھرنا،راستے بند ہونے پر ٹریفک کا متبادل روٹ جاری

    شاہد خاقان عباسی نے تحریک لبیک کے دھرنے کو "میلہ” قرار دے دیا

    فیض آباد دھرنا،وزیراعظم کا نوٹس،اہم شخصیت کو طلب کر لیا

    مذاکرات ہی نہیں ہوئے تو کامیابی کیسی؟ تحریک لبیک کا دھرنا جاری رکھنے کا اعلان

    علامہ خادم رضوی کی وفات، فیض آباد معاہدہ پر عمل ہو پائے گا؟

    علامہ خادم رضوی کا دو روز قبل انتقال ہوا تھا، انہیں شیخ زید ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تا ہم ڈاکٹرز نے انکی موت کی تصدیق کی، جس کے بعد انکے ورثا نے نماز جنازہ کا اعلان کیا تھا

    علامہ خادم رضوی کی وفات پر آرمی چیف، وزیراعظم سمیت سیاسی و مذہبی جماعتوں کے سربراہان نے اظہار تعزیت کیا تھا

    علامہ خادم رضوی کے نماز جنازہ کا وقت دس بجے مقرر کیا گیا تھا تا ہم جسد خاکی مینار پاکستان گراؤنڈ میں لیٹ پہنچنے کی وجہ سے نماز جنازہ کی لیٹ ادائیگی ہوئی.

  • علامہ خادم رضوی کو سپرد خاک کر دیا گیا

    علامہ خادم رضوی کو سپرد خاک کر دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کو مدرسہ ابو ذر غفاری میں سپرد خاک کردیا گیا

    علامہ خادم رضوی کی تدفین کے موقع پر تحریک لبیک کے نو منتخب امیر انکے بیٹے اور اہلخانہ کے دیگر افراد سمیت تنظیم کے لوگ موجود تھے،

    تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ مینار پاکستان گراؤنڈ لاہور میں ادا کی گئی تھی،ہزاروں عقیدت مندوں اور کارکنان نے نماز جنازہ میں شرکت کی، نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد جسد خاکی دوبارہ گھر پہنچا یا گیا تھا جہاں انکی تدفین کی گئی

    علامہ خادم حسین رضوی کے جنازے میں رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن سمیت لاکھوں کی تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔ تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کو آج سپرد خاک کر دیا جائے گا۔

    علامہ خادم رضوی کے نماز جنازہ میں شرکت کے لئے گزشتہ شب سے شہری مینار پاکستان گراؤنڈ میں پہنچ گئے تھے، نماز جنازہ کے بعد دعا کروائی گئی.