Baaghi TV

Category: لاہور

  • وزیراعظم عمران خان کی لاہورمیں اہم شخصیت سے ملاقات متوقع

    وزیراعظم عمران خان کی لاہورمیں اہم شخصیت سے ملاقات متوقع

    وزیراعظم عمران خان کی لاہورمیں اہم شخصیت سے ملاقات متوقع

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعطم عمران خان کی اتحادیوں سے ملاقات کا امکان ہے

    وزیراعظم عمران خان لاہور پہنچے ہین، وزیراعلیٰ پنجاب نے انکا استقبال کیا ہے، وزیراعظم عمران خان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کی عیادت کے لئے جائیں گے،

    وزیراعظم عمران خان چودھری پرویز الہیٰ اور مونس الہی ٰسے بھی ملاقات کرینگے، دوسری جانب مسلم لیگ ق کے‌ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ممکنہ آمد کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں،

    چوھدری شجاعت حسین اب گھر منتقل ہو چکے ہیں اور انکی طبیعت بہتر ہے،جب مسلم لیگ ق کے سربراہ ہسپتال میں زیر علاج تھے تو وزیراعظم عمران خان نے چودھری شجاعت حسین کے صاحبزادے سے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا جس میں انہوں نے ان کے والد کی جلد صحتیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میرے چودھری شجاعت حسین سے دیرینہ تعلقات ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ ان کو جلد صحتیاب کریں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے چودھری شجاعت حسین سے بات کرنے کی خواہش بھی کی، تاہم انھیں بتایا گیا کہ آکسیجن ماسک کی وجہ سے بات نہیں ہو سکتی۔

  • وزیراعظم عمران خان لاہور پہنچ گئے، پنجاب کے حوالہ سے اہم فیصلے متوقع

    وزیراعظم عمران خان لاہور پہنچ گئے، پنجاب کے حوالہ سے اہم فیصلے متوقع

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا،وزیراعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ملاقات کرینگے اور اپنی کارکردگی پر بریفنگ دیں گے وزیراعظم کو پنجاب میں یونیورسل ہیلتھ انشورنس اور صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی.

    پنجاب میں یونیورسل ہیلتھ انشورنس منصوبے سے متعلق بھی وزیر اعظم کو بریف کیا جائیگا۔ دیہی علاقوں میں ایک ہزار کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر کے حوالے سے منصوبے بارے وزیر اعظم کو بریف کیا جائے گا۔

    مودی نے آخری پتہ کھیل لیا، اب کشمیر آزاد ہو گا، پاک فوج تیار،وزیراعظم عمران خان

    آخری دم تک کشمیریوں کے ساتھ کھڑ ے رہیں گے، وزیراعظم

    چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق

    چینی بحران کا ذمہ دار جہانگیر ترین نہیں بلکہ شریف برادران،اہم انکشافات سامنے آ گئے

    چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

    جہانگیر ترین کے حق میں تحریک انصاف کی کونسی شخصیت کھل کر سامنے آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا

    وزیراعظم عمران خان ایوان وزیراعلی میں مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔ پنجاب حکومت نئے بزنس پارک منصوبے پر وزیراعظم کو بریفنگ دے گی۔ وزیراعظم کو ریور راوی پراجیکٹ میں ہونے والی اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا جائے، عمران خان سے کابینہ کے ارکان بھی ملاقات کریں گے۔ کابینہ کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جائے گا،

    ایک روزہ دورہ لاہور کے دوران وزیراعظم عمران خان کو والٹن ائیرپورٹ کی جگہ سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ بنانے کے منصوبے پر بریفنگ دی جائے گئی جبکہ وزیراعظم کو ریور راوی پراجیکٹ پر ہونے والی پیش رفت پر بھی آگاہ کیا جائے گا

  • وزیراعظم کے دورہ لاہور میں اہم منصوبے کا افتتاح ملتوی

    وزیراعظم کے دورہ لاہور میں اہم منصوبے کا افتتاح ملتوی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج لاہور کا دورہ کریں گے، تا ہم انتہائی اہم منصوبے کا افتتاح آج پھر ملتوی کر دیا گیا ہے

    فردوس مارکیٹ انڈر پاس کا افتتاح ایک بات پھر ملتوی کر دیا گیا ہے، وزیراعظم کی مصروفیات کےشیڈول سےانڈر پاس کی سافٹ لانچنگ نکال دی گئی، وائس چیئرمین ایل ڈی اے کا کہنا ہے کہ انڈر پاس افتتاح کی تاریخ ایک دو روز بعد دی جائے گی

    وزیراعظم عمران خان گزشتہ ماہ بھی فردوس مارکیٹ انڈر پاس کا فتتاح کرنے لاہور تھے لیکن ان کو لاہور پہنچ کر معلوم ہوا منصوبہ ابھی مکمل نہیں ہوا، منصوبہ پانچ ماہ گزرنے کے باوجود نامکمل ہے،فردوس مارکیٹ انڈرپاس کا نام تبدیل کر کےلعل شہبازقلندر انڈر پاس رکھا گیا ہے

    وزیراعظم عمران خان نے منصوبے کا سافٹ افتتاح ایوان وزیراعلیٰ سے کرنا تھا تا ہم اب اسکا افتتاح ملتوی کر دیا گیا ہے

    لعل شہبازقلندر انڈرپاس کا سنگ بنیاد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے 18 مئی کو رکھا تھا ،منصوبے پر باقاعدہ کام 5 جون کو شروع کیا گیا۔منصوبہ 3 ماہ کی بجائے 5 ماہ میں بھی مکمل نہ ہوا،وزیراعلیٰ نے 4 ماہ کے منصوبے کو 3 ماہ میں مکمل کرنیکا حکم دیا تھا ،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے 20 نومبر کو افتتاح کرنا تھا،ناقص تعمیراتی کام اورسست رفتارکی وجہ سے افتتاح نہ ہوسکا ،منصوبے کو مکمل کرنے کیلئے وزیراعلیٰ نے مزید 5 دن دیئے جو آج مکمل ہوگئے ہیں لیکن افتتاح آج بھی نہیں ہو رہا

    چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق

    چینی بحران کا ذمہ دار جہانگیر ترین نہیں بلکہ شریف برادران،اہم انکشافات سامنے آ گئے

    چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

    جہانگیر ترین کے حق میں تحریک انصاف کی کونسی شخصیت کھل کر سامنے آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا

    چینی بحران رپورٹ، وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد آ سکتی ہے یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    چینی بحران رپورٹ ، جہانگیر ترین پھر میدان میں آ گئے ،بڑا دعویٰ کر دیا

    فائیو سٹار ہوٹل اورمستحق شہریوں کیلئے ایک ہی ریٹ پر آٹے کی فراہمی درست نہیں،عبدالعلیم خان

    انڈرپاس منصوبے پر مجموعی طو رپر ایک ارب 746 کروڑ اور تعمیراتی لاگت کا تخمینہ ایک ارب 9 کروڑ روپے لگایا گیا۔ حکومت نے ٹینڈرنگ کے ذریعے تعمیراتی لاگت میں 13 کروڑکی خطیر رقم کی بچت کی اور تعمیراتی لاگت 96 کروڑ روپے تک جا پہنچی۔

    انڈر پاس کی تعمیر کے لیے 3 ماہ کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی مگر 5 ڈیڈ لائن پر بھی منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ پہلی ڈیڈ لائن 6 ستمبر2020، دوسری 15 ستمبر، تیسری 6 اکتوبر، چوتھی 15 اکتوبر اور پانچویں 30 اکتوبردی گئی۔ ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ نے افتتاح کے لیے 20 نومبر کی تاریخ کا اعلان کیا تھا لیکن 20 نومبر کو بھی افتتاح نہ ہو سکا،

    دورویہ انڈرپاس 540 میٹرطویل اور دونوں طرف سے دو دو لین پر مشتمل ہے۔ بارشی پانی کے اخراج کے لئے خصوصی اقدامات کئے گئے اور منصوبے کے لئے 7 کنال اراضی ایکوائر کی گئی ہے۔

  • جلسوں کی سنچری بھی مکمل کر لیں پھر بھی یہ کام نہیں ہو گا، گورنر پنجاب کا اپوزیشن کو چیلنج

    جلسوں کی سنچری بھی مکمل کر لیں پھر بھی یہ کام نہیں ہو گا، گورنر پنجاب کا اپوزیشن کو چیلنج

    جلسوں کی سنچری بھی مکمل کر لیں پھر بھی یہ کام نہیں ہو گا، گورنر پنجاب کا اپوزیشن کو چیلنج

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر پنجاب سے صوبائی وزیر انرجی اختر ملک اور دیگر کی ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، اپوزیشن کے جلسوں، کرونا کیسز کی صورتحال پر بات چیت ہوئی، اس موقع پر گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ مخالفین جلسوں کی سنچری بھی مکمل کر لیں تو حکومت جانیوالی نہیں ، اپوزیشن جماعتوں کی کورونا پر غیر سنجیدگی ملک وقوم کیلئے نقصان د ہ ہوگی ۔کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنیوالے اپنے اور دوسروں کی جان کے دشمن ہیں ۔

    شہباز شریف اور مریم پہنچے کوٹ لکھپت، شہباز شریف کی گاڑی کی ٹکر سے کارکن ہوا زخمی

    کرونا کے باوجود ، باؤ جی ، لندن میں علاج کرواتے ہوئے

    نواز شریف کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں

    نواز شریف نے منگل کو لندن میں جس سفارتخانے میں ملاقات کی ہمیں علم ہے،شہباز گل

    لاہور میں نواز شریف و دیگر ن لیگی قیادت کے خلاف مقدمہ درج

    مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

    مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    گرنر پنجاب چوہدری محمدسرور کامزید کہنا تھا کہ امریکہ جیسے حالات سے بچنے کیلئے کورونا ایس اوپیز پر عمل لازم ہے ۔کورونا کی دوسری لہر پہلی سے زیادہ خطرناک ہو سکتی ہے۔ عوام حکومت،جمہوریت اور پار لیمنٹ کیساتھ متحد کھڑے ہیں۔ مڈ م ٹر م انتخابات کی خواہش رکھنے والے 2023تک صبر کریں ۔

    گورنر پنجاب چودھری سرور کا مزید کہنا تھا کہ عوام ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کو ناکام بنائیں گے ۔ حکومتی ایجنڈہ عام آدمی کو مضبوط بنانا اور انکوہر شعبے میں ریلیف دینا ہے ۔تما م سرکاری یونیورسٹیز کو سولر پر منتقل کر نے کا کام تیزی سے جاری ہے ۔تعلیمی اداروں کو سولر پر منتقل کر نے سے سالانہ اربوں روپے کی بچت ہوگی ۔

  • خواجہ سعد رفیق نے عدالت میں معافی مانگ لی

    خواجہ سعد رفیق نے عدالت میں معافی مانگ لی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں پیرا گون سٹی کیس کی سماعت ہوئی

    عدالت نے وکلا کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہارکیا،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اپنے چیمبرز میں عدالتیں لگا لیں پھر،خواجہ سعد رفیق عدالت میں پیش ہوئے تو عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کا وکیل کون ہے؟ جس پر خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ میرا وکیل امجد پرویز جبکہ سلمان رفیق کا اشتر اوصاف ہے،

    عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ٹرائل کا معاملہ بہت نازک ہوتا ہے،آج تحریری حکم میں پابند کروں گا کہ اگلی سماعت پر وکلا کی پیشی کو یقینی بنایا جائے،خواجہ سعد رفیق نے کاغذی غلطی پر معافی مانگ لی

    عدالت نے اشتر اوصاف کے جونیئروکیل پر برہمی کا اظہار کیا اور کہاکہ درخواست پر ٹمپرنگ کی گئی ہے،آپ کو معلوم ہونا چاہیے اسکے کیا نتائج ہو سکتے ہیں، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر وکیل پیش نہ ہوئے تو جرح کریں گے،

    عدالت نے کیس کی سماعت 2 دسمبر تک ملتوی کر دی،

    واضح رہے کہ خواجہ برادران کو 17 مارچ کو سپریم کورٹ نے رہا کرنے کا حکم دیا تھا،خواجہ برادران پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔عدالت نے ریفرنس کے 3 ملزموں ندیم ضیاء، عمر ضیاء اور فرحان علی کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے جنہوں نے پیراگون سوسائٹی میں سادہ لوح شہریوں سے 59 کروڑ کا فراڈ کیا ہے۔

    آپ نے بحث مکمل کرنی ہے یا باہر جانا ہے؟ عدالت کے استفسار پر خواجہ سعد رفیق نے کیا کہا؟

    لاہور کی احتساب عدالت نے 4 ستمبر کو مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں بے ضابطگیوں پر دائر ریفرنس میں فرد جرم عائد کی تھی۔ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق نے صحت جرم سے انکار کیا تھا۔

    میں ملنے گئی تو زرداری وہیل چیئر سے اٹھے، پولیس نے کہا دفعہ ہو جاؤ، آصفہ بھٹو

    آصف زرداری کا طبی معائنہ، کونسی بیماری اور ڈاکٹر نے کیا تجویز کیاِ؟

    واضح رہے کہ 11 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی عبوری ضمانت خارج کردی تھی، جس کے بعد نیب نے دونوں بھائیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔

  • چودھری احمد مختار کی وفات پر سیاسی قائدین کا اظہار افسوس

    چودھری احمد مختار کی وفات پر سیاسی قائدین کا اظہار افسوس

    چودھری احمد مختار کی وفات پر سیاسی قائدین کا اظہار افسوس

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ،پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری احمد مختار انتقال کر گئے۔خاندانی ذرائع نے ان کے انتقال کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔رہنما پیپلزپارٹی قمرزمان کائرہ کا کہنا تھاکہ چودھری احمد مختار کا انتقال ناقابلِ تلافی نقصان ہے .احمد مختار کی سیاسی و سماجی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،

    چودھری منظور رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ احمد مختار نے انتخابات میں پنجاب کے بڑے مہروں کو شکست دی.احمد مختارنے پارٹی کے جنرل سیکریٹری کے طور پر بینظیرکےساتھ کام کیا.

    چودھری احمد مختار کے انتقال پر مختلف سیاسی رہنماؤں نے اظہار افسوس کیا جبکہ پارٹی رہنما و کارکنان نے ان کے انتقال کی خبر سن کر ان کے گھر پہنچنا شروع ہو گئے۔

    وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے پیپلز پارٹی رہنما مختار احمد کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ چودھری احمد مختار کے ساتھ سیاسی معاملات پر بحث ہوتی تھی، پاکستانی سیاست میں چودھر ی احمد مختار کو یاد رکھا جائے گا۔

  • گجرات کے سینئر سیاستدان وفات پا گئے

    گجرات کے سینئر سیاستدان وفات پا گئے

    گجرات کے سینئر سیاستدان وفات پا گئے

    باغی ٹی وی :سینیر سیاستدان پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری احمد مختار انتقال کر گئے،چودھری احمد مختار 2008 سے13 تک وزیر دفاع رہے.چودھری مختار مختلف ادوار میں، دفاع،پانی و بجلی اور تجارت کے وزیر رہے.چودھری احمد مختار کچھ عرصے سے علیل تھے،ان کی وفات پر وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ چودھری احمد مختار کے ساتھ سیاسی معاملات پر بحث ہوتی تھی،

    چودھری احمد مختار گجرات کی سیاست میں‌ایک قابل قدر نام تھا.چودھری احمد مختار چودھری برادران پرویزالہی اور چودھری شجاعت حسین کے مد مقابل انتخاب میں‌حصہ لیتے تھے. پچھلے دنوں ان کی صحت کی خبر اور تیمار داری کے لیے بلاول بھٹو بھی ان کے پاس پہنچے تھے

  • والدہ کی تجہیزوتکفین ، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو ملی رہائی

    والدہ کی تجہیزوتکفین ، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو ملی رہائی

    والدہ کی تجہیز تکفین ، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو ملی رہائی

    باغی ٹی وی :پنجاب کابینہ نے میاں شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو پانچ روز کیلئے پیرول پر رہا کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

    یہ اہم فیصلہ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کے زیر صدارت ہونے والے ایک اہم اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں میاں شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے کی جانب سے دی گئی درخواست پر غور کیا گیا اور انسانی بنیادوں پر ان کی رہائی کی منظوری دی۔

    خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے میاں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی دو ہفتوں کی رہائی کیلئے درخواست دی تھی۔ لیگی رہنما رانا ثناء اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ بیگم شمیم اختر کے جنازے پر لاکھوں لوگ تعزیت کیلئے آئیں گے، اس موقع پر شہباز شریف اور ان کے بیٹے کی موجودگی ضروری ہے

    اس سےقبل شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کی درخواست ڈپٹی سیکرٹری جنرل مسلم لیگ (ن) عطا اللہ تارڑ نے جمع کرائی تھی. جس میں استدعا کی گئی تھی کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بیگم شمیم اختر کی تدفین میں شرکت کے لیے پیرول پر رہا کیا جائے

    خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ شمیم اختر تین روز قبل لندن میں انتقال کر گئیں ہیں ۔مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور حمزہ شہباز اس وقت جیل میں ہیں۔

    سابق وزیر اعظم نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ شریف میڈیکل سٹی میں اداکی جائےگی جب کہ مرحومہ کی تدفین جاتی امرا میں میاں شریف کی قبر کے قریب مختص جگہ پر کی جائے گی

  • گھر میں آئس نشے کے بعد نوجوان کا قتل،  پولیس ملزم کے کتنا نزدیک پہنچ گئی؟

    گھر میں آئس نشے کے بعد نوجوان کا قتل، پولیس ملزم کے کتنا نزدیک پہنچ گئی؟

    گھر میں آئس نشے کے بعد نوجوان کا قتل، پولیس ملزم کے کتنا نزدیک پہنچ گئی؟

    باغی ٹی وی : ساندہ کے علاقے میں گھر میں آئس نشے کے بعد نوجوان کو گولیاں مار کر قتل کرنے کے معاملے پر ایس پی اقبال ٹاؤن انویسٹی گیشن عبدالوہاب کی سربراہی میں سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

    ایس پی اقبال ٹاؤن انویسٹی گیشن عبدالوہاب نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا .واقعے کا مقدمہ درج کر کے تمام پہلوؤں سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے،

    ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن کا کہنا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل برؤے کار لائے جا رہے ہیں، ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لا کر کیفر کردار تک پہنچایاجائے گا،

    ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت پولیس کا اولین فرض ہے،

  • لاہور میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف پولیس کا بڑا آپریشن

    لاہور میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف پولیس کا بڑا آپریشن

    لاہور میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف پولیس کا بڑا آپریشن

    باغی ٹی وی :لاہور پولیس آپریشنز ونگ کی پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف مہم کو 83روز مکمل ہوگئے. خصوصی مہم کے دوران میں 989 پیشہ وربھکاری گرفتار،506 مقدمات درج۔ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کے مطاق گرفتار گداگروں میں 440مرد،547 خواتین جبکہ02 خواجہ سراء شامل۔

    شاہراؤں پر بھیک مانگنے والے مانگنے والے 221بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے بھی کیا گیا۔سول لائنزڈویژن پولیس نے68،کینٹ 94 اوراقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس نے56مقدمات درج کئے۔

    ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس نے 141،سٹی 53اور صدر ڈویژن پولیس نے 94 مقدمات درج کئے۔لاہور پولیس،چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور سوشل ویلفیئرز کی مشترکہ ٹیموں کی کاروائیاں جاری ہیں۔ڈویژنل ایس پیز اپنے علاقوں سے بھکاری مافیا کا تدارک کریں۔بچوں کو اس گھناؤنے دھند ے میں ملوث کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔شاہراہوں،چوراہوں اہم مقامات پر ڈیرے ڈالنے والے بھکاریوں کے خلاف موثر کارروائیاں کریں۔
    ۔۔۔۔۔۔