Baaghi TV

Category: لاہور

  • گولڈن رنگ اکنامک فورم اور یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام اہم ویب سیمینار

    گولڈن رنگ اکنامک فورم اور یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام اہم ویب سیمینار

    گولڈن رنگ اکنامک فورم اور یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام اہم ویب سیمینار

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق،گولڈن رنگ اکنامک فورم اور یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام ایک ویب سیمینار کا انعقاد کیا جا رہا ہے. جس کا موضع ہے . "پاکستان کے لیے اسٹریٹیجک اور اکنامک سیکیورٹی کے ممکنہ مواقع ” اس ویب سیمینار میں‌ میڈیا کے ماہرین اور اپنے اپنے فن کے امام خیالات کا اظہار کریں گے. ان سپیکرز میں میں عدنان عادل میڈیا ایکسپرٹ سما ٹی وی ، عارف صدیق میڈیا ایکسپرٹ ، آصف محمود اینکر ، میڈیا ایکسپرٹ ، کالم نگار اور مصنف. مبین راشید اینکر کالم نگار . ڈاکٹر منور صابر میڈیا ایکسپرٹ اور بین الاقوامی تجزیہ نگار شامل ہیں، ویب سیمینار چیئرمین لیفٹینینٹ ریٹائرڈجنرل سکندر افضل ، پروفیسر عابد حسین خان شیروانی ڈائریکٹر جنرل یو ایم ٹی اینڈ ڈائریکٹر او آرآئی سی یو ایم ٹی کی صدارت میں ہو گا ،اس ویب سیمینار کے اہم اور کی سپیکر مبشر لقمان، میڈیا پرسن ، کالم نگار، سینئر اینکر پرسن ہوں‌گے .
    یہ ویب نار 18 نومبر 2020 ، 3 بجے سہ پہر کو ہوگا .

  • ایک ہی تھانے کو ایک کروڑ سے زائد کا بجلی بل موصول

    ایک ہی تھانے کو ایک کروڑ سے زائد کا بجلی بل موصول

    ایک ہی تھانے کو ایک کروڑ سے زائد کا بل موصول
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لیسکو کی جانب سے تھانہ نولکھا کو ایک کروڑ 4لاکھ روپے کا بل جاری کر دیا گیا

    تھانہ نولکھا کو بل کی ادائیگی کی آخری تاریخ 20 نومبر دی گئی، بل کی عدام ادائیگی کی صورت میں پولیس کو بھاری جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا،نولکھا پولیس نے ایک کروڑ سے زائد بجلی کے بل سے متعلق اعلیٰ حکام کو آگاہ کردیا

    ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ محکمے کی جانب سے اقساط میں بل جمع کرایا جائے گا، کافی عرصے سے ڈیفیکٹو بل چلتا آرہا ہے بل ٹھیک کرا کر ادائیگی یقینی بنائی جائے گی،

    ایک رپورٹ کے مطابق پنجاب کے پینتیس سے زائد سرکاری محکمے لیسکو کے نادہندہ نکلے ہیں،سرکاری محکموں نے 4 ارب سے زائد کی رقم ادا کرنی ہے، لیسکو نے بلز کی وصولیاں شروع کر دی ہیں، اس ضمن میں محکمہ اوقاف کو بھی چند روز قبل ایک نوٹس بھجوایا گیا تھا جس میں ایک کروڑ 94 لاکھ زائد کے بل کی ادائیگی کا کہا گیا تھا

  • آصف اشرف جلالی کی رہائی کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    آصف اشرف جلالی کی رہائی کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    آصف اشرف جلالی کی رہائی کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں آصف اشرف جلالی کی رہائی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی

    عدالت نے درخواست ضمانت منظور کر لی۔عدالت نے درخواستگزار کو رہائی کے عوض ایک لاکھ کے مچلکے بطور زر ضمانت داخل کروانے کی ہدایت کی

    ایس پی انوسٹی گیشن اقبال ٹاون نے مقدمہ میں اپنی رائے دینے کے لیے مہلت طلب کی تھی ۔مسٹر جسٹس شہرام سرور چوہدری نے درخواست ضمانت پر سماعت کی ،گزشتہ سماعت پر سمن آباد پولیس نے اپنی تفتیش میں درخواست گزار کو گناہ گار قرار دیا تھا

    درخواستگزار کی طرف سے عارف اعوان اور شیخ عرفان اکرم ایڈووکیٹس پیش ہوئے ۔درخواست گزار کے خلاف توہین آمیز گفتگو کرنے پر مقدمہ درج ہوا ۔ٹرائل کورٹ نے ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

    مولوی اشرف آصف جلالی کے خلاف تھانہ سمن آباد میں 298 ت پ کے تحت مقدمہ درج ہے,مقدمہ تحریک تحفظ تشیع پاکستان کے رہنما مولانا امتیاز عباس کاظمی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمہ میں توہین رسالت، توہین اہلبیت، توہین قرآن، توہین مذہب، مذہبی دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مقدمہ تعزیرات پاکستان 298 اے کے تحت درج کیا گیا ہے

    مقدمہ میں مدعی مولانا امتیاز عباس کاظمی نے موقف اختیار کیا ہے کہ ہم نے ’’اتحاد امت فورم‘‘ کے زیر اہتمام اشرف جلالی کی ویڈیو کا مکمل جائزہ لیا ہے، ویڈیو میں واضح طور پر اشرف جلالی نے شانِ سیدہ میں گستاخی کی ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اشرف جلالی کیخلاف ، توہین اہلبیت، توہین مذہب اور مذہبی دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔ درخواست گزار نےموقف اختیار کیا کہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا رسول کریم کے جگر کا ٹکڑہ ہیں، متعدد مقامات پر حضور نبی کریم (ص) نے عصمت و عظمت زہرا سلام اللہ علیہا بیان فرمائی، اشرف جلالی کی اس تقریر سے امت مسلمہ کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

    درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اشرف آصف کیخلاف مقدمہ درج کرکے سخت سزادی جائے ، تھانہ سمن آباد پولیس نے اشرف جلالی کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ یاد رہے کہ اتحاد امت فورم کے رہنما گزشتہ دو روز سے مسلسل تھانے میں موجود رہے اور اعلیٰ پولیس حکام کی مداخلت اور مذاکرات کے کئے دور ہونے کے بعد پولیس مقدمہ درج کرنے پر راضی ہوئی۔

    ہندوستان کے اندر سے ایک نیا پاکستان بنتا نظر آ رہا ہے،مولانا اشرف آصف جلالی

    ڈاکٹر اشرف آصف جلالی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

    واضح‌ رہے کہ مولانا اشرف آصف جلالی کے خلاف مخصوص مسلک سے تعلق رکھنے والوں کی طرف سے ٹویٹر پر ٹرینڈ بھی چلایا گیا تھا جس میں‌مطالبہ کیا گیا تھا کہ اشرف آصف جلالی کو فوری گرفتار کیا جائے . اس کے بعد اشرف آصف جلالی کے کا ویڈیو پیغآم بھی آیا جس میں انہوں نے وضاحت پیش کی تھی کہ میں کبھی بھی سیدہ فاطمہ الزھرہ کی شان میں‌ گستاخی کا سوچ بھی نہیں سکتا . لیکن اس کے باوجود  ان پر مقدمہ درج کر کے کئی دفعات لکا دی گئی ہیںِ

  • ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے عدالت میں درخواست پر ہوئی سماعت

    ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے عدالت میں درخواست پر ہوئی سماعت

    ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے عدالت میں درخواست پر ہوئی سماعت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں ٹک ٹاک ایپ کو بند کرنے کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی ۔عدالت کے روبرو درخواستگزار نے داخل کردہ جوابات کی روشنی میں تیاری کے لیے مہلت طلب کی

    مسٹر جسٹس شاہد وحید نے مقامی وکیل ندیم سرور کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے

    درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک ایپ سے فحاشی کی ترویج کی جارہی ہے ۔ٹک ٹاک کی بندش کیلئے پی ٹی اے کو بھی درخواستیں دیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔عدالت ٹک ٹاک ایپ پر پابندی عائد کرنے کا حکم دے۔

    شیخ رشید نے خاموشی توڑ دی،حریم شاہ کو کال کر کے کیا کہا؟ ریکارڈنگ منظر عام پر

    حریم شاہ کی "لیکس” کا سلسلہ جاری، فیاض الحسن چوہان کی کال ریکارڈنگ شیئر کر دی

    شیخ رشید کی کردار کشی، حریم شاہ کو کس نے دیا ٹاسک؟ باغی ٹی وی سب سامنے لے آیا

    حریم شاہ نے کس ملک کی شہریت کے لئے اپلائی کر دیا؟ سن کر فیاض الحسن چوہان پریشان

    ننگے ہونے کے لئے تیار ہو جاؤ، حریم شاہ نے کس کو شرمناک دھمکی دی؟

    سراج الحق بھی……حریم شاہ نے کیا تہلکہ خیر انکشاف

    حریم شاہ کی کسی شخص کے گھٹنے پر بیٹھنے کی تصویر وائرل، وہ شخص کون؟ حریم نے خود بتا دیا

    حریم شاہ کی "لیکس” زرتاج گل بھی میدان میں آ گئیں، کیا کہا؟ جان کر ہوں حیران

    دوسروں کی ویڈیو لیک کرتے کرتے حریم شاہ کی اپنی ویڈیو لیک، تہلکہ مچ گیا

    موٹروے پر کرائم ہوگیا تو موٹروے ہی بند کردیں ؟ ٹک ٹاک پر پابندی کیس ،عدالت کے ریمارکس

  • کورونا میں جلسے کرنا خود کش حملے سے کم نہیں، کس نے ایسا کہہ دیا؟

    کورونا میں جلسے کرنا خود کش حملے سے کم نہیں، کس نے ایسا کہہ دیا؟

    کورونا میں جلسے کرنا خود کش حملے سے کم نہیں، کس نے ایسا کہہ دیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان انتخابات پراپوزیشن کے نعرے سن رہے ہیں،اپوزیشن جماعتیں اپنے معاملات سڑکوں پر حل نہیں کرواسکتے

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں اپنی تنقید و الزامات سے وزیراعظم کو زیر نہیں کرسکتے الیکٹرونک ووٹنگ کااعلان مثبت اورخوش آئند بات ہے ،انتخابی اصلاحات وزیراعظم عمران خان کی ترجیحات میں شامل تھیں،یہ وطیرہ رہا ہے کہ جینتے والوں پر دھاندلی کا الزام لگا دیا جاتا ہے،اپوزیشن جماعتیں. الیکشن کمیشن کومضبوط کرنے کے لیے قانون سازی کریں نسل درنسل سیاست کوتبدیل کرنے کی ضرورت ہے،اپوزیشن چاہتی ہے ان کو اقتدارطشتری میں دی جائے،

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے نعرے کس لیے ہیں وہ سب جانتے ہیں،آپ کہتے ہیں ووٹ کو عزت دو لیکن آپ عزت ہی نوٹ کو دے رہے ہیں،سینیٹ کے دروازے اب ہر شخص کے لیے کھلے ہیں، مورثی سیاست سے ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے فائدے لیے ،گلگت انتخابات میں دونوں جماعتوں کے بیانیے کو مسترد کیا گیا ،ن لیگ اور پیپلزپارٹی دھاندلی اور الزامات لگانے کاشوق بھی پورا کرلیں،

    کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

    موجودہ صورتحال میں کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے ،کورونا میں جلسے کرنا خودکش حملے سے کم نہیں ،ن لیگ عوام کو اس کی زد میں نہ لائے ،جدید ٹیکنالوجی کا دور ہے ادھر آپ کہتے ہیں لاکھوں چاہنے والے ہیں تو ویڈیو کے ذریعے خطاب کریں،

    کرونا میں عوام کو جلسوں میں نکالا گیا، نہیں جانتے کہ دو تین ماہ میں انسانیت کیساتھ کیا ہوگا،عدالت

  • پی ڈی ایم کے پیچھے سعودی عرب ،بھارت،امریکہ اور اسرائیل کیوں ؟ عمران خان کو غیبی مدد آگئی،مبشر لقمان کی تازہ ویڈیو میں اہم انکشافات

    پی ڈی ایم کے پیچھے سعودی عرب ،بھارت،امریکہ اور اسرائیل کیوں ؟ عمران خان کو غیبی مدد آگئی،مبشر لقمان کی تازہ ویڈیو میں اہم انکشافات

    پی ڈی ایم کے پیچھے سعودی عرب ،بھارت،امریکہ اور اسرائیل کیوں ؟ مبشر لقمان کی تازہ ویڈیو میں اہم انکشافات

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سینئر اینکر پرسن اور صحافی مبشر لقمان نے اپنی تازہ یو ٹیوب ویڈیو میں‌ کہا ہے پچھلے دنوں وزیر اعظم عمران خان نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ کچھ ممالک ہمیں‌سعودی عرب کو تسلیم کرنے پر مجبور کررہے ہیں. ان کی اس بات سےاس طرف اشارہ سمجھا جا رہا تھا کہ یہ سعودی عرب ہے. اگرچہ عمران خان نے ملک کا نام نہیں لیا تھا . لیکن وزارت داخلہ نے اس کی تردید کردی کہ عمران خان کامقصد سعودی عرب نہیں ہے.
    انہوں نےکہا بھارت کے ساتھ ہمارے تعلقات اچھے نہیں اس لیے بھارت تو نہیں‌ ہو سکتا ، نہ ایران سے یہ کام ہو سکتا ہے کہ وہ پاکستان کو کہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرے . تو باقی امریکہ ہی ہوسکتا ہے جس کا پاکستان پر پریشر ہو . سوال یہ کہ امریکہ میں‌کون ہو سکتا ہے جو پریشر ڈال رہا ہے. . وہ بالکل ڈونلڈ ٹرمپ ہی ہو سکتے ہیں. یا ان کے داماد جیر کشنر جن کے زلفی بخاری اور علی صدیقی سے اچھے تعلقات ہیں.
    ان کا کہنا ڈونلڈ ٹرمپ نے بہت سے عرب ممالک کے ساتھ اسرائیل کو تسلیم کرانے کے لیے کردار ادا کیا . اور بعض عرب ممالک نے اسرائیل کو تسلیم کر بھی لیا ہے.

    اسی طرح انہوں نے پاکستان کے حالات کے حوالے سے بتایا کہ ستمبر تک یہی بات ہوتی تھی جس میں ملکی حالات ، کرونا وغیرہ ڈسکس ہوتے تھے پھر اچانک پی ڈی ایم کود پڑتی ہے اور نواز شریف تقریر کر کے کھڑاک کر دیتے ہیںِ‌، فوج اور جنرلوں کا نام لیتے ہیں‌اور اپنا بیانیہ دیتے ہیں. اسی طرح پی ڈی ایم نے تو کہا کہ جنوری میں‌ رجیم تبدیل ہو جائے گی . شیخ رشید نے بھی کہا کہ جنوری میں امن ہو جائے گا. اس کا مطلب ہے ملک میں‌مسئلے ہیں ، یہ مسئلے اس لیے ختم ہو جائیں‌گے کہ جنوری میں ٹرمپ گھر چلے جائیں‌گے اور بائیڈن اقتدار سنبھال لیں گے.
    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ کئی سیاسی پنڈتوں کا خیال ہے کہ ملک کے سیاسی حالات میں‌ کئی ممالک کا عمل دخل ہے جن میں‌انڈیا ، امریکہ ، اور سعودی عرب شامل ہے . یہ نوازشریف کی مدد کر رہے ہیں. یہ سب تتر بتر ہو جائیں‌گے ، سعودی عرب کا تو اپنا حال بہت خراب ہے. محمد بن سلمان کی اپنی حالت بہت پتلی ہے . نواز شریف کی مدد رجیم چینج کرنے کے لیے ہو رہی ہے. تاکہ اسرئیلی اپنا ایجنڈا پورا کر سکے . اسی طرح جب پاکستان میں ٹروپس آنے تھے تو تب بھی رجیم چینج ہوئی تھی . بیس جنوری کے بعد نواز شریف کے وہ حالات نہیں‌ ہوں‌گے. کیونکہ پاکستان کے حق میں سمجھا جانے والا جو بائیدن آجائے گا. اسی طرح سعودی عرب کا حمایتی ٹرمپ نہیں‌ ہوگا.
    انہوں‌نے کہا وہ کون سی حرکتیں تھی جس کی وجہ سے عمران کے خلاف نواز شریف کو مینڈیٹ مل گیا. ان میں نمبر ایک یہ تھا کہ اسرائیل کو تسلیم کروانا، اس سے پہلے بھی تین چیزیں تھیں ، او آئی سی کے متبادل بلاک کا سوچنا بھی نہیں‌ہے. اسی طرح چین سے دور رہنا ، گوادر کو پایہ تکمیل تک نہیں‌پہنچنے دینا اور ایران سے گیس وغیرہ کا معاہدہ نہیں‌کرنا ،

    کورونا کے حوالے سے انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کرونا کیسز بڑھ رہے ہیں کہ اب حکومت کو کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کروانا ہے
    جس وجہ سے بڑے بڑے جلسے نہیں ہو سکتے حکومت دفعہ 144 کے ذریعے عوامی. اجتماعات پر پابندی لگا سکتی ہے . اپوزیشن کو اب گلگت بلتستان الیکشن میں‌مبینہ دھاندلی کو جواز بنا کر بھی نیا مدعا مل گیا ہے جس پر حکومت مخالف تحریک چل سکتی ہے . انہوں‌نے کہا کہ ایک بات بتا دوں کہ حکومت گرانے کی طرف پیپلز پارٹی کبھی نہیں جائے گی .یہ بات تو طے ہے

  • پاکستان اور بھارت کے درمیان ڈاک رابطے بھی منقطع ہیں

    پاکستان اور بھارت کے درمیان ڈاک رابطے بھی منقطع ہیں

    پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث دونوں ملکوں کے درمیان ڈاک رابطے بھی منقطع ہیں جب کہ یونیورسل پوسٹل یونین کے قواعد کے مطابق ڈاک کی ترسیل کسی بھی دو ملکوں کے درمیان جنگ کی صورت میں بھی منقطع نہیں کی جا سکتی۔ پاکستان پوسٹ لاہور کے ایک سینئر افسر سے جب اس حوالے سے بات ہوئی تو انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ڈاک رابطے اکتوبر 2019 سے بند ہیں۔ انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ اس قبل کئی بار دونوں ملکوں میں سخت کشیدگی کے باوجود ڈاک کا سلسلہ دیگر ذرائع سے جاری رہا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اکتوبر 2019 سے قبل بھارت سے واہگہ بارڈر کے راستے ڈاک کے تھیلے پاکستان آئے تھے جن میں سے 26 خطوط اس وقت بھی ڈاک خانے میں موجود ہیں جن کو تقسیم نہیں کیا جاسکا۔ ان خطوط پر یا تو موصول کرنے والوں کے ایڈریس غلط ہیں یا پھر وہ خطوط وصول کرنے سے انکاری ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ قانون کے مطابق پاکستان ان26 خطوط کو بھارت واپس بھجوانے کا پابند ہے لیکن دونوں ملکوں کی سرحدیں اور فضائی رابطے بند ہونے کی وجہ سے وہ خطوط بھارت واپس نہیں بھیجے جا سکے تاہم اس حوالے سے محکمہ ڈاک نے وزارت خارجہ سے رابطہ کیا ہے۔  

  • فاسٹ بالر محمد عامر کراچی کنگز کو جتوانے کے لیے کیا ارادے رکھتے ہیں

    فاسٹ بالر محمد عامر کراچی کنگز کو جتوانے کے لیے کیا ارادے رکھتے ہیں

    فاسٹ بالر محمد عامر کراچی کنگز کو جتوانے کے لیے کیا ارادے رکھتے ہیں

    باغی ٹی وی ، پاکستان سپر لیگ کے فائنل کو جیٹنا ہر ٹیم کا خواب ہے اور ہر سٹار کھلاڑی کا اس میں اپنی پرفارمنس سے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنا کرنا ہر باؤلر اور بلے باز کا خواب ہے .کراچی کنگز کے فاسٹ بالر محمد عامر کا کہنا ہے کہ وہ لاہور قلندرز کےخلاف فائنل کو شاندار کارکردگی سے یادگار بنانے کی پوری کوشش کریں گے ۔ ایک انٹرویو میں محمد عامر کا کہنا تھا کہ گزشتہ پی ایس ایل سیرنز کے دوران کراچی کنگز کی کارکردگی اتار چڑھائو کا شکاری رہی اور 2 مرتبہ فائنل کے قریب پہنچنے کے باوجود کھیل نہیں سکے اس لیے اب ہمارے کھلاڑی ٹرافی اپنے نام کرنے کے لیے بے چین ہیں ۔
    محمد عامر کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل فائنل اس لیگ کا سب سے بڑا اور اہم ترین مقابلہ ہے جس میں بہترین نتائج حاصل کرنے کے لیے جو بن پڑا کریں گے، ہمیں امید ہے کہ لاہور قلندرز کے خلاف مقابلہ دلچسپ رہے گا۔ فاسٹ بائولر کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز کے فائنل میں رسائی سابق کوچ ڈین جونز کے بغیر ممکن نہیں تھی جن کی کوچنگ تکنیک نے کھلاڑیوں کو بہت کچھ سکھایا، جب وہ بھی پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی نہیں دکھا پارہے تھے تب ڈین جونز نے ان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، وہ ہمیشہ کہتے تھے کہ میں کھل کر بائولنگ کروں
    واضح رہے کہ ج کراچی کنکز اور لاہور قلندرز کے درمیان پی ایس ایل کا فائنل ہونے جا رہا ہے. یہ فائنل کراچی میں‌ہوگا ، روشنیوں کے شہر میں شائقین کرکٹ نے اپنی اپنی فیورٹ ٹیم کو سپورٹ کرکے بتا دیا ہے اور اس حوالےسے پاکستانی اور اہل کراچی فائنل کے حوالے سے بہت پر ّعزم ہیں . کراچی والے اگرچے کراچی کو سپورٹ کر رہے ہیں لیک اس بات سے بھی خوش ہیں کہ جو بھی جیتے اس میں فتح پاکستان کی ہے .

  • سینئر صحافی عمران میر کی اراضی پر قبضہ کی معلومات سامنے آگئیں.

    سینئر صحافی عمران میر کی اراضی پر قبضہ کی معلومات سامنے آگئیں.

    سینئر صحافی عمران میر کی اراضی پر قبضہ کی معلومات سامنے آگئیں.
    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی اور اینکر عامر میر کی اراضی پر قبضے دوسرے صوبے سے آنے والا شخص کس طرح قابض رہا اور مقامی انتظامیہ کیسے ان کی سہولت کار بنی رہی باغی ٹی وی معلومات سامنےلے آیا . تفصیلات کے مطابق لاہور میں جلو موڑ کے قریب منہالہ روڑ‌پر واقع فارم سینئر صحافی عمران میر کی ملکیت ہے . یہ جگہ چار سال سے عمران میر کی ملکیت ہے ، چھ ایکڑ زمین کو چار دیوری کر کے فارم کی شکل دی گئی ہے . عمران میر نے یہ زمین مقامی ذمہ دار ملک شاہد وحید سے خرید ہے . جو نسل در نسل منتقل ہوتی آئی ہے اس زمین پر فارم بنانے کےایک سال بعد شاہد وحید کے ایک رشتہ دار نے اس زمین پر دعویٰ دائر کردیا اور اس زمین پر حکم امتناع بھی جاری ہے اور اب حتمی ڈگری کے مراحل میں‌ عدالت میں‌ زیر سماعت ہے .

    ہفتہ 14 نومبر کی شام کو خیبر پختونخوا کے صوبے سے درجنوں مسلح‌افراد اس پر قبضہ کرنے کے لیے اس فارم ہاؤس پر پہنچے اور ان کے ساتھ تھانہ مناوں کی پولیس بھی تھی. اس قبضہ پر جب ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض سے بات کی توا س نے عمران میر کو جواب دیا کہ اس نے کسی زمین کو واگزار کرانے کا حکم نہیں‌دیا . اور موقع پر واقع تحصیل دار سے جب پوچھا گیا تو انہوں نے بھی جواب دیا کہ محکمہ امور کشمیر کو صرف نشان دہی کے لیے وہ یہاں آئے ہیں.
    شالیمار ٹاؤن کی انتظامیہ اور اے سی بھی اس ایکشن سے بے خبر تھے اس کے بعد ایک پرائیویٹ کرین کو دیور گرانے کا کہاگیا ، تحصیل دار کی اس طرف توجہ دلائی گئی تو تحصیل دار نے اس لاعلمی کا اظہار کیا.یہ عمل غیر قانونی ہے . جب اس پر عمران میر نے ڈی سی لاہور کو دوبارہ توجہ دلائی تو وہ غصے ہوگئے اور اس کو رکوانے کا کہا. ڈی سی کی مداخلت کے بعد یہ کاروائی تو رک گئی لیکن فرنٹ کی دیوار ہی گرائی گئی تھی .
    اس کے بعد رات بارہ بچے پھر یہ مسلح جتھہ پھر آیا اور ان کے ساتھ اے سی شالیمار ٹاؤن مہندی معروف بھی موجود تھے . ان کو جب کہا گیا تو کہ آپ اب اٹھارٹی ہیں اور آپ یہ قبضہ کروا رہے ہیں. تو انہوں نے کہا کہ آزاد جموں ‌اینڈ کشمیر پراپرٹی ہے ، میں‌ اس کو قبضہ دلوا رہا ہوں . جواب میں‌ کہا گیا کہ آزاد کشمیر کے کندھے پر رکھ کر بندوق نہ چلائیں یہ ایک گروپ ہے تو انہوں نے کہا کہ اگر اپ میرے ساتھ زیادہ بحث کریں‌گے توآپ پر ایف آئی بھی درج بھی کرادوں گا.اس طرح‌پولیس کی موجودگی میں یہ قبضہ کروادیا گیا . سینئر صحافی عمران میر کی زمین پر قبضہ کرانے والے افراد کے پس پردہ حقائق کیا تھے اس پر ابھی پردہ اٹھنا باقی ہے.

    ایم این اے کی پلیٹ لگی گاڑیوں میں آئے قبضہ مافیا نے صحافی عمران میر کی زمین ہتھیالی. پولیس ، ادارے تماشائی بنے رہے

  • لاہور میں موٹر سائیکل پر 9 بچے بٹھانے والے شہری کو کیاسزا ملی ؟

    لاہور میں موٹر سائیکل پر 9 بچے بٹھانے والے شہری کو کیاسزا ملی ؟

    لاہور میں موٹر سائیکل پر 9 بچے بٹھانے والے شہری کو کیا جرمانہ ہوا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، ‏لاہور میں 9 بچے بٹھانے پر موٹرسائیکل سوار کا چالان ہوگیا. لوہاری گیٹ کا رہائشی ابرار نعیم 9 بچوں کے ہمراہ سفر کر رہا تھا۔ وارڈن نے غفلت اور لاپرواہی پر اس کا 300 روپے کا چالان کردیا۔اتنے بچوں کے ساتھ سفر ضرورت اور مجبوری کسی صورت نہیں ہوسکتا کیونکہ بچے پائیدان اور موٹر سائیکل کے اگلے پہیے پر بھی سوار تھے جن کا کسی بھی حاثے کا شکار ہونے کا بہت امکان تھا . اگر اتنےرش سے ابرار نعیم صحیح سلامت گھر پہنچا بھی ہوتو یہ کسی نعمت سے کم نہیں ہے.ایسا یقینا شہرت یا وائرل ہونے کےلیے کیا گیا . لیکن شہرت اور مشہوری کےلیے معصوم بچوں کی زندگی داؤ پر لگانا بے وقوفی کے سواکچھ نہیں‌ہے .

    سوشل میڈیا پر نعیم کی تصاویر بھی وائرل ہو گئی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نعیم نے اپنی موٹرسائیکل پر نو بچوں کو سوار کیا ہوا تھا۔ سوشل میڈیا صارفین نے خود سمیت بچوں کی زندگی خطرے میں ڈالنے پر شہری کو خوب آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ یہ کوئی مذاق نہیں ہے نہ ہی ایسا کرنا کارنامہ سر انجام دینے کے زمرے میں آتا ہے۔ شہریوں کو چاہئیے کہ ایسا کر کے اپنے بچوں کی زندگیاں خطرے میں نہ ڈالیں

    لاہور سے ن لیگی رکن اسمبلی کو ٹریفک وارڈن نے روک لیا،تھانے لے گئے