Baaghi TV

Category: لاہور

  • مریم نواز کی چودھری شجاعت حسین کی صحتیابی کے لئے دعا

    مریم نواز کی چودھری شجاعت حسین کی صحتیابی کے لئے دعا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نوازشریف نے چوہدری شجاعت حسین کی صحت کے لئے دعا کی ہے

    مریم نواز اسکردو سے اسلام آباد پہنچ چکی ہیں، وہ دوبارہ گلگت کے لئے روانہ ہوں گی، مریم نواز نے لاہور کی ہسپتال میں داخل ق لیگ کے سربراہ چوھدری شجاعت کی صحتیابی کے لئے دعا کی ہے، مریم نواز کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین جلد روبہ صحت ہوں

    مسلم لیگ ق کے سربراہ چوھدری شجاعت حسین لاہور کی مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں ،ڈاکٹرافتخارایم ایس سروسزاسپتال کا کہنا ہے کہ چودھری شجاعت حسین کا کورونا ٹیسٹ منفی آ گیا ،میڈیکل بورڈ ممبران چودھری شجاعت کا طبی معائنہ کررہے ہیں

    سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کو سینے میں انفیکشن کے باعث سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ان کی دیکھ بھال پر معمور سمز کے پرنسپل ڈاکٹر امجد نے میڈیا کو بتایا کہ اب ان کی طبیعت بہتر ہے۔ چودھری شجاعت کے سینے میں انفکشن ہے۔

    انتہائی اہم شخصیت سے ملاقات کے لئے وزیراعظم کا دورہ لاہور شیڈول

    چودھری شجاعت کا کرونا ٹیسٹ،ڈاکٹرز نے اہم فیصلہ کر لیا

    چودھری شجاعت کا کرونا ٹیسٹ،ڈاکٹرز نے اہم فیصلہ کر لیا

    انتہائی اہم شخصیت کی طبیعت خراب، ہسپتال منتقل، وزیراعلیٰ پنجاب،یاسمین راشد بھی ہسپتال پہنچ گئے

    چوھدری شجاعت حسین کے ہسپتال میں داخلے کے بعد حکومتی شخصیات چودھری شجاعت کی تیمارداری کے لئے لاہور کے سروسز ہسپتال آئیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان نے چودھری شجاعت کی خیریت دریافت کی۔ دوپہر میں وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری بھی ہسپتال پہنچے اور چودھری پرویز الہیٰ سے ملے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد بھی ہسپتال آئیں اور چوھدری شجاعت کی عیادت کی،بعد ازاں وفاقی وزیر انسداد منشیات اعظم خان سواتی بھی لاہور پہنچے اور چودھری برادران سے ملاقات کی۔ اعظم سواتی نے چودھری شجاعت حسین کو گلدستہ پیش کیا اور ان کی جلد صحتیابی کے لئے خصوصی دعا کی،رات گئے گورنر پنجاب چوھدری سرور بھی ہسپتال پہنچے اور چودھری شجاعت کی عیادت کی.

    چوھدری شجاعت حسین کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ آ گئی

  • چوھدری شجاعت حسین کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ آ گئی

    چوھدری شجاعت حسین کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ آ گئی

    چوھدری شجاعت حسین کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ آ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ چوھدری شجاعت حسین لاہور کی مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں

    ڈاکٹرافتخارایم ایس سروسزاسپتال کا کہنا ہے کہ چودھری شجاعت حسین کا کورونا ٹیسٹ منفی آ گیا ،میڈیکل بورڈ ممبران چودھری شجاعت کا طبی معائنہ کررہے ہیں

    دوسری جانب چودھری شجاعت کے اہلخانہ بھی آج صبح ہسپتال پہنچ گئے ہیں

    سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کو سینے میں انفیکشن کے باعث سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ان کی دیکھ بھال پر معمور سمز کے پرنسپل ڈاکٹر امجد نے میڈیا کو بتایا کہ اب ان کی طبیعت بہتر ہے۔ چودھری شجاعت کے سینے میں انفکشن ہے۔

    چودھری شجاعت کا کرونا ٹیسٹ،ڈاکٹرز نے اہم فیصلہ کر لیا

    چودھری شجاعت کا کرونا ٹیسٹ،ڈاکٹرز نے اہم فیصلہ کر لیا

    انتہائی اہم شخصیت کی طبیعت خراب، ہسپتال منتقل، وزیراعلیٰ پنجاب،یاسمین راشد بھی ہسپتال پہنچ گئے

    چوھدری شجاعت حسین کے ہسپتال میں داخلے کے بعد حکومتی شخصیات چودھری شجاعت کی تیمارداری کے لئے لاہور کے سروسز ہسپتال آئیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان نے چودھری شجاعت کی خیریت دریافت کی۔ دوپہر میں وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری بھی ہسپتال پہنچے اور چودھری پرویز الہیٰ سے ملے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد بھی ہسپتال آئیں اور چوھدری شجاعت کی عیادت کی،بعد ازاں وفاقی وزیر انسداد منشیات اعظم خان سواتی بھی لاہور پہنچے اور چودھری برادران سے ملاقات کی۔ اعظم سواتی نے چودھری شجاعت حسین کو گلدستہ پیش کیا اور ان کی جلد صحتیابی کے لئے خصوصی دعا کی،رات گئے گورنر پنجاب چوھدری سرور بھی ہسپتال پہنچے اور چودھری شجاعت کی عیادت کی.

    انتہائی اہم شخصیت سے ملاقات کے لئے وزیراعظم کا دورہ لاہور شیڈول

  • تھانہ شادمان کے ایس ایچ او کے کار خاص  کی اسلحہ کے ساتھ تصاویر منظر عام پر

    تھانہ شادمان کے ایس ایچ او کے کار خاص کی اسلحہ کے ساتھ تصاویر منظر عام پر

    تھانہ شادمان کے ایس ایچ او کے کار خاص مدثر بٹ کی اسلحہ کے ساتھ تصاویر منظر عام پر ایس ایچ او شادمان کارروائی کرنے کی بجائے صلح کے لئے دبائو ڈال رہے ہیں: درخواست گزار محمد مشتاق کے مطابق ،ایس ایچ او شادمان کی ہٹ دھرمی ، اپنے کارخاص پر کارروائی کرنے کی بجائے مدثر بٹ کو کام جاری رکھنے کی ہدایت،ایس ایچ او شادمان نے آئی جی پنجاب کے احکامات کی نفی کرتے ہوئے کار خاص رکھا ہوا ہے،

    ایس ایچ او شادمان اعلیٰ افسران کو مس گائیڈ کرنے میں مصروف ہیں ، ننھے شہری پر 188 کی بوگس ایف آئی آر درج کی گئی ہے،کار خاص مدثر بٹ تھانہ شادمان میں ایس ایچ او کے فیصلے خود کرتا ہے ، ،

    ایس پی آپریشن ماڈل ٹاؤن کی ہدایت کے باوجود ایس ایچ او شادمان کارخاص مدثر بٹ پر کارروائی کرنے سے گریزاں ہے،شہری کی سی سی پی او لاہور اور آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل

  • پنجاب کابینہ کمیٹی برائے سی پیک کے اجلاس میں‌ اہم فیصلے

    پنجاب کابینہ کمیٹی برائے سی پیک کے اجلاس میں‌ اہم فیصلے

    کابینہ کمیٹی برائے سی پیک کے اجلاس میں‌ اہم فیصلے
    باغی ٹی وی : پنجاب میں پاک چائنا اقتصادی راہداری کے تحت منصوبہ جات میں چائنا سے سرمایہ کاری کی بجائے تحقیق اور تکنیک کا حصول کو سر فہرست رکھا جائے گا۔ صنعت اور زراعت  کے شعبہ میں چین کے تجربات اور جدیدٹیکنالوجی پیداوار میں اضافے کو یقینی بنائیں گے۔ محکمہ توانائی قومی سطح کے پاور پلانٹس کی بجائے صوبے میں توانائی کی ضرورت کو پورا کرنے پر توجہ دے۔ صنعتی زونز، تعلیمی اداروں، ہسپتالوں اور واساز کو مناسب نرخوں پر بجلی کی فراہمی محکمے کا اصل وظیفہ ہے۔ ٹیرف سے متعلقہ مسائل کے حل کے لیے وفاق کے ساتھ موزوں پلیٹ فارم کی تشکیل وقت کی اہم ضرورت ہے۔سی پیک کے تحت سماجی و اقتصادی منصوبہ جات میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کو بھی نمائندگی دی جائے گی۔ تمام محکمے سی پیک کے لیے مجوزہ منصوبہ جات کی افادیت کو نمایاں طور پر اجاگر کریں۔ ترقیاتی شراکت داروں پر واضح کیا جائے کہ پنجاب حکومت کو ان سے کس نوعیت کی معاونت درکار ہے تا کہ مستقبل میں منصوبہ جات کو بلاتعطل جاری رکھا جا سکے۔  


    ان خیا لات کا اظہار وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت نے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ میں پاک چائنا اقتصادی راہداری منصوبہ جات پر وزیر اعلیٰ کی تشکیل کردہ کابینہ کمیٹی کے پہلے اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت  میاں اسلم اقبال، صوبائی وزیر برائے توانائی ڈاکٹر اختر ملک، صوبائی وزیر برائے ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ شیخ حامد یعقوب، چیف اکانومسٹ ڈاکٹر امان اللہ اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹری صاحبان نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد پنجاب میں سی پیک کے تحت جاری منصوبہ جات میں پیش رفت کا جائزہ اورسی پیک وفاقی سطح پر تشکیل شدہ جوائنٹ ورکنگ گروپ کے اجلاس کے لیے نئے تجویز کردہ منصوبہ جات کی حتمی تشکیل تھا۔ چئیرمن پلاننگ اینڈ بورڈ کی جانب سے چیف اکانومسٹ نبیل طاہر نے اجلاس کو کابینہ کمیٹی برائے پاک چائنا اقتصادی راہداری منصوبہ جات کےاغراض و مقاصد سے آ گاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کمیٹی سی پیک کے پروجیکٹس کی منصوبہ بندی ، اطلاق اور نگرانی کے لیے حکمت عملی کا تعین کرے گی اس کے علاؤہ سی پیک کے لیے منصوبہ جات کی منظوری اور منصوبہ جات پر عملدرآمد سمیت تمام متعلقہ سرگرمیوں کی نگرانی کے فرائض سر انجام دے گی۔ اجلاس میں سی پیک کمیٹی کو محکمہ صنعت، زراعت، ٹرانسپورٹ ، توانائی اور لائیو سٹاک کے جاری اور مجوزہ منصوبہ پر تفصیلی بریفننگ دی گئی۔ کمیٹی کی مشترکہ رائے سے تونسہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ تونسہ بیراج، محکمہ مواصلات کے رابطہ سڑکوں کی تعمیر کے دو منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ جاری منصوبہ جات کی پیش رفت کے جائزہ کے دوران ومصوبائی وزیر نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو ہدایت کی کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین میں سواریوں کی تعداد میں اضافے کے لیے جامع منصوبہ بندی کی جائے۔ انرجی ڈیپارٹمنٹ صنعتی زونز میں بجلی کی فراہمی کے لیے وفاق کے ساتھ رابطہ سازی کو یقینی بنائے۔ تمام منصوبہ جات کی فزیبیلٹی رپورٹس تیار کی جائیں اور ان کی افادیت کو نمایاں طور پر اجاگر کیا جائے ۔
    آ ئند ہ اجلاس میں چئیرمن سی پیک اتھارٹی اور جوائنٹ ورکنگ گروپ کے نمائندہ کو بھی دعوت دی جائے۔ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ سی پیک اتھارٹی کے ساتھ کوارڈینیشن کو بہتر بنائے۔ چئیرمن پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ شیخ حامد یعقوب نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ کمیٹی میں منظور شدہ منصوبہ جات کی فزیبیلٹی رپورٹس اور جاری منصوبہ جات پر کام کی رفتار تیز کریں پی اینڈ ڈی بورڈ فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنائے گا۔شیخ حامد یعقوب نے محکمہ صنعت کی جانب سے بزنس پارکس کے لیے بزنس ماڈل کی تیاری اور اراضی کے حصول سے متعلقہ معاملات پر وضاحت کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب سے عثمان ڈار کی ملاقات  باہمی دلچسپی اور سیاسی امور پر بھی تبادلہ

    وزیراعلیٰ پنجاب سے عثمان ڈار کی ملاقات باہمی دلچسپی اور سیاسی امور پر بھی تبادلہ

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان ڈار کی ملاقات باہمی دلچسپی اور سیاسی امور پر بھی تبادلہ

    باغی ٹی و ی : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز عثمان ڈار کی ملاقات ہوئی جس میں‌وزیراعظم کے ”کامیاب جوان پروگرام“ اور ٹائیگرز فورس کے امور پر بات چیت ہوئی . ملاقات میں باہمی دلچسپی اور سیاسی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا.
    عثمان بزدار اور عثمان ڈار کی اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے اداروں کے خلاف بیان بازی کی مذمت کی گئی

    عثمان بزدار نے کہا کہ .وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق نوجوانوں کو با اختیار بنایا ہے-نوجوانوں پر سرمایہ کاری پاکستان کے مستقبل کو روشن بنائے گی-سابق دور میں حکمرانو ں نے نوجوانوں کو نظرانداز کیا-ماضی میں کسی حکومت نے نوجوانوں پر اتنی بڑی سرمایہ کاری نہیں کی جتنی تحریک انصاف کے مختصر دور میں ہوئی ہےکامیاب جوان پروگرام سے روزگار میں اضافہ اورغربت میں کمی آئے گی۔ٹائیگرز فورس کے نو جوان عوام کی خدمت کیلئے میدان عمل میں مصروف ہیں – ٹائیگر زفورس کے نو جوان خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں – اپوزیشن کا شرانگیز بیانیہ بری طرح پٹ چکا ہے۔ملکی وقار کے منافی رویے کی وجہ سے اپوزیشن اتحاد کا شیرازہ بکھر رہا ہے۔اداروں کے خلاف باتیں کرنے والوں کو پہلے بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے اور آئندہ بھی یہ عناصر ناکام رہیں گے۔اپوزیشن کے پاس کوئی پروگرام ہے نہ ایجنڈا۔


    یہ پاکستان کو کمزور کرنے کی مذموم کوششوں میں مصروف ہیں۔وزیراعظم عمران خان کے ہوتے ہوئے کوئی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔وزیراعظم عمران خان 22 کروڑ عوام کے دل کی آواز ہیں۔اپوزیشن جو مرضی کر لے، لوٹ مار کا حساب دینا ہی پڑے گا۔
    پاکستان کو آگے لے جانے کیلئے چوروں اور لٹیروں کا احتساب ضروری ہے.کامیاب نوجوان پروگرام کامیابی سے جاری ہے-عثمان ڈار
    ٹائیگرز فورس ہر میدان میں عوام کی خدمت کے لئے آگے آگے ہے.اپوزیشن کا غیر فطری اتحاد بہت جلد منطقی انجام کو پہنچ جائے گا.وزیراعظم عمران خان جیسا شفاف اور ایماندار لیڈرپاکستان کی بقا کے لئے ناگزیر ہے-اپوزیشن رہنماؤں کا دامن کرپشن سے آلودہ ہے-
    عثمان ڈار نے وزیراعلیٰ پنجاب کو کا میاب نوجوان پروگرام اور ٹائیگرز فورس کے امور سے آگا ہ کیا

  • چودھری شجاعت کا کرونا ٹیسٹ،ڈاکٹرز نے اہم فیصلہ کر لیا

    چودھری شجاعت کا کرونا ٹیسٹ،ڈاکٹرز نے اہم فیصلہ کر لیا

    چودھری شجاعت کا کرونا ٹیسٹ،ڈاکٹرز نے اہم فیصلہ کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کی صحت کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے

    پرنسپل سمز پروفیسر امجد کا کہنا ہے کہ چودھری شجاعت حسین کا کورونا ٹیسٹ بھی کیا گیا ہے،ایمرجنسی میں اسپتال آئے، سانس کی نالی میں رکاوٹ تھی، چودھری شجاعت حسین کی حالت خطرے سے باہر ہے،

    پروفیسر امجد کا مزید کہنا تھا کہ چودھری شجاعت کے علاج کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دیں گے،

    دوسری جانب پنجاب کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ چودھری شجاعت کی آکسیجن اب معمول پر ہے،طبیعت شام تک مزید بہترہوجائیگی،ڈاکٹر کامران چیمہ سمیت پلمونولوجسٹ چودھری شجاعت کو دیکھ رہے ہیں،چودھری شجاعت کو سروسز اسپتال میں زیر علاج رکھا جائے گا

    انتہائی اہم شخصیت کی طبیعت خراب، ہسپتال منتقل، وزیراعلیٰ پنجاب،یاسمین راشد بھی ہسپتال پہنچ گئے

  • ہم عدالت میں نہیں کہ ثبوت پیش کریں،نواز شریف کے ترجمان کا بلاول کے انٹرویو پر ردعمل

    ہم عدالت میں نہیں کہ ثبوت پیش کریں،نواز شریف کے ترجمان کا بلاول کے انٹرویو پر ردعمل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول زرداری کے بی بی سی کو انٹرویو کے بعد ن لیگ کا رد عمل بھی آیا گیا

    نواز شریف کے ترجمان محمد زبیر کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو ہمارے اتحادی ہیں انکی ذاتی رائے ہو سکتی ہے، 2013سے 2018 تک ن لیگ کی حکومت تھی، پیپلزپارٹی کی نہیں، ہم عدالت میں نہیں کہ ثبوت پیش کریں۔ سب سے پہلے سلیکٹڈ بلاول بھٹو نے کہا تھا ہم نے نہیں، اگر عمران خان سلیکٹڈ ہیں تو سلیکٹ کرنے والا کون ہے۔

    محمد زبیر کا مزید کہنا تھا کہ ہم کہانیوں کی بنیاد پر بات نہیں کر رہے، پاکستان میں سویلین بالادستی کیلئےتحفظات کا اظہارپی ڈی ایم پلیٹ فارم سے کیا گیا۔

    مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا اہم اجلاس جاری،مریم سمیت کون کون شریک؟

    کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    مریم نواز کو اندر کون ڈالے گا؟. اہم سوال اٹھ گیا

    پی ڈی ایم کا گوجرانوالہ میں جلسے پر مقدمہ درج

    پی ڈی ایم جلسہ ،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمہ، عدالت کا بڑا حکم

    مریم نواز کی گرفتاری کی خبریں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے تردید کر دی

    مریم نواز ہوٹل سے اچانک ترجمان کے گھر کیوں روانہ ہوئیں؟

    رات گئے اس طرح کی گرفتاری ….بلاول کا صفدر کی گرفتاری کے 11 گھنٹے بعد مریم سے رابطہ،کیا کہا؟

    مریم نواز ایک بار پھر نیوز کانفرنس سے اٹھ کر چلی گئیں

    بہت ہو گئے جلسے، پی ڈی ایم سے استعفے طلب

    طے کچھ ہوا، نواز شریف نے کچھ کہا، نواز شریف آرمی چیف پر الزامات کے ثبوت دیں،بلاول

    دوسری جانب مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نوازشریف جو بتا رہے ہیں وہ حقائق پر مبنی ہے، بلاول بھٹو کا نوازشریف سے متعلق بیان ان کی ذاتی رائے ہے۔ نوازشریف جو کہتے ہیں اس کے گواہ قائد ن لیگ خود اور پاکستان کی عوام ہیں۔

    بلاول کا انٹرویو پی ڈی ایم کو لے ڈوبا،پشاور جلسے بارے بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

  • انتہائی اہم شخصیت کی طبیعت خراب، ہسپتال منتقل، وزیراعلیٰ پنجاب،یاسمین راشد بھی ہسپتال پہنچ گئے

    انتہائی اہم شخصیت کی طبیعت خراب، ہسپتال منتقل، وزیراعلیٰ پنجاب،یاسمین راشد بھی ہسپتال پہنچ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم، مسلم لیگ ق کے سربراہ چوھدری شجاعت حسین کی طبیعت ناساز ہو گئی،

    چودھری شجاعت حسین کو علاج کے لئے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پرنسپل سمز کا کہنا ہے کہ چودھری شجاعت حسین کو سانس لینے میں دشواری آ رہی تھی تاہم ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سروسز ہسپتال میں زیر علاج پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کے صدرچودھری شجاعت حسین کی عیادت کی،انہوں نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈاکٹروں کو چودھری شجاعت حسین کے بہترین علاج معالجہ کے لئے ہدایات دیں۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی زین قریشی اورصوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے جبکہ رکن قومی اسمبلی سالک حسین اور شافع حسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔

    بعد ازاں پنجاب کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے بھی چودھری شجاعت حسین کی عیادت کی،اسکے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ چودھری شجاعت کو نمونیا کا اٹیک ہوا تھا جس کی وجہ سے سانس کا مسئلہ ہوا تھا،

  • لبرٹی مارکیٹ‌ میں آگ لگ گئی

    لبرٹی مارکیٹ‌ میں آگ لگ گئی

    لبرٹی مارکیٹ‌ میں آگ لگ گئی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، لاہور کی لبرٹی مارکت میں آگ لگ گئی. آگ اس قدر شدید ہے ہے دیکھتے ہیں دیکھتے اس نے دیگر دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ‌میں لینا شروع کردیا ہے . آگ پلازے میں‌ لگی ہے امدادی سرگرمیوں کے لیے ریسکیو ٹیمیں‌پہنچ گئ ہیں. امدادی سرگرمیاں جاری ہیں.


    واضح رہے کہ چند روز پہلے لبرٹی کے نزدیک ہیں ایشیا کی سب سے بڑی الیکٹرونکس مارکیٹ‌حفیظ سینٹر میں‌ آگ لگی تھی جس سے کئی دکانیں جل کر خاکستر ہوگئی تھیں. اس طرح ان میں کروڑوں کا نقصان ہوا تھا جس طرح بہت قیمتی سامان جل گیا تھا.
    حفیظ سینٹر لاہور میں لگنے والی آگ، اربوں کے نقصان اور آگ جلدی نہ بجھنے کے ذمہ دار

  • طے کچھ ہوا، نواز شریف نے کچھ کہا، نواز شریف آرمی چیف پر الزامات کے ثبوت دیں،بلاول

    طے کچھ ہوا، نواز شریف نے کچھ کہا، نواز شریف آرمی چیف پر الزامات کے ثبوت دیں،بلاول

    پی ڈی ایم کے غبارے سے بلاول نے ہوا نکال دی،کہا طے کچھ ہوا، نواز شریف نے کچھ کہا، نواز شریف الزامات کے ثبوت دیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے نواز شریف کی اداروں کے مخالف تقریر پر کہا ہے کہ انتظار ہے نواز شریف کب ثبوت پیش کریں گے

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو دیئے گئے انٹرویو میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی جانب سے گوجرانوالہ جلسے کے دوران پاکستان کی بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید پر براہ راست انتخابات میں دھاندلی اور عمران خان کو برسرِاقتدار لانے کے الزامات پر کہا ہے کہ انھیں ’انتظار ہے کہ نواز شریف کب ثبوت پیش کریں گے۔‘

    بلاول بھٹو زرداری نے بی بی سی کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں حزبِ اختلاف کی جماعتوں پر مشتمل اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور گلگت بلتستان میں انتخابی مہم سے متعلق بات چیت کی ہے۔

    گوجرانوالہ جلسے میں نواز شریف نے پہلی بار فوجی قیادت کا نام لیتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ سنہ 2018 کے الیکشن میں دھاندلی اور انھیں وزیراعظم کے عہدے سے ہٹانے میں موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ملک کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا براہِ راست کردار تھا۔

    بی بی سی نے ان سے یہ بھی پوچھا کہ پی ڈی ایم کی تشکیل کے وقت ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس اور دیگر اجلاسوں میں کیا مسلم لیگ نواز نے پاکستانی فوج کی قیادت یا خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے سربراہ کا نام لیا تھا، یا اس بارے میں کوئی اشارہ دیا تھا؟

    اس پر بلاول بھٹو زرداری نے نفی میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’پی ڈی ایم کے ایجنڈے کی تیاری کے وقت نواز لیگ نے جنرل باجوہ یا جنرل فیض کا نام نہیں لیا تھا۔‘ انھوں نے مزید بتاتے ہوئے کہا کہ ’وہاں (اے پی سی میں) یہ بحث ضرور ہوئی تھی کہ الزام صرف ایک ادارے پر لگانا چاہیے یا پوری اسٹیبلیشمنٹ پر لگانا چاہیے۔ اور اس پر اتفاق ہوا تھا کہ کسی ایک ادارے کا نہیں بلکہ اسٹیبلیشمنٹ کہا جائے گا۔‘

    بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں کہ جب انھوں نے گوجرانوالہ کے جلسے میں میاں نواز شریف کی تقریر میں براہ راست نام سنے تو انھیں ’دھچکا‘ لگا

    بلاول کا کہنا تھا کہ یہ میرے لیے ایک دھچکا تھا کیونکہ عام طور پر ہم جلسوں میں اس طرح کی بات نہیں کرتے۔ مگر میاں نواز شریف کی اپنی جماعت ہے اور میں یہ کنٹرول نہیں کر سکتا کہ وہ کیسے بات کرتے ہیں اور نہ ہی وہ کنٹرول کر سکتے ہیں کہ میں کیسے بات کرتا ہوں۔‘

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ڈٰی ایم کئی جماعتوں کا یہ یقینا ایک اتحاد ہے اور ہمارا ایجنڈا ہماری آل پارٹیز کانفرنس میں طے پانے والی قرارداد میں واضح ہے، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا ہرگز یہ مطالبہ نہیں ہے کہ فوجی قیادت عہدے سے دستبردار ہو جائے۔

    بلاول کا کہنا تھا کہ میں یہ واضح کر دوں کہ یہ نہ تو ہماری قرارداد میں مطالبہ ہے نہ ہی یہ ہماری پوزیشن ہے۔ جہاں تک بات نام لینے کی ہے، میں سمجھتا ہوں کہ اور یقینا ایسا ہی ہوا گا کہ میاں صاحب نے بغیر ثبوت کے کسی کا نام نہیں لیا ہو گا اور اس قسم کے الزامات ثبوتوں کی بنیاد پر ہی آگے آنے چاہییں۔ میں یہ طریقہ کار خود اپنی جماعت کے لیے نہیں اپناتا کہ میں جلسوں میں اس (یعنی براہِ راست الزام لگانا) کو بیان کرتا۔ مگر میاں صاحب کا یہ حق ہے کہ وہ اس قسم کا موقف لینا چاہیں تو ضرور لیں۔‘

    بلاول بھٹو زرداری نے فوجی قیادت کا نام لینے یا اُن پر براہ راست الزام لگانے کو نواز شریف اور مسلم نواز کا ’ذاتی اور پارٹی کا فیصلہ‘ قرار دیا

    بشکریہ ،بی بی سی اردو