Baaghi TV

Category: لاہور

  • بچیوں کے سکول  کے لیے در در ٹھوکروں کے باوجود،  متعلقہ افسران نے رستہ فراہم نہ کیا

    بچیوں کے سکول کے لیے در در ٹھوکروں کے باوجود، متعلقہ افسران نے رستہ فراہم نہ کیا

    بچیوں کے سکول کے لیے در در ٹھوکروں کے باوجود، متعلقہ افسران نے رستہ فراہم نہ کیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق میانوالی کے گاؤں شاریہ جنوبی میں بچیوں کے سکول کے رستہ نہ ہونے کی وجہ سے طلبہ اور اساتذہ اتنہائی مشکل کا شکار ہیں.اس سلسلےمیں متعلقہ افسران سے باربار اہل علاقہ نے درخواست کی کہ سکول کو رستہ فراہم کیا جائے لیکن کسی نے اس طرف توجہ نہیں دی.

    اس سلسلے میں‌ ڈی سی او میانوالی میانوالی کو درخواست گزاری کی کہ ہمارے سکول کا راستہ بند ہیں. پٹواری علاقہ اورنگزیب اور منصور ، حلقے کا گرد اور رئیس خان اے سی صاحب کو درخواست دی گئی اس سلسے میں دو بار کمیشن مقرر ہوا پھر بھی رپورٹ نہیں دی گئی اس کے بعد محتسب پنجاب پر درخواست دی گئی . محتسب پنجاب نے حق میں فیصلہ کیا لیکن فیصلے پر آج تک محکمہ مال نے کوئی عمل نہیں.

    ایک درخواست ڈی سی او میانوالی صاحب کو دی گئی کہ سکول کے لیے خدارا کچھ کیا جائے لیکن آج تک اس پر کوئی عمل نہیں ہوا ڈی سی او میانوالی کے رجسٹر پر یہ 37 38 نمبر سے ہے

  • کسانوں اور پولیس کے درمیان  جھڑ پیں ، احتجاج منتشر کرنے کے لیے جدید مشین کا استعمال

    کسانوں اور پولیس کے درمیان جھڑ پیں ، احتجاج منتشر کرنے کے لیے جدید مشین کا استعمال

    کسانوں اور پولیس کے درمیان جھڑ پیں ، احتجاج منتشر کرنے کے لیے جدید مشین کا استعمال

    باغی ٹی و ی ملتان روڈ پر کسان اتحاد دھرنے کے شرکا کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے واٹر کینن کا استعمال کیا جبکہ متعدد کسانوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔

    ٹھوکر نیاز بیگ پر کسان اتحاد نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا اور ملتان روڈ پر دھرنا دے کر سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات ناکام ہونے پر پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن کا استعمال کیا جس کے بعد مظاہرین کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ ہوا۔

    پولیس نے مظاہرہ کرنے والے متعدد کسانوں کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا اور ملتان روڈ پر ٹریفک کو بحال کر دیا گیا۔

    واضح رہے کہ کسان اتحاد کی جانب سے گزشتہ روز سے ملتان روڈ پر دھرنا جاری تھا اور مذاکرات ناکام ہونے کے باوجود انتظامیہ نے مذاکرات کی کامیابی کی خبر جاری کی تاہم آج صبح کسان اتحاد کے صدر نے خبر کو جھوٹ قرار دیا اور دھرنا جاری رکھا۔


    کسان اتحاد کے صدر چوہدری انور نے کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ ہاؤس کو بھی بلاک کر کے دکھائیں گے
    ادھر پی پی پی کے رہنما چوہدری منظور نے کہا ہے کہ یہ حکومت احتجاج کا حق بھی چھین رہی ہے . عوام اس حکومت سے تنگ آچکی ہے. یہی صورت حال رہی تو پورا پاکستان سڑکو ں‌پر ہوگا، ان کا کہنا تھا کفر کی ‌حکومت چل سکتی ہے لیکن ظلم کی حکومت نہیں‌چل سکتی ہے .

  • صدر ایمرا محمد آصف بٹ کی  مشیر  وزیر اعلیٰ پنجاب سردار تنویر الیاس خان سے ملاقات، صحافیوں کے مسائل پر بات چیت

    صدر ایمرا محمد آصف بٹ کی مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار تنویر الیاس خان سے ملاقات، صحافیوں کے مسائل پر بات چیت

    صدر ایمرا محمد آصف بٹ کی مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار تنویر الیاس خان سے ملاقات، صحافیوں کے مسائل پر بات چیت

    صدر ایمرا محمد آصف بٹ کی وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے مشیر برائے معاشی و اقتصادی امور سردار تنویر الیاس خان سے اہم ملاقات ہوئی ہے.جس میں صحافتی مسائل پر بات چیت ہوئی . ملاقات میں مل کر صحافتی ورکرز کے مسائل حل کرنے پر اتفاق رائے ہوا.

    نئے پرائیویٹ میڈیا گروپ لانے کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی ہے . جس میں‌ صدر ایمرا نے کہا ایمراباڈی بھرپور تعاون کرے گی انشاء اللہ
    واضح‌ رہے کہ صحافیوں کے فلاح بہود دکے لیے ایمرا کافی متحرک ہے اس سلسلے میں صدر ایمرا محمد آصف بٹ نے کہا کہ ایمرا ہاؤسنگ سکیم میں تیزی سے ترقیاتی کام شروع ہے. ممبر گورننگ باڈی عبد اللہ ایمرا سٹی کے ترقیاتی کام کا جائزہ لے رہے ہیں، ایمرا جو کہ صحافیوں کے حقوق کے لیے سرگرم ہے . اس سلسلے میں بھی ایک بار اپنے کردار سے صحافی بھائیوں کے لیے بازی لے گئے ہے . صحافیوں کے لیے اپنا گھر بنانے کا خواب اب شرمندہ تعمیر ہوتا نظر آتا ہے

  • لاہور قلندر اور ٹیوٹا کے مابین مفاہمتی یادواشت کی تقریب

    لاہور قلندر اور ٹیوٹا کے مابین مفاہمتی یادواشت کی تقریب

    لاہور قلندر اور ٹیوٹا کے مابین مفاہمتی یادواشت کی تقریب
    باغی ٹی وی :لاہور قلندر اور ٹیوٹا کے مابین مفاہمتی یادواشت کی تقریب ہوئی .معاہدے پر چیئرمین ٹیوٹا علی سلمان اور لاہور قلندر کے سی ای او عاطف رانا نے معاہدے پر دستخط کریں گے.اس موقع پر لاہور قلندر کے ڈائریکٹر کرکٹر عاقب جاوید بھی موجود تھے

    چیرمین ٹیوٹا علی سلمان کا کہنا تھا کہ معاہدے کے تحت لاہور قلندر ٹیوٹا نوجوانوں کو کرکٹ سیکھائیں گے.لاہور قلندر کے اشتراک سے فنی تعلیمی اداروں کے طلباء کو سپورٹس سے متعلق تربیت فراہم کیجائے گی،

    طلباء کو کھیلوں میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی اور استعمال بارے آگاہی دی جائے گی،

  • وزیراعلیٰ نے کیا پولیس انوسٹی گیشن کمپیلکس سنٹرل ہیڈ کوارٹر  کی نئی عمارت  کا افتتاح

    وزیراعلیٰ نے کیا پولیس انوسٹی گیشن کمپیلکس سنٹرل ہیڈ کوارٹر کی نئی عمارت کا افتتاح

    وزیراعلیٰ نے کیا پولیس انوسٹی گیشن کمپیلکس سنٹرل ہیڈ کوارٹر کی نئی عمارت کا افتتاح

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پولیس انوسٹی گیشن کمپیلکس سنٹرل ہیڈ کوارٹر کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا،صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان، انسپکٹر جنرل پولیس انعام غنی اور اعلی پولیس حکام بھی اس موقع پر موجود تھے . اس موقع پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا .وزیراعلیٰ نے خواتین کے تحفظ کیلئے بنائی ویمن سیفٹی ایپلیکیشن کا بھی افتتاح کیا
    وزیراعلی عثمان بزدار نے ڈی ایچ اے میں ڈرائیونگ لائسنس سینٹر اور گلشن راوی پولیس سٹیشن کی نئی عمارت کا بھی آن لائن افتتاح کیا. کا اس کے علاوہ انہوں نے انوسٹی گیشن کمپلیکس کا دورہ کیا اور شجرکاری مہم کے تحت کمپلیکس کے لان میں پودا لگایا. ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس انوسٹی گیشن فیاض احمد دیو نے بریفنگ دی .پولیس کے چاق و چوبند دستے نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو سلامی دی

    نئے دفتر میں انویسٹی گیشن سے متعلقہ تمام وسائل،جدید ٹیکنالوجی اور دیگر ضروریات کو مد نظر رکھا گیا ہے۔آئی جی پنجاب
    انویسٹی گیشن کے معیار کواپ گریڈ کرکے پنجاب پولیس کی استعداد کار کو بڑھانا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیر اعلی پنجاب
    تھانہ کلچرکی تبدیلی اور عوامی سہولت کیلئے محکمہ پولیس کو جدید وسائل وسہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گا۔وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے پنجا ب پولیس کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال قابل ستائش ہے۔
    ویمن سیفٹی ایپ خواتین او ر بچیوں کو جرائم پیشہ عناصر کی سرگرمیوں سے محفوظ رکھنے میں نمایاں کردار ادا کرے گی۔ پولیس افسران کو عوام میں احساس تحفظ کے فروغ اور انکے مسائل کے حل کیلئے جذبہ حب الوطنی سے کام کرناہو گا۔ صوبے میں قانون کی حکمرانی اور شہریوں کو جرائم سے محفوظ رکھنے کیلئے عوام دوست پولیسنگ کو فروغ دیا جائے۔

  • ہم وزیراعلیٰ ہاؤس بھی بلاک کر کے دکھائیں گے،کسان اتحاد کا اعلان، لاہور کی ٹریفک متبادل راستوں پر

    ہم وزیراعلیٰ ہاؤس بھی بلاک کر کے دکھائیں گے،کسان اتحاد کا اعلان، لاہور کی ٹریفک متبادل راستوں پر

    ہم وزیراعلیٰ ہاؤس بھی بلاک کر کے دکھائیں گے،کسان اتحاد کا اعلان، لاہور کی ٹریفک متبادل راستوں پر

    باغی ٹی کی رپورٹ کے مطابق صدر کسان اتحاد چوہدری انور نے اعلان کیا ہے کہ ہم وزیراعلیٰ ہاؤس بھی بلاک کر کے دکھائیں گے،تشدد کا جواب تشدد ہوگا،

    ٹھوکر نیاز بیگ پر کسان اتحاد کا احتجاج کے بعد روڈ کو بند کر دیا گیا، سی ٹی او لاہور سید حماد عابد کی ہدایت پر اضافی نفری تعینات کر دی گئی، سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ ٹھوکر چوک بند ہونے پر ٹریفک کو متبادل راستوں پر چلایا جارہا ہے،

    سی ٹی او لاہور نے شہریوں کو سفر سے پہلے راستہ ایپ، ہیلپ لائن سے راہنمائی لینے کی اپیل کی اور کہا کہ ایمبولینسوں اور ایمرجنسی گاڑیوں کےلئے راستہ کلئیر رکھا جائے، ٹھوکر نیاز بیگ سے موہلنوال جانے والی ٹریفک کو براستہ کینال روڈ ای ایم ای سوسائٹی بجھوایا جارہا ہے،کینال روڈ ٹھوکر فلائی اوور سے پہلے ٹریفک کو شوکت خانم چوک، قادر توباش چوک سے موٹروے بجھوایا جارہا ہے، ای ایم ای کینال روڈ پر ہیوی اور سلوموونگ وہیکلز کی مکمل ڈائیورشن لگا دی گئی،شہریوں کو راستہ ایپ، راستہ ایف ایم اور ہیلپ لائن سے لمحہ بہ لمحہ آگاہی دی جاتی رہے گی،

    ن لیگی رہنما حنا پرویز بٹ کا کہنا ہے کہ میں ظالم حکومت کی جانب سے کسانوں پر تشدد، شیلنگ اور ان کی گرفتاریوں کی شدیدمذمت کرتی ہوں۔ نالائق بزدار کی ہمت کیسے ہوئی کہ کسانوں پر تشدد کرے؟؟؟ کسان ہمارے بھائی اور ملکی معیشت میں ان کا اہم کردار ہے۔ میں ان کے حق میں پنجاب اسمبلی میں جلد قرارداد جمع کراؤں گی۔ ان کو فوری رہا کرو

    https://twitter.com/hinaparvezbutt/status/1323903798159544320

    جماعت اسلامی کے ترجمان قیصر شریف کا کہنا ہے کہ کسان اتحاد اور پولیس کے درمیان تصادم .پولیس کی واٹر کینن اور مظاہرین کے درمیان پتھراؤ ،آج نیوز کی ڈی ایس این جی کا شیشہ ٹوٹ گیا ،واٹر کینن کے استعمال سے گاڑی کی ڈش ٹوٹ گئی حکومت اور پولیس کے اس رویے کی مذمت کرتے ہیں ، آج نیوز کے نقصان کا ازالہ کیا جائے

    دوسری جانب الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن (ایمرا)پولیس اہلکاروں اور کسان اتحاد مظاہرین کے تصادم کے دوران "آج نیوز ” کی ڈی ایس این جی پر پتھراؤ کرنے اور واٹرکینن سے نشانہ بنانے کی بھرپور مذمت کرتی ہے۔

    ایمرا صدر محمد آصف بٹ اور ایمراسیکرٹری سلیم شیخ کا اپنے مذمتی بیان میں کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں اور کسان اتحاد کےمظاہرہ کے دوران پولیس اہلکاروں کا "آج نیوزچینل کی (ڈی ایس این جی)کو واٹر کینن کے ذریعے نقصان پہنچانا انتہائی قابل مذمت اور شرمناک فعل ہے۔ جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کی کم ہے۔پولیس اہلکاروں اور مظاہرین کے درمیان تصادم کے دوران آج نیوز چینل کی ڈی ایس این جی پر پتھراؤ کرنے سیٹلائٹ ڈش ٹوٹنے کے ساتھ ساتھ مظاہرین کو اکساکر شیشے بھی توڑ دیئے گئے۔ پنجاب پولیس کے اہلکاروں نے مظاہرین آج نیوز چینل کی گاڑی پر پتھراؤ کرنے سے روکنے کی بجائے واٹرکینن سے خود بھی نشانہ بناکرنقصان پہنچایاہے۔

    ایمرا باڈی پولیس اہلکاروں اور مظاہرین کے اس قبیح فعل مذمت کرنے کے ساتھ ساتھ پنجاب پولیس کے اعلی عہدیداروں کو خبردار کرتی ہے کہ دوران کوریج میڈیاکی گاڑیوں اور ورکرزکو نشانہ بنانے کی بجائے ان کا احترام کریں۔ورنہ ان کے خلاف بھرپور ایکشن لیاجائے گا۔ہماری کسان اتحاد تنظیم کے نمائندگان کو بھی باور کروانے چاہتے ہیں کہ مظاہرے کےدوران میڈیا کی گاڑیوں اورمیڈیاورکرز پر پتھراؤ کرنے سے باز رہیں۔ اور اپنے ساتھیوں کو میڈیا ورکرزکے ساتھ عزت و احترام کے ساتھ پیش آنے کی ترغیب دیں۔ورنہ ان کا ہرسطح پر میڈیا بائیکاٹ کیا جائے گا۔

    کسانوں کی رات گئے گرفتاریاں، لاٹھی چارج، ن لیگ نے بڑا مطالبہ کر دیا

  • کسانوں کی رات گئے گرفتاریاں، لاٹھی چارج، ن لیگ نے بڑا مطالبہ کر دیا

    کسانوں کی رات گئے گرفتاریاں، لاٹھی چارج، ن لیگ نے بڑا مطالبہ کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کسانوں پر پولیس لاٹھی چارج کی شدید مذمت کی ہے اور کسان اتحاد کے رہنماوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب آپ کا خوف ، ڈر اور گھٹیا پن آپ کے ہر عمل سے ظاہر ہے ‎وزیراعظم کی دہشت گردی کا عملی مظاہرہ آج لاہور میں کسانوں پر ہو رہا ہے ‎آٹاچینی ، بجلی گیس چور عوام پہ سرِ عام دہشت گردی کر رہے ہیں ‎لیڈی ہیلتھ ورکرز ، سرکاری ملازمین، ڈاکٹرز، طلباء میڈیا ، طبقہ آج سراپا احتجاج ہے ‎کسانوں کو روزگار دینے کی بجائے گرفتار کرنا عمران صاحب کی فاسشسٹ سوچ کی عکاسی ہے ‎ووٹ چور ظالم حکومت کے پاس عوام کے لئے گالی، گولی اور شیلنگ کے سوا کچھ نہیں

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ‎عوام سے جینے کا حق چھیننے والی ظالم حکومت مظلوموں کی بات سننے پر بھی آمادہ نہیں ۱۲۶ دن ڈی چوک پہ منتخب وزیراعظم کے خلاف دھرنہ ، سول نافرمانی ، ہنڈی کے ذریعے پیسے منگوانے کا اعلان کرنے والا مظلوموں کی بات سُننے کو گیا ر نہیں ‎عمران صاحب وزیراعظم ہاوس میں چھپنے سے آپ عوام کے غیض وغضب سے بچ نہیں سکتے ‎عمران صاحب کسانوں پر ڈنڈے برسا کر زرعی پیداوار میں اضافہ نہیں ہوگا،‎عمران صاحب کسانوں یہ سلوک صرف ووٹ چور ہی کرسکتے ہیں ‎کسانوں سمیت پورے پاکستان پر ووٹ چور ٹڈی دَل نے حملہ کیا ہوا ہے

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ‎جب تک ظالم ووٹ چور حکومت سے نجات نہیں ہوگی کسانوں سمیت ہر شعبہ زندگی اذیت میں رہے گا ‎ڈنڈے اور آنسو گیس کے گولے برسانے والی حکومت کے خلاف عوام سڑک پر آچکے ہیں ‎عمران صاحب ہر روز مہنگائی، بے روزگاری اور مسائل کے مارے آپ کا استیفیٰ مانگ رہے ہیں ، گھر جانے کا وقت ہو گیا ہے

    واضح رہے کہ کسان اتحاد ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات کی منظوری کے ليے ٹھوکر نیاز بیگ لاہور پر دھرنادیا تھا۔ پولیس کی بھاری نفری نے کسانوں کو گرفتار کرنا چاہا تو کسانوں کی جانب سےپتھراؤ کیا گیاجس پر پولیس نے مظاہرين پرآنسو گیس کی شیلنگ کر دی اور لاٹھی چارج کيا۔

    مرکزی صدر ملک زولفقار اعوان کسان اتحاد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے جو گھناؤنی حرکت کی رات سوے ہوئے کسانوں پر لاٹھی چارج اور ٹھنڈے پانی کا استعمال کیا ہے اس سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوئے ، سارے کسان اکھٹے ہو جائیں ہم اجتماعی گرفتاریاں دیں گے

     

    کسان رہنما ؤں کاکہنا ہے کہ حکومت جو وعدے کرتی ہے پورے نہیں کر رہی۔حکومت نے کسانوں سے زبردستی گندم اٹھائی اب بیج کے لئے بھی گندم نہیں۔ مطالبات کی تحریری منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔

    حکومت کی جانب سے مقرر کردہ گندم کے امدادی ریٹ کو پاکستان کسان اتحاد نے مسترد کردیا۔کسانوں کا کہنا ہے کہ حکومتی ریٹ سے فصل پر آنیوالے اخراجات بھی پورے نہیں ہوں گے جس سے کسان گندم کی بجائے دیگر فصلوں کی کاشت کو ترجیح دینے پر مجبور ہیں

    انہوں نے کہا کہ 4 نومبر کو صوبہ بھر سے کسانوں کی بہت بڑی تعداد پنجاب اسمبلی کے سامنے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنا دے گی اگر حکومت نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا اور ہمارے مطالبات منظور نہ کئے تو پھر صوبے کی تمام شاہراہوں کو بند کر دیں گے اور ہمارا احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ہمارے مطالبات منظور نہیں ہو تے۔

  • ٹماٹر بھی غریب عوام کو آنکھیں دکھانے لگا، قیمت ڈبل سنچری سے بھی بڑھ گئی

    ٹماٹر بھی غریب عوام کو آنکھیں دکھانے لگا، قیمت ڈبل سنچری سے بھی بڑھ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں ٹماٹر کی 2 سنچریاں مکمل ہونے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی

    قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی، قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کا یہ ایوان ٹماٹر کی 2سنچریاں مکمل ہونے پر شدید غصے کا اظہار کرتا ہے ، لاہورشہر میں ٹماٹر کی قلت سے اوپن مارکیٹ میں ٹماٹر نے 2 سنچریاں مکمل کر لی ہیں ، ٹماٹر مہنگا ہوتے ہی سہولت بازار سے بھی غائب ہو گیا ہے

    قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا کہ سہولت بازار عوام کو کسی قسم کا ریلیف فراہم کرنے سے قاصرہیں ،انتظامیہ سہولت بازاروں میں ٹماٹر کی فراہمی یقینی بنانے میں ناکام دکھائی دیتی ہے ، سہولت بازار کے بیوپاری بھی انتظامیہ پر پھٹ پڑھے ہیں ،بیوپاریوں کا کہناہے اشیا مہنگی ملتی ہیں اور ڈی سی ریٹ پر بیچنے پر مجبور کیا جاتا ہے

    واضح رہے کہ ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافے سے ٹماٹر مارکیٹ سے غائب ہو چکا ہے،سرکاری نرخنامے میں ٹماٹر درجہ اول کی قیمت 160روپے مقرر کی گئی تاہم اوپن مارکیٹ میں بعض مقامات پر پرچون سطح پر ٹماٹر 250 سے300روپے فی کلو تک فروخت ہوتا رہا ۔

  • گنگا رام ہسپتال سے عمارت کریک ہونے کی کال موصول ہوئی،ٹیمیں روانہ کردی گئیں  ،ریسکیو ذرائع

    گنگا رام ہسپتال سے عمارت کریک ہونے کی کال موصول ہوئی،ٹیمیں روانہ کردی گئیں ،ریسکیو ذرائع

    لاہور(بریکنگ نیوز)سرگنگا رام ہاسپٹل کینٹین ایریا سے بلڈنگ کریک کی کال موصول ہوئی ،۔ گنگا رام ہاسپٹل ریسکیو ٹیمیں روانہ کر دی گئیں ، ریسکیو ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پہ کسی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ،

    ریسکیو ٹیمیں حفاظتی پیش بندی کیلئےں روانہ کر دی گئیں ، گنگا رام ہاسپٹل کی فرسٹ بیسمنٹ کے فرش کی ٹائلز اکھڑ گئیں، ریسکیو ٹیمیں موقع پہ موجود ہیں،ابتدائی سرچ و ںجائزہ بلڈنگ جاری ہے، مزید کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے،

  • منافع خوروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا،ڈاکٹر یاسمین راشد

    منافع خوروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا،ڈاکٹر یاسمین راشد

    صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیر صدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد
    تمام سہولت بازاروں میں عوام کیلئے آٹا،چینی،دالیں وتمام اشیاء خوردونوش وافرمقدارمیں دستیاب ہیں
    سہولت بازاروں کے انتظامات کو روزانہ کی بنیادپر مانیٹرکیاجارہاہے،منافع خوروں کے خلاف روزانہ سخت ایکشن لیاجارہاہے
    اشیاء کے نرخوں اورمعیارکاجائزہ لینے کیلئے ہرہفتے پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس طلب کیاجائے گا۔
    تفصیلات کے مطابق   وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیر صدارت آج ان کے دفترمیں پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں اے ڈی سی آر عبدالراؤف،سینئر ایڈمن آفیسرشاہدمحبوب،اے سی سٹی تبریز مری اور پرائس کنٹرول کمیٹی سنٹرل پنجاب کے ممبران چوہدری عظمت،عقیل،محمد احمد،سلمان مالک و دیگرنے شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے اجلاس کے دوران لاہورکے 31سہولت بازاروں میں اشیاء خوردونوش کے نرخوں،معیار،منافع خوروں کے خلاف کارروائی اور آئندہ حکمت عملی کا جائزہ لیا۔متعلقہ ضلعی افسران نے صوبائی وزیر صحت کو 31سہولت بازاروں کے انتظامات بارے رپورٹ پیش کی۔

    صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ تمام سہولت بازاروں میں عوام کیلئے آٹا،چینی،دالیں وتمام اشیاء خوردونوش وافرمقدارمیں دستیاب ہیں۔سہولت بازاروں کے انتظامات کو روزانہ کی بنیادپر مانیٹرکیاجارہاہے۔ سہولت بازاروں کے ذریعے عوام کو ریلیف دیاجارہاہے۔شہری اپنی ضرورت کے مطابق سہولت بازاروں سے اشیاء خوردونوش خریدسکتے ہیں۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ منافع خوروں کے خلاف روزانہ سخت ایکشن لیاجارہاہے۔شہریوں کی بڑی تعدادروزانہ کی بنیادپرسہولت بازاروں کا رُخ کررہی ہے۔سہولت بازاروں میں دستیاب تمام مصنوعات کے معیارکا جائزہ پنجاب فوڈ اتھارٹی سے کروایاجارہاہے۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارکی ہدایت کے مطابق تمام سہولت بازاروں کو خودمانیٹرکررہی ہوں۔صوبائی وزیرنے سرکاری نرخ نامہ کے مطابق اشیاء فروخت نہ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن کی ہدایت کی۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ اشیاء خوردونوش کی قیمتیں روزانہ کی بنیادپرعوام سے شیئرکی جائیں۔سہولت بازاروں میں 20کلوآٹے کے تھیلے پر20روپے رعایت کے بعد840روپے میں دستیاب ہے۔اشیاء کے نرخوں اورمعیارکاجائزہ لینے کیلئے ہرہفتے پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس طلب کیاجائے گا۔لاہوریوں کوسہولت بازاروں کے ذریعے زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے پوری کوشش کی جارہی ہے۔وزیر صحت پنجاب نے کہاکہ سندھ میں حالیہ بارشوں کے باعث ٹماٹرکی پیداوارشدیدمتاثرہوئی ہے۔ایرانی ٹماٹر مارکیٹ میں آنے کے بعد قیمتیں کم ہوجائیں گی۔سہولت بازاروں میں چینی 85 روپے کلوکی قیمت پردستیاب ہے
    صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکا حلقہ این اے125کا دورہ۔
    اہل علاقہ کے مسائل سنے اور متعلقہ حکام کو احکامات جاری کئے
    صوبائی وزیرکا چیئرمین جہانگیرخان کے مقتول بھتیجے شیرخان اورپاکستان تحریک انصاف کے کارکن کاکاکے انتقال پر اظہار تعزیت
    لاہور3نومبر:   وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے آج حلقہ این اے125کا دورہ کیا۔صوبائی وزیر صحت چیئرمین جہانگیرخان کے گھرگئیں،ان کے مقتول بھتیجے شیرخان اورپاکستان تحریک انصاف کے پرانے کارکن کاکاکے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور دعاکی کہ اللہ پاک مرحومین کے درجات بلندفرمائے۔اس موقع پر عبدالغفورپپو،رانا نسیم،چیئرمین جہانگیرخان،شہزادنمبردار،حاجی نادرخان،میاں ندیم ودیگررہنما وکارکنان موجود تھے۔صوبائی وزیر صحت نے اہل علاقہ کے مسائل بھی سنے اور متعلقہ حکام کو احکامات جاری کئے۔صوبائی وزیر صحت نے حلقہ کی خاتون کارکنان سے بھی ملاقات کی۔
        صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ حلقہ کے مسائل حل کرنے کی طرف پوری توجہ دی جارہی ہے۔اہل علاقہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کئے جائیں گے۔اس موقع پر صوبائی وزیر صحت نے متعلقہ حکام کو علاقہ کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزارکی جانب سے لاہوریوں کوریلیف دینے کیلئے شہرکے مختلف علاقہ جات میں 31سہولت بازارلگائے گئے ہیں۔
    صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ اہل علاقہ کو بنیادی ضروریات زندگی فراہم کرنااولین ترجیحات میں شامل ہیں۔تحریک انصاف کی حکومت دعووں پرنہیں بلکہ عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔وزیراعظم عمران خان غربت کی لکیرسے گرجانے والے خاندانوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت دیناچاہتے ہیں۔عمران خان کے سپاہی ہونے کے ناطے عوام کی خدمت کررہے ہیں۔