Baaghi TV

Category: لاہور

  • دو حکومتی ارکان بھی کورونا کا شکار ہوگئے

    دو حکومتی ارکان بھی کورونا کا شکار ہوگئے

    دو حکومتی ارکان بھی کورونا کا شکار ہوگئے

    باغی ٹی وی : پنجاب حکومت کے صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کو کرونا وائرس ہو گیا . دو حکومتی شخصیات کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں، وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال اور وزیر زراعت حسین جہانیاں گردیزی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، دونوں وزراء نے خود کو آئیسولیٹ کرلیا.
    وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی گزشتہ شام طبیعت ناساز ہوئی، انہوں نے گلے کی خرابی اور بخار محسوس ہونے پر کورونا ٹیسٹ کروایا، جو مثبت آگیا، جس پر میاں اسلم اقبال نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔

    وزیر زراعت پنجاب حسین جہانیاں گردیزی نے بھی طبیعت کی ناسازی پر کورونا ٹیسٹ کروایا گیا جومثبت آگیا۔ سید حسین جہانیاں گردیزی کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد سے آئیسولیشن میں ہیں۔ وزیر زراعت نے کورونا سے صحتیابی تک تمام عوامی سرگرمیاں منسوخ کر دیں۔

    دوسری جانب کورونا وائرس سے مزید 13 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 614 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 21 ہزار 218 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 756 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ ایک ہزار 237، سندھ میں ایک لاکھ 40 ہزار 997، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 464، بلوچستان میں 15 ہزار 599، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 982، اسلام آباد میں 17 ہزار 681 جبکہ آزاد کشمیر میں 3 ہزار 258 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    ملک بھر میں اب تک 39 لاکھ 75 ہزار 596 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 31 ہزار 862 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 5 ہزار 395 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 533 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

  • چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان نے بغیر مکینزم کے یوٹیوب چینلز کھولنے کا نوٹس لے لیا

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان نے بغیر مکینزم کے یوٹیوب چینلز کھولنے کا نوٹس لے لیا

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان نے بغیر مکینزم کے یوٹیوب چینلز کھولنے کا نوٹس لے لیا

    باغی ٹی وی : چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان نے بغیر مکینزم کے یوٹیوب چینلز کھولنے کا نوٹس لے لیا۔سوشل میڈیا سے توہین آمیز مواد نہ ہٹانے سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس قاسم خان کی سربراہی میں ہوئی۔

    چیف جسٹس قاسم خان نے سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بغیر میکنزم کے یوٹیوب چینلز بنانے کا نوٹس لے لیا۔جسٹس قاسم خان نے استفسار کیا کہ کس قانون کے تحت یوٹیوب چینل چل رہے ہیں اور یوٹیوب چینلز کون مانیٹر کرتا ہے؟
    چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ عدلیہ کے خلاف یوٹیوب پر زبان درازی کی جا رہی ہے۔انہوں نے پوچھا کہ اب تک ایف آئی اے نے کتنے مقدمات درج کیے اور کتنے ملزمان گرفتار کیے؟
    عدالت نے ایف آئی اے سے فوری تفصیلات طلب کر لیں اور یہ بھی پوچھا کہ کیا حکومتی سرپرستی میں سب کچھ ہو رہا ہے؟چیف جسٹس قاسم خان نے ریمارکس دیے کہ عدلیہ کا تقدس پامال کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے۔
    ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ہمارے پاس جو شکایت آتی ہے اس پر کارروائی ہوتی ہے، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کیا عدلیہ کے جج اب ایف آئی اے کو شکایات درج کرائیں گے ؟چیف جسٹس قاسم خان نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایف آئی اے کو بند کر دیں۔

  • گورنر پنجاب کی اہم شخصیت سے ملاقات

    گورنر پنجاب کی اہم شخصیت سے ملاقات

    باغی ٹی وی: مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی گورنر ہاوس لاہور میں بزنس کمیونٹی سے ملاقات

    ملاقات کے دوران بزنس کمیونٹی کے مسائل بارے گفتگو کی گئی

    بزنس کمیونٹی کے مشیر خزانہ اور گورنر پنجاب سے مسائل کے بارے سوالات

    حکومتی شخصیات نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کروادی

    آئی ایم ایف کے پاس شوق سے نہیں مجبوری کے تحت گئے. مشیر خزانہ

    ن لیگی حکومت نے جان بوجھ کر ڈالرز کی قیمت کو بڑھانے نہیں دیا. عبدالحفیظ شیخ

    ماضی کی حکومت کی ڈالر پالیسی کی وجہ سے ملکی ایکسپورٹ زیرو سے بھی کم رہی. عبدالحفیظ شیخ

    کورونا کی وجہ سے حکومتی قرضے بڑھے ہیں. مشیر خزانہ

    حکومت نے 5ہزار ارب کے قرضے واپس کیے ہیں. مشیر خزانہ .

    ماضی کے حکمرانو‍ں کی پالیسیوں سے معاشی تباہی ہوتی رہی ہے. عبدالحفیظ شیخ

    تعمیراتی شعبے میں حکومت نے تاریخی پیکج دیا مہنگائی بھی کم کرینگے. مشیر خزانہ

    عمران خان کی قیادت میں حکومت نے ملک کو معاشی دیوالیہ ہونے سے بچایا. گورنرچوہدری محمد سرور

    پاکستانی معاشی ترقی کا آج پوری دنیا اعتراف کر رہی ہے. چوہدری محمد سرور

    کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی حکومت کی کامیاب پالیسیوں کا نتیجہ ہے. چوہدری محمد سرور

    آج پاکستان ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے. گورنر پنجاب

    بزنس کمیونٹی کے لیے میرے دروازے 24گھنٹے کھلے ہیں. گورنرپنجاب

  • نارووال کے ارسطو سن لیں،گل واقعی ودھ گئی اے، 25 ارب روپے کی مزید کرپشن سامنے آگئی

    نارووال کے ارسطو سن لیں،گل واقعی ودھ گئی اے، 25 ارب روپے کی مزید کرپشن سامنے آگئی

    نارووال کے ارسطو سن لیں،گل واقعی ودھ گئی اے، 25 ارب روپے کی مزید کرپشن سامنے آگئی

    باغی ٹی وی : پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ نارووال کے ارسطو سن لیں، گل واقعی ودھ گئی اے، پہلے آل شریف کی ساڑھے نو ارب کی منی لانڈرنگ ثابت شدہ ہوئی، اب ایک کمپنی کی 25 ارب روپے کی کرپشن سامنے آگئی، آئندہ دنوں میں مزید انکشافات ہوں گے۔

    وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے گوجرانوالہ جلسے کے حوالے سے ن لیگی قائدین کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ستمبر 2017 میں نواز شریف کے تاحیات نااہل ہونے کے بعد ضمنی الیکشن میں بیگم کلثوم نواز کو کھڑا کیا گیا، نارووال کے ارسطو گل واقعی ودھ گئی اے، بیگم صفدر اعوان نے جاتی عمرہ بیٹھ کر سرکاری خزانے سے 2 ارب 55 کروڑ کی رقم اس الیکشن کو جیتنے پر لگا دی، حیرت کی بات ہے اس پونے تین کروڑ کے ٹینڈر اکتوبر میں اور ٹھیکے نومبر میں طے پائے گئے

    ن لیگ نے کارکنوں کی گرفتاریوں کو عدالت میں چیلنچ کردیا

    واضح‌ رہے کہ دوسری جانب پی ڈی ایم کو گوجرانوالہ کے جناح سٹیڈیم میں جلسے کی اجازت مل گئی، انتظامیہ کے ساتھ طویل نشست میں 28 نکاتی معاہدہ طے پاگیا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، جس کے بعد جناح سٹیڈیم پی ڈی ایم کے حوالے کر دیا۔
    جلسے کا وقت شام 5 سے رات 12 بجے تک مقرر کیا گیا، جس میں کورونا ایس او پیز کو مد نظر رکھنا لازم قرار دیا گیا ہے،معاہدے کے مطابق پی ڈی ایم کا کوئی راہنما اسٹیڈیم کے علاوہ کسی جگہ تقریر نہیں کرے گا، پی ڈی ایم جی ٹی روڈ بند نہیں کرے گی، ملکی سلامتی کے اداروں اور خلاف آئین کوئی تقریر نہیں کی جائے گی، معاہدے کی خلاف ورزی پر جلسہ انتظامیہ کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔

  • ن لیگ نے کارکنوں کی گرفتاریوں کو عدالت میں چیلنچ کردیا

    ن لیگ نے کارکنوں کی گرفتاریوں کو عدالت میں چیلنچ کردیا

    ن لیگ نے کارکنوں کی گرفتاریوں کو عدالت میں چیلنچ کردیا
    باغی ٹی وی : مسلم لیگ نون نے کارکنوں کی گرفتاریاں کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا، درخواست میں پنجاب حکومت، آئی جی اور ہوم سیکرٹری کو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست مسلم لیگ نون لائرز فورم کی جانب سے دائر کی گئی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ گوجرانوالہ جلسے کی وجہ سے کارکنان اور رہنماؤں کو پکڑا جا رہا ہے، پی ڈی ایم کے جلسے کو روکنے کے لیے راستے بند کیے گئے ہیں، گوجرانوالہ آنے والے راستوں پر کنٹینر کھڑے کر دیئے گئے ہیں۔ عدالت سے استدعا ہے کہ ن لیگ کے رہنماؤں اور کارکنوں کی غیر قانونی گرفتاریاں روکنے کا حکم دیا جائے۔

    واضح‌ رہے کہ دوسری جانب پی ڈی ایم کو گوجرانوالہ کے جناح سٹیڈیم میں جلسے کی اجازت مل گئی، انتظامیہ کے ساتھ طویل نشست میں 28 نکاتی معاہدہ طے پاگیا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، جس کے بعد جناح سٹیڈیم پی ڈی ایم کے حوالے کر دیا۔
    جلسے کا وقت شام 5 سے رات 12 بجے تک مقرر کیا گیا، جس میں کورونا ایس او پیز کو مد نظر رکھنا لازم قرار دیا گیا ہے،معاہدے کے مطابق پی ڈی ایم کا کوئی راہنما اسٹیڈیم کے علاوہ کسی جگہ تقریر نہیں کرے گا، پی ڈی ایم جی ٹی روڈ بند نہیں کرے گی، ملکی سلامتی کے اداروں اور خلاف آئین کوئی تقریر نہیں کی جائے گی، معاہدے کی خلاف ورزی پر جلسہ انتظامیہ کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔

  • کارکنوں کی گرفتاریوں کا کوئی جواز نہیں، گرفتاریوں سے تحریکیں زور پکڑتی ہیں، رانا ثناءاللہ

    کارکنوں کی گرفتاریوں کا کوئی جواز نہیں، گرفتاریوں سے تحریکیں زور پکڑتی ہیں، رانا ثناءاللہ

    کارکنوں کی گرفتاریوں کا کوئی جواز نہیں، گرفتاریوں سے تحریکیں زور پکڑتی ہیں، رانا ثناءاللہ

    باغی ٹی وی : رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ جلسے کی اجازت ملنے کے بعد کارکنوں کی گرفتاریوں کا کوئی جواز نہیں، گرفتاریوں سے تحریکیں زور پکڑتی ہیں، کسان، تاجر سمیت سب گوجرانوالہ پہنچیں، ملک میں کوئی حکومت نہیں، عمران خان کی شکل میں ایک ٹولہ مسلط ہے۔

    پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے ہر آدمی تنگ ہے، ملک میں 2 سال سے کوئی گورننس نہیں، عمران خان کی صورت میں ایک ٹولہ بیٹھا ہے، بنانا تو دور کی بات حکومت نے کسی منصوبے کا اعلان تک نہیں کیا، ڈھائی سال میں ملک کو اس سطح پر پہنچا دیا گیا۔

    رانا ثنا اللہ نے کہا چیئرمین نیب پوری اپوزیشن کو جیل بھیجنے کیلئے تیار ہیں، عمران خان، شہزاد اکبر وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھ کر منصوبہ بندی کرتے ہیں، مجھے کہا گیا 15 اکتوبر کو عدالت پیش نہ ہوں گرفتار کرلیں گے۔

    چیلنج کرتا ہوں اپوزیشن جناح سٹیڈیم کو پورا بھر کر دکھائے، شبلی فراز


    دوسری جانب پی ڈی ایم کو گوجرانوالہ کے جناح سٹیڈیم میں جلسے کی اجازت مل گئی، انتظامیہ کے ساتھ طویل نشست میں 28 نکاتی معاہدہ طے پاگیا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، جس کے بعد جناح سٹیڈیم پی ڈی ایم کے حوالے کر دیا۔
    جلسے کا وقت شام 5 سے رات 12 بجے تک مقرر کیا گیا، جس میں کورونا ایس او پیز کو مد نظر رکھنا لازم قرار دیا گیا ہے،معاہدے کے مطابق پی ڈی ایم کا کوئی راہنما اسٹیڈیم کے علاوہ کسی جگہ تقریر نہیں کرے گا، پی ڈی ایم جی ٹی روڈ بند نہیں کرے گی، ملکی سلامتی کے اداروں اور خلاف آئین کوئی تقریر نہیں کی جائے گی، معاہدے کی خلاف ورزی پر جلسہ انتظامیہ کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔

  • پی ڈی ایم کو جناح سٹیڈیم گوجرانوالہ میں جلسے کی اجازت مل گئی

    پی ڈی ایم کو جناح سٹیڈیم گوجرانوالہ میں جلسے کی اجازت مل گئی

    پی ڈی ایم کو جناح سٹیڈیم گوجرانوالہ میں جلسے کی اجازت مل گئی

    باغی ٹی وی : پی ڈی ایم کو جناح سٹیڈیم گوجرانوالہ میں جلسے کی اجازت مل گئی، انتظامیہ کے ساتھ طویل نشست میں 28 نکاتی معاہدہ طے پاگیا۔ جناح اسٹیڈیم پی ڈی ایم انتظامیہ کے حوالے کر دیا گیا۔

    ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پی ڈی ایم کو جلسہ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جلسے کا وقت شام 5 سے رات 12 بجے تک مقرر کیا گیا ہے، جلسے کے دوران کورونا ایس او پیز کو مد نظر رکھنا لازم قرار دیا گیا ہے، بغیر ماسک اور سینیٹائزر کوئی کارکن جلسے میں داخل نہیں ہو سکتا۔

    حکومت گوجرانوالہ جلسے سے خوفزدہ ہو گئی ،16اکتوبر کو ہر صورت جلسہ ہوگا،مریم نواز


    معاہدے کے مطابق پی ڈی ایم کا کوئی راہنما اسٹیڈیم کے علاوہ کسی جگہ تقریر نہیں کرے گا، پی ڈی ایم جی ٹی روڈ بند نہیں کرے گی، ملکی سلامتی کے اداروں اور خلاف آئین کوئی تقریر نہیں کی جائے گی، معاہدے کی خلاف ورزی پر جلسہ انتظامیہ کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔


    ادھر یپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ بینرز والوں اورٹرانسپورٹرز کوجلسوں میں معاونت نہ کرنے کےلیے خبردار کیاجارہا ہے،عمران خان جب اپوزیشن میں تھے ان کو کسی نے نہیں روکا وہ آزادی سے احتجاج کرتے تھے،سیاست میں لچک ہوتی ہے ، اپوزیشن جماعتوں میں اتحاد ہے،ہم بہتری کی طرف جائیں گے اورعوا م کوحکومت سےنجات دیں گے،

    دوسری جانب ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 16 اکتوبر بروز جمعہ دن دو بجے لالہ موسی میں قمرزمان کائرہ کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کریں گے، جس کے بعد وہ ریلی کی قیادت کرتے ہوئے براستہ جی ٹی روڈ گوجرانوالہ جلسے جائیں گے، اس روران وہ وزیرآباد کے مقام پر عوام سے خطاب بھی کریں گے۔

  • گوجرانوالہ جلسے سے پہلے ن لیگی کارکنوں کے خلاف پولیس کے کریک ڈاون کا آغاز ہو گیا۔

    گوجرانوالہ جلسے سے پہلے ن لیگی کارکنوں کے خلاف پولیس کے کریک ڈاون کا آغاز ہو گیا۔

    حکومت مخالف تحریک کے بعد پولیس ان ایکشن۔ گوجرانوالہ جلسے سے پہلے پولیس کا ن لیگی کارکنوں کے خلاف آپریشن شروع

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق پولیس نے مسلم لیگ ن کے ورکرز کے گھروں میں چھاپے مارنے کا آغاز کردیا ہے۔ 6 ڈویژن میں ایس پیز کو سرگرم کارکنوں کو گرفتار کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے۔ ڈویژنل ایس پیز نے ایس ایچ اوز کے ساتھ میٹنگ کی اور اپنے اپنے علاقوں میں چھاپے مار کر کارکنوں کو گرفتار کرنے کے لیے ایس ایچ اوز کو زبانی حکم جاری کر دیا ہے۔ کینٹ،ماڈل ٹاؤن ،سول لائن،اقبال ٹاون میں کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے۔

    سٹی اور صدر ڈویژن میں بھی پولیس نے چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ آفسران کی طرف سے ٹاسک ملا ہے۔ کارکنوں اور چیرمینوں تک کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ ن لیگی رہنماوں کی بھی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ جبکہ اپنے اپنے علاقوں میں ٹرانسپورٹر کو گاڑیاں دینے سے منع کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

  • ”ای پے پنجاب“کے ذریعے صوبائی حکومت کو1 سال میں 10 ارب روپے کا ریکارڈ ٹیکس ریونیو وصول

    ”ای پے پنجاب“کے ذریعے صوبائی حکومت کو1 سال میں 10 ارب روپے کا ریکارڈ ٹیکس ریونیو وصول

    ”ای پے پنجاب“کے ذریعے صوبائی حکومت کو1 سال میں 10 ارب روپے کا ریکارڈ ٹیکس ریونیو وصول

    لاہور رنگ روڈ چالان‘ ای آبیانہ‘ڈومیسائل فیس و دیگر ادائیگیوں کو بھی ای پے پنجاب کیساتھ منسلک کیا جائیگا‘ پی آئی ٹی بی اجلاس

    باغی ٹی وی : شہریوں کی سہولت کیلئے پی آئی ٹی بی کے محکمہ خزانہ پنجاب کیلئے وضع کردہ سرکاری ادائیگیوں کے آن لائن نظام ”ای پے پنجاب“ کے ذریعے ایک سال میں پنجاب کے 20 لاکھ شہریوں سے حکومت کو 10 ارب روپے سے زائد ٹیکس ریونیو حاصل ہو چکا ہے۔ یہ بات چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفرمنظور کی زیرصدارت جائزہ اجلاس میں بتائی گئی۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل فیصل یوسف و دیگر افسران شریک ہوئے۔بتایا گیا کہ گزشتہ پانچ ماہ میں لاہور‘گوجرانوالہ‘فیصل آباد اور ملتان میں ٹریفک چالان کی آن لائن ادائیگی کیلئے شہریوں نے ای پے کی سہولت استعمال کرتے ہوئے 3 کروڑ 57 لاکھ روپے کی رقم چالان کی مد میں جمع کروائی۔ اس سال کے آخر تک پنجاب پبلک سروس کمیشن فیس‘ لاہور رنگ روڈ اتھارٹی چالان‘ ای آبیانہ جبکہ اگلے سال کے ابتدائی ماہ میں ڈومیسائل فیس‘ سینما ڈیوٹی ٹیکس‘کیریکٹر سرٹیفکیٹ فیس‘اسلحہ سرٹیفکیٹ فیس و دیگر سرکاری ادائیگیوں کو بھی ای پے پنجاب کے ساتھ منسلک کر دیا جائے گا۔ فی الوقت شہری 6 محکموں کے 16 مختلف ٹیکس مثلاً ٹوکن وپراپرٹی ٹیکس‘ٹریفک چالان وغیرہ ایک کلک پر مختلف ذرائع مثلاً انٹرنیٹ و موبائل بینکنگ‘اے ٹی ایم و دیگر جدید ذرائع سے ادا کر سکتے ہیں۔

  • ہائی کورٹ نے پی ڈی ایم  کے جلسے اور اسمبلی سیشنز رکوانے کے لئے دی گئی درخواست  مسترد کر دی

    ہائی کورٹ نے پی ڈی ایم  کے جلسے اور اسمبلی سیشنز رکوانے کے لئے دی گئی درخواست مسترد کر دی

    ہائی کورٹ نے پی ڈی ایم  کے جلسے اور اسمبلی سیشنز رکوانے کے لئے دی گئی درخواست مسترد کر دی

    باغی ٹی وی : جسٹس مسعود عابد نقوی نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے سلمان کاظمی  کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں تحریک انصاف، مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور جمیعت علمائے اسلام کو فریق بنایا گیا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کیسے عدالت میں آ گئے، کس بنیاد پر آپ کہتے ہیں کہ جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کی جاٸے۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ اور لاہور ہائیکورٹ میں پہلے بھی کورونا سے متعلق کیسز آ چکے ہیں، ملک کی بڑی سیاسی جماعتیں جلسے کرنے جارہی ہیں، جو کرونا پھیلاؤ کا سبب بن سکتے ہیں۔ عدالت نے قرار دیا کہ جلسے کروانا اور ایس او پیز پر عملدرآمد کروانا حکومت کا کام ہے، عدالت پالیسی معاملات میں کیسے مداخلت کر سکتی ہے۔ دلائل کے بعد عدالت نے درخواست نا قابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔