Baaghi TV

Category: لاہور

  • پاکستان کسی بھی حال میں کشمیر حاصل کرکے رہے گا۔ صدر آزاد کشمیر

    پاکستان کسی بھی حال میں کشمیر حاصل کرکے رہے گا۔ صدر آزاد کشمیر

    آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان کا کہنا تھا کہ بھارت اپنی مذموم مقاصد میں ناکام ہوگا اور پاکستان کسی بھی حال میں کشمیر حاصل کرکے رہے گا۔ لاہور سینٹر فار پیس اینڈ ریسرچ کے زیر اہتمام ویبینار سے خطاب میں سردار مسعود خان کا کہنا تھا کہ اگر دنیا میں کہیں بھی ایٹمی جنگ ہونی ہے تو وہ جنوبی ایشیا کے خطے میں ہوگی کیونکہ کشمیر نیوکلئیر فلیش پوائنٹ بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک بھارت جنگ کے امکانات اب بہت زیادہ ہیں اور ہندو توا کے خلاف بھرپور طریقے سے مخالفت کرنی ہوگی۔ بھارتی قبضے میں کشمیریوں پر جبر کے موضوع پر ہونے والے ویبینار سے خطاب میں سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کے پامالی خصوصی طور پر عورتوں پر مظالم کے خلاف دنیا بھر کے طرح اب بھارت میں بھی آوازیں اٹھنے میں اضافہ ہوا ہے۔ شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں ان مظالم کے خلاف آواز اٹھنے کی ایک بنیادی وجہ مودودی حکومت کی ہندوتوا پالیسی ہے۔ سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ بھارت میں بھی لوگوں نے اب ہندوتوا پالیسی کو ماننے سے انکار کردیا ہے اور روشن خیال ہندو بھی اب ہندوتوا سوچ کے خلاف آواز اٹھارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ہندوتوا سوچ کے باعث بھارتی آئین کی سیکیولر پہچان کی بھی بنیادیں ہل گئی ہیں۔ بین الاقوامی طاقتیں بھی کشمیر کے معاملے پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں جو ایک بڑی ناکامی ہے۔ سیمینار کے ماڈریٹر اور لاہور سینٹر فار پیس اینڈ ریسرچ کے چئیرمین سابق ایمبیسیڈر شمشاد احمد نے ویبینار کا آغاز اس جملے سے کیا کہ کشمیر کی موجودہ صورتحال ہندوتوا سوچ کی عکاس ہے۔ سیمینار سے جموں کشمیر کونسل فار ہیومن رائٹس کے صدر ڈاکٹر نذیر حسین کا کہنا تھا کہ جنگ لازمی ہے۔ اگر جنگ پاکستان اور بھارت کے درمیان نہ ہوئی تو یہ کشمیر کی عوام اور بھارت کے درمیان ہوگی
    مقبوضہ کشمیری میں جاری آزادی کی جنگ لڑنے والے اور جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ چئیرمین یسین ملک کی اہلیہ مشال حسین ملک کا کہنا تھا کہ کشمیر کا حالیہ اسٹیٹس مودی کی انتخابی کیمپئن کا حصہ تھی اور یہ واضح تھا کہ بھارت اب ہندوتوا کے عمل پر چلے گا۔
    پیس اینڈ کلچر آرگنایزیشن کی چئیرمین مشال مالک کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال اگست میں کئے جانے والا بھارتی قدم کشمیر میں جاری آزادی جنگ لڑنے والوں کے خلاف ایک بھرپور محاز ہے اور اس کے نتائج مستقبل میں بھی اچھے نہیں ہونگے۔
    مشال ملک نے کشمیر میں جاری مظالم کے بارے میں بتایا کہ مسلمانوں کی جائیداد کے کاغذات تبدیل کئے جارہے ہیں۔ مسلمان آبادی کو اقلیتی آبادی میں تبدیل کرنے کی سازش کی جارہی ہے اور وہاں موجود بیوروکریسی کو دہلی کی جانب سے تبدیل کیا جارہا ہے۔ دہلی حکومت مقامی افراد سے تمام اختیارات لیکر دیگر علاقے کےلوگوں میں منتقل کررہی ہے۔ مشعال کا کہنا تھا کہ یہ تمام اقدامات ہندوتوا سوچ کے باعث ہیں۔ مشعال ملک کا کہنا تھا کہ آر ایس ایس کے خلاف بین الاقوامی سطح پر پابندی لگوانے کے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے اور اقوام متحدہ بھارت کی جانب سے حراست میں لئے گئے افراد کے قتل کی آزادانہ تحقیقات کے لئے ایک وفد بھیج کر اس کی غیرجانبدار تحقیقات کرے۔

  • ایمرا ہاؤسنگ سکیم میں تیزی سے ترقیاتی کام شروع

    ایمرا ہاؤسنگ سکیم میں تیزی سے ترقیاتی کام شروع

    ایمرا ہاؤسنگ سکیم میں تیزی سے ترقیاتی کام شروع

    صدر ایمرا محمد آصف بٹ نے کہا ہےکہ ایمرا ہاؤسنگ سکیم میں تیزی سے ترقیاتی کام شروع ہے. ممبر گورننگ باڈی عبد اللہ ایمرا سٹی کے ترقیاتی کام کا جائزہ لے رہے ہیں، ایمرا جو کہ صحافیوں کے حقوق کے لیے سرگرم ہے . اس سلسلے میں بھی ایک بار اپنے کردار سے صحافی بھائیوں کے لیے بازی لے گئے ہے . صحافیوں کے لیے اپنا گھر بنانے کا خواب اب شرمندہ تعمیر ہوتا نظر آتا ہے.

    ایمرا کا سالانہ کرکٹ ٹورنامنٹ 2020،تین ہزارسے زائد کھلاڑیوں کی شرکت متوقع

    چند دن پہلے کرکٹ ٹورنامنٹ کرائی گئی جس میں یمرا کا سالانہ کرکٹ ٹورنامنٹ 2020،تین ہزارسے زائد کھلاڑیوں کی شرکت متوقع ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے مختلف میڈیا گروپس سے تعلق رکھنے والی صحافتی تنظیم ایمرا کی طرف سے بہت بڑے کرکٹ ٹورنا منٹ کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے ،جس میں تین ہزار صحافیوں‌نے حصہ لیا.

  • اسلام آباد کے معروف مال کے مالک وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی مقرر

    اسلام آباد کے معروف مال کے مالک وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی مقرر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کی کابینہ میں اضافہ کر دیا گیا،وزیراعلیٰ پنجاب نے اسلام آباد کی اہم کاروباری شخصیت کو اپنا معاون خصوصی بنا لیا

    چیئرمین پنجاب بورڈ تنویر الیاس کو وزیراعلیٰ کا ا سپیشل اسسٹنٹ تعینات کردیا گیا،تنویر الیاس کو بطور اسپیشل اسسٹنٹ برائے سرمایہ کاری، تجارت اور کاروبار تعینات کیا گیا

    اسلام آباد کے معروف مال سینٹورس کے مالک سردار تنویر الیاس پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے چیئرمین کی حثیت سے خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔قبل ازیں نگران وزیربھی رہے۔

    رواں برس ماہ جنوری میں راولپنڈی کی ایک عدالت نے چیئرمین پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ ومالک سنٹورس سردارتنویرالیاس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا ،عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی کہ سردارتنویر الیاس نے تاج ریزیڈنشیا کیلیے شہری کی زمین پر ناجائز قبضہ کیا اور تعمیرات مسمار کیں۔

    ایڈیشنل سیشن جج اعجاز احمد نے سردار تنویر الیاس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کیلیے تھانہ نصیر آباد کواحکا مات جاری کر د ئیے ،عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ چئرمین پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ و مالک سنیٹورس سردار تنویر الیاس نے کچھ عرصہ قبل تاج ریذیڈنشیا کے نام پر بابر محمود نامی شہری کی دو کنال اراضی پر قبضہ کرکے تعمیرات مسمار کر دیں

    جس پر شہری نے سردار تنویر الیاس کے اس غیر قانونی اقدام کے خلاف متعلقہ تھانے میں متعدد درخواستیں دیں لیکن پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا،ل پولیس کی جانب سے مقدمہ درج نہ کرنے کی وجہ سے متاثرہ شہری نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا اور اپنے وکیل سید عمر سہیل شاہ کے زریعے باقاعدہ عدالت میں پیش ہوکر روبرو عدالت اپنی داد رسی و حصول انصاف کیلیے سردار تنویر الیاس کے خلاف مقدمے کے اندراج کی درخواست کی اور پولیس کی کوتاہی پرشکایت کی.

    معروف مال سینٹورس کے مالک نے اخبار بند کر دیا، اسلام آباد کے صحافیوں کا بھرپور احتجاج، بڑا مطالبہ کر دیا

  • شہباز شریف کے واش رومز تک میں کیمرے لگائے جاتے ہیں،ن لیگی رہنما کا دعویٰ

    شہباز شریف کے واش رومز تک میں کیمرے لگائے جاتے ہیں،ن لیگی رہنما کا دعویٰ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے انکشاف کیا ہے کہ شہباز شریف کے واش رومز تک میں کیمرے لگائے جاتے ہیں

    مریم اورنگزیب نے شہباز شریف کی عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کے کمروں میں کیمرے لگا کر دیکھا جاتا ہے شہباز شریف کیخلاف نیب اور ریاست کی طاقت استعمال کی جارہی ہے،آپ اجازت دیں یا نہ دیں، گوجرانوالہ میں جلسہ ضرور ہوگا ،آپ کنٹینر لگائیں ، دھمکیاں دیں ،گوجرانوالہ جلسہ گاہ بن چکا ہے،

    مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت جو کنٹینر ذہنیت کی حکومت مسلط ہے وہ گوجرانوالہ کے جلسے سے اتنی خوفزدہ ہے کہ وزیاعظم ہاؤس,اور پنجاب کی کابینہ کے جتنے اجلاس میں صرف گوجرانوالہ کا جلسہ ڈسکس ہورہا ہے کیونکہ حکومت جانتی ہے وہ سلیکٹڈ ہے اسکے پاس عوام کا مینڈیٹ نہیں ہے.

    مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ نیب نے تسلیم کیا 23 اکتوبر 2018 سے کوئی نئی چیز نہیں ملی، شہباز شریف نے تمام آمدن و اثاثے ڈکلیئر کیے، شہباز شریف کے ڈکلیئرڈ اثاثوں پر آج سوال کیے جارہے ہیں، لوگ حکومت سے تنگ آچکے ہیں،اے پی سی فیصلوں کو کمزور کرنے کیلئے شہباز شریف کو گرفتار کیا گیا، شہباز شریف کا ٹرائل شروع اور گواہوں کے بیان قلمبند ہو چکے، شہباز شریف کو تب گرفتار کیا گیا جب عمران خان کا حکم آیا،

  • موٹروے زیادتی کیس کا ملزم کیسے گرفتار کیا گیا؟ آئی جی پنجاب نے تفصیلات بتا دیں

    موٹروے زیادتی کیس کا ملزم کیسے گرفتار کیا گیا؟ آئی جی پنجاب نے تفصیلات بتا دیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی جی پنجاب انعام غنی نے کہا ہے کہ ملزم عابد ملہی کی گرفتاری کے لیے 9 ٹیمیں تشکیل دیں،

    آئی جی پنجاب انعام غنی کا کہنا تھا کہ عابد ملہی گرفتاری سے بچنے کے لیے مقامات بدلتا رہا،عابد ملہی فورٹ عباس، چنیوٹ، مانگا منڈی سمیت مختلف اضلاع میں گیا، عابد ملہی کے ساتھی بالا مستری نےاس کو اطلاع کر دی تھی کہ تصویر ٹی وی پر چل رہی ہے، اطلاع کی وجہ سے عابد ملہی کی گرفتاری میں تاخیر ہوئی،

    آئی جی پنجاب انعام غنی کا مزید کہنا تھا کہ عابد ملہی کئی روز تک چنیوٹ میں ایک زمیندار کے ڈیرے پر روپوش رہا،کیس میں پراسیکیوشن بھرپورانداز سے کریں گے،عابد ملہی کو اس کے سالے کے موبائل نمبر کی مدد سے ٹریس کیا،عابد ملہی نے اپنے سالے کا موبائل استعمال کر کے پھینک دیا ،عابد ملہی کے والد اور بیوی کو پولیس نے چھوڑ دیا تھا،ملزم عابد گھر میں دیوار پھلانگ کر داخل ہوا تو دھر لیا گیا،

    دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گجر پورہ زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کی گرفتاری پر آئی جی پنجاب اور ان کی ٹیم کے لیے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کر دیا۔

    واضح رہے کہ موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو آج انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر 14 روز کے لیے جیل بھیج دیا ہے جب کہ کیس کے دوسرے ملزم شفقت کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

  • موٹروے زیادتی کیس، رپورٹنگ سے متعلق پیمرا کی پابندی پرلاہور ہائیکورٹ کا بڑا حکم

    موٹروے زیادتی کیس، رپورٹنگ سے متعلق پیمرا کی پابندی پرلاہور ہائیکورٹ کا بڑا حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیمراکی موٹروے زیادتی کیس کی کوریج پر پابندی کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی

    موٹروے خاتون زیادتی کیس کی رپورٹنگ سے متعلق پابندی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا،چیف جسٹس قاسم خان کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے پیمرا کا نوٹفکیشن معطل کرنے کا حکم سنایا

    لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد قاسم خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا مقدمہ کی کارروائی سے متعلق رپورٹنگ کرسکتا ہے رائٹ آف انفارمیشن کے تحت عوام کو آگاہی سے نہیں روکا جاسکتا میڈیا ملزم اور متاثرہ افراد کی فیملی کی تصاویر نہیں چلائے گا،ملزم عابد کی گرفتاری سے متعلق میڈیا پر وزرا اور مشیروں کی پریس کانفرنس کا ریکارڈ پیش کریں،

    عدالت نے استفسار کیا کہ جب پیمرا نے پابندی لگائی تھی تو وزرا اور مشیروں کی تقاریر کیوں نشر ہوئیں؟ وہ دور ختم ہوگیاجب حکومت کے گناہ معاف اور اپوزیشن کو بغیر گناہ کے سزا ملتی تھی عدالت نے حکم دیا کہ ملزمان اور مدعی کی میڈیا پر تصاویر نشر کی نہ جائیں،

    لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں حکومت ، پیمرا اور اے ٹی سی عدالت کے جج کو فریق بنایا گیا ہے، اور عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ انسداد دہشت گردی اور پیمرا کا حکم کالعدم قرار دے،

    واضح رہے کہ یمرا نے موٹروے زیادتی کیس کی کوریج سے روکتے ہوئے کہا تھا کہ اس عمل سے مذکورہ خاتون کی زندگی سخت اذیت میں ہےاوریہ کوئی اچھا پہلو نہیں ہے ،

    پیمرا کا کہنا ہےکہ ایک تواس محترمہ کے ساتھ یہ بدسلوکی کئی گئی اوردوسرا جب بار بارمیڈیا پراس کیس کے حوالے سے گفتگو ہوتی ہے تواس خاتون کے لیے یہ ایک ذہنی ٹارچرسے کم نہیں

    پیمرا کا کہنا ہےکہ یہ اس خاتون کا نہیں معاشرے کی دیگرخواتین کے لیے اذیت کا باعث ہے، پیمرا کا کہنا ہےکہ اب یہ ایسے کیسز میں میڈیا کوریج کا رواج ختم ہونا چاہیے میڈیا کوریج سے خاتون کی ازدواجی زندگی متاثر ہوسکتی ہے اور تحقيقات پر بھی اثر پڑ سکتا ہے

    طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا

    لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

    پولیس ناکے پر 100روپے کے تنازعے پر دو پولیس اہلکار آپس میں لڑ پڑے

    خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار

    موٹروے کے قریب خاتون سے مبینہ زیادتی ،پولیس کی 20 ٹیمیں تحقیقات میں مصروف

    ‏موٹروے پر اجتماعی زیادتی کا سن کر دل دہل گیا ، ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، مریم نواز

    موٹر وے کے قریب خاتون سے اجتماعی زیادتی،سراج الحق کا ملزمان کی گرفتاری کیلئے 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم

    درندہ صفت مجرمان کو پھانسی کی سزا دی جائے۔ دردانہ صدیقی

    زیادتی کے مجرموں کو خصوصی عدالت کے ذریعے فی الفور سزا دی جائے،کل مسالک علماء بورڈ

    آبروریزی کے بڑھتے واقعات کسی بڑی تباہی کی نشاندہی کر رہے ہیں، علامہ عبدالخالق اسدی

    پنجاب پولیس کی اعلیٰ کارکردگی،موٹروے زیادتی کیس کے ملزم تیسرے روز بھی گرفتار نہ ہو سکے

    موٹروے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی، واحد عینی شاہد نے کیا منظر دیکھا؟ بتا دیا

    قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا سی سی پی او لاہور کی برطرفی کا مطالبہ

    سی سی پی او لاہور کو نشان عبرت بنایا جائے،اسکے ہوتے ہوئے عورت محفوظ نہیں رہ سکتی، مریم اورنگزیب

    خاتون سے زیادتی کے بعد پولیس کو ہوش آ گیا،لاہور سیالکوٹ موٹروے پر پولیس تعینات

    زیادتی کے مجرموں کیلئے سرعام پھانسی کی سزا کیلئے آواز اٹھائی ہے،فیصل واوڈا

    موٹروے پر خاتون زیادتی کیس میں اہم پیشرفت، دو مشتبہہ ملزمان گرفتار

    سی سی پی اوکے ہاتھوں عوام کا جان و مال محفوظ نہیں،اسکو کیوں لگایا گیا؟ رانا ثناء اللہ کا انکشاف

    سائیں بزدار کی نااہلی،موٹروے زیادتی کیس،3 روز گئے، ملزمان گرفتار نہ ہو سکے

    موٹروے زیادتی کیس،تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، عدالت میں درخواست دائر

    موٹروے زیادتی کیس، ملزم کی گرفتاری کی خبر پر آئی جی پنجاب میدان میں آ گئے

    موٹروے زیادتی کیس، متاثرہ خاتون سے بیان ریکارڈ کرنے کیلئے پولیس کا رابطہ،خاتون نے کیا دیا جواب؟

    موٹروے زیادتی کیس،سی سی پی او کے بیان پر کابینہ کو معافی مانگنی چاہئے تھی،عدالت،ریکارڈ طلب

    موٹرے پر سفر ذرا احتیاط سے، سینیٹر کی گاڑی پر حملہ،پولیس کا روایتی بیان،ملزم فرار

    ریپ کے مجرموں کو نامرد بنانے کی بجائے کونسی سزا دینی چاہئے؟ انصار عباسی کی تجویز

    بچوں سے زیادتی کے مجرموں کوسرعام سزائے موت ،علامہ ساجد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران

    موٹروے زیادتی کیس،گجرپورہ سے تفتیش تبدیل ،مرکزی ملزم کا شناختی کارڈ بلاک

    واضح رہے کہ  لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹر وے پر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا۔ دو افراد نے موٹر وے پہ ایک گاڑی کا شیشہ توڑ کر خاتون اور ان کے بچوں کو باہر نکالا جس کے بعد انہیں قریبی جھاڑیوں میں لے جا کر خاتون کو بچوں کے سامنے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والی خاتون لاہور سے گوجرانوالا جارہی تھی، کار کا پٹرول ختم ہونے کے باعث موٹروے پر گاڑی روک کر شوہر کا انتظار کر رہی تھی، پہلے خاتون نے اپنے ایک رشتے دار کو فون کیا، رشتے دار نے موٹر وے پولیس کو فون کرنے کا کہا۔

    موٹروے ہیلپ لائن پر خاتون کو جواب ملا کہ گجر پورہ کی بِیٹ ابھی کسی کو الاٹ نہیں ہوئی اور موٹر وے پولیس بھی نہیں آئی۔ رشتے داروں کے پہنچنے سے پہلے ہی دو افراد نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان خاتون سے ایک لاکھ روپے نقد، سونے کے زیورات اور اے ٹی ایم کارڈز بھی لے گئے

  • شہباز شریف ایک بار پھر جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

    شہباز شریف ایک بار پھر جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کر دی

    عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا،عدالت نے شہباز شریف کا 20 اکتوبر تک جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ، شہباز شریف کے جسمانی ریمانڈ میں 7 روز تک توسیع کردی گئی

    عدالت نے نیب سے استفسار کیا کہ شہباز شریف کا دوبارہ ریمانڈ کس بنیاپر چاہیے،جب شہباز شریف آپ کے سوالات کا جواب نہیں دیتے تو ملزم اپنا خود نقصان کرے گا،نیب تفتیشی افسر نے کہا کہ جیل روڈ کےایک بینک سے افضال بھٹی کو پیسے جاتے ہیں،اس بارے تحقیقات کرنی ہیں

    نیب نے شہباز شریف کے بیرون ملک فیلیٹس سے متعلق عدالت کو بتایا ،اور کہا کہ شہباز شریف سے دوران تفتیش فلیٹس سے متعلق پوچھا گیا،شہباز شریف نے اپنے جواب میں بتایا کہ فلیٹس خریداری کےلیے مختلف شخصیات سے رقم ادھار لی،شہباز شریف نے جواب میں بتایا کہ رقم انیل مسرت اور اور اجمل عاصی سے لی،شہباز شریف سے ان فلیٹس سے متعلق پوچھا گیا کہ کب ان کو سورس آف انکم کیا تھا،شہباز شریف نے بحریہ ٹاون کو 136 کنال اراضی 2011 میں فروخت کی،شہباز شریف نے الیکشن کمشن گوشواروں میں حقائق کو چھپایا،

    وکیل شہباز شریف نے کہا کہ بیرون ملک خریدے گیے فلیٹس کی 85 فیصد رقم بنکوں سے لی گئی،فلیٹس خریدنے کےلیے رقم کہاں سے آئی ۔کس نے دی مکمل تفصیلات جمع کروا چکے ہیں،جو رقم پرائیویٹ افراد، سے لی انکو اثاثوں میں ڈکلیئر کیا گیا ہے، جو سوالنامہ نیب آج پیش کر رہی ہے اسکے جواب تو پہلے ہی دے چکے ہیں، و2007 میں اپنے داماد سے تحفے میں 20 ہزار پاونڈ تحفے میں لیے اسکی رسیدیں مانگتے ہیں،یہ تمام تفصیلات فراہم کر چکے ہیں یہ کھیلنے کی کوشش کر رہے ہیں، وکیل شہباز شریف

    شہباز شریف نے روسٹرم پر دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 2005 میں، میں نے پہلی پراپرٹی باہر خریدی،میں کینسر کا علاج کرانے جاتا ہوں،میرا جینا مرنا پاکستان کےلیے ہے اس لیے 2004 میں پاکستان آیا تھا جب میں لندن گیا تو وہاں سوچا کرایہ دے کررہنا ممکن نہیں ہے،2005 میں فیصلہ کیا، پیسے ختم ہو جائیں گے تو ملکہ کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاوں گا،اس لیے لندن میں پہلی پراپرٹی خریدی،

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں کینسر کی سرجری کروا کر میں وطن واپس لوٹا ،مجھے پتہ تھا کہ ڈکٹیٹر پرویز مشرف مجھے جیل میں ڈال دے گا ،اگر میرے پاس اتنا پیسہ ہوتا تو ملک واپس آنے کی بجاٸے لندن میں عیش کرتا ،ڈکٹیٹر پرویز مشرف نے پاکستان اترنے کی اجازت نہیں دی

    ن لیگی رہنماؤن کی عدالت پیشی کے موقع پر ن لیگی کارکنان بھی عدالت کے باہر موجود تھے جو پارٹی کے حق میں نعرے لگا رہے تھے ، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، پولیس کی بھاری نفری عدالت کے باہر تعینات کی گئی ہے

    مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    منی لانڈرنگ سے متعلق نصرت ، سلمان شہباز، حمزہ شہباز ، رابعہ عمران اور جوریہ کے خلاف تحقیقات کی گئیں،ابتک منی لانڈرنگ کے ایک ارب 59 کروڑ 70 لاکھ روپے کے شواہد مل چکے ہیں، شہباز شریف کے بے نامی کمپنیوں اور بے نامی اثاثوں سے متعلق مزید تفتیش درکار ہے ،شہباز شریف سے ان کمپنیوں کو بنانے کےلئے سرمایہ کہاں سے آیا تفتیش کرنی ہے۔

  • برٹش ائیر ویز کی  پہلی پرواز لاہور پہنچ گئی

    برٹش ائیر ویز کی پہلی پرواز لاہور پہنچ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق برٹش ائیر ویز کی لاہور کیلئے پہلی پرواز صبح لاہور پہنچ گئی

    پرواز بی اے 259 میں 214 مسافر لاہور پہنچ گئی ،پرواز میں برٹش ائیرویز کے عملے کے بائیس ارکان بھی شامل ہیں ،پرواز کی آمد پر لاہور ائیرپورٹ کے وی آئی پی لاونج میں کیک کٹنگ تقریب بھی ہوئی

    برٹش ائیرویز لندن سے لاہور کیلئے ہفتے میں چار پروازیں چلائے گی ،پرواز پاکستانی وقت کے مطابق اج صبح چھ بجے لاہور پہنچی ،لاہور ائیر پورٹ پر ائیر پورٹ کے مینجر اور دیگر عملہ نے مسافروں اور برٹش ائیر لائن کے کیبن کرو کا استقبال کیا گیا

    قبل ازیں سی اے اے کے ڈائریکٹر ائیر ٹرانسپورٹ نے نوٹفکیشن جاری کردیا، حکومت پاکستان کی منظوری کے بعد سی اے اے نے برٹش ائیرویز کو لاہور کے علامہ اقبال ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دی، برٹش ائیرویز نے اسلام آباد کے بعد لاہور میں پروازیں شروع کرنے کیلئے حکومت پاکستان کو درخواست دی تھی.

    ذرائع کے مطابق سی اے اے نے برٹش ائیرویز کو چار پروازیں پی آئی اے کی بحالی سے مشروط کردی ہیں، یورپی یونین سے اجازت ملنے پر پی آئی اے برطانیہ میں اپنے فضائی آپریشن دوبارہ شروع کرے گا، جبکہ پی آئی اے کے برطانیہ میں آپریشن شروع ہونے پر برٹش ائیرویز کے شیڈول کو ریویو کیا جاسکتا ہے

  • شہباز شریف کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    شہباز شریف کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت میں شہباز شریف کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت ہوئی،نیب حکام نے شہباز شریف کا مزید 15 روزہ جسمانی ریمانڈ مانگ لیا

    عدالت نے نیب سے استفسار کیا کہ شہباز شریف کا دوبارہ ریمانڈ کس بنیاپر چاہیے،جب شہباز شریف آپ کے سوالات کا جواب نہیں دیتے تو ملزم اپنا خود نقصان کرے گا،نیب تفتیشی افسر نے کہا کہ جیل روڈ کےایک بینک سے افضال بھٹی کو پیسے جاتے ہیں،اس بارے تحقیقات کرنی ہیں

    نیب نے شہباز شریف کے بیرون ملک فیلیٹس سے متعلق عدالت کو بتایا ،اور کہا کہ شہباز شریف سے دوران تفتیش فلیٹس سے متعلق پوچھا گیا،شہباز شریف نے اپنے جواب میں بتایا کہ فلیٹس خریداری کےلیے مختلف شخصیات سے رقم ادھار لی،شہباز شریف نے جواب میں بتایا کہ رقم انیل مسرت اور اور اجمل عاصی سے لی،شہباز شریف سے ان فلیٹس سے متعلق پوچھا گیا کہ کب ان کو سورس آف انکم کیا تھا،شہباز شریف نے بحریہ ٹاون کو 136 کنال اراضی 2011 میں فروخت کی،شہباز شریف نے الیکشن کمشن گوشواروں میں حقائق کو چھپایا،

    وکیل شہباز شریف نے کہا کہ بیرون ملک خریدے گیے فلیٹس کی 85 فیصد رقم بنکوں سے لی گئی،فلیٹس خریدنے کےلیے رقم کہاں سے آئی ۔کس نے دی مکمل تفصیلات جمع کروا چکے ہیں،جو رقم پرائیویٹ افراد، سے لی انکو اثاثوں میں ڈکلیئر کیا گیا ہے، جو سوالنامہ نیب آج پیش کر رہی ہے اسکے جواب تو پہلے ہی دے چکے ہیں، و2007 میں اپنے داماد سے تحفے میں 20 ہزار پاونڈ تحفے میں لیے اسکی رسیدیں مانگتے ہیں،یہ تمام تفصیلات فراہم کر چکے ہیں یہ کھیلنے کی کوشش کر رہے ہیں، وکیل شہباز شریف

    شہباز شریف نے روسٹرم پر دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 2005 میں، میں نے پہلی پراپرٹی باہر خریدی،میں کینسر کا علاج کرانے جاتا ہوں،میرا جینا مرنا پاکستان کےلیے ہے اس لیے 2004 میں پاکستان آیا تھا جب میں لندن گیا تو وہاں سوچا کرایہ دے کررہنا ممکن نہیں ہے،2005 میں فیصلہ کیا، پیسے ختم ہو جائیں گے تو ملکہ کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاوں گا،اس لیے لندن میں پہلی پراپرٹی خریدی،

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں کینسر کی سرجری کروا کر میں وطن واپس لوٹا ،مجھے پتہ تھا کہ ڈکٹیٹر پرویز مشرف مجھے جیل میں ڈال دے گا ،اگر میرے پاس اتنا پیسہ ہوتا تو ملک واپس آنے کی بجاٸے لندن میں عیش کرتا ،ڈکٹیٹر پرویز مشرف نے پاکستان اترنے کی اجازت نہیں دی

    احتساب عدالت لاہورمیں شہباز شریف کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا

    ن لیگی رہنماؤن کی عدالت پیشی کے موقع پر ن لیگی کارکنان بھی عدالت کے باہر موجود تھے جو پارٹی کے حق میں نعرے لگا رہے تھے ، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، پولیس کی بھاری نفری عدالت کے باہر تعینات کی گئی ہے

    مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    منی لانڈرنگ سے متعلق نصرت ، سلمان شہباز، حمزہ شہباز ، رابعہ عمران اور جوریہ کے خلاف تحقیقات کی گئیں،ابتک منی لانڈرنگ کے ایک ارب 59 کروڑ 70 لاکھ روپے کے شواہد مل چکے ہیں، شہباز شریف کے بے نامی کمپنیوں اور بے نامی اثاثوں سے متعلق مزید تفتیش درکار ہے ،شہباز شریف سے ان کمپنیوں کو بنانے کےلئے سرمایہ کہاں سے آیا تفتیش کرنی ہے۔

    ایک شخص کو وہاں تکلیف دینا چاہتے ہیں جہاں اسے پہلے ہی تکلیف ہے،شہباز شریف کا عدالت میں بیان

  • ایک شخص کو وہاں تکلیف دینا چاہتے ہیں جہاں اسے پہلے ہی تکلیف ہے،شہباز شریف کا عدالت میں بیان

    ایک شخص کو وہاں تکلیف دینا چاہتے ہیں جہاں اسے پہلے ہی تکلیف ہے،شہباز شریف کا عدالت میں بیان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت میں شریف فیملی کی منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی

    شہباز شریف کو عدالت میں پیش کیا گیا، شہباز شریف نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے گزشتہ نوٹس پر میرے کھانے کا معاملہ حل ہوگیا، مجھے کمر کامسئلہ ہے ، عمران خان اور شہزاد اکبر کے کہنے پر یہ سب کیا جا رہا ہے، کمر میں درد کی وجہ سے مجھے تھیراپی کروانے کی اجازت دی جائے،

    https://twitter.com/Drshezrakh/status/1315897705206558721

    سرکاری وکیل نے کہا کہ شہباز شریف کو مکمل سہولیات فراہم کی جارہی ہے،شہباز شریف نے کہا کہ ایک شخص کو وہاں تکلیف دینا چاہتے ہیں جہاں اسے پہلے ہی تکلیف ہے،کمردردکے باعث جواسپیشل کرسی گھرسےمنگائی تھی وہ نیب والوں نے لے لی،عام کرسی دی گئی ہے جس پر بیٹھ کر نماز پڑھتا ہوں اور کھانا کھاتا ہوں،کمر درد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے،عدالت نیب والوں کو قانون کے مطابق حکم دے، فاضل جج نے شہباز شریف کو کہا کہ آپ باقاعدہ درخواست لکھ کر دیں تفصیلی حکم عدالت جاری کردے گی،

    عدالت نے شہباز شریف کو ریفرنس کی کاپیاں فراہم کردیں،عدالت نے حمزہ شہباز سے استفسار کیا کہ حمزہ شہباز کی عمر کتنی ہے،جس پر حمزہ شہباز نے کہا کہ میری عمر 46 سال ہے ،

    شہبازشریف کی اہلیہ نصرت شہبازکےوکلانےمستقل حاضری معافی کی درخواست دائرکردی،امجد پرویز ایڈوکیٹ نے کہا کہ شہباز شریف کی اہلیہ بیمار ہیں وہ عدالت پیش نہیں ہوسکتیں،لندن کے ڈاکٹرزنےمیڈیکل رپورٹس دیں جوعدالت میں جمع کرا دی ہیں،عدالت نے کہا کہ ایک بارخاتون کوپیش کردیں پھر جویریہ کی طرح حاضری معافی منظورکرلیں گے،

    شریک ملزمہ نصرت شہباز کی رپورٹ احتساب عدالت میں پیش کردی گئی،عدالت نے نصرت شہباز کو مستقل حاضری سے استثنیٰ سے متعلق نیب سے جواب طلب کر لیا،عدالت نے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کردی،منی لانڈرنگ کیس ،عدالت نے سلیمان شہباز کو دوبارہ 27 اکتوبر کو پیش ہونے کا حکم دےدیا،

    احتساب عدالت میں شہباز شریف کےجسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت شروع ہو گئی،نیب حکام نے شہباز شریف کا مزید 15 روزہ جسمانی ریمانڈ مانگ لیا

    شہباز شریف نے روسٹرم پر دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 2005 میں، میں نے پہلی پراپرٹی باہر خریدی،میں کینسر کا علاج کرانے جاتا ہوں،میرا جینا مرنا پاکستان کےلیے ہے اس لیے 2004 میں پاکستان آیا تھا جب میں لندن گیا تو وہاں سوچا کرایہ دے کررہنا ممکن نہیں ہے،2005 میں فیصلہ کیا، پیسے ختم ہو جائیں گے تو ملکہ کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاوں گا،اس لیے لندن میں پہلی پراپرٹی خریدی،میں کینسر کی سرجری کروا کر میں وطن واپس لوٹا ،مجھے پتہ تھا کہ ڈکٹیٹر پرویز مشرف مجھے جیل میں ڈال دے گا ،اگر میرے پاس اتنا پیسہ ہوتا تو ملک واپس آنے کی بجاٸے لندن میں عیش کرتا ،ڈکٹیٹر پرویز مشرف نے پاکستان اترنے کی اجازت نہیں دی