Baaghi TV

Category: لاہور

  • ن لیگی رکن پنجاب اسمبلی کی بزدار سے ملاقات،وزیراعلیٰ نے کروائی بڑی یقین دہانی

    ن لیگی رکن پنجاب اسمبلی کی بزدار سے ملاقات،وزیراعلیٰ نے کروائی بڑی یقین دہانی

    ن لیگی رکن پنجاب اسمبلی کی بزدار سے ملاقات،وزیراعلیٰ نے کروائی بڑی یقین دہانی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار سے رکن پنجا ب اسمبلی اشرف انصاری کی ملاقات ہوئی ہے

    اس موقع پریونس انصاری اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں،اشرف انصاری نے وزیراعلیٰ کو حلقے کے مسائل اور گوجرانوالہ کے ایشوز سے آگاہ کیا،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے عوامی مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی کروائی

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ آج فیصل آباد جا رہا ہوں، جلد گوجرانوالہ بھی آؤں گا۔گوجرانوالہ کے شہریوں کو صحت اور تعلیم کی بہترین سہولتیں فراہم کریں گے۔ گوجرانوالہ میں سیوریج کے مسائل کے دیرپا حل کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ گوجرانوالہ کو اس کا جائز حق دیں گے

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ سابق حکمرانوں کی طرح نمائشی منصوبوں کی جگہ عوامی ضروریات کے مطابق پراجیکٹس پر کام کر رہے ہیں۔ گوجرانوالہ کو موٹروے سے لنک کرنے کے حوالے سے جلد خوشخبری دیں گے۔

    واضح رہے کہ اشرف انصاری ن لیگ کے ٹکٹ پر ایم پی اے بنے تھے، تا ہم انہوں نے ن لیگ سے نالاں ہو کر تحریک انصاف کے ساتھ روابط بڑھا لئے ہیں، اشرف انصاری کی وزیراعلیٰ سے یہ پہلی ملاقات نہیں ہے بلکہ کئی ملاقاتیں ہو چکی ہیں، ایک بار ملاقات کے بعد ن لیگی کارکنان نے اشرف انصاری کے گھر کا گھیراؤ کر لیا تھا

    جنوبی پنجاب سے مسلم لیگ ن کے بیشتر اراکین اسمبلی کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ میں ن لیگی کارکنوں نے ایم پی اے اشرف انصاری کے گھر کا گھیراؤکیا. اور انڈے اور لوٹے اٹھا کر گھر کے باہر احتجاج کیا، جس کے بعد اچانک فائرنگ ہوئی جس سے مظاہرین میں بھگدڑ مچ گئی، مظاہرین نے دعویٰ کیا کہ مظاہرے کے دوران اشرف انصاری کے گھرسے ہوائی فائرنگ کی گئی.

    وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والے ن لیگی اراکین اسمبلی کے نام سامنے آ گئے

    واضح رہے کہ ایم پی اے اشرف انصاری کے بھائی یونس انصاری وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے .

  • وفاقی حکومت کا اتحادی جماعت سے عدم تعاون،چودھری شجاعت نے پارٹی صدر کو مشاورت کیلئے بلا لیا

    وفاقی حکومت کا اتحادی جماعت سے عدم تعاون،چودھری شجاعت نے پارٹی صدر کو مشاورت کیلئے بلا لیا

    وفاقی حکومت کا اتحادی جماعت سے عدم تعاون،چودھری شجاعت نے پارٹی صدر کو مشاورت کیلئے بلا لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ کے قائد چوہدری شجاعت حسین نے مشاورت کیلئے سندھ کے صدر طارق حسن کو طلب کرلیا

    پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی صدر سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین نے مسلم لیگ سندھ کے صدر محمد طارق حسن کو صوبہ سندھ بلخصوص کراچی کے درپیشں مسائل و حکومتی کمیٹی. بلدیاتی انتخابات سمیت دیگر امور کے حوالے سے گفتد وشنید مشاورت کیلئے لاہور طلب کرلیا .

    امریکی خاتون سنتھیا کے رحمان ملک پر ریپ کے الزامات ، رحمان ملک کے بیٹوں نے بڑا اعلان کر دیا

    سینتھیا کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر ایف آئی اے نے ایسا جواب جمع کروایا کہ پی پی رہنما ہوئے پریشان

    مشکوک خاتون دنیا کو بتا رہی ہے کہ پاکستانی ایک جنسی درندہ قوم ہیں.شاہ اویس نورانی

    رحمان ملک ان ایکشن، الزامات پر سینتھیا کو 50 ارب ہرجانے کا دوسرا نوٹس بھجوا دیا

    ق لیگ تو صرف سامنے تھی،حکومت ختم کرنے کی یقین دہانی کس نے کروائی تھی، مولانا فضل الرحمان

    مولانا کے دھرنے کے وقت پرویزالہیٰ نے وزیراعظم کو کیا کہا تھا؟ چودھری شجاعت نے کیا اہم انکشاف

    سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے لاہور روانگی سے قبل کہا کہ کراچی میں سیاسی بنیاد پر ضلع کا اضافہ . ازسرنو مردم شماری اور پر امن کراچی میں لسانی فسادات کے خدشات سمیت عوام کی حق تلفی اور کراچی کےمسائل کے حل کیلئے چوہدری شجاعت حسین اور سیکرٹیری جنرل وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کو تفصیل سے آگاہ اور مسلم لیگ (ق) کی جانب سے منعقدہ آل پارٹیز کانفرنسں . وفاقی حکومت کے عدم تعاون اور تنظیمی صرتحال کے حوالے سے قائدین کو آگاہ کرینگے

  • ینگ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن پاکستان کا محکمہ صحت پنجاب کی پالیسی پر شدید ردعمل کا اظہار

    ینگ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن پاکستان کا محکمہ صحت پنجاب کی پالیسی پر شدید ردعمل کا اظہار

    ینگ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن پاکستان کا محکمہ صحت پنجاب کی پالیسی پر شدید ردعمل کا اظہار

    باغی ٹی وکی رپورٹ کے مطابق ینگ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن پاکستان محکمہ SHC&ME پنجاب کی اس پالیسی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ھے اور دو ٹوک الفاظ میں واضح کرتی ھے کہ ھم بحثیت ینگ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن پاکستان کسی بھی صورت میں محکمہ صحت کو #PG_Trainees جو کہ Future کے Consultant ہیں کے مستقبل سے کھیلنے نہیں دیں گے اور اگر یہ پالیسی واپس نہ لی گئی تو شدید ردعمل ظاھر کریں گے۔

    ینگ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن پاکستان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے جادوگروں اور پالیسی میکرز سے جاننا چاھتے ھیں کہ #PG_Trainees کو شدید ذھنی اذیت سے گزارنے میں آخر کیا حکمت ھے؟ کیا ھر ڈاکٹر جو FCPS Part1 یا MD/MS کا امتحان پاس کرتا ھے اس سے Rs 3000 کمانا مقصود ھے؟ اگر ایسا ھے تو آپ Rs 3000 ویسے ھی لے لیں مگر #PG_Traineesکو ذلیل مت کریں۔

    ینگ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن پاکستان کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ پھر یہ بھی اھم ھے کہ امتحان لینا اور ڈگری ایوارڈ کرنا CPSP اور دیگر کالجز اور یونیورسٹیز کا اختیار ھے۔کیا محکمہ صحت کوئی ڈگری ایوارڈ کرنے والا ادارہ ھے ؟اگر ایسا نھیں ھے تو محکمہ صحت کس قانون کس اختیار کے تحت FCPS Part1 اور MD/MS Part1 پاس کرنے والے Candidates سے انٹری ٹیسٹ لے گا؟

  • ماروی سرمد کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست ،ایک اور تھانے کا لینے سے انکار

    ماروی سرمد کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست ،ایک اور تھانے کا لینے سے انکار

    گستاخ انبیا نام نہاد سماجی کارکن ماروی سرمد کے گستاخانہ ٹویٹ کے خلاف تھانہ راوی روڈ لاہور میں سینئر صحافی جان محمد رمضان کی جانب سے اندراج مقدمہ کی درخواست دی گئی تا ہم ایس ایچ او نے درخواست لینے سے انکار کر دیا،

    جان محمد رمضان کی جانب سے تھانہ راوی ٹاؤن میں جمع کروائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ سائل صحافت سے منسلک ہے اور 24 اگست کو بیٹھا ہوا تھا کہ سوشل میڈیا پر سائل نے ماروی سرمد کے آفیشیل اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی تحریر دیکھی جسے عمرعارف مرزا، سمیع اللہ نے بھی دیکھا،ماروی سرمد کی پوسٹ میں انبیا کی توہین کی گئی تھی،

    سینتھیا کس کی اجازت اور خرچے پاکستان میں گھوم پھر رہی ہے ؟ حکومت واضح کرے ، فرحت اللہ بابر

    پیپلز پارٹی والو ، پارٹی تو ابھی شروع ہوئی ہے، سینتھیا

    پی پی کے ایک اور جیالے نے سعودی نمبر سے فحش تصاویر بھیجیں، کوئی انہیں روکنے والا نہیں ؟ سینتھیا

    اگر پیپلز پارٹی ایک صحرا ( تھر ) کو نہیں چلا سکتی تو پورا ملک بھی نہیں چلا سکتی، سینتھیا

    جس وقت دہشتگردی کے خلاف جنگ ہو رہی تھی کیا ایسی حرکت ہو سکتی تھی؟ یوسف رضا گیلانی کا سینتھیا کے دعویٰ پر جواب

    ریپ واقعہ کا میری فیملی کو بھی پتہ نہیں تھا، میں پاکستان کے مثبت پہلوؤں کو اجاگر کر رہی تھی لیکن پی پی قیادت نے مجھے رسوا کیا ، سینتھیا

    درخواست میں مزید کہا گیا کہ ماروی سرمد نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے بارے میں توہین آمیز پوسٹ کر کے نہ صرف عیسائیوں بلکہ مسلمانوں کے جذبات بھی مجروح کئے ہیں،اور مذہبی انارکی پھیلانے کی کوشش کی ہے،ماروی سرمد کے خلاف توہین انبیا کرنے پر مقدمہ درج کیا جائے، ایس ایچ او تھانہ راوی روڈ نے جان محمد رمضان کی درخواست لینے سے انکار کر دیا اور کہا کہ وہ یہ درخواست نہیں لے سکتے، جان محمد رمضان کا کہنا ہے کہ وہ ماروی سرمد پر مقدمے کے اندراج کے لئے عدالت سے رجوع کریں گے.

    ماروی سرمد نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی شان میں گستاخی کر دی، 295 سی لگائی جائے، ٹویٹر پر مطالبہ ٹاپ ٹرینڈ

  • تبدیلی سرکار نے مشکلات کے علاوہ کچھ نہیں کیا، ہم پر ایک دھیلے کی کرپشن ثابت کر دیں، شہباز شریف

    تبدیلی سرکار نے مشکلات کے علاوہ کچھ نہیں کیا، ہم پر ایک دھیلے کی کرپشن ثابت کر دیں، شہباز شریف

    تبدیلی سرکار نے مشکلات کے علاوہ کچھ نہیں کیا، ہم پر ایک دھیلے کی کرپشن ثابت کر دیں، شہباز شریف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ میرحاصل بزنجو کے انتقال پربہت افسوس ہے،میرحاصل بزنجوہمیشہ آئین اورجمہوریت کےساتھ کھڑےرہے،

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت کوعوام کےمسائل سے کوئی سروکارنہیں،حکومت کی 2سالہ کارکردگی مایوس کن ہے، حکومت نے غریب کوتباہی کےدہانےپرپہنچادیا،2سالوں میں مہنگائی اوربےروزگاری میں بے پناہ اضافہ ہوا،تبدیلی سرکار نے مشکلات کےعلاوہ کچھ نہیں کیا ،ن لیگ دورمیں تاریخ سازترقی ہوئی جس کی مثال نہیں ملتی،ہم نےملک سےلوڈشیڈنگ کے اندھیرے ختم کیے،

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے موٹروے مکمل کی، سکھر حیدرآباد موٹروے مکمل ہو تو سفر کم ہو سکتا ہے، گوادر پورٹ، سی پیک کے منصوبوں کو لے لیں، اس حکومت نے سی پیک منصوبے کا مذاق اڑایا، اسمبلی کے فلور پر سی پیک کا مذاق اڑایا گیا،انرجی کے پروجیکٹ، سی پیک کسی ایک منصوبے میں بتا دیں، وفاق کے منصوبے میں یا پنجاب کے، ایک دھیلے کی کرپشن بتا دیں، کتنا پروپیگنڈہ کیا گیا، اس کی مثال نہیں، ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں وہ کم ہے،

    نیب پھر متحرک، نواز شریف کو پاکستان لانے کا فیصلہ کر لیا

    نواز شریف کی بیماری کا علاج جیل میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر کا انکشاف

    شہباز شریف اور مریم پہنچے کوٹ لکھپت، شہباز شریف کی گاڑی کی ٹکر سے کارکن ہوا زخمی

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چینی کی قیمت سو روپے سے اوپر چلی گئی، چینی اب امپورٹ کی جا رہی ہے، پہلے لاکھوں ٹن ایکسپورٹ کی گئی، روپے کی قدر میں کمی جو ہو رہی تھی وہ پیسے انکے جیب میں جا رہے تھے،فارمر کو سزا ملی، تاریخ میں پہلی بار ہے کہ گندم کی کٹائی کا سیزن ابھی ختم نہیں ہوا اور گندم ابھی میسر نہیں، یہ میں نہیں کہہ رہا انکے ایک وزیر نے فلور پر بیان دیا،یہ وہ خود کہہ رہے ہیں کہ گندم کہان‌گئی، انکو پتہ ہونا چاہئے، آج لوگ آٹے اور گندم کو ترس کر رہے ہیں، تیل کی قیمتوں کو دیکھ لیں، تاریخ میں سب سے بڑا دھجکا،تیل کی قیمتیں بڑھا دی گئیں،آج بجلی کی لوڈشیڈنگ بھی ہےاورلوگوں کومہنگی بجلی مل رہی ہے،روپےکی قدر40فیصدکم کی گئی لیکن اس کےباوجودایکسپورٹ میں اضافہ نہیں ہوا،دنیامیں تیل کی قیمت زمین پرآچکی لیکن انہوں نےقیمتیں بڑھادی ہیں،حکومت نےادویات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا،

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شبلی فراز کا میرے دل میں احترام ہے لیکن وہ کس کی زبان مل رہے ہیں، پاکستان جو ترقی کر رہا تھا اس کو انہوں نے نیچا کر دیا، اکانومی، ایکسپورٹ سب نیچے جا رہا ہے، وہ پاکستان بہتر تھا یا آج کا پاکستان بہتر ہے،بلاتفریق احتساب کےخلاف نہیں،کشکول توڑنے یہ آ رہے تھے، آئی ایم ایف کا چیپٹر ختم کرنے آ رہے تھے، کہہ رہے تھے مر جائیں گے قرضے نہیں لیں گے، بجلی مہنگی ہو تو وزیراعظم چور ہے، آج یہ سب باتیں کہان گئیں،آج لوگ ایک وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں، اللہ کرے پاکستان کے حالات بہتر ہوں، ہمیں انہوں نے دیوار سے لگایا اس کے باوجود ہم نے تعاون کا ہاتھ پکڑایا لیکن انہوں نے دھتکار دیا، یہ بھی تاریخ کا حصہ ہے، صرف یہ کہہ دینا کہ این آر او نہیں دوں گا اس سے عوام کا پیٹ بھر جائے گا؟سفارتی محاذپربھی حکومت ناکام ہوچکی ہے،

  • شہریوں کیلئے خوشخبری‘ای آکشن ایپ اور ویب پورٹل پر رجسٹریشن کا آغاز ہو گیا

    شہریوں کیلئے خوشخبری‘ای آکشن ایپ اور ویب پورٹل پر رجسٹریشن کا آغاز ہو گیا

    شہریوں کیلئے خوشخبری‘ای آکشن ایپ اور ویب پورٹل پر رجسٹریشن کا آغاز ہو گیا،

    باغی ٹی وی : شہریوں کیلئے خوشخبری‘ای آکشن ایپ اور ویب پورٹل پر رجسٹریشن کا آغاز ہو گیا، اب ای آکشن ایپ سےگھر بیٹھے گاڑیوں کے پرکشش نمبروں کا حصول ممکن ہوگا.

    ای آکشن ایپ میں کار‘ موٹر سائیکل, کمرشل گاڑیوں کے نمبروں کی نیلامی شامل ہے .یہ ایپ پی آئی ٹی بی نے محکمہ ایکسائز پنجاب کے اشتراک سے وضع کی ہے .اس کے ذریعے آن لائن رجسٹریشن کل 25اگست رات 12 بجے تک ہو گی

    گاڑیوں کے پرکشش نمبرز کی پہلی آن لائن نیلامی 30 اگست کو ہوگی.بولی جیتنے والوں کی تفصیلات ای آکشن ایپ پر دیکھی جا سکیں گی.ای آکشن ایپ میں ٹیکس کیلکولیٹر‘وہیکل ویریفیکیشن سہولت بھی شامل ہے.

    ای آکشن موبائل ایپ پلے سٹورسے ڈائون لوڈ کی جا سکتی ہے

  • وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی نااہلی کے لئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

    وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی نااہلی کے لئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

    وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی نااہلی کے لئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

    باغی ٹی وی : شراب کی فروخت کے لائسنس کے اجراء معاملے پر وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی نااہلی کے لئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی گئی ہے۔

    بیرسٹر سعید احمد ظفر نے الیکشن کمیشن لاہور آفس میں درخواست دائر کی ہے جس میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت نااہل قرار دینے کی اپیل کی گئی ہے۔

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عثمان بزدار نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 286 سے انتخابات میں حصہ لے کر کامیابی حاصل کی، کامیابی کے بعد عثمان بزدار وزیر اعلی پنجاب بنے۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار پر مبینہ طور پر پانچ کروڑ روپے لے کر لاہور کے ایک ہوٹل کو شراب کی فروخت کا لائسنس جاری کرانے کا الزام ہے، ان کے خلاف نیب تحقیقات جاری ہیں، وہ اس معاملے پر 12 اگست کو نیب آفس پیش بھی ہوئے ہیں جب کہ نیب تحقیقات کے دوران 2 افسران بطور وعدہ معاف گواہ بھی سامنے آچکے ہیں۔

    درخواست میں اپیل کی گئی ہے کہ وزیراعلی عثمان بزدار نے شراب لائسنس کے اجراء سےمتعلق غلط بیانی کی،اس لئے وہ صادق اور امین نہیں رہے، وزیر اعلی پنجاب کو پی پی 286 سے نااہل قرار دے کر اس نشست کو خالی قرار دیا جائے اور وہاں دوبارہ انتخاب کروایا جائے۔ درخواست کے فیصلے تک الیکشن کمیشن وزیر اعلی عثمان بزدار کو کام سے روکنے کا حکم دے۔

  • آٹے اور چینی کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ برداشت نہیں کروں گا۔عثمان بزدار

    آٹے اور چینی کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ برداشت نہیں کروں گا۔عثمان بزدار

    آٹے اور چینی کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ برداشت نہیں کروں گا۔عثمان بزدار

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت سول سیکرٹریٹ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں
    صوبے میں آٹے اور چینی کے نرخوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان، چیف سیکرٹری، سیکرٹری خوراک، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹری صنعت، سیکرٹری اطلاعات، سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ اور متعلقہ حکام کی اجلاس میں شریک ہوئے
    عثمان بزدار نے کہا کہ صوبہ بھر میں 20 کلو آٹے کا تھیلا مقرر کردہ قیمت 860 روپے میں وافر دستیاب ہے۔پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں عوام کو مقرر کردہ کردہ قیمت پر آٹے کا تھیلا مل رہا ہے
    وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا آٹا تھیلا سرکاری ریٹ پر عوام کو فراہم کرنے کے حوالے سے کئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا صوبہ پنجاب سے آٹے کی سمگلنگ روکنے کیلئے مانیٹرنگ کو مزید سخت کرنے کیلئے ہر ممکن انتظامی اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا
    انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت خیبرپختونخوا کے بہن بھائیوں کیلئے بھی روزانہ کی بنیاد پر گندم فراہم کر رہی ہے۔
    پنجاب حکومت عوام کو مقررکردہ قیمت پر آٹا مہیا کرنے کیلئے اربوں روپے کی سبسڈی دے رہی ہے۔
    سبسڈی غریب عوام کا حق ہے۔
    اشرافیہ کو آٹے پر سبسڈی ملنا غریب کا حق مارنے کے مترادف ہے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا آٹے کی سبسڈی کو ٹارگٹڈ بنانے کیلئے موثر میکانزم تشکیل ےدینے کی ہدایت کی ہے.
    وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے محکمہ خوراک س ٹارگٹڈ سبسڈی کیلئے حتمی پلان طلب کر لیاپنجاب حکومت اب تک 6 لاکھ 69 ہزار ٹن گندم فلور ملوں کو ریلیز کر چکی ہے۔پنجاب کے پاس تقریباً 37 لاکھ ٹن گندم کے ذخائر موجود ہیں۔
    پنجاب روزانہ 17 ہزار ٹن سے زائد گندم فلور ملوں کو ریلیز کر رہی ہے۔مارکیٹ میں آٹے کی قیمت میں استحکام آیا ہے۔
    وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی آٹے کی قیمت میں استحکام برقرار رکھنے کیلئے سخت مانیٹرنگ کی ہدایت کی ہے
    چینی کے نرخوں میں استحکام کیلئے تمام ضروری انتظامی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے .
    آٹے اور چینی کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ برداشت نہیں کروں گا۔
    انتظامی افسران خود مارکیٹوں اور بازاروں کے دورے کریں اور قیمتوں کا جائزہ لے کر رپورٹ وزیراعلیٰ آفس پیش کریں۔
    میں خود بھی مارکیٹوں اور بازاروں کے دورے کرکے صورتحال کا جائزہ لوں گا۔کسی کو عوام کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
    سیکرٹری خوراک کی صوبے میں گندم اور چینی کے ذخائر اور نرخوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی .

  • ڈی جی سپورٹس پنجاب سے  ڈی جی چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ملاقات،  سپورٹس کے امور پرتبادلہ خیال

    ڈی جی سپورٹس پنجاب سے ڈی جی چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ملاقات، سپورٹس کے امور پرتبادلہ خیال

    ڈی جی سپورٹس پنجاب سے ڈی جی چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ملاقات، سپورٹس کے امور پرتبادلہ خیال

    باغی ٹی وی :ڈی جی سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ سے ڈی جی چائلڈ پروٹیکشن بیورو بینش فاطمہ کی ملاقات،ملاقات میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے بچوں کے لئے سپورٹس کے امور پرتبادلہ خیال کیا
    ڈی جی سپورٹس پنجاب نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے 8سینٹرز میں 900بچے ہیں،چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں موجود بچوں کو سپورٹس کی ہرسہولت دیں گے، سپورٹس بورڈ پنجاب کے کوچز بچوں کوانکے سینٹر میں تربیت دیں گے، بہترین کھلاڑیوں کی ٹیم بھی بنائیں گے


    عدنان ارشد اولکھ کا کہنا تھا کہ ان بچوں کے لئے سپورٹس ایونٹس بھی منقعد کرائے جاسکتے ہیں، محروم طبقے کے بچوں کی فلاح کے لئے ہر طرح سے تعاون کریں گے،
    ڈی جی چائلڈ پروٹیکشن بیورو بینش فاطمہ نے کہا کہ ان بچوں کو سپورٹس کی سہولتیں دینے سے دلی راحت ملے گی، تعاون پر ڈی جی سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کی مشکور ہوں،سپورٹس کی سہولتوں سے ان بچوں میں احساس محرومی ختم ہوگا.سپورٹس کے ذریعے ان بچوں کو کارآمد شہری بنانے میں مدد ملے گی،

  • پی سی بی نے ثقلین مشتاق کو یو ٹیوب چینل چلانے سے روک دیا

    پی سی بی نے ثقلین مشتاق کو یو ٹیوب چینل چلانے سے روک دیا

    پی سی بی نے ثقلین مشتاق کو یو ٹیوب چینل چلانے سے روک دیا

    باغی ٹی وی : پی سی بی نے ایتھکس کوڈ اور سوشل میڈیا کے تحت ہائی پرفارمنس سنٹر میں تعینات ہیڈ آف انٹرنیشنل پلیئرزڈویلپمنٹ ثقلین مشتاق کو یو ٹیوب چینل چلانے سے روک دیا ۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کا مقصد سوشل میڈیا پالیسی اور ایتھکس کوڈ پرعمل درآمد کو یقینی بنانا ہے ۔ کرکٹ بورڈ اس حوالے سے تمام کوچز ۔ سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کرکٹرز اور آفیشلز کو آگاہ کرچکا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ثقلین مشتاق کے یو ٹیوب پر پونے تین لاکھ سسکرائبرز ہیں بورڈ نے مفادات کا ٹکراو قرار دیتے ہوئے انھیں تین روز قبل یوٹیوب چلانے سے روکا ۔ بورڈ کا موقف ہے کہ تمام آفیشلز برابر ہیں ۔ کسی ایک کو رعایت نہیں دی جا سکتی ۔