Baaghi TV

Category: لاہور

  • مریم کی نیب پیشی پر ن لیگی کارکنان کا پتھراؤ کیس،کارکنان کی ضمانت میں توسیع

    مریم کی نیب پیشی پر ن لیگی کارکنان کا پتھراؤ کیس،کارکنان کی ضمانت میں توسیع

    مریم کی نیب پیشی پر ن لیگی کارکنان کا پتھراؤ کیس،کارکنان کی ضمانت میں توسیع

    باغ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز کی پیشی کے موقع پر نیب آفس کے باہر پتھراؤ اور لڑائی جھگڑے کا معاملہ ،سیشن عدالت نے لیگی ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر سمیت دس کارکنوں کی ضمانتوں میں 4ستمبر تک توسیع کردی

    عدالت نے پولیس سے مکمل رپورٹ طلب کرلی ،لیگی ایم پی اے ملک سیف الملوک کھوکھر سمیت ملزمان عدالت میں پیش ہوٸے ، ایڈشنل سیشن جج شکیل احمد ملزمان کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت کی

    درخواست گزار نے کہا کہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کےلیے مقدمے میں نامزد کیا گیا، گرفتاری کا خدشہ ہے، عدالت درخواست قبل از گرفتاری ضمانت منظور کرے،

    عدالت نے کیپٹن (ر) صفدرکی عبوری ضمانت 4 ستمبر تک منظور کر لی،ڈیوٹی ایڈیشنل سیشن جج نور احمد بسمل نے کیس پر سماعت کی، عدالت نے پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مقدمے کا ریکارڈ طلب کر لیا،

    کیپٹن ر صفدر کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ نیب آفس کے باہر ہنگامہ آرائی سے کوئی تعلق نہیں، عدالت نے ضمانت منظور کر لی اور پولیس سے ریکارڈ طلب کر لیا

    کیپٹن ر صفدر کا کہنا تھا کہ ضمانت ہمارا حق ہے ،ہم قانون کے پابند ہیں ،یہ پاکستان کی تاریخ کا انوکھا ترین کیس ہے ،وزیراعظم پلاننگ ،شہزاد اکبر معاونت کر رہے ہیں،

    مریم نواز کی نیب پیشی کے موقع پر ن لیگی کارکنان کی جانب سے نیب دفتر پر حملے کے واقعہ کیخلاف نیب کی درخواست پر تھانہ چوہنگ میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز سمیت دیگر شخصیات،اراکین اسمبلی اور کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

    مقدمے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جن دیگر شخصیات کو نامزد کیا گیا ہے ان میں رانا ثناء اللہ، محمد زبیر، جاوید لطیف، بلال یاسین سمیت دیگر شامل ہیں،مسلم لیگ (ن) کیخلاف مقدمہ میں 353، 427، 148 اور 16 ایم پی او کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    درخواست کے متن میں کہا گیا تھا کہ مریم صفدر کی قیادت میں کارکنوں نے اہلکاروں پر پتھراؤ کیا۔ مریم نواز نے اپنے شوہر صفدر اعوان کی ایما پر نیب پر حملہ کرایا۔ لیگی کارکنوں کے پتھراؤ سے نیب ملازمین سمیت 13 اہلکار زخمی ہوئے

    مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

    مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    قبل ازیں گزشتہ روز لاہور کی سیشن عدالت نے کیپٹن (ر) صفدر کی نیب سمیت دیگر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس کو قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیا تھا،ایڈیشنل سیشن جج اعجز احمد گوندل نے کیپٹن (ر) صفدر کی وزیر اعظم عمران خان اور چیئرمین نیب سمیت دیگر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت کی

    کیپٹن صفدر کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ حکومت اداروں کو استعمال کر رہی ہے، پراسیکیوشن ٹیم بھی بناٸی گٸی، اس کیس میں حکومت کی اتنی توجہ ہے کہ ایس پی خود عدالت میں پہنچے ہیں۔فرہاد علی شاہ نے اپنے دلائل میں مزید کہا کہ پولیس کی طرف سے پیش کی گٸی رپورٹ بھی جھوٹی ہے۔ بلٹ پروف گاڑی کا شیشہ پتھر سے نہیں ٹوٹ سکتا، مریم نواز پر حملہ کیا گیا۔ پولیس آرڈر کے مطابق پولیس کی انویسٹی گیشن اور آپریشن ونگ علیحدہ ہے۔ ایس ایچ او کو کیسے پتا چل گیا کہ یہ درخواست غلط ہے۔

    نواز شریف کا مریم نواز سے رابطہ، اہم ہدایات دے دیں،مریم سے ایک اور اہم شخصیت کا بھی رابطہ

    مریم کو ذاتی حیثیت میں بلایا تھا،نیب نے ن لیگ کے خلاف بڑا فیصلہ کر لیا

    مریم نواز کی گاڑی پر پتھراؤ، شہباز شریف، بلاول بھی میدان میں آ گئے

    تمام گاڑیوں کی فوٹیجز موجود ،پتھراؤ کرنیوالوں کیخلاف کاروائی ہو گی، راجہ بشارت

    نیب دفتر کے باہر ن لیگی کارکنان کی ہنگامہ آرائی پر وزیراعلیٰ کا نوٹس، رپورٹ طلب

    ن لیگی کارکنان کے پتھراؤ سے 3 اہلکار زخمی،ن لیگی کارکنان گرفتارکر لئے گئے

    فیصل آباد سے آنے والے 3 لیگی کارکنان کے سر پھٹ گئے،کئی گرفتار، ن لیگ کا دعویٰ

    مریم نواز کا یوٹرن،مجھے نیب آفس کیوں بلایا گیا؟ سنگین الزام لگا دیا، کہا اب واپس نہیں جاؤں گی

    نیب نے حساب مانگا تو پتھر لے آئے،فیاض الحسن چوہان نے مریم نواز بارے بڑا انکشاف کر دیا

    مریم نواز نیب میں پیشی کے بغیر واپس روانہ

    پولیس نے میری گاڑی پر پتھراؤ کر کے شیشہ توڑا ، مریم نواز سے اتنا ڈرتے ہو تو بلاتے کیوں ہو، مریم نواز

    مریم نواز کے قافلے میں پتھر گاڑیوں میں لائے گئے،نیب آفس کے باہر ن لیگی کارکنان کا پتھراؤ

    مریم نواز نیب آفس پہنچ گئیں،مریم کے قافلے میں بڑا "خطرہ” کھلبلی مچ گئی

    کسی سے ڈرنے والی نہیں، مریم نواز

    مریم نواز پر بے بنیاد مقدمہ،حکومت کے پاس اسکے علاوہ کوئی کام نہیں، رانا ثناء اللہ برس پڑے

    مریم نواز نیب روانہ، لاہور کی سڑکیں بند،روانگی سے قبل ایسا کام کیا کہ…….

    مریم نواز کو آج گرفتار کیا گیا تو….پرویز رشید نے کس خدشے کا کیا اظہار

    نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کیوں نہیں کی؟ راجہ بشارت نے کیا اہم انکشاف

    مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

    مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

    نواز شریف ہوٹل کیوں گئے تھے؟ حسین نواز نے ایسا انکشاف کہ ن لیگی رہنما دنگ رہ گئے

    مریم نواز کی نئے کیس میں طلبی، پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

    مریم نوازجلد جیل میں ہوں گی، ن لیگ نے بھی یوٹرن لے لیا، ایسا کس نے کہا؟

    مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

    پشتون تحفظ موومنٹ کے حق میں بلاول کے بعد مریم نواز بھی بول پڑیں

    مریم نواز کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہونے لگا

    سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار نے جو درخواست مقدمہ کے لیے دی اس پر دستخط جعلی ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ اگر دستخط جعلی ہیں تو آپ عدالت میں درخواست دے دیں۔ سرکاری وکیل نے کہا کہ نیب نے ان کو طلب کیا کہ جواب دیں لیکن یہ دھاوا بولنے چلے گئے، انکی گاڑیوں سے پتھر برآمد ہوئے۔ جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ان کا ارادہ حملہ کرنے کا تھا لہذا درحواست مسترد کی جاٸے ۔

    وزیر اعظم ، چیئرمین نیب اوردیگر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست کیپٹن (ر) صفدرنے دائر کی،درخواست میں وزیراعظم عمران خان، شہزاد اکبر، چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز کی پیشی کے دوران ان پر قاتلانہ حملہ اور سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کیا گیا، وزیراعظم عمران خان، شہزاد اکبر، چیئرمین اور ڈی جی نیب کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دی مگر مقدمہ درج نہیں کیا جارہا،عدالت حملہ کرنے اور احکامات جاری کرنے والوں کیخلاف اندراج مقدمہ کا حکم صادر کرے۔

    واضح رہے کہ ن لیگ کی رہنما مریم نواز کی نیب پیشی کے موقع پر گاڑی میں رائیونڈ سے پتھر بھر کر لائے گئے تھے اور نیب آفس کے باہر پولیس پر ن لیگی کارکنان کی جانب سے پتھراؤ کیا گیا تھا

    ،پولیس نے ن لیگی کارکنان کو نیب آفس جانے سے روکا تو ن لیگی کارکنان بپھر گئے اور پولیس پر پتھراؤ کرنا شروع کر دیا جس پر پولیس کی جانب سے لیگی کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کا استعمال کیا گیا

    دوسری جانب اطلاعات کے مطابق مریم نواز پیشی کے لئے جب رائیونڈ سے روانہ ہوئیں تو انکی سیکورٹی کی گاڑی میں پتھر رائیونڈ سے لائے گئے، نجی ٹی وی 92 کے مطابق مریم نواز کی چیف سیکورٹی آفیسر کی گاڑی میں پتھر کے 10 شاپنگ بیگ لائے گئے جب انہوں نے فوٹیج بنائی تو سیکورٹی عملے کی جانب سے بدتمیزی کی گئی، صحافی کا موبائل چھیننے کی کوشش کی گئی، اینٹوں کو توڑ کر پتھر بنائے گئے تھے،

    دوسری جانب مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مریم نواز نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں مریم نواز کا کہنا ہے کہ پولیس نے میری گاڑی پر پتھراؤ کر کے شیشہ توڑ دیا، پولیس نیب کے آفس سے پتھراؤ اور شیلنگ کر رہی ہے، اگر آپ اتنا مسلم لیگ ن سے ڈرتے ہیں ،نواز شریف سے تو پھر مریم نواز کو بلاتے کیوں ہو، جب اتنا خوف ہے تو بلاتے کیوں ہو، بلاتے ہو تو حوصلہ رکھو

  • واپڈا پن بجلی کی پیداوارمیں ریکارڈ اضافہ

    واپڈا پن بجلی کی پیداوارمیں ریکارڈ اضافہ

    واپڈا پن بجلی کی پیداوارمیں ریکارڈ اضافہ

    باغی ٹی وی :واپڈا پن بجلی گھروں کی پیداوار پہلی بار ساڑھے 8ہزار میگاواٹ کی حد عبور کر گئی.واپڈا پن بجلی گھروں نے گزشتہ روز پیک آورز کے دوران نیشنل گرڈ کو 8 ہزار 757 میگاواٹ پن بجلی مہیا کی. پن بجلی کی یہ ریکارڈ پیداوار آبی ذخائر کی بلند سطح، ارسا کی ہدایت پر پانی کے زیادہ اخراج اور پن بجلی گھروں کے مؤثر آپریشن کے باٍعث ممکن ہوئی.

    واپڈا پن بجلی گھروں کی تعداد 22جبکہ مجموعی پیداوار ی صلاحیت 9ہزار 389 میگاواٹ ہے.واپڈا دیا مر بھاشا ڈیم، داسو پراجیکٹ اور مہمند ڈیم کے تین بڑے منصوبوں پر کام کر رہا ہے..اِن منصوبوں کی تکمیل پر پن بجلی کی پیداواری صلاحیت میں ساڑھے 9 ہزار میگاواٹ مزید اضافہ ہوگا:
    ٭٭٭

  • پنجاب میں کورونا وائرس کے 74نئے کیسز سامنے آگئے

    پنجاب میں کورونا وائرس کے 74نئے کیسز سامنے آگئے

    پنجاب میں کورونا وائرس کے 74نئے کیسز سامنے آگئے.

    باغی ٹی وی : دفتر ترجمان پرائمری اینڈسکینڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کےمطابق کورونا وائرس پنجاب میں کورونا وائرس کے 74نئے کیسز، تعداد96,540 ہو گئی۔

    لاہورمیں 30،شیخوپورہ1،راولپنڈی6،جہلم 1اورگوجرانوالہ میں 6کیسز رپورٹ ہوئے۔سیالکوٹ2،گجرات5،حافظ آباد2،ملتان 6،وہاڑی 1،فیصل آباد 1،ٹوبہ1اور جھنگ2کیسز سامنے آئے۔

    سرگودھا1، بہاولنگر1،لودھراں 1، ڈیرہ غازی خان4،ساہیوال 2اورپاکپتن میں 1کیس رپورٹ ہوا۔ کورونا وائرس سے مزیدکوئی ہلاکت نہیں ہوئی،اموات کی کل تعداد2,193 ہوچکی ہیں۔ اب تک916,174ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 92,393 ہو چکی ہے۔

    پاکستان میں کرونا سے مزید 6 اموات، 445 نئے مریض سامنے آ گئے


    عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر

    کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فوراََ1033 پر رابطہ کریں
    ہاتھوں کی صفائی میں ہی سب کی بھلائی

  • موٹروے پولیس نے استاد سے مار کے خوف میں مبتلا چھ سالہ گم شدہ بچے کو والدین سے ملوا دیا

    موٹروے پولیس نے استاد سے مار کے خوف میں مبتلا چھ سالہ گم شدہ بچے کو والدین سے ملوا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق موٹروے پولیس نے استاد سے مار کے خوف میں مبتلا چھ سالہ گم شدہ بچے کو والدین سے ملوا دیا

    ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے پولیس کو چھ سالہ محمد مدنی پتوکی کے قریب سے ملا ، چھ سالہ بچہ مدرسے میں استاد کی مار سے خوفزدہ ہوکر بھاگا تھا،

    ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق بچہ مظفر گڑھ کا رہائشی تھا اور پتوکی میں مدرسے کا طالب علم تھا، موٹروے پولیس نے بچےکے والدین کو کافی کوشش کے بعد تلاش کیا

    قبل ازیں چند روز قبل بھی موٹروے پولیس نے 6 سالہ گم شدہ بچے کو والدین سے ملوا دیا تھا،سید عمران احمد ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق پٹرولنگ افسران کو خانیوال کے قریب بس عملہ نے لاوارث بچے کے بارے میں اطلاع دی دوران سفر کسی ہوٹل میں رکنے کے دوران بچہ غلط بس پر چڑھ گیا تھا

    موٹروے پولیس نے بچےکے والدین کو کافی کوشش کے بعد تلاش کیا ، گم شدہ بچہ ملنے پر والدین نے موٹروے پولیس کو دعائیں دیں،ڈی آئی جی احمدارسلان ملک نے موٹروے پولیس افسران کی کارکردگی کو سراہا

    موٹروے پولیس نے دو چوری شدہ گاڑیاں برآمد کرکے ایک ملزم گرفتار کرلیا

    قبل ازیں موٹروے پولیس نے کامیاب کارروائیوں میں دو چوری شدہ گاڑیاں برآمد کرکے ایک ملزم گرفتار کرلیا جبکہ ایک گم شدہ لیڈیز پرس مالکان تک پہنچا دیا ۔

    موٹروے پولیس کو اطلاع ملی تھی کےعلاقہ سیٹلائٹ ٹاؤن سرگودھا سے ایک گاڑی ہونڈا سیویک نمبر LED 680 چوری ہوگئی ہے جس کی تلاش مطلوب ہے ۔اطلاع پاتے ہی موٹروے پولیس چوکس ہو گئی۔ اور چکری کے قریب مذکورہ گاڑی کو دیکھتے ہی پیچھا کیا گیا اور کامیابی سے گاڑی کو روک کر گاڑی میں سوار ملزم ابوبکر سکنہ سرگودھا کو گرفتار کر لیا گیا۔مزید قانونی کارروائی کے لیے ملزم بمع گاڑی چکری چوکی تھانہ چونترہ کے حوالے کردی گئی ۔

     

    موٹروے پولیس نے 6 سالہ گم شدہ بچے کو والدین سے ملوا دیا

  • سلمان شہباز کے وارنٹ جاری، شہباز شریف کی بیٹیاں بھی عدالت طلب

    سلمان شہباز کے وارنٹ جاری، شہباز شریف کی بیٹیاں بھی عدالت طلب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی

    احتساب عدالت لاہورنے سلمان شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے،عدالت نے سلمان شہباز کو گرفتار کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے نصرت شہباز کو نوٹس جاری کر کےآئندہ سماعت پر طلب کر لیا،عدالت نے شہباز شریف کی بیٹیوں رابعہ عمران اورجویریہ علی کو بھی طلب کر لیا

    عدالت نے ملزم علی احمد اور طاہر نقوی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے،عدالت نے ڈی جی نیب کو ملزموں کے وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دیا،

    تفتیشی افسر نے کہا کہ نصرت شہباز پاکستان میں موجود نہیں ہے، جج جواد الحسن نے استفسار کی اکہ جویریہ علی کو شامل تفتیش کیا گیا؟ ملزمہ پر کیا الزام ہے؟ تفتیشی افسر نے کہا کہ جویریہ علی کو سوالات بھیجے گئے تھے مگر ملزمہ نے کوئی جواب نہیں دیا گیا، ملزم علی احمد کے وارنٹگرفتاری جاری ہوئے تھے مگر ان پر عمل درآمد نہیں ہوا، ملزم علی احمد کو مخلتف جگہوں پر تلاش کیا گیا مگر ملزم ٹریس نہیں ہوا، ملزم سید محمد طاہر نقوی گرفتاری سے بچنے کیلئے بیرون ملک فرار ہے،

    نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ نصرت اور رابعہ عمران کے بارے میں اطلاع ہے کہ دونوں بیرون ملک ہیں،تفتیشی افسر نے کہا کہ نصرت شہباز ، رابعہ عمران اور جویریہ علی کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں مگر انکے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں ہوئے،عدالت نے کیس کی سماعت 10 ستمبر تک ملتوی کر دی

    قبل ازیں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف عدالت میں پیش ہوئے، وکیل نے کہا کہ شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز دستیاب نہیں کیس ملتوی کیا جائے ،نیب نے کہا کہ کیس پر آج ہی کاروائی شروع کر کہ گواہوں کے بیانات قلمبند کیے جائیں ،جج احتساب عدالت نے کہا کہ حمزہ شہباز کو جیل سے لا کے پیش کریں اسکے بعد کیس سنتے ہیں

    اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو احتساب عدالت پیش کردیا گیا،شہباز شریف بھی عدالت میں پیش ہوئے،اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف نے احتساب عدالت میں حاضری لگوادی،ملزم راشد کرامت، فضل داد اور شعیب قمر کی بھی عدالت میں حاضری لگادی گئی

    نیب کا مؤقف ہے کہ شریف فیملی کی منی لانڈرنگ اور بے نامی کمپنیاں’ پچپن کے‘ نامی دفتر سے چلتی تھیں۔ قومی احتساب بیورو کی معلومات کے مطابق 2008 سے 2018 تک شہباز شریف خاندان کے چار ارکین کے اثاثوں میں چار سو پچاس فیصد جبکہ صرف سلمان شہباز کے اثاثوں میں نو سو فیصد اضافہ ہوا۔ 2009 میں شریف فیملی کے اثاثے اڑسٹھ کروڑ، تینتیس لاکھ سینتیس ہزار تھی جبکہ 2018 تک اثاثوں کی مالیت تین ارب اڑسٹھ کروڑ پندرہ ہزار روپے تک پہنچ چکی تھی۔

    یہ تشریح کہاں سے آئی کہ ملزم کو گرفتارکرنے سے پہلے بتایا جائے ،حمزہ شہباز کیس میں عدالت کے ریمارکس

    نیب کی گاڑی میں حمزہ شہباز کا عدالت جانے سے انکار

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

    دستاویزات کے مطابق 2008 میں سلمان شہباز کے کل اثاثوں کی مالیت اٹھائیس کروڑ چوبیس لاکھ روپے تھی جو نو سو فیصد اضافے کے بعد 2018میں دو ارب چونتیس کروڑ چھیانوے لاکھ روپے ہو گئے ہیں۔ حمزہ شہباز کے اثاثوں میں دس سال کے دوران تقریباً سو فیصد اضافہ ہوا۔ دستاویزات کے مطابق دس سال پہلے حمزہ شہباز کے اثاثوں کی مالیت اکیس کروڑ بارہ لاکھ روپے تھی جو اب اکتالیس کروڑ اکہتر لاکھ روپے ہوگئی ہے۔ نصرت شہباز کے اثاثے بھی دس سالوں میں تیرہ کروڑ سے بڑھ کر تئیس کروڑ روپے ہو گئے ہیں۔ شہباز شریف کے اثاثے 2008 میں پانچ کروڑ پچپن لاکھ تھے جو اب چھ کروڑ چونسٹھ لاکھ ہو گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ رمضان شوگر ملز کیس میں‌ نیب نے حمزہ شہباز کو گرفتار کر رکھا ہے، حمزہ شہباز جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے ہیں، لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر نیب نے حمزہ شہباز کو گرفتار کیا تھا

  • انٹر پارلیمانی یونین کی صدر گیبریلا کیویس بیرن کی گورنر ہاوس آمد

    انٹر پارلیمانی یونین کی صدر گیبریلا کیویس بیرن کی گورنر ہاوس آمد

    انٹر پارلیمانی یونین کی صدر گیبریلا کیویس بیرن کی گورنر ہاوس آمدکے بعد گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملاقات ہوئی۔ گورنر ہاوس میں ہونے والی ملاقات میں مسئلہ کشمیر اور کووڈ 19 سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ اس موقعہ پر گیبریلا کیویس بیرن نے کووڈ 19 کے دوران فلاحی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی اور دیگر اقدامات سے بہتری آئی۔ گیبریلا کیویس بیرن نے کہا کہ پاکستان کے کورونا وباء سے بچاؤ اور پھیلاو کنٹرول کرنے کے اقدامات مثالی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی بہتری کے لیے ادارہ جاتی تعاون کو فروغ دیں گے۔گورنر پنجاب چوہدری سرورنے کہا کہ عالمی برادری اور آئی پی یو مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لیں۔ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی جاری رکھے ہوئے ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ کورونا سے قبل ہی کشمیریوں کو بھارتی ظلم و جبر کے لاک ڈاون کا سامنا ہے جب کہ خطے میں امن اور سلامتی کے لیے پاکستان اپنا بھرپور گردار ادا کر رہا ہے۔

  • ایک دھیلے کی کرپشن بھی نہیں کی،شہباز شریف کا عدالت میں پھر بیان

    ایک دھیلے کی کرپشن بھی نہیں کی،شہباز شریف کا عدالت میں پھر بیان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں منی لانڈرنگ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف عدالت میں پیش ہوئے، وکیل نے کہا کہ شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز دستیاب نہیں کیس ملتوی کیا جائے ،نیب نے کہا کہ کیس پر آج ہی کاروائی شروع کر کہ گواہوں کے بیانات قلمبند کیے جائیں ،جج احتساب عدالت نے کہا کہ حمزہ شہباز کو جیل سے لا کے پیش کریں اسکے بعد کیس سنتے ہیں

    اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو احتساب عدالت پیش کردیا گیا،شہباز شریف بھی عدالت میں پیش ہوئے،اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف نے احتساب عدالت میں حاضری لگوادی،ملزم راشد کرامت، فضل داد اور شعیب قمر کی بھی عدالت میں حاضری لگادی گئی

    شہباز شریف نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف بےبنیاد کیسز بنائے گئے ہیں،ایک دھیلے کی کرپشن بھی نہیں کی،نیب نے 56 روز جسمانی ریمانڈ پر دوسرے کیسز میں رکھا، صاف پانی ، آشیانہ ہو یا 56 کمپنیز کیس ہو نیب کچھ ثابت نہیں کرسکا، قانون میں جس پر الزام لگتا ہے اس کے بڑے حقوق ہوتے ہیں، اگر آپ پر الزامات ثابت نہ ہو سکے تو آپ کو بری کر دیا جائے گا،

    عدالت نے شہباز شریف سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ادھرآپ کو ایسی کوئی چیز نہیں ملے گی جس میں شفافیت نہ ہو، شہباز شریف نے کہا کہ یقین ہے کہ مجھے انصاف ملے گا،احتساب عدالت نے شہبازشریف کو جانے کی اجازت دے دی

    بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی صحت پر حکومت سیاست کررہی ہے، حکومت نے ہی نواز شریف کو اجازت دیکر باہر بھیجا تھا ،اے پی سی میں تمام سیاسی جماعتیں مل کر کام کریں گی ،ملک میں مہنگائی بڑھ گئی ہے ، اشیا خورونوش کی قیمتیں بڑھ چکی ہیں

    منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کا مؤقف ہے کہ نیب نے بد نیتی کی بنیاد پر آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس بنایا ہے اور موجودہ حکومت کے سیاسی اثر و رسوخ کی وجہ سے نیب نے انکوائری شروع کی ہے۔ انکوائری میں نیب کی جانب سے لگائے گئے الزامات عمومی نوعیت کے ہیں۔ 1972 میں بطور تاجر کاروبار کا آغاز کیا اور ایگری کلچر، شوگر اور ٹیکسٹائل انڈسٹری میں اہم کردار ادا کیا جبکہ سماج کی بھلائی کے لیے 1988 میں سیاست میں قدم رکھا۔ 2018 میں گرفتار بھی کیا گیا تھا اس دوران بھی نیب کے ساتھ بھر پور تعاون کیا تھا، 2018 میں گرفتاری کے دوران نیب نے اختیارات کے ناجائز استعمال کا ایک بھی ثبوت سامنے نہیں رکھا۔

    نیب کا مؤقف ہے کہ شریف فیملی کی منی لانڈرنگ اور بے نامی کمپنیاں’ پچپن کے‘ نامی دفتر سے چلتی تھیں۔ قومی احتساب بیورو کی معلومات کے مطابق 2008 سے 2018 تک شہباز شریف خاندان کے چار ارکین کے اثاثوں میں چار سو پچاس فیصد جبکہ صرف سلمان شہباز کے اثاثوں میں نو سو فیصد اضافہ ہوا۔ 2009 میں شریف فیملی کے اثاثے اڑسٹھ کروڑ، تینتیس لاکھ سینتیس ہزار تھی جبکہ 2018 تک اثاثوں کی مالیت تین ارب اڑسٹھ کروڑ پندرہ ہزار روپے تک پہنچ چکی تھی۔

    یہ تشریح کہاں سے آئی کہ ملزم کو گرفتارکرنے سے پہلے بتایا جائے ،حمزہ شہباز کیس میں عدالت کے ریمارکس

    نیب کی گاڑی میں حمزہ شہباز کا عدالت جانے سے انکار

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

    دستاویزات کے مطابق 2008 میں سلمان شہباز کے کل اثاثوں کی مالیت اٹھائیس کروڑ چوبیس لاکھ روپے تھی جو نو سو فیصد اضافے کے بعد 2018میں دو ارب چونتیس کروڑ چھیانوے لاکھ روپے ہو گئے ہیں۔ حمزہ شہباز کے اثاثوں میں دس سال کے دوران تقریباً سو فیصد اضافہ ہوا۔ دستاویزات کے مطابق دس سال پہلے حمزہ شہباز کے اثاثوں کی مالیت اکیس کروڑ بارہ لاکھ روپے تھی جو اب اکتالیس کروڑ اکہتر لاکھ روپے ہوگئی ہے۔ نصرت شہباز کے اثاثے بھی دس سالوں میں تیرہ کروڑ سے بڑھ کر تئیس کروڑ روپے ہو گئے ہیں۔ شہباز شریف کے اثاثے 2008 میں پانچ کروڑ پچپن لاکھ تھے جو اب چھ کروڑ چونسٹھ لاکھ ہو گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ رمضان شوگر ملز کیس میں‌ نیب نے حمزہ شہباز کو گرفتار کر رکھا ہے، حمزہ شہباز جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے ہیں، لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر نیب نے حمزہ شہباز کو گرفتار کیا تھا

  • بین الپارلیمانی یونین کی صدرکی مزار اقبال پر حاضری، بادشاہی مسجد کا دورہ

    بین الپارلیمانی یونین کی صدرکی مزار اقبال پر حاضری، بادشاہی مسجد کا دورہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بین الپارلیمانی یونین کی صدر گیبریلا کیویس بیرن نے دورہ لاہور کے دوران مزار اقبال پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

    بین الپارلیمانی یونین کی صدر گیبریلا کیویس بیرن نے بادشاہی مسجد کا بھی دورہ کیا، اس موقع پر بادشاہی مسجد کے خطیب مولانا عبد الخبیر آزاد نے انہیں بادشاہی مسجد کے حوالے سے بریفنگ دی اور مسجد کے مختلف حصوں کی تاریخ کے بارے میں آگاہ کیا۔ صدر بین الپارلیمانی یونین نے شاہی قلعہ کے بھی مختلف حصوں کا دورہ کیا اور مغل فن تعمیر کو سراہا۔

    صدر گیبریلا کیویس بیرن نے اس موقع پر شاہی قلعہ کی عکس بندی بھی کی۔ اس موقع پر والڈ سٹی اتھارٹی کی جانب سے انہیں تحائف بھی پیش کئے گئے

    قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے بین الپارلیمانی یونین کی صدرگیبریلا کیویس بیرن کی ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات میں ادارہ جاتی باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیر اعلی عثمان بزدار نے بین الپارلیمانی یونین کی صدر کوآئی پی یو کے 130 سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی،بین الپارلیمانی یونین کی صدرنے انسداد کورونا کے لئے موثر حکمت عملی پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت کے اقدامات کو سراہا،وزیر اعلی عثمان بزدار نے آئی پی یو کے پلیٹ فارم سے دنیا بھر میں پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے گیبریلا کیویس بیرن کی خدمات کی تعریف کی

    وزیراعظم سے بین الپارلیمانی یونین کی صدرکی ملاقات،ہندوتوا پالیسی خطے کے لیے خطرہ ہے، وزیراعظم

    صدربین الپارلیمانی یونین گیبریلا کیویس بیرن کا کہنا تھا کہ لاہور آمد پر دلی خوشی ہوئی ہے – پنجاب حکومت فلاح عامہ کے لئے بہترین پالیسی کے تحت کام کر رہی ہے – تعلقات کو فروغ دینے کے لئے باہمی رابطوں میں تسلسل ضروری ہے – وزیر اعلی عثمان بزدار نے بین الپارلیمانی یونین کی صدراور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا،وفد میں ممبر پارلیمنٹ میکسن کانگریس مسٹر جوس اگناسیو سانچز(Mr. Jose Ignacio Sanches)، سینیٹر مرزا محمد آفریدی اور دیگر شامل تھے۔صوبائی وزراء راجہ بشارت، ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز عالم، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی اور اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

    وزیراعلیٰ پنجاب سے بین الپارلیمانی یونین کی صدر کی ملاقات،بزدار نے کارکردگی بتاتے ہوئے بڑے دعوے کر دیئے

  • وزیراعلیٰ پنجاب سے بین الپارلیمانی یونین کی صدر کی ملاقات،بزدار نے کارکردگی بتاتے ہوئے بڑے دعوے کر دیئے

    وزیراعلیٰ پنجاب سے بین الپارلیمانی یونین کی صدر کی ملاقات،بزدار نے کارکردگی بتاتے ہوئے بڑے دعوے کر دیئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے بین الپارلیمانی یونین کی صدرگیبریلا کیویس بیرن کی ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات میں ادارہ جاتی باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیر اعلی عثمان بزدار نے بین الپارلیمانی یونین کی صدر کوآئی پی یو کے 130 سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی،بین الپارلیمانی یونین کی صدرنے انسداد کورونا کے لئے موثر حکمت عملی پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت کے اقدامات کو سراہا،وزیر اعلی عثمان بزدار نے آئی پی یو کے پلیٹ فارم سے دنیا بھر میں پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے گیبریلا کیویس بیرن کی خدمات کی تعریف کی

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پاکستان جمہوریت کے استحکام کے لئے پارلیمنٹ کی بالادستی پر یقین رکھتا ہے -پاکستان امن و ترقی اور تنازعات کے حل کیلئے مذاکرات کو اہمیت دیتا ہے – پنجاب حکومت نے دو برس کے دوران عوام کی فلاح و بہبود کیلئے بے مثال اقدامات کئے ہیں – لاہور میں بڑھتی ہوئی آبادی اور آلودگی کے پیش نظر راوی کنارے نیا شہر بسانے کا منصوبہ بنایا ہے –

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ نئے شہر سے لاہور میں آلودگی کم ہو گی اورزیر زمین پانی کی سطح بلند ہو گی- نیا شہر بسانے کے لئے خود مختار اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے – پنجاب حکومت نے اقلیتوں کی بہبود کو اولین ترجیح دی ہے – اقلیتوں کو ہر طرح کی مذہبی آزادی حاصل ہے – اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لئے بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے – وزیر اعظم عمران خان کی انسداد کورونا کی حکمت عملی کے انتہائی حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں –

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں کورونا کا پھیلاؤروکنے میں کامیاب رہے ہیں – اگلے ماہ تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں – انسداد کورونا کے حوالے سے پاک فوج، پولیس، ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف اور دیگر اداروں نے قابل تحسین کردار ادا کیا ہے- صوبے میں 13 سپیشل اکنامک زونز بنارہے ہیں – دو سپیشل اکنامک زونز پر کام شروع ہو چکا ہے – بہت جلد جنوبی پنجاب کے ضلع بہاولپور میں تیسرے سپیشل اکنامک زون کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا- صوبے کے لوگوں کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے جامع پروگرام بنایا ہے – جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام عمل میں آچکا ہے اور اسے انتظامی و مالی خود مختاری دی گئی ہے – جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں محکموں کے سیکرٹریز فرائض سرانجام دیں گے ،جنوبی پنجاب میں بسنے والوں کو کام کے سلسلے میں لاہور نہیں آنا پڑے گا-

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں کوئی حکومت اس ضمن میں کسی قسم کا کام نہیں کر سکی -ہماری پوری توجہ پسماندہ علاقوں کی ترقی پر ہے – پنجاب حکومت نے مفاد عامہ کے لئے سب سے زیادہ قانون سازی کی ہے -پنجاب میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے بے پناہ مواقع موجود ہیں – سرمایہ کاروں کو ون ونڈو کے تحت سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں – پنجاب کو سیاحت اور صنعت کا حب بنائیں گے –

    صدربین الپارلیمانی یونین گیبریلا کیویس بیرن کا کہنا تھا کہ لاہور آمد پر دلی خوشی ہوئی ہے – پنجاب حکومت فلاح عامہ کے لئے بہترین پالیسی کے تحت کام کر رہی ہے – تعلقات کو فروغ دینے کے لئے باہمی رابطوں میں تسلسل ضروری ہے – وزیر اعلی عثمان بزدار نے بین الپارلیمانی یونین کی صدراور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا،وفد میں ممبر پارلیمنٹ میکسن کانگریس مسٹر جوس اگناسیو سانچز(Mr. Jose Ignacio Sanches)، سینیٹر مرزا محمد آفریدی اور دیگر شامل تھے۔صوبائی وزراء راجہ بشارت، ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز عالم، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی اور اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

    وزیراعظم سے بین الپارلیمانی یونین کی صدرکی ملاقات،ہندوتوا پالیسی خطے کے لیے خطرہ ہے، وزیراعظم

  • سکھوں کو بسوں میں بٹھا کر کرتارپور بھیج کر حکومت بین الاقوامی سطح پر کیا پیغام دینا چاہتی ہے،عدالت

    سکھوں کو بسوں میں بٹھا کر کرتارپور بھیج کر حکومت بین الاقوامی سطح پر کیا پیغام دینا چاہتی ہے،عدالت

    سکھوں کو بسوں میں بٹھا کر کرتارپور بھیج کر حکومت بین الاقوامی سطح پر کیا پیغام دینا چاہتی ہے،عدالت
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں نارووال روڑ کی تعمیر کا معاملہ،عدالت نے سیکرٹری کمیونیکشن اینڈ ورکس پنجاب کے جواب سے اتفاق نہ کیا۔

    عدالت نے سماعت کل تک ملتوی کردی اور ڈی جی نیب کو طلب کر لیا ۔ عدالت نے روڈ میچ نہ بنانے پر حکومت کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کیا۔ دوران سماعت چیف جسٹس قاسم خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سکھ کمیونٹی اقلیت میں ہے ،لاہور سے کرتار پور کوریڈور انکے لیے بنایا گیا ۔سکھوں کو بسوں میں بٹھا کر کرتارپور بھیج کر حکومت بین الاقوامی سطح پر کیا پیغام دینا چاہتی ہے ۔

    چیف جسٹس قاسم خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سڑک کی تعمیر کا میپ بنانا حکومتی اداروں کی زمہ داری ہے بادی النظر میں یہ جواب عدالت مین سیکرٹری کی کروائی گئی یقین دہانی کی خلاف ورزی ہے ۔

    چیف جسٹس قاسم خان نے لاہور سے شکرگڑھ تک روڈ کی تعمیر نہ کرنے پر شکرگڑھ بار کی درخواست پر سماعت کی ۔عدالت کے روبرو سرکاری وکیل عبدالعزیز اعوان عدالت کے سوالات کا تسلی بخش جواب نہ دے سکے ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ قاسم خان نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ عدالت میں کروائی گئی یقین دہانی کے باوجود سڑک کی تعمیر کے لیے میچ کیوں نہین بنایا گیا ۔

    کرتار پور جاتے ہوئے کبھی حکومت نے سوچا کہ اس سڑک کی کیا حالت ہے؟ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ