Baaghi TV

Category: لاہور

  • کیا انڈیا کے ٹکڑے ہونے والے ہیں؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے ٹویٹر پر پول جاری کر دیا

    کیا انڈیا کے ٹکڑے ہونے والے ہیں؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے ٹویٹر پر پول جاری کر دیا

    کیا انڈیا کے ٹکڑے ہونے والے ہیں؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے ٹویٹر پر پول جاری کر دیا
    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ‌ پر پول جاری کر دیا ہے کہ کیا انڈیا ٹوٹنے والا ہے ، اس میں ہاں اور ناں کی آپشن دی گئیی ہے .
    بھارت کے ٹوٹنے کی باتیں تو کافی پہلے سے ہو رہی ہیں لیکن بھارت میں حالیہ واقعات کے بعد یہ نظریہ پختہ ہوتا جا رہا ہے ، جب سے مودی سرکار آئی ہے . بھارت کا اتحاد اور نیشنلزم بہت کمزور ہوا ہے . .اسی طرح بھارت کے اپنے ہمسائیوں کے ساتھ تعلقات بھی ایسے ہیں‌کہ سبھی اس سے تنگ ہیں.بھارت کے اندر اقلیتوں پر ظلم خصوصا مسلمانوں پر مودی کے دہشت گردوں کے مظآلم نے یہ تاثر مضبوط کردیا ہے. اسی طرح سکھ بھی خالصتان کی مانگ کر رہے ہیں.

    "پلیز گو بیک چائنہ” بھارتی فوج کے ترلے، بینر اٹھا لیے

    جنگ کی تیاری کرو، چینی صدر کا فوج کو حکم

    چائنہ نے لداخ کے قریب اپنے ایئر بیس کو مزید پھیلانا شروع کر دیا،جنگی طیارے بھی پہنچا دیئے

    لداخ پر پنگے بازی پر چائنہ نے بھارتی فوج کو رگڑ دیا مگر کشمیر پر ہم احتجاج سے آگے نہ بڑھ سکے

    مودی سرکار کے عزائم پڑوسی ممالک کیلئے خطرہ بن چکے،وزیراعظم عمران خان

    مودی ٹرمپ ٹیلی فونک رابطہ ، بھارت کی چین اور امریکہ کی سیاہ فاموں کے ہاتھوں درگت پر دونوں کا ایک دوسرے سے اظہار یکجہتی

    پاکستان کو بات بات پر تڑیاں لگانے والا بھارت ، لداخ پر چینی قبضے کے خلاف تاحال منتوں اور ترلوں کی پالیسی پر عمل پیرا

    لداخ میں چائنہ سے شرمناک شکست کے بعد "انڈیا” کا نام بدلنے کی انڈین سپریم کورٹ میں درخواست

    بریکنگ،لداخ کشیدگی میں اضافہ،چینی جنگی طیارے بھارتی حدود میں گھس گئے،بھارتی فضائیہ بھی الرٹ

    بھارت میں مسلمانوں پر تشدد کرنیوالی آر ایس ایس لداخ پر چین کے ساتھ بہادری کے جوہر کیوں نہیں دکھاتی؟

    لداخ سرحدی کشیدگی، مذاکرات سے قبل چین نے ایسا کام کیا کہ مودی سرکار کے ہوش اڑ گئے

    اسی طرح لداخ میں‌ بھارت سے چین نے جو لداخ کی پوری وادی پر قبضہ کیا ہے . ھارتی میڈیا کے مطابق چین کا سرکاری میڈیا مسلسل چینی فوج کے جنگی مشق کے ویڈیو شیئر کررہا ہے جس سے بھارت سرکار پر دباؤ بڑھتا جا رہا ہے اسکے باوجود مودی سرکار نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور چین کے خلاف اپنا منہ کھولنے کو تیار نہیں،

    بھارتی میڈیا نے چین کی جانب سے فوجی مشتقوں کی ویڈیو بھی شیئر کی اور مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لداخ میں سرجیکل سٹرائیک کیوں نہیں کی جاتی جہاں چین کی فوج نے بھارتی فوج کو ٹھڈوں اور لاتوں سے مارا ہے،اور بھارتی فوجی جان بچا کر بھاگے ہیں.
    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین اور بھارت کی فوج کے مابین 28 روز سے کشیدگی جاری ہے،دونوں ممالک نے سرحد کے قریب بھاری تعداد میں اسلحہ،جنگی گاڑیاں پہنچا دی ہیں ، فوجی اڈوں میں فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا ہے

  • پنجاب میں کرونا مریضوں کی تعداد میں مزید اضافہ  ہو گیا

    پنجاب میں کرونا مریضوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو گیا

    پنجاب میں کرونا مریضوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو گیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے2003 نئے کیس، تعداد 45463 ہو گئی۔ لاہورمیں 1168، ننکانہ11، قصور9، شیخوپورہ27، راولپنڈی81، جہلم 5، اٹک3، گوجرانوالہ36 اورسیالکوٹ میں 21 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔نارووال 2، گجرات13، حافظ آباد19، منڈی بہاؤالدین5، ملتان169، خانیوال8، وہاڑی12، فیصل آباد121، چنیوٹ54، ٹوبہ 23، جھنگ 2ا ور رحیم یار خان میں 10کیسز سامنے آئے۔ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر

    سرگودھا میں 35، میانوالی 2، خوشاب2، بھکر5، بہاولنگر2، بہاولپور50، لودھراں 3، ڈی جی خان10، مظفر گڑھ39، راجن پور1، لیہ 44، ساہیوال 7اورپاکپتن میں 4 کیس سامنے آئے۔ کوروناوائرس سے34 مزید اموات،کل تعداد 841 ہو چکی ہے۔

    اب تک 317,893ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 9005 ہو چکی ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔ کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فوراََ 1033 پر رابطہ کریں۔
    ہاتھوں کی صفائی میں ہی سب کی بھلائی

  • لاہور ایکسپو میں قرنطینہ سینٹر کرکٹ کا میدان بن گیا

    لاہور ایکسپو میں قرنطینہ سینٹر کرکٹ کا میدان بن گیا

    لاہور ایکسپو میں قرنطینہ سینٹر کرکٹ کا میدان بن گیا
    باغی ٹی رپورٹ کے مطابق ، لاہور ایکسپو سینٹر کے قرنطنہ وارڈ میں‌ مریضوں نے کرکٹ کھیلنا شروع کردی ، سوشل میڈیا پرا یک ویڈیو وئرل ہوئی ہے ، جس میں دیکھا جاسکتا ہے .ایکسپوسینٹر لاہور میں‌ مریض یا عملے کے اہلکار وارڈ کے اندر ہی بیٹ گیند لیے کرکٹ کھیل رہے ہیں. اس حوالے سے انتظامیہ کی جانب سے کوئی روک ٹوک نہیں‌ ہے

    کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 834 نئے مریض سامنے آئے، پنجاب میں 45 ہزار 463، سندھ میں 43 ہزار 709، خیبر پختونخوا میں 15 ہزار 206، بلوچستان میں 7 ہزار 335، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 18، اسلام آباد میں 6 ہزار 236 جبکہ آزاد کشمیر میں 488 مریض ہیں

    پاکستان میں اب تک 7 لاکھ 80 ہزار 825 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 26 ہزار 573 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 38 ہزار 391 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں .

    پاکستان میں کرونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 101 اموات ہوئیں جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 2 ہزار 356 ہوگئی ہے۔ سندھ میں 738، پنجاب میں 841، خیبر پختونخوا میں 619، اسلام آباد میں 62، گلگت بلتستان میں 14، بلوچستان میں 73 اور آزاد کشمیر میں 9 مریض جان کی بازی ہا رچکے ہیں

  • ‏ملک کو تباہی سے دوچار کرنے والے نیازی کا جانا ٹھہر گیا ، پاکستان اناڑیوں کے ہاتھوں برباد ہونے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ رانا تنویر

    ‏ملک کو تباہی سے دوچار کرنے والے نیازی کا جانا ٹھہر گیا ، پاکستان اناڑیوں کے ہاتھوں برباد ہونے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ رانا تنویر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وفاقی وزیر رانا تنویر نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کی ہے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ن لیگی رہنما رانا تنویر کا کہنا تھا کہ ملک کو تباہی سے دوچار کرنے والے نیازی کا جانا ٹھہر گیا ہے ۔ پاکستان مزید اناڑیوں کے ھاتوں برباد ہونے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

    https://twitter.com/ranatanvermna/status/1270750915193196546?s=08

    رانا تنویر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی بقا اب اسی میں ہے کہ پاکستان کو اناڑیوں اور نالائقوں سے چھڑا کر عوام کو اپنے حقیقی نمائندے منتخب ہونے کا حق دیا جائے۔

    رانا تنویر کی ٹویٹ پر ایک صارف فیصل محمود نے ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ صاحب بہادر توسی کس مرض دی دوا او،توانو ووٹ ٹیلی ویژن دے پروگرام تے بیٹھن واسطے نہیں دیتا اگے لگو .روندے ٹویٹ کرن نو

    ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ رانا صاحب عوام کیسے نکلے گی جب تک کوئی لیڈ نہیں کرے گا عوام نہین نکلے گی، آپ ہمت کریں، ساری اپوزیشن اکٹھی ہو اور اسمبلیوں سے استعفیٰ دے، پھر حکومت ختم ہو جائے گی، کچھ تو پاکستان کا سوچ لو

    واضح رہے کہ رانا تنویر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں، شہباز شریف نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چییرمین شپ سے استعفیٰ دیا تھا جس کے بعد رانا تنویر کو کمیٹی کا چیئرمین بنایا گیا تھا

  • کرونا کے پھیلاؤ کیلئے سب سے خطرناک جگہیں کونسی؟ ماہرین صحت نے بتا دیا

    کرونا کے پھیلاؤ کیلئے سب سے خطرناک جگہیں کونسی؟ ماہرین صحت نے بتا دیا

    کرونا کے پھیلاؤ کیلئے سب سے خطرناک جگہیں کونسی؟ ماہرین صحت نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس کا دنیا بھر میں پھیلاؤ جاری ہے، پاکستان میں بھی کرونا نے سپیڈ پکڑ رکھی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 100 سے زائد اموات ہوئی ہیں، کئی اراکین اسمبلی کرونا کا شکار ہو چکے ہیں

    کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے واحد حل سماجی فاصلہ ہے، کرونا کے پھیلاؤ کے بعد حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کیا گیا تھا جس میں بعد میں نرمی کر دی گئی،ایس او پیز کے تحت سب کھول دیا گیا، تعلیمی ادارے، شادی ہالز وغیرہ بند ہیں تا ہم عوام کی جانب سے ایس او پیز پر مکمل عمل نہیں کیا جا رہا جس کی وجہ سے پاکستان میں کرونا تیزی سے پھیل رہا ہے

    کرونا وائرس کن کن جگہوں سے زیادہ پھیل سکتا ہے،اس حوالہ سے ایک رپورٹ سامنے آئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ہیئر سیلون سے لیکر جم تک ، طبی ماہرین نے 36 مقامات کو کرونا کے پھیلاؤ کا ذریعہ بتایا ہے کہ یہاں سے کرونا تیزی سے پھیل سکتا ہے

    مشی گن کے چار طبی ماہرین نے تحقیق کے بعد کہا ہے کہ ان 36 مقامات میں کرونا کے پھیلاؤ کے زیادہ خدشات ہین ان میں سے جس پر نمبر 10 دیا گیا ہے وہ سب سے زیادہ خطرناک ہے اور جن پر ایک نمبر ہے وہاں سے بھی کرونا پھیل سکتا ہے لیکن قدرے کم

    ماہرین کے مطابق خطرناک ترین مقامات میں بارز،بفٹس، سپورٹس سٹیڈیم، جم کلب،پارک، چرچ، مساجد و دیگر شامل ہیں، اس فہرست میں دفاتر کو چوتھے اور ہوٹلز کو تیسرے نمبر پر رکھا گیا ہے

  • پٹرول ہم دیں گے، جماعت اسلامی میدان میں آ گئی

    پٹرول ہم دیں گے، جماعت اسلامی میدان میں آ گئی

    لاہور:پٹرول ہم دیں گے، جماعت اسلامی میدان میں آ گئی،اطلاعات کے مطابق ملک میں پٹرول کی قلت شدت اختیارکرگئی ہے اوراس وقت حکومت پورے ملک میں پٹرول کی فراہمی یقینی بنانے میں ناکام رہی ہے، اسی اثنا مین پٹرول کی اس قلت کو وقتی طورپرختم کرنے کےلیے جماعت اسلامی بھی میدان میں آگئی ہے

    باغی ٹی وی کے مطابق ملک میں پٹرول کی قلت پروقتی طورپرقابوپانے کے لیے ایک مہم شروع کی ہے ، جس میں‌ جماعت اسلامی نے لاہورمیں مختلف مقامات پرڈرموں میں پٹرول ڈال کرشہریوں کو فراہم کرنا شروع کردیا ہے

     

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے ایک پیغام میں اسد رشید نامی جماعتی نے کہا ہےکہ لاہوریوں کو پٹرول تو جماعت اسلامی کے کارکن فراہم کردیں گے توپھرحکومت کا کرے گی ،اسد رشید کہتے ہیں کہ حکومت کو اپنی اداوں پرغور کرنا چاہیئے

  • افسوسناک حادثے میں 8 بھینسیں ڈوب کر ہلاک ہوگئیں

    افسوسناک حادثے میں 8 بھینسیں ڈوب کر ہلاک ہوگئیں

    افسوسناک حادثے میں 8 بھینسیں ڈوب کر ہلاک ہوگئیں

    باغی ٹی وی : افسوسناک حادثے میں 8 بھینسیں ڈوب کر ہلاک ہوگئیں تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بدھ کے روز دوپہر اس وقت پیش آیا جب مقامی زمیندار کی دس بھینسیں ساہیوال کے علاقے قادرآباد میں نہرلوئرباری دوآب کے اندر داخل ہوگئیں لیکن نہر کے کنارے پختہ ہونے اور قریبی ہی بنی جھال کی وجہ سے پانی کے تیز بہاؤ میں پھنس کر رہ گئی،مقامی افراد نے بھینسیوں کو نکالنے کی کوشش تو کی لیکن اس دوران 8 بھینسیں ڈوب کر ہلاک ہوگئیں جبکہ دو بمشکل باہر نکلنے میں کامیاب ہوسکیں،ہلاک شدہ بھینسوں کی مالیت کئی لاکھ بتائی جارہی ہے واضح رہے کہ ساہیوال سے گزرنے والی نہر لوئرباری دوآب میں اس قسم کے حادثات پہلے بھی پیش آتے رہے ہیں جبکہ پابندی کے باوجود زمیندار اپنے جانوروں کو پانی پلانے اور نہلانے کے لیے نہر میں داخل کرنے سے باز نہیں آتے

  • عمر اکمل کی اپیل پر سماعت مؤخر کردی گئی، نئی تاریخ کا اعلان

    عمر اکمل کی اپیل پر سماعت مؤخر کردی گئی، نئی تاریخ کا اعلان

    عمر اکمل کی اپیل پر سماعت مؤخر کردی گئی، نئی تاریخ کا اعلان

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر نے عمر اکمل کی اپیل پر سماعت مؤخر کردی.اس کیس پر انڈیپینڈنٹ ایڈجیوڈیکٹر نے 11 جون بروز جمعرات کو سماعت کرنی تھی

    جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر اس حوالے سے سماعت کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کردیں گےکورونا وائرس کے باعث پی سی بی کے دفاتر بند ہیں. واضح‌ رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر کو انڈیپینڈنٹ ایڈجیوڈیکٹر مقرر کردیا گیا ہے۔وہ عمر اکمل کی جانب سے دائر اپیل پر سماعت کریں گے۔دو مختلف مواقع پر پی سی بی کے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کرنے کے سبب عمر اکمل پر تین سال کی پابندی عائد ہے۔

    اس سے قبل کرکٹر عمر اکمل نے ڈاکٹر بابر اعوان لا فرم کی خدمات حاصل کرلیں. عمر اکمل کے خلاف لگائی جانی والی پابندی پر ڈاکٹر بابر اعوان لا فرم نے تیاری شروع کر دی. ڈاکٹر بابر اعوان لا فرم عمر اکمل کے خلاف عائد پابندی کو چیلینج کرے گی. پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل پر تین سال کی پابندی عائد کر دی تھی. عمر اکمل نے الزام عائد کیا گیا ہے کہ پی ایس ایل میں بوکیوں سے رابطے سے بروقت آگاہ نہیں کیا. عمر اکمل پر پی سی بی کی سیکورٹی اینڈ ویجلنس ڈیپارٹمنٹ نے سزا سنائی تھا

  • پنجاب میں کورونا کے مزید کیسز رجسٹرڈ، تعداد 43460 ہوگئی

    پنجاب میں کورونا کے مزید کیسز رجسٹرڈ، تعداد 43460 ہوگئی

    پنجاب میں کورونا کے مزید کیسز رجسٹرڈ، تعداد 43460 ہو گئی

    باغی ٹی وی رپورٹ :ترجمان پرائمری اینڈسکینڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ،کورونامانیٹرنگ روم کی اطلاعات کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے 2641 نئے کیس، تعداد 43460 ہو گئی۔ لاہورمیں 1408، ننکانہ13، قصور8، شیخوپورہ61، راولپنڈی254، اٹک6، چکوال 3، گوجرانوالہ49 اور سیالکوٹ میں 37کیسز رپورٹ ہوئے۔

    گجرات5، حافظ آباد3، ملتان147، وہاڑی7، فیصل آباد228، چنیوٹ9، ٹوبہ ٹیک سنگھ26، جھنگ20 اور رحیم یارخان میں 9کیسز سامنے آئے.سرگودھا میں 14، میانوالی 2،خوشاب2، بھکر2، بہاولنگر17، بہاولپور99، لودھراں 11، ڈی جی خان99، مظفر گڑھ49، راجن پور 5،لیہ 38، ساہیوال8، اوکاڑہ1، پاکپتن میں 1 کیس سامنے آیا۔ کورونا وائرس سے 34 مزید اموات، کل تعداد 807 ہو چکی ہیں۔
    اب تک 308,806 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 8643 ہو چکی ہے۔

    عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فورا 1033 پر رابطہ کریں۔

    ہاتھوں کی صفائی میں ہی سب کی بھلائی

  • کرونا کی بجائے اللہ سے ڈریں، دوا کے ساتھ یہ کام بھی کریں، چودھری شجاعت حسین

    کرونا کی بجائے اللہ سے ڈریں، دوا کے ساتھ یہ کام بھی کریں، چودھری شجاعت حسین

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر اور سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے ڈرنے کی بجائے اللہ سے ڈریں ،

    اپنے ایک بیان میں چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ مزدوری کرنے والوں، اپنے ملازمین اور اردگرد غریب اور مستحق لوگوں کو ڈھونڈیں اور ان کو کھانا دیا کریں۔ جب اللہ راضی ہوتا ہے تب ہی معجزات ہوتے ہیں، اس کی مثال میری اپنی زندگی ہے۔ میرا ایمان ہے کہ اللہ راضی ہے تو سب کچھ ٹھیک ہو جاتا ہے۔ میرے اور تمام لوگوں کیلئے یہ واقعی لمحہ فکریہ ہے، کورونا وائرس سے ڈرنے کی بجائے اللہ سے ڈریں۔

    چودھری شجاعت حسین کا مزید کہنا تھا کہ اس وباء سے بچنے کیلئے اللہ کو راضی کریں اور حضورﷺ کے بتائے ہوئے طریقے پر اپنی زندگی گزاریں۔ میں بار بار سب کو یہی تاکید کر رہا ہوں کہ یہ وائرس اللہ تعالیٰ کی طرف سے وارننگ ہے۔ دوا کے ساتھ ساتھ دعا کا ہونا بہت ضروری ہے۔

    سینتھیا کس کی اجازت اور خرچے پاکستان میں گھوم پھر رہی ہے ؟ حکومت واضح کرے ، فرحت اللہ بابر

    پیپلز پارٹی والو ، پارٹی تو ابھی شروع ہوئی ہے، سینتھیا

    پی پی کے ایک اور جیالے نے سعودی نمبر سے فحش تصاویر بھیجیں، کوئی انہیں روکنے والا نہیں ؟ سینتھیا

    اگر پیپلز پارٹی ایک صحرا ( تھر ) کو نہیں چلا سکتی تو پورا ملک بھی نہیں چلا سکتی، سینتھیا

    جس وقت دہشتگردی کے خلاف جنگ ہو رہی تھی کیا ایسی حرکت ہو سکتی تھی؟ یوسف رضا گیلانی کا سینتھیا کے دعویٰ پر جواب

    ریپ واقعہ کا میری فیملی کو بھی پتہ نہیں تھا، میں پاکستان کے مثبت پہلوؤں کو اجاگر کر رہی تھی لیکن پی پی قیادت نے مجھے رسوا کیا ، سینتھیا

    امریکی خاتون سنتھیا کے رحمان ملک پر ریپ کے الزامات ، رحمان ملک کے بیٹوں نے بڑا اعلان کر دیا

    سینتھیا کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر ایف آئی اے نے ایسا جواب جمع کروایا کہ پی پی رہنما ہوئے پریشان

    مشکوک خاتون دنیا کو بتا رہی ہے کہ پاکستانی ایک جنسی درندہ قوم ہیں.شاہ اویس نورانی

    رحمان ملک ان ایکشن، الزامات پر سینتھیا کو 50 ارب ہرجانے کا دوسرا نوٹس بھجوا دیا

    چودھری شجاعت حسین کا مزید کہنا تھا کہ ہم سب کو اپنے گریبان میں جھانک کر اپنی غلطیوں کا احساس کر کے اللہ تعالیٰ سے معافی مانگنی چاہئے۔ یہ سمجھنے کی بات ہے کہ پوری دنیا میں طاقت کا معیار بدل چکا ہے، ایٹم بم اور میزائل اس وائرس کو نہیں مار سکتے ۔ طاقتور ہونے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ چکے ہیں۔ میرا اس بات پر یقین اور پختہ ہو گیا ہے کہ دوا کے ساتھ ساتھ دعا کا ہونا بہت ضروری ہے۔ اگر اللہ راضی ہے تو سب کچھ ٹھیک ہو جاتا ہے