Baaghi TV

Category: لاہور

  • پی آئی اے کی امریکہ سے پرواز پاکستانیوں کو لے کر لاہور پہنچ گئی۔

    پی آئی اے کی امریکہ سے پرواز پاکستانیوں کو لے کر لاہور پہنچ گئی۔

    پی آئی اے کی امریکہ سے پرواز پاکستانیوں کو لے کر لاہور پہنچ گئی۔پی کے 8712 کے ذریعے 252 مسافر نیویارک سے لاہور پہنچے۔پی آئی اے کی تیسری پرواز امریکہ سے لاہور پہنچی۔ پی آئی اے امریکہ سے مزید چارٹر پروازوں کے ذریعے پاکستانیوں کو وطن واپس پہنچائے گی۔لاہور ائر پورٹ پر پی آئی اے کی جانب سے خصوصی انتظامات کے گئے تھے۔پی آئی اے کی جانب سے وطن آمد پر سٹیشن مینیجر علی اصغر زیدی نے مسافروں کو پھول پیش کئے۔

  • وزیراعلی پنجاب کے بھائی اور پھوپھا کے ایک دوسرے  پر سنگین الزامات

    وزیراعلی پنجاب کے بھائی اور پھوپھا کے ایک دوسرے پر سنگین الزامات

    وزیراعلی پنجاب کے بھائی اور پھوپھا کے ایک دوسرے پر سنگین الزامات

    باغی ٹی وی :وزیراعلی پنجاب عُثمان بزدار کے سگے بھائی کی کل مُلتان میں وہ پریس کانفرنس ہوئی جس میں اُنھوں نے اپنے سگے پھوپھا پر سنگین کرپشن کے الزمات لگاۓ ہیں جن کو عثمان بذدار نے ڈی پی او ساہیوال لگایا تھا.وزیراعلیٰ پنجاب کے بھائی سردار ایوب بزدار نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پھوپھا امیر تیمور بزدار جو اس وقت ڈی پی او ساہیوال تعینات ہیں جو کہ اپنی کرپشن کی وجہ سے ہمارے خاندان کی بدنامی کا باعث بنے ہوئے ہیں، ہمارے پھوپھا نے پولیس کے ذریعے خانیوال میں موجود ہماری زمینوں پر قبضہ کیا ہے،

    اس شخص کی وجہ سے میرا باپ آئے روز عدالت میں پیشیاں بھگت رہا ہے، اب جب میرا بھائی سردار عثمان وزیراعلیٰ پنجاب بنا ہے تو اس نے پینترا بدل لیا ہے۔ ایوب بزدار نے کہا کہ امیر تیمور یہ تاثر دے رہا ہے کہ آئی جی پنجاب سمیت دیگر افسران کی پوسٹنگ اور تبادلے میرے مشورے سے ہوتے ہیں، بھائی کو کئی مرتبہ آگاہ کیا مگر وہ کہتے ہیں صبر کرو شاید ہمارا پھوپھا سدھر جائے۔ ایوب بزدار نے کہا کہ امیر تیمور نے ڈیرہ غازی خان، بہاولپور اور دیگر شہروں میں زمینوں پر قبضے کر رکھے ہیں، امیر تیمور بزدار ہمارے خاندان اور قبیلے پر بدنامی کا بدنما داغ بنا ہوا ہے، امیر تیمور نے پولیس کو یرغمال بنا رکھا ہے اور ان کے ذریعے لوٹ مار کرتا ہے، بھائی وزیراعلیٰ ہیں مگر انہوں نے کوئی کاروائی نہیں کی، امیر تیمور کے بارے میں کرپشن کی تحقیقات ہونی چاہیں


    ادھر وزیراعلیٰ پنجاب کے بھائی کی پریس کانفرنس پر ڈی پی او ساہیوال امیر تیمور کا ردعمل سامنے آگیا، وزیراعلیٰ پنجاب کے پھوپھا نے بتایا کہ ایوب بزدار کے بارے میں وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ نے ڈائریکٹو جاری کیا ہوا ہے، ڈائریکٹو میں کہا گیا ہے ایوب بزدار کسی بھی سرکاری دفتر میں غیرقانونی کام کرانے آئے تو نہ کیا جائے، اس کے ساتھ ساتھ ڈاٹریکٹو میں کہا گیا ہے کہ ایوب بزدار کسی بھی دفتر میں آئے تو وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کو آگاہ کیا جائے، ڈی پی او ساہیوال امیر تیمور نے کہا کہ ایوب بزدار بدنام آدمی ہے، اپنے فرنٹ مین کے خلاف فراڈ کا مقدمہ خارج کروانے کے لئے مجھے کہتا رہا ہے، مونس علی بزدار نامی شخص کے خلاف رحیم یار خان میں فراڈ کا مقدمہ درج ہے، امیر تیمور نے بتایا کہ ایوب بزدار 2 روز سے مجھے کام کے لئے فون کر رہے تھے غیرقانونی کام میں مدد نہ کرنے پر میرے خلاف الزامات لگائے، سارا معاملہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے نوٹس میں ہے

  • اسامہ قمر اور حمزہ بٹ کی پہلی برسی سادگی سے منائی گئی

    اسامہ قمر اور حمزہ بٹ کی پہلی برسی سادگی سے منائی گئی

    اسامہ قمر اور حمزہ بٹ کی پہلی برسی سادگی سے منائی گئی

    پیپلز پارٹی پنجاب کےصدر قمر زمان کائرہ کے بیٹے اسامہ قمر اور حمزہ بٹ کی پہلی برسی آج سادگی سے منائی گئی

    کرونا وبا کی وجہ سے کائرہ ہاوس لالہ موسی میں فیملی کی سطح پر برسی کا اہتمام کیا گیا .خاندان کے بزرگوں اور قریبی عزیزوں نے اسامہ قمر کے درجات کی بلندی کیلئےدعا کی۔

    قمرزمان کائرہ نے کہا کہ پارٹی کارکنوں اور دوستوں کا مشکور ہوں جنہوں نے فون اور سوشل میڈیا پر ہمارا دکھ بانٹا
    تمام طبقہ ہائے فکر نے جس طرح حوصلہ بڑھایا یہ ہمارے لئے بہت بڑا اعزاز ہے۔
    واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما سابق وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ کا جواں سالہ بیٹا اسامہ قمر لالہ موسیٰ کے قریب ایک کار حادثے میں جاں بحق ہوگیا تھای ان کی کار تیز رفتاری کے باعث درخت سے جا ٹکرائی۔ ان کے ساتھ ایک دوست بھی اس حادثہ میں جاں بحق ہوا تھا.

  • پچیس رمضان المبارک کی تراویح بادشاہی مسجد لاہور سے براہ راست دیکھئے باغی ٹی وی پر

    پچیس رمضان المبارک کی تراویح بادشاہی مسجد لاہور سے براہ راست دیکھئے باغی ٹی وی پر

    باغی ٹی وی : 25 رمضان المبارک کی تراویح بادشاہی مسجد سے براہ راست باغی ٹی وی پردکھائی جاری ہیں ،اطلاعات کے مطابق الحمد للہ باغی ٹی وی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ لاہور کی بادشاہی مسجد سے براہ راست نماز تراویح دنیا بھرمیں پھیلے مسلمانوں تک پہنچا رہا ہے ،

    ذرائع کے مطابق بڑی تعداد میں مسلمان آج چوبیسویں دن بھی اپنے دل کو قرآن کی تلاوت سے مزین کرنے کے لیے باغی ٹی وی کے توسط سے بادشاہی مسجد سے براہ راست نماز تراویح دیکھ رہے ہیں‌باغی ٹی و ی: رمضان المبارک کے سعادتوں اور رحمتوں والے میں مہینے میں باغی ٹی وی اپنے ناظرین کےلیے نیکی سے بھرپور موقع فراہم کرتے ہوئے قرآن کی سماعت کا موقع فراہم کر رہا ہے

    چونکہ رمضان اور قرآن کا گہرا تعلق ہے اس سلسلے میں نماز تراویح قرآن کی تلاوت اور قرآن کی سماعت کا بنیادی ذریعہ ہوتا ہے اس لیے نماز تراویح کو براہ رست دیکھنے کی سہولت دی جارہی ہے . آپ اب بادشاہی مسجد لاہور میں ادا کی جانے والی نماز تراویح کو دیکھ سکتے ہیں .

    بادشاہی مسجد لاہور سے براہ راست تراویح‌دیکھنے کے لیے آپ باغی ٹی وی کی ویب سائٹ پر جا سکتے ہیں اور اسی طرح باغی کے یو ٹیوب چینل پر بھی نماز تراویح لائیو دیکھ سکتے ہیں. جو کہ بادشاہی مسجد لاہور سے براہ راست نشر کی جائے گی.

    یاد رہے کہ باغی ٹی وی پریہ پاکستان کے سب سے بڑی سوشل میڈیا ٹرانسمیشن ہے جسے دنیا بھرمیں دیکھا جارہاہے ، اس کے علاوہ اس ٹرانسمیشن میں رمضان المبارک کے حوالےسے وعظ ونصیحت کا سلسلہ بھی جاری ہے

  • پاکستان ریلوے نے ٹرینیں ‌چلانے کا شیڈول جاری کردیا

    پاکستان ریلوے نے ٹرینیں ‌چلانے کا شیڈول جاری کردیا

    پاکستان ریلوے نے ٹرینیں ‌چلانے کا شیڈول جاری کردیا

    لاہور(باغی ٹی وی ) پاکستان ریلوے بروز بد ھ 20مئی سے 30ٹرینوں کا محدود ٹرین آپریشن شروع کرنے جارہاہے۔ جس میں 15اپ اور15ڈاون کی ٹرینیں شامل ہوں گی۔ ہم اس پر وزیراعظم پاکستان عمران خان کا شکریہ اداکرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے روالپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ جزوی طور پر شروع کی جانے والی ٹرینوں میںپشاور۔کراچی۔پشاور(خیبر میل اور عوام ایکسپریس)، کوئٹہ۔پشاور۔کوئٹہ (جعفر ایکسپریس)، کراچی۔راولپنڈی۔کراچی(تیزگام، گرین لائن، پاکستان ایکسپریس)، راولپنڈی۔ملتان۔راولپنڈی(مہر ایکسپریس)، راولپنڈی۔لاہور۔راولپنڈی(سبک رفتار، اسلام آباد ایکسپریس)، کراچی۔لاہور۔کراچی(پاک بزنس، قراقرم ایکسپریس، شاہ حسین)، کراچی۔لالہ موسی۔
    کراچی(ملت ایکسپریس)، کراچی۔سیالکوٹ۔کراچی(علامہ اقبال ایکسپریس)، جیکب آباد۔کراچی ۔جیکب آباد(سکھر ایکسپریس)شامل ہیں۔ان ٹرینوں کی بحالی کا مقصد لوگوں کو عید کے موقع پر سہولت مہیا کرنا ہے۔ مسافروں سے درخواست ہے کہ ایک دوسرے سے مناسب فاصلہ برقرار رکھیں۔ انتہائی ایمرجنسی میں کم سے کم افراد کے ساتھ سفر کریں۔ ٹرین پر سفر کرنے کیلئے مسافروں کو درج ذیل ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا ضروری ہوگا۔ ٹرینوں کی بکنگ صرف آن لائن ٹکٹنگ کے ذریعے ہوگی۔ بکنگ آفسز بند رہیں گے۔ 60فی صد اکوپنسی کے بعد بکنگ بند کردی جائے گی۔
    مختلف سٹیشنوں پر سینیٹائزر واک تھرو گیٹوں کی تنصیب کی جائے گی۔مسافروں کو ٹرین کی روانگی سے ایک گھنٹہ پہلے اسٹیشن میں داخلہ کی اجازت ہوگی۔مسافروں کی فیملی انہیں چھوڑنے نہیں آسکتی۔ریلوے اسٹیشن سے 200میٹر تک ایریا غیر ضروری افراد کیلئے بند کردیا جائے گا۔ ٹرین کے سٹاپ والے اسٹیشنوں پر میڈیکل آفیسر اور سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کیلئے سٹاف کی تعیناتی کر دی گئی ہے۔

    دورانِ سفر تمام مسافروں کا ٹمپریچر چیک کیا جائے گا۔ ماسک ، سینیٹائزر، دستانے اور صابن اپنے ہمراہ رکھیں۔ یہ واضح رہے کہ اگر کوئی مسافر ان ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سماجی فاصلہ برقرار نہیں رکھے گا تو اسے پہلی دفعہ 500روپے جرمانہ، دوسری دفعہ 1000روپے اور تیسری دفعہ اسے اگلے سٹاپ کرنے والے سٹیشن پر ٹرین سے اتار دیا جائے گا۔ ہم مسافروں سے توقع کرتے ہیں کہ وہ ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے پاکستان کو اس وباءسے محفوظ رکھنے کیلئے پاکستان ریلوے کا بھرپور ساتھ دیں گے۔

  • غیر اخلاقی ویڈیو کیس، اداکارہ میرااور کیپٹن نوید کے وارنٹ گرفتاری جاری

    غیر اخلاقی ویڈیو کیس، اداکارہ میرااور کیپٹن نوید کے وارنٹ گرفتاری جاری

    غیر اخلاقی ویڈیو کیس، اداکارہ میرااور کیپٹن نوید کے وارنٹ گرفتاری جاری

    باغی ٹی وی :لاہور مقامی عدالت نے غیر اخلاقی ویڈیو کیس میں عدالت پیش نہ ہونے پر اداکارہ میرا اور کیپٹن نوید کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے.

    اداکارہ میرا اور کیپٹن نوید کی فحش وڈیو کے خلاف لاہور کے شہری نے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ وڈیو اخلاقیات اور اسلامی تعلیمات کے منافی ہے اور اس کے منظر عام پر آنے سے پاکستان کی دنیا بھر میں بدنامی ہوئی اور ملک کا وقار مجروح ہوا ہے۔

    کیس کی گزشتہ سماعت کے دوران عدالت نے میرا کو ذاتی طور پر آج پیش ہونے کا حکم دیا تھا تاہم عدالت کی طلبی کے باوجود میرا اور کیپٹن نوید پیش نہ ہوئے اور نہ ہی ان کے وکلا کی جانب سے اس حوالے سے کوئی جواب جمع کرایا گیا جس پر عدالت نے دونوں کے وارنٹ جاری کرتے ہوئے گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    میرا اکثر اپنے کسی بیان کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں

  • تزکیہ نفس کے لئے نیک افراد کی صحبت اختیار کرنی چاہئے،رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن میں گفتگو

    تزکیہ نفس کے لئے نیک افراد کی صحبت اختیار کرنی چاہئے،رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن میں گفتگو

    تزکیہ نفس کے لئے نیک افراد کی صحبت اختیار کرنی چاہئے،رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن میں گفتگو

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک کے مہینہ میں سوشل میڈیا کی سب سے بڑی رمضان ٹرانسمیشن مبشر لقمان یوٹیوب چینل پر جاری ہے، آج چوبیسویں روزے کے افطار ٹرانسمیشن کا آغاز ہو چکا ہے

    رمضان ٹرانسمیشن کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پیش کی گئی، افطار ٹرانسمیشن میں سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کے ہمراہ علماء کرام گفتگو کر رہے ہیں. آج کی ٹرانسمیشن میں چوبیسواں پارہ خلاصہ قرآن، رمضان اور پاکستان سمیت دیگر موضوعات پر بات چیت کی جا رہی ہے

    لندن سے نجم شیراز کا کہنا تھا کہ بابر صاحب اٹھارہ سال کی عمر میں امریکہ چلے گئے تھے ، وہاں پر انکو تھا کہ میں خود کسی مقام پر پہنچوں اور ایک جگہ کام شروع کیا،کئی کام کئے اس دوران جس بلڈنگ میں وہ رہتے تھے،وہاں ساؤتھ افریقہ والے احمد یدار رہتے تھے، کچھ سوالات کی بات ہوئی، تو جو صاھب جمعہ پڑھاتے تھے انکے پاس چلے گئے، پہلا سوال کیا کہ جو کتاب موسی، عیسیٰ پر نازل ہوئی وہ بدل گئی، اور بھی بڑے سوال کئے. تو معلم صاحب نے کہا کہ آپ جمعہ والے دن مسجد میں آئیں اور اسدن بات ہو گی، اس پر انہوں نے تحقیق کی،وہ چند دن سو نہیں سکے ، پھر قرآن کی طرف انہوں نے سٹڈی شروع کر دی، وہ ہر وقت قرآن مجید حتیٰ کی سفر کے دوران ٹرین میں بھی قرآن کو پڑھتے اور سٹڈی کرتے، پھر وہ دوستوں کو بتاتے کہ قرآن مجید پڑھنا شروع کر دو،

    ایک کالر کے جواب میں مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ غریب کی مدد کرنے کے لئے کسی کی جیب نہیں کاٹنی چاہئے، اگر سیدنا عمر، حضرت علی کو پڑھا ہو اور دیگر صحابہ کرام کو پڑھا ہو تو ایسے سوال نہیں کریں گے، اعمال کا دارومدار نیت پر ہے

    حافظ عرفان اللہ کا کہنا تھا کہ غریب کی مدد کے لئے امیر کی جیب کاٹنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، اچھے بندوں کی صحبت یہ انسانی زندگی کے لئے اہم کردار ادا کرتی ہے، اچھے لوگوں کی صحبت میں بیٹھنا چاہئے،

    نجم شیراز کا کہنا تھا کہ جو سب سے اہم بات ہے کہ تزکیہ نفس انسان کو کیسے پتہ چلے گا کہ اسے تزکیہ کی ضرورت ہے، جس دن کسی کو احساس ہونا شروع ہو جائے کہ میں کیوں برا سوچتا ہوں کیوں گناہ کرتا ہوں اسکا مطلب ہے کہ اسکو تزکیہ کی سمجھ آ گئی ہے اور وہ اسکی طرف مائل ہو رہا ہے، میں کہوں میں بالکل ٹھیک ہوں لیکن ایسا نہیں ہے، اللہ نے جو طریقہ رکھا اس کے مطابق جب تک خود کا علاج، تزکیہ نہین کروں گا وہ نہین ہو گا، نفس کا تزکیہ کس قسم کا ہے اسکا جاننا بھی ضروری ہے،

    نجم شیراز کا مزید کہنا تھا کہ ایمان پہلے سوچ کا ہے، تزکیہ پھر سوچ کا ہے پھر وہ بدن پر آکر پریکٹیکلی ہوتا ہے، انسان کے جسم میں فجور اور تقویٰ ہے، اللہ نے سورۃ شمس میں بیان کیا، اسوۃ حسنہ یہ ہے کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر عمل کریں،ا نہوں نے تزکیہ بارے کو کہا اس کو فالو کریں،

    ڈاکٹر محمد عمران کا کہنا تھا کہ نفس امارہ کو نفس لوامہ پر فوقیت ہے، نفس کی بیماریاں اسکے لئے ڈاکٹر کی ضرورت ہے، کنسلٹنٹ بھی ضروری ہے اس میں خوبی ہوتی ہے کہ وہ پن پوائنٹ پر پہنچ کر بتاتا ہے، نفس کی بیماریوں کا علاج ضروری ہے، ترک رزائل کہتے ہین اس کو ، ایک شخص نے ارادہ کیا کہ وہ شراب پئے گا وہ شراب خانے پہنچ گیا ،گلاس پکڑالیکن اس نے نہیں پیا، اس نے گناہ نہین کیا لیکن اسکے لئے اسکے اندر رغبت ہے کہ کاش یہ چیز جائز ہوتی، کنسلٹنٹ رغبت کو ختم کر دیتے ہین، انسان مکمل طور پر اللہ کی طرف رجوع کر لیتا ہے

    ڈاکٹر محمد عمران کا مزید کہنا تھا کہ ترک رزائل کا دوسرے لفظوں میں کہیں کہ نیچے گند اوپر پھول ہیں، کچھ دن خوشبو لیکن پھر بدبو آئے گی، ترک رزائل یہ ہے کہ گند اٹھا دیں تو ایک پھول کی خوشبو بھی کئی دن آئے گی،نفس کی مرغوب چیزیں ، رغبت والی چیزیں تین ہیں، زن،ززر اور زمین ، مشرکین مکہ کے پاس یہی ہتھیار تھے جب نبی کریم کو لالچ دیا گیا تو آپ نے کہا کہ میرے ہاتھ پر سورج ، چاند رکھ دیا جائے تو ایسا نہیں ہو گا، یہ حقیقت ہے کہ دولت گرا دیتی ہے،بڑے لوگ زمین اولاد کے نام نہیں کرواتے پھر انکی اولاد بھائی لڑتے رہتے ہیں، نفس کی مرغوب چیزوں سے ہی بیماریاں حسد و دیگر پھیلتی ہیں.

    حافظ عرفان اللہ کا کہنا تھا کہ امارہ کا لفظ امر سے ہے، نفس امارہ انسان کو برائی کا حکم دیتا ہے،نفس لوامہ انسان کو ملامت کر رہا ہوتا ہے، تیسری سٹیج اس میں اچھے اور بری چیزوں کا شعور پیدا ہونا شروع ہو جاتا ہے، جب اچھے کاموں کی طرف متوجہ ہوتا ہے تو وہ تزکیہ نفس کر لیتا ہے،

    ڈاکٹر محمد عمران کا کہنا تھا کہ نیک لوگوں کی صحبت میں بیٹھنا فائدے مند ہے،

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ افسوس، جو لوگ قرات کرتے ہیں وہ محنت نہیں کرتے، جب میں مصری قاریوں کو سنتا ہوں تو آدمی کا دل کرتا ہے کہ مین مسجد میں چلا جاؤں ، مصری قاری کی تلاوت سنیں گے تو زمین آسمان کا فرق محسوس ہو گا، اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو چن لیا ہوتا ہے

    https://www.youtube.com/watch?v=Uef2f9wVhKU

    نجم شیراز کا کہنا تھا کہ بالکل اس پر محنت کرنی چاہئے،

    مبشر لقمان یوٹیوب چینل پر رمضان ٹرانسمیشن کیو موبائل کے تعاون سے پیش کی جارہی ہے، سحری و افطاری کے اوقات میں علماء کرام سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ شخصیات اس ٹرانسمیشن میں شرکت کررہی ہیں.

    رحمت ہی رحمت،پاکستان کی سب سے بڑی سوشل میڈیا ٹرانسمیشن کا بنیں حصہ اور پائیں انعامات

    رمضان المبارک کے مبارک مہینے کی پر نور ساعتون میں "رحمت ہی رحمت” کا حصہ بننے کے لیے ابھی سے مبشر لقمان یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں اور گھنٹی کے نشان کو دبائیں تاکہ آپ کو برقت اور تازہ ترین معلومات اور اپ ڈیٹس ملتی رہیں.

    رمضان ٹریننگ کا مہینہ، باقی 11 ماہ بھی رمضان کی طرح گزاریں، رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن مین گفتگو

    سود اللہ کے ساتھ جنگ،توکل کرنا سیکھیں، رحمت ہی رحمت ٹرانسمیشن میں حافظ کاظم رضا نقوی کی گفتگو

    حسد سے بچنے کیلئے کیا کریں؟ رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن میں مفتی ریاض جمیل نے بتا دیا

    برطانیہ میں لاک ڈاؤن کب تک کھلے گا، رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن میں برطانیہ سے سینئر صحافی اظہر جاوید کی گفتگو

    حضرت خدیجۃ الکبریٰ کی زندگی نہ صرف خواتین بلکہ مردوں کیلیے بھی مشعل راہ، رحمت ہی رحمت ٹرانسمیشن میں گفتگو

    مسلمان اپنے رول ماڈل کے مطابق زندگی گزاریں تو انکی زندگی سنور جائے، رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن میں گفتگو

    سحری و افطاری میں کیا کھاتا ہوں؟ معروف اداکار فیصل قریشی نے رحمت ہی رحمت ٹرانسمیشن میں بتا دیا

  • پاکستان میں خود کش حملے حرام جہاد کے لئے ریاست کی اجازت ضروری ،رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن میں علماء کرام کی گفتگو

    پاکستان میں خود کش حملے حرام جہاد کے لئے ریاست کی اجازت ضروری ،رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن میں علماء کرام کی گفتگو

    پاکستان میں خود کش حملے حرام جہاد کے لئے ریاست کی اجازت ضروری ،رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن میں علماء کرام کی گفتگو

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک کے مہینہ میں سوشل میڈیا کی سب سے بڑی رمضان ٹرانسمیشن مبشر لقمان یوٹیوب چینل پر جاری ہے، آج چوبیسویں روزے کے افطار ٹرانسمیشن کا آغاز ہو چکا ہے

    رمضان ٹرانسمیشن کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پیش کی گئی، افطار ٹرانسمیشن میں سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کے ہمراہ علماء کرام گفتگو کر رہے ہیں. آج کی ٹرانسمیشن میں چوبیسواں پارہ خلاصہ قرآن، رمضان اور پاکستان سمیت دیگر موضوعات پر بات چیت کی جا رہی ہے

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ہم موضوعات رکھ لیتے ہیں اس پر گفتگو کر لیتے ہیں کیا ہم ان کو دل سے سمجھنے کی بھی کوشش کرتے ہیں یا نہیں، اگر رمضان میں بھی ایک بھی ٹاپک دل میں اتر گیا تو پھر کامیابی ہے، آج کا ٹاپک جہاد بالنفس ہے جو افضل ترین جہاد ہے،جو اللہ تعالیٰ پر ایمان رکھتا ہے، جو انبیا پر ایمان رکھتا ہو اور جو خاص طور پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو خاتم الانبیا اور رحمہ للعلمین مانتا ہو اسکے لئے جہاد باالنفس آسان ہے.

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو جھوٹ بولنے سے روکا تھا ایک جھوٹ کی عادت ترک کرنے کی وجہ سے بہت ساری عادتیں ختم ہو جاتی ہیں اگر دل میں خوف خدا ہو، جس میں اللہ اور اللہ کے رسول کا عشق ہو گا، قرآن کا عشق ہو گا

    ڈاکٹر محمد عمران، اور حافظ عرفان اللہ آج ہمارے درمیان موجود ہیں، ان سے بات کریں گے.

    ڈاکٹر محمد عمران کا کہنا تھا کہ بہت اچھا ٹاپک ہے، قرآن کے اندر نفس کی تین اقسام بیان کی گئی ہیں، سورۃ شمس میں اللہ نے گیارہ قسمیں اٹھائی ہیں جس میں نفس کی قسم بھی ہے،گیارہ قسمیں کھا کر اللہ نے اسکی اہمیت بیان کی اور کہا کہ اس میں فجور بھی ہے اور تقویٰ بھی ہے، ایک عالم دین نے تشریح میں لکھا کہ حیوان میں شہوت ، فجور ہے، انسان میں فجور اور تقویٰ دونوں ہے، اگر مثبت رہتے ہیں جھوٹ نہیں بولتے ، لوگوں کی خدمت کرتے ہیں تو آپ کا نفس تقویٰ کی طرف جانا شروع ہو جاتا ہے

    ڈاکٹر محمد عمران کا کہنا تھا کہ کئی لوگوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ انسان نہیں فرشتہ ہے حالانکہ وہ ہوتا انسان ہی ہے، اسی طرح ایک انسان برائی کو برائی نہیں سمجھتا اور برائی کرتا ہی رہتا ہے تو وہ فجور کی طرف چلا جاتا ہے اور اسکا نفس منفی ہو جاتا ہے، تزکیہ نفس ہونا چاہئے، نفس پر تزکیہ ہو اسکے لئے ایک معلم کی ضرورت ہے،جو آپ کے نفس کو مطمئنہ کی طرف لے جاتا ہے، معلم، مرشد وہ ہوا کرتا ہے جو بندے کو اللہ کا بندہ بنا دے

    حافظ عرفان اللہ کا کہنا تھا کہ جہاد باالنفس ایک اہم اصطلاح ہے جو مختلف اوقات میں استعمال کی جاتی ہے، قرآن میں بھی تزکیہ نفس کا ذکر ہے نبی کریم کو اسکا فریضہ دیا گیا تھا، قرآن میں ہے کہ اللہ نے جو رسول بھیجا اسکا مشن کتاب سکھانا، حکمت سکھانا اور تزکیہ کرنا ہے، بہت سی چیزیں جو انسان کو گناہوں کی طرف مائل کرتی ہیں انسان کے اندر سے جو آواز اٹھتی ہے وہ اسکو گناہوں کی طرف لے جاتی ہے اس سے بچنے کے لئے دو طریقے ہیں ایک ترغیب، جنت، خوشنودی کی رغبت، ترہیب جہنم، دوزخ سے ڈرانا، قرآن مجید نے یہ دونوں طریقے بتلائے ہیں، مفسرین کہتے ہیں کہ لفظ فلاح استعمال ہو اسکا مطلب کامیابی ہوتی ہے، جس نے تزکیہ کیا وہ دنیا اور آخرت کی کامیابی حاصل کرتا ہے لیکن انسان کی فطرت اس طرف جاتی ہے کہ وہ دنیا کو ترجیح دیتا ہے.

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ شوآف چھوٹا آدمی کرتا ہے لیکن اچھی چیز کو پسند کرنا سنت ہے، نبی کریم نے اچھی تلوار پسند کی، اگر کسی چیز کو پانے کے لئے سب کچھ کھونا چاہتے ہیں تو یہ بھی جائز نہیں.

    ڈاکٹر محمد عمران کا کہنا تھا کہ بندے کو بنایا کیسے ہے ہم نے اسکو دیکھنا ہے ، قرآن میں بتایا گیا کہ مٹی کا پتلا بنایا گیا پھر اس میں روح پھینکی گئی تو انسان کی آنکھیں دیکھنے لگیں وہ بولنے لگا، ایک جسم ہے اور ایک روح ہے ، روح کا تعلق قلب سے ہے،جسم کا تعلق پانچ چیزوں سے ہے جو کچھ ہم محسوس کرتے ہیں ، دیکھتے ہیں وہ ہمارا نظریہ بن جاتا ہے

    حافظ عرفان اللہ کا کہنا تھا کہ جو سیکھا ہوا ہے اس پر عمل کیا کر رہے ہیں اس کو دیکھنا چاہئے، احادیث میں آتا ہے کہ بہت سے لوگ ایسے ہیں جن کے پاس مال دولت بہت زیادہ ہے لیکن علم کی کمی ہے.

    ڈاکٹر محمد عمران کا کہنا تھا کہ جب بندے کو ترقی ملتی ہے تو وہ تکبر میں آجاتا ہے، کام رب کی رضا کے لئے کرنا چاہئے، جب ترقی ملے تو اس کو دیکھنا چاہئے کہ کیا وہ عاجز ہے، شکرانے کے لئے جھک گیا،اگر اس میں عاجزی بڑھ گئی ہے، شکرانہ بڑھ گیا تو اسکے اندر تکبر پیدا نہیں ہوا، وہ اللہ کی رضا کے لئے خالص ہے

    حافظ عرفان اللہ کا کہنا تھا کہ نبی کریم کے پاس ایک شخص آیا تو نبی کریم نے کہا کہ تجھ پر اللہ کی نعمت کا نظر آنا چاہئے، اگر جو شکر کرتا ہے اور اللہ کی نعمت کا استعمال کرتا ہے تو اسکا ثواب ہے اور اگر تکبر کرتے ہین کہ میرے پاس اچھی چیزیں ہیں لوگوں کے پاس نہیں ہیں تو پھر اسکا گناہ ہے، شکر یہ ہے کہ اللہ کی نعمتوں کا استعمال بھی کیا جائے اور اسکا اظہار بھی کیا جائے

    ڈاکٹر محمد عمران نے کہا کہ اللہ خوبصورت ہے اور خوبصورتی کو پسند کرتا ہے، انسان کے پاس تجمل ہو ،تکبر نہ ہو،

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ امی کا لفظ اس کا جو معنی ہم کرتے ہیں وہ صحیح نہیں ہے ہم بڑی ڈھٹائی کے ساتھ کہہ دیتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پڑھے لکھے نہیں تھے معاذ اللہ، انبیا کرام کو اللہ تعالیٰ خود پڑھاتے ہیں ، پہلی آیت جو آئی کہ پڑھ اپنے رب کے نام سے، اللہ خود پڑھاتا ہے،

    ڈاکٹر محمد عمران کا کہنا تھا کہ ہمیں الفاظ کا چناؤ اچھا کرنا چاہئے، اللہ نے تو وضو کے بھی آداب رکھے ہیں،اللہ مخلوق کو سکھاتا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیسے محبت کرنی ہے. بچوں کی تربیت میں والدین کا قصور ہے، دولت کماتے کماتے بچوں کو ٹایم ہی نہیں دیتے، والد بچوں کا اچھا دوست ہونا چاہئے، والد جب بوڑھا ہوتا ہے تواولاد انکو پوچھتی نہیں ہے اور وہ کہتے ہیں کہ کب وہ مریں کہ انکی جائیداد ہمیں ملے.

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ دولت کمانا غلط نہیں ہے، اسکا اسراف اس بارے میں غلطی ہو سکتی ہے دولت کماتے ہوئے بھی والدین کی خدمت کی جا سکتی ہے.

    حافظ عرفان اللہ کا کہنا تھا کہ قرآن میں اللہ نے صحابہ کرام کو راعی کا لفظ استعمال کرنے سے منع کر دیا کیونکہ منافقین اور مشرکین اس لفظ سے توہین کرتے تھے،

    مبشر لقمان نے ایک کالر کے سوال کے جواب میں کہا کہ شادی کر لیں سارے مسئلے حل ہو جائیں گے، دبئی، کینیڈا اور دیگر بیرون ممالک سمیت اندرون ملک سے بھی رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن میں ناظرین نے کالز کیں جن کا جواب علماء کرام نے دیا.

    ڈاکٹر محمد عمران کا کہنا تھا کہ اللہ نے نبی کریم کا سینہ روشن کر دیا، جو علم کے جتنا قریب ہوتا ہے، ذکر کرتا ہے دل اتنا روشن ہوتا ہے،میرے پاس ایک حافظ صاحب آئے انہوں نے کہا مسئلہ بتائیں ، میں قاری ہون ، مسجد کا امام ہوں، دین کی طرف مائل ہوں لیکن میرے اندر سے شہوت نہیں جاتی، مجھے بری چیزوں کی طرف رغبت رہتی ہے، تو میں نے کہا کہ میں ڈاکٹر ہوں، تمہارے پاس کوئی ٹیچر نہین ہے ،میرے پاس ایک ٹیچر ہے جو ایمان کی چارجنگ کرتا ہے. قاری ،عالم نے علم پڑھا ، دین اسلام کے اندر استاد کا رتبہ ہے، دین اسلام میں انسان اندر سے پڑھتا ہے اور استاد میں صلاحیت ہونی چاہئے کہ وہ قلب پر ضرب اور باطن کی اصلاح کرنے کی صلاحیت اس میں ہو.

    حافظ عرفان اللہ کا کہنا تھا کہ جب جہاز بالسیف کی ضرورت ہوتی تھی تو سب کو بلا لیا جاتا تھا ، ہماری فوج جہاد کے شعبے کے ساتھ منسلک ہے جس کو جہاد کرنا ہے وہ فوج میں چلا جائے، جہاد کے لئے ریاست کی اجازت ضروری ہے،

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمان ہیں، انکو کون اجازت دے گا جہاد کی، جس پر حافظ عرفان اللہ کا کہنا تھا کہ دو قسمیں ہین ایک وہ جو دارالکفر میں رہتے ہیں، وہاں مسلمان اپنی حفاطت، ظلم وستم کے لئے جہاد کر سکتے ہیں، کشمیر ، فلسطین میں اہنے بچاؤ کے لئے وہ جہاد کر سکتے ہیں، مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ انکو کال کون کرے گا جس پر حافظ عرفان اللہ کا کہنا تھا کہ اسکے لئے ایک مکمل سپاہ چاہئے ہو گی، چار بندے کچھ نہیں کر سکتے، بڑی تفصیل کے ساتھ چیزیں علما کرام نے لکھیں، پاکستان میں خود کش حملے حرام ہیں لیکن جہاں مسلمانوں پر ظلم ہو رہا ہے انکی ناموس پر ہاتھ ڈالا جا رہا ہے وہاں ہو سکتے ہیں

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ خودکشی تو حرام ہے پھر خود کش حملے کیسے جائز ہو سکتے ہیں، جس پر حافظ عرفان اللہ کا کہنا تھا کہ غزوہ بدر میں 313 لوگ تھے، اسلحہ بھی کم تھا مقابلے میں لوگ زیادہ تھے اسکے باوجود صحابہ کرام جہاد کے لئے آگے بڑھے،

    ڈاکٹر محمد عمران کا کہنا تھا کہ مکی زندگی میں جہاد باالسیف نظر نہیں آیا، مکی زندگی میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کی اصلاح کی، یہ نہیں کہ مسلمانوں کے پاس تلواریں نہیں تھی، مسلمانوں میں غیرت بھی تھی، تیرہ سالہ زندگی نبی کریم کی ہمارے سامنے ہے.تیرہ سالہ زندگی میں جہاد باالنفس کیا گیا اسکے بعد دس سالہ زندگی میں جہاد باالسیف کیا گیا، تزکیہ نفس کے لئے ایک صحبت کی پریفرنس ضروری ہے، جب تزکیہ نفس ہوا تو جہاد باالسیف شروع ہو گیا

    ڈاکٹر محمد عمران کا کہنا تھا کہ سیر ت النبی ، خلفاء راشدین کی تعلیم پاکستان میں لازمی قرار دی جائے.

    حافظ عرفان اللہ کا کہنا تھا کہ غلطی کی اصلاح کرنی چاہئے،ایک گناہ جھوٹ سے روکنے کی وجہ سے باقی گناہ چھوٹ جاتے ہیں،

    مبشر لقمان یوٹیوب چینل پر رمضان ٹرانسمیشن کیو موبائل کے تعاون سے پیش کی جارہی ہے، سحری و افطاری کے اوقات میں علماء کرام سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ شخصیات اس ٹرانسمیشن میں شرکت کررہی ہیں.

    رحمت ہی رحمت،پاکستان کی سب سے بڑی سوشل میڈیا ٹرانسمیشن کا بنیں حصہ اور پائیں انعامات

    رمضان المبارک کے مبارک مہینے کی پر نور ساعتون میں "رحمت ہی رحمت” کا حصہ بننے کے لیے ابھی سے مبشر لقمان یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں اور گھنٹی کے نشان کو دبائیں تاکہ آپ کو برقت اور تازہ ترین معلومات اور اپ ڈیٹس ملتی رہیں.

    رمضان ٹریننگ کا مہینہ، باقی 11 ماہ بھی رمضان کی طرح گزاریں، رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن مین گفتگو

    سود اللہ کے ساتھ جنگ،توکل کرنا سیکھیں، رحمت ہی رحمت ٹرانسمیشن میں حافظ کاظم رضا نقوی کی گفتگو

    حسد سے بچنے کیلئے کیا کریں؟ رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن میں مفتی ریاض جمیل نے بتا دیا

    برطانیہ میں لاک ڈاؤن کب تک کھلے گا، رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن میں برطانیہ سے سینئر صحافی اظہر جاوید کی گفتگو

    حضرت خدیجۃ الکبریٰ کی زندگی نہ صرف خواتین بلکہ مردوں کیلیے بھی مشعل راہ، رحمت ہی رحمت ٹرانسمیشن میں گفتگو

    مسلمان اپنے رول ماڈل کے مطابق زندگی گزاریں تو انکی زندگی سنور جائے، رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن میں گفتگو

    سحری و افطاری میں کیا کھاتا ہوں؟ معروف اداکار فیصل قریشی نے رحمت ہی رحمت ٹرانسمیشن میں بتا دیا

  • رحمت ہی رحمت، سوشل میڈیا کی سب سے بڑی رمضان ٹرانسمیشن ،24 ویں افطارکا پروگرام جاری

    رحمت ہی رحمت، سوشل میڈیا کی سب سے بڑی رمضان ٹرانسمیشن ،24 ویں افطارکا پروگرام جاری

    رحمت ہی رحمت، سوشل میڈیا کی سب سے بڑی رمضان ٹرانسمیشن ،24 ویں افطارکا پروگرام جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک کے مہینہ میں سوشل میڈیا کی سب سے بڑی رمضان ٹرانسمیشن مبشر لقمان یوٹیوب چینل پر جاری ہے، آج چوبیسویں روزے کے افطار ٹرانسمیشن کا آغاز ہو چکا ہے

    رمضان ٹرانسمیشن کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پیش کی گئی، افطار ٹرانسمیشن میں سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کے ہمراہ علماء کرام گفتگو کر رہے ہیں. آج کی ٹرانسمیشن میں چوبیسواں پارہ خلاصہ قرآن، رمضان اور پاکستان سمیت دیگر موضوعات پر بات چیت کی جا رہی ہے.

    دیکھئے "رحمت ہی رحمت” رمضان ٹرانسمشن مبشر لقمان یوٹیوب چینل پر براہ راست

    مبشر لقمان یوٹیوب چینل پر رمضان ٹرانسمیشن کیو موبائل کے تعاون سے پیش کی جارہی ہے، سحری و افطاری کے اوقات میں علماء کرام سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ شخصیات اس ٹرانسمیشن میں شرکت کررہی ہیں.

    رحمت ہی رحمت،پاکستان کی سب سے بڑی سوشل میڈیا ٹرانسمیشن کا بنیں حصہ اور پائیں انعامات

    رمضان المبارک کے مبارک مہینے کی پر نور ساعتون میں "رحمت ہی رحمت” کا حصہ بننے کے لیے ابھی سے مبشر لقمان یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں اور گھنٹی کے نشان کو دبائیں تاکہ آپ کو برقت اور تازہ ترین معلومات اور اپ ڈیٹس ملتی رہیں.

    رمضان ٹریننگ کا مہینہ، باقی 11 ماہ بھی رمضان کی طرح گزاریں، رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن مین گفتگو

    سود اللہ کے ساتھ جنگ،توکل کرنا سیکھیں، رحمت ہی رحمت ٹرانسمیشن میں حافظ کاظم رضا نقوی کی گفتگو

    حسد سے بچنے کیلئے کیا کریں؟ رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن میں مفتی ریاض جمیل نے بتا دیا

    برطانیہ میں لاک ڈاؤن کب تک کھلے گا، رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن میں برطانیہ سے سینئر صحافی اظہر جاوید کی گفتگو

    حضرت خدیجۃ الکبریٰ کی زندگی نہ صرف خواتین بلکہ مردوں کیلیے بھی مشعل راہ، رحمت ہی رحمت ٹرانسمیشن میں گفتگو

    مسلمان اپنے رول ماڈل کے مطابق زندگی گزاریں تو انکی زندگی سنور جائے، رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن میں گفتگو

    سحری و افطاری میں کیا کھاتا ہوں؟ معروف اداکار فیصل قریشی نے رحمت ہی رحمت ٹرانسمیشن میں بتا دیا

  • مریم بی بی……حنا پرویز بٹ نے بڑی شرمناک بات کہہ دی

    مریم بی بی……حنا پرویز بٹ نے بڑی شرمناک بات کہہ دی

    مریم بی بی……حنا پرویز بٹ نے بڑی شرمناک بات کہہ دی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ مریم بی بی کی بات کرنے پر پی ٹی آئی والے پیچھے پڑ جاتے ہیں

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر حنا پرویز بٹ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مریم بی بی کی بات کرنے پر پی ٹی آئی والے پیچھے پڑ جاتے ہیں، حنا پرویز بٹ نے نجی اخبار کا تراشہ بھی ٹویٹ کیا جس میں حنا پرویز بٹ کا نجی ٹی وی کو دیا گیا انٹرویو تھا

    حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ کرونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے ارتغرل کو فالو کر رہی ہوں ،ارطغرل کو جب بھی مصیبت پیش آئی تو اس نے اللہ سے رجوع کیا،

    قبل ازیں حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ مریم نواز تحریک انصاف کے لیے خوف کی علامت بن چکی ہیں۔ مریم نواز کے متعلق عمران نیازی کے کہنے پر بے ہودہ مہم چلائی جارہی ہے۔ عمران نیازی یاد رکھنا مریم نواز میاں نوازشریف کی بیٹی ہے۔مخالفین کی دھمکیوں اور خوف سے مریم نواز کو ڈرایا نہیں جا سکتا۔ میاں نوازشریف کے تمام شیر اپنے قائد کی بیٹی کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔پاکستان قوم کی بدقسمتی ہے عمران نیازی جیسے شخص نے نوجوان طبقے کو گالم گلوچ برگیڈ بنادیا ہے۔

    میری زندگی میری مرضی ۔ن لیگی رہنما حنا پرویز بٹ بھی میدان میں آ گئی