Baaghi TV

Category: لاہور

  • کمسن بچے سے بدفعلی،قتل کےملزم کی سزا کیخلاف اپیل مسترد

    کمسن بچے سے بدفعلی،قتل کےملزم کی سزا کیخلاف اپیل مسترد

    لاہور ہائیکورٹ نے کمسن بچے سے بدفعلی کے بعد کرنٹ لگا کر قتل کرنے کے مجرم ندیم اسلم کی سزائے موت کے خلاف اپیل مسترد کر دی۔

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ ایسے سنگین جرائم میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں،مجرم ندیم اسلم کے خلاف مقدمہ تھانہ ہنجروال لاہور میں درج کیا گیا تھا جس میں اس پر الزام تھا کہ اس نے ساڑھے 3 سالہ بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد کرنٹ لگا کر بے دردی سے قتل کیا،سیشن عدالت لاہور نے 2022 میں مجرم کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔

    مجرم نے اس فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی تھی جسے عدالت نے شواہد اور دلائل کی روشنی میں خارج کر دیا، مقتول بچے کی جانب سے مقدمے میں ایڈووکیٹ امتیاز پاہٹ نے پیروی کی،لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ایسے گھناؤنے جرائم سے معاشرہ لرز اٹھتا ہے اور مجرم کسی بھی قسم کی نرمی یا رعایت کے مستحق نہیں ہوتے۔

  • تاجروں اور صنعتکاروں نے وفاقی بجٹ مسترد کردیا

    تاجروں اور صنعتکاروں نے وفاقی بجٹ مسترد کردیا

    وفاقی بجٹ 2025-26 پر کراچی کے تاجروں اور صنعتکاروں نے شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے یکسر مسترد کر دیا۔

    کراچی چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز، الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن اور مختلف تجارتی حلقوں نے بجٹ کو ’’اونٹ کے منہ میں زیرہ‘‘ قرار دیا۔الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد رضوان عرفان نے کہا کہ بجٹ سراسر مایوس کن ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اپنی مراعات میں اضافہ کیا لیکن عام آدمی کو ریلیف نہیں دیا گیا۔

    انہوں نے 18 فیصد سولر ٹیکس کو ناجائز قرار دیا اور کہا کہ بجلی خود پیدا کرنے والوں پر بوجھ ڈالا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے پیٹرولیم لیوی، مہنگائی، تعلیم و صحت میں عدم توجہ، اور بڑی گاڑیوں پر ڈیوٹی کم کیے جانے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا۔

    کراچی چیمبر آف کامرس کی مخالفت
    کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر جاوید بلوانی نے بجٹ کو غیر سنجیدہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں موجود دعوے زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتے۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ سابقہ بجٹ میں کیے گئے وعدوں کا کیا بنا؟ مہنگائی، بجلی بل اور برآمدات جیسے بنیادی مسائل پر حکومت نے کوئی واضح حکمت عملی پیش نہیں کی۔

    لاہور چیمبر کا مثبت ردعمل
    دوسری جانب لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر میاں ابوذر شاد نے دفاعی بجٹ میں اضافے کو سراہا۔ انہوں نے تنخواہ دار طبقے کو ریلیف اور غیر رجسٹرڈ افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے اقدام کو خوش آئند قرار دیا۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق وفاقی بجٹ پر مختلف تجارتی حلقوں کی رائے تقسیم نظر آئی، تاہم کراچی کے تاجر و صنعتکاروں نے اس بجٹ کو عوام اور کاروباری طبقے دونوں کے لیے مایوس کن قرار دیا ہے۔ ان کے مطابق بجٹ میں صرف سختیوں کا سامنا ہے، جبکہ معاشی بہتری اور اصلاحات کی کوئی ٹھوس جھلک نظر نہیں آئی۔

    ای کامرس کاروبار پرٹیکس ، آن لائن فروخت پر نیا قانون لانے کا اعلان

    اسرائیل کے دو وزرا پر یورپی ممالک، کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی پابندیاں
    پاکستان اور روس کے تعلقات بہتر، دوستی مزید مضبوط ہوگی،آصف علی زرداری

    یوٹیوبر رجب بٹ اور ساتھیوں کیخلاف زیادتی و بلیک میلنگ کا مقدمہ درج

  • یوٹیوبر رجب بٹ اور ساتھیوں کیخلاف زیادتی و بلیک میلنگ کا مقدمہ درج

    یوٹیوبر رجب بٹ اور ساتھیوں کیخلاف زیادتی و بلیک میلنگ کا مقدمہ درج

    لاہور کے تھانہ نواب ٹاؤن پولیس نے معروف یوٹیوبر رجب بٹ اور اس کے ساتھیوں کے خلاف زیادتی اور بلیک میلنگ کا مقدمہ درج کر لیا۔ مقدمہ سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عائشہ شرافت کی درخواست پر درج کیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق ایف آئی آر میں رجب بٹ کے ساتھ مان ڈوگر، جواد حیدر، جہانگیر بٹ اور سلمان حیدر کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد نشہ آور چیز پلا کر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، جبکہ نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق پولیس نے مقدمہ درج ہونے کے بعد نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور پولیس کا کہنا ہے کہ جلد پیش رفت متوقع ہے۔

    بھارتی آبی جارحیت، پانی کے ذخائر کے منصوبوں کیلئے 133 ارب مختص، 15 بڑے ڈیمز پر کام تیز
    اسرائیل کے دو وزرا پر یورپی ممالک، کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی پابندیاں

    وفاقی بجٹ میں کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے اربوں روپے مختص

    کراچی، پانی کے ٹینک کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے 4 افراد جاں بحق

    درآمدی سولر پینلز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد

  • 125ریلوے اسٹیشنوں کو شمسی توانائی پرمنتقل کیا جارہا ہے، حنیف عباسی

    125ریلوے اسٹیشنوں کو شمسی توانائی پرمنتقل کیا جارہا ہے، حنیف عباسی

    وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ 125ریلوے اسٹیشنوں کو شمسی توانائی پرمنتقل کیا جارہا ہے۔

    حنیف عباسی نے کہا کہ ملک میں ریلوے، صحت، دفاع اور معیشت کے شعبوں میں بہتری کے لیے مربوط اقدامات جاری ہیں 125 ریلوے اسٹیشنوں کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جا رہا ہے تاکہ توانائی کے شعبے میں بچت ممکن ہو اور ماحولیاتی بہتری لائی جا سکےٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا، جبکہ مال بردار گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ بھی آئندہ اہداف میں شامل ہے عملے اور بوگیوں کی کمی کو پورا کرنے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ ریلوے کا نظام بہتر انداز میں چل سکے۔

    پاکستان اور چین کے درمیان بڑا دفاعی معاہدہ

    حنیف عباسی نے کہا کہ ملک کے مختلف اسپتالوں کو بھی آؤٹ سورس کیا جا رہا ہے تاکہ عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جا سکےجنگ کے دوران پوری قوم متحد نظر آئی افواجِ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا جرات مندی سے مقابلہ کیا اور قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ نے دنیا کی سب سے بڑی فضائی جنگ میں فتح حاصل کی، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے،پاکستان کو معاشی محاذ پر بھی مضبوط کیا جا رہا ہے اور موجودہ حکومت معاشی استحکام کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

    حکومت سندھ کا نئے مالی سال کا بجٹ 13 جون کو پیش کرنے کا اعلان

  • وفاقی بجٹ میں عوام کو ریلیف ،اشرافیہ کی مراعات کم کی جائیں،خالد مسعود سندھو

    وفاقی بجٹ میں عوام کو ریلیف ،اشرافیہ کی مراعات کم کی جائیں،خالد مسعود سندھو

    قرضوں کے خاتمے کیلیے جامع منصوبہ بندی، آئی ایم ایف کو خیرباد،سودی نظام کا خاتمہ کیا جائے،خالد مسعود سندھو

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں چھ فیصد ممکنہ اضافہ انتہائی کم، تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے،بجلی کے بلوں میں ٹیکسز ختم،اشرافیہ کی مراعات بند کی جائیں، بجٹ عوام دوست نہ ہوا تو مرکزی مسلم لیگ عوام کی آواز بنے گی

    خالد مسعود سندھو کا کہنا تھاکہ بجٹ ہمیشہ عوام کی فلاح وبہبود کے لئے ہوتا ہے، ملک میں مہنگائی میں اضافہ ہوا،شیائے خورونوش کی قیمتیں بڑھیں،یوٹیلٹی بلز کی وجہ سے شہری پریشان ہیں،وفاقی حکومت بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو فوری ریلیف دے، تنخواہوں میں چھ فیصد اضافہ کو مسترد کرتے ہیں ،کم از کم تیس فیصد اضافہ کیا جائے، بجلی کے بلوں میں تمام ٹیکس ختم کیے جائیں اور ایک ہی ریٹ مقرر کیا جائے،بجلی کے بلوں کی وجہ سے شہری خود کشیاں کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں،سرکاری افسران کو مفت بجلی کی فراہمی کا سلسلہ فوری بند کیا جائے، اشرافیہ کی مفت بجلی، پٹرول سمیت دیگرمراعات ختم کر کے عوام کو ریلیف دیا جائے

    خالد مسعود سندھو کا مزید کہنا تھا کہ ترقیاتی فنڈز پر سیاسی جماعتوں کے نام لکھنا بند کیا جائے، بڑے زمینداروں پر زرعی ٹیکس نافذ کیا جائے تاکہ محصولات میں اضافہ ہو،چھوٹے کسانوں کو ریلیف دیا جائے، پیٹرول پر 77 روپے کی لیوی سمیت تمام ٹیکس ختم کیے جائیں تاکہ عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے چھٹکارا مل سکے، ساڑھے 3 ہزار ارب روپے کا خسارہ عوام پر نہ ڈالا جائے،بلکہ حکمران طبقہ کی لاکھوں کی تنخواہیں اور مراعات کم کی جائیں. پاکستان کے قدرتی وسائل ایگری کلچر، کوئلہ اور مائنز انڈسٹری کو بہتر طریقے سے استعمال میں لایا جائے تاکہ قرضوں کو اتارا جا سکے اور ملک خود کفیل ہو سکے،پاکستان پر 130 ارب ڈالر کا قرض ہے، اس سے نجات کے لیے ایک سنجیدہ اور جامع منصوبہ بندی کی اشد ضرورت ہے،آئی ایم ایف ،ورلڈ بینک سمیت دیگر عالمی اداروں سے جان چھڑائی جائے، سودی نظام کا خاتمہ کیا جائے،اس سے معیشت مستحکم ہو گی.

  • عمران خان کا پولی گراف اورفوٹو گرامیٹک ٹیسٹ،مزید مہلت کی استدعا،فیصلہ محفوظ

    عمران خان کا پولی گراف اورفوٹو گرامیٹک ٹیسٹ،مزید مہلت کی استدعا،فیصلہ محفوظ

    انسداددہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پولی گراف اورفوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانے کیلئے پولیس کی مزید مہلت کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا

    انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں بانی پی ٹی آئی کا پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانے کے معاملے پر سماعت ہوئی،لاہور پولیس کی جانب سے انسداد دہشتگردی عدالت میں رپورٹ جمع کرا دی گئی،پولیس نے بانی پی ٹی آئی کے پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کیلئے مزید مہلت کی استدعا کردی،ڈی ایس پی جاوید آصف نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی نے پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانے انکار کردیا، نہ تفتیش مکمل ہوئی نہ ٹیسٹ ہوئے،بانی پی ٹی آئی پولیس کے ساتھ تعاون نہیں کررہے ،ہمیں تفتیش کیلئے فوٹو گرامیٹک اورپولی گراف ٹیسٹ کروانا ہے۔

    وکیل بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ عدالت پولیس کو 26دن کی مہلت دے چکی ہے،وکیل نے استدعا کی کہ پولیس ٹیسٹ نہیں کرسکتی مزید مہلت نہ دی جائے،عدالت نے کہاکہ عام ملزم ہوتا تو اب تک ٹیسٹ ہو چکا ہوتا، اس کیس میں ملزم اڈیالہ جیل میں ہے، پولیس کی حراست میں نہیں،ملزم انکار کرتا ہے ، پولیس کچھ نہیں کرسکتی،عدالت نے دلائل سننے کے بعد پولیس کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

  • گرمی کی شدید لہر، پنجاب میں معمول سے درجہ حرارت  زیادہ رہنے کا امکان

    گرمی کی شدید لہر، پنجاب میں معمول سے درجہ حرارت زیادہ رہنے کا امکان

    پنجاب میں شدید گرمی کی لہر 12 جون تک برقرار رہنے کا امکان ہے، درجہ حرارت معمول سے 4 تا 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک زیادہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

    پراوِنشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب کے ترجمان عرفان کاٹھیا کے مطابق صوبے بھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے، خاص طور پر بہاولپور، ڈیرہ غازی خان اور ملتان کے علاقوں میں ہیٹ ویو شدید ہو سکتی ہے۔ترجمان کے مطابق سرگودھا میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ لاہور، ملتان اور فیصل آباد سمیت میدانی علاقوں میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت پہنچ چکا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ چولستان میں صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے جبکہ تمام سرکاری اسپتالوں میں ہیٹ ویو کاؤنٹرز بھی قائم کر دیے گئے ہیں۔ترجمان پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں اور زیادہ سے زیادہ پانی استعمال کریں۔

    وفاقی بجٹ 26-2025 آج شام پیش ہوگا ، پارلیمانی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس بھی طلب

    معروف برطانوی ناول نگار فریڈرک فورسائت 86 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

  • مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام ملک بھر میں نماز عید کے اجتماعات

    مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام ملک بھر میں نماز عید کے اجتماعات

    مسئلہ کشمیر حل طلب،پانی پر جنگ ہوئی توقوم تیار،اہل غزہ کی مدد کی ضرورت ہے،خالد مسعود سندھو،قاری یعقوب شیخ

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں نماز عید الاضحیٰ کے اجتماعات منعقد ہوئے،نماز عید کی ادائیگی کے بعد وطن عزیز پاکستان کی سلامتی، کشمیری وفلسطینی مظلوم مسلمانوں کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں،لاہور میں نماز عید کا سب سےبڑا اجتماع قذافی سٹیڈیم میں ہوا،اسلام آباد،کراچی،ملتان،پشاور،کوئٹہ،فیصل آباد، بہاولپور،راولپنڈی،مردان،سوات، لاڑکانہ،سکھر،حیدرآباد،سیالکوٹ،قصور،شیخوپورہ،گوجرانوالہ،جہلم،میانوالی،رحیم یارخان سمیت دیگر شہروں میں نماز عید کے اجتماعات میں ہزاروں افراد شریک ہوئے اور نماز عید ادا کی

    مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں صدر خالد مسعود سندھو، جوائنٹ سیکرٹری قاری محمد یعقوب شیخ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل حافظ خالد نیک،انجینئر حارث ڈار،مرکزی ترجمان تابش قیوم،محمد سرور چوہدری،شیخ محمد فیاض،فیصل ندیم،عارف اللہ خٹک و دیگر نے مختلف شہروں میں عید کے اجتماعات و بعد ازاں کارکنان سے عید ملن پارٹی کے موقع پر گفتگو کی،خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ "آپریشن بنیان مرصوص” کی کامیابی دشمن کے خلاف پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے، اگر بھارت نے آبی جارحیت کی کوشش کی تو پوری قوم اس کے خلاف ایک سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہوگی، پاکستان اپنے دریا خشک نہیں ہونے دے گا، اور اگر پانی پر جنگ مسلط کی گئی تو قوم ہر قربانی کے لیے تیار ہے،مرکزی مسلم لیگ کا ہر کارکن عوام میں شعور بیدار کرے، کیونکہ پاکستان کی حفاظت صرف افواج پاکستان نہیں بلکہ پوری قوم کی مشترکہ ذمہ داری ہے،نوجوان سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستان مخالف پراپیگنڈے کا مؤثر جواب دیں،

    مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں قاری محمد یعقوب شیخ، حافظ خالد نیک،انجینئر حارث ڈار، تابش قیوم،محمد سرور چوہدری،شیخ محمد فیاض،فیصل ندیم،عارف اللہ خٹک و دیگر کا کہنا تھا کہ سات دہائیوں سے مسئلہ کشمیر حل طلب ہے اورہم ہرتقریر میں کشمیر کی بات کرتے ہیں ،وہاں آج بھی خون بہہ رہا ہے۔عید کے ایام میں کرفیو نافذ اور مساجد و عید گاہیں بند تھیں،غزہ میں بھی یہی صورتحال ہے، اہل غزہ پر اسرائیلی بربریت عید کے ایام میں بھی جاری رہی، کشمیری مسلمان اپنے سینوں پر گولیاں کھانے کے باوجودپاکستانی پرچم لہرا رہے ہیں اور الحاق پاکستان کے نعرے بلند کر رہے ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان بھی اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے دوٹوک و اصولی موقف پر کاربند رہے اور کسی قسم کے بیرونی دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے کشمیریوں کے جذبات کی صحیح معنوں میں ترجمانی کی جائے۔

  • بسیار خوری،عیدکے دو دنوں میں 17 ہزار سے زائد لاہوری ہسپتال پہنچے

    بسیار خوری،عیدکے دو دنوں میں 17 ہزار سے زائد لاہوری ہسپتال پہنچے

    عید الاضحیٰ کے تیسری روز شہر میں بسیار خوری کے باعث گیسٹرو انٹیسٹائنل بیماریوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

    محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان کے مطابق، گزشتہ دو روز کے دوران لاہور کے چھ بڑے سرکاری ہسپتالوں میں گیسٹرو اور دیگر متعدی بیماریوں کے شکار مریضوں کی تعداد میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ میو ہسپتال میں گزشتہ دو دنوں میں پانچ ہزار سے زائد مریض گیسٹرو کے مختلف علامات کے ساتھ ہسپتال پہنچے، جبکہ جناح ہسپتال میں تین ہزار سات سو سے زائد مریض رپورٹ ہوئے۔ سروسز ہسپتال میں بھی تین ہزار سے زائد افراد نے طبی امداد حاصل کی۔مزید برآں، جنرل ہسپتال اور گنگا رام ہسپتال میں بھی دو ہزار سے زائد مریض مختلف گیسٹرو سے متعلقہ بیماریوں کی وجہ سے داخل ہوئے۔ محکمہ صحت کی جانب سے شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ عید کی خوشیوں میں اعتدال سے کھانے پینے کا خاص خیال رکھیں تاکہ اس طرح کی بیماریاں لاحق نہ ہوں۔

    ترجمان محکمہ صحت نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ زیادہ مصالحہ دار، تلی ہوئی اور زیادہ میٹھی غذاؤں سے پرہیز کریں اور صفائی کا خاص خیال رکھیں تاکہ صحت کو نقصان نہ پہنچے۔

  • پنجاب میں ریسٹورنٹس اور شادی ہالز کی رجسٹریشن کا فیصلہ

    پنجاب میں ریسٹورنٹس اور شادی ہالز کی رجسٹریشن کا فیصلہ

    پنجاب میں ریسٹورنٹس اور شادی ہالز کی رجسٹریشن کا فیصلہ

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں ریسٹورنٹس اور شادی ہالز کی رجسٹریشن کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے اجلاس میں غیر رجسٹرڈ ریسٹورنٹس اور شادی ہالز کی رجسٹریشن کا فیصلہ کیا گیا اور متعلقہ اداروں کو اس حوالے سے اقدامات کی ہدایت دی گئی۔

    وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ عوام پر بلاوجہ مالی بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے انہوں نے کہا کہ ٹیکس بڑھانے کی بجائے ٹیکس نیٹ ورک کو مضبوط کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ٹیکس نیٹ میں آئیں، وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ جو لوگ رجسٹریشن کرانے سے گریز کریں گے، ان کے خلاف کارروائی ہوگی ۔

    ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کیخلاف مظاہرے،گاڑیوں کو آگ لگادی گئی

    مریم نواز نے کہا کہ عام آدمی پر مالی بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے، دو لاکھ روپے تنخواہ لینے والا ٹیکس دیتا ہے جبکہ کروڑوں کی آمدن والے ٹیکس سے بچ رہے ہیں،انہوں نے دیگر ڈیپارٹمنٹ کو بھی ہدایت دی کہ وہ ریونیو کے نئے مواقع تلاش کریں تاکہ مالی نظام کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔

    ستھرا پنجاب کی کامیابی ویلڈن وزیراعلی پنجاب لیکن..تحریر:ملک سلمان