Baaghi TV

Category: لاہور

  • صدر،وزیراعظم سمیت سیاسی شخصیات نے نماز عید کہاں پڑھی

    صدر،وزیراعظم سمیت سیاسی شخصیات نے نماز عید کہاں پڑھی

    پاکستان بھر میں عیدالفطر مذہبی جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ نماز عید کی ادائیگی کے موقع پر ملک کے طول و عرض سے لوگ مساجد و عیدگاہوں میں بڑی تعداد میں جمع ہوئے، جہاں انہوں نے اپنے رب کے حضور خصوصی دعائیں کیں۔ عید کی خوشیوں میں سیاسی، سماجی، مذہبی اور عوامی شخصیات نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

    صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایوان صدر کی مسجد میں نماز عید ادا کی، جہاں انہوں نے ملکی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی۔ اس موقع پر ایوان صدر میں راجا پرویز اشرف، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور دیگر اعلیٰ شخصیات بھی موجود تھیں۔ نماز کے بعد صدر مملکت نے مساجد میں موجود لوگوں سے گلے مل کر عید کی مبارکباد دی۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور کی مشہور ماڈل ٹاؤن مسجد میں نماز عید ادا کی، جہاں ان کے ہمراہ مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز بھی موجود تھے۔ نماز کے دوران وزیراعظم نے ملک میں امن، ترقی اور خوشحالی کی دعائیں کیں۔ نماز عید کے بعد وزیراعظم نے موجود شہریوں سے ہاتھ ملایا اور انہیں عید کی نیک تمناؤں سے نوازا۔

    جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے آبائی گاؤں عبدالخیل میں نماز عید ادا کی اور پورے عالم اسلام کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہر قسم کے مشکلات سے محفوظ رکھے اور امن قائم رکھے۔

    مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے اسلام آباد میں نماز عید ادا کی جبکہ ترجمان تابش قیوم نے لاہور میں عید کی نماز پڑھی۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے راولپنڈی کے لیاقت باغ میں نماز عید ادا کی۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنے علاقے گڑھی خدا بخش میں نماز عید کی ادائیگی کے دوران امن و استحکام کی خصوصی دعا کی۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کراچی کے ایف بی ایریا بلاک 12 میں اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے پولو گراؤنڈ میں نماز عید ادا کی۔

    سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ نے گجرات کی جامع مسجد خاتم النبین جھنڈیوال میں نماز عید ادا کی، جبکہ صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے جامع مسجد عیدگاہ میں نماز کی ادائیگی کی۔

  • جسٹس منصور علی شاہ آج قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھائیں گے

    جسٹس منصور علی شاہ آج قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھائیں گے

    سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس سید منصور علی شاہ آج قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق، جسٹس عائشہ اے ملک جسٹس سید منصور علی شاہ سے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیں گی۔ حلف برداری کی تقریب آج سہ پہر تین بجے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں منعقد ہوگی۔

    دوسری جانب، بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس روزی خان بڑیچ نےقائم مقام چیف جسٹس کے طور پر حلف اٹھا لیا۔حلف برداری کی تقریب آج گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ہوئی ، جس میں گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل جسٹس روزی خان بڑیچ سے حلف لیا۔ تقریب میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، صوبائی وزراء، سینئر ججز اور وکلاء شریک تھے۔

    سی ٹی ڈی کی کارروائی، را کے لیے کام کرنے والے 3 دہشت گرد گرفتار

    پاکستان کا بھارتی وزیر اعظم کے کشمیر سے متعلق بیانات پر شدید ردعمل

    پاکستان کا بھارتی وزیر اعظم کے کشمیر سے متعلق بیانات پر شدید ردعمل

  • سی ٹی ڈی کی کارروائی، را کے لیے کام کرنے والے 3 دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی کی کارروائی، را کے لیے کام کرنے والے 3 دہشت گرد گرفتار

    محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی را سے تعلق رکھنے والے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق، ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ انٹیلی جنس بنیاد پر کی گئی کارروائی کے دوران دہشت گردوں کو جھنگ روڈ پٹھان کالونی سے بھاری مقدار میں اسلحے سمیت گرفتار کیا گیا۔ترجمان کے مطابق، گرفتار دہشت گرد عید کے موقع پر لاہور، بہاول نگر، بہاول پور اور پاکپتن میں اہم مقامات کو نشانہ بنانے کا منصوبہ رکھتے تھے۔ یہ دہشت گرد فتنہ الخوارج اور بھارتی خفیہ ایجنسی را کے لیے کام کر رہے تھے۔

    ترجمان نے بتایا کہ ملزمان سری نگر اور راجستھان میں را کے اہلکاروں سے کئی بار ملاقات کر چکے ہیں، اور ان کے قبضے سے دھماکا خیز مواد، ڈیٹونیٹر اور بھاری اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد اعظم کا تعلق منچن آباد، امجد کا پاکپتن اور منظور کا بہاولنگر سے ہے۔ دہشت گرد واٹس ایپ کے ذریعے بھارتی خفیہ ایجنسی را کو اہم مقامات کے نقشے بھیجتے تھے۔

    ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف سی ٹی ڈی فیصل آباد میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    چین کی جانب سے پاکستان کو J-35 طیارے، KJ-500 اواکس اور HQ-19 ڈیفنس سسٹم کی پیشکش

    اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں 600 فیصد سے زائد اضافہ

    وزیراعظم اور محمد بن سلمان کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق

    افغان سرزمین پر شدت پسندوں کی موجودگی علاقائی سلامتی کے لیے خطرہ ہے، کیتھی گینن

  • خواجہ سعد رفیق کی طبیعت اچانک ناساز، اسپتال منتقل

    خواجہ سعد رفیق کی طبیعت اچانک ناساز، اسپتال منتقل

    سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق پارٹی ذرائع نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق کو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی شفٹ کر دیا گیا،اسپتال میں خواجہ سعد رفیق کے مختلف طبی ٹیسٹ کیے گئے۔

    خاندانی ذرائع کے مطابق خواجہ سعد رفیق کو دل کی دھڑکن تیزہونے پر اسپتال لایا گیا اور ان کو چیک اپ کے بعد واپس گھر بھیج دیا گیاڈاکٹرز نے خواجہ سعد رفیق کو آرام کا مشورہ دیا۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ نے امن کے بجائے جنگ کو فوقیت دی ہے،حافظ نعیم الرحمن

    ڈونلڈ ٹرمپ نے امن کے بجائے جنگ کو فوقیت دی ہے،حافظ نعیم الرحمن

    امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ 67 ہزار افراد انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی کے باعث حج کی سعادت سے محروم رہ گئے، جو انتہائی افسوسناک ہے۔

    حافظ نعیم الرحمن نے ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امت مسلمہ کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی اور کہا کہ امریکہ نے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کر کے ظلم کا ساتھ دیا، انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امن کے بجائے جنگ کو فوقیت دی ہے،انہوں نے ہمیشہ جنگ کو ترجیح دی،امریکہ نسل کشی کی پالیسی پر گامزن ہے۔

    حافظ نعیم نے کہا کہ غزہ میں 60 ہزار سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں، اور پاکستان کی سیاسی قیادت نے کوئی واضح احتجاج نہیں کیا،انہوں نے مطالبہ کیا کہ فیلڈ مارشل تمام مسلم ممالک کے سپہ سالاروں کا اجلاس بلائیں تاکہ اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف مشترکہ موقف اختیار کیا جا سکے۔

    آپریشن سندورکی ناکامی: بھارتی تجزیہ کار وں کی مودی سرکار اور انیل چوہان پر تنقید

    امیر جماعت اسلامی نے حالیہ بجٹ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت کے عملی اقدامات کہیں نظر نہیں آ رہے تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس کے بوجھ میں دبا دیا گیا ہےتنخواہ دار طبقے کو ریلیف ملنا چاہیے جبکہ جاگیردار اور مراعات یافتہ طبقہ بدستور ملک کو لوٹ رہا حکومت کےمہنگائی کم کرنےکےدعوے بے نقاب ہوگئے جب تک عملی اقدامات نہیں ہوں گےمہنگائی کم نہیں ہوگی، حکومت سے مطا لبہ ہے کہ بجٹ میں ایک لاکھ 25 ہزار تنخواہ والے شخص کو ٹیکس سے چھوٹ دی جائے۔

    ٹرمپ کے دور میں پاک امریکہ تعلقات میں بہتری کی روش خوش آئند ہے،بلاول

  • جناح ہاؤس حملہ کیس،عالیہ حمزہ کے وارنٹ جاری،خدیجہ شاہ کی درخواست منظور

    جناح ہاؤس حملہ کیس،عالیہ حمزہ کے وارنٹ جاری،خدیجہ شاہ کی درخواست منظور

    لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے عالیہ حمزہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔

    انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں جناح ہاؤس پر حملے کے مقدمے کی سماعت کی،دورانِ سماعت پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے ان کی حاضری سے معافی کی درخواست مسترد کر دی اور ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے،عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ ملزمہ کے پیش نہ ہونے سے آج سرکاری گواہوں کے بیانات ریکارڈ نہیں ہو سکے، عالیہ حمزہ مقدمے کی 4 سماعتوں سے غیر حاضر ہیں۔

    لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے عالیہ حمزہ کے ضامن کو شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیا اور عالیہ حمزہ کے ضمانتی مچلکے بحقِ سرکار ضبط کرنے کا حکم بھی دے دیا،عدالت نے خدیجہ شاہ کی ایک سماعت کے لیے پیشی سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی اور کیس کی سماعت 14 جون تک ملتوی کر دی ہے

  • قربانی کا گوشت زیادہ دیر کیلئے محفوظ کرنانقصان دہ ہے، ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی

    لاہور: ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شہریوں کو قربانی کے گوشت سے متعلق ہدایت جاری کردی۔

    ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے کہا کہ قربانی کا گوشت زیادہ دیر کیلئے محفوظ نہیں کریں کیونکہ گوشت زیادہ عرصہ رکھنا نقصان دہ ہے،منفی 18 درجہ حرارت پر گوشت محفوظ رہتا ہے، شہری قربانی کے گوشت کو اچھی طرح صاف اور خشک کرکے فریز کریں، بجلی بند ہونے سے گوشت سے خون رستا ہے جس سے بیکٹیریا بنتا،ان دنوں عید کی وجہ سے جعلی مشروبات کا کاروبار عام ہے، 25 ہزار جعلی مشروبات تلف کرچکے ہیں، شہری عید پر لیموں پانی کا استعمال کریں۔

    شملہ معاہدہ ختم ، کنٹرول لائن اب سیز فائر لائن ہے،خواجہ آصف

    بھارت سندھ طاس معاہدے کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے، وزیراعظم

    پنجاب: عیدالاضحیٰ پر قیدیوں کوسزا میں 90 دن کی معافی کا اعلان

  • پنجاب: عیدالاضحیٰ پر قیدیوں کوسزا میں 90 دن کی  معافی کا اعلان

    پنجاب: عیدالاضحیٰ پر قیدیوں کوسزا میں 90 دن کی معافی کا اعلان

    لاہور : عیدالاضحیٰ پر پنجاب میں قیدیوں کی سزا میں خصوصی معافی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

    محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبوں کی جیلوں میں قیدیوں کو 90 دن کی خصوصی معافی دی گئی ہے، سزا میں معافی پاکستان پریزن رولز 1978 کے رول 216 کے مطابق دی گئی، جیل رولز کے مطابق سزا معافی کا حکم مخصوص قیدیوں پر لاگو ہوتا ہے جب کہ سزا معافی کے حکم نامے سے 450 قیدی مستفید ہوں گے۔

    نوٹیفکیشن کے تحت پنجاب کی جیلوں سے 270 قیدی رہا ہو کر اہل خانہ کے ساتھ عید منائیں گے تاہم دہشتگردی، فرقہ واریت، جاسو سی، بغاوت، ریاست مخالف سرگرمی پرسزا یافتہ ، قتل، زنا، منشیات فروشی، ڈکیتی اور اغوا کے مجرمان سزا یافتہ قیدی معافی سے مستفید نہیں ہوں گے، اس کے علاوہ مالی غبن، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے سزا یافتہ قیدی اور ایک سال کے دوران جیل قوانین کی خلاف ورزی پرسزایافتہ قیدی بھی معافی سے مستفید نہیں ہوں گے۔

    بھارت سندھ طاس معاہدے کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے، وزیراعظم

    پاک بھارت جنگ میں ہونیوالے نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطح کمیشن تشکیل

    190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کیس: نیب کو سات دن میں نوٹیفائی کرنے کی ہدایت

  • سوشل میڈیا پر افواہوں اور منفی پراپیگنڈے کا مؤثر جواب دیں،کورکمانڈرز کی نوجوانوں کو تلقین

    سوشل میڈیا پر افواہوں اور منفی پراپیگنڈے کا مؤثر جواب دیں،کورکمانڈرز کی نوجوانوں کو تلقین

    ملک کے مختلف شہروں کے کور کمانڈرز نے جامعات کا دورہ کیا، نوجوان نسل کو قومی یکجہتی، ترقیاتی منصوبوں اور پاک فوج کے کردار سے آگاہ کیا۔

    منگلا، ملتان، لاہور، کراچی، کوئٹہ، گوجرانوالہ اور بہاولپور کے کور کمانڈرز نے جامعات کا دورہ کیا اور طلبہ و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشستوں میں ملکی سلامتی، جدید ٹیکنالوجی، سوشل میڈیا کے مثبت استعمال اور تعلیمی ترقی جیسے اہم موضوعات پر گفتگو کی۔

    کورکمانڈرز نے نوجوانوں کو تلقین کی کہ وہ علم، تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پاکستان کے روشن مستقبل میں فعال کردار ادا کریں اور سوشل میڈیا پر افواہوں اور منفی پراپیگنڈے کا مؤثر جواب دیں-

    کور کمانڈر لاہور نے ’آپریشن بنیان مرصوص‘ کو قوم کے ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کی علامت قرار دیا، جبکہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں جدید علوم کی اہمیت پر زور دیا لاہور میں طلبہ کی تیار کردہ ’معرکۂ حق‘ سے متعلق پینٹنگز کی نمائش کا مشاہدہ بھی کیا گیا –

    کورکمانڈر کراچی نے طلبہ کو قوم کا ضمیر اور کل کے معمار قرار دیا اور کہا کہ نوجوان نسل پاکستان کے تابناک مستقبل کی ضمانت ہے پاکستان اپنی سلامتی، وقار اور قومی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

    کوئٹہ میں کورکمانڈر نے کوئٹہ کالج آف میڈیکل سائنسز اور نرسنگ انسٹیٹیوٹ کے طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے بلوچستان کی ترقی، زمینی حقائق اور مواقع پر تفصیلی روشنی ڈالی، طلبہ و طالبات کے سوالات کے تسلی بخش جوابات بھی دیئے گئے۔

    کورکمانڈر گوجرانوالہ نے طلبہ کو قومی یکجہتی، حب الوطنی اور ذمہ دار شہری بننے کا پیغام دیا، جبکہ کورکمانڈر بہاولپور نے معرکۂ حق کو افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت اور قومی اتحاد کا مظہر قرار دیا۔

    ان ملاقاتوں میں وائس چانسلرز، پرنسپلز، ڈینز، فیکلٹی ممبران اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اور نوجوان نسل نے عسکری قیادت سے ملاقات کو نہایت حوصلہ افزا اور رہنمائی کا باعث قرار دیا۔

  • لاہور میں ٹریفک وارڈنز کی وردیوں پر باڈی کیمرے نصب، مال روڈ سے آغاز

    لاہور میں ٹریفک وارڈنز کی وردیوں پر باڈی کیمرے نصب، مال روڈ سے آغاز

    لاہور میں ٹریفک وارڈنز کی وردیوں پر باڈی کیمرے لگانے کا آغاز کر دیا گیا ہے، پہلے مرحلے میں مال روڈ پر تعینات وارڈنز کو یہ کیمرے فراہم کیے گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کے مطابق اس اقدام کا مقصد چالان کرتے وقت تمام تر کارروائی کا ویڈیو ثبوت محفوظ رکھنا ہے تاکہ کسی بھی قسم کے تنازعے کی صورت میں شفافیت قائم رہے۔سی ٹی او نے مزید کہا کہ ان باڈی کیمروں کی مدد سے نہ صرف ڈیوٹی کے دوران شہریوں کے رویے کی نگرانی ممکن ہوگی بلکہ کار سرکار میں مداخلت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی میں بھی یہ ویڈیوز ثبوت کے طور پر استعمال کی جا سکیں گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ کیمرے وردی سے منسلک ہوں گے اور ان کی مدد سے سڑکوں پر ہونے والے احتجاج، جلوس اور دیگر ہنگامی حالات کا جائزہ بھی مؤثر انداز میں لیا جا سکے گا۔ اس کے علاوہ یہ کیمرے جرائم کے خلاف شواہد اکٹھا کرنے میں بھی معاون ثابت ہوں گے۔

    ڈاکٹر اطہر وحید نے امید ظاہر کی کہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس یہ اقدام ٹریفک اسٹاف کی کارکردگی اور شہریوں کے رویے میں مثبت تبدیلی لانے کا باعث بنے گا۔

    ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، پاکستان کے نعمان علی شامل

    سعودی عرب میں شدید گرمی، عرفات کے دن عازمین کو خیموں میں رہنے کی ہدایت

    غزہ، خان یونس اور جبالیہ پر اسرائیلی بمباری، امدادی مراکز پر حملے، 54 ہزار سے زائد شہداء

    پاک امریکہ تعلقات نئے دور میں داخل، معاشی استحکام اور علاقائی امن اولین ترجیح ہے،وزیرِاعظم