Baaghi TV

Category: لاہور

  • کرونا وائرس، صورتحال کنٹرول میں ہے، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا دعویٰ

    کرونا وائرس، صورتحال کنٹرول میں ہے، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا دعویٰ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کالا شاہ کاکو جی سی یونیورسٹی کیمپس میں قائم کورونا وائرس فیلڈ ہسپتال کا دورہ کیا

    وی سی جی سی یونیورسٹی اور ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کو فیلڈ ہسپتال میں مہیا کی جانے والی طبی سہولیات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

    اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ کالاشاہ کاکو کورونا وائرس فیلڈ ہسپتال میں بیک وقت کورونا وائرس کے 200 کنفرم مریضوں کو علاج کی طبی سہولت مہیا ہونگی،  نوجوان قوت مدافعت کی وجہ سے صحت یاب ہورہے ہیں۔اللہ کا شکر ہے پاکستان میں صورتحال کنٹرول میں ہے، پلازما مریض سے تب لیا جاتا ہے جب نیگیٹورزلٹ آئے۔ پلازما پرکام کررہے ہیں۔جن مریضوں کی حالت تشویشناک ان کے لیے علاج پلازما بہتر ہوسکتا ہے۔ جومریض صحت یاب ہوئے ان کی لسٹ بنارہے ہیں۔  کورونا بوائرس سے پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔ لاک ڈاون بڑھانے کا فیصلہ 14 اپریل کے بعد کیا جائیگا، عوام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کریں،

    ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کی نسبت شمالی پنجاب کی جانب کورونا وائرس کے کیسز زیادہ تعداد میں سامنے آ رہے ہیں۔ پنجاب بھر میں 40 سے زائد کورونا وائرس کے کنفرم مریض صحتیاب ہو کر اپنے گھروں کو واپس جاچکے ہیں۔ لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، گجرات اور جہلم میں کورونا وائرس کی صورتحال کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جا رہا ہے، حکومت کورونا وائرس سے بے روزگار ہونے والے مزدور اور دیہاڑی دار طبقے کی بحالی کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے، اگلے ہفتے ٹیسٹوں کی تعداد پانچ ہزارتک ہوجائے گی۔ این آئی ایچ نے جس دن منظوری دیدی کٹس استعمال کرنا شروع کردیں گے۔

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

    چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

    کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

    کرونا وائرس،اچھی خبر بھی سامنے آ گئی، گھروں کی قیمیتں ہوں گی کم

    کرونا وائرس، آئی ٹی سیکٹر میں بھی بڑے بحران کا خدشہ

    یقین نہ آئے تو میری پینٹ اتار کر دیکھ لینا،پولیس تشدد کے بعد خودکشی کرنیوالے نوجوان کا دردناک پیغام

    لاک ڈاؤن ،امداد دینے کے بہانے حکومت نے غریبوں سے 9 کروڑ وصول کر لیے

    کرونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے پنجاب حکومت اور وفاقی حکومت نے مزدوروں کے لئے معاشی پیکج کا اعلان کیا تھا وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ مالی امداد کی فراہمی کا عمل شفاف اور تیز ترین ہوگا، رقم کی تقسیم میں کسی قسم کی سستی برداشت نہیں ہوگی۔  آزمائش کے وقت متاثرہ لوگوں کی مددکا جذبہ قابل ستائش ہے،قوم نے ہمیشہ مشکل گھڑی میں دل کھول کر مدد کی ہے،فنڈ کی رقم دیانتداری کے ساتھ مستحق لوگوں تک پہنچائیں گے

    پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے ممالک سے 46 فیصدر جبکہ لوکل ٹرانسمیشن کی تعداد 54 فیصد ہے، 727 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، پاکستان میں ہلاکتوں کی تعداد 67 ہو چکی ہے جن میں سے سندھ میں 21، پنجاب میں‌19، کے پی میں 22، گلگت میں 3، اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں ایک ایک ہلاکت ہو چکی ہے.

    ملک کے 587 اسپتالوں میں قائم قرنطینہ مراکز مریضوں کا علاج جاری ہے،اسپتالوں میں 11508 بیڈز کا بندوبست کیا گیا

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2279 ہو گئی ہے،جن میں سے 701 زائرین ڈی جی خان، ملتان اور فیصل آباد کے قرنطینہ مراکز میں ہیں،696 مریضوں کا تعلق تبلیغی جماعت سے ہے، جبکہ پنجاب کی جیلوں میں 70 قیدیوں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے

  • رمضان شوگر ملز کیس، حمزہ شہبازپر فرد جرم کیوں نہ عائد ہو سکی؟

    رمضان شوگر ملز کیس، حمزہ شہبازپر فرد جرم کیوں نہ عائد ہو سکی؟

    رمضان شوگر ملز کیس، حمزہ شہبازپر فرد جرم کیوں نہ عائد ہو سکی؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں مسلم لیگ ن کے رہنما شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی،

    کرونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر ن لیگی رہنما حمزہ شہباز کو عدالت میں پیش نہ کیا جاسکا،جس کے باعث حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی ۔شہباز شریف کی جانب سے پلیڈر محمد نواز ایڈوکیٹ نے حاضری مکمل کروائی،بعد ازاں عدالت نے حمزہ شہباز کو فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کے لئے دوبارہ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت23 اپریل تک ملتوی کردی۔

    احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے غیر قانونی اثاثہ جات کیس میں حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں تیرہ روز کی توسیع کردی۔

    واضح رہے کہ رمضان شوگرملز کیس میں حمزہ شہباز کی ضمانت 6 فروری کو منظورہوئی تھی جبکہ حمزہ شہباز کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی تھی، حمزہ شہباز کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں، نیب نے انہیں لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا.

    مسلم لیگ ن کے رہنما، پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی ضمانت منسوخی کے لئے نیب نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

    نیب کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیکرضمانت منسوخ کی جائے۔ حمزہ شہباز کولوکل گورنمنٹ کو جاری 360 ملین کی رقم میں مبینہ کرپشن کے الزام میں گرفتارکیا گیا، یہ رقم نو کلومیٹر لمبے ویسٹ واٹر کی نکاسی کے منصوبہ کے لیے استعمال ہونا تھی، رمضان شوگر ملز کے منصوبہ کو عوامی منصوبہ ظاہر کیا گیا۔

    نیب کی درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ حمزہ شہباز شریف کے خلاف شکایت آنے پر انکوائری کی گئی، تحقیقات سے ظاہر ہوا کہ وزیرِاعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے اپنےاختیارات کا ناجائزاستعمال کیا، شہباز شریف نے رمضان شوگر ملز کو سرکاری خزانے سے فائدہ پہنچایا۔ شہباز شریف نے دباؤ ڈال کر این او سی حاصل کیا، لاہور ہائیکورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا لہذا لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ضمانت منسوخ کی جائے

    حمزہ شہباز کا فرنٹ مین بن گیا نیب میں وعدہ معاف گواہ،بیان ریکارڈ کروا دیا

    مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

    صرف اللہ کوجوابدہ ،کوئی کچھ بھی رائے رکھےانصاف کے مطابق فیصلہ دیں گے، عدالت کےحمزہ کیس میں ریمارکس

    نیب نے احتساب عدالت میں رپورٹ جمع کروائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہبازشریف فیملی نے اپنے مختلف ملازموں کے ناموں پرکمپنیاں بنا رکھی ہیں،منی لانڈرنگ کی رقوم بے نامی کمپنیوں میں منتقل کی جاتی رہیں ،اور ان بے نامی کمپنیوں سے شریف فیملی کے اکاؤنٹس میں رقم منتقل ہوتی رہی. نیب رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ نیب کو 10 غیرملکی منی ایکس چینجرزکا ریکارڈمل چکاہے، شہبازشریف، حمزہ،سلمان کوبرطانیہ کی 4 منی ایکس چینج سے رقوم منتقل ہوئیں، دبئی کی 6 منی ایکس چینج سے بھی رقوم منتقل کی گئیں۔ نیب رپورٹ کے مطابق شہبازشریف فیملی کو 10 کمپنیوں سے 37 کروڑبھیجے گئے

  • شہریوں سے نماز جمعہ آج بھی گھروں میں ادا کرنے کی اپیل

    شہریوں سے نماز جمعہ آج بھی گھروں میں ادا کرنے کی اپیل

    شہریوں سے نماز جمعہ آج بھی گھروں میں ادا کرنے کی اپیل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی و صوبائی حکومتوں نے شہریوں سے نما زجمعہ گھر میں ادا کرنے کی اپیل کی ہے

    سندھ حکومت نے شہریوں کو نماز جمعہ گھروں میں ادا کرنے کی ہدایت کی ہے، صوبہ سندھ میں دن 12 سے سہ پہر 3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن ہوگا۔ پنجاب، خیرپختونخوا اور بلوچستان میں صرف 3 سے 5 افراد کو مساجد میں جانے کی اجازت ہوگی۔

    صوبائی حکومتوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے وہ گھروں میں نماز جمعہ کی ادائیگی کریں. لاہور سمیت پنجاب میں بھی نماز جمعہ کی مناسبت سے آج سخت ترین اقدامات کئے گئے ہیں، عوام کو نماز گھر میں ہی ادا کر نے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بھی عوام کیلئے خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں اور انہیں نماز گھروں پر ہی ادا کرنے کی تلقین کی گئی ہے، سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات ہیں

    وزیر بلدیات، اطلاعات و جنگلات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ آج جمعہ کے روز صبح بارہ تا تین بجے مکمل لاک ڈاون ہوگا، لوگوں کو مسجد جانے سے روکنا تکلیف دہ عمل ہے، تاہم مساجد کھلی رہیں گی۔ اذان بھی ہوگی، لیکن صرف تین سے پانچ افراد نماز ادا کرسکتے ہیں۔

    صوبائی وزیر نے لوگوں سے اپیل ہے کہ یہ تکلیف دہ فیصلہ مفاد عامہ اور لوگوں کی جان کی حفاظت اور کارونا وائرس سے بچاو کے لئے ہے، اس لئے اپنی اور اپنی فیملی اور دیگر لوگوں کو کارونا وائرس سے بچاو کی خاطر گھروں سے نہ خود باہر نکلیں اور نہ ہی اپنے اہل خانہ کو نکلنے دیں۔ عوام کے مکمل اور بھرپور تعاون کے بغیر حکومت اپنی کاوشوں میں کامیاب نہیں ہوسکتی۔ چونکہ مفاد عامہ کی خاطر  سخت لاک ڈاون ہوگا جبکہ کوشش ہے کہ سڑکوں پر بھی ٹریفک نہ ہو

    ۔ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید کا کہنا ہے کہ شہری نماز جمعہ کی ادائیگی کے حوالے سے پنجاب حکومت کے وضع کردہ طریق کار کی سختی سے پابندی کریں، پولیس افسران حکومت پنجاب کے نماز جمعہ کے اجتماع کو محدود رکھنے کے حکومتی فیصلہ پر عملدرامد یقینی بنائیں۔ شہری مذہبی فرائض کی ادائیگی میں احتیاطی تدابیراختیار کرکے صحت کی حفاظت یقینی بنائیں۔ کورونا وائرس پھیلاو کے خدشات کے تناظر میں گھر پر نماز کی ادائیگی کا اہتمام کریں۔

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

    نماز جمعہ پر پابندی، طاہر اشرفی نے کیا بڑا اعلان، طبی عملے کو کیا سلیوٹ

    سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ، نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی

    رائے بابر سعید نے مزید کہا کہ تمام مساجد، عبادت گاہوں اوراہم مقامات پر سکیورٹی بڑھادی جائے۔ پولیس افسران مساجد, عبادت گاہوں اور اہم مقامات کے سکیورٹی انتظامات خود چیک کریں ڈولفن سکواڈ اور پیرو ٹیمیں مساجد،عبادت گاہوں اور اہم مقامات کے گرد موثر پٹرولنگ یقینی بنائیں۔ شہری انتہائی ایمرجنسی کے علاوہ گھروں سے ہرگز باہرنہ نکلیں، دفعہ 144 کی سختی سے پابندی کریں۔

    مساجد میں نماز جمعہ اور نمازوں کی ادائیگی پر پابندی، گھر میں جمعہ کیسے پڑھیں؟

  • کرونا وائرس نے لاہور میں ایک اور جان لے لی

    کرونا وائرس نے لاہور میں ایک اور جان لے لی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں کرونا وائرس کے ایک اور مریض کی ہلاکت ہو گئی

    لاہور کے میو ہسپتال میں کرونا کے ایک اور مریض 72 سالہ خدیجہ کی ہلاکت گزشتہ روز ہوئی تھی تاہم اس کی ٹیسٹ رپورٹ آںے پر اس میں کرونا کی تشخیص ہوئی ، جس کے بعد میو ہسپتال میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 10 ہو گئی، 72 سالہ خدیجہ کو کرونا وائرس کی وجہ سے میو ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا،سی ای او میو ہسپتال پروفیسر اسد اسلم کا کہنا تھا متوفی ہیپاٹائٹس سی کے مرض میں بھی مبتلا تھیں ، خاتون کا تعلق سیالکوٹ سے تھا

    پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے ممالک سے 46 فیصدر جبکہ لوکل ٹرانسمیشن کی تعداد 54 فیصد ہے، 727 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، پاکستان میں ہلاکتوں کی تعداد 67 ہو چکی ہے جن میں سے سندھ میں 21، پنجاب میں‌19، کے پی میں 22، گلگت میں 3، اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں ایک ایک ہلاکت ہو چکی ہے.

    ملک کے 587 اسپتالوں میں قائم قرنطینہ مراکز مریضوں کا علاج جاری ہے،اسپتالوں میں 11508 بیڈز کا بندوبست کیا گیا

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2279 ہو گئی ہے،جن میں سے 701 زائرین ڈی جی خان، ملتان اور فیصل آباد کے قرنطینہ مراکز میں ہیں،696 مریضوں کا تعلق تبلیغی جماعت سے ہے، جبکہ پنجاب کی جیلوں میں 70 قیدیوں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے،

  • پنجاب کے کن اضلاع میں ایک ارب سے زائد امداد تقسیم کر دی گئی؟

    پنجاب کے کن اضلاع میں ایک ارب سے زائد امداد تقسیم کر دی گئی؟

    پنجاب کے کن اضلاع میں ایک ارب سے زائد امداد تقسیم کر دی گئی؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احساس پروگرام کے تحت پنجاب کےلاک ڈاؤن متاثرین میں رقم کی تقسیم شروع کر دی گئی

    پنجاب کے ایک لاکھ کرونا متاثرین میں ایک ارب33کروڑ روپے تقسیم کر دیئے گئے،رقم ملتان،شیخو پورہ،گجرات سمیت دیگر 34ا ضلاع میں تقسیم کی گئی ،دوسرے مرحلے میں فیصل آباد اور لاہور میں امدادی رقم تقسیم ہوگی

    :چیف سیکرٹری پنجاب اعظم سلیمان خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں بریفنگ دی گئی کہ پنجاب میں رقم کی تقسیم کیلئے صوبے میں 450سینٹر قائم کئے گئے ہیں،بیرون ممالک آئےمسافروں کو ایک ہفتہ کیلئے ہوٹلوں میں ٹھہرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،فیصل آباد، ملتان اور راولپنڈی میں مسافرں کو ٹھہرانے کیلئے ہوٹلوں میں انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں

    قیام کے دوران مسافروں کی سکریننگ اور ٹیسٹنگ کی ہوگی ، جن مسافروں کے ٹیسٹ کلیر ہوں گے انہیں گھروں میں بھجوا دیا جائے گا.

    واضح رہے کہ احساس پروگرام کے تحت امداد کی فراہمی کا آغاز ہوگیا، ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کو فی کس 12 ہزار روپے ملنا شروع ہوگئے، امدادی رقم سنٹرز سے صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک وصول کی جا سکے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن ہونے کے بعد غریبوں کے لئے مالی امداد کا اعلان کیا تھا،حکومت نے لاک ڈاون کے تیسرے ہفتے میں ادائیگیاں شروع کر دی ہین، پاکستان کے تمام صوبوں میں خواتین کو ادائیگیاں کی گئیں اس ضمن میں ملک بھر میں 17 ہزار مراکز بنائے گئے ہیں.

    احساس کفالت پروگرام کے تحت قائم کئے گئے سینٹرز کے باہر پولیس اور پاک فوج کے جوان بھی موجود تھے۔ احساس پروگرام کے تحت ڈھائی ہفتے کے دوران 144 ارب روپے مستحقین میں تقسیم کئے جائیں گے۔

    کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

    چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

    کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

    کرونا وائرس،اچھی خبر بھی سامنے آ گئی، گھروں کی قیمیتں ہوں گی کم

    کرونا وائرس، آئی ٹی سیکٹر میں بھی بڑے بحران کا خدشہ

    یقین نہ آئے تو میری پینٹ اتار کر دیکھ لینا،پولیس تشدد کے بعد خودکشی کرنیوالے نوجوان کا دردناک پیغام

    لاک ڈاؤن ،امداد دینے کے بہانے حکومت نے غریبوں سے 9 کروڑ وصول کر لیے

     

     

    امدادی رقم کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے خاتون جاں بحق، 20 زخمی

  • پنجاب میں کرونا کی سپیڈ جاری،کتنی ہلاکتیں اور کتنے مریض؟ وزیراعلیٰ نے بتا دیئے

    پنجاب میں کرونا کی سپیڈ جاری،کتنی ہلاکتیں اور کتنے مریض؟ وزیراعلیٰ نے بتا دیئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2279 ہو گئی ہے،جن میں سے 701 زائرین ڈی جی خان، ملتان اور فیصل آباد کے قرنطینہ مراکز میں ہیں،696 مریضوں کا تعلق تبلیغی جماعت سے ہے، جبکہ پنجاب کی جیلوں میں 70 قیدیوں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے،

    پنجاب میں کرونا وائرس سے 18 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ 39 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں،پنجاب میں اب تک 31 ہزار سے زائد ٹیسٹ کئے گئے ہیں.

    وزیراعلیٰ پنجاب نے اضلاع میں‌کرونا وائرس کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا لاہور میں 363 مریض ہیں، قصور میں 9، شیخوپورہ میں 3، راولپنڈی میں 64، جہلم میں 29، چکوال میں 4، گوجرانوالہ میں 38، سیالکوٹ میں 27، نارووال میں 8، گجرات میں 99، حافظ آباد میں 12، منڈی بہاؤالدین میں 8، ملتان میں 4، وہاڑی میں 13، فیصل آباد میں 27، چنیوٹ میں 8، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 2، رحیم یار خان میں 22، سرگودھا میں 8،میانوالی میں 9، خوشاب میں 3، بہاولنگر میں 5، بہاولپور میں 5، لودھران میں 3، ڈی جی خان میں 18، لیہ، اوکاڑہ،اٹک اور جھنگ میں ایک ایک مریض ہے.

    لاہور کے میو اسپتال میں کورونا وائرس میں مبتلا 6 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں جس کے بعد میو اسپتال میں کورونا وائرس کے صحتیاب مریضوں کی تعداد 24ہو گئی ہے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر اسد اسلم کا کہنا ہے کہ میو اسپتال میں زیرعلاج پانچوں مریضوں کے ٹیسٹ منفی آنے پر انہیں ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ میو ہسپتال میں ہی کرونا کے 7 مریض ہلاک ہو چکے ہیں.

    راولپنڈی میں کورونا وائرس آر آئی یو میں زیر علاج مزید تین.مریض صحتیاب ہونے کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیئے گئے ہیں، صحت یاب ہونیوالوں. میں فرح نامی خاتون، زرمن خان اور مبین شامل ہیں۔ ایم ایس ڈاکٹر خالد رندھاوا کا کہنا ہے کہ تینوں مریضوں کے دومرتبہ کورونا ٹیسٹ کروائے گئے جو نیگیٹو آئے تھے، آر آئی یو سے صحت یاب ہو کر گھر بھجوائے جانیوالے مریضوں کی تعداد 8 ہوگئی.

    صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کاکہنا ہے کہ پنجاب میں سب سے زیادہ کیسز اس وقت لاہورمیں ہیں جبکہ جنوبی پنجاب میں مہلک وباء کی شدت کم ہے۔ میو ہسپتال میں مریضوں کو کلوروکوئین دوائی دے رہے ہیں، گوجرانوالہ میں بھی مریضوں کی تعداد زیادہ ہے، گجرات میں 98 کیسزسامنے آئے ہیں۔ نوجوان قوت مدافعت کی وجہ سے صحت یاب ہورہے ہیں۔اللہ کا شکر ہے پاکستان میں صورتحال کنٹرول میں ہے، پلازما مریض سے تب لیا جاتا ہے جب نیگیٹورزلٹ آئے۔ پلازما پرکام کررہے ہیں۔جن مریضوں کی حالت تشویشناک ان کے لیے علاج پلازما بہتر ہوسکتا ہے۔ جومریض صحت یاب ہوئے ان کی لسٹ بنارہے ہیں۔اگلے ہفتے ٹیسٹوں کی تعداد پانچ ہزارتک ہوجائے گی۔ این آئی ایچ نے جس دن منظوری دیدی کٹس استعمال کرنا شروع کردیں گے۔

    تبلیغی مرکز کے نواحی علاقے کے 200 افراد کرونا کے شبہہ میں ہسپتال منتقل،ڈرون کے ذریعہ علاقہ کی نگرانی

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

    چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

    کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

    کرونا وائرس،اچھی خبر بھی سامنے آ گئی، گھروں کی قیمیتں ہوں گی کم

    کرونا وائرس، آئی ٹی سیکٹر میں بھی بڑے بحران کا خدشہ

    یقین نہ آئے تو میری پینٹ اتار کر دیکھ لینا،پولیس تشدد کے بعد خودکشی کرنیوالے نوجوان کا دردناک پیغام

    لاک ڈاؤن ،امداد دینے کے بہانے حکومت نے غریبوں سے 9 کروڑ وصول کر لیے

    کرونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے پنجاب حکومت اور وفاقی حکومت نے مزدوروں کے لئے معاشی پیکج کا اعلان کیا تھا پنجاب میں 44 لاکھ افراد کو احساس کفالت پروگرام کے تحت اور 25 لاکھ خاندانوں کو چیف منسٹر انصاف امداد پروگرام کے تحت امداد دی جائے گی۔ حکومت پنجاب کی جانب سے 2 لاکھ افراد کو زکوۃ فنڈ سے 9 ہزار روپے فی کس امداد دی جائے گی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ مالی امداد کی فراہمی کا عمل شفاف اور تیز ترین ہوگا، رقم کی تقسیم میں کسی قسم کی سستی برداشت نہیں ہوگی۔  آزمائش کے وقت متاثرہ لوگوں کی مددکا جذبہ قابل ستائش ہے،قوم نے ہمیشہ مشکل گھڑی میں دل کھول کر مدد کی ہے،فنڈ کی رقم دیانتداری کے ساتھ مستحق لوگوں تک پہنچائیں گے۔

  • سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

    سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

    سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ بڑی عجیب عجیب خبریں آ رہی ہے، ہماری چڑیل خبریں لے آتی ہے،اب چڑیل کہتی ہے کہ سعودی عرب میں پہلے کیس کی وبا کے بعد چھ ہفتے گزر چکے ہیں اور اب یہ وبا سعودی عرب کے شاہی خاندان تک پہنچ چکی ہے، شاہی خاندان کے اہم عہدیدار ریاض کے گورنرکرونا وائرس کی وجہ سے آئی سی یو میں ہیں، خبریں حوصلہ افزا نہیں ہیں، شاہی خاندان کے کئی دیگر عہدیدار بھی بیمار ہو چکے ہیں،شاہی خاندان کا علاج کرنے والے ڈاکٹر جو آٌ سعود کے اراکین کا علاج کرتے ہیں ان کے مطابق شاہی خاندان کے دیگر کئی افراد بھی اس بیماری کا شکار ہو سکتے ہیں

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ دیگر شاہی خاندان کے مریضوں کے متوقع آمد کے ییش نظر 500 بیڈز کا وی آئی پی ہاسپٹل بنایا جا رہا ہے،کنگ فیصل سپیشلسٹ ہاسپٹل نے ای میل کے ذریعے ڈاکٹرز کو لکھا ہے کہ تمام ڈاکٹراعلیٰ شاہی خاندان کے علاج کے لئے تیار رہیں اور ہمیں نہیں پتہ کہ کتنے کیسز مزید شاہی خاندان سے آ سکتے ہیں.لیکن ہائی الرٹ ہو جائیں، کسی بھی بیمار عملے کے ممبروں کا علاج ایک عام ہسپتال میں کیا جائے گا تا کہ شاہی خاندان کے افراد کے لئے اس ہسپتال میں جگہ بنائیں ، اہلخانہ کے قریبی فرد کے مطابق یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ ریاست میں 150 شاہی خاندان کے افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے

    سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

    سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

    سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

    امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

    خلیل الرحمان قمر vs ماروی سرمد | مبشر لقمان بھی میدان میں آگئے۔

    ٹک ٹاک گرلز کے نئے دھماکے، عمران خان کی ساکھ کو شدید نقصان، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

     

    مبشر لقمان نے مزید کہا کہ 84 سالہ شاہ سلمان بحرہ احمر کے کنارے جدہ شہر کے قریب واقع جزیرے کے ایک محل میں خود کو الگ کر چکے ہیں جبکہ ولی عہد محمد بن سلمان اور انکے بیٹے اور 34 سالہ ڈی فیکٹر حکمران ،بہت سے لوگوں میں جن میں وزرا‌ بھی شامل ہیں پیچھے ہٹ چکے ہیں اور اپنے وزار کو اسی جزیرے میں دوردراز علاقے میں رکھا گیا ہے نیوم میں جہاں محمد بن سلمان نے مستقبل مین نیوم کے نام سے شہر آباد کرنے کا اعلان کیا تھا

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ برطانوی وزیراعظم کے گزشتہ ہفتے ہسپتال میں داخل ہونے اور ایران کے اعلیٰ عہدیداروں کی گزشتہ ماہ ہلاکتوں کی طرح آل سعود شاہی قبیلے کا کرونا میں مبتلا ہونا وبائی امتیازی سلوک کا تازہ ترین ثبوت ہے،یہ وقت انتہائی امیری شہزادوں اور غریب تارکین وطن کو بلا امتیاز تکلیف دے رہا ہے کم ازکم اسوقت تک جب تک ٹیسٹ یا علاج کی تلاش شروع کر دیں، شاہی خاندان میں بیماری اگرچہ ریاست کی اس وبائی کے ردعمل کے خلاف رفتار میں فرق ڈال سکتی ہے اور ریاست اس میں زیادہ سے زیادہ وسایل لگا سکتی ہے،سعودی عرب میں اب باہر سے لوگ نہیں جا سکتے کچھ ڈاکٹرز کو وہ لوگ بلانا چاہ رہے ہین لیکن وہ نہیں جا سکتے کیونکہ ہر ملک میں ڈاکٹر بزی ہیں، دیکھنا یہ ہے کہ اب سعودی عرب کیسے اس وبا سے نمٹتا ہے.

    حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

    حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

    مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

  • خبر دار۔۔ پاکستانیو سنبھل جاؤ۔۔۔ورنہ، مبشر لقمان نے متنبہ کردیا

    خبر دار۔۔ پاکستانیو سنبھل جاؤ۔۔۔ورنہ، مبشر لقمان نے متنبہ کردیا

    خبر دار۔۔ پاکستانیو سنبھل جاؤ۔۔۔ورنہ، مبشر لقمان نے متنبہ کردیا

    باغی ٹی وی :معروف اینکر پرسن مبشر لقمان نے اپنی تازہ یوٹیوب ویڈیو میں ایک اہم اور تشویشناک امر کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے مناسب لاک ڈاؤن نہ کرکے ایسی مصیبت کو دعوت دے لی ہے جس کا خمیازہ ہمیں خدانخواستہ بھگتنا پڑے گا، انہوں نے کہا ہم صبح نو بچے سے شام پانچ بجے تک اس طرح باہر بازاروں میں چلتے پھرتے ہیں جیسے یہ وائرس اس دوران سویا ہوتا ہے . انہوں نے کہا کہ اگر اس وبا سے نکلنا ہے تو چینی ماڈل اپنانا ہوگا .

    ہمارے لا ابالی پن اور غیر ذمہ دارانہ رویے بر بات کرتے ہوئے سینئر اینکر پرسن نے کہا کہ میں‌ پہلی ویڈیو میں‌کہہ چکا ہوں‌ کہ 15 اپریل تک اس وباء کا خاتمہ ہو چائے گا، لیکن اب ہمارے لوگوں کی بے احتیاطی دیکھ کرلگتا ہے کہ اب یہ تعداد کم ہونے کے بجائے بڑھ جائے گی ، انہوں‌ نے کہا چین سے آئے ڈاکٹرز کی ٹیم کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت دس میں‌ ایک فرد کی رپورٹ پوزیٹو آ رہی ہے کہ جبکہ سنکیانک میں‌ یہ شرح‌ سو میں‌سے ایک ہے . یعنی ہمارے ملک میں کرونا مریضوں کی تعداد کہیں‌ زیادہ ہے . انہوں نے کہا ہمارے وزیر اعظم بھی کہہ چکے ہیں کہ اگر ہم نے احتیاط نہ کی تو ہمارا ہیلتھ سسٹم فیل ہو جائے گا.
    انہوں نے کہا کہ چینی ڈاکٹرز نے ایران سے آنے والے زائرین کا تجزیہ کیا تو ان 50 فیصد افراد کا ٹسٹ پوزیٹو آیا ہے اور پاکستان کے اجتماع سے مریضوں کی شرح 15 فیصد ہے . چینی ماہرین نے حکومت پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی ٹیسٹنگ کی استعداد کو بڑھائے اور لوگوں کو لاک ڈاؤن کی پابندی کروائی جائے.

    ہم لاک ڈاؤن پر کس قدر عمل پیراں ہیں. ایک ٹیلی کام کمپنی نے سروے کیا ہے کہ پاکستان کے 33 فیصد لوگ لا ک ڈاؤن کے دوران سرے ہی باہر نہیں نکلتے. ہفتے ہں ایک بار سے کم نکلنے والے افراد دس فیصد ہیں‌اور ہفتے میں‌ایک بار باہر نکلنے والوں کی تعداد 14 فیصد ہے . دو سے پانچ دن میں‌ 11 فیصد ، دو دن میں 16 فیصد گھر سے باہر نکلتے ہیںِ ، سروے میں ان سے باہر نکلنے کی وجہ پوچھی گئی تو.77 فیصد نے کہا کہ گھریلو اشیا لینے اور 49 فیصد نے کہا کہ ادویات لینے ،15 فیصد دوستوں اور رشتہ داروں سے ملنے کے لیے باہر نکلتے ہیں. انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمران بھی اس معاملے بہت کوتاہی کرتے ہیں وہ بڑی بڑی میٹنگ میں بھی بغیر ماسک کے ہوتے ہیں تب عوام نے اس کو سنجیدہ کہاں لینا ہے . انہوں نے کہا کہ ہم اس زعم کا شکار ہیں کہ ہماری قوت مدافعت بہت ہے جبکہ یہ غلطی پہلے ایران اور پھر امریکا و یورپ والوں نے کی اور وہ پوری قوم اب وباء کے رحم و کرم پر ہے .

    انہوں نے کہا کہ ہمارے سامنے اس وقت دو ہی ماڈل ہیں ایک چین اور دورسرا یورپ چینی ماڈل کو اپنا کر ہی اس بیماری سے لڑ اجاسکتا ہے. جنہوں نے مکمل لاک ڈاؤن کر کے اس اس مرض کو شکست دی ، انہوں نے اتحاد اور عزم سے 73 دن تک ایک قوم کی طرح اس کے خلا ف لڑا. اس سختی پر اگرچہ چینی حکومت پر تنقید بھی ہوتی رہی کہ وہاں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہور ہی ہے لیکن چینی صدر نے کہا ہمارے لیے انسانی جان سے بڑھ کرکوئی حق نہیں‌ ہے پہلے جان بچا لیں پھر حقوق بھی دیکھ لیں‌ گے . پھر دنیا نے اسی چین کی تعریف اورتحسین کی جسے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا. ہمارا حال یہ ہے کہ ہم میٹنگ میٹنگ کھیل رہے ہیں اور اقدام کرنے سے قاصر ہیں. جبکہ دوسری جانب یورپ نے ضرورت سے زیادہ لاپراوہی کا مظاہرہ کیا اور اسے معمول کا نزلہ زکام قرار دیا . جس کے بعد اب ان کا حال دنیا کے سامنے ہے.
    سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے اس بات پر زور دیا کہ ہماری حکومت اور عوام کو بھی چینی ماڈل کو اپناتے ہوئے پوری احتیاط کرنی چاہیے . گھروں سے باہر نہ نکلیں. کیوں کہ اس بیماری کا علاج دریافت نہیں‌ہوا بس قرنطینہ ہیں حل ہے اس پر سختی سے عمل کرتے ہوئے اتحاد کا مظاہر کریں جو کہ ہمار ا قومی سلوگن ہے.

  • یوٹیلیٹی سٹورز پر سرکاری ریلیف شدہ  کیسا مضر صحت آٹا بیچا رہا، اہم رپورٹ

    یوٹیلیٹی سٹورز پر سرکاری ریلیف شدہ کیسا مضر صحت آٹا بیچا رہا، اہم رپورٹ

    یوٹیلیٹی سٹورز پر سرکاری ریلیف شدہ کیسا آٹا بیچا رہا، اہم رپورٹ
    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق :سرکاری آٹا کیسا ہے اوراس کے صحت پر کیا اثرات ہیں اس بارے پریشان کن انکشافات سامنے آگئے ہیں. رپورٹ کے مطابق ایک صارف نے ننکانہ صاحب یوٹیلیٹی سٹور سے 20 کلو آٹے کی بوری خریدی اوراستعمال کرنے کے چند دن بعد سب گھر والوں کو معدے کا مسئلہ بن گیا . انہوں نےجب آٹے کو چیک کیا تو پتا چلا کہ اس آٹے میں ربڑ ہے ، اس ربڑ کا پتا اس طرح چلا کہ آٹے کو گوندنے کے بعد اس پر پانی بہایا گیا آٹا آٹا پانی میں بہہ گیا اور جو ربڑ تھی وہ باقی رہ گئی
    https://twitter.com/BaaghiTV/status/1248232547017990144?s=20
    یوں‌شہریوں کو سستے آٹے کے نام پر یہ کچھ کھلایا جارہا ہے . یہ آٹا نیو پنجاب فلور ملزلاہور تیار کر رہی ہے اوراس مضر صحت آٹے کو وزیر اعظم کے خصوصی پیکچ کے تحت بیچا رہا ہے . حکومت وقت اور ذمہ داران کواس کا جلد نوٹس لینا چاہیے اور جو لوگ اپنے مفاد کی خاطر لوگوں کی صحت سے کھلواڑ کر رہے ہیں انہیں‌فوری طور پر عبرت کا نشان بنا نا چاہیے .

  • وزیراعلیٰ پنجاب نے گندم کٹائی مہم کا کیا افتتاح، کسانوں کے لئے کیا بڑا اعلان

    وزیراعلیٰ پنجاب نے گندم کٹائی مہم کا کیا افتتاح، کسانوں کے لئے کیا بڑا اعلان

    وزیراعلیٰ پنجاب نے گندم کٹائی مہم کا کیا افتتاح، کسانوں کے لئے کیا بڑا اعلان
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ‏وزیراعلیٰ پنجاب ‎سردار عثمان بزدار ضلع راجن پور کی تحصیل روجھان کے گاؤں مٹواہ پہنچ گئے۔

    وزیراعلیٰ نے کمبائن ہارویسٹر سے گندم کٹائی مہم 2020ء کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ نے گندم کٹائی کے افتتاح کے بعد مہم کی کامیابی کیلئے دعا مانگی۔ وزیراعلیٰ نے روایتی انداز سے درانتی سے بھی گندم کاٹی۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ رواں برس 45 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدنے ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ کاشتکاروں سے 1400 روپے فی من کے حساب سے گندم خریدی جائے گی۔ گندم خریداری کیلئے گرداوری کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔ صوبائی وزراء تفویض کردہ اضلاع میں گندم خریداری مہم کی نگرانی کریں گے۔ گندم خریداری مہم کے دوران 15 بین الصوبائی داخلی اور خارجی راستوں کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کاشتکاروں کی خوشحالی کیلئے پرائم منسٹر زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت پنجاب میں 300 ارب روپے کے پراجیکٹ لائے جا رہے ہیں۔ گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کیلئے ساڑھے 12 ارب روپے کی لاگت سے پراجیکٹ کا آغاز کیا گیا ہے۔رواں برس کاشتکاروں کو تصدیق شدہ بیج کی 4 لاکھ بوریاں رعایتی نرخ پر فراہم کی گئی ہیں۔ اگلی فصل کیلئے بیج کی 12 لاکھ بوریاں دیں گے۔فصل بیمہ سکیم کا دائرہ کار بڑھا کر اڑھائی لاکھ کاشتکاروں کی فصل کی انشورنس کی گئی ہے۔ پیداواری لاگت کم کرنے کیلئے 52 لاکھ کاشتکاروں کو کھادوں کی خریداری پر ساڑھے 8 ارب روپے کی سبسڈی دی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ پانی کی کمی کو پورا کرنے کیلئے 28 ارب روپے کی لاگت سے پنجاب میں 10 ہزار کھالوں کو پختہ کیا جا رہا ہے۔ حکومت پنجاب زرعی ترقی کیلئے مختلف سبزیوں، پھلوں اور اجناس کی 80 نئی اقسام متعارف کرا چکی ہے۔ غیر معیاری اور جعلی ادویات و کھادوں کے سدباب کیلئے کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم شروع کیا گیا ہے۔ ای کریڈٹ سکیم کے تحت کاشتکاروں کو 15 ارب روپے کے بلاسود قرضے دیئے گئے ہیں۔ رواں سال ایک کروڑ 65 لاکھ زیر کاشت رقبے سے ایک کروڑ 90 لاکھ ٹن گندم کی پیداوار حاصل ہونے کی توقع ہے